Baaghi TV

Category: کھیل

  • پاکستانی کیوئسٹس کی سنوکر چیمپین شپ میں فتوحات برقرار

    پاکستانی کیوئسٹس کی سنوکر چیمپین شپ میں فتوحات برقرار

    پاکستان کے چاروں کیوئسٹس اسجد اقبال، محمد بلال، ذوالفقار عبدالقادر اور بابر مسیح فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ایشیئن سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ ناک آئوٹ مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔ محمد بلال، بابر مسیح اور اسجد اقبال لگاتار تین گیمز جیت کر ایونٹ میں ناقابل شکست ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قطر میں جاری چیمپئن شپ میں کھیلے گئے. گروپ اے میں اسجد اقبال نے اپنے آخری میچ میں ہانگ کانگ کے لین ٹانگ ہو کو زبردست مقابلے کے بعد 5-4 فریمز سے زیر کر کے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی، گروپ بی کے میچ میں محمد بلال نے میزبان ملک کے کیوئسٹ خامس کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 5-0 فریمز سے ہرا کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی،

    گروپ سی میں پاکستان کے بابر مسیح نے اپنے آخری میچ میں قطر کے مہانا العبیدلی کو 5-2 فریمز سے شکست دے کر فتوحات کی ہیٹرک کر لی۔

    گروپ کے میں ذوالفقار عبدالقادر کو لگاتار تین فتوحات کے بعد چوتھے اور آخری میچ میں افغانی کیوئسٹ نادر سلطانی کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5-4 فریمز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

  • افغانستان اور بنگلادیش کا میچ گراؤنڈ گیلا ہونے کے باعث تاخیرکا شکار

    افغانستان اور بنگلادیش کا میچ گراؤنڈ گیلا ہونے کے باعث تاخیرکا شکار

    افغانستان اور بنگلادیش کا میچ گراؤنڈ گیلا ہونے کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا
    ہیمشائر باؤل کرکٹ اسٹیڈیم میں افغان ٹیم کے کپتان گلبدین نبی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    گراؤنڈ گیلا ہونے کی وجہ سے میچ کو روکا گیا ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آدھے گھنٹے بعد میچ شروع کیا جاسکے گا۔

    افغان ٹیم گلبدین نائب، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی، اصغر افغان، محمد نبی، نجیب اللہ زدران، سمیع اللہ شنواری، راشد خان، اکرام الی خیل، دولت زدران اور مجیب الرحمان پر مشتمل ہے۔

    بنگلادیش کی ٹیم میں تمیم اقبال، سومیا سرکار، شکیب الحسن، مشفق الرحیم، لٹن داس، محمد اللہ، مصدق حسین، محمد سیف الدین، مہدی حسن، مشرفی مرتضیٰ اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔

  • کرکٹ ورلڈ کپ، قومی ٹیم کے خلاف درخواست، عدالت نے ٹیم کو سنا دی خوشخبری

    کرکٹ ورلڈ کپ، قومی ٹیم کے خلاف درخواست، عدالت نے ٹیم کو سنا دی خوشخبری

    کرکٹ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اگرچہ ابھی تک صرف دو میچ جیتی ہے لیکن عدالت نے قومی ٹیم کو خوشخبری سنا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی بدترین کارکردگی سےمتعلق کیس پرسماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزاربلال فاروق علوی اپنے وکیل سید اسد عباس کےساتھ عدالت میں پیش ہوئے، اسد عباس ایڈوکیٹ نے عدالت میں‌ کہا کہ وزیراعظم کےبیان کےمطابق پی سی بی اورسلیکشن کمیٹی ناکام ہوگئی،موجودہ ورلڈکپ ٹیم میں گروپنگ کی خبروں پرفیکٹ فائنڈنگ کمیشن بنایا جائے،عدالت نےدرخواست ناقابل سماعت قراردے کرخارج کردی.

    واضح رہے کہ انڈیا کے ساتھ پاکستان کے میچ میں شکست کے بعد ایک شہری نے عدالت میں درخواست دی تھی کی پی سی بی ٹیم کی سلیکشن میں فیل ہو گئی ہے، وزیراعظم عمران خان نے بھی کئی کھلاڑیوں کو ریلو کٹے کہا ہے، قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی ہے اس لئے اس پر کمیشن بنایا جائے اور ٹیم کوچ سمیت سب سے تحقیقات کی جائیں، کھلاڑیوں‌کو بھی تحقیقات میں شامل کیا جائے، عدالت نے آج درخواست خارج کر دی.

  • سیمی فائنل میں‌ پہنچنے کیلئے پاکستان کو کتنے میچ جیتنا ہوں گے؟ جانیے اس رپورٹ میں‌

    سیمی فائنل میں‌ پہنچنے کیلئے پاکستان کو کتنے میچ جیتنا ہوں گے؟ جانیے اس رپورٹ میں‌

    پاکستان جنوبی افریقہ کو ورلڈ کپ کے انتہائی اہم میچ میں‌ ہراکر ساتویں نمبرپرآگیا ہے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہرہوگئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ایونٹ میں پاکستان کونیوزی لینڈ،افغانستان اور بنگلہ دیش سے مقابلہ کرنا ہے. پاکستان کوسیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اگلے تینوں میچزجیتنا ہونگے. اسی طرح انگلینڈ کے آٹھ پوائنٹس ہیں، اسے نیوزی لینڈ،آسٹریلیا اور بھارت سے کھیلنا ہے.

    انگلینڈ کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے کم ازکم دومیچز جیتنا ہونگے، اگرانگلینڈ صرف ایک میچ جیتا تواسے پاکستان کی ہار کا انتظار کرنا ہوگا. آسٹریلیا کےایونٹ میں اب تک 10 پوائنٹس ہیں. آسٹریلیا ایک میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے، بھارت کے پانچ میچز میں 9 پوائنٹس ہیں، بھارت کو سری لنکا ،بنگلادیش،ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ سے کھیلنا ہے.

    واضح‌ رہے کہ پاکستان نے آج جنوبی افریقہ کو اہم میچ میں‌ شکست دے دی ہے جس سے اس کے اگلے میچ جیتنے کی بھی امید پیدا ہوئی ہے. پاکستان کے میچ جیتنے پر شائقین نے خوشی کا اظہا رکیا ہے.

  • جنرل قمر باجوہ کی پاکستانی ٹیم کی تعریف، شائقین کے آرمی چیف کی موجودگی میں‌ پاکستان زندہ باد کے نعرے

    جنرل قمر باجوہ کی پاکستانی ٹیم کی تعریف، شائقین کے آرمی چیف کی موجودگی میں‌ پاکستان زندہ باد کے نعرے

    پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاکستانی ٹیم کے جنوبی افریقہ سے میچ جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا اور پاکستانی کھلاڑیوں‌ کے کھیل کی تعریف کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ‌ میں‌ موجود رہے. تاہم جب میچ ختم ہوا اور پاکستان جیت گیا تو آرمی چیف کی موجودگی میں پاکستانی شائقین نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور پاکستانی شہری جنرل قمر جاوید باجوہ سے مل کر موبائل سے سیلفیاں بھی بناتے رہے.

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دوران جب ایک صحافی نے ان سے پاکستانی کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کار میں بیٹھتے ہوئے خوشی سے کہا ویل پلیڈ،

    واضح رہے کہ آرمی چیف ان دنوں‌ برطانیہ کے دورہ پر ہیں اور اسی دوران میچ ہونے پر وہ پاکستانی کھلاڑیوں‌ کی حوصلہ افزائی کیلئے سٹیڈیم پہنچے اور کافی دیر تک عام شائقین کے ہمراہ بیٹھ کر پاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ دیکھا. پاکستان نے یہ انتہائی اہم میچ جنوبی افریقہ سے جیت لیا ہے اور آئندہ میچوں‌ میں بھی کامیابی کیلئے اس کے حوصلے بلند ہوئے ہیں.

  • جنوبی افریقہ سے میچ جیتنے کے بعد سرفراز احمد نے حارث سہیل سے متعلق کیا کہا؟ جانئے اس رپورٹ میں‌

    جنوبی افریقہ سے میچ جیتنے کے بعد سرفراز احمد نے حارث سہیل سے متعلق کیا کہا؟ جانئے اس رپورٹ میں‌

    پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ آگے کے میچز ہمارے لئے اہم ہیں، ہمیں فیلڈنگ میں بہتری کی ضرورت ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرفراز احمد نے کہاکہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں‌ آج حارث سہیل نے اچھی بیٹنگ کی. انہوں نے ناقص فیلڈنگ کا اعتراف کیا اور کہا کہ ہم نے آج کافی کیچز چھوڑے.

    واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے ورلڈ کپ کے انتہائی اہم میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دے دی ہے. پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 309 رنز کا ہدف دیا تاہم جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پچاس اوور میں‌259 سکور بنائے اور اس کے نو کھلاڑی آؤٹ ہوئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق جنوبی افریقہ کی شکست سے ورلڈ کپ میں‌ پاکستان کی پوزیشن پہلے سے کچھ مستحکم ہوئی اور اس کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے امکانات کسی حد تک پیدا ہو گئے ہیں. پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 309 رنز کا ہدف دیا ہے. پاکستان کی جانب سے آج اچھا کھیل پیش کیا گیا ہے. حارث سہیل89 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے. 3 چھکے اور 9 چوکے لگائے.بابر اعظم نے 69 رنز بنائے. فخر زمان اور امام الحق نے 44 44 رنز بنائے.

    پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیااور 81 رنز کی شراکت قائم کی مگر فخرزمان 44 رنز بناکرآﺅٹ ہو گئے ۔ اسی دوران کچھ ہی دیر بعد امام الحق بھی کیچ آﺅٹ ہو گئے۔ عمران طاہر نے ان کا زبردست کیچ لیا ۔ بابر اعظم 67 سکور پر آؤٹ ہوئے.

    ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تمام میچز ماضی کا حصہ بن چکے ہیں، ہماری نظریں ایک میچ کے بعد دوسرے میچ پر ہوتی ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ وکٹ بیٹنگ کے لیے ساز گار دکھائی دے رہی ہے اور یہاں بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

    حالیہ میچ میں قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں، شعیب ملک اور حسن علی کی حارث سہیل اور شاہین آفریدی کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ خراب پرفارمنس رہی، اس میچ میں اچھا پرفارم کریں گے جبکہ پریشر کے بارے میں نہیں سوچ رہے ابھی صرف کھیل پر توجہ ہے۔ دوسری جانب جنوبی افریقی کپتان کا کہنا ہے کہ ٹاس جیت جاتا تو پہلے بالنگ ہی کرتا، اچھا ہوا جو ہم ٹاس ہار گئے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کو سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے ایونٹ کے باقی تمام میچز جیتنے ضروری ہیں، ایک بھی میچ ہارنے کی صورت میں قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائی گی۔

    محمد عامر جنوبی افریقہ کے خلاف بھی وکٹیں لینے کو تیار ہیں. محمد عامر کہتے ہیں کہ اوپنرز کو جلدی آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے اور پھر سے کم بیک کریں گے.

  • ورلڈ کپ، پاکستان نے اہم میچ میں‌ جنوبی افریقہ کو شکست دے دی، پاکستانی ٹیم کی بہترین بیٹنگ اور باؤلنگ

    ورلڈ کپ، پاکستان نے اہم میچ میں‌ جنوبی افریقہ کو شکست دے دی، پاکستانی ٹیم کی بہترین بیٹنگ اور باؤلنگ

    پاکستانی ٹیم نے ورلڈ کپ کے انتہائی اہم میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دے دی ہے. پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 309 رنز کا ہدف دیا تاہم جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پچاس اوور میں‌259 سکور بنائے اور اس کے نو کھلاڑی آؤٹ ہوئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق جنوبی افریقہ کی شکست سے ورلڈ کپ میں‌ پاکستان کی پوزیشن پہلے سے کچھ مستحکم ہوئی اور اس کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے امکانات کسی حد تک پیدا ہو گئے ہیں. پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 309 رنز کا ہدف دیا ہے. پاکستان کی جانب سے آج اچھا کھیل پیش کیا گیا ہے. حارث سہیل89 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے. 3 چھکے اور 9 چوکے لگائے.بابر اعظم نے 69 رنز بنائے. فخر زمان اور امام الحق نے 44 44 رنز بنائے.

    پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیااور 81 رنز کی شراکت قائم کی مگر فخرزمان 44 رنز بناکرآﺅٹ ہو گئے ۔ اسی دوران کچھ ہی دیر بعد امام الحق بھی کیچ آﺅٹ ہو گئے۔ عمران طاہر نے ان کا زبردست کیچ لیا ۔ بابر اعظم 67 سکور پر آؤٹ ہوئے.

    ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تمام میچز ماضی کا حصہ بن چکے ہیں، ہماری نظریں ایک میچ کے بعد دوسرے میچ پر ہوتی ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ وکٹ بیٹنگ کے لیے ساز گار دکھائی دے رہی ہے اور یہاں بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

    حالیہ میچ میں قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں، شعیب ملک اور حسن علی کی حارث سہیل اور شاہین آفریدی کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ خراب پرفارمنس رہی، اس میچ میں اچھا پرفارم کریں گے جبکہ پریشر کے بارے میں نہیں سوچ رہے ابھی صرف کھیل پر توجہ ہے۔ دوسری جانب جنوبی افریقی کپتان کا کہنا ہے کہ ٹاس جیت جاتا تو پہلے بالنگ ہی کرتا، اچھا ہوا جو ہم ٹاس ہار گئے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کو سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے ایونٹ کے باقی تمام میچز جیتنے ضروری ہیں، ایک بھی میچ ہارنے کی صورت میں قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائی گی۔

    محمد عامر جنوبی افریقہ کے خلاف بھی وکٹیں لینے کو تیار ہیں. محمد عامر کہتے ہیں کہ اوپنرز کو جلدی آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے اور پھر سے کم بیک کریں گے.

  • پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 49 رنز سے شکست دے دی

    پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 49 رنز سے شکست دے دی

    ورلڈ کپ کے تیسویں میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 49 رنز سے شکست دے دی. آ ج کے میچ میں تمام کھلاڑیوں نے اچھا پرفارم کیا البتہ 7 کیچز بھی ڈراپ کیے. حارث سہیل نے 89 رنز کی لمبی اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ قرار. شعیب ملک کی جگہ حارث سہیل کو موقع دینے کا فیصلہ اچھا ثابت ہوا. بابر اعظم نے 69 رنز بنائے. فخر زمان اور امام الحق نے 44 44 رنز بنائے.

    شاداب خان اور وہاب ریاض نے 3 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا. محمد عامر نے 2 شاہین شاہ آفریدی نے 1 وکٹ حاصل کی. قوم آج کی فتح پر بہت خوش ہے اور بہت افسردہ بھی کہ باقی میچز ہارنے پر ٹیم کو برا بھلا کہا گیا. پاکستان کی سیلیبرٹیز کے ساتھ بھارت کی سیلیبرٹیز نے بھی سرفراز کے حق میں ٹویٹز کیے اور بتایا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے.

    جنوبی افریقہ کی قوم کے لیے بری خبر ہے کہ جنوبی افریقہ سیمی فائنل تک نہیں پہنچ سکتا. جنوبی افریقہ سات میچز کھیل کر صرف ایک میچ میں فاتح رہا. پورا سال اچھا کھیلنے والی ٹیم ورلڈ کپ کے ٹورنامنٹ میں اچھا پرفارم نہ کر سکی.

  • جنوبی افریقہ کی 222 رنز پر سات وکٹیں‌ گر گئیں، پاکستانی باؤلرز کی بہترین باؤلنگ

    جنوبی افریقہ کی 222 رنز پر سات وکٹیں‌ گر گئیں، پاکستانی باؤلرز کی بہترین باؤلنگ

    جنوبی افریقہ نے 44 اوورزمیں 6 وکٹ کےنقصان پر221 رنزبنا لیے ہیں اور اسے میچ جیتنے کیلیے 36 گیندوں پر 88 رنز درکار ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق جنوبی افریقہ کی چھ وکٹیں گرنے پر پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہوئی ہے. پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 309 رنز کا ہدف دیا ہے. پاکستان کی جانب سے آج اچھا کھیل پیش کیا گیا ہے. حارث سہیل89 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے. 3 چھکے اور 9 چوکے لگائے.بابر اعظم نے 69 رنز بنائے. فخر زمان اور امام الحق نے 44 44 رنز بنائے.

    میچ کے دوران بیٹنگ تو کامیاب رہی جبکہ بالرز بھی اچھا پرفارم کر رہے ہیں. جنوبی افریقہ کی جانب سےلنگی نے 3 اور عمران طاہر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا.

    محمد عامر جنوبی افریقہ کے خلاف بھی وکٹیں لینے کو تیار ہیں. محمد عامر کہتے ہیں کہ اوپنرز کو جلدی آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے اور پھر سے کم بیک کریں گے.

  • جنوبی افریقہ کی پاکستان کیخلاف 103 رنز پر 3 وکٹیں گر گئیں، شاداب خان نے دو کھلاڑی آؤٹ کئے

    جنوبی افریقہ کی پاکستان کیخلاف 103 رنز پر 3 وکٹیں گر گئیں، شاداب خان نے دو کھلاڑی آؤٹ کئے

    پاکستان کیخلاف جنوبی افریقہ کی تیسری وکٹ 103رنز پر گر گئی ہے جس پر پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہوتی جارہی ہے. جنوبی افریقہ کے آخری کھلاڑی ایڈن مارکرام تھے جو 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے. اسی طرح‌ جنوبی افریقی کھلاڑی کوئنٹن ڈی کک 47 رنز بناکر آؤٹ ہوئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 309 رنز کا ہدف دیا ہے. پاکستان کی جانب سے آج اچھا کھیل پیش کیا گیا ہے. حارث سہیل89 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے. 3 چھکے اور 9 چوکے لگائے.بابر اعظم نے 69 رنز بنائے. فخر زمان اور امام الحق نے 44 44 رنز بنائے.

    میچ کے دوران بیٹنگ تو کامیاب رہی لیکن بالرز کو بھی اچھا پرفارم کرنا پڑے گا. پاکستان یہ میچ جیت سکتا ہے اگر فیلڈنگ اچھی کی جائے اور مس فیلڈنگ نہ کی جائے. جنوبی افریقہ کی جانب سےلنگی نے 3 اور عمران طاہر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا.

    محمد عامر جنوبی افریقہ کے خلاف بھی وکٹیں لینے کو تیار ہیں. محمد عامر کہتے ہیں کہ اوپنرز کو جلدی آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے اور پھر سے کم بیک کریں گے.