Baaghi TV

Category: کھیل

  • پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی

    نیوزی لینڈ میں جاری سہ ملکی کرکٹ سیریز میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

    باغی ٹی وی : میچ پاکستانی وقت کےمطابق، صبح 11 بجے کرائسٹ چرچ کے میدان میں کھیلا جائے گا اس سے قبل گزشتہ روز کھیلے گئے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دی تھی۔

    پاکستان کی جانب سے ٹاپ اسکورر محمد رضوان پلیئر آف دی میچ قرار پائے تھے پاکستان نے بنگلادیش کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹیں محمد وسیم نے لیں انہوں نے چار اوورز کرائے، اور 24 اسکور دیتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔ محمد نواز نے دو ، شاہنواز دھانی، حارث رووف اور شاداب ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 167 رنز بنائے تھے، محمد رضوان نے 50 گیندوں پر 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    بنگلادیش کے خلاف محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی 21 ویں ففٹی بنائی، میچ میں قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 7 ویں اوور میں 52 کے اسکور پر گری جب کپتان بابر اعظم 22 رنز بنا کر مستفیض کی بال پر کیچ آوٹ ہوئے، شان مسعود نے 31 رنز بنائے جبکہ حیدر علی 6 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    پاکستان کی چوتھی وکٹ افتخار احمد کی گری، وہ 13رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جبکہ محمد نواز 8 رنز پر ناٹ آوٹ رہے سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    دوسری جانب بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کبھی نمبر ون پوزیشن یا رینکنگ کا سوچا نہیں، ٹیم کی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ نمبر ون اور مین آف دی میچ سے متعلق سوچنا انسان کو منفی سمت کی طرف لے جاتا ہے سوریا کمار یادیو ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔ ہمارا موازانہ نہیں بنتا وہ مڈل آرڈر اور میں اوپنر بیٹر ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات ایسی پچز ملتی ہیں جہاں 40 گیندوں پر 60 رنز بنانے پڑتے ہیں جب کہ بنگلہ دیش جیسی کنڈیشنز میں جہاں 125 رنز کا ہدف مشکل ہو جاتا ہے بھارت اور پاکستان کے میچ میں دباو ہوتا ہے، ہم نے پچھلے ایک سال میں بھارت سے اچھا مقابلہ کیا ہے، ورلڈ کپ میں بھی اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

  • 12 ربیع الاول:کے پی میں عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے حکام کی ملاقاتیں ،اہم مذبی رہنماوں کی شرکت

    12 ربیع الاول:کے پی میں عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے حکام کی ملاقاتیں ،اہم مذبی رہنماوں کی شرکت

    ڈیرہ اسماعیل خان :عید میلاد النبیؐ کی آمد آمد،تحصیل میئر سردارعمر امین خان گنڈہ پورکی سرپرستی میں سرکٹ ہاؤس میں اتوار کے روز جشن عید میلاد النبیؐ منائے جانے کے حوالے سے منعقدہونے والے اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ نے شرکت کی، اس موقع پر عید میلاد النبیؐ کے جلوس، میلاداور مجالس کے حوالے سے تحصیل میئر سردارعمر امین خان گنڈہ پورنے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عید میلاد النبیؐ کی آمد آمدہے اس حوالے سے تحصیل میئر سردارعمر امین خان گنڈہ پورکی سرپرستی میں سرکٹ ہاؤس میں اتوار کے روزپرجوش طریقے اورشایان شان طریقے سے جشن عید میلاد النبیؐ منائے جانے کے حوالے سے منعقدہونے والے اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ نے شرکت کی۔ اس موقع پر عید میلاد النبیؐ کے جلوس، میلاداور مجالس کے حوالے سے تحصیل میئر سردارعمر امین خان گنڈہ پورنے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔اس موقع پرتحصیل ناظم سردار عمر امین خان گنڈہ پور نے اپنے خطاب میں کہا کہ باہمی اتفاق و سلوک سے اس مقدس دن کو مذہبی جوش وجذبے سے منائیں گے اورعلی برادران کے دروازے ہر قسم کے تعاون کے لئے صبح شام کھلے ہوں گے۔

