Baaghi TV

Category: موسم

  • میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں سموگ اوردھند چھائے رہنے کا امکان

    میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں سموگ اوردھند چھائے رہنے کا امکان

    اسلام آباد: ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں چند مقامات پربونداباندی کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق آج منگل کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا اس دوران پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں سموگ اوردھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود اور بالائی علاقوں میں موسم سرد رہا جبکہ کشمیراورجنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پر تیزہواوں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو ئی سب سے زیادہ بارش کشمیر میں راولاکوٹ 2، سندھ میں خیرپور، شہید بینظیرآباد اور ٹنڈوجام میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 3 ،گوپس میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    اعظم خان پر جرمانہ ،نوجوانوں کا احتجاج،چئیرمین پی سی بی کو معطل کرنے کا مطالبہ

    تھرپارکرکے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی جبکہ آسمانی بجلی گرنے سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان بھی ہوا،ژالہ باری کے باعث چھاچھروکی سڑکوں پر سفیدی چھاگئی جبکہ تھرپارکر میں گزشتہ رات سے گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اورکہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے،چھاچھرومیں آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے، اس کے علاوہ ننگرپارکر اور چھاچھرو میں آسمانی بجلی گرنے سے 100 سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک ہوئیں۔

    غزہ میں امن کے لیے قابل اعتماد اور ٹھوس امن مذاکرات ہونا چاہیے،سعودی عرب

  • بارشوں کا طاقتور سسٹم ملک میں اثرانداز ہونا شروع

    بارشوں کا طاقتور سسٹم ملک میں اثرانداز ہونا شروع

    کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آندھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، بارشوں کا طاقتور سسٹم ملک میں اثرانداز ہونا شروع ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک میں داخل ہونے والے مغربی ہواوں کے سلسلے نے بھرپور انداز میں اثرانداز ہونا شروع کر دیا ہے جس کے بعد ملک کے کئی علاقوں میں شدید سردی پڑنے کا امکان ہے، ملک میں داخل ہونے والے مغربی ہواوں کے سلسلے کی وجہ سے بلوچستان اور سندھ کے کئی علاقے بارش اور ژالہ باری کی زد میں ہیں، بلوچستان کے کئی اضلاع موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی زد میں ہیں، جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے جنوب مشرقی سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    گورودواروں کی دیکھ بھال پر متروکہ وقف املاک بورڈ حکام کے شکرگزار ہیں،بھارتی سکھ

    گزشتہ روز کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا مختلف علاقوں میں رات کو بھی گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق ائیرپورٹ پر 24 گھنٹوں کے دوران 5.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اسی کے ساتھ ائیرپورٹ پر نومبر میں 24 گھنٹے میں ہونے والی بارش کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، اس سے قبل نومبر 2014 میں 4.6 ملی میٹر بارش کا ریکارڈ ہوئی تھی-

    سندھ کے اندرونی علاقوں ٹھٹھہ، حیدرآباد، ٹنڈوالہیار اور دادو میں بھی بارش کے بعد موسم ٹھنڈا ہوگیا، ملک بھر میں سب سے زیادہ بارش پسنی، بلوچستان میں 94 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ تربت میں 7 ملی میٹر، پنجگور میں 5 اور کراچی میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

    بنوں میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا،کراچی بڑٰی تباہی سے بچ گیا

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

    اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا مکان ہےتاہم مغربی اورجنوب مغربی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، میرپورخاص اور ٹھٹھہ میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں سموگ اور دھند چھائے رہنے کا بھی امکان ہےگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد جبکہ بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی ۔

    اس دوران سب سے زیادہ بارش پسنی 94، تربت 7 اور پنجگور میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی 6 ،اسکردو منفی 4، کالام منفی 2، قلات ، ہنزہ اور گوپس میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • اسلام آباد سمیت   ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش

    اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر ، اسلام آباداور خطہ پوٹھوہارمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی متوقع ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور سندھ کےمیدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند اور سموگ کا امکان ہے، ملک کےبیشتر مقامات پرموسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم مغربی بلوچستان میں چند مقا مات پرگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہےجبکہ پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند،سموگ کا امکان ہے۔

    بینکوں کے غیر معمولی منافع پر 40 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد

    دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات چوہدری اسلم نے کہا ہے کہ اسموگ کے خاتمے کیلئے 28 یا 29 نومبر کو مصنوعی بارش نہیں برسائی جا رہی، مصنوعی بارش کے لیے بادلوں کی ایک خاص قسم پر اسپرے کیا جاتا ہے، اسپرے کر کچھ دیر بعد مصنوعی بارش ہوتی ہے بارش کا دورانیہ 45 منٹ یا اس سے زیادہ بھی ہوسکتا ہے،مصنوعی بارش سے اسموگ پر بہت فرق پڑے گا۔

    بحریہ ٹاؤن کراچی کیس:بینک نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا

  • آئندہ 24 گھنٹوں میں مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

    آئندہ 24 گھنٹوں میں مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران شمال مغربی بلوچستان کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند اور اسموگ کا امکان ہے۔

    جھنگ میں سابق چیئرمین یونین کونسل پر سر عام تشدد

    دوسری جانب اسموگ کی روک تھام کیلئے پنجاب کے 10 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن بے اثر ہوگیا، حکومت اپنی ہی لگائی ہوئی پابندیوں پر عمل درآمد نہ کروا سکی، شہریوں نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دئیے،لاہور، ملتان، گوجرانوالہ اور نارووال سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں اسموگ کی روک تھام کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن موثر نہ ہو سکا، پنجاب کی نگران حکومت کی جانب سے اسموگ کی روکتھام کیلئے ہفتے کے روز کیے گئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ٹریفک پولیس دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کے بجائے روایتی طور پر خاموش ہی رہی ، بھی ماسک کی پابندی، ٹریفک میں کمی اور نہ ہی فضا میں زہریلا دھواں روکنے کیلئے کوئی کارروائی نظر آئی۔

    الشفا اسپتال کے نیچے حماس کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا اسرائیلی دعوی،مغربی میڈیا …

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم  سرد  اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

    اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا-

    باغی ٹی وی:محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا ، پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھندکا امکان ہے، اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا،جبکہ مری، گلیات میں موسم سرد رہے گاصبح اور رات کےاوقات میں سیالکوٹ، لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ،نارووال، حافظ آباد،سرگودھا، اوکاڑہ،سا ہیوال،منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، جھنگ ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھند چھائے رہنے کاامکان ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا-

    3 کمسن بہن بھائی صندوق میں بند ہونے سے جاں بحق

    محکمہ موسمیات کے مطابق صبح اور رات کے اوقات میں جیکب آباد،سکھر ،گھوٹگی ، لاڑکانہ ، کشمور اور گردوانوح میں دھندکا امکان ہے جبکہ کشمیر اورگلگت بلتستان میں مو سم سرد اور خشک رہے گاخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مو سم سرد اور خشک رہے گا،خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح رات کے اوقات میں دھندکا امکان ہے-

    پی ٹی آئی کا ایک اور رہنما گرفتار

  • مری میں موسم سرما کی پہلی  برفباری ،سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع

    مری میں موسم سرما کی پہلی برفباری ،سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع

    اسلام آباد: مری میں موسم سرما کی پہلی ہلکی برف اور ژالہ باری شروع ہو گئی ہے-

    باغی ٹی وی : سٹی ٹریفک پولیس مری کے مطابق اس وقت تک مری کی تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے کھلی ہیں جبکہ لانگ ویک اینڈ کی وجہ سے مری میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے،مری میں اس وقت تک دو سے تین انچ برف باری ریکارڈ کی جا چکی ہے جبکہ دانے دار برف باری کی وجہ سے مری کی سڑکوں میں پھسلن ہے اس لیے آنے والے سیاح حضرات سٹی ٹریفک پولیس مری کی جانب سے دی جانے والی ہدایات پر سختی سے عمل پیرا ہوں،اور لیٹ نائٹ سفر کرنے سے گریز کریں-

    ملک کے مختلف شہروں میں کل تک مزید بارش کا امکان

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں کل بھی بارش کاسلسلہ جاری رہے گا راولپنڈی اور دیگر شہروں میں بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے،وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، اور کوٹلی میں بارش اور برفباری اور دن کے درجہ حرارت میں 02 سے 03 ڈ گری سینٹی گر یڈ کمی کا امکان ہے،محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو بارش کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    پی آئی اے کی نجکاری کے سوا کوئی چارہ نہیں،نگراں وزیر نجکاری

  • ملک کے مختلف شہروں میں کل تک مزید بارش کا امکان

    ملک کے مختلف شہروں میں کل تک مزید بارش کا امکان

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں کل بھی بارش کاسلسلہ جاری رہے گا۔

    باغی ٹی وی : راولپنڈی اور دیگر شہروں میں بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے،وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، اور کوٹلی میں بارش اور برفباری اور دن کے درجہ حرارت میں 02 سے 03 ڈ گری سینٹی گر یڈ کمی کا امکان ہے،محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو بارش کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں دو مختلف موسم برقرار رہنے کی پیش گوئی کردی صبح، رات خنکی دن کے وقت حدت محسوس کی جاسکتی ہے محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی جاری پیش گوئی کے مطابق اگلے 3روز کے دوران شہرمیں سمندری ہواوں کی جگہ دوپہر کے وقت شمال مشرق جبکہ شام کے وقت صرف مشرقی سمت کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے،بلوچستان کی ہواوں کے شہر پراثرانداز ہونے کے سبب دن کے وقت معمولی حدت جبکہ رات اورصبح کے وقت خنکی محسوس کی جاسکتی ہے۔

    فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر غور کر رہے ہیں،بیلجئین وزیر

    بھارت کی قطر میں سابق بحریہ افسران کو سزائے موت کے فیصلے کیخلاف اپیل

    غزہ میں روزانہ چار گھنٹے جنگ بندی پر اتفاق

  • این ڈی ایم اے  نے اسموگ ایڈوائزری جاری کر دی

    این ڈی ایم اے نے اسموگ ایڈوائزری جاری کر دی

    اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے اسموگ ایڈوائزری جاری کر دی۔

    باغی ٹی وی :این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ہفتےوسطی،جنوبی پنجاب میں اسموگ خطرناک حد تک پہنچنے کا امکان ہے،اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن میں ائیرکوالٹی انڈیکس معتدل سے خراب ہونے کا اندیشہ ہے،گوجرانوالہ، ملتان،لاہور، بہاولپور،فیصل آباد میں اسموگ خطرناک حد تک جاسکتی ہے، سرگودھا،ڈی جی خان،ساہیوال ڈویژن بھی اسموگ کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔

    ایڈوائزری میں عوام سے کہا گیا ہے کہ بیرونی سرگرمیوں کو محدود کریں،باہر جاتے وقت ماسک پہنیں، مقامی ہوا کے معیار کی سطح کے بارے میں آگاہ رہیں، نظام تنفس کو اسموگ کے اثرات سے بچانے کے لیے پانی کا استعمال زیادہ کریں۔

    افغانستان کا ایران اور چین کے ساتھ تجارتی راہداریاں بنانے کا اعلان

    اسموگ کیا ہے؟

    اسموگ بنیادی طور پر فضائی آلودگی کی ایک قسم ہے اور اس لفظ کا پہلی بار استعمال 1900 کی ابتدا میں کیا گیا تھادھویں (اسموک) اