بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کے لۓ 353 رنز کا ہدف دیا ہے. جواب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے. 3 وکٹوں کے نقصان پر آسٹریلیا نے 238 رنز بنا لۓ ہیں. مزید جیت کے لۓ 63 گیندوں پر 115 رنز درکار ہیں.
Category: کھیل
-

ورلڈ کپ، بھارت کا ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کا آج آسٹریلیا سے مقابلہ ہے، بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے. بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اس موقع پر کہا کہ بیٹنگ کے لیے اچھی کنڈیشنز ہیں ، سیکنڈاننگزمیں حریف پردباؤڈالنے کی کوشش کریں گے،ٹیم بیلنس ہےاس لیےکسی تبدیلی کی ضرورت نہیں، آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے بھی اس خواہش کا اظہار کیا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو وہ بھی پہلے بیٹنگ کرتے .
آسٹریلیا کی ٹیم ورلڈ کپ میں دو میچ کھیلی اور دونوں جیتی، آسٹریلوی ٹیم افغانستان اور ویسٹ انڈیز کو ہرا چکی ہے۔ بھارت نے واحد میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی۔
-

وزیر اعظم کا قومی کرکٹ ٹیم کو اہم پیغام
وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ میں کسی بھی قسم کی سیاسی حرکت سے گریز کرنے کی تلقین کردی، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو صرف کھیل پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران جارحانہ رویہ اختیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے.
بھارتی ٹیم پلوامہ حملے کے بعد سے کھیل میں سیاست کو ملوث کرنے کی کوششیں کر رہی ہے. پہلے بھارتی ٹیم نے فوجی ٹوپیاں پہن کر میچ کھیلا۔ اور اب بھارتی وکٹ کیپر مہیندر سنگھ دھونی بھارتی فوج کے لوگو والا گلوو پہن کر میچز کھیلنے کا ارادہ رکھنے لگے. اس صورتحال میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بھی بھارتی ٹیم کے خلاف میچ کے دوران جواب دینے کا فیصلہ کیا۔
تاہم اس بات کی اطلاع ملنے پر وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو خصوصی پیغام بھیجا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ میں کسی بھی قسم کی سیاسی حرکت سے گریز کرنے کی تلقین کی ہے۔
دوسری جانب ورلڈ کپ 2019 کا سب سے بڑا میچ پاکستان بمقابلہ بھارت جو 16 جون کو انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں کھیلا جاۓ گا بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ موسم کی پیشگوئی کرنے والی مایہ ناز کے مطابق مانچسٹر میں 16 جون کو بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ پیش گوئی کے مطابق مانچسٹر میں کبھی ہلکی تو کبھی تیز بارش کا امکان ہے جو ورلڈ کپ کے سب سے بڑے میچ کو متاثر کر سکتا ہے۔
-

بنگلہ دیش کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری، آٹھ اوورز میں 50 رنز بنا لئے
کرکٹ ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ کیا ہے، انگلینڈ کی ٹیم بیٹنگ کررہی ہے ، آٹھ اوورز میں انگلینڈ نے پچاس رنز بنا لئے ہیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ کے بارہویں میچ میں انگلینڈ کی بنگلہ دیش کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت مشرفی مرتضی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، سومیا سرکار، شکیب الحسن، مشفیق الرحیم، محمد مٹھون، محمود اللہ، مصدق حسین، محمد سیف الدین، مہدی حسن، مشرفی مرتضی اور مستفیض الرحمان شامل ہیں .انگلینڈ کی ٹیم کی قیادت این مورگن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیسن روئے، جونی بیرسٹو، جو روٹ، بین سٹوکس، جوس بٹلر، کرس ووکس، جوفرا آرچر، عادل راشد، لائم پلنکٹ اور مارک ووڈ شامل ہیں۔ میزبان ٹیم انگلینڈ نے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو ہرایا تھا جبکہ دوسرے میچ میں اسے پاکستان کے ہاتھوں 14 رنز سے شکست ہوئی تھی۔
-

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ایسا کیا کام کیا کہ ہو گیا جرمانہ؟ بڑی خبر آ گئی
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان پر پانی سے گاڑی دھونے پر جرمانہ عائد کر دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے خلاف ایک شہری نے شکایت درج کروائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ میں ویرات کا پڑوسی ہوں ،ویرات کے گھر چھ سے زائد گاڑیاں ہیں جنہیں پینے کے پانی سے دھویا گیا اور اس طرح ہزاروں لیٹر پینے کا صاف پانی ضائع ہوا. گروگرام میونسپل کارپوریش نے واقعہ کی تحقیقات کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان پر 500 روپے جرمانہ عائد کر دیا.
واضح رہے کہ بھارت میں شدید گرم موسم ہونے کی وجہ سے کئی علاقون میں پانی کی کمی کا سامنا ہے. اس کے باوجود بھارتی ٹیم کے کپتان اپنی گاڑیاں صاف پانی سے دھلواتے رہے.
-

پاک سری لنکا کرکٹ میچ، محکمہ موسمیات انگلینڈ نے شائقین کو مایوس کر دیا
ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین میچ تاحال شروع نہیں ہو سکا، موسم خراب ہے اور بارش مسلسل جاری ہے. جوں جوں وقت گزرتا جارہا ہے کرکٹ شائقین میں بے چینی کی لہر بڑھتی جارہی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شام سات بجے تک انتظار کیا جائے گا اگر بارش رک جاتی ہے تو دونوں ٹیمیں بیس بیس اوورز کا میچ کھیلیں گی. ابھی یہ خبریں آرہی تھیں کہ اسی دوران محکمہ موسمیات انگلینڈ کا یہ بیان بھی منظرعام پر آگیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ چند گھنٹے تک بارش رکنے کا کوئی امکان نہیں ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بارش مزید تیز ہونے کا اندیشہ ہے. محکمہ موسمیات کے اس اعلان کو مدنظر رکھا جائے تو دونوں ٹیموں کے مابین میچ مشکل نظر آتا ہے اور آئی سی سی کی جانب سے اس میچ کے منسوخ ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہو گئے ہیں. اس صورتحال پر کرکٹ شائقین مایوس اور پریشان نظر آتے ہیں.
آئی سی سی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر دونوں ٹیموں کے مابین میچ نہ ہوا تو پاکستان اور سری لنکا کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا. واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ نے میچ نہ ہونے کو پاکستان کیلئے نقصان دہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم آج کے میچ کیلئے فیورٹ تھی.
-

سات بجے تک بارش رک گئی تو پاکستان سری لنکا میچ کتنے اوور کا ہو گا؟ آئی سی سی نے اعلان کر دیا
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج برسٹل میں کھیلے جانے والے میچ کے منسوخ ہونے کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے. اس وقت صورتحال یہ ہے کہ میچ مسلسل تاخیر کا شکار ہو رہا ہے اور دونوں ٹیمیں ابھی تک ہوٹل میں ہی موجود ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج کا میچ دوپہر اڑھائی بجے شروع ہونا تھا لیکن بارش مسلسل ہو رہی ہے اور ابھی تک دونوں ٹیموں کے مابین کھیل کے سلسلہ میں ٹاس بھی نہیں ہو سکا ہے. میچ کے حوالہ سے آئی سی سی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بارش کے رکنے کا انتظار شام سوا سات بجے تک کیا جائے گا. اس دوران اگر بارش رک جاتی ہے تو 20 ،20 اوورز کا میچ کھیلا جائے گا لیکن اگر بارش نہ رکی تو میچ منسوخ کر کے پاکستان اور سری لنکا دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا ۔
یا د رہے کہ پاکستان نے گزشتہ میچ میں انگلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں شاندار کم بیک کیا اور بڑی بڑی ٹیموں کو خبردار کر دیاہے تاہم اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں دردناک شکست کا سامنا کرناپڑا تھا ۔
-

پاکستان، سری لنکا کرکٹ میچ تاخیر کا شکار، وکٹ اور اطراف سے کورز تاحال نہیں ہٹائے جاسکے
برسٹل میں ورلڈ کپ کا پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلا جانے والا میچ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے. اس وقت بھی مطلع ابر آلود ہے اور وکٹ اوراس کے اطراف سے کورزتاحال نہیں ہٹائے جاسکے ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور سری لنکا دونوں ٹیموں کے2،2 میچز میں2،2 پوائنٹس ہیں. پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق سینئر کھلاڑی محمد یوسف کا کہنا ہے کہ بالفرض اگر میچ نہیں ہوتا تو ایک پوائنٹ کانقصان ہو سکتا ہے. اسی طرح ایک اور سینئر کھلاڑی عبدالرزاق نے کہا ہے کہ کم اوورز کا میچ بھی ہو تو ہمارے لیے اچھا ہے.
پاکستان سری لنکا کرکٹ میچ تاخیر کا شکار ہونے پر شائقین افسردہ دکھائی دیتے ہیں. اگر بارش ہوئی تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا.
-

محمد حفیظ کی مونچھیں، ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ایسا کیا کہا کہ شائقین خوش ہو گئے
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹسمین محمد حفیظ نے کہا ہے کہ کرکٹ شائقین نے ان کے مونچھوں کو تاؤ دینا پسند کیا ہے. ساتھی کھلاڑیوں نے بھی ان کے مونچھوں کا سٹائل پسند کیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ کی مونچھوں کے سٹائل سے متعلق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر نے بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں محمد حفیظ کا یہ سٹائل اچھا لگا ہے، وہ فیشن کو پسند کرتے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کی وجہ سے ٹیم کا توازن اچھا ہو جاتا ہے.
ادھر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ محمد حفیظ ہمیشہ اٹیکنگ کرکٹ کھیلتے ہیں جبکہ محمد حفیظ نے کہا ہے کہ وہ خود ریگولر باؤلر سمجھتے ہیں اور بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے.
-

ٹخنے کی انجری کے سبب اہم کھلاڑی ورلڈ کپ سے آؤٹ، ان کی جگہ کسے شامل کیا گیا؟ بڑی خبر آ گئی
افغانستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد شہزاد ٹخنے کی انجری کے سبب ورلڈکپ سے باہر ہو گئے ہیں جس پر افغان کرکٹ ٹیم کو دھچکا لگا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد شہزاد پاکستان کے خلاف وارم اپ میچ میں ٹخنے کی تکلیف سے دوچار ہوئے تھے. اس دوران انجری کے باوجود محمد شہزاد نے سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف میچوں میں شرکت کی جس سے ان کی تکلیف کی شدت بڑھ گئی اور محمدشہزاد کو کرکٹ ورلڈ کپ سے باہر ہونا پڑا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ سے باہر ہونے والے محمد شہزاد کی جگہ اکرم علی خیل کو 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنانے کی اجازت دی گئی ہے جو کہ صرف دو میچ کھیلنے کا ہی تجربہ رکھتے ہیں. یاد رہے کہ محمد شہزاد آسٹریلیا کے خلاف کوئی سکور نہیں بنا سکے تھے اور سری لنکا کے خلاف انہوں نے سات رنز بنائے تھے. محمد شہزاد کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کو افغان کرکٹ ٹیم کیلئے نقصان کا سبب سمجھا جارہا ہے.
