Baaghi TV

Category: کھیل

  • ارجنٹینا:ورلڈ کپ کی جیت:میسی اپنی قوم کا ہیرو:کرنسی نوٹ پرلیونل میسی کی تصویرہوگی

    ارجنٹینا:ورلڈ کپ کی جیت:میسی اپنی قوم کا ہیرو:کرنسی نوٹ پرلیونل میسی کی تصویرہوگی

    ارجنٹینا:ورلڈ کپ کی جیت:میسی اپنی قوم کا ہیرو:کرنسی نوٹ پر لیونل میسی کی تصویر ہوگی ،اطلاعات کے مطابق دنیا کے عظیم ترین فٹبالر لیونل میسی کی تصویر اب ارجنٹائن کے کرنسی نوٹ پر بھی نظر آئے گی۔

    لیونل میسی جو ارجنٹائن میں پہلے ہی انتہائی پسندیدہ شخصیت ہیں، اپنے ملک کو 36 سال بعد ورلڈ کپ جتوانے کے بعد مزید مقبول ہوگئے ہیں، اتوار کو دوحہ میں فرانس کو شکست دینے کے بعد سے ارجنٹائنی قوم کا جشن تا حال جاری ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کا مرکزی بینک قومی ہیرو کو انکے شایان شان شاندار قومی فٹبال ٹیم کے کپتان لیونل میسی کی تصویر کو کرنسی نوٹوں پر چھاپنے پر غور کررہا ہے۔

    میسی کی تصویر والے ایک ہزار پیسوبل مالیت کے کرنسی نوٹوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں تاہم ارجنٹائن کی حکومت یا مرکزی بینک نے لیونل میسی کی تصویر والے نوٹ کو جاری کرنے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔خیال رہے ارجنٹائن کی ٹیم نے قطر میں کھیلے گئے فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں فرانس کو پینلٹی شوٹ آؤٹ پر 2-4 سے ہرایا تھا۔

    35 سالہ لیونل میسی نے نہ صرف میگا ایونٹ میں سات گول کیے بلکہ فائنل جیسے اہم میچ میں بھی انہوں نے دو گول اور پینالٹی کک پر ایک گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، میسی نے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے طور پر گولڈن بال کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

    پنجاب میں نکاح نامے میں نیا حلف نامہ شامل،وزیراعلیٰ نے حکم دے دیا

    11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    لاہور ہائیکورٹ نے دس برس کی قانونی جنگ کے بعد خاتون کی جعلی نکاح ختم کرنے کی اپیل منظور کرلی

  • ٹیم میں کپتان کی تبدیلی مسائل کا حل نہیں: شاہد آفریدی

    ٹیم میں کپتان کی تبدیلی مسائل کا حل نہیں: شاہد آفریدی

    لاہور:ٹیم میں کپتان کی تبدیلی مسائل کا حل نہیں:اطلاعات کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں بابر اعظم کی بطور کپتان تبدیلی حل نہیں بلکہ کپتان کے مائنڈسیٹ کو تبدیل کرنا ضروری ہے۔

    لاہور قلندرزنے حارث رؤف اور فخر زمان کو بھی گاڑیاں تحفے میں دے دیں

    انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش شکست پر نجی میڈیا سے بات کرتے ہوئےسابق کپتان نے کہا کہ کپتانوں کو ہٹانا مسائل کا حل نہیں ہے، اصل مسئلہ کپتانوں کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہے اور کپتانوں کا مائنڈ سیٹ ہماری مینجمنٹ تبدیل کرے گی کہ تاکہ واضح ہوجائے کہ ہم اپنے کپتان سے کیسا مائنڈ چاہتے ہیں۔

    رونالڈو ورلڈ کپ کی بدترین الیون میں شامل

    شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر مینجمنٹ کو ٹیم کو ٹاپ پر لے کر جانا ہے تو ٹیم کو بابر اعظم کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہوگاکیوں کہ میرے نزدیک یہ صرف بابر اعظم کی ہی غلطی نہیں یہ کھلانے والی مینجمنٹ اور سینئر کھلاڑی جو اس وقت ٹیم میں موجود ہیں ان کی بھی ہے۔

