Baaghi TV

Category: کھیل

  • ورلڈ کپ، بھارت کی پاکستان کے خلاف عمدہ بیٹنگ، 40 اوور ز میں 250 سکور بنا لئے ، دو کھلاڑی آﺅٹ

    ورلڈ کپ، بھارت کی پاکستان کے خلاف عمدہ بیٹنگ، 40 اوور ز میں 250 سکور بنا لئے ، دو کھلاڑی آﺅٹ

    ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت پاکستان کے خلاف جارحانہ بیٹنگ جاری رکھے ہوئے ہے اور اس نے دو وکٹ کے نقصان پر 234 سکور بنا لئے ہیں۔ روہت شرما 140 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے. پاکستانی باﺅلر میچ کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں اور بھارتی کھلاڑی تیزی سے سکور میں اضافہ کر رہے ہیں۔ انڈیا کی جانب سے اننگز کا آغاز روہت شرما اور لوکیش راہول نے کیا، دونوں اوپنرز نے پر اعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا اورپاکستانی باﺅلرز کو کھیلنے میں انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بھارت کرکٹ ٹیموں کے مابین یہ اہم میچ اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ میچ کے آغاز پر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ شروع میں محمد عامر نے اچھے اوور کئے تاہم کوئی وکٹ نہ لے سکے۔ بھارتی ٹیم نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 163 رنز بنائے، دونوں اوپنرز نے نصف سنچری مکمل کی لیکن لوکیش راہول 57 رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند پر کیچ آو¿ٹ ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی بلے باز بغیر کسی پریشانی کے بغیر مضبوظ آغاز دینے پر کامیاب رہے ہیں۔ ورلڈ کپ 2019 میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا تجربہ ٹیموں کے لئے تلخ رہا ہے اور پانچ میچوں میں حریف ٹیموں نے 300 سے زیادہ رنز بنائے ہیںبھا۔رت کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں آج آصف علی اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے۔ایونٹ میں اب تک قومی کرکٹ ٹیم چار میچز کھیل چکی ہے جس میں شاداب خان اور عماد وسیم نے صرف ویسٹ انڈیز کیخلاف ایونٹ کا پہلا میچ کھیلا تھا۔بھارت کے خلاف قومی ٹیم امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، وہاب ریاض اور حسن علی پر مشتمل ہے۔قومی ٹیم میں شاہین آفریدی اور آصف علی کو ڈراپ کرکے شاداب خان اور عماد وسیم کو شامل کیا گیا ہے جب کہ بھارتی ٹیم میں شیکھر دھون کی جگہ وجے شنکر شامل ہیں۔

    قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ گراﺅنڈ کے اوپر بادل ہیں اس لیے پہلے بالنگ کر کے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں جب کہ بھارت کو کم سے کم رنز پر آو¿ٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیت کر بالنگ ہی کرتے تاہم کوشش کریں گے بڑا ٹوٹل بنا کر پاکستانی ٹیم کو پریشر میں لائیں۔

  • بھارت کے 200 رنز مکمل،روہت کی شاندارسنچری

    بھارت کے 200 رنز مکمل،روہت کی شاندارسنچری

    بھارت کے صرف ایک وکٹ کے نقصان ہر 200 مکمل ہو گئے،

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بھارت نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 200رنز سکور کر لیے اور اس کا صرف ایک کھلاڑی آوٹ ہوا.روہت شرما نے شاندار 125 رنز پر ناؤٹ آؤٹ ہے.پاکستانی کھلاڑی بھارتی بلے بازوں پر کوئی پریشر نہیں ڈال سکے .بھارت ایک بڑا ٹارکٹ سیٹ کرنے کی جانب گامزن.
    ورلڈ کپ 2019 میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا تجربہ ٹیموں کے لئے تلخ رہا ہے اور پانچ میچوں میں حریف ٹیموں نے 300 سے زیادہ رنز بنائے ہیں
    بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں آج آصف علی اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے۔
    ایونٹ میں اب تک قومی کرکٹ ٹیم چار میچز کھیل چکی ہے جس میں شاداب خان اور عماد وسیم نے صرف ویسٹ انڈیز کیخلاف ایونٹ کا پہلا میچ کھیلا تھا۔
    بھارت کے خلاف قومی ٹیم امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، وہاب ریاض اور حسن علی پر مشتمل ہے۔

  • بھارت کا مضبوظ آغاز،سینچری مکمل ،شاہین وکٹ لینے میں ناکام

    بھارت کا مضبوظ آغاز،سینچری مکمل ،شاہین وکٹ لینے میں ناکام

    بھارت کے بلے باز بغیر کسی پریشانی کے مضبوظ آغاز دینے پر کامیاب، روہٹ شرما کی 34 گیندوں پر ففٹی،بھارت نے اپنے 100 رنز بھی آسانی سے مکمل کر لیے،پاکستانی گیند باز کوئی وکٹ لینے میں‌ناکام رہے.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق .بھارت کے بلے باز بغیر کسی پریشانی کے مضبوظ آغاز دینے پر کامیاب، روہٹ شرما کی 34 گیندوں پر ففٹی،بھارت نے اپنے 100 رنز بھی آسانی سے مکمل کر لیے،پاکستانی گیند باز کوئی وکٹ لینے میں‌ناکام رہے.
    ورلڈ کپ 2019 میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا تجربہ ٹیموں کے لئے تلخ رہا ہے اور پانچ میچوں میں حریف ٹیموں نے 300 سے زیادہ رنز بنائے ہیں
    بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں آج آصف علی اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے۔
    ایونٹ میں اب تک قومی کرکٹ ٹیم چار میچز کھیل چکی ہے جس میں شاداب خان اور عماد وسیم نے صرف ویسٹ انڈیز کیخلاف ایونٹ کا پہلا میچ کھیلا تھا۔
    بھارت کے خلاف قومی ٹیم امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، وہاب ریاض اور حسن علی پر مشتمل ہے۔

  • بھارت کے بنا نقصان  50 رنز مکمل

    بھارت کے بنا نقصان 50 رنز مکمل

    بھارت کے بغیر وکٹ کے50 رنز مکمل.پاکستانی باؤلرز نے نپی تلی باؤلنگ کی
    باغی ٹی وی رپوٹ ،بھارتی ٹیم نے ففٹی مکمل کر لی بھارت کو پاکستانی شاہینوں نے آغاز میں کوئی جاحانہ آغاز کرنے سے روک رکھا ہے، اگرچہ شروع میں وکٹ گرانے میں پاکستانی بولر ناکام رہے ہیں.تاہم عامر نے نپی تلی باؤلنگ کی اور بھارتی کھلاڑیوں کو مشکل سے دوچار بھی رکھا.
    سرفراز الیون آج بھارت کو شکست دینے کے لیے پُرامید ہے جس کے لیے ٹیم انتظامیہ نے دو اسپنرز عماد وسیم اور شاداب خان کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے تاکہ پانچ ریگولرز بولروں کے ساتھ میچ کھیلا جائے۔
    بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں آج آصف علی اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے۔
    ایونٹ میں اب تک قومی کرکٹ ٹیم چار میچز کھیل چکی ہے جس میں شاداب خان اور عماد وسیم نے صرف ویسٹ انڈیز کیخلاف ایونٹ کا پہلا میچ کھیلا تھا۔
    بھارت کے خلاف قومی ٹیم امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، وہاب ریاض اور حسن علی پر مشتمل ہے۔

  • بیرون ملک مقیم شائقین کرکٹ کے لیے بُری خبر

    بیرون ملک مقیم شائقین کرکٹ کے لیے بُری خبر

    عمان (مسقط- نمائندہ باغی ٹی وی)  پاک بھارت بڑے ٹاکرے سے قبل پی ٹی وی اسپورٹس کی بندش پر شائقین کرکٹ شدید غصے اور پریشانی میں مبتلا ہیں۔ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے لیے کرکٹ ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ دیکھنا بھی مشکل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے واحد قومی اسپورٹس چینل Ptv Sports نے چند روز قبل اپنی نشریات کو فری آن ائر ہونے سے روک دیا تھا جس کے باعث بیرون ممالک میں مقیم لاکھوں پاکستانی کرکٹ شائقین ورلڈ کپ کے میچز اپنے قومی چینل پر دیکھنے سے محروم ہو گئے۔ اب میچز دیکھنے کا واحد ذریعہ ڈش ٹی وی پر ہندوستانی اسپورٹس چینل ہیں۔ شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ ہندوستانی اسپورٹس چینل بالخصوص اسٹار اسپورٹس ہندی پر میچ دیکھتے ہوئے شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب ہندوستانی کمنٹیٹرز کے تعصب بھرے تبصرے سننے پڑتے ہیں۔ جبکہ باقی انگریزی کمنٹری والے چینلز پر بھی پاکستان مخالف اشتہارات اور تضحیک آمیز جملے ہر اوور کے بعد مسلسل دیکھنے اور سننے کو ملتے ہیں۔ جس کے باعث میچ کا مزہ کرکرا ہو جاتا ہے۔ شائقین کرکٹ نے وزیراعظم عمران خان سے Ptv Sports کی بندش کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسپورٹس چینل کی فری آن ائر نشریات کو فوراً بحال کیا جائے تاکہ بیرون ملک مقیم لاکھوں پاکستانی اپنے قومی چینل پر میچ کو دیکھ سکیں۔ یاد رہے اس سے پہلے ن لیگ کی گزشتہ دور حکومت میں Ptv Sports کو فری آن ائر سے روک دیا گیا تھا جسے تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد دوبارہ فری آن ائر کیا گیا تھا جو اب ورلڈ کپ کے دوران دوبارہ سے آف کر دیا گیا ہے۔

  • پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ کرنے کا فیصلہ.

    پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ کرنے کا فیصلہ.

    پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ کرنے کا فیصلہ.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ کرنے کا فیصلہ.
    کیا ہے .پاکستان نے اپنے سکواڈ میں دو تبدیلیاں کی ہیں. آصف علی اورشاہین آفریدی کی جگہ شاداب اور عماد وسیم کو شامل کیا ہے جبکہ بھارت نے شیکھر دھون کی جگہ جے شنکر کو شامل کیا ہے. ایک بڑے میچ میں چند لمحے ہی باقی ہیں..پاکستان کو ٹورنامنٹ میں ان رہنے کےلیے یہ میچ ہر صورت جیتنا ہوگا.
    محمد عامر کا خوف بھارتی کپتان کے عصاب پر سوار، اظہار بھی کر دیا، اہم رپورٹ پڑھنا نہ بھولیے

  • پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

    پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

    پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے. سرفراز احمد کہتے ہیں کہ مانچسٹر کے موسم کی صورت حال کے مطابق کھلاڑیوں کو جلدی آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے.

    بھارت کے خلاف پلیئنگ الیون میں شاہین شاہ آفریدی اور آصف علی کی جگہ شاداب خان اور عماد وسیم کھیلیں گے. پاکستان کے لۓ آج کا میچ جیتنا بہت ضروری ہے ورنہ سیمی فائنل تک رسائ کا سفر مشکل ہے.

    شائقین کرکٹ ایک اچھا کھیل دیکھنے کے منتظر ہیں اور بارش نہ ہونے کی دعائیں کر رہے ہیں

  • وہی ہوا جس کا خدشہ تھا…

    وہی ہوا جس کا خدشہ تھا…

    اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں بارش نے پنا روایتی رنگ دکھا دیا
    تفصیلات کے مطابق .برطانیہ کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں بارش نے پنا روایتی رنگ دکھا دیا اور وہی کچھ ہوا جس کا خدشہ تھا.بارش کی وجہ سے کرکٹ لورز کو بہت مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا.اگرچہ ہلکی بارش ہوئی اور پچ کو انتظامیہ نے پچ کو ڈھانپ لیا ہے.پورے ورلڈ کپ نے جس طرح رنگ میں بھنگ ڈآلا اسی طرح وہی کچھ ہوا شائقین کرکٹ کےلیے بری خبرہے ،.دونوں ٹیمیں اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم پہنچ گئیں. پاکستان کو بارش کی وجہ سے اگر ایک پوائنٹ ملتا ہے تو اس کا نقصان ہوگا کیوںکہ پاکستان پہلے ہی پوائنٹس ٹیبل میں بہت پیچھے ہے.

  • شوبزسٹارز بھی کرکٹ میدان میں پہنچ گئے

    شوبزسٹارز بھی کرکٹ میدان میں پہنچ گئے

    .مانچسٹرمیں آج پاک بھارت کے بڑ ے مقابلے میں شوبز سمیت اہم شخصیات بھی سٹیڈیم کی زینت بن رہی ہیں کرکٹ ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے اداکار و گلوکار علی ظفر اور ماورہ حسین بھی مانچسٹر پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سلیبریٹیز اس سلسے میں کافی جزباتی اور passionate ہیں گرین شرٹ اور پاکستان کرکٹ کی حمایت کےلیے پر عزم ہیں پاکستان ٹیم کی جیت کے لیے پُرامید ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

    محمد عامر کا خوف بھارتی کپتان کے عصاب پر سوار، اظہار بھی کر دیا، اہم رپورٹ پڑھنا نہ بھولیے

    ان میں گلوکار و اداکار علی ظفر قومی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے مانچسٹر پہنچ گئے اوراسی طرح اداکارہ ماورہ حسین بھی کرکٹ میدان میں موجود ہوں گی. وہ آج اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کا دلچسپ ٹاکرا دیکھیں گے۔انہوں نے گرین شرٹس کی جیت کے لیے اور میچ کے دوران بارش نہ ہونے کی امید کا اظہار کیا۔

  • لاہوریوں‌ کیلئے خوشخبری، شہریوں‌ کو پاک بھارت میچ دکھانے کیلئے حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا

    لاہوریوں‌ کیلئے خوشخبری، شہریوں‌ کو پاک بھارت میچ دکھانے کیلئے حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا

    ورلڈ کپ میں‌ پاکستان اور انڈیا کے مابین ہونے والے میچ کے حوالہ سے شائقین کرکٹ کومیچ دکھانے کیلئے لاہور شہرمیں بڑی اسکرینیں‌ لگائی جائیں گی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے جیلانی پارک اورگریٹراقبال پارک میں شائقین بڑی اسکرینوں پرمیچ دیکھ سکیں گے. شائقین کرکٹ کیلئےسب سےبڑی اسکرین لبرٹی چوک میں لگے گی. پاک بھارت میچ کے حوالہ سے دونوں ملکوں کی ٹیموں‌ کی طرح‌ عوام بھی پرجوش ہیں. پاکستانی قوم میں بھی اس حوالہ سے زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے.

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے مابین میچ آج اتوار کے دن کھیلا جارہا ہے. محکمہ موسمیات انگلینڈ نے میچ کے دوران بارش کی پیش گوئی کی ہے.