Baaghi TV

Category: کھیل

  • پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کو پہلے میچ سے قبل بڑا دھچکا

    پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کو پہلے میچ سے قبل بڑا دھچکا

    کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سابق چیمپئین ٹیم کراچی کنگز کو 10ویں ایڈیشن کے اپنے پہلے میچ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا۔

    کراچی کنگز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کیلئے 2 کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے، جس میں آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر بین میکڈرموٹ اور پاکستان انڈر 19 کے کپتان سعد بیگ شامل ہیں، بین میکڈرموٹ کو بنگلا دیش کے لِٹن داس کی جگہ شامل کیا گیا ہے، جنہیں پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ 2025 میں سلور کیٹیگری میں منتخب کیا گیا تھا تاہم پہلے میچ سے قبل پریکٹس کے دوران انجری کا شکار ہو کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

    سگریٹ دینے سے انکار پر اجنبی کو قتل کرنیوالے ملزم کو 16 برس کی سزا

    اس کے علاوہ، کراچی کنگز نے نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کے جزوی متبادل کے طور پر پاکستان انڈر-19 کے کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا ہے،کین ولیمسن کو کراچی کنگز نے سپلیمنٹری کیٹیگری میں منتخب کیا گیا تھا، وہ ٹورنامنٹ کے کراچی مرحلے کے دوران دستیاب نہیں ہوں گے۔

    عمران خان کی عدالت پیشی،جیل حکام نے مانگی اضافی سیکورٹی

  • 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ  کا ٹائٹل پاکستان نے  جیت لیا

    23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل پاکستان نے جیت لیا

    کراچی: پاکستان کے نور زمان نے انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ مینز ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔

    کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں نور زمان نے مصر کے کریم التورکی کو 2-3 سے شکست دی ابتدا کے 2 گیمز میں دو صفر کے خسارے سے شاندار کم بیک کے بعد نور زمان نے 3 سیٹ سےکامیابی حاصل کی۔

    کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انعامات تقسیم کیےانڈر23 ورلڈ چیمپئن شپ کے فاتح نور زمان کو 5 ہزار 250 ڈالر انعام دیا گیا مصر کے کریم التورکی کو 3 ہزار 450 ڈالر کا انعام دیا گیا، چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم 60 ہزار ڈالرز تھی۔

    کنگنا رناوت کا زائد بجلی کے بل کا دعویٰ ،ریاستی حکومت کا ردعمل

    انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر صدر اور وزیراعظم نے نور زمان کو مبارک باد دی ہے، وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی نور زمان کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ نور زمان جیسے باصلاحیت نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

    گیس مہنگی ہونے کا امکان

  • اولمپکس میں کرکٹ،پاکستانی ٹیم کی شمولیت کیلئے مشکلات

    اولمپکس میں کرکٹ،پاکستانی ٹیم کی شمولیت کیلئے مشکلات

    انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (او آئی سی) نے 2028 میں ہونے والے لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ایک تاریخی موقع ہے کیونکہ کرکٹ کو آخری مرتبہ 1900 کے پیرس اولمپکس میں شامل کیا گیا تھا۔

    لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، جس میں مردوں اور خواتین کے لیے الگ الگ ایونٹس ہوں گے۔ ہر ایونٹ میں 6-6 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن کے لیے 90-90 کھلاڑیوں کا کوٹہ مختص کیا جائے گا۔ ہر ٹیم میں 15-15 کھلاڑی شامل ہوں گے۔کرکٹ کی شمولیت کی منظوری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے 12 فل ممبرز کی مشاورت سے دی گئی ہے۔ آئی او سی کے ایگزیکٹو بورڈ نے اس ایونٹ کے پروگرام اور ایتھلیٹ کوٹہ کی منظوری دی ہے، لیکن لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کے میچوں کے انعقاد کے لیے وینیو کا ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

    پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو اولمپک مقابلوں میں کوالیفائی کرنے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ موجودہ آئی سی سی رینکنگ کے مطابق، پاکستان کی مردوں کی ٹیم ساتویں پوزیشن پر جبکہ خواتین کی ٹیم آٹھویں پوزیشن پر ہے۔ اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کے لیے آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ 6 ٹیموں کو موقع ملے گا، اس لیے پاکستان کو اپنی رینکنگ بہتر کرنے کی ضرورت ہوگی۔

    لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں مجموعی طور پر 11,198 ایتھلیٹس شرکت کریں گے، اور 31 اولمپک کھیلوں کے 5 ہوسٹ وینیوز میں مقابلے ہوں گے۔ ان گیمز میں مجموعی طور پر 351 میڈلز کے ایونٹس ہوں گے۔ ان میں سے 161 ایونٹس خواتین کے لیے، 165 مردوں کے لیے اور 25 مکسڈ ایونٹس ہوں گے۔فٹبال میں پہلی مرتبہ خواتین کی 16 اور مردوں کی 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ سوئمنگ میں بیک اسٹروک، بٹر فلائی اور بریسٹ اسٹروک کے 50 میٹر مقابلے بھی اولمپک پروگرام میں شامل کیے گئے ہیں۔او آئی سی بورڈ نے اسپورٹس کلائمبنگ اور روئنگ میں بھی نئے میڈل ایونٹس کی شمولیت کی منظوری دی ہے۔ اس کے علاوہ، لاس اینجلس اولمپکس کے ہوسٹ پروگرام میں اسکواش، فلیگ فٹبال، لوکروسی، سافٹ بال اور کرکٹ بھی شامل ہوں گے۔ ان کھیلوں میں 6، 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔واٹر پولو میں خواتین کی دو مزید ٹیمیں شامل کی گئی ہیں، جس سے اس کھیل میں مزید مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

    لاس اینجلس اولمپکس 2028 ایک تاریخ ساز ایونٹ ہوگا، جہاں کرکٹ کی واپسی اور کھیلوں کی مختلف نئی اقسام کی شمولیت دیکھنے کو ملے گی۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے لیے یہ موقع اپنے کھیل کی سطح کو مزید بہتر بنانے کا ہے، تاکہ وہ اولمپک مقابلوں میں کامیاب ہو سکے۔

  • کوشال مینڈس نے  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ کو جوائن کرلیا

    کوشال مینڈس نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ کو جوائن کرلیا

    پاکستان سپر لیگ 10 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کے پاکستان آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سری لنکا کے معروف بیٹر کوشال مینڈس نے پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔

    کوشال مینڈس نے اس حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پہلی بار پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے کے لیے بہت پُرجوش ہیں اور انہیں یقین ہے کہ یہ تجربہ بہت یادگار ثابت ہوگا۔ وہ اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں شان ایبٹ، کائل جیمیسن، آکیل حسین اور فن ایلن بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ یہ تمام کھلاڑی اپنی ٹیم کی تیاریوں میں حصہ لے رہے ہیں اور پی ایس ایل 10 کی شروعات کے لیے پرجوش ہیں۔

    دوسری جانب کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر بھی گزشتہ روز کراچی پہنچے اور انہوں نے فوراً ٹیم ہوٹل میں اپنے اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔ پاکستان سپر لیگ 10 کے آغاز سے قبل غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کرکٹ کے شائقین میں جوش و خروش کی لہر دوڑاتی ہے اور اس بار بھی لیگ کی کامیابی کے لیے مختلف ٹیموں کی تیاریاں جاری ہیں۔

  • پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب کہاں ہو گی؟کون سے گلوکار پرفارم کریں گے؟

    پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب کہاں ہو گی؟کون سے گلوکار پرفارم کریں گے؟

    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گی-

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 11 اپریل (جمعہ) کو پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب شام 7 بجے شروع ہوگی، جس میں معروف گلوکار اپنی فارمنس کا جادو جگائیں گے، معروف صوفی میوز ک آرٹسٹ عابدہ پروین کی پرفارمنس کے ساتھ ینگ اسٹارز کی پرفارمنس پیش کی جائے گی۔

    اس کے علاوہ پی ایس ایل انتھم کیلئے علی ظفر، ابرار الحق، نتاشا بیگ اور طلحہ انجم بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، تقریب کے دوران شائقین کو شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا افتتاحی میچ بھی اسی روز دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیا ن راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا جو رات 8:30 شروع ہو گا۔

    سوشل میڈیا پروپیگنڈہ،طلبی پر پیش نہ ہونے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ کا فیصلہ

    ٹورنامنٹ 4 مقامات پر کھیلا جائے گا جن میں کراچی کا نیشنل بینک اسٹیڈیم، لاہور کا قذافی اسٹیڈیم، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم شامل ہے۔

    عمران خان کیخلاف شہباز شریف کا ہتک عزت کیس، عدالت کا تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم

  • پی ایس ایل 10: غیرملکی کھلاڑیوں کے پاکستان آنے کا سلسلہ جاری

    پی ایس ایل 10: غیرملکی کھلاڑیوں کے پاکستان آنے کا سلسلہ جاری

    کراچی: پاکستان سپر لیگ 10 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کے پاکستان آنے کا سلسلہ جاری ہے، آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر اور جارح مزاج کیوی کھلاڑی ٹم سائفرٹ پاکستان پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شان ایبٹ، کائل جیمیسن، آکیل حسین اور فن ایلن پاکستان پہنچ گئے ہیں،جبکہ کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر بھی کراچی پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے ٹیم ہوٹل میں اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے،وہ پہلی بار پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    دوسری جانب 4 پی ایس ایل فرنچائزز آج اسلام آباد میں پریکٹس سیشن کریں گی پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوپہر ڈیڑھ بجے تک پریکٹس سیشن کی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز شام ساڑھے6 بجے پریکٹس سیشن شروع کریں گی،جبکہ ملتان سلطانز کی ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کی ، ملتان سلطانز پی ایس ایل کا پہلا میچ نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کیخلاف کھیلے گی۔

    لاہور ہائیکورٹ کی خشک سالی کے خطرات کے پیش نظر واٹر ایمرجنسی نافذ کرنے کی تجویز

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے سیزن 10 کا آغاز 11 اپریل سے کراچی میں ہو رہا ہے، ایونٹ کے میچز کراچی، لاہور، ملتان اور راو لپنڈ ی میں کھیلیں جائیں گے۔

    اسرائیل صرف غزہ کو تباہ نہیں کررہا،ہماری انسانیت بھی چھین رہا ہے،سوارا بھاسکر

  • محسن نقوی پی سی بی یا وزارت داخلہ، ایک کام کریں، شاہد آفریدی

    محسن نقوی پی سی بی یا وزارت داخلہ، ایک کام کریں، شاہد آفریدی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کو ایک اہم مشورہ دیا ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ چونکہ پی سی بی ایک 24/7 والی نوکری ہے، اس لیے محسن نقوی کو چاہیے کہ وہ وزارت داخلہ اور پی سی بی میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔ شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ محسن نقوی محنتی شخص ہیں، لیکن دو مختلف عہدوں پر بیک وقت کام کرتے ہوئے وہ کرکٹ کے لیے وہ اقدامات نہیں اٹھا سکتے جو وہ چاہتے ہیں۔

    شاہد آفریدی کے مطابق، پی سی بی میں کام کرنے کی پوری توجہ اور محنت کی ضرورت ہے، اور دونوں اداروں میں یکساں وقت دینے کی صورت میں کرکٹ کے معاملات پر اثر پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ محسن نقوی کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ ایک ذمہ داری پر توجہ مرکوز کریں تاکہ کرکٹ کو صحیح سمت میں لے جایا جا سکے۔

    ذرائع کے مطابق، شاہد آفریدی نے حال ہی میں راولپنڈی میں پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انہوں نے جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ ہی وہ واحد تفریح ہے جس کے ذریعے عوام کو خوشی ملتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ ایک فل ٹائم جاب ہے، اور اس لیے محسن نقوی سے درخواست کی کہ وہ پی سی بی میں کسی ایک ذمہ داری کو واپس لیں تاکہ محنت اور توجہ کرکٹ کی بہتری کے لیے صرف کی جا سکے۔ذرائع کے مطابق، جون میں امریکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران محسن نقوی نے شاہد آفریدی کو پی سی بی میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی، تاہم آفریدی نے اپنی مصروفیات کے باعث اس پیشکش کو رد کر دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت مختلف ذمہ داریوں کی وجہ سے پی سی بی کے لیے کام کرنے کے قابل نہیں ہیں۔

  • ہیری بروک انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیم کے نئے کپتان بن گئے

    ہیری بروک انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیم کے نئے کپتان بن گئے

    انگلش کرکٹ بورڈ نے ہیری بروک کو انگلینڈ کی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں کا نیا کپتان مقرر کردیا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق یارکشائر سے تعلق رکھنے والے بیٹر ہیری بروک کو جوز بٹلر کی جگہ انگلینڈ کا نیا وائٹ بال کپتان مقرر کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں انگلینڈ کی ٹیم ایک بھی میچ نہیں جیت سکی تھی، ٹیم کی بدترین کارکردگی پر جوز بٹلر نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ہیری بروک نے کپتان مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیم کا کپتان بننا میرے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں اپنے خاندان اور کوچز کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔ ان کے یقین اور سپورٹ کے بغیر میں آج اس مقام تک نہیں پہنچ سکتا تھا۔ واضح رہے کہ ہیری بروک نے جنوری 2022 میں انگلینڈ کے لیے ڈیبیو کیا تھا اور وہ اب تک 26 ون ڈے اور 44 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں، جس میں انہوں نے 1614 رنز اسکور کیے، جن میں ایک سنچری اور 9 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری نجی دورے پر دبئی روانہ

    آفاق احمد کا پانی کا مسئلہ حل اور ڈمپر مافیا کو قابو کرنے کا مطالبہ

    کراچی میں مسلسل 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ ،ایم کیو ایم کا شدید ردعمل آ گیا

    سابق فاسٹ بولرعمر گل کو غیر ملکی بورڈ نے اہم عہدہ دے دیا

    سابق فاسٹ بولرعمر گل کو غیر ملکی بورڈ نے اہم عہدہ دے دیا

  • سابق فاسٹ بولرعمر گل کو غیر ملکی بورڈ نے اہم عہدہ دے دیا

    سابق فاسٹ بولرعمر گل کو غیر ملکی بورڈ نے اہم عہدہ دے دیا

    پاکستان کے سابق فاسٹ بالر عمر گل کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنا بولنگ کوچ مقرر کرلیا.

    باغی ٹی وی کےمطابق عمر گل نے 3 ماہ کے معاہدے پر رضامندی ظاہر کی ہے، جس کی ممکنہ طور پر 2027 کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ تک توسیع کارکردگی اور باہمی معاہدے پر اتفاق سے مشروط ہے۔ بولنگ کوچ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مئی میں پہلی اسائنمنٹ پاکستان کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز ہوگی۔عمرگل نے بولنگ کوچ کے اپنے اس نئے کردار کے لیے اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، تاہم وہ اس کردار کو نبھانے کے لیے بے چین ہیں۔

    یاد رہے کہ سابق پاکستانی فاسٹ بالر عمر گل پاکستان کی 2009 کے ٹی20 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم میں شامل تھے، ان کی 163ٹیسٹ وکٹیںایک روزہ میں 179 اور ٹی20 کرکٹ 85 وکٹیں شامل ہیں۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش اور پاکستان میں کرکٹ سیریز کو تبدیل کیا گیا، پہلے 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 کی سیریز تھی جسے 5 ٹی20 میچوں کی سیریز میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

    ختم نبوت موومنٹ کے صوبائی صدر قاتلانہ حملے میں شہید

  • پاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ کیخلاف تینوں میچز میں جرمانے

    پاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ کیخلاف تینوں میچز میں جرمانے

    دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں بھی سِلو اوور ریٹ پر جرمانہ کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان ٹیم کو میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ کیا ہے کیونکہ پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں ایک اوور پیچھے رہی، کپتان محمد رضوان نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہےپاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے اور دوسرے ون ڈے میچ میں بھی جرمانہ ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں پاکستان کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی، بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے، پاکستان ٹیم کو 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 1-4 اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں 0-3 سے شکست ہوئی ہے،جس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ یہ سیریز ہمارے لئے مایوس کن رہی، یہ کنڈیشن ہمارے لیے مشکل تھی، مثبت چیز یہ ہوئی کہ بابراعظم بہترین کھیلے، سیریز میں دو نصف سنچریاں بنائیں۔

    قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، وہ ہر شعبے میں ہم سے اچھا کھیلے، نیوزی لینڈ نے ایشین کنڈیشنز میں بھی اچھی کارکردگی دکھائی تھی، پی ایس ایل ہمارے لئے ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے، امید ہے پی ایس ایل میں لوگوں کو اچھا کھیل دیکھنے کا موقع ملے گا۔