اسلام آباد : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آصف علی کی بیٹی نور فاطمہ انتقال کر گئی ہے وہ گزشتہ کئی ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھی اور امریکہ میں زیرِعلاج تھی. آصف علی جو اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ انگلینڈ کے دورے پر تھے ان کو اطلاع ملتے ہی ٹیم سے ریلیز کر دیا گیا ہے اور ان کی فوری وطن روانگی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری ٹیم اور منیجمنٹ آصف علی کے ساتھ ہے اور ان کی فوری وطن روانگی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں.
Category: کھیل

انگلینڈ کا پانچویں ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
انگلینڈ نے ون ڈے میچ کیلئے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت لیا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹکے مطابق 5 واں ایک روزہ میچ دونوں ملکوں کے مابین لیڈز میںکھیلا جارہا ہے. یہ سیریز کا آخری میچ ہے جس میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم میں امام الحق کی جگہ عابد علی کو شامل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ انگلینڈ پاکستان کے خلاف تین میچ جیت چکا ہے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا. پاکستان نے تین میچوں میں تین سو سے زائد رنز کا ہدف دیا تاہم اس کے باوجود شکست کھا گئے اور کوئی میچ نہیںجیت سکے.

شاداب خان ورلڈ کپ کھیل سکیں گے، اہم خبر آ گئی
ڈاکٹرز نے پاکستانی کھلاڑی شاداب خان کی رپورٹیں چیک کرنے کے بعد ان رپورٹوںکو تسلی بخش قرار دیا ہے اور انہیں کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے فٹ قرار دیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر پیٹرک کینڈی نے تفصیلی معائنہ کے بعد قرار دیا ہے کہ شاداب خان کی رپورٹیں بہت اچھی آئی ہیں اور ان کے بلڈ میں نیگیٹو وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے. اس رپورٹ کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ وہ 20 مئی سے قومی ٹیم کا حصہ بن سکیں گے.
ورلڈ کپ سے قبل وہ وارم اپ میچ بھی حصہ لیں گے. شاداب خان کی ورلڈ کپ میں حصہ نہ لینے کی خبروں پر کرکٹ میں دلچسپی لینے والوں میں خاص طور پر بہت زیادہ بے چینی دیکھنے میں آرہی تھی. پرانے کھلاڑیوں نے ان کی ورلڈ کپ میں شمولیت کو پاکستان کیلئے بہت فائدہ مند قرار دیا ہے. ان کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں.

ورلڈ کپ میں صرف بارہ دن اور پاکستانی ٹیم کی تیاریاں
(مانیٹرنگ) گزشتہ روز ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں انگلینڈ نے پاکستان کو ہرا کر ایک روزہ میچز کی سریز 0-3 سے اپنے نام کرلی. جس کے ساتھ ہی قومی ٹیم کی ایک روزہ میچز میں مسلسل شکست اضافہ ہوگیا ہے قومی ٹیم عین ورلڈ کپ سے قبل ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرکے جہاں تنقید کا نشانہ بن رہی ہے وہیں اس کی ورلڈ کپ کے لیے تیاریوں کا بھی پول کھل رہا ہے. سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ قومی ٹیم کی اس ناقص کارکردگی پر نہایت مایوس ہیں دوسری طرف ورلڈ کپ 2019 میں صرف بارہ دن رہ گئے ہیں اور قومی ٹیم اس ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے.

انگلینڈ کا ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
پاکستان اور انگلینڈ کے مابین جاری سیریز کے چوتھے کرکٹ میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بالنگ کا فیصلہ کیا ہے. واضح رہے کہ پانچ میچز کی اس سریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی برتری حاصل ہے. پاکستان کو سریز میں رہنے کے لیے آج کا میچ جیتنا پڑے گا. ورلڈ کپ سے قبل اس سریز پاکستان کرکٹ ٹیم کو پے درپے شکست پر ماہرین، سابق کرکٹرز اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا ہے.

کونسے دو مشہور پاکستانی ورلڈ کپ میں کمنٹری کریں گے
آئی سی سی نے رواں ماہ شروع ہونے والے ورلڈ کپ کیلیے کمنٹیٹرز کے پینل کا اعلان کردیا جن میں پاکستانی وسیم اکرم اور رمیز راجہ بھی شامل ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ کیلیے پاکستانی وسیم اکرم اور رمیز راجہ کو پینل میں شامل کرلیاہے ۔
یہ بھی پڑھیں کس کو ملیں گے چار ملین ڈالر کھیلوں کی دنیا کی بڑی خبر
ان کے ساتھ اس میگا ایونٹ کے دوران کمنٹری باکس سنبھالنے والوں میں ناصرحسین، ای ین بشپ، ساروگنگولی ، میلین جونز، کمارسنگاکارا، مائیکل ایتھرٹن، الیسن مچل، برینڈن میک کولم، گریم اسمتھ، شان پولاک، مائیکل سلیٹر، مارک نکولس، مائیکل ہولڈنگ، ایشا گوہا، پومی ایمبانگوا، سنجے منجریکر، ہرشا بھوگلے، سائمن ڈول، ای ین اسمتھ، اطہر علی خان اور ای ین وارڈ بھی شامل ہیں شامل ہیں۔

کس کو ملیں گے چار ملین ڈالر کھیلوں کی دنیا کی بڑی خبر
(مانیٹرنگ سیل) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(ICC) نے انگلینڈ اینڈ ویلیز میں رواں ماہ کے آخر میں کھیلے شروع ہونے والے ورلڈ کپ2019ءکے لیے انعامی رقم کا اعلان کردیا ہے ۔ورلڈ کپ 2019 کے لیے مجموعی طور پر ایک کروڑ ڈالر(تقریبا 1.5ارب پاکستانی روپے) کی انعامی رقم رکھی گئی ہے جبکہ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم 14جولائی کو 4ملین ڈالرز( تقریباً 57کروڑ57لاکھ20ہزار پاکستانی روپے) کی انعامی رقم جیتے گی،ایونٹ کی رنر اپ ٹیم2ملین ڈالرز(28کروڑ78لاکھ60ہزار پاکستانی روپے) کا چیک وصول کرے گی،سیمی فائنلز ہارنے والی دونوں ٹیموں کو 8لاکھ ڈالرز(11کروڑ51لاکھ44ہزار پاکستانی روپے) کی انعامی رقم ملے گی،لیگ مرحلے میں کامیاب ہونے والی تمام ٹیموں کو 1لاکھ ڈالرز(1کروڑ43لاکھ93ہزار پاکستانی روپے) دیئے جائیں گے جب کہ لیگ مرحلے میں میچ جیتنے والی ہر ٹیم کو 40ہزار ڈالرز(57لاکھ 57ہزار200پاکستانی روپے) کا چیک ملے گا ۔

پاکستانی ہاکی ٹیم کی شاندار جیت جانیے اس خبر میں
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہا میلہ منڈی گراؤنڈ ہاکی سٹیڈیم میں ہاکی کا انٹرنیشنل مقابلہ ہوا جو کہ ازبک ٹیم اور پاکستانی ٹیم کے مابین کھیلا گیا ازبکستان کی ٹیم خاص کارکردگی نہ دکھا سکی اور پاکستا ن کے مقابلے میں کوئی گول نہ کر سکی جبکہ پاکستان 0۔6 سے جیت گیا۔ اس میچ کی مہمان خصوصی ڈی سی سرگودھا سلوت سعید تھیں جنہوں نے جیتنے والی ٹیم میں انعامات تقسیم کئے اور مہمان ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اس موقع پر سلوت سعید کا کہنا تھا کہ سرگودہا کے علا قے میں بین االاقوامی میچ کا ہونا خوش آئند ہے اور اعزاز کی بات ہے انشاءاللہ آئندہ بھی ایسے کھیلوں کو فروغ دیا جائے گا
رمیز راجہ کا مزدورڈے پرپیغام
پاکستان کے مایہ ناز بین الاقوامی کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے مزدور ڈے پر مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یوم مزدور ان محنت کش خواتین و حضرات کے نام جو محنت و مشقت کے زریعے ہماری زندگیوں میں راحت اور وطن عزیز کو مضبوط تر بنا رہے ہیں، ان سے محبت کریں اور انہیں عزت دیں. آج دنیا بھر میں یوم مزدور منایا جا رہا ہے قومی و سیاسی اور سماجی شخصیات نے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے.
پی سی بی کا وکٹ کیپر تسلیم عارف کو 65 ویں سالگرہ پر خراج تحسین
پاکستان نے کرکٹ بورڈ نے 80 کی دہائی کے معروف بلے باز تسیم عارف کو انکی 65 ویں سالگرہ پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں یہ لکھا کہ "ایک بہادر وکٹ کیپر جس نے اپنی کرکٹ کا آغاز ہی کلکتہ میں بھارت کے خلاف 90 اور 46 سکورز کے ساتھ کیا اور جنہیں سات گھنٹے لمبی اننگز جسمیں انہوں نے ناٹ آؤٹ 210 سکورز کے ساتھ ٹیسٹ میچز میں وکٹ کیپرز کے بہترین سکورز کا ریکارڈ بنایا.” تسلیم عارف بعد ازاں پھیپھڑوں کے انفیکشن کی وجہ سے 2008 میں پی آئی بی کالونی کراچی میں وفات پا گئے اور فیصل کینٹ میں انکی تدفین کی گئی.






