Baaghi TV

Category: کھیل

  • ایشیا کپ 2025: افغانستان کی ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست

    ایشیا کپ 2025: افغانستان کی ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست

    ابوظبی میں ایشیا کپ 2025 کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرا دیا۔

    افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ افغان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔صدیق اللہ 73 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔عظمت اللہ نے صرف 21 گیندوں پر 53 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کو طاقت دی۔محمد نبی نے بھی 33 رنز کا اضافہ کیا۔ہانگ کانگ کی جانب سے آیوش شکلا اور کنچت شاہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی ٹیم افغان باؤلرز کے سامنے کمزور ثابت ہوئی اور 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 94 رنز ہی بنا سکی۔بابر حیات نے 39 اور کپتان یاصم مرتضیٰ نے 16 رنز بنائے، جبکہ باقی کھلاڑی بھی کمزور کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوہرا ہندسہ عبور نہ کر سکے۔افغانستان کی جانب سے فضل الحق اور گلبدین نائب نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عظمت اللہ، راشد خان اور نور احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    قطر حملے میں بچ جانے والے حماس رہنما خلیل الحیہ کون ہیں ؟

    پاکستان میں لاکھوں شہریوں کی مبینہ بڑے پیمانے پر نگرانی کا انکشاف

    دوحہ حملہ: قطر کا اسرائیل اور حماس ثالثی سے علیحدگی کا اعلان

    آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026، بھارت اور سری لنکا میں شیڈول

  • آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026، بھارت اور سری لنکا میں شیڈول

    آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026، بھارت اور سری لنکا میں شیڈول

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 ورلڈ کپ آئندہ برس 7 فروری سے 8 مارچ تک کرانے کا امکان ہے۔

    ایونٹ کے میچز بھارت اور سری لنکا میں ہوں گے، جہاں بھارت میں کم از کم 5 اور سری لنکا میں 2 وینیوز میچز کی میزبانی کریں گے۔فائنل میچ احمد آباد یا کولمبو میں کھیلا جائے گا، جس کا انحصار پاکستان کے فائنل میں پہنچنے پر ہوگا۔ پاکستانی ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔آئی سی سی نے ایونٹ میں شریک ٹیموں کو مجوزہ تاریخوں سے آگاہ کر دیا ہے۔ اب تک 15 ٹیمیں تصدیق کر چکی ہیں، جن میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلادیش، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، امریکا، آئرلینڈ، کینیڈا، نیدرلینڈ اور اٹلی شامل ہیں۔

    ایونٹ میں مزید 5 ٹیمیں کوالیفائرز کے ذریعے شامل ہوں گی، 2 ٹیمیں افریقہ ریجنل کوالیفائر اور 3 ٹیمیں ایشیا و ایسٹ ایشیا پیسفک کوالیفائر سے آئیں گی۔ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کا فارمیٹ 2024 جیسا ہوگا، 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے میں پہنچیں گی۔ سپر ایٹ کے بعد ٹیموں کو دوبارہ 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا اور ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی، جبکہ فاتح ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔

    امریکا نے قطر کو پہلے ہی خبردار کیا تھا، وائٹ ہاؤس، دوحا کی تردید

    ٹرمپ کا امن معاہدہ منظور ہوا تو غزہ جنگ فوراً ختم ہو سکتی ہے،نیتن یاہو

    نیپالی آرمی چیف کی مظاہرین کو مذاکرات کی دعوت

    کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری، نشیبی علاقے زیرِ آب، ٹریفک متاثر

  • ایشیا کپ 2025: بھارتی کپتان محسن نقوی سےمصافحہ کرنے پر غدار قرار

    ایشیا کپ 2025: بھارتی کپتان محسن نقوی سےمصافحہ کرنے پر غدار قرار

    بھارتی ٹی20 ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو ایشیا کپ 2025 کے آغاز سے قبل مشکل میں پھنس گئے اور اپنے ہی ہم وطنوں کی تنقید کا نشانہ بن گئے۔

    دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹرافی کی رونمائی کی جس کے بعد تمام کپتانوں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔ اس موقع پر پروٹوکول کے تحت کپتانوں نے محسن نقوی سے مصافحہ کیا اور ایک دوسرے سے بھی ہاتھ ملایا۔سوریا کمار یادیو نے بھی محسن نقوی اور پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے مصافحہ کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی بھارتی شدت پسندوں نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور ’’غدار‘‘ قرار دے دیا۔

    ’ایکس‘ پر راجیو نامی صارف نے لکھا کہ سوریا کمار یادیو پاکستان کے وزیر داخلہ سے ہاتھ ملا رہے ہیں جو بھارت کو دھمکیاں دے چکے ہیں، انہیں دشمنوں سے ہاتھ ملاتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔ایک اور صارف نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اصل تنقید بھارتی کرکٹ بورڈ اور حکومت پر ہونی چاہیے جنہوں نے سوریا کمار یادیو کو اس پوزیشن پر کھڑا کیا جہاں پروٹوکول کے طور پر انہیں ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین سے ہاتھ ملانا پڑا۔

    سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کا سیلاب متاثرہ گاؤں کھرل کا دورہ،

  • ایشیا کپ کی ٹرافی کی تقريب رونمائی

    ایشیا کپ کی ٹرافی کی تقريب رونمائی

    ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہورہا ہے۔

    متحدہ عرب امارات میں آج سے شروع ہونے والے ٹی20 ایشیا کپ کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ہے۔
    ٹرافی کی رونمائی منگل کے روز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کی گئی جس میں تمام ٹیموں کے کپتان شریک ہوئے، ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) کے صدر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹرافی کی رونمائی کی، اس موقع پر میڈیا سینٹر پر بھی خوب گہما گہمی نظر آئی جبکہ پاکستان اور بھارتی کپتانوں کی نظروں کا ملاپ اور مصافحہ مرکز نگاہ رہا ،اس موقع پر تمام ٹیموں کے کپتانوں نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوالوں کے جواب بھی دیئے، ایشیا کپ پریس کانفرنس میں کپتانوں کی باڈی لینگویج اور مسکراہٹیں میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں ۔

    ایونٹ کی انعامی رقم سے متعلق ابھی باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں ہوا ہے تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق فاتح ٹیم کو تقریباً 3 لاکھ امریکی ڈالر ملیں گے،رنرز اپ کو تقریباً ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر دیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلے جانے والے ایشیاکپ 2025 میں آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے.گروپ اے میں پاکستان، بھارت، عمان اور یو اے ای شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

  • عثمان شنواری کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    عثمان شنواری کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر عثمان شنواری نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق 32 سالہ عثمان شنواری نے باضابطہ طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

    عثمان شنواری نے اپنے کیریئر کے دوران ایک ٹیسٹ، 17 ون ڈے اور 16 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی۔ وہ اپنی تیز رفتار اور جارحانہ باؤلنگ کے باعث جانے جاتے تھے اور کئی مواقع پر پاکستان کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔اعداد و شمار کے مطابق عثمان شنواری نے ون ڈے فارمیٹ میں مجموعی طور پر 34 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں 13 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انہیں 2018 کے ایشیا کپ اسکواڈ میں بھی شامل کیا گیا تھا جہاں انہوں نے اپنی باؤلنگ کے ذریعے ٹیم کو سہارا دیا۔

    ذرائع کے مطابق شنواری اب ڈومیسٹک اور لیگز کرکٹ میں اپنی فٹنس کے مطابق حصہ لیتے رہیں گے۔

  • ایشیا کپ 2025: متحدہ عرب امارات میں آج سے شروع

    ایشیا کپ 2025: متحدہ عرب امارات میں آج سے شروع

    ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا 17واں ایڈیشن آج سے یو اے ای میں شروع ہو رہا ہے، جس کا فائنل 28 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

    اس ایڈیشن میں پہلی بار 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، عمان اور یو اے ای شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔اس بار نیپال کی ٹیم بھی پہلی مرتبہ ایشیا کپ میں حصہ لے رہی ہے، جس سے ایونٹ کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم ہوا ہے۔ٹورنامنٹ کی سب سے بڑی کشش پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا ہے جو 14 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

    اگر دونوں ٹیمیں اگلے مرحلے تک پہنچتی ہیں تو سپر فور اور ممکنہ فائنل میں بھی یہ مقابلہ ہو سکتا ہے، جس سے شائقین کو ایک ہی ایونٹ میں تین بار یہ سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کا موقع ملے گا۔ایشیا کپ کا آغاز 1984 میں شارجہ سے ہوا تھا اور اب تک اس کے 16 ایڈیشن مکمل ہو چکے ہیں۔

    امریکی عدالت کا ٹرمپ پر 8 کروڑ 33 لاکھ ڈالر جرمانہ برقرار

    لندن ہیّتھرو ایئرپورٹ کا ٹرمینل 4 مشتبہ مواد کی اطلاع پر خالی

    وزیراعلیٰ سندھ کی یونیسیف نمائندہ سے ملاقات، سیلابی امداد پر بات

    غزہ میں حماس کا حملہ، 4 اسرائیلی فوجی ہلاک

  • منصور قادر کو بھی پی سی بی میں عہدہ مل گیا

    منصور قادر کو بھی پی سی بی میں عہدہ مل گیا

    وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پیٹرن کی حیثیت سے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے منصور قادر کو پی سی بی کا الیکشن کمشنر مقرر کر دیا ہے۔