    شمالی کوریا کی بڑھتی فوجی قوت،امریکہ اورجنوبی کوریا کی جنگی مشقیں،امریکہ نے بی 52…

    سابق کپتان کا کہنا تھا کہ جنہوں نےاس ٹیم کو کھلانا ہے انہوں نے اس حوالے سے پلان بنانا ہے، ایک ایسا پلان جو کپتان کو یہ بتائے کہ ہمیں کس لیول کی کرکٹ کھلاڑیوں سے چاہیے لہٰذا اگر بابر کو اکیلے اس چیز کیلئے مورد الزام ٹھہرایا جائے تو میرے نزدیک غلط ہے۔

  • مراکشی ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال

    مراکشی ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال

    قطر فٹبال ورلڈکپ میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی مراکشی ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی مراکش پہلی عرب اور افریقی ٹیم ہے، وطن واپسی پر کھلاڑیوں کے لیے بس پریڈ کا انعقاد کیا گیا، ہزاروں مراکشی شائقین فٹبال اپنے ہیروز کی جھلک دیکھنے کیلیے سڑکوں پر نکل آئے جنہوں نے ٹیم کو پُرتپاک انداز میں خیرمقدم کیا۔

    بابر اعظم ہی کپتان رہے گا،یہی ٹیم پاکستان کو 2023 اور 2024 کا ورلڈکپ جتوائے گی،شاہین شاہ آفریدی


    بس کی چھت پر موجود کوچ ولید ریگاریگوئی نے بھی مداحوں کے نعروں کا جواب ہاتھ لہرا کر دیا جبکہ مراکشی فٹبالرز نے اپنی ماؤں کے ہمراہ بادشاہ کے استقبالیے میں شرکت کی، تقریب کے دوران بادشاہ نے مراکشی رائل فٹبال فیڈریشن کے صدر فوزی لقجع اور قومی کوچ ولید الرکراکی کو آرڈر آف دی تھرون سے نوازا۔


    مراکش نے اپنا پہلا میچ کروشیا کے خلاف کھیلا جو بغیر کسی گول کے برابر رہا، دوسرے میچ میں مراکش نے سنسنی پھیلاتے ہوئے بیلجیم کو 0-2 سے شکست دیدی، اگلے میچ میں کینیڈا 1-2 سے ہرایا۔


    سابق عالمی چیمپیئن اسپین کو 0-3 سے پنلٹی پر شکست دیکر اپ سیٹ کیا اور پھر کواٹر فائنل میں رونالڈ کا ورلڈکپ جیتنے کا خواب چکنا چور کرتے ہوئے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

    تیسری پوزیشن کے میچ میں انہیں کروشیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم وہ ایونٹ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

    پاکستان اپنی میزبانی میں کسی بھی ٹورنامنٹ کی ملک سے منتقلی قبول نہیں کرے گا،رمیز راجہ کا آئی سی سی…

  • پشاور میں اسٹیڈیم بن رہا ہے ،6ماہ تکمیل  کے لیے درکارہے ،نجم سیٹھی

    پشاور میں اسٹیڈیم بن رہا ہے ،6ماہ تکمیل کے لیے درکارہے ،نجم سیٹھی

    چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ کی صدارت میں چلنے والی رجیم اب نہیں رہی۔

    باغی ٹی وی : چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ رمیز راجہ کی صدارت میں چلنے والی رجیم اب نہیں رہی۔


    ان کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا 2014 کاآئین پھر سے بحال ہوگیا ہے۔مینجمنٹ کمیٹی دن رات فرسٹ کلاس کرکٹ کی بحالی کے لیے کام کرے گی۔ہزاروں کرکٹرز کو روزگار ملے گا، کرکٹ میں بحران کا خاتمہ ہونے جارہا ہے۔


    انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ پی سی بی میں تبدیلی کو خوش آمدید کہنے پر تمام کرکٹ شائقین کا شکریہ۔ ہمیں آپ کی نیک تمناوں کی ضرورت ہے ابھی کرنے کو بہت سارا کام ہے۔اور کچھ ہوئے کاموں کو ختم کرنا ہے۔

    بابر اعظم ہی کپتان رہے گا،یہی ٹیم پاکستان کو 2023 اور 2024 کا ورلڈکپ جتوائے گی،شاہین شاہ آفریدی

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بورڈ میں اب نیا سیٹ اَپ آئے گا جبکہ بڑا ہدف ڈومیسٹک کرکٹ بحال کرنا ہے۔


    قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ گورننگ بورڈ اصل شکل میں بحال ہوگا، اس کے بعد پی سی بی کا نیا سیٹ اپ آئے گا، ڈومیسٹک کرٹ بحال کرکے کرکٹرز کو روزگار فراہم کریں گے تاکہ پلئیرز کے مسائل کا ازالہ کرسکیں۔

    انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان ہوگیا ہے جس سے کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کریں گے، کوشش ہوگی کوش اسلوبی کے ساتھ معاملات طے پاجائیں نیوزی لینڈ کی ٹیم آچکی ہے ،کراچی جاکر پریذنٹیشن دینی ہے-

    بھارت میں ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ حکومت کی رائے لیں گے جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ ہم جائیں گے یا نہیں بھارت سے متعلق معاملات پر کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا-

    چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ کوشش ہوگی آئندہ 3ماہ میں بہتر کام کریں ،ہمارا بنیادی ایجنڈا ڈومیسٹک کرکٹ کی بحالی بھی ہے ،ہم نے ماضی میں پی ایس ایل کے لیے کوشش کی تھی،پی ایس ایل اب بین الاقوامی برانڈ بن چکا ہے ،ہماری ٹیم کو معاملات چلانے کے لیے آئندہ دنوں میں بہت کام کرنا ہے،ہم نے ماضی میں پی ایس ایل کے لیے کوشش کی تھی، پی ایس ایل اب بین الاقوامی برانڈ بن چکا ہے ،ہماری ٹیم کو معاملات چلانے کے لیے آئندہ دنوں میں بہت کام کرنا ہے-

    نجم سیٹھی نے کہا کہ مینجمنٹ کمیٹی دن رات فرسٹ کلاس کرکٹ کی بحالی کے لیے کام کرے گی، نجفرسٹ کلاس کرکٹ کی بحالی سے کرکٹرز کو روزگار ملے گا، بحران کا خاتمہ ہوگا،کمیٹی کرکٹ معاملات ،مسائل ،بہتری اور دیگر امور کا جائزہ لے گی-

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں رجیم چینج کا عمل شروع ہو گیا گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بنانے کی منظوری دی تھی۔

    پی سی بی کے معاملات چلانے کےلیے وزیراعظم شہباز شریف نے 14 رکنی کمیٹی بنائی ہے۔کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی ہوں گے، یہ کمیٹی 120 دن تک پی سی بی کے معاملات چلائے گی۔

    پی سی بی معاملات چلانے کیلئے کمیٹی تشکیل، نجم سیٹھی سربراہ، شاہد آفریدی ممبر

  • پاکستان اپنی میزبانی میں کسی بھی ٹورنامنٹ کی ملک سے منتقلی قبول نہیں کرے گا،رمیز راجہ کا آئی سی سی کوپیغام

    پاکستان اپنی میزبانی میں کسی بھی ٹورنامنٹ کی ملک سے منتقلی قبول نہیں کرے گا،رمیز راجہ کا آئی سی سی کوپیغام

    لاہور: رمیز راجا نے آئی سی سی حکام کو یقین دہانی کرا ئی ہے کہ بھارت میں آئندہ سال شیڈول ورلڈکپ کے بائیکاٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا-

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیف ایلرڈائس کے دورہ پاکستان میں رمیز راجا نے ان پر واضح کیا کہ بائیکاٹ کا کوئی فیصلہ ہوا نہ ہی وہ میگا ایونٹ سے دستبرداری کے حق میں ہیں، دونوں ملکوں کے کرکٹ تعلقات کے پیش نظر ایشیا کپ میں شرکت سے انکاری بھارتی بورڈ پر دباؤ بڑھانے کیلیے بائیکاٹ کی بات کی۔

    بابر اعظم ہی کپتان رہے گا،یہی ٹیم پاکستان کو 2023 اور 2024 کا ورلڈکپ جتوائے گی،شاہین شاہ آفریدی

    میڈیا ذرائع کے مطابق رمیز راجہ نے آئی سی سی حکام پر یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان اپنی میزبانی میں کسی بھی ٹورنامنٹ کی ملک سے منتقلی قبول نہیں کرے گا۔

    دوسری جانب وزیراعظم اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پیٹرن ان چیف شہباز شریف نے بورڈ کے معاملات چلانے کیلیے 14 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    وزیراعظم کی طرف سے پی سی بی کے معاملات چلانے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی میں شاہد آفریدی، شکیل شیخ، گل زادہ، نعمان بٹ، ہارون رشید، ثنا میر، ایزد سید، تنویر احمد، گل محمد کاکڑ، ایاز بٹ، شفقت رانا، مصطفٰی رمدے اور عارف سعید شامل ہیں کمیٹی نجم سیٹھی کی سربراہی میں کام کرے گی-

    لاہور قلندرزنے حارث رؤف اور فخر زمان کو بھی گاڑیاں تحفے میں دے دیں

  • پی سی بی معاملات چلانے کیلئے کمیٹی تشکیل، نجم سیٹھی سربراہ، شاہد آفریدی ممبر

    پی سی بی معاملات چلانے کیلئے کمیٹی تشکیل، نجم سیٹھی سربراہ، شاہد آفریدی ممبر

    اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات چلانے کیلئے نجم سیٹھی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔اطلاعات کے مطابق وزیراعظم آفس نے کمیٹی کی تشکیل سے متعلق وزارت بین الصوبائی رابطہ کو خط لکھ دیا، 14 رکنی کمیٹی 120 روز تک پی سی بی کے معاملات دیکھے گی۔

    کمیٹی نجم سیٹھی کی سربراہی میں کام کرے گی، 2014 کے آئین کی بحالی سے متعلق درپیش مسائل بھی کمیٹی کے سپرد کر دئیے گئے، کمیٹی میں شفقت رانا، شاہد آفریدی، شکیل شیخ، نعمان بٹ بھی شامل ہوں گے۔

    کابینہ کی منظوری سے کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، کمیٹی میں گل زادہ، ہارون رشید، ثنا میر، گل محمد کاکڑ بھی شامل، ایزد سید، ایاز بٹ، مصطفی رمدے، چودھری عارف سعید بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

    رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح نمو اعلان کردہ ہدف سے3 یا 4فیصد سے کم رہے گی.رپورٹ

    پی سی بی آئین 2014 کی بحالی اور 2019 کی منسوخی کی سمری بھی منظور کرلی گئی، وفاقی کابینہ نےسرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دی۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین بنانے کی منظوری دے دی تھی

    صدرمملکت عارف علوی سےاوآئی سی کے نمائندہ برائےسائنسی تکنیکی تعاون کی ملاقات

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کو آئی پی سی وزارت کی جانب سے سمری میں 2 نام موصول ہوئے تھے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کی جانب سے کرکٹ بورڈ میں 2 نام بھجوائے گئے، دونوں کی منظوری دے دی گئی۔

  • پاکستان نیوزی لینڈ سیریز، قومی ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    پاکستان نیوزی لینڈ سیریز، قومی ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    کراچی:پاکستان کرکٹ کا سیزن پھر شروع ہونے کو ہے اور اس سلسلےمیں‌ نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، اسکواڈ میں مڈل آرڈر بلے باز کامران غلام اور فاسٹ بولر حسن علی کو شامل کیا ہے۔

     

     

    دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کراچی (نیشنل اسٹیڈیم) میں کھیلا جائے گا، کامران غلام کوٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے سابق قومی کپتان اظہر علی کی جگہ شامل کیا گیا ہے جبکہ حسن علی نے محمد علی کی جگہ لی ہے،جنہیں فہیم اشرف کی طرح کراچی میں جاری پاکستان کپ میں شرکت کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    کراچی ٹیسٹ میں ٹاس ہارکر بولنگ کرنا ایک چیلنج تھا،بین اسٹوکس

     

    انجری کا شکارحارث رؤف کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا، وہ راولپنڈی ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران لگنے والی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں، تاہم کندھے کی تکلیف کی وجہ سے ملتان اور کراچی ٹیسٹ سے باہر ہونے والے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو فٹ قرار دے کر پاکستان اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔

     

    ٹیم کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وقت لگے گا، بابر اعظم

    اسکواڈ

    بابر اعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، نعمان علی، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود پر مشتمل ہے۔

    70 سال میں پہلی بار پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش

     

    ٹیسٹ اور ون ڈے کیلیے امپائرز پینل کا اعلان

    پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے لیے امپائرز کا بھی اعلان کیا گیا یے، پہلے ٹیسٹ میں ایلکس وارف اور علیم ڈار (آن فیلڈ)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)، آصف یعقوب (فورتھ امپائر) اور محمد جاوید ملک (میچ ریفری) ذمہ داری ادا کریں گے جبکہ 3 تا 7 جنوری کھیلے جانے والے دوسرے ملتان ٹیسٹ میں ایلکس وارف اور علیم ڈار (آن فیلڈ)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)، راشد ریاض (فورتھ امپائر)، ڈیوڈ بون (میچ ریفری) فرائض انجام دیں گے۔

     

    کراچی میں 10 جنوری کو کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں علیم ڈار اور آصف یعقوب (آن فیلڈ)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر)؛ ڈیوڈ بون (میچ ریفری) جبکہ 12 جنوری کو دوسرے ون ڈے میں علیم ڈار اور راشد ریاض (آن فیلڈ)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر)، ڈیوڈ بون (میچ ریفری) اسی طرح 14 جنوری کو تیسرے ون ڈے میں علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈ)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر)؛ ڈیوڈ بون (میچ ریفری) کے فرائض انجام دیں گے۔

  • بابر اعظم ہی کپتان رہے گا،یہی ٹیم پاکستان کو 2023 اور 2024 کا ورلڈکپ جتوائے گی،شاہین شاہ آفریدی

    بابر اعظم ہی کپتان رہے گا،یہی ٹیم پاکستان کو 2023 اور 2024 کا ورلڈکپ جتوائے گی،شاہین شاہ آفریدی

    انگلینڈ کے خلاف تین میچوں میں بدترین شکست کے بعد کپتان بابراعظم کی حمایت میں قومی ٹیم کے کھلڑیوں شاہین شاہ آفریدی اور حارث روؤف نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : کراچی ٹیسٹ جیت کر انگلش کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر 70 سال میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا، جس کے بعد تجزیہ کاروں اور کرکٹ حلقوں میں یہ بات زیر گردش تھی کہ بابراعظم کی جگہ کسی اور کو کپتان نامزد کیا جائے۔

    دوسری جانب کپتان بابراعظم کی سپورٹ میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے بابر اعظم کی سپورٹ کے حوالے سے ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے ٹوئٹ کیا-


    حارث رؤف نے کپتان بار اعظم کے ساتھ اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’بابراعظم ہمارے کپتان ہیں اور ہمیشہ رہیں گے‘‘-

    اسی طرح شاہین آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بابراعظم ہماری اور پاکستان کی شان، جان اورپہچان ہے، وہ ہمارا کپتان ہے اور رہےگا، شاہین نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بابر کے علاوہ کچھ اور سوچنا بھی منع ہے-
    https://twitter.com/iShaheenAfridi/status/1605234846070378496?s=20&t=lLLyWSir5CbcR3hruy0DJQ
    شاہین شاہ آفریدی نے مطالبہ کیا کہ اس ٹیم کو سپورٹ کریں ،یہی ٹیم ہمیں جتائے گی ،کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی-

    دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میرا ری ہیب کافی اچھا چل رہا ہے ویٹ اور میڈیکل پلاننگ کے ساتھ ری ہیب کررہا ہوں۔ اگلے ہفتے سے بالنگ کا آغاز کردوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے کھیلنے کے لیے ہمیشہ مثبت سوچنا ہوتا ہےٹیم جیتتی بھی ہے اور ہارتی بھی، ہمیشہ اپنے ہیروز کو سپورٹ کرنا چاہیے ہمارا 2021 اور 2022 کا سال کافی اچھا گزرا ہے ہم نے جنوبی افریقہ، سری لنکا کو ہرایا ہے۔ ہماری اسی ٹیم نے اوپننگ میں دو دو سو کا ہدف حاصل کیا بیس وکٹیں بھی لی۔

    ان کا کہنا ہے کہ کبھی کبھی ٹیم پر مشکل وقت آجاتا ہے۔ پلئیرز ہمیشہ چاہتے ہیں کہ اچھا پرفارم کریں۔ مجھے پتہ ہے کہ فینز چاہتے ہیں کہ آپ ہمیشہ جیتیں اس وقت ہمیں پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے یہی ٹیم پاکستان کو 2023 اور 2024 کا ورلڈکپ جتوائے گی آگے پی ایس ایل اور نیوزی لینڈ سیریز آرہی ہے 2023 میں کافی لمبی کرکٹ ہے یہی پلئیرز فٹ ہوں گے تو پاکستان کو جتوائیں گے۔

    ان کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کی منتخب شدہ ٹیم سے مطمئن ہوں مقامی پلئیرز جتنے اچھے ہوں گے اتنا ہی ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے۔ ہیری بروک اگر دستیاب ہوئے تو ٹیم کے لیے اچھا ہوگا سکندر رضا، لائم ڈوسن اور جارڈن کوک بھی اچھے کھلاڑی ہیں فینز کو مزہ آئے گا۔

    انہوں نے کہا ہے کہ میڈیا پر دیکھ کر حیران ہوں کہ لوگوں کو میری شادی کی تاریخ کا بھی پتا ہے ابھی نکاح کی حتمی تاریخ مجھے بھی معلوم نہیں جب بھی نکاح ہوگا تو میں ضرور سب کو بتاوں گا-

    دوسری جانب سوشل میڈیا پر ٹوئٹر پر کئی شائقین کرکٹ نے سوال اٹھایا کہ بابراعظم کو کپتان برقرار رکھنا ہے یا نہیں اسکا فیصلہ ٹیم منجمنٹ، چیئرمین پی سی بی کریں گے یا کھلاڑی؟۔


    https://twitter.com/FantomLeap/status/1605396902807306240?s=20&t=-_sKQcGFoGs6Gi7bw0R1IA
    https://twitter.com/_UnrealDaniel/status/1605258197106827277?s=20&t=-qeakEOaTI6-2XyOO6TYew


    https://twitter.com/tooba_Kareem_/status/1605255460868816896?s=20&t=e3Bu4-8JvyuepR-Y7LUiMQ

  • لاہور قلندرزنے حارث رؤف اور فخر زمان کو بھی گاڑیاں تحفے میں دے دیں

    لاہور قلندرزنے حارث رؤف اور فخر زمان کو بھی گاڑیاں تحفے میں دے دیں

    پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز نے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف اور فخر زمان کو بھی گاڑیاں تحفے میں دے دیں۔

    باغی ٹی وی : لاہور قلندرز نے کرکٹرز کو گاڑیاں دینے کی تقریب گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے اوول گراؤنڈ میں سجائی لاہور قلندرز کی انتظامیہ اور کرکٹرز شاہین آفریدی، حارث رؤف اور فخر زمان تقریب کے لیے اوول گراؤنڈ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔


    سی ای او عاطف رانا کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کے کھلاڑی جوش و جذبے سے کھیلتے ہیں،اور لاہور قلندرز کو فیملی کی طرح سمجھتے ہیں ان کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے کھلاڑیوں کا خیال رکھنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

    اس موقع پر فخر زمان نے کہا کہ لاہور قلندرز کی انتظامیہ اپنے کرکٹرز کا تو خیال رکھتی ہی ہے لیکن جس طرح یہ اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں یہ بھی زبردست ہے۔

    قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ یہ لاہور قلندرز کی فیملی کا اظہار ہے جو یہ اپنے کرکٹرز کے ساتھ کررہے ہیں۔

    فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ گزشتہ سیزن میں انہوں نے ہر کھلاڑی کو انفرادی کارکردگی پر انعامات دیئے،یہ چیز کھلاڑیوں کے لیے اچھی ثابت ہوتی ہے۔


    جی سی یو کے وا ئس چانسلر اصغر زیدی نے لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا طلبہ کے سامنے تقریب سجانے پر شکریہ ادا کیا کہا کہ اس طرح نوجوانوں میں محنت کرنے اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے-

    جی سی یو کے آڈیٹوریم میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے تعاون سے لاہور قلندرز نے میٹ اینڈ گریٹ کا بھی اہتما م کیا گیا جس میں طلبہ نے کرکٹرز سے سوالات کیے ،دوران سیشن آڈیٹوریم کرکٹرز کے نعروں سے گونجتا رہا ۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور قلندرز نے شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے ہمراہ کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی میں میٹ اینڈ گریٹ کا سیشن رکھا تھا۔

  • رونالڈو ورلڈ کپ کی بدترین الیون میں شامل

    رونالڈو ورلڈ کپ کی بدترین الیون میں شامل

    پرتگال کے فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کو ورلڈ کپ کی بدترین الیون میں شامل کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک ڈیٹا فراہم کرنے والی فرم کی جانب سے میگا ایونٹ کے دوران حاصل شدہ اعدادوشمار کی بنیاد پر بدترین الیون کا انتخاب کیا گیا-

    کراچی ٹیسٹ میں ٹاس ہارکر بولنگ کرنا ایک چیلنج تھا،بین اسٹوکس

    اس بدترین الیون میں کرسٹیانو رونالڈو بھی شامل ہیں جو ورلڈ کپ کے دوران اپنی ٹیم کی جانب سے جدوجہد کرتے دکھائی دیئے، آخری 2 میچز کی اسٹارٹنگ الیون میں انھیں شامل ہی نہیں کیا گیا تھا۔

    رونالڈو نے اپنے ملک کے لیے صرف ایک گول کیا اور سوئٹزرلینڈ کے ساتھ آخری 16 کے مقابلے اور مراکش سے کوارٹر فائنل میں شکست کے لیے فرنینڈو سانتوس نے انھیں بینچ پر ڈراپ کر دیا۔

    70 سال میں پہلی بار پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش

    37 سالہ فری ایجنٹ نے مبینہ طور پر سانتوس کے ساتھ ایک گرما گرم ملاقات کے دوران پرتگالی کیمپ چھوڑنے کی دھمکی دی تھی جب اسے پتہ چلا کہ اسے سوئٹزرلینڈ کے کھیل سے نکال دیا گیا ہے، حالانکہ ملک کے ایف اے اور کھلاڑی نے اس کی فوری تردید کر دی تھی۔

    اور رونالڈو کے مصائب کو شماریات فراہم کرنے والے Sofascore کی جانب سے ورلڈ کپ کی ان کی بدترین ٹیم کے حصے کے طور پر منتخب کیے جانے سے مزید بڑھ گیا ہے۔

    بدترین الیون میں 2 آسٹریلوی اور ایک امریکی فٹبالر بھی موجود ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ ورلڈ کپ کی فاتح ارجنٹائنی ٹیم کے لاؤتارو مارٹینز بھی اس بدترین الیون کا حصہ ہیں۔

    لیونل میسی نے ورلڈکپ ختم ہونے کے بعد بھی ایک اور عالمی ریکارڈ قائم کردیا