Baaghi TV

Category: موسم

  • پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

    پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

    لاہور: محکمہ موسمیات نے پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی: ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج بھی طوفانی بارشیں ہوں گی، مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہاﺅالدین، گوجرانولہ، گجرات میں بارشیں ہوں گی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کا امکان ہے، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں بارشیں ہوںگی۔ترجمان کے مطابق بیشتر اضلاع میں بارش کےساتھ ژالہ باری بھی ہوگی، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر انتظامیہ چوبیس گھنٹے الرٹ ہے، کل سے بارشوں کا سلسلہ ختم ہوجائیگا اور موسم خشک رہے گا۔

  • اسلام آباد  سمیت ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ،محکمہ موسمیات

    اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ،محکمہ موسمیات

    اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : لاہور شہر کے مختلف علاقوں مال روڈ، لکشمی چوک، شملہ پہاڑی و گردونواح میں بوندا باندی ہوئی، فیروز پور روڈ، کینال اور جیل روڈ کے مختلف مقامات پر بھی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 21 جبکہ زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، شیخوپورہ گرد و نواح میں وقفہ وقفہ سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، تاہم گندم کی تیار فصل کو نقصان کا خدشہ ہے-

    ادھر کراچی کے مختلف علاقوں میں اتوار کی صبح سے بوندا باندی کا آغاز ہوگیا ماڑی پور، گلستان جوہر، ائیرپورٹ اور ملیر سمیت کئی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق شہر میں آج غیر معمولی بارش کا امکان نہیں ہے، مغربی سسٹم کے زیراثر آج ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے، شہر میں آج ہلکی بارش کے ساتھ آندھی چلنے کا بھی امکان ہے-

    چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق بارش 15اپریل کی صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہے گی، بارش کے بعد درجہ حرارت میں بھی کمی متوقع ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، مغربی ہواؤں کا دوسرا سلسلہ 17اپریل کو داخل ہوگا، دوسرے سسٹم میں ہوائیں بلوچستان کے ساحلی علاقوں سے کراچی میں داخل ہوں گی، دوسرے اسپیل کے زیر اثر کراچی میں تیز بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد و گردونواح میں تیزہوائیں اورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے،خیبرپختونخوا میں گرج چمک کےساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، مری، گلیات، راولپنڈی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، شہر میں شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہواؤں کی رفتار 20 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ہے،کراچی میں مطلع ابرآلود اور درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، شہر میں ہواؤں کا رخ تبدیل ہوچکا ہے اور موسم خشک ہے۔

    بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے برسات کی پیشگوئی کی گئی ہے بارش کے باعث مقامی برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا اندیشہ ہے کشمیر، گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، کشمیر میں چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے،18 اور 19 اپریل کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    دوسری جانب دیر بالا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 2 بچے جاں بحق، 3 افراد زخمی ہوگئے گزشتہ روز پنجاب اور بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے سے 24 افراد جاں بحق ہوئے دیربالا میں بارش اور بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی بارش سے واڑی کے علاقہ بڈالی میں مکان لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگیا ملبےتلے دب کر 2 بچے جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے، گزشتہ روز پنجاب اور بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں کے دوران کچھ علاقوں میں آسمانی بجلی گری، جس کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق ہوئے۔

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ 16 اپریل تک جاری رہنے کا امکان

    ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ 16 اپریل تک جاری رہنے کا امکان

    کراچی: محکمہ موسمیات نے سندھ بھر میں کل بھی موسم گرم رہنے کی جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کر دی-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق کراچی سمیت صوبے بھر میں موسم کل تک گرم رہنے کا امکان ہے، بالائی اور وسطی سندھ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے اسی طرح زیریں سندھ (بشمول کراچی) میں پارہ 37 سے 39 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے کے سبب موسم گرم و مرطوب ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 42 فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زائد گرمی محسوس کی جارہی ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کر دی، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بادلوں کے ڈیرے ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی رکھی ہے۔

    افغانستان طالبان کےر وپوش سربراہ عید پر منظر عام پر آگئے

    محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور شمالی بلوچستان میں تیز ہوائیں ، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی،ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ 16 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ جمعہ کے روز بلوچستان، بالائی سندھ، خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، جنوبی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ شمالی علاقہ جات میں بلند پہاڑوں پر برف باری کا بھی متوقع ہے۔

    دوران عدت نکاح کیس، سزا کے خلاف اپیل میں دلائل دینے والے پراسیکیوٹر کا تبادلہ

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ ، اتوار اور سوموار کے روز خیبرپختونخوا،پنجاب، بلوچستان،بالائی، مشرقی سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، تاہم بعض علاقوں بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر ژالہ باری کیساتھ تیز موسلادھار بارش متوقع ہے اس دوران شمالی علاقوں میں بلند پہاڑوں پر برفباری کے امکانات بھی ہیں۔

    عید کے روز بھی اسرائیلی بمباری،فلسطینی عید کے دن بھی جنازے اٹھا رہے

    محکمہ موسمیات کی جانب سے 16 اپریل منگل کے روز بھی بیشتر علاقوں جنوب مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں مین تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

  • عید کے ایام میں کراچی میں موسم گرم،پنجاب میں بارشوں کا امکان

    عید کے ایام میں کراچی میں موسم گرم،پنجاب میں بارشوں کا امکان

    عید کے دنوں میں کراچی سمیت سندھ میں موسم گرم جبکہ پنجاب میں بارشوں کا امکان ہے

    عید کے ایام میں کراچی سمیت سندھ کے علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے، کراچی کے باسیوں کی عید گرمی میں گزرے گی،محکمہ موسمیات نے شہریوں کو گرمی سے آگاہ کر دیا، محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے ایام میں سندھ میں درجہ حرارت چالیس سے بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، زیریں سندھ میں درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کراچی میں موسم عید کے ایام میں گرم اور خشک رہے گا، عید کے دنوں میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتاہے ،عید کے بعد 13 اور 14 اپریل کو کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

    دوسری جانب عید کےایام میں پنجاب میں بارشوں کا امکان ہے، اس ضمن میں پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ طوفانی بارشیں ہو سکتی ہیں،ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق 10سے 15 اپریل کے درمیان وقفے وقفے سے طوفانی بارشیں ہوں گی،10سے 12اپریل مری،گلیات، راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بارش کے امکانات ہیں جب کہ 12اپریل سے گجرانوالا، لاہور، فیصل آباد، ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں بارشیں ہوں گی،بہاولپورڈویژن کے اضلاع بھی تیزبارشوں کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں،پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے

    عمران خان کو سنگین جرائم پر ریلیف دیا گیا، شرجیل میمن

    آئی ایم ایف کو خط لکھنا حب الوطنی نہیں،شرجیل میمن

    استعفیٰ دیتا ہوں سب مل کر میری نشست پر الیکشن لڑ لیں ،شرجیل میمن کا چیلنج

    ہم کسی کی سزا پر خوش نہیں ہوتے،عمران کی اہلیہ قابل احترام ہیں،شرجیل میمن

    جب بھی پیپلز پارٹی نے احسان کیا ، ن لیگ نے پیٹھ میں چھرا گھونپا،شرجیل میمن

    لگ رہا ہے لوگ ن لیگ سے نفرت کر رہے ہیں،شرجیل میمن

  • سندھ  میں گرمی کی شد ت میں اضافہ،ماہرین نے عید پر بارش کی خوشخبری بھی سنا دی

    سندھ میں گرمی کی شد ت میں اضافہ،ماہرین نے عید پر بارش کی خوشخبری بھی سنا دی

    کر اچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج سے 12 اپریل تک گرمی کی شدت بڑھنے اور 14 اپریل کو بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

    باغی ٹی وی :موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق سندھ کےبیشترمقامات پرگرمی بڑھ رہی ہے،عید کےدنوں میں کراچی میں درجہ حرارت 37سے38 ڈگری سینٹی گریڈ ہوسکتا ہے سندھ میں 12 اپریل تک موسم گرم جبکہ 12 اپریل کے بعد گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، 13 یا 14 اپریل سےمغربی ہوائیں ملک کے بیشتر مقامات پربارشوں کاباعث بنیں گی، کراچی میں بھی 14 اپریل سےبارش کاامکان ہے اس دوران شہر قائد میں ہلکی سےمعتدل شدت کی بارش ہوسکتی ہے۔

    جواد میمن نے بتایا ہے کہ رواں سال اپریل میں معمول سے زائد بارشیں ملک میں ہوسکتی ہیں، 22 یا 23 اپریل تک مزید مغربی سسٹم ملک میں بارشوں کا باعث بن سکتے ہیں اس دوران کراچی میں بھی 22 یا 23 اپریل تک بارش کا امکان رہے گا۔

    سعودی عالمِ دین فیصل مسجد میں نمازِعید پڑھائیں گے

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہےگا اس دوران کراچی کا درجہ حرارت آج 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہےہوا میں نمی کا تناسب77 فیصد ہے جبکہ مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 11کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

    حکومت سندھ نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

    کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد قتل

  • ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان

    ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان

    اسلام آباد: ملک کے مختلف حصوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات جنوبی و وسطی پنجاب کےعلاوہ خیبر پختونخوا، پوٹھوہار ، شمالی بلوچستان، اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، فیصل آباد، لاہور،اوکاڑہ، گو جرانوالا ،بہاولنگر، نارووال، گجرات اور قصور، مری، گلیات اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے کوہستان، بالا کوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہےاس کے علاوہ کشمیراور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    دہشتگردوں نے حملے کے بعد یوکرین کی طرف بھاگنے کی کوشش کی تھی،روسی صدر

    عمران خان کی سوچ ’’کسی کو نہیں چھوڑوں گا‘‘والی نہ ہوتی تو آج وہ …

    اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینی ریاست قائم کی جائے، انتونیو گوتریس

  • ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    با غی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیر، خیبر پختونخوا ،خطہ پوٹھوہار اوراسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے،تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں راولپنڈی ، اٹک، جہلم ،چکوال،گجرات، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے، اس دوران مری، گلیات اور گردو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

    نئی دہلی کےوزیراعلیٰ اروند کیجریوال گرفتار ہو گئے

    محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کوہستان،شانگلہ ،بونیر ، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ہری پور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ جنوبی اضلاع میں دن کے درجہ حرات میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔

    غزہ میں جارحیت، کینیڈا نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل مکمل طور پر روک …

    آذربائیجان نے کابل میں سفارت خانہ کھول لیا

  • بالائی علاقوں میں   چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش

    بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی سندھ، شمالی بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں برف باری ہوئی۔

    سب سےبارش سندھ میں موہنجوداڑو 17، خیرپور 16، لاڑکانہ 12، سکھر 07، جیکب آباد 02، پڈعیدن 01، بلوچستان میں کوئٹہ (شہر 13، سمنگلی 11)، قلات 11، ژوب 05،خضدار 04، سبی 03،ژوب پنجگور 01، کشمیر میں گڑھی دوپٹہ 24، مظفر آباد (ائر پورٹ27 ، سٹی24) ، راولاکوٹ 19 ملی میٹر بارش ہوئی۔

    دبئی ایئرپورٹ پر سامان سے جادو ٹونے کی اشیاء ملنے پر مسافر گرفتار

    وراثت کے معاملے پر جھگڑا نہیں صرف کیلکولیٹرکی ضرورت ہوتی ہے،چیف جسٹس

    القسام بریگیڈز نے سمندر کے راستے تیر کر اسرائیلی فوجی اڈے پر حملہ …

  • بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی

    بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی

    کوئٹہ: بلوچستان میں آج شام سے بارشوں کے نئے اسپیل کی پیش گوئی کی گئی ہے-

    باغی ٹی وی : بلوچستان میں آج شام سے بارشوں کے نئے اسپیل کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے گوادر سمیت بلوچستان کے 16 اضلاع متاثر ہونے کا امکان ہے، جس کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا گیا،محکمہ موسمیات نے ژوب، قلات، خضدار، چاغی، پنجگور، واشک، دالبندین، خاران اورگوادر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث چلاس میں لوئر کوہستان میں 3 روز سے بند شاہراہ قراقرم کچھ دیر بحال ہونے کے بعد ایک بار پھر بند ہوگئی بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برفیلی ہوائیں چلنے سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوگئی۔

    چین میں تین دہائیوں سے جاری وزیر اعظم کی پریس کانفرنس کی روایت ختم

    دوسری جانب گوادر میں تباہ کن بارشوں کے بعد متعدد علاقوں میں اب بھی پانی موجود ہے، مسلسل کھڑے پانی سے متاثرہ محلوں میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

    ڈائریکٹر جنرل صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) جہانزیب خان نے شہر کے 85 فیصد سے زیادہ حصے سے پانی نکالنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امدادی سرگرمیوں میں مقامی انتظامیہ، پاک فوج اور دیگر اداروں نے بھرپور کردار ادا کیاحکومتِ سندھ کی جانب سے دی گئی پمپنگ مشینوں سے بھی بہت مدد ملی۔

    ہمارے پاس کوئی ایسا سسٹم نہیں کہ انٹرنیٹ بند کرسکیں،پی ٹی اے کا عدالت میں …

    کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید سرد رہے گا،ادھر سندھ میں شدید سردی کی لہر میں 6 مارچ سے کمی آنے کا امکان ہے، جمعے سے درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی ہے-

    عمران خان سےملاقات نہ کروائی تو 25 ہزار فی درخواست جرمانہ،عدالت

  • کراچی میں بارشیں،رین ایمرجنسی نافذ

    کراچی میں بارشیں،رین ایمرجنسی نافذ

    کراچی سمیت سندھ میں موسلا دھار بارش کے امکان کے پیش نظر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کردی۔

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، میئر کراچی نے بلدیہ عظمیٰ کے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں رین ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشگوئی کے بعد طلب کیے جانے والے اجلاس میں کیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے تمام بلدیاتی اداروں، انتظامیہ اور اسپتالوں کو اس حوالے سے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کے باعث کل کراچی میں سرکاری اور نجی اداروں میں اوقات کار نصف کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    نیٹو فوجیں یوکرین جنگ میں شامل ہوئیں تو جوہری جنگ چھڑ سکتی ہے،پیوٹن

    مراد علی شاہ کو ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بریفنگ میں بتایا کہ سندھ بھر میں آج سے بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں کل دوپہر کے بعد بارش کا امکان ہے،شہر میں 12 گھنٹے میں 13 سے 16 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔

    وزیراعلی سندھ نے عوام سے اپیل کی کہ کل غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں، کراچی میں دوپہر 2 بجے کے بعد 3 تا 4 بارش کے اسپیل ہونےکا امکان ہےانہوں نے اس دوران ٹریفک انتظامات میں بہتری کےلیے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایات جاری کیں۔

    میئرکراچی مرتضی وہاب نے اجلاس میں بتایا کہ گزشتہ ماہ بارش کے دوراں نکاسی کے مسائل ہوئے، جنہیں حل کیا جارہا ہے، واٹر بورڈ کی تریپن سکسیشن مشینیں ضرورت میں استعمال ہوسکتی ہیں۔

    دبئی دنیا کے سب سے بڑے ائیر پورٹ کا گھر ہوگا

    مئیر کراچی کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں، ہمیں کلائمٹ چینج اور گلوبل وارمنگ کا سامنا ہےبلدیاتی اداروں نے تمام حفاظتی اقدامات کئے ہیں، تمام عملہ گراؤنڈ پر موجود ہوگاکوشش ہوگی کہ لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کیلئے وہاں موجود زائرین کی بڑی تعداد کی حفاظت کیلئے اور ضروری انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے کراچی میں یکم مارچ کو موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی اور طوفانی بارشوں کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کردیا تھا،سندھ کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 29 فروری سے دو مارچ تک سندھ میں طوفانی بارشیں ہوسکتی ہیں جس سے کھمبوں، فصلوں اور سولر پینلزکو نقصان پہنچا سکتا۔

    وزیر اعلی مریم نواز کا پہلادورہ راولپنڈی،رنگ روڈکی سڑک دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم