Baaghi TV

Category: کھیل

  • پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمدچل بسے

    پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمدچل بسے

    پاکستان کرکٹ کے ابتدائی دور کے نمایاں کھلاڑی ،سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد 95 برس کی عمر میں برمنگھم، برطانیہ میں انتقال کر گئے۔

    وزیر محمد کے بھتیجے شعیب محمد نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرحوم طویل عرصے سے برطانیہ میں مقیم تھے اور آج (پیر) صبح ان کا انتقال ہوا۔وزیر محمد پاکستان کرکٹ کے ابتدائی ہیروز میں شمار ہوتے تھے۔ وہ 1952 میں بھارت کے خلاف پاکستان کے پہلے ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ تھے،اپنے کیرئیر کے دوران وزیر محمد نے 1952 سے 1959 کے درمیان 20 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے 2 سنچریاں اور 3 نصف سنچریاں اسکور کرتے ہوئے مجموعی طور پر 801 رنز بنائے۔

    وزیر محمد کے بھائی حنیف محمد اور مشتاق محمد بھی پاکستان کے نامور ٹیسٹ کرکٹر رہے،پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت ملک بھر کے کرکٹ حلقوں نے وزیر محمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

  • بابر اعظم  کےٹیسٹ چیمپئن شپ میں 3 ہزار رنز ،پہلے ایشیائی بلے باز بن گئے

    بابر اعظم کےٹیسٹ چیمپئن شپ میں 3 ہزار رنز ،پہلے ایشیائی بلے باز بن گئے

    پاکستان کے سابق کپتان اور ٹاپ آرڈر بیٹر بابر اعظم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) میں 3 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے ایک نیا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے ایشیائی بلے باز بن گئے ہیں۔

    دائیں ہاتھ کے اسٹار بیٹر نے یہ اعزاز جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران حاصل کیا۔ بابر اعظم نے ڈبلیو ٹی سی کے 37 میچز میں 47.95 کی اوسط سے 3021 رنز بنا لیے ہیں۔ ایشیا میں بابر اعظم کے بعد دوسرا نمبر بھارتی کپتان شبمن گل کا ہے، جنہوں نے 39 میچز میں 2826 رنز اسکور کیے ہیں۔ ڈبلیو ٹی سی میں مجموعی طور پر بابر اعظم رنز کے اعتبار سے آٹھویں نمبر پر ہیں۔ ٹاپ اسکور کا ریکارڈ سابق انگلش کپتان جو روٹ کے پاس ہے، جنہوں نے 69 میچز میں 6080 رنز بنا رکھے ہیں۔

    دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ، تیسرے پر مارنوس لبوشین، چوتھے پر انگلینڈ کے موجودہ کپتان بین اسٹوکس، پانچویں پر ٹریوس ہیڈ، چھٹے پر عثمان خواجہ اور ساتویں نمبر پر زیک کرالی موجود ہیں۔

    سرحد کو خودمختار ریاست کی طرح ٹریٹ، امیگریشن لازمی ہونی چاہیے،خواجہ آصف

    ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر تاحیات پابندی لگ گئی

    یحییٰ سنوار کی تحریر شدہ حملے کی منصوبہ بندی کی دستاویز برآمد،اسرائیل کا نیا دعویٰ

    وزیرِ اعظم کل امن سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے مصر روانہ ہوں گے

  • ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر تاحیات پابندی لگ گئی

    ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر تاحیات پابندی لگ گئی

    پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن (اے ایف پی) نے اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر فیڈریشن کے آئین کی سنگین خلاف ورزیوں کے باعث تاحیات پابندی عائد کر دی۔

    فیڈریشن کے مطابق یہ اقدام شفافیت، آئینی پاسداری اور تنظیمی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فیڈریشن ارشد ندیم کی حالیہ کارکردگی میں نمایاں کمی کی وجوہات کا جائزہ لے رہی ہے۔ ارشد ندیم نے گزشتہ ماہ ٹوکیو میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے نیزہ پھینکنے کے فائنل میں دسویں پوزیشن حاصل کی تھی۔ سلمان بٹ نے اپنے جواب میں کہا کہ جاپان کے گرم و مرطوب موسم اور پنڈلی کے درد کے باعث ارشد اپنی بہترین کارکردگی پیش نہیں کر سکے۔

    فیڈریشن کی پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ 10 اکتوبر کو صدر وجاہت حسین ساہی کی زیر صدارت ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں متعدد اہم انتظامی اور تادیبی فیصلے کیے گئے تاکہ شفافیت اور آئینی عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔ فیڈریشن کے اعلامیے میں کہا گیا: ’’غور و خوض کے بعد ایگزیکٹو کمیٹی نے پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے سابق عہدیدار سلمان بٹ، جو خود فیڈریشن کے آئین کے دستخط کنندہ ہیں، پر سنگین آئینی خلاف ورزیوں کے باعث تاحیات پابندی عائد کر دی۔

    مزید کہا گیا کہ سلمان بٹ اب زندگی بھر کے لیے کسی بھی ایتھلیٹکس سرگرمی—بطور کھلاڑی، کوچ، عہدیدار یا نمائندہ—قومی یا بین الاقوامی سطح پر، پاکستان کے اندر یا باہر—شرکت نہیں کر سکیں گے۔ ایگزیکٹو کمیٹی نے پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے سابق سیکریٹری حبیب شاہ پر بھی 10 سالہ پابندی عائد کی ہے۔ اس کے علاوہ، کمیٹی نے 31 اگست 2025 کو ہونے والے پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے انتخابات کو ’’غیر قانونی، غیر آئینی اور ابتدا سے کالعدم‘‘ قرار دیا۔

    وزیرِ اعظم کل امن سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے مصر روانہ ہوں گے

    افغان اپنی سرزمین دہشت گردوں کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں، بلاول بھٹو زرداری

    بنوں میں فتنہ الخوارج کا حملہ، حوالدار شہید، ایک جوان زخمی

  • ساجد خان نے میڈیکل ٹیسٹ پاس کرلیا، پاکستان کی حتمی الیون فائنل

    ساجد خان نے میڈیکل ٹیسٹ پاس کرلیا، پاکستان کی حتمی الیون فائنل

    قومی کرکٹ ٹیم کے آف اسپنر ساجد خان نے میڈیکل ٹیسٹ پاس کرلیا ہے، جس کے بعد وہ لاہور ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ بنیں گے۔

    ذرائع کے مطابق بائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی اب لاہور ٹیسٹ میں شرکت نہیں کریں گے۔ ٹیم مینجمنٹ نے ان کی جگہ ساجد خان کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق لاہور ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی حتمی 11 رکنی ٹیم طے کرلی گئی ہے۔ ٹیم میں شامل کھلاڑی یہ ہیں: شان مسعود (کپتان)، عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، نعمان علی اور ساجد خان۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ نے ساجد خان کی مکمل فٹنس رپورٹ موصول ہونے کے بعد انہیں کھیلنے کی اجازت دی۔ ساجد خان کو اسپن اٹیک مضبوط بنانے کے لیے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ لاہور ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ ہے، جس میں پاکستان اپنی حالیہ کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے سیریز جیتنے کا عزم رکھتا ہے۔ ٹیم ذرائع کے مطابق کپتان شان مسعود اور کوچنگ اسٹاف نے تمام کھلاڑیوں کو فیلڈنگ اور بیٹنگ میں بہتری کی خصوصی ہدایات دی ہیں۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا انتخاب، پی ٹی آئی کا جے یو آئی سے رابطہ، حمایت کی درخواست

    رجب بٹ نے فاطمہ خان کے الزامات مسترد کر دیے،مقدمےکا اعلان

  • جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ، پاکستان کے 11 کھلاڑیوں کے نام فائنل

    جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ، پاکستان کے 11 کھلاڑیوں کے نام فائنل

    آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے چوتھے سائیکل 27-2025 میں پاکستان کرکٹ ٹیم شان مسعود کی قیادت میں 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز دفاعی چیمپئن جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنے میدان میں اتر رہی ہے۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اتوار سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم 7 بیٹرز، 2 فاسٹ بولر ز اور 2 اسپنرز کے ساتھ اترنے کی حکمت عملی اپنائے گی، وائرل فیور کے سبب دائیں ہاتھ کے اسپنر ساجد خان کی جگہ آصف آفریدی 11 رکنی ٹیم کا حصہ بنیں گے، 38 سال کے بائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی نے 57 فرسٹ کلاس میچوں میں 25.49کی اوسط سے 198وکٹیں حاصل کی ہیں، ان کے ساتھ تجربے کار اسپنر نعمان علی ہوں گے۔39 سال کے نعمان علی نے 19 ٹیسٹ میں 24.75کی اوسط سے 83 وکٹیں حاصل کی ہیں، فاسٹ بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی ایک سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں،31 ٹیسٹ میں 116وکٹیں لینے والے بائیں ہاتھ کے تیز بولر کے نئی گیند پارٹنر حسن علی ہوں گے، 24 ٹیسٹ میں 80 وکٹیں لینے والے دائیں ہاتھ کے تیز بولر حسن علی نے اپنا آخری ٹیسٹ جنوری 2024 میں آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں کھیلا تھا، پاکستان ٹیم کی اننگز کا آغاز امام الحق اور عبداللہ شفیق کریں گے۔

    جنوبی افریقا کے خلاف لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کے 11 کھلاڑیوں میں ، امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود ( کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان ( وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، نعمان علی اور آصف آفریدی شامل ہوں گے۔

  • ارشد ندیم کے کوچ کا جواب جمع، فیڈریشن پر الزامات اور وضاحتیں پیش

    ارشد ندیم کے کوچ کا جواب جمع، فیڈریشن پر الزامات اور وضاحتیں پیش

    اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں خراب کارکردگی پر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کو تحریری جواب جمع کرا دیا۔

    کوچ نے مؤقف اختیار کیا کہ 2021ء سے وہ ارشد ندیم کے کوچ اور مینٹور ہیں، اس دوران ارشد نے 4 گولڈ اور ایک سلور میڈل جیتا، تاہم ہر ایتھلیٹ سے مستقل فارم برقرار رکھنے کی توقع نہیں کی جا سکتی۔سلمان اقبال نے الزام لگایا کہ گزشتہ ایک سال سے فیڈریشن نے ارشد کی سرگرمیوں سے خود کو الگ رکھا، ٹریننگ اور مالی معاونت ذاتی ذرائع سے کی گئی۔

    انہوں نے بتایا کہ انجری اور سرجری کے باعث ارشد ٹوکیو میں اپنی بہترین کارکردگی نہیں دکھا سکے، جبکہ ماہر ڈاکٹروں نے انہیں فٹ رکھنے کی تمام کوششیں کیں۔کوچ نے کہا کہ کامیابی کا کریڈٹ سب کو ملتا ہے، تو ناکامی کی ذمے داری بھی سب پر عائد ہوتی ہے۔

    موناکو میں پاکستانی سفیر کی شہزادہ البرٹ دوم سے ملاقات

    بیلجیم کےوزیراعظم پر حملے کی منصوبہ بندی ناکام، 3 گرفتار

    پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں علی امین کی نئی ہدایت

    نوبیل امن انعام جیتنے والی ماریا کورینا ماچادو نے ایوارڈ ٹرمپ کے نام کر دیا

  • ایشیا کپ 2025 کے بعد بھی سلمان علی آغا پر اعتماد، قیادت  برقرار

    ایشیا کپ 2025 کے بعد بھی سلمان علی آغا پر اعتماد، قیادت برقرار

    ایشیا کپ 2025 میں مایوس کن کارکردگی کے باوجود سلیکشن کمیٹی نے ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا کے درمیان جنوبی افریقا کے خلاف سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔ دونوں اس بات پر متفق ہیں کہ ورلڈکپ تک قومی ٹیم کے کمبی نیشن اور قیادت میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں بھی سلمان علی آغا کپتانی کے فرائض انجام دیں گے، جبکہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔

    مزید بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

    وفاقی کابینہ کی پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدے اور ای سی سی فیصلوں کی توثیق

    وزیراعلیٰ کا کوئی آفیشل استعفیٰ موصول نہیں ہوا، گورنر خیبر پختونخواہ

    اقوام متحدہ کا غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم

    سینیٹ میں ہنگامہ آرائی: پی ٹی آئی کا قائم مقام چیئرمین کے استعفے کا مطالبہ

  • کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے پہلے ارب پتی فٹبالر بن گئے

    کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے پہلے ارب پتی فٹبالر بن گئے

    پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے دنیا کے پہلے ارب پتی فٹبالر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

    سعودی کلب النصر کے ساتھ حالیہ معاہدے کے بعد رونالڈو کی مجموعی دولت کا تخمینہ 1.4 ارب ڈالر لگایا گیا ہے، جو کسی بھی فٹبالر کی اب تک کی سب سے زیادہ دولت ہے، بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق۔رپورٹ کے مطابق النصر کے ساتھ جون میں طے پانے والا معاہدہ 400 ملین ڈالر سے زائد مالیت رکھتا ہے، جس میں سالانہ تنخواہ، بونس اور خصوصی مراعات شامل ہیں۔ یہ تنخواہ ٹیکس فری ہے اور معاہدے میں کلب کی ایکویٹی شیئر اور نجی جیٹ استعمال کرنے جیسی سہولتیں بھی شامل ہیں۔

    رونالڈو نے اپنے 20 سالہ کیریئر میں مانچسٹر یونائیٹڈ، ریال میڈرڈ اور یووینٹس جیسے یورپی کلبوں کی نمائندگی کی، اور 2002 سے 2023 تک صرف تنخواہوں کے ذریعے 550 ملین ڈالر کمائے۔ نائیکی اور آرمینی کے اشتہاری معاہدوں سے انہیں مزید 175 ملین ڈالر حاصل ہوئے۔بلومبرگ کے مطابق موجودہ معاہدہ کھیلوں کی تاریخ کے سب سے بڑے سودوں میں شمار ہوتا ہے اور رونالڈو کو روجر فیڈرر، مائیکل جارڈن اور ٹائیگر ووڈز جیسے ارب پتی کھلاڑیوں کی صف میں شامل کر دیتا ہے۔

    نوبیل کیمسٹری ایوارڈ: سعودیہ نژاد سائنسدان سمیت تین سائنس دانوں کو مل گیا

    علی امین پربشریٰ بی بی کے جیل جانے کا الزام بھی لگا: شیر افضل مروت

    اسپین پارلیمنٹ میں اسرائیل پر ہتھیاروں کی پابندی کا قانون منظور

    علی امین گنڈاپور مستعفی،استعفے پر دستخط کر کے گورنر کو ارسال کر دیا

  • ویمنز ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دے دی

    ویمنز ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دے دی

    آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے نویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 107 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

    کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستانی ٹیم 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ہدف کے تعاقب میں کوئی بھی پاکستانی بیٹر نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکی۔ سدرہ امین 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ اوپنرز صدف شمس اور منیبہ بالترتیب 5 اور 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ نٹالیا پرویز ایک، ایمن فاطمہ صفر اور کپتان فاطمہ ثنا صرف 11 رنز بنا سکیں۔

    دیان بیگ نے 7 اور نشرح سندھو نے 11 رنز جوڑے مگر ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں۔ آسٹریلوی باؤلرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستانی بیٹنگ لائن کو یکے بعد دیگرے پویلین بھیج دیا۔

    کراچی میں فائر سیفٹی کا بحران، 80 فیصد عمارتیں غیر محفوظ قرار

    کراچی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 کارندوں کو دو بار عمر قید

    خیبرپختونخوا، گنڈاپور مستعفی،اپوزیشن متحرک، اجلاس طلب

  • پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل اپریل ،مئی میں کروائے جانے کا امکان

    پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل اپریل ،مئی میں کروائے جانے کا امکان

    پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ سال بھی پاکستان سپر لیگ رمضان کے بعد اپریل اور مئی میں کراناچاہتا ہے،

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فرنچائز اور پی سی بی کے درمیان بہت سارے معاملات حل طلب ہیں اور ابھی تک باضابطہ ایسی میٹنگ نہیں ہوئی جس میں اگلی پی ایس ایل پر بات چیت ہو،اگلے سال کے شروع میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی وجہ سے پی ایس ایل فروری مارچ میں کرانا ممکن نہیں ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز ہوگی جس کے بعد پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو ٹیسٹ کی سیریز ہوگی،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور پی ایس ایل کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل کی سیریز ہوگی۔ بنگلا دیش کی ٹیسٹ سیریز کے بعد وائٹ بال سیریز مئی کے بعد ہوگی،پاکستان ٹیم بنگلا دیش میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ کھیلے گی۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان بھی تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ ہوں گے۔

    اس لیے پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ سال اپریل اور مئی میں دو اضافی ٹیموں کے ساتھ پی ایس ایل کراناچاہتا ہے،دوسری جانب آئی پی ایل کا اگلا ایڈیشن 15 مارچ سے 31 مئی تک کھیلا جائے گا اس لیے اس بار بھی قوی امکان ہے کہ دونوں بڑی لیگز کے میچز کی تاریخوں میں ٹکراؤ ہو اور بہت سے انٹرنیشنل کھلاڑی دونوں میں سے کسی ایک لیگ کا انتخاب کر سکیں۔