    مغل پروڈکشن اینڈایونٹ آرگنائزرکی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں اوبی وین متعارف کرائی گئی ہے۔اوبی وین کامقصد کسی بھی چینل کو کوریج دینایا کسی بھی پروگرام کی کوریج کیلئے چھ کیمروں کے پروجیکٹرکی مددلی جاسکتی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان اورساؤتھ ریجن کے عوام کومغل پروڈکشن اینڈایونٹ آرگنائزرکی جانب سے اوبی وین کی سہولت فراہم کردی گئی۔ سیاسی مذہبی ودیگرجلسے جلوسوں کیلئے مغل پروڈکشن اینڈایونٹ آرگنائزررابطہ کیاجاسکتاہے جبکہ دفترنزدفوارہ چوک عفان پلازہ ڈیرہ اسماعیل خان ہے۔ شادی بیاہ وردیگرپروگرامز کے حوالے سے کوریج دینے کیلئے بھی رابطہ کیاجاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مغل پروڈکشن اینڈایونٹ آرگنائزرکی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں نئی معیار اورجدت کے ساتھ اوبی وین متعارف کرادی گئی ہے۔اوبی وین کامقصد ڈیرہ اسماعیل خان وآس پاس کے علاقوں میں کسی بھی پروگرام کی کوریج کیلئے چھ کیمروں کے پروجیکٹرکی مددلی جاسکتی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان اورساؤتھ ریجن کے عوام کومغل پروڈکشن اینڈایونٹ آرگنائزرکی جانب سے اوبی وین کی سہولت فراہم کردی گئی۔

    سیاسی مذہبی ودیگرجلوسوں کیلئے مغل پروڈکشن اینڈایونٹ آرگنائزرکی جانب سے دیے گئے موبائل نمبرز 03339982205/03409418852/03463419409/03174917044/03360961116/03340961116 پر رابطہ کیاجاسکتاہے جبکہ دفترنزدفوارہ چوک عفان پلازہ ڈیرہ اسماعیل خان ہے۔ جبکہ شادی بیاہ سیاسی ومذہبی اوردیگرپروگرامز کے حوالے سے کوریج دینے کیلئے رابطہ کیاجاسکتا ہے۔اس حوالے سے تمام پروگرامز کو بہترین کوریج اورجدید اعلیٰ کیمروں کی مددسے سرانجام دیاجائے گا۔ واضح رہے کہ ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے مغل پروڈکشن اینڈایونٹ آرگنائزرکی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں اوبی وین متعارف کرانے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے اوراسے خوب سراہاہے۔

  • کسی کو جوابدہ نہیں،صرف کرکٹ کھیلتےہیں جو ہمارا کام ہے:وکٹ کیپرمحمد رضوان

    کسی کو جوابدہ نہیں،صرف کرکٹ کھیلتےہیں جو ہمارا کام ہے:وکٹ کیپرمحمد رضوان

    لاہور:قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ہم کسی کو جوابدہ نہیں ہیں، صرف کرکٹ کھیلتے ہیں جو ہمارا کام ہے۔اطلاعات کے مطابق سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بنگلا دیش کو شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا یہ ایک بہت اچھی چیز ہے کہ سیریز کے آغاز میں جیت ملی ہے، ورلڈ کپ کی تیاری کر رہے ہیں اور ہر جیت سے انرجی میں اضافہ ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم یہاں کچھ مختلف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور کنڈیشن سے ہم آہنگ ہو رہے ہیں، کل بہت سرد موسم تھا لیکن آج میچ ڈے پر کنڈیشنز نارمل تھیں، ہماری خوش قسمتی ہے کہ آج سورج نکلا ہوا تھا اور ہمیں کھیلنے کا موقع ملا، پچ بہت اچھی اور بیٹنگ کے لیے ساز گار تھی لیکن ہم 10 سے 12 رنز کم تھے، بولروں نے اچھی بولنگ کی اسی لیے ہم آسانی سے میچ جیت گئے۔

     

