Baaghi TV

Category: موسم

  • ملک میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ  کل سے شروع ہونے کا امکان

    ملک میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ کل سے شروع ہونے کا امکان

    اسلام آباد:ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ 20 جون سے شروع ہونے کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ 20 جون سے شروع ہونے کا امکان ہے جو 23 جون تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا اس دوران خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی، جبکہ مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ بھی 20 جون سے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 20 سے 23 جون کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، گجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور پشاور سمیت درجنوں اضلاع میں آندھی، گرج چمک اور وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے اس دوران چند علاقوں میں تیز بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے،اسلام آباد سمیت بالائی و وسطی علاقوں میں تیز بارش، جھکڑ اور گرج چمک کے باعث بجلی کی تاریں، درخت، گاڑیاں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

    ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹول پلازوں کی عام نیلامی

    محکمہ موسمیات کے مطابق 21 سے 23 جون کے دوران ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، قلات، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر اور ساہیوال میں بھی بارش اور آندھی کی پیش گوئی کی گئی ہے جب کہ 22 سے 24 جون کے دوران سکھر، لاڑکانہ، دادو اور جیکب آباد کے علاقوں میں آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اس سال مون سون بارشیں معمول سے 25 فیصد زیادہ ہونے کی توقع ہے جب کہ لاہور، گجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور راولپنڈی میں یہ شرح 40 سے 60 فیصد تک ہو سکتی ہے۔

    بنیان المرصوص میں کامیابی امن کی جیت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ ممکنہ خطرات کے پیش نظر شہروں میں عوامی آگاہی مہم چلائی جائے، دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب واقع دیہات میں مساجد کے ذریعے اعلانات کروانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ مقامی سطح پر بروقت اطلاعات پہنچائی جا سکیں۔

  • مختلف علاقوں میں شدید گرمی اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش

    مختلف علاقوں میں شدید گرمی اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش

    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے میدانی علاقو ں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےخیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ شام اور رات کے اوقات میں چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ اور ایبٹ آباد میں بارش کی توقع ہے-

    پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کی توقع ہے،مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم اور راولپنڈی سمیت گرد و نواح میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے آزادکشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کوئٹہ، خضدار، لسبیلہ اور گرد و نواح میں ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے21 جون تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کا الرٹ جاری کر دیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

    ٹرمپ مودی ٹیلیفونک بات چیت،مودی کا امریکہ کو ثالث ماننے سے انکار

    ایران میں پھنسے 150 پاکستانی پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے پہنچے اسلام آباد

    جیکب آباد ،دھماکے کے بعد جعفر ایکسپریس کی چھ بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں

  • چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان،شمال مشرقی /جنوبی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، خیبرپختونخوا، جنوب مشرقی/مشرقی سندھ اور شمالی مشرقی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے اس دوران بالائی خیبرپختونخوا میں ایک دو مقامات پر تیز بارش ہونے کی توقع ہے۔

    آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر،گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور جنوبی مشرقی/مشرقی سندھ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    کراچی میں آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ شہر کے مضافات میں بارش ہونے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سنیٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، نمی کا تناسب زائد ہونے کے باعث حبس کے ساتھ گرمی کی شدت 45 ڈگری تک محسوس کی جائے گی۔

  • گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

    گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، شمال مشرقی/ جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی، تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے ملک کے دیگر جنوبی علاقوں میں موسم شدیدگرم اور خشک رہنے کے علاوہ تیز اور گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب اور مری سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں سے موسم خوشگوار ہو گیا اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی مالم جبہ میں 10 ملی میٹر، کالام میں 8 اور چترال میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ،لاہور میں تیز ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا، مری میں بھی موسلادھار بارش ہوئی، مری میں سیاحوں نے بارش میں مال روڈ پر چہل قدمی کا سلسلہ جاری رکھا۔

  • موسلادھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان

    موسلادھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان

    محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے-

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک اور جہلم میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری متوقع ہے محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    دوسری جانب خیبر پختونخوا میں بھی موسم غیر یقینی رہے گا مردان، نوشہرہ، چارسدہ، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، بٹگرام، ہری پور، تورغر، صوابی، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، خیبر اور کرم میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، لیکن جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا۔

    ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس: ملزم کے ہوشربا انکشافات،آئی جی اسلام آباد کا تہلکہ خیز دعویٰ

    پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم راولپنڈی ڈویژن، مری، گلیات اور شمالی علاقوں میں بارش ہو سکتی ہےسندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، اور درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

    کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، جس سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے محکمہ موسمیات نے شہریوں، کسانوں اور مسافروں کو محتاط رہنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور کھلے مقامات پر بجلی کے آلات یا سولر سسٹمز کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

    اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس بلند ترین ایک لاکھ ، 21 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا

  • آج سے جمعرات تک بارشیں

    آج سے جمعرات تک بارشیں

    آج سے جمعرات تک اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے ۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق نمی سے بھرپور ہوائیں شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جبکہ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا جو 5 جون تک اثرانداز رہے گاچترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کرک، بنوں، لکی مروت اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم اور گجرات میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم ہے، آج صوبے کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کاامکان ہے وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف اور موسم خشک ومعتدل ہے، بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم ہے، صوبے کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کاامکان ہے اور اس دوران مختلف علاقوں میں تیزوگرد آلود ہوائیں چلنے کاامکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سےزیادہ درجہ حرارت سبی میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجیکب آباد میں درجہ حرار ت 47، دادو میں 46، موئن جو دڑو اور تربت میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا سکھر اور نوابشاہ میں پارہ 43، ڈی جی خان اور بہاولپور میں 42، جبکہ حیدرآباد اور ملتان میں 41 ڈگری تک پہنچا فیصل آباد اور لاہور میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ملک کے بڑے شہروں میں کراچی اور اسلام آباد میں درجہ حرارت 37 ڈگری رہا، جبکہ کوئٹہ میں موسم نسبتاً معتدل رہا جہاں درجہ حرارت 34 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

  • چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہےکشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

    گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا، تاہم بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    راولپنڈی اور اسلام آباد میں آندھی اور طوفان کی وجہ سے کئی مقامات پر درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے پشاور میں بھی آندھی اور بارش ہوئی جس کی وجہ سے درخت اکھڑ گئے، سولر پینلز اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، اٹک میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ مظفرآباد میں کلاؤڈ برسٹ سے 3 افراد جاں بحق، متعدد مکانات اور مسجد کو نقصان پہنچا لینڈ سلائیڈنگ سے 8 مقام پر شاہراہ نیلم مختلف مقامات پر بند ہوگئی، دیامر، بابوسر ٹاپ پر برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، چلاس میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم دیامر اور لوئر کوہستان کے مقام پر بند ہے۔

    پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی کہیں گَرد کے طوفان اور کہیں بارش ریکارڈ کی گئی، ملتان ریلوے روڈ پر تیزہواؤں کے باعث پول گر گئے،کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، پرانا شجاع آباد روڈ پر آندھی کے باعث مکان کی دیوار گرگئی جس کی وجہ سے 10 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

  • تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے اسلام آباد راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہےکشمیر، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی/جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہونے کا بھی امکان ہے۔

    اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج شام سے 31 مئی کے دوران آندھی اور بارش کا امکان ہے اس بارے میں این ڈی ایم اے نے بھی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےراولپنڈی، مری، سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی اور جھنگ میں آندھی اور بارش کی توقع ہے، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ میں بھی بارش کا امکان ہے –

    سوات، دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چترال، بونیر، پشاور، مالاکنڈ، مردان، صوابی اور چارسدہ میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے کوئٹہ، ژوب، بارکھان، خضدار اور قلات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے وادی نیلم، مظفر آباد، راولا کوٹ، کوٹلی، میرپور، دیامر، استور، ا سکردو ، گلگت، ہنزہ اور شگر میں بارش اور ژالہ باری ہونے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتاہے، ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے اور شمال مغرب سے گرم ہوائیں 10کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

  • مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے شام اور رات میں شمالی /جنوب مشرقی بلوچستان، کشمیر، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہاراور شمال مشرقی پنجاب میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

    اسلام آباد اور گرد و نواح میں رات کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، خوشاب، جہلم، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، میانوالی، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ اور شیخوپورہ میں بھی بارش کا امکان ہے پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، دیر، چترال، سوات، وزیرستان، بنوں، کرم، کرک، کوہاٹ، لکی مروت، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش جبکہ ہری پور میں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان

    کوئٹہ، ژوب، موسی ٰ خیل، سبی، بولان، کوہلو، بارکھان، خضدار، آوران، لورالائی اور لسبیلہ میں بارش کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ملک کے چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

    عید الاضحیٰ : اسلام آباد میں 6 مویشی منڈیاں قائم کرنے کی منظوری

  • ملک کے مختلف حصوں میں آندھی ، بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

    ملک کے مختلف حصوں میں آندھی ، بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

    اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آج بھی آندھی ، بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد ، خیبر پختونخوا ،شمال مشرقی پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے،دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ اور پشاور میں آج بھی ہلکی بارش متوقع ہے، جبکہ پنجاب کے علاقوں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بھی بارش ہو سکتی ہے،ملک کے کئی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، آج سب سے زیادہ گرمی سبی میں پڑے گی، جہاں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

    علاوہ ازیں نواب شاہ میں درجہ حرارت 49 ، دادو 48، سکھر، بہاولپور47 ، حیدر آباد، ڈیرہ غازی خان میں 46، تربت ، ملتان 45 ، سرگودھا، ڈیرہ اسماعیل خان 44، ساہیوال، فیصل آباد 43 ، لاہور، بنوں 42، پشاور، کراچی اورکوئٹہ میں 39 ڈگری رہے گا۔

    پاکستانی کوہ پیما نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ایوریسٹ کو سر کر لیا

    بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان کے اثرات کے باعث کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والے طوفانی سسٹم کے باعث کراچی میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی، جس سے گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہوگا سورج کا پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے، جبکہ ساحلی علاقوں میں گرمی 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جائے گی شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے، دھوپ میں سفر سے گریز کرنے اور زیادہ پانی پینے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

    بھارت کی پاکستان کو ایک بار پھر ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کی کوشش

    ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت کے پیش نظر محکمہ موسمیات اور طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ خاص طور پر بزرگ افراد، بچے اور بیمار افراد کو دن کے اوقات میں باہر نکلنے سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے، تاکہ ہیٹ اسٹروک اور دیگر موسمی اثرات سے بچا جا سکے۔