    وزیر اعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق منصور قادر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بیوروکریسی میں وسیع تجربے کے باعث اس عہدے کے لیے بہترین انتخاب قرار پائے ہیں۔ ان کی تعیناتی کا مقصد پی سی بی کے آئندہ انتخابات کو شفاف، غیر جانبدار اور پیشہ ورانہ انداز میں منعقد کرانا ہے۔عہدہ سنبھالنے کے بعد منصور قادر نے چیئرمین پی سی بی سید محسن نقوی سے ملاقات کی، جس میں پی سی بی کے آئینی و انتخابی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران منصور قادر نے چیئرمین کو اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے آگاہ کیا اور یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے منصور قادر کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اس اُمید کا اظہار کیا کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری، لگن اور غیر جانبداری کے ساتھ ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی ترقی اور شفاف نظام کے لیے ایک مضبوط اور منصفانہ الیکشن کمشنر کا کردار نہایت اہم ہے۔

  • انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کر لی

    انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کر لی

    ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو 342 رنز کے مارجن سے شکست دی، جو ون ڈے کرکٹ میں رنز کے اعتبار سے انگلش ٹیم کی سب سے بڑی فتح ہے۔

    اس سے قبل 2023 میں بھارت نے سری لنکا کو 317 رنز سے ہرایا تھا۔انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹ پر 414 رنز بنائے، جس میں جیکب بیتھل نے 110 اور جو روٹ نے 100 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔ جیمی اسمتھ اور جوز بٹلر نے بھی 62، 62 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کی پوری ٹیم صرف 72 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔جوفرا آرچر 18 رنز کے عوض 4 وکٹ لینے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، جبکہ سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ کیشو مہاراج اور جو روٹ کے نام رہا۔

    اس سے قبل انگلینڈ کی سب سے بڑی ون ڈے فتح 2018 میں آسٹریلیا کے خلاف 242 رنز کی تھی۔ تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں جنوبی افریقا نے ابتدائی دونوں میچز جیتے تھے، تاہم تیسرا میچ انگلینڈ کی تاریخی فتح سے اختتام پذیر ہوا۔
    جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی 2 میچز 10 ستمبر سے شروع ہوں گے۔

    قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ 8 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے

    علی امین گنڈاپور کا پشاور میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان

    کے پی کے،میٹرک امتحانات میں ناقص کارکردگی پر 15 پرنسپل معطل

    غزہ پر اسرائیلی حملے، اسکول اور خیمے نشانہ، 21 فلسطینی شہید

  • پی سی بی کا پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کی ٹرائی سیریز کا اعلان

    پی سی بی کا پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کی ٹرائی سیریز کا اعلان

    پی سی بی نے پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کی ٹرائی سیریز کا اعلان کر دیا ہے۔

    پاکستان پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کی میزبانی کرے گا، سہ ملکی سیریز 17 نومبر تا 29 نومبر راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی،سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ 17 نومبر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جائے گاراولپنڈی میں ہی 19 نومبر کو سری لنکا اور افغانستان میچ کھیلیں گےیہ افغانستان کا پاکستان میں پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ہوگا، سہ ملکی سیریز کے باقی پانچ میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے فائنل 29 نومبر قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید نے کہا کہ یہ ٹرائی سیریز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا بہترین موقع ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم اس وقت بھی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی کھیل رہی ہے جس کا آج فائنل پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

  • ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے فٹ قرار

    ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے فٹ قرار

    پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم کو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے مکمل طور پر فٹ قرار دے دیا گیا۔

    کوچ سلمان بٹ اور فزیو ڈاکٹر اسد عباس شاہ نے ارشد ندیم کی صحت اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف فٹ ہیں بلکہ گولڈ میڈل کے مضبوط امیدوار بھی ہیں۔ارشد ندیم ان دنوں پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں صبح و شام سخت تربیتی سیشنز کر رہے ہیں، جن میں فزیکل کنڈیشننگ، رننگ اور جیولن تھرو کی خصوصی مشقیں شامل ہیں۔ کوچنگ اسٹاف کے مطابق ان کی فارم اور فٹنس مثالی ہے اور وہ عالمی سطح پر ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    ارشد ندیم 9 ستمبر کو جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو روانہ ہوں گے، جہاں وہ 17 اور 18 ستمبر کو ہونے والے جیولن تھرو مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔کوچ سلمان بٹ نے کہا کہ قوم کو یقین ہے ارشد ندیم ایک بار پھر سونے کا تمغہ جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کریں گے۔

    سرینگر: حضرت بل درگاہ میں اشوکا کی کندہ کاری پر تنازع، تختی توڑ دی گئی

    عید میلاد النبی ﷺ: قیدیوں کی سزا میں 180 روز کی خصوصی معافی منظور

    ہنی مون کے دوران شوہر کا قتل، بیوی سمیت ملزمان کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

    مودی کا ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم، امریکا بھارت تعلقات کو مثبت قرار دے دیا