    محمد رضوان کا کہنا تھا بنگلادیش کی ٹیم آسان نہیں ہے، ان کی بولنگ بہت اچھی ہے، بنگلادیش کے پاس تگڑے اسکلز والے بولرز ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں محمد رضوان کا کہنا تھا ہم کسی کو جوابدہ نہیں ہیں، ہم کرکٹ کھیلتے ہیں، جو ہمارا کام ہے اس کو اچھے طریقے سے کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جو سوال کرتے ہیں اگر وہ پاکستان کے لیے سوچ رہے ہیں تو ہم انہیں سیلوٹ کرتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ سب پاکستان کے لیے مثبت سوچ رہے ہیں، جو سوال اٹھاتے ہیں ان کے دل میں بھی پاکستان کا درد ہے۔

    محمد رضوان کا کہنا تھا ہم بھی انسان ہیں ہم میں کمی بیشی بھی ہے، اس کمی بیشی کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔بھارت کے جارح مزاج بیٹر سوریا کمار یادیو سے متعلق سوال پر وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا سوریا کمار یادیو اچھا کھیلتا ہے، جس طرح وہ کھیلتا ہے مجھے پسند ہے لیکن یہ ضرور دیکھا جائے کہ ٹاپ آرڈر اور مڈل آرڈر مختلف چیزیں ہیں۔

    قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا میں نے نمبر ون رہنے کے لیے نہیں سوچا، جو پاکستان کی ضرورت ہے وہ پوری کرنے کی کوشش کر رہا ہوں کیونکہ نمبر ون اور مین آف میچ کی سوچ آپ کو منفی طرف لے جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسی پچز بھی ملتی ہیں جہاں ساٹھ گیندوں پر چالیس کرنا پڑتا ہے لیکن آپ پاکستان کی ڈیمانڈ کے مطابق کھیلتے ہیں۔

    پاک بھارت میچ کے حوالے سے سوال پر رضوان کا کہنا تھا پاکستان اور بھارت کا میچ پریشر والا ہوتا ہے لیکن میں چیزوں کو سادہ رکھنے کی کوشش کرتا ہوں اور عزت مل رہی ہے، ہم پوری ٹیم پاکستان انڈیا کے میچ کو لے کر ابھی پرسکون ہے،

     

    ادھرایشیا کپ ویمن ٹی 20 میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 13 رنز سے شکست دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ندا ڈار کی شاندار نصف سنچری کی بدولت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 137رنز سکور کئے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 124 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

    پی سی بی نے ویمنز کرکٹ لیگ کا اعلان کردیا

    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی جانب سے دیگر بلے بازوں میں منیبہ علی 17، سدرہ امین 11، بسمہ معروف 32، عالیہ ریاض 7، عائشہ نسیم 9 اور طوبہ حسن 1 سکور بنانے میں کامیاب ہوئیں۔بھارت کی جانب سے دیپتی شرما 3 وکٹیں حاصل کر کے سب سے نمایاں رہیں اور پوجا واستراکر نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ رینوکا سنگھ ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

    پہلی پاکستان جونیئر لیگ رنگا رنگ افتتاحی تقریب کیساتھ شروع

    بھارت کی جانب سے ریچا گھوش نے سب سے زیادہ 26 رنز بنائے جبکہ سبھی نینی میگھنا 15، سمریتی مندانا 17، جمیمہ روڈریگز 2، دایالان ہیمالاتھا 20، پوجا واستراکر 5، دیپتی شرما 16 اور ہرمن پریت کور 12 رنز بنا سکیں۔

    پشاور زلمی کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کا زلمی ہیڈ کوارٹرکا دورہ:پی ایس ایل کی یادیں…

    پاکستان کی جانب سے نشرا سندھو 4 اوورز میں 30 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ سعدیہ اقبال اور ندا ڈار نے 2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایمن انور اور طوبہ حسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

  • ایشیا ٹی ٹوئنٹی ویمن کپ:بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں پہلی شکست

    ایشیا ٹی ٹوئنٹی ویمن کپ:بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں پہلی شکست

    سلہٹ: ایشیا کپ ویمن ٹی 20 میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 13 رنز سے شکست دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ندا ڈار کی شاندار نصف سنچری کی بدولت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 137رنز سکور کئے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 124 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

    پی سی بی نے ویمنز کرکٹ لیگ کا اعلان کردیا

    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی جانب سے دیگر بلے بازوں میں منیبہ علی 17، سدرہ امین 11، بسمہ معروف 32، عالیہ ریاض 7، عائشہ نسیم 9 اور طوبہ حسن 1 سکور بنانے میں کامیاب ہوئیں۔بھارت کی جانب سے دیپتی شرما 3 وکٹیں حاصل کر کے سب سے نمایاں رہیں اور پوجا واستراکر نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ رینوکا سنگھ ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

    پہلی پاکستان جونیئر لیگ رنگا رنگ افتتاحی تقریب کیساتھ شروع

    بھارت کی جانب سے ریچا گھوش نے سب سے زیادہ 26 رنز بنائے جبکہ سبھی نینی میگھنا 15، سمریتی مندانا 17، جمیمہ روڈریگز 2، دایالان ہیمالاتھا 20، پوجا واستراکر 5، دیپتی شرما 16 اور ہرمن پریت کور 12 رنز بنا سکیں۔

    پشاور زلمی کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کا زلمی ہیڈ کوارٹرکا دورہ:پی ایس ایل کی یادیں…

    پاکستان کی جانب سے نشرا سندھو 4 اوورز میں 30 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ سعدیہ اقبال اور ندا ڈار نے 2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایمن انور اور طوبہ حسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

  • پی سی بی نے ویمنز کرکٹ لیگ کا اعلان کردیا

    پی سی بی نے ویمنز کرکٹ لیگ کا اعلان کردیا

    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے خواتین کرکٹ لیگ کا اعلان کردیا، پہلی ’دی ویمنز لیگ‘ آئندہ برس مارچ میں راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے پہلی پاکستان جونیئر لیگ کی افتتاحی تقریب میں خو اتین کرکٹ لیگ کا اعلان کیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پہلی دی ویمنز لیگ آئندہ سال مارچ میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کے ساتھ کھیلی جائے گی۔

    اس کے میچز 3 مارچ سے 18 مارچ تک راولپنڈی میں ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ ویمنز لیگ میں چار ٹیمیں شریک ہوں گی، ہر ٹیم میں 18پلیئرز ہوں گی جس میں 6 غیر ملکی پلیئرز کو بھی شامل کیا جائے گا۔

    ادھر دوسری طرف ماضی کے کرکٹ اسٹارز اور اُبھرتے ہوئے تارے جب گلوکاری کے ستاروں کے ساتھ لاہور میں اُترے تو قذافی اسٹیڈیم نے کہکشاں کا روپ دھار لیا۔پاکستان جونیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا۔

    تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے جونیئر لیگ کے آئیڈیے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اس سے مستقبل کے لیے ٹیم کو اسٹارز ملیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہر ٹیم میں موجود لیجنڈز کرکٹرز نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی کے لیے موجود ہیں۔

    اس کے علاوہ افتتاحی تقریب میں جونیئر ٹیموں نے اپنے مینٹورز کے ہمراہ مارچ پاسٹ بھی کیا،لیگ کی ٹیموں میں موجود مینٹورز کا تعارف کروایا گیا ، کولن منرو، شعیب ملک، عمران طاہر، ویوین رچرڈز، شاہد آفریدی اور ڈیرن سیمی اسٹیج پر آئے۔

    دوسری جانب جسٹن بی بی،طلال قریشی اور دیگر گلوکاروں نے مل کر پاکستان جونیئر لیگ کا آفیشل سونگ گایا جبکہ تقریب کے اختتام پر آتش بازی کا دلکش مظاہرہ کیا گیا۔افتتاحی میچ میں مردان واریئرز اور گوجرانوالہ جائنٹس کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔

  • پہلی پاکستان جونیئر لیگ رنگا رنگ افتتاحی تقریب کیساتھ شروع

    پہلی پاکستان جونیئر لیگ رنگا رنگ افتتاحی تقریب کیساتھ شروع

    لاہور:ہہلی پاکستان جونیئر لیگ رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق ماضی کے کرکٹ اسٹارز اور اُبھرتے ہوئے تارے جب گلوکاری کے ستاروں کے ساتھ لاہور میں اُترے تو قذافی اسٹیڈیم نے کہکشاں کا روپ دھار لیا۔پاکستان جونیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا۔

    تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے جونیئر لیگ کے آئیڈیے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اس سے مستقبل کے لیے ٹیم کو اسٹارز ملیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہر ٹیم میں موجود لیجنڈز کرکٹرز نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی کے لیے موجود ہیں۔

    اس کے علاوہ افتتاحی تقریب میں جونیئر ٹیموں نے اپنے مینٹورز کے ہمراہ مارچ پاسٹ بھی کیا،لیگ کی ٹیموں میں موجود مینٹورز کا تعارف کروایا گیا ، کولن منرو، شعیب ملک، عمران طاہر، ویوین رچرڈز، شاہد آفریدی اور ڈیرن سیمی اسٹیج پر آئے۔

    دوسری جانب جسٹن بی بی،طلال قریشی اور دیگر گلوکاروں نے مل کر پاکستان جونیئر لیگ کا آفیشل سونگ گایا جبکہ تقریب کے اختتام پر آتش بازی کا دلکش مظاہرہ کیا گیا۔افتتاحی میچ میں مردان واریئرز اور گوجرانوالہ جائنٹس کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلےپشاور زلمی کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کا زلمی ہیڈ کوارٹر کا دورہ:پی ایس ایل کی یادیں تازہ ہوگئیں:ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ پاکسان آکر وہ بہت خوش ہیں اور پاکستان سے وابستہ محبتیں تازہ ہوگئی ہیں ،

    پی سی بی ذرائع کے مطابق پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کو خوش آمدید کہا ، اس موقع پر ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ٹو کی ٹرافی اٹھاکر پی ایس ایل جیتنے اور لاہور میں پی ایس ایل فائنل کی یادیں تازہ ہوگئیں،

    پاکسان کرکٹ ذرائع کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے پشاور زلمی کے سابق کپتان اور کوچ ڈیرن سیمی نے لاہور میں پشاور زلمی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، ڈیر سیمی جب پشاور پہنچے تو پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کو خوش آمدید کہا

    پی سی بی کے مطابق اس موقع پر ڈیرن سیمی اور جاوید آفریدی کے درمیان ملاقات میں کرکٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ڈیرن سیمی نے پی ایس ایل ٹو ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائی

    پشاور زلمی کے پورے اسکواڈ اور غیر ملکی کرکٹرز کی آمد نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی بنیاد رکھی تھی۔ُاور اس وقت ہمارا جو استقبال اور پزیرائی کی گئی اور ساری زندگی یاد رہے گی،پشاور زلمی نے ڈیرن سیمی کی قیادت میں پی ایس ایل ٹو کا ٹائٹل جیتا تھاڈیرن سیمی پاکستان جونئیر لیگ کے مینٹور کے طور پر لاہور میں موجود ہیں

  • پشاور زلمی کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کا زلمی ہیڈ کوارٹرکا دورہ:پی ایس ایل کی یادیں تازہ ہوگئیں:ڈیرن سیمی

    پشاور زلمی کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کا زلمی ہیڈ کوارٹرکا دورہ:پی ایس ایل کی یادیں تازہ ہوگئیں:ڈیرن سیمی

    لاہور:پشاور زلمی کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کا زلمی ہیڈ کوارٹر کا دورہ:پی ایس ایل کی یادیں تازہ ہوگئیں:ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ پاکسان آکر وہ بہت خوش ہیں اور پاکستان سے وابستہ محبتیں تازہ ہوگئی ہیں ،

     

        

    لانگ مارچ کسی صورت اسلام آباد میں داخل نہ ہونے دینگے: پی ڈی ایم کا اعلان

    پی سی بی ذرائع کے مطابق پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کو خوش آمدید کہا ، اس موقع پر ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ٹو کی ٹرافی اٹھاکر پی ایس ایل جیتنے اور لاہور میں پی ایس ایل فائنل کی یادیں تازہ ہوگئیں،

    میڈیکل کالجز کیلئے داخلہ ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان

    پاکسان کرکٹ ذرائع کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے پشاور زلمی کے سابق کپتان اور کوچ ڈیرن سیمی نے لاہور میں پشاور زلمی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، ڈیر سیمی جب پشاور پہنچے تو پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کو خوش آمدید کہا

    پی سی بی کے مطابق اس موقع پر ڈیرن سیمی اور جاوید آفریدی کے درمیان ملاقات میں کرکٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ڈیرن سیمی نے پی ایس ایل ٹو ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائی

    سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ملائشیا:مزید 11 کھلاڑیوں کورپورٹ کرنے کا حکم

    پشاور زلمی کے پورے اسکواڈ اور غیر ملکی کرکٹرز کی آمد نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی بنیاد رکھی تھی۔ُاور اس وقت ہمارا جو استقبال اور پزیرائی کی گئی اور ساری زندگی یاد رہے گی،پشاور زلمی نے ڈیرن سیمی کی قیادت میں پی ایس ایل ٹو کا ٹائٹل جیتا تھاڈیرن سیمی پاکستان جونئیر لیگ کے مینٹور کے طور پر لاہور میں موجود ہیں

  • نیپال کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جنسی زیادتی کیس میں گرفتار

    نیپال کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جنسی زیادتی کیس میں گرفتار

    کھٹمنڈو: کھٹمنڈو پولیس نے نیپالی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سندیپ لامیچھانے کو نابالغ کے ساتھ جنسی کرنے کے الزام گرفتار کر لیا۔ پولیس نے سندیپ کو جمعرات کے روز کھٹمنڈو کے تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے گرفتار کر کیا۔

     

    واضح رہے کہ سابق کرکٹر نے جمعرات کی علی الصبح ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ "اپنے آپ کو نیپال اتھارٹی کے حوالے کرنے کے عہد کے مطابق وہ صبح 10:00 بجے قطر ایئرویز کے ذرئعے کھٹمنڈو کے تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتر رہے ہیں۔”25 سالہ قومی ٹیم کے سابق کپتان نے اپنے اوپر لگے الزامات کی تردید کرتے ہوئے استغاثہ اور الزامات کے خلاف قانونی لڑائی لڑنے کرنے کا اعلان کیا۔

    پچھلے 24 گھنٹوں میں کیا ہوا اوراگلے 24 گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے:خبرآگئی

    انہوں نے کہاکہ انہیں یقین ہے کہ انصاف ملے گا اور اپنے پیارے ملک کا نام اور شہرت بنانے کے لیے جلد کرکٹ گراؤنڈ میں واپسی کریں گے اور میں جلد ٹرائل کے لیے دعا گو ہوں۔ وہ تحقیقات کے تمام مراحل میں مکمل تعاون کرنے اور قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے عدلت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

    عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کیلئے ہیلتھ ایمرجنسی کی اپیل کردی

    قابل ذکر ہے کہ ایک 17 سالہ لڑکی نے مقدمہ درج کراتے ہوئے الزام لگایا کہ 21 اگست کو لامیچھانے اسے کھٹمنڈو اور بھکتا پور کے مختلف مقامات لے گئے اور کھٹمنڈو کے سینامنگل کے ایک ہوٹل میں اسی رات ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔کھٹمنڈو ڈسٹرکٹ کورٹ نے نیپال کے امیگریشن ڈپارٹمنٹ کے ساتھ ایک 17 سالہ نابالغ کی جنسی زیادتی کے معاملے میں اس کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ بھی جاری کیا ہے۔ گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جانے کے بعد پولیس نے پہلے ہی سندیپ لامیچھا کی گرفتاری مہم شروع کردی۔

    بھارتی پولیس اہلکاروں کا مسلمان نوجوانوں کو کھمبے سے باندھ کر بدترین تشدد

  • ویمن ایشیا کپ: تھائی لینڈ نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

    ویمن ایشیا کپ: تھائی لینڈ نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

    ویمن ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں تھائی لینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کی جانب سے دیا گیا 117 رنز کا ہدف تھائی لینڈ نے 6 وکٹ کے نقصان پر ایک بال پہلے حاصل کرلیا تھائی لینڈ کی جانب سے نتھا کان چمپن 61 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ پاکستان کی ندا ڈار اور طوبیٰ حسن نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔


    میچ میں پاکستان کی جانب سے سدرہ امین نے 56 رنز بنائے۔

    ایشیا کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی یہ پہلی شکست ہے، اس سے قبل پاکستان ٹیم ملائیشیا اور بنگلادیش کو ہرا چکی ہے۔


    ملائیشیا ویمن ٹیم نے پاکستان کو 57 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا جو پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان اور نویں اوور میں ہدف پورا کر لیا تھا جبکہ قومی ویمن ٹیم نے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کو نو وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ میں لگاتار دوسری کامیابی اپنے نام کی تھی-

    قومی کرکٹرکائنات امتیاز کی والدہ کےہمراہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی…

    ویمنز ایشیا کپ 23-2022 کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بنگلہ دیش میں جاری ہے جس میں میزبان ٹیم کے علاوہ پاکستان، بھارت، ملائیشیا، تھائی لینڈ، سری لنکا اور متحدہ عرب امارت کی ٹیمیں شریک ہیں۔

    قومی ٹیم اپنا چوتھا میچ 7 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت، پانچواں میچ 9 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات جبکہ چھٹا اور آخری میچ 11 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی جبکہ 4 ٹاپ ٹیموں کے مابین سیمی فائنل مقابلے 13 اکتوبر جبکہ فائنل 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

    ویمن ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم نے ملائیشیا کوہرادیا

  • نیوزی لینڈ میں سیریز ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری میں معاونت کرے گی،بابر اعظم

    نیوزی لینڈ میں سیریز ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری میں معاونت کرے گی،بابر اعظم

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کے میچز ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری میں معاونت کریں گے-

    باغی ٹی وی : پی سی بی کی جانب سے جاری ویڈیو میں بابراعظم نے کہا کہ کل سے شروع ہونے والی تین ملکی سیریز اہم ہے۔ اس سیریز سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا۔ٹی 20 کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی۔ بنگلا دیش کے خلاف بھرپورتیاری سے میدان میں اتریں گے۔

    آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی

    بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کے میچز ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری میں معاونت کریں گے نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز آسٹریلیا سے ملتی جلتی ہیں، آسٹریلیا میں بھی بال باؤنس ہوتا ہے اور یہاں بھی ہوتا ہے، اس سیریز سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی اچھی تیار ہو گی۔

    بابر اعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی ہوم کنڈیشنز میں سخت حریف ثابت ہوتی ہےان کے پاس کین ولیمسین، ٹم ساؤدی اور ٹرینٹ بولٹ جیسے تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ہم نے مختلف کمبی نیشن آزمائے جس سے اپنی خامیوں اور خوبیوں کا اندازہ ہوا۔ تین ملکی سیریز سے کمبی نیشن کو حتمی شکل دینے میں مدد ملے گی۔

    کم عمری میں ہی تینوں فارمیٹ کی قیادت،بابراعظم کے ساتھ ناانصافی ہے، مدثر نذر

    واضح رہے کہ پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کے درمیان سہ فریقی سیریز کا آغاز جمعہ سے ہوگا۔ افتتاحی میچ میں پاکستان اور بنگلا دیش مد مقابل ہوں گے نیوزی لینڈ میں تین ملکی سیریز کا پہلا میچ پاکستان اوربنگلا دیش کے درمیان کل کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق میچ صبح ساڑھے 6 بجے شروع ہو گا۔ ا س سیریز کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کی تیاریوں کے لیے اہم تصور کیا جا رہا ہے۔


    سہ فریقی ٹورنامنٹ کے لئے نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم نے لنکن یونیورسٹی کرائسٹ چرچ میں شدید سرد موسم میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔ انڈور ہال میں ٹریننگ کے لئے نیچرل ٹرف پچز موجود تھیں۔تین گھنٹے تک جاری رہنے والے پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں پی سی بی کی جانب سے ٹوئٹر پر لکھا گیا ہے کہ لڑکے سرد موسم میں پسینے نکالنے کے لیے محنت کر رہے ہیں۔

    نیوزی لینڈ : سہہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی