Baaghi TV

Category: کھیل

  • انگلینڈ کے خلاف اسکواڈ میں پرفارم کرنے والے کھلاڑی ہی منتخب ہوئے. محمد وسیم

    انگلینڈ کے خلاف اسکواڈ میں پرفارم کرنے والے کھلاڑی ہی منتخب ہوئے. محمد وسیم

    انگلینڈ کے خلاف اسکواڈ میں پرفارم کرنے والے کھلاڑی ہی منتخب ہوئے، محمد وسیم

    قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے اسکواڈ میں نئے لڑکوں کی موجودہ فارم کی بنیاد پر فواد عالم جگہ نہیں بنا پائے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران محمد وسیم نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم جیسے کھیلی وہ داد کی مستحق ہے، میگا ایونٹ میں ہماری ٹیم نےکم بیک کیااور فائنل میں پہنچی۔

    چیف سلیکٹر نے کہا کہ ایک سال کے دوران ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی ہے لیکن ہم بڑے ایونٹ جیتنا چاہتے ہیں۔ محمد وسیم نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں کہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں سلیکشن کے لئے آپشنز بڑھائیں، اس لئے کوشش ہے قومی ٹیم کے ساتھ سفر کرنے والے نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے۔ فواد عالم کو ڈراپ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے چیف سلیکٹر نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف اسکواڈ میں پرفارم کرنے والے کھلاڑی ہی منتخب ہوئے ہیں، نئے لڑکوں کی موجودہ فارم کی بنیاد پر فواد عالم جگہ نہیں بنا پائے، عثمان صلاح الدین کی پرفارمنس اچھی ہے لیکن جگہ خالی نہیں۔
    یہ بھی پڑھیں؛
    فیفا کے وارے نیارے ہوگئے؛ اسپانسر شپ سے ایک بلین ڈالر اضافی کمالیے
    پروین رحمان قتل کیس؛ ملزمان کو دی گئی سزا کالعدم قرار
    انتظار ختم! تاریخ کا مہنگا ترین عالمی فٹبال میلہ قطر میں سج گیا:میزبان ملک قطرپہلے میچ میں ہی ہارگیا
    محمد وسیم نے کہا کہ شاہین آفریدی ٹی 20 ورلڈ کپ میں مکمل فٹ تھا، بریک کے بعد فاسٹ بولر کو تھوڑا ٹائم لگتا ہے، پانچ روزہ کرکٹ کے لئے ہمارے پاس فاسٹ بولرز زیادہ نہیں، حارث رؤف بہت زبردست بولر ہے۔

  • انتظار ختم! تاریخ کا مہنگا ترین عالمی فٹبال میلہ قطر میں سج گیا:میزبان ملک قطرپہلے میچ میں ہی ہارگیا

    انتظار ختم! تاریخ کا مہنگا ترین عالمی فٹبال میلہ قطر میں سج گیا:میزبان ملک قطرپہلے میچ میں ہی ہارگیا

    دوحہ:انتظار کی گھڑیاں ختم! دنیا کی تاریخ کا مہنگا ترین فٹبال ورلڈ کپ کا رنگا رنگ میلہ قطر میں سج گیا ہے۔افتتاحی تقریب البیت اسٹیڈیم میں شروع ہوگئی ہے جس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی شریک ہوئے

    ادھرقطر میں شروع ہونے والے فیفا فٹبال ورلڈکپ 2022 کے افتتاحی میچ میں ایکواڈور نے میزبان ملک کو 0-2 سے شکست دے دی۔میگا ایونٹ کا پہلا میچ قطر کے شہر الخور کے البیت اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، 60 ہزار کا گنجائش والا اسٹیڈیم کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔

    میچ کے آٹھویں منٹ میں ایکواڈور کی ٹیم گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچانے میں کامیاب رہی مگر ریفری نے فاؤل کے سبب یہ گول مسترد کردیا۔

    ایکواڈور کی جانب سے پہلا گول اُن کے تجربہ کار کھلاڑی اور کپتان اینر ویلنسیا نے 16ویں منٹ میں پنالٹی کک پر بنایا، 31 ویں منٹ میں ایکواڈور نے دوسرا گول کردیا جب اینر ویلنسیا نے ہی پریسیاڈو کے کراس پر ہیڈر کے ذریعے گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچادی۔

    وقفے تک اسکور دو صفر تھا، دوسرے ہاف میں بھی ایکواڈور کا پلڑا بھاری رہا لیکن قطر کی ٹیم نے بھی نسبتاًٍبہتر کھیل پیش کیا۔اس ہاف میں قطرکو گول کرنے کے دو تین اچھے مواقع بھی ملے مگر وہ ضائع گئے ، دوسری جانب ایکواڈور کی ٹیم اپنے اسکور میں اضافہ نہ کرسکی یوں ورلڈکپ فٹبال کا افتتاحی میچ ایکواڈور کی 0-2 کی فتح پر ختم ہوا۔

    یاد رہے کہ قطر میں ہونیوالا ورلڈ کپ فٹبال کی تاریخ کا مہنگا ترین ورلڈ کپ ہے، چھوٹا سا عرب ملک گزشتہ 12 سال میں ورلڈ کپ کی تیاریوں پر تقریباً 300 ارب ڈالرز خرچ کرچکا ہے جس کیلئے 8 نئے اسٹیڈیمز اور جدید ترین نیا میٹرو سسٹم بنایا گیا۔

    فٹبال ورلڈ کپ کیلئے قطر میں شاہراہیں تعمیر ہوئیں اور مرکزی ہوائی اڈے کو بھی وسعت دی گئی، 15 لاکھ فینز کے قیام کے لیے 100 نئے ہوٹلز بھی تعمیر کیے گئے۔

    فیفا ورلڈ کپ میں 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو آٹھ گروپس (اے ٹو ایچ) میں تقسیم کیا گیا ہے ان میں سے صرف دو ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں جائیں گی، اس میگا ایونٹ میں فٹ بال کی دنیا کے بڑے بڑے نام کو ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    تمام 64 میچ 29 ایام کے دوران کھیلے جائیں گے جو 32 ٹیموں کے حساب سے فٹ بال ورلڈ کپ کی تاریخ کا کم ترین عرصہ ہے۔ شروع کے دو روز چھوڑ کر باقی کے تمام دنوں کے دوران چار میچ کھیلے جائیں گے۔

    32 ٹیموں میں سے ہر ایک ٹیم ناک آؤٹ مرحلے سے قبل اپنے گروپ میں تین میچ کھیلے گی۔ ناک آؤٹ مرحلہ سے قبل ہونے والا پری کوارٹر فائنل راؤنڈ تین دسمبر سے شروع ہو گا۔ ٹائٹل کا دفاع کرنے والا فرانس اپنا پہلا میچ 23 نومبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا جبکہ پانچ بار ورلڈ چیمپیئن رہنے والا برازیل 25 نومبر کو سربیا کے خلاف میدان میں اترے گا، سیمی فائنل تین دسمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 18 دسمبر کو ہوگا۔

  • قطر میں فٹ بال ورلڈکپ 2022 کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے آغاز ہو گیا

    قطر میں فٹ بال ورلڈکپ 2022 کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے آغاز ہو گیا

    قطر میں فٹ بال ورلڈکپ 2022 کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے آغاز ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : قطرکے شہر الخور کے البیت اسٹیڈیم میں فیفا ورلڈکپ 2022 کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں عربی ثقافت کےرنگ پیش کیے گئے، افتتاحی تقریب کے باقاعدہ آغاز سے قبل ایک ویڈیو میں سمندر کے اندر، وہیل اور شارک مچھلیوں کو تیرتے دکھایا گیا، تقریب کے آغاز پر اُونٹ اور فنکار وں نے رقص کیا۔

    افتتاحی تقریب میں معروف بالی وڈ اداکار مورگن فری مین نے امید، اتحاد اور برداشت کا پیغام دیا ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کے جھنڈوں کے ساتھ بھی فنکاروں نے پرفارمنس پیش کی، پھر ورلڈ کپ فٹ بال کا آفیشل میسکوٹ میدان میں لایا گیا۔

    جنوبی کوریا کے مشہور زمانہ میوزک بینڈ، بی ٹی ایس کے سنگر جونگ کوک نے قطر کے معروف فنکار فہد الخوبیسی کے ہمراہ ورلڈ کپ کے آفیشل گانے ڈریمرز پر پرفارم کیا۔

    قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے ورلڈکپ کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی فیفا ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں شریک تھےامیر قطر کے خطاب کے بعد آتشبازی کا بھی مظاہر ہ کیا گیا

    خیال رہے کہ آج افتتاحی میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان ہوگا جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے شروع ہوگا-

  • یورپی ممالک کو اگر مزدوروں اور نوجوانوں کے حقوق کی اتنی ہی فکر ہے تو اپنے ہاں مواقع دیں،سربراہ فیفا

    یورپی ممالک کو اگر مزدوروں اور نوجوانوں کے حقوق کی اتنی ہی فکر ہے تو اپنے ہاں مواقع دیں،سربراہ فیفا

    دوحہ: فیفا کے سربراہ گیانی انفینٹینونے قطر پہ یورپی ممالک کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر کڑی نکتہ چینی کی ہے-

    باغی ٹی وی : گیانی انفینٹینو نے اپنی پہلی باضابطہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک کو اپنی لیکچر بازی بند کردینی چاہیے، اگر مزدوروں اور نوجوانوں کے حقوق کی انہیں اتنی ہی فکر ہے تو اپنے ہاں مواقع دیں، صرف زبانی کلامی ہمدردیاں نہ جتلائیں ہم یورپی لوگ گزشتہ تین ہزار سال سے انسانوں کے ساتھ جو سلوک کر رہے ہیں اس کے ازالے کے لیے ہمیں کم از کم تین ہزار سال تک ہی انسانوں سے معافی مانگنا ہو گی۔

    فیفا ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ہی فرانس کی ٹیم کو بڑا جھٹکا

    انہوں ںے کہا کہ وہ خود کو ایک عرب و قطری محسوس کر رہے ہیں، انہوں نے قطر کی جانب سے کیے جانے والے تمام تر انتظامات کا بھرپور طور پر دفاع کیا اور اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

    واضح رہے کہ قطر کو اس وقت سے یورپی ممالک کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جب سے اس نے فیفا ورلڈ کپ کرانے کا عندیہ دیا تھا لیکن گزشتہ چند ہفتوں کے دوران مزدوروں کے حقوق اور ان کے معاوضوں کے حوالے سے جاری مہم میں مزید شدت آگئی ہے۔

    یورپی ممالک کی جانب سے جاری مخالفانہ مہم اس وقت مزید شدت اختیار کر گئی جب قطر کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اسٹیڈیم کے اندر شراب کی فروخت پر پابندی ہو گی۔ یورپ سے تعلق رکھنے والے فیفا کے سربراہ نے اس اعلان کا بھی بھرپور دفاع کیا۔

    تاریخ کے مہنگے ترین فیفا ورلڈکپ 2022 کا آغاز آج سے ہوگا

    گیانی انفینٹنو نے یورپ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کی جانب سے تنقید کے دوہرے معیار ہیں ان کاکہنا تھا کہ وہ خود کو افریقی، معذور اور تارک وطن کے طور پر محسوس کر رہے ہیں۔

    فیفا کے سربراہ نے کہا کہ قطر نے اتنی بڑی تعداد میں دیگر ممالک کے کارکنوں کو روزگار کے مواقع دے رکھے ہیں جب کہ ہم یورپی ممالک اپنی سرحدیں بند کر دیتے ہیں اور ان ممالک کے لوگوں کو آنے نہیں دیتے جن کی شرح آمدنی بہت قلیل ہے۔

    گیانی انفینٹنو ںے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر یورپی ممالک واقعی مزدوروں اور نوجوانوں سے ہمدردی رکھتے ہیں تو انہیں چاہیے کہ قطر کی طرح عملی اقدام کریں اور صرف زبانی کلامی لیکچرز نہ دیں۔

    ایلون مسک کا ٹوئٹر پر فٹبال ورلڈ کپ کی کوریج کا اعلان

  • شاہین شاہ آفریدی کا اپینڈکس کا آپریشن،مداحوں سے دعاؤں کی درخواست

    شاہین شاہ آفریدی کا اپینڈکس کا آپریشن،مداحوں سے دعاؤں کی درخواست

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انجری کا شکار ہونے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : شاہین شاہ آفریدی انجری کےباعث انگلینڈ کےخلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےفائنل میچ میں کیچ لیتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے اور پھر اپنا 4 اوورز کا کوٹا بھی مکمل نہ کر سکے تھے۔

    تاریخ کے مہنگے ترین فیفا ورلڈکپ 2022 کا آغاز آج سے ہوگا

    شاہین شاہ آفریدی ان دنوں ری ہیب کے عمل سے گزر رہے ہیں اور پی سی بی کے مطابق شاہین شاہ آفریدی بہت جلد صحت مند ہو کر دوبارہ گراؤنڈ میں نظر آئیں گے۔

    تاہم اب شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں اسپتال کے بستر پر لیٹے دیکھا جا سکتا ہے۔

    اب تک فٹبال ورلڈ کپ کی ٹرافی کس کس کے نام رہی؟


    قومی فاسٹ بولر نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ میرا آج اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے تاہم اللہ کا شکر ہے اب خود کو بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

    شاہین شاہ آفریدی نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

  • فیفا ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ہی فرانس کی ٹیم کو بڑا جھٹکا

    فیفا ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ہی فرانس کی ٹیم کو بڑا جھٹکا

    دوحا: فیفا ورلڈکپ کے آغاز سے قبل ہی فرانس کی ٹیم کا اہم اسٹرائیکر انجری کا شکار ہوکر میگا ایونٹ سے باہر ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : فرنچ فٹبال فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی ٹیم کے اہم اسٹرائیکر کریم بنزیما کی ایم آر آئی رپورٹ میں ٹانگ کے پٹھوں میں انجری سامنے آئی ہے، جس سے انہیں صحتیاب ہونے میں 3 ہفتے درکار ہوں گے۔

    ایلون مسک کا ٹوئٹر پر فٹبال ورلڈ کپ کی کوریج کا اعلان


    فیفا انتظامیہ نے فرانس کے کوچ کو ٹیم میں متبادل کھلاڑی کے نام کا اعلان کرنے کیلئے پیر تک کا وقت دیا ہے جبکہ ٹیم منجمنٹ میں بھی کریم بنزیما کی انجری کی تصدیق کردی ہے۔

    واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ میں فرانس اپنا پہلا میچ آسٹریلیا کے خلاف 22 نومبر کو کھیلے گا، فرنچ ٹیم گروپ ڈی میں موجود ہے جہاں وہ تیونس اور ڈنمارک کے بھی مدمقابل آئے گی۔

    دوسری جانب ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے فیفا ورلڈکپ کے پہلے میچ کیلئے کوریج اور ریئل ٹائم کمنٹری فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا، ایونٹ کا افتتاحی میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے قطر اور ایکواڈور کے مابین کھیلا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پہلی بار کوئی عرب ملک فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کررہا ہے اور دنیا بھر سے لاکھوں فٹبال فینز عالمی میلے کیلئے قطر کا رخ کررہے ہیں، ٹورنامنٹ میں فرانس عالمی چیمپیئن کے اعزاز کا دفاع کرے گا۔

    دوسری طرف آکسفورڈ نے ریاضیاتی (میتھا میٹیکل) ماڈل کے ذریعے قطر میں شروع ہونے والے فیفا ورلڈکپ کے فاتح کے بارے میں بتا دیا ہے۔آکسفورڈ نے حساب کتاب کے بعد برازیل کے فیفا ورلڈکپ کا فاتح بننے کی پیش گوئی کر دی ہے۔

  • کراچی جم خانہ میں‌ 45 واں گولڈ کپ،زبردست مقابلے

    کراچی جم خانہ میں‌ 45 واں گولڈ کپ،زبردست مقابلے

    کراچی:شہر قائد کے مشہور جم خانہ کلب جسے کراچی جم خانہ کلب کے نام سے یاد کیا جاتا ہے ، اس میں خواجہ احتشام الدین میموریل بریج گولڈ کپ ہوا ،جس میں 12 ٹیموں نے حصہ لیا اور زبردست کھیل پیش کیا اور کامیابیاں حاصل کیں

    کراچی جم خانہ سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہےکہ پہلے اورابتدائی مقابلے میں اس ٹورنا منٹ میں شرکت کرنے والی ٹیم نمبر6 کاشف شاہ – انیس الرحمان – شیخ عبدالمقیت – وجاہت علی سوری کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی اور 71.99 پوائنٹس اسکور کیے

    جبکہ ایڈوانچر مقابلوں میں ٹیم نمبر 8 نے محمد نسیم آرزو – سرفراز احمد – سلیم ذکی – شاہین اقبال 64.90 پوائنٹس لیے ، ایسے ہی ٹیم نمبر3 جس میں‌فاطمہ رضا – انور ممتاز قزلباش – ضیاء ہے – اظہر اقبال شامل تھے نے 64.68 پوائٹس اسکورحاصل کیئے

     

     

    جیزی گروپ میں ٹیم نمبر 4 جس میں مرزا ضیاء اللہ بیگ – سید حسین جعفر – مسعود مظہر – میجر زیدی – راشد الغازی شامل تھے 63.13 کا اسکورحاصل کرکے کامیابی حاصل کی ،جبکہ رئیل اسٹیٹ گروپ میں جس میں محمد مبشر پوری – خالد محی الدین – حامد محی الدین – تحسین گھی والا نے کھیل کا مظآہرہ کیا ، اس ٹیم نے 61.47 کا اسکورحاصل کیا

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”570684″ /]

    مائنڈ اسپورٹس کی ٹیم جس میں اصغر عباس زیدی – طارق رشید خان – کام۔ سمیع‘ افضال احمد شیخ شامل تھے ، اس ٹیم نے 57.68 اسکورحاصل کیے، ایسے ہی کے بی اے کی ٹیم جس کا 10واں نمبرتھا، اور جس میں مشاہد حسن صدیقی – طارق ظفر صدیقی – ایس عابد ممتاز – ظفر ذکی – منہاج قدوائی – فرحت عباس شامل تھے ، اس ٹیم نے 47.45 اسکورحاصل کیا

    KG گروپ میں عثمان خالد ذکی – اطہر سعید – طاہر دادا – عثمان اے انصاری – زینت ازورپر مشتمل ٹیم تھی ، اس نے 44.92 پوائٹ اسکورکیئےایسے ہی چیس وی گروپ میں جس میں فاروق غفار – سلیم چامڈیا – اکبر حیات خان – عابد بھائیلہ – عزیر داؤد نے کھیل پیش کیا ، اس ٹیم نے 43.73 کا اسکورحاصل کیا افق مرحلے میں روبینہ سعید ہے – قدسیہ ڈوسا – محمود ڈوسا – میرانگ بائرمجی نے 39.74 پوائنٹس حاصل کیئے،کے جی جے کی درجہ بندی میں جس میں ندیم کاظمی – جلال خان – شیخ حبیب الرحمان – فضل احمد – فیروز کھنڈ والا – کلیم باکزہ شامل تھے ، اس گروپ نے 23.53 اسکورحاصل کیے،ایسے ہی دی پنک ٹیم نوچھی کریئر جس میں نادرہ شیخ – چینو ایوب – لیلیٰ ہاشوانی – طاہرہ نقوی شامل تھیں نے 16.78 سب سے کم اسکورحاصل کیا

    پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

  • تاریخ کے مہنگے ترین فیفا ورلڈکپ 2022 کا آغاز آج سے ہوگا

    تاریخ کے مہنگے ترین فیفا ورلڈکپ 2022 کا آغاز آج سے ہوگا

    دوحہ: قطر میں فیفا ورلڈکپ 2022 کا آغاز آج سے ہوگا، ایونٹ میں 32 ٹیموں کے درمیان 64 میچز کھیلے جائیں گے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا بھر سے 32 ٹیمیں فٹبال چیمپئن شپ کا تاج سجانے کے لیے مد مقابل ہوں گی۔

    ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں موسیقی کا تڑکا بھی لگے گا جبکہ آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ تقریب کے بعد ایونٹ کا پہلا افتتاحی میچ میزبان ٹیم قطر اور ایکواڈور کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

    فیفا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 42 ملین ڈالرز کی رقم دی جائے گی۔

    تاریخ کا سب سے مہنگا ورلڈکپ

    فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے مطابق رواں سال ہونے والے ایونٹ میں اخراجات کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، میگا ایونٹ کا تخمینہ 220 ارب ڈالرز سے زائد متوقع ہے۔ قطر میں 64 میچز کیلیے 6 سے 10 ارب ڈالرز کی لاگت سے 8 شاندار اسٹیڈیمز تعمیر کیے گئے ہیں۔

    قطر انتظامیہ نے اسٹیڈیمز کے اندر شراب کی فروخت اور شائقین کے مختصر لباس پہننے پر بھی پابندی عائد کی ہے، جس کی خلاف ورزی پر جرمانہ یا جیل ہوگی جبکہ اسٹیڈیم میں گندگی پر 400 سے دو ہزار یورو تک جرمانہ ہوگا۔انتظامیہ نے شائقین کی نگرانی کے لیے 15 ہزار جدید خفیہ کیمرے نصب اور کنٹرول روم قائم کیا ہے۔

    پاکستان کا اعزاز

    فیفا ورلڈکپ میں پاکستان کی ٹیم رواں سال بھی حصہ نہیں مگر پاکستان کے لیے اعزاز کی بات یہ ہے کہ پاکستان کے علاقے سیالکوٹ میں تیار کردہ فٹبال ’الریحلہ’ تمام میچز میں استعمال ہوگی۔

    ورلڈکپ کی میزبانی

    فیفا کے بینر تلے اب تک 20 ورلڈکپ کا انعقاد ہوچکا ہے جن میں سے 11 بار میزبانی یورپ نے کی جبکہ جنوبی امریکا پانچ، شمالی امریکا تین اور افریقا ایک بار میزبانی کا اعزاز حاصل کیا، رواں سال ہونے والا یہ اکیسواں ورلڈکپ ہے جس کی میزبانی پہلی بار مشرق وسطیٰ کے حصے میں آئی ہے۔

    رواں سال کا ورلڈکپ اس لیے بھی منفرد ہے کہ اس بار ایونٹ کا انعقاد سردی کے موسم میں ہورہا ہے۔

  • پشاور:اسٹریٹ لائٹس کے فقدان کے باعث اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ

    پشاور:اسٹریٹ لائٹس کے فقدان کے باعث اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ

    پشاور:قتل، چوری ، ڈکیتی اور اغوا سمیت دیگر جرائم میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، شہر میں رواں سال اب تک 390 افراد قتل ہو چکے ہیں۔

    پولیس نے جرائم میں اضافے کی وجہ اسٹریٹ لائٹس کے فقدان کو بھی قرار دیا ہے جب کہ میئر پشاور کا کہنا ہےکہ جلد اسٹریٹ لائٹس کی جلد شروع کریں گے۔

    پشاور میں اندرون شہر کے اکثر علاقوں میں اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے یا پھر خراب ہونے کے باعث گلیاں ، محلے اور کوچے اندھیرا چھاتے ہی تاریکی میں ڈوب جاتے ہیں جس سے نہ صرف شہریوں کو آمدورفت میں دقت کا سامنا رہتا ہے بلکہ راہزن بھی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہریوں کو لوٹتے ہیں۔

    پشاور میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اسٹریٹ کرائمز بڑھ رہے ہیں اور پولیس بھی جرائم میں اضافے کی وجہ اسٹریٹ لائٹس کے فقدان کو قرار دے رہی ہے۔

    پولیس کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 6 ماہ کے دوران اندرون شہر کے مختلف علاقوں میں 5 ہزار سے زیادہ شہریوں سے موبائل فونز اور نقدی چھینی گئی۔

    پشاور میں رواں سال اب تک 390 افراد قتل ہو چکے ہیں جب کہ ڈکیتی کی 282 اور چوری کی 248 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں، چوری ہونے والی 70 فیصد گاڑیاں منشیات کی اسمگلنگ اور باقی دہشت گردی اور ڈکیتی میں استعمال ہو رہی ہیں۔

    اندرون شہر میں جہاں اسٹریٹ لائٹس کا فقدان ہے وہیں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب نہیں کیے گئے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے راہزن واردات کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔

    پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

  • لنکا پریمیئر لیگ کا شیڈول جاری، پہلا میچ 6 دسمبر کو ہوگا

    لنکا پریمیئر لیگ کا شیڈول جاری، پہلا میچ 6 دسمبر کو ہوگا

    کراچی: سری لنکا کے ٹی 20 ٹورنامنٹ لنکا پریمیئر لیگ کا آغاز 6 دسمبر کو ہمبنٹوٹا میں ہوگا۔ افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن جافنا اور گال کے درمیان سہ پہر 3 بجے کھیلا جائے گا۔

    ٹورنامنٹ کا پہلا راؤنڈ 20 میچز پر مشتمل ہوگا جو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا جس کے بعد کینڈی اور کولمبو میں مقابلے ہوں گے۔ آخری راؤنڈ کے مقابلے بھی کولمبو میں آر پی آئی سی ایس میں کھیلے جائیں گے۔

    لیگ کا فائنل 23 دسمبر کو کولمبو کے آر پی آئی سی ایس میں کھیلا جائے گا جبکہ پہلا کوالیفائر اور ایلیمنیٹر 21 دسمبر کو ہوں گے۔
    ناک آؤٹ راؤنڈ میں ٹیموں اور کھلاڑیوں کے لئے کوئی وقفہ نہیں ہے کیونکہ دوسرا کوالیفائر 22 دسمبر کو ہوگا۔

    سری لنکا پریمیئر لیگ سری لنکا کا سب سے بڑا مقامی ٹورنامنٹ ہے جو بین الاقوامی خصوصیت کے ساتھ 24 میچز پر مشتمل ہوگا جس میں صف اول کے مقامی اور بین الاقوامی کرکٹرز شرکت کریں گے۔

    ٹورنامنٹ میں پاکستان کے شعیب ملک کے علاوہ ایون لیوس، کارلوس بریتھ ویٹ، جینمین ملان، ڈوین پریٹوریس، ڈی آرسی شارٹ اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔

    پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا