Baaghi TV

Category: موسم

  • بالائی علاقوں سمیت اسلام آباد اور راولپنڈی میں آندھی اور تیز بارش

    بالائی علاقوں سمیت اسلام آباد اور راولپنڈی میں آندھی اور تیز بارش

    اسلام آباد اور راولپنڈی میں آندھی اور تیز بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

    ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی، ژالہ باری اور موسلادھار بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،اسلام آباد اور راولپنڈی میں بلیو ایریا سمیت مختلف علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی، جبکہ کالے بادلوں نے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آئی ،اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے باعث بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی-

    ڈی سی اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجسٹریٹس نشیبی ایریاز کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں، زیر تعمیر عمارت اور نالوں کی صورتحال پر بھی نظر رکھی جائے، ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر ٹریفک کا بہاؤ یقینی بنایا جائے۔

    ملکہ کوہسار مری میں بھی موسلادھار بارش، گرج چمک اور آندھی کے باعث موسم مزید سرد ہو گیا بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آ گئی اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں، بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے اور سیاح ہوٹلوں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔

    آزاد کشمیر میں بھی بارش سے دارالحکومت مظفرآباد سمیت مختلف علاقوں کا موسم سرد اور خوشگوار ہو گیا،گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا پشاور اور گردونواح میں بھی آندھی اور تیز ہواؤں نے نظام زندگی کو متاثر کیا متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی ہے۔

    سوات کے میدانی علاقوں خاص طور پر مینگورہ اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی،بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا، سوات میں مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، بارش اور طوفان کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

    راولپنڈی،ہری پور،خان پور، ایبٹ آباد، لوئردیر، بونیر، صوابی، مانسہرہ، ٹیکسلا، نوشہرہ میں آندھی اورطوفانی ہوائیں چلنے سے بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی،بارشوں کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کر دیا ہے اتھارٹی نے عوام کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    این ڈی ایم اے نے عوام کو تاکید کی ہے کہ وہ طوفان اور شدید بارش کے دوران کھلی جگہوں، بجلی کے کھمبوں اور درختوں کے نیچے پناہ لینے سے گریز کریں اور متاثرہ علاقوں کی طرف سفر کرنے سے اجتناب کریں۔

  • مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں کم دباؤ ،معمول سے تیز سمندری ہوائیں چل پڑیں

    مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں کم دباؤ ،معمول سے تیز سمندری ہوائیں چل پڑیں

    کراچی:مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں کم دباؤ بن گیا-

    محکمہ موسمیات کے مطابقسسٹم شمال کی طرف بڑھ کر 24 گھنٹوں میں ڈپریشن کی صورت اختیار کر سکتا ہے کم دباؤ بننے کے سبب شہر میں معمول سے تیز سمندری ہوائیں چل پڑیں، ہواؤں کی رفتار 30.6 کلو میٹر (17 ناٹیکل مائل) فی گھنٹہ ریکارڈ ہو رہی ہے دوپہر کے بعد ہواؤں کی رفتار میں مزید اضافہ متوقع ہے اور زیادہ سے زیادہ رفتار 45 کلو میٹر (25 ناٹیکل مائل) تک تجاوز کر سکتی ہے شہر کے مضافاتی علاقوں میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔یہ سسٹم کراچی سے تقریباً 1075 کلومیٹر جنوب مشرق میں 16.4 شمالی عرض البلد اور 71.9 مشرقی طول البلد پر موجود ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سسٹم ابتدائی طور پر شمال کی جانب بڑھنے کا امکان رکھتا ہے، تاہم پاکستانی ساحلی علاقوں کو فی الحال کوئی خطرہ لاحق نہیں صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، اور کسی بھی ممکنہ خطرے کی صورت میں عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔

    گزشتہ روز، محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان جاری کیا گیا تھاکہ ہندوستان کےشمالی کرناٹک، گوا کےساحلوں سے دور موجود سائیکلونک گردش بحیرہ عرب تک پھیلی ہوئی ہے، اس کے زیراثر اسی علاقے میں کم دباؤ کا علاقہ بننے کا امکان ہے-

    ماہرین موسمیات نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں اور صرف محکمہ موسمیات کی جاری کردہ معلومات پر بھروسہ کریں طوفان یا بارش سے متعلق کوئی بھی حتمی پیشگوئی سسٹم کے مزید قریب آنے کے بعد ہی کی جا سکے گی محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی اس سسٹم کی قریب سے نگرانی کر رہا ہے۔

  • آج سےشدید ہیٹ ویو، وزیراعلی پنجاب  نے  انتظامیہ اور عوام کو الرٹ کر دیا

    آج سےشدید ہیٹ ویو، وزیراعلی پنجاب نے انتظامیہ اور عوام کو الرٹ کر دیا

    ملتان ، ڈی جی خان میں آج سےشدید ہیٹ ویو۔ لاہور ، فیصل آباد اور سرگودھا بھی لپیٹ میں آسکتے ہیں-

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے انتظامیہ اور عوام کو الرٹ کر دیا احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی بچوں۔ بزرگوں اور بیماروں کو گھروں سے بلا وجہ نہ نکلنےکی ہدایت کی ،فارمز کو مویشیوں کے لئے سایہ اور وافر پانی مہیاء کرنے کی ہدایت کی-

    مریم نواز شریف نے عوام سے شدید گرمی میں چھتوں پر پرندوں کے لئے ٹھنڈا پانی رکھنے کی اپیل کی تمام سرکاری ونجی اداروں میں اوپن ایئر سرگرمیاں معطل کرنے کا حکم دیا طلبہ کےلئے تمام کلاس روم میں کم از کم پنکھے فنکشنل کرنے ، سکول انتظامیہ کوطلبہ کے ڈریس کوڈ میں نرمی برتنے کی ہدایت کی-

    ٹرمپ کو قطر سے ملنے والا لگژری طیارہ بطور ایئر فورس ون استعمال کیا جائے گا

    انہوں نے سکولوں اور اداروں میں فرسٹ ایڈ باکس کی موجودگی یقینی بنانے پر ہجوم بازاروں میں سایہ، او آر ایس ملا پانی ، فرسٹ ایڈ کاونٹر اور واٹر کولر فراہم کرنے کا حکم دیا متعلقہ اضلاع میں ریسکیو 1122 اور ہیلتھ سروسز کو الرٹ رکھنے کا حکم دیا بس اور ویگن سٹینڈ میں مسافروں کےلئے سایہ، پانی اور مسٹ فین یقینی بنانے ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں کاشت کار بھائیوں کو سخت گرمی کے پیش نظر احتیاط برتنے کی ہدایت کی-

    انڈیگو کی سرینگر جانے والی پرواز کو طوفان کی وجہ سے حادثہ

  • رواں سال مون سون میں زیادہ بارشیں متوقع ہیں،چیئرمین این ڈی ایم اے

    رواں سال مون سون میں زیادہ بارشیں متوقع ہیں،چیئرمین این ڈی ایم اے

    چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کا کہنا ہے کہ رواں سال مون سون میں زیادہ بارشیں متوقع ہیں-

    چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ملک میں 26 یا 27 جون کو مون سون کے داخل ہونے کا امکان ہے، مون سون کا سیزن جولائی سے 15 ستمبر تک چلتا ہے تاہم اس سال تین چار روز قبل آئے گا، سینیٹر شیری رحمان کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی عمارت میں منعقد ہوا۔

    اس موقع پر این ڈی ایم اے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ مون سون میں شمالی اور مشرقی پنجاب میں زیادہ بارش ہوگی، گلیشئرز کے پگھلنے سے لوکل فلڈز، نالوں میں طغیانی آئے گی، راجن پور اور ڈی جی خان میں بھی زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں پنجاب میں 344 ملی میٹر بارش ہوتی ہے جبکہ اس بار 388 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے، شمالی مشرقی پنجاب میں بارش 50 فیصد زیادہ ہوگی، جنوبی پنجاب میں بھی زیادہ بارش ہوگی۔

    قائم مقام امریکی سفیر کی بلوچستان میں اسکول بس پر حملے کی مذمت

    شمالی خیبر پختونخوا میں کم جبکہ جنوبی خیبر پختونخوا میں نارمل یا نارمل سے زیادہ بارش ہوگی،اسی طرح چترال اور گلیشیر والے کے پی میں بارش کم ہو گی خیبر پختونخوا میں عام طور پر 243 ملی میٹر بارش ہوتی ہے، اس سال 300 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے،آزاد کشمیر میں بھی زیادہ بارش ہو گی، بلوچستان میں کم بارش ہوگی اور درجہ حرارت زیادہ ہوگا، مون سون میں کلاؤڈ برسٹ بھی زیادہ ہوں گے ملک میں جاری ہیٹ ویو کی 6 ماہ پہلے ہی ایڈوائزری جاری کردی گئی تھی۔

    بھارت کو جنگ چاہیے، تو پھر جنگ سہی، ہم جنگ کیلئے بھی تیار ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور سرگودھا میں بارش ہونے کی توقع ہے، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، بالائی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

    خوشاب، منڈی بہاؤ الدین، حافظ آباد، گجرات، گوجرانوالہ، میانوالی، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، فیصل آباد، شیخوپورہ، جھنگ، نور پور تھل اور بھکر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےچترال، دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، صوابی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، کرم خیبر، وزیرستان، بنوں، کوہاٹ، ہنگو، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان اور گرد و نواح میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔

    پاک چائنہ دفاعی تعاون جنگی برتری میں تبدیل،عالمی میڈیا کا واضح اعتراف

    دوسری جانب شدید گرمی کے بعد اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں آندھی طوفان اور گرج چمک کےساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا پشاور،نوشہرہ، چارسدہ اورر دیگر اضلاع میں آندھی اور طوفان کےباعث حادثات بھی پیش آئے جس میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے مری میں گرج چمک اور آندھی طوفان کےساتھ بارش ہوئی جس کے نتیجے میں متعدد مقامات پر درخت،سائن بورڈز اور چھتیں گرگئیں جب کہ مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

  • پنجاب بھر میں شدید گرمی، ہیٹ ویو الرٹ جاری

    پنجاب بھر میں شدید گرمی، ہیٹ ویو الرٹ جاری

    ملک میں گرمی کی شدید لہر مزید دو سے تین دن برقراررہے گی ، جبکہ بعض مقامات پر بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

    پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے گرمی کی شدت کے پیش نظر ہیٹ ویو کے خطرے کی وارننگ جاری کر دی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 19 مئی تک صوبے کے بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے جو ہیٹ ویو کا سبب بن سکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اور کل درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے جبکہ 20 مئی تک درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے،جنوبی پنجاب ، سندھ ، بلوچستان میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری جبکہ بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہے گا۔

    لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں آج درجہ حرارت 42 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے ، علاوہ ازیں راولپنڈی میں درجہ حرارت 41 ، لاہور 45 ،ڈیرہ اسماعیل خان، بہاولپور، نواب شاہ 46 ، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور سکھرمیں 47 درجہ حرارت ڈگری رہے گا۔

    آئندہ دو سے تین روز تک موسم مزید گرم اور خشک رہے گا اور بارش کا کوئی امکان نہیں،محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا ہے –

    ماہرین صحت نے شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی اور ٹھنڈے مشروبات استعمال کرنے، غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے اور سر کو ڈھانپنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ ہیٹ ویو کے اثرات سے بچا جا سکے۔

  • 19 مئی سے آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    19 مئی سے آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    شدید گرمی سے پریشان حال عوام کو بارشوں کی نوید سنا دی گئی،پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 19 مئی سے آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 19 مئی کی شام سے پنجاب میں داخل ہونے کے امکانات ہے، 19 سے 20 مئی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش متوقع ہے،15 مئی سے 19 مئی تک پنجاب کے بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ ویو کے خدشات ہیں۔

    دوسری جانب پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کے مطابق 19 مئی سے صوبے کے بالائی اضلاع میں بارش اور ژالہ باری متوقع ہے،اس وقت صوبہ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے ،15 سے 19 مئی کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

    بھارت کی سفارتی تنہائی، آپریشن سندور کے دوران کسی ملک کی حمایت نہ ملی

    پی آئی اے کا پاکستان کی فتح منانے کا منفرد انداز

    پی آئی اے کا پاکستان کی فتح منانے کا منفرد انداز

  • 12 مئی تک ملک بھر میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش

    12 مئی تک ملک بھر میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش

    محکمہ موسمیات نے12 مئی تک ملک بھر میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی لہربالائی اوروسطی علاقوں کومتاثر کرےگی،ملک کے وسطی، جنوبی حصوں میں بارش برسانے والی ہوائیں چلنےکی توقع ہے،8ے11مئی کےدوران راولپنڈی اسلام آباد، مری،گلیات میں تیزہواؤں کےساتھ بارش کا امکان ہے، لا ہور ، سرگودھا،جہلم،اٹک، گجرات سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں تیزہواؤں،بارش کا امکان ہے،8تا 12 مئی چترال ،دیر، سوات ،کوہستان، شانگلہ میں تیزہواؤں، بارش کا امکان ہے، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد،ہری پور،بونیر،مالاکنڈ میں بھی بارش کی توقع ہے، بلو چستا ن اور سندھ کے کئی شہروں میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔

    بوکھلائے بھارت کے ڈرون حملے بھی افواج پاکستان نے ناکام بنا دیئے،خالد مسعود سندھو

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی لہر ملک کے بالائی و وسطی علاقوں کو متاثر کر رہی ہے، جس کے سبب آج سے یہ سسٹم ملک کے جنوبی علاقوں کو متاثر کرے گا، آج اور کل سندھ کے کئی مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ کراچی کے مضافا ت میں آج سے ہفتے کے دوران بارش متوقع ہےکراچی میں آئندہ تین روز موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے-

    ہم نے دنیا کو دکھا دیا کہ پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین افواج میں شامل ہے ،عطااللہ تارڑ

  • آج سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

    آج سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

    چھوٹے بڑے شہروں سمیت ملک بھر میں جاری گرمی کی شدید لہر کے بعد آج سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آج سے ملک بھر کا موسم خوشگوار ہونے کی نوید سنائی ہے اور پیش گوئی کی ہے کہ بیشتر علاقوں میں بارشیں شروع ہوں گی،محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جب کہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

    خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ہری پور میں بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔ شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ اور ہنگو میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ لکی مروت، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور اور صوابی کے علاقوں میں بھی ژالہ باری اور بارش کی پیشگوئی ہے اسی طرح مردان، کرم، ڈی آئی خان اور بنوں میں بھی بارش کے ساتھ ژالہ باری متوقع ہے۔

    اُدھر پنجاب کے علاقوں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم اور منڈی بہا الدین میں بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح گجرات، گجرانوالہ، حافظ آباد اور سیالکوٹ میں بھی موسم کی یہی کیفیت رہنے کا امکان ہے صوبائی دارالحکومت لاہور، نارووال، ساہیوال، قصور، اوکاڑہ اور فیصل آباد میں ژالہ باری اور بارش متوقع ہے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ڈی جی خان، بہاولنگر اور بہاولپور میں بھی ژالہ باری اور بارش کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے علاقوں سکھر، گھوٹکی، شکارپور، جیکب آباد میں شام یا رات کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اسی طرح لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، خیرپور اور گردونواح میں بھی بارش متوقع ہے بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، زیارت، ژوب، موسیٰ خیل، چمن اور مستونگ میں شام یا رات کے وقت بارش متوقع ہے۔ پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، بارکھان، سبی، خضدار، چاغی اور نوشکی میں بھی بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور شہر میں رات گئے ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ پشاور، بنوں اور دیگر میدانی علاقوں میں گرد و غبار کے طوفان کا بھی امکان ہے جب کہ کئی علاقوں میں ژالہ باری کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    اسلام آباد میں طوفانی بارش ہوئی ہے جس کے بعد وفاقی دارالحکومت کا موسم خوشگور ہوگیا شہر اور اس کے گرد و نواح میں تیز ہواوں کے ساتھ موسلادھار بارش نے گرمی کا زور ٹوڑ دیا اور موسم خوشگوار ہوگیا جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی گرد آلود ہاؤں اور آندھی سے حد نگاہ کم ہوگئی، راولپنڈی میں طوفانی ہواؤں نے نظام زندگی روک دیا، اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگئی جب کہ کاروباری مراکز اور ہوٹلز ریسٹورنٹس بند ہوگئے اور راولپنڈی میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہوئی۔

  • بارش برسانے والا سسٹم یکم مئی سے ملک میں داخل ہوگا

    بارش برسانے والا سسٹم یکم مئی سے ملک میں داخل ہوگا

    لاہور:شدید گرمی بعد بارش برسانے والا سسٹم یکم مئی سے پاکستان میں داخل ہوگا، بارش اور تیز ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والے سسٹم کے داخل ہونے سے لاہور اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

    لاہور سمیت پنجاب بھر کے اضلاع اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 42 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں جبکہ جنوبی پنجاب میں پارہ 44 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا اعداد و شمار کے مطابق شہرمیں ہوا کی رفتار پانچ کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 17 فیصد تک جا پہنچا ہے۔

    موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق 30 اپریل سے بارشیں برسانے والا سسٹم ملک میں داخل ہوگا، یکم مئی سے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بارشیں برسیں گی اور درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