Baaghi TV

Category: کھیل

  • ورلڈ کپ سے پہلے انضمام الحق کا باغی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو

    ورلڈ کپ سے پہلے انضمام الحق کا باغی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو

    ورلڈ کپ سے پہلے انضمام الحق کا خصوصی انٹرویو صرف اور صرف باغی ٹی وی پر

    جانئے انضمام الحق کا دورہ انگلینڈ کا تجزیہ، انضمام الحق کس کھلاڑی کو بہترین قرار دیتے ہیں، کونسی ٹیم انضمام الحق کی پسندیدہ ہے؟ پاکستان کی فیلڈنگ پر انضمام الحق کیا تبصرہ کرتے ہیں؟ یہ سب اور بہت کچھ.

    پرومو:

  • محمد عامر اور وہاب ریاض کی شمولیت پر پاکستان کو بہت توقعات ہیں. سرفراز احمد

    محمد عامر اور وہاب ریاض کی شمولیت پر پاکستان کو بہت توقعات ہیں. سرفراز احمد

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہاکہ تجربہ کارمحمد عامر اور وہاب ریاض کی شمولیت پر پاکستان کو بہت توقعات وابستہ ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق لندن میں ورلڈ کپ کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی. اس موقع پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دونوں‌ سینئر کھلاڑی اچھی باؤلنگ اور بہتر پرفارمنس کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں. ان دونوں‌کھلاڑیوں‌کا قومی کرکٹ ٹیم کا ورلڈ کپ کیلئے حصہ بننا خوش آئند ہے.

    انہوں نے کہاکہ پاکستانی قومی ٹیم کی قیادت کرنا ان کے لئے بڑے فخر کی بات ہے. وہ عمدہ کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں اور ہم ٹائٹل جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے.

    یاد رہے کہ حال ہی میں پاکستانی ٹیم کو انگلینڈ کے مقابلہ میں‌ پانچ میچوں‌کی سیریز میں‌ واضح‌شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس پر ٹیم میں‌متعدد تبدیلیاں‌ کی گئیں‌اور محمد عامر اور وہاب ریاض کو بھی ٹیم میں‌شامل کیا گیا ہے.

  • ورلڈ کپ میں اہم کردار کون ادا کرے گا کلائیو لائڈ نے پیش گوئی کردی

    ورلڈ کپ میں اہم کردار کون ادا کرے گا کلائیو لائڈ نے پیش گوئی کردی

    (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور 1975 کے ورلڈ کپ کے فائنل کے مین آف دی میچ کلائیو لائڈ نے آئی سی سی کی ویبسائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ رواں ماہ شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں آل راؤنڈر نہایت اہم کردار ادا کرسکیں گے.
    کلائیو لائڈ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی فلیٹ پچز باؤلرز کے لیے مشکل جبکہ بیٹنگ کے لیے موزوں ہیں لہذا اس صورتحال میں آل راؤنڈرز فیصلہ کن کردار ادا کرسکیں گے.
    کلائیو لائڈ کا مزید کہنا تھا کہ اس ورلڈ کپ میں ہر ٹیم کے پاس بہترین آل راؤنڈرز موجود ہیں جس کی وجہ سے مجھے یقین ہے کہ یہ ورلڈ کپ آل راؤنڈرز کا ہوگا.

  • انگلینڈ سے سیریز میں‌ شکست اور ناقص فیلڈنگ مکی آرتھر کیلئے درد سر بن گئی

    انگلینڈ سے سیریز میں‌ شکست اور ناقص فیلڈنگ مکی آرتھر کیلئے درد سر بن گئی

    پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف مسلسل شکست کا سامنا کرنے پڑنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور اس کا سبب ناقص فیلڈنگ کو قرار دیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم نے تین میچوں‌میں تین سو سے زائد سکول کیا تاہم اس کے باوجود وہ انگلینڈ سے ایک بھی میچ نہیں‌ جیت سکی. اسی طرح کھلاڑیوں نے ناقص فیلڈنگ کی اور باؤلنگ بھی اچھی نہیں‌کر سکے. اس صورتحال پر مکی آرتھر سخت تشویش میں مبتلا ہیں اور انہوں نے اس امر کا اظہار بھی کیا ہے کہ ٹیم کی فیلڈنگ بہت ناقص رہی ہے.

    انہوں نے کہاکہ ناقص فیلڈنگ ہی پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں‌میں واضح فرق ثابت ہوئی.

    ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ ساؤتھ ہیمپٹن اور ناٹنگھم میں کھیلے گئے میچوں کو دیکھیں تو وہ آخری 5 اوورز تک گئے جہاں کوئی بھی ٹیم فتح حاصل کر سکتی تھی، ہم نے بہت اچھا مقابلہ کیا۔

    مکی آرتھر نے کہاکہ ناقص فیلڈنگ ہمارے لئے بہت تشویشناک ہے. ہمیں اس شعبے میں محنت کرنا ہو گی اور ہم اس جانب توجہ دیں گے. پہلے بھی ہم اس پر محنت کر رہے ہیں‌ تاہم ابھی اس کے نتائج صحیح‌معنوں میں نہیں‌مل سکے ہیں.

    مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ایک چیز البتہ مثبت ہے کہ جب ہم انگلینڈ آ رہے تھے تو لوگ کہہ رہے تھے کہ ہم 280رنز بنانے والی ٹیم ہیں لیکن ہم نے اس چیز کو غلط ثابت کیا اور اپنے بیٹنگ یونٹ کو اعتماد بخشا اور اس شعبے میں ہمیں کئی مثبت چیزیں نظر آتی ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ‌ کپ کی بھرپور تیاریاں‌کر رہی ہے اور مکی آرتھر ٹیم کی اس سلسلہ میں بھرپور رہنمائی کرتے نظر آتے ہیں.

  • سرفراز احمد کی لندن میں سالگرہ، ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ ہلہ گلہ

    سرفراز احمد کی لندن میں سالگرہ، ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ ہلہ گلہ

    پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے لندن میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا. یہ کیک افطار ڈنر کے موقع پر ساتھی کھلاڑیوں‌کے ہمراہ کاٹا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق تقریب میں اظہر علی ، امام الحق، اسد شفیق، بابر اعظم اور شاداب سمیت کئی کھلاڑیوں اور دیگر دوستوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب میں‌موجود افراد کی طرف سے سیلفیاں بھی بنائی جاتی رہیں.

    یاد رہے کہ پاکستان کی قومی ٹیم آج لارڈز کے کرکٹ‌کے حوالہ سے تاریخی گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی.
    سالگرہ کے دوران ساتھی کھلاڑیوں‌نے سرفراز احمد کے ہمراہ ہلہ گلہ بھی کیا.

  • ثقلین مشتاق ورلڈ‌ کپ میں‌ کس ٹیم کی رہنمائی کریں‌ گے؟ اعلان کر دیا

    ثقلین مشتاق ورلڈ‌ کپ میں‌ کس ٹیم کی رہنمائی کریں‌ گے؟ اعلان کر دیا

    پاکستان کی قومی ٹیم کے سابق اسپنر ثقلین مشتاق نے ورلڈکپ میں انگلش بولرز کی رہنمائی کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق سپنر کا کہنا ہے کہ وہ چند دن بعد لندن جائیں گے جہاں‌وہ پانچ میچوں‌ کے دوران میزبان ٹیم کے ہمراہ ہی رہیں گے.

    انہوں نے کہاکہ میری اولین ترجیح پاکستان ہے. مجھے جب کبھی پی سی بی بلائے گا میں دستیاب ہوں‌ گا. ان کا کہنا تھا کہ میرا دو سالہ معاہدہ ختم ہو چکا ہے اور اب مجھے مزید چند دن کے لئے بلایا گیا ہے.

    یاد رہے کہ ثقلین مشتاق پاکستان کے کامیاب سپنر رہے ہیں.

  • وہاب ریاض نے خواب میں کیا دیکھا کہ اسے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا؟

    وہاب ریاض نے خواب میں کیا دیکھا کہ اسے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا؟

    پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کرکٹر اور ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل ہونے والے وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں ملک اور قوم کے لئے کھیلیں گے. دو سال ٹیم سے باہر رہا کوشش کروں گا جتناسیکھاہےاس سےٹیم کوفائدہ پہنچاؤں ،قوم کی امیدوں پرپورااترنےکی کوشش کروں گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وہاب ریاض نے لاہو رمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد کی خواہش ہے کہ میں یہ ورلڈ کپ کھیلوں اور مجھے یقین ہو چکا تھا کہ میں کھیلوں گا، وہاب ریاض نے مزید کہا کہ جب سے ورلڈ کپ کا سین شروع ہوا مجھے ہر دوسرے د ن خواب آتے تھے اور کبھی مجھے ٹیم میں سیلکٹ کر دیا جاتا تھا کبھی نظر انداز کر دیا جاتا، آٹھ دن قبل خوا ب میں انضمام نے کال کر کے کہا کہ یہ آخری موقع ہے تم ورلڈ کپ کھیل رہے ہو ،وہاب ریاض نے کہا کہ بالکل ایسا ہی ہوا، مجھے انضمام الحق کی کال آئی اور کہا کہ تیار ہو جاو ورلڈ کپ کے لئے جا رہے ہو .وہاب ریاض کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں انگلینڈ کیخلاف سیریز میں وائٹ واش ہواہے لیکن کبھی بھی چار میچوں میں ہم نے لگاتار تین سو رنز نہیں بنائے ، یہ بہت بڑی بہتری ہے .

    واضح رہے کہ وہاب ریاض کو ورلڈ کپ سکواڈ میں ایک روز قبل شامل کیا گیا ہے ،

  • کرکٹ ورلڈ کپ2019 کے لیے پی سی بی کی آفیشل کٹ کی تصاویر جاری

    کرکٹ ورلڈ کپ2019 کے لیے پی سی بی کی آفیشل کٹ کی تصاویر جاری

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر 30 مئی 2019 کو شروع ہونے والے دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی آفیشل کٹ کی تصاویر جاری کردیں.

     

    https://twitter.com/TheRealPCB/status/1130745333821186050

  • انضمام الحق نے محمد عامر اور وہاب ریاض‌ کو ٹیم میں شامل کرنے کی اہم وجہ بتا دی

    انضمام الحق نے محمد عامر اور وہاب ریاض‌ کو ٹیم میں شامل کرنے کی اہم وجہ بتا دی


    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈکپ 2019 کے لیے اعلان کردہ ٹیم میں محمد عامر کو بھی شامل کیا ہے. اسی طرح‌وہاب ریاض بھی ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں. وہاب فہم اشرف کی جگہ ٹیم کا حصہ بنے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپور‌ٹ کے مطابق جب ان سے وہاب ریاض سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ انگلینڈ میں باؤلنگ کا اچھا تجربہ رکھتے ہیں اس لئے انہیں شامل کیا گیا ہے. وہ ریورس سوئنگ بھی اچھی کر لیتے ہیں. اس لئے ورلڈ کپ میں ان کی ضرورت محسوس ہوئی.

    پاکستانی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں ورلڈ کپ کھیلے گی. چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پندرہ رکنی قومی ٹیم کا اعلان کیا.

    یاد رہے کہ دورہ انگلینڈ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ کے لیے ابتدائی طور پر جس 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا تھا اس میں محمد عامر شامل نہیں تھے. اسی طرح‌اس اسکواڈ میں وہاب ریاض کا نام بھی نہیں تھا مگر ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کی وجہ سے اب انہیں بھی ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے ۔

    یاد رہے کہ ورلڈ‌کپ کیلئے اعلان کردہ حتمی ٹیم میں‌ کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، حارث سہیل، آصف علی، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، محمد عامر، وہاب ریاض، محمد حسنین اور شاہین آفریدی شامل ہیں.

    انگلینڈ میں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم میں‌متعدد تبدیلیاں‌کی گئی ہیں.

  • ورلڈ کپ کیلئے حتمی ٹیم کا انضمام الحق نے اعلان کر دیا ،بڑی خبر آ گئی

    ورلڈ کپ کیلئے حتمی ٹیم کا انضمام الحق نے اعلان کر دیا ،بڑی خبر آ گئی

    پاکستان کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کے ورلڈ کپ سکواڈ میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سرفراز احمد پاکستان کی قومی ٹیم کےکپتان ہوں گے۔ شاداب خان کے حوالہ سے رپورٹس آ گئی ہیں وہ بھی کھیلیں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سیلیکٹر انضمام الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے لئے حتمی سکواڈ کا اعلان کیا اور کہا کہ شاداب خان، محمد عامر، وہاب ریاض اور آصف علی کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ فہیم اشرف ، عابد علی اور جنید خان کو ورلڈ کپ سکواڈ سے آوٹ کیا گیا ہے. انضمام الحق نے مزید کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ہی ہوں گے. ڈاکٹرز نے شاداب خان کے ٹیسٹ کے بعد انہیں کلئیر قرار دے دیا ہے، اب وہ ورلڈ کپ میں پرفارمنس دکھائیں گے .پندرہ رکنی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، بابراعظم، فخر زمان، حارث سہیل، حسن علی، عماد وسیم، امام الحق، محمد عامر، محمد حفیظ، محمد حسنین، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شعیب ملک اور وہاب ریاض شامل ہیں .انضمام الحق نے مزید کہا کہ محمد عامرہمارا سب سے سینئر باﺅلر ہے جسے انگلینڈ میں باﺅلنگ کا وسیع تجربہ ہے محمد عامر کے اکانومی ریٹ بھی بہت بہتر ہیں ، محمد عامر اور وہاب ریاض کے آنے سے تجربے کی کمی بھی پوری ہو جائے گی اور ٹیم کو فائدہ ہو گا۔