Baaghi TV

Category: موسم

  • اسلام آباد، راولپنڈی میں بارش، تیز ہواؤں کیساتھ ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری

    اسلام آباد، راولپنڈی میں بارش، تیز ہواؤں کیساتھ ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری

    اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں اگلے 8-10 گھنٹوں تک بارش اور تیز ہوائیں کے ساتھ ژالہ باری جاری رہنے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : این ڈی ایم اے کے مطابق شدید بارش اور تیز ہواؤں سے درخت گرنے اور بجلی بند ہونے کا خدشہ ہے، آندھی اور اولوں کے باعث کمزور تعمیرات اور فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے سڑکوں پر بارش کے باعث حدِ نگاہ کم، حادثات کا امکان بڑھ سکتا ہے، موسمی حالات سے آگاہ رہیں، بروقت آگاہی کے لیے این ڈی ایم اے کی موبائل ایپ کو فالو کریں سفر سے پہلے ٹریفک کی صورتحال چیک کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں، لینڈ سلائیڈ کے خطرے والے علاقوں میں محتاط رہیں اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

    آرمی چیف ملکی وقار کے لیے سرگرم عمل ہیں، گورنر پنجاب

    دوسری جانب شہریوں نے اتوار کو ہلکی ژالہ باری اور بارش کے دوران گاڑیوں کو چھتوں تلے محفوظ کرنا شروع کردیا جب کہ جڑوں شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    عظمیٰ بخاری کا حالیہ پرتشدد واقعات اور فوڈ چینز پر حملوں پر سخت ردِ عمل

  • اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

    اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

    محکمہ موسمیات نے مختلف مقامات پر بارش اور ژالہ باری جبکہ کئی شہروں میں موسم کے خشک اور گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں آندھی و گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بونیر، مالاکنڈ، مانسہرہ، مری ،اٹک ، چکوال، جہلم، سیالکوٹ اور نارووال میں بھی بارش اور ژالہ باری متوقع ہےبلوچستان کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے اس کے علاوہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے، پنجاب کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی تاہم پنجاب اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

    فلمی صنعت کی بحالی اور فروغ کیلئے اہم منصوبوں کی منظوری

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے 23 اپریل کے دوران ہیٹ ویو جیسی صورتِ حال کا خدشہ ظاہر کیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سے آئندہ چند دنوں تک درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے اور ہیٹ ویو کا خدشہ ہےسندھ، پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی شدید گرمی امکان ہے گزشتہ روز دادو، نواب شاہ، سبی میں 47 ڈگری، موئنجوداڑو 46، سکھر، بہاول پور 45، مٹھی 44، حیدرآباد 42 اور ملتان میں درجہ حرات 42 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ، بات ذمہ داری سے کرنی چاہیے، رانا ثنا اللہ

    دوسری جانب آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفراباد اور اٹھ مقام سمیت کئی علاقوں میں کل سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

  • اسلام آباد میں طوفانی بارش اور شدید ژالہ باری،گاڑیوں کے شیشےٹوٹ گئے

    اسلام آباد میں طوفانی بارش اور شدید ژالہ باری،گاڑیوں کے شیشےٹوٹ گئے

    اسلام آباد میں طوفانی بارش اور شدید ژالہ باری کے باعث متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا-

    باغی ٹی و ی: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی، جس کے باعث متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا، اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پانی بھی کھڑا ہو گیا۔

    رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے پوش سیکٹرز کی سڑکوں پر بھی پانی جمع ہوگیا، ریڈ زون، پارلیمنٹ ہاؤس کے اطراف سڑکوں پر بھی پانی جمع ہوگیا، بارش کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوگئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے گندم کے کاشتکا روں کیلئے پیکج کا اعلان کر دیا

    ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں موجود ہیں، تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے نشیبی علاقوں کے دورے کے، سی ڈی اے اور ایم سی آئی ٹیمز بھی اسسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ موجود ہیں، ای الیون سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں الرٹ رہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔

    شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بارش اور ژالہ باری کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور محفوظ مقامات پر رہیں۔

    آئی ایم ایف پروگرام میں بھی چین کا کردار مثالی تھا۔وزیراعظم

  • اسلام آباد سمیت ملک کے بعض حصوں میں بارش کی پیشگوئی

    اسلام آباد سمیت ملک کے بعض حصوں میں بارش کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے 16 سے 18 اپریل کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے بعض حصوں میں وقفے وقفے سے آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی لہر 18 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے جب کہ اس دوران بالائی علاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے 16 سے 20 اپریل کے دوران دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مردان اور پشاور میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، اس کے علاوہ مری، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، بنو، گلیات اور وزیرستان میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 16 سے 18 اپریل کے دوران اور 20 اپریل کی شام کو اسلام آباد، تلہ گنگ، جہلم، چکوال میں بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، گجرانوالہ میں بھی بارش اور ژالہ باری ہونے کا امکان ہے 18 اور 19 اپریل کے دوران جنوبی پنجاب میں آندھی اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

    پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایڈوائزی میں کہا گیا کہ بارش اور آندھی کے دوران شہری کھمبوں درختوں کے قریب کھڑے ہونے سے اجتناب کریں،مری کشمیر گلگت بلتستان گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے نے بلوچستان کیلئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا ہے، 18 اپریل تک صوبے کےجنوبی اضلاع شدید گرمی کی لہر سے متاثر ہوں گے۔

    درجہ حرارت میں اضافہ، گلیشیئرز پھٹنے کا خدشہ، الرٹ جاری

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کا درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری زیادہ ہوگا، 18 اپریل تک راتیں بھی گرم ہوں گی،گرد آلود ہوائیں چلنے سے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے،پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ شہری دھوپ میں کم نکلیں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں،تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے ، واضح رہے ملک کے بیشتر علاقے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

  • بین الاقوامی موسمیاتی ایپس کی مون سون میں پاکستان میں زائد بارشوں کی پیشگوئی

    بین الاقوامی موسمیاتی ایپس کی مون سون میں پاکستان میں زائد بارشوں کی پیشگوئی

    بین الاقوامی موسمیاتی ایپس نے رواں سال مون سون میں پاکستان میں زائد بارشوں کی پیشگوئی کی ہے،مون سون کی درست پیشگوئی مئی کے آخر یا جون کی ابتدا میں کی جاسکے گی۔

    ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق اپریل سے جون تک ملک میں درجہ حرارت معمول سے زائد رہ سکتے ہیں جبکہ اس دوران ملک میں بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی اور اپریل سے جون تک بارشوں کا ملک کے پانی کے ذخائر میں حصہ 19 فیصد ہے، اس کے علاوہ خیبر پختونخوا اورگلگت بلتستان میں اپریل سےجون تک معمول سے کم بارشیں ہوں گی، رواں سال موسم سرما میں ملک میں 61 فی صد معمول سے کم بارشیں ہوئیں اور رواں سال برفباری بھی 50 فیصد کم ہوئی ہے۔

    امریکی ارکان کانگریس کا تین رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

    ترجمان محکمہ موسمیات کےمطابق ملک بھر کےڈیمز میں پانی پہلے ہی ڈیڈ لیول سے نیچے ہے سندھ کے اکثر علاقوں میں معتدل خشک سالی کا اعلان کردیا گیا ہے کراچی میں کچی زمین نہ ہونے کے برابر ہےکراچی میں واٹر ہارویسٹنگ کی ضرورت ہے، کراچی میں کنکریٹ ہونے کے باعث بارش کا پانی زیر زمین جانے کے بجائے سمندر میں چلا جاتا ہے، کراچی میں جہاں اب بھی کچے علاقے ہیں وہاں کنویں بنانے کی ضرورت ہے، ان کی مدد سے زیر زمین پانی کی سطح میں اضافہ ہوسکتا ہے، بین الاقوامی موسمیاتی ایپس پاکستان میں زائد بارش کی پیشگوئی کررہی ہیں، مون سون کی درست پیشگوئی مئی کے آخر یا جون کی ابتدا میں کی جاسکے گی۔

    پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات، بلاول بھٹو پارٹی کے چیئرمین منتخب

  • مریم اورنگزیب کا شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر انتباہی پیغام جاری

    مریم اورنگزیب کا شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر انتباہی پیغام جاری

    لاہور: مریم اورنگزیب نے پنجاب بھر میں شدید ہیٹ ویو الرٹ کے باعث عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی ہے۔

    باغی ٹی وی : سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بیان میں عوام سے گزارش کی کہ غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں، خاص طور پر دن 11 بجے سے شام 4 بجے تک، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور بزرگوں اور بچوں کا خاص خیال رکھیں، حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اسپتالوں میں ایمرجنسی انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہیٹ ویو کے دوران دن 11 بجے سے شام 4 بجے تک سورج کی روشنی سے بچنا ضروری ہے دوران سفر پانی کی بوتل ہمراہ رکھیں ، ہلکے رنگ کے ڈھیلے کپڑے پہنیں اور چھتری یا ٹوپی کا استعمال کریں، محنت کش افراد اور مزدور حضرات دن کے اوقات میں سایہ دار جگہوں پر کام کریں تعلیمی ادارے طلباء کو گرمی سے بچاؤ کی ہدایات جاری کریں اور اسمبلی کا وقت محدود کریں۔

    ملاقات کیلئے آئے پی ٹی آئی رہنماؤں کو عمران خان سے ملنے سے روک دیاگیا

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی جانب سے محکمہ صحت کو اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک ڈیسک قائم کرنے اور اور طبی عملہ کو الرٹ پر رہنے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے ریسکیو 1122 اور ایمبولینس سروسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے، ہنگامی صورت میں فوری رابطہ کریں، فیکٹریز اور انڈسٹریز ملازمین کو ہیٹ پروٹیکشن گیئر فراہم کریں اور کام کے اوقات میں نرمی کریں۔

    محمود خان اچکزئی پہلے اپنی پارٹی تو سنبھالے، اکبر ایس بابر

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں کو شہر میں واٹر کولرز، سائے دار جگہوں اور ایمبو لینس سروس کو فعال رکھنے کا کہا گیا ہےمیڈیا اور سوشل میڈیا پر عوام کو مسلسل آگاہی دی جائے گی، ہیٹ ویو سے بچاؤ ہمارا مشترکہ فرض ہے گاڑی میں بچوں یا پالتو جانو روں کو ہرگز اکیلا نہ چھوڑیں، گاڑی کا درجہ حرارت جان لیوا ہو سکتا ہے۔

    پنجاب میں شدید گرمی کی پیشگوئی،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    انہوں نے کہا کہ ہیٹ اسٹروک کی علامات میں چکر آنا، شدید پسینہ، کمزوری، اور بے ہوشی شامل ہیں، فوری طبی امداد لیں حاملہ خواتین، دل اور شوگر کے مریض خصوصی احتیاط برتیں، دھوپ اور گرمی سے دور رہیں مساجد، امام بارگاہوں، گرجا گھروں، اور دیگر عبادت گاہوں میں پانی کی سہولت مہیا کی جائے۔

  • پنجاب میں شدید گرمی کی پیشگوئی،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    پنجاب میں شدید گرمی کی پیشگوئی،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    اسلام آباد: پنجاب میں ہیٹ ویو کے خطرے کے پیش نظر پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے الرٹ جاری کر دیا-

    باغی ٹی وی: ڈی جی پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق رواں ماہ درجہ حرارت میں 4 سے 7 ڈگری اضافے کا امکان ہے جس دوران میدانی علاقےاور جنوبی پنجاب کے اضلاع گرمی کی شدید لپیٹ میں آسکتے ہیں، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہیٹ ویو کے خدشات کے تحت ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے پیش نظر ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنرز عوامی مقامات پر ہیٹ ویو سے بچاؤ کی سہولیات یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں، ہیلپ لائن نمبرز، مساجد میں اعلانات، سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو ہیٹ ویو کے خطرات سے آگاہ کریں۔

    پاکستان معدنی ذخائر نکال کر قرضوں کے چنگل سے آزاد ہو سکتا ہے،وزیراعظم

    پی ڈی ایم اے پنجاب نے محکمہ سکول ایجوکیشن کو بچوں کی آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے اور اسکولوں میں ہیٹ ویو سے بچاؤ کے بارے فلیکسز لگانے کی ہدایت کی ہے۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کسانوں کو ہیٹ ویو کے فصلوں پر اثرات سے متعلق آگاہی دی جائے، لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ عوامی اجتماع والی جگہوں پر پانی کی فراہمی یقینی بنائیں، بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشنز پر بینرز کے ذریعے شہریوں کو ہیٹ ویو کے بارے آگاہی دیں، جانوروں کی منڈیوں کے مقامات پر صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں محکمہ لائیو اسٹاک کو ویٹرنری کیئر سینٹرز 24 گھنٹے فعال رکھیں جائیں اور محکمہ صحت بھی اسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹر قائم کریں-

    نومئی کتنا نقصان ہوا،رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

    پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ ہیٹ ویو سے متاثرہ افراد کی ابتدائی طبی امداد کے لیے ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے، عوامی مقامات پر موبائل ہیلتھ یونٹس اور مستقل بنیادوں پر میڈیکل کیمپس لگائیں جائے، شہری ہیٹ ویو کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دھوپ میں سر کو ڈھانپ کر رکھیں پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں، دل کے عارضہ میں مبتلا افراد خصوصی احتیاط کریں، دھوپ میں باہر نہ نکلیں، شہری ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں، احتیاطی تدابیر کے ذریعے ہیٹ ویو کے نقصانات سے بچاؤ ممکن ہے۔

    کراچی، 16 لاکھ چالان،ڈرائیور کے لئے ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار

  • تربیلا اور منگلا ڈیمز میں پانی کی شدید کمی، خشک سالی کا الرٹ جاری

    تربیلا اور منگلا ڈیمز میں پانی کی شدید کمی، خشک سالی کا الرٹ جاری

    اسلام آباد: معمول سے کم بارشوں کے باعث تربیلا اور منگلا ڈیمز میں پانی کی شدید کمی واقع ہوئی ہے جس کے باعث محکمہ موسمیات نے خشک سالی کا الرٹ جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ بارشوں نے ملک کے وسطی اور بالائی حصوں میں خشک سالی کی حالت کو بہتر کیا ہے سندھ اور بلوچستان کے جنوبی حصوں اور پنجاب کے زیریں مشرقی میدانوں میں خشک سالی کی حالت برقرار ہے مجموعی طور پر پاکستان میں یکم ستمبر 2024ء سے 21 مارچ 2025ء تک بارش کا حجم معمول سے 40 فیصد کم رہا۔

    بارش کی سب سے زیادہ کمی سندھ میں 62 فیصد، بلوچستان میں 52 فیصد اور پنجاب 38 فیصد کمی دیکھنے میں آئی خیبر پختونخوا میں 35 فیصد، آزاد جموں و کشمیر میں 29 اور گلگت بلتستان میں 2 فیصد معمول سے کم بارشیں ہوئیں،ملک کے جنوبی علاقوں کے کچھ حصے 200 سے زائد دن گزر جانے کے بعد بھی بارش سے محروم ہیں، متاثرہ علاقوں میں خشک سالی کی صورتِ حال مزید بگڑ سکتی ہے آئندہ ماہ ملک میں بارشیں معمول سے کم ہونے کا امکان ہے، بڑھتے درجۂ حرارت کے پیش نظر خشک سالی کا خطرہ رہے گا۔

    لاہور پولیس کی کاروائی،خاتون پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

    تربیلا اور منگلا ڈیمز میں محفوظ پانی کی شدید کمی ہے جبکہ ملک کے مختلف دریاؤں میں پانی کا بہاؤ انتہائی کم سطح پر ہے۔

    انڈس ریور سسٹم اتھارٹی ( ارسا) کے مطابق ملک کے سب سے بڑے تربیلا ڈیم میں ڈیڈ لیول برقرار ہے تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1402 فٹ پرہے جبکہ ڈیم میں پانی کی آمد 15 ہزار کیوسک ہے، تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج 15 ہزار کیوسک ہے منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1068 فٹ پر ہے،منگلا ڈیم سے پانی کی آمد 17 ہزار کیوسک ہے جبکہ پانی کا اخراج 14 ہزار کیوسک ہےپانی کے بحران کے باعث فصلوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    وزیراعظم کی مصروفیات، کابینہ اجلاس ملتوی

  • عید الفطر سے قبل ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کا امکان

    عید الفطر سے قبل ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کا امکان

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے عید الفطر سے قبل ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان میں بارش کا نیا اسپیل داخل ہونے والا ہے، محکمہ موسمیات نے 25 سے 27 مارچ تک بارش کی پیشگوئی کی ہے ، جبکہ پہاڑوں پر برفباری اور میدانی علاقوں میں آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل ہوگئی ہیں اور کل سے بادل برسیں گے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برف باری اور ژالہ باری کا امکان ہے گلگت بلتستان اور کشمیر کی بالائی وادیوں میں بارش کے ساتھ ساتھ برفباری بھی ہوگی۔

    ملکی دفاع میں نمایاں کارکردگی،فوجی افسران میں اعزازت تقسیم

    محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ ساتھ ژالہ باری بھی ہوگی،25 سے 27 مارچ کے دوران مری گلیات، اسلام آباد اور پنجاب کے چند ایک مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

    25 اور 26 مارچ کے دوران بلوچستان اور سندھ کے چند ایک مقامات پر بارش اور گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ آندھی اور ژالہ باری سے پنجاب اور کے پی کے میدانی علاقوں میں کھڑی فصلوں کو نقصان کا اندیشہ ہے-

    حج 2025 کیلئے سعودی حکومت کی لازمی شرط

  • پاکستان میں عیدالفطر  کب ہو گی؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    پاکستان میں عیدالفطر کب ہو گی؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا امکان ہے، کیونکہ شوال کا چاند 29 مارچ کو تین بج کر 58 منٹ پر پیدا ہوگا۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے فوکل پرسن انجم نذیر کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو ہوگا، جب چاند کی عمر 27 گھنٹے ہوگی اور وہ بآسانی دیکھا جا سکے گا، غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے کا فرق ہوگا، جس کے باعث چاند ایک گھنٹے تک نظر آنے کے امکانات واضح ہیں۔

    انجم نذیر نے بتایا کہ 30 مارچ کو چاند نظر آنے کے بعد یکم شوال 31 مارچ کو ہوگی، تاہم شوال کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی، کراچی میں عید کے دوران موسم گرم رہنے کی توقع ہے، جہاں درجہ حرارت 36 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

    انجم نذیر کے مطابق عید کے دنوں میں سمندری ہوائیں بحال رہیں گی، جس کی وجہ سے موسم خوشگوار محسوس ہوگا، تاہم نمی زیادہ ہونے کے باعث گرمی کی شدت قدرے زیادہ محسوس کی جا سکتی ہے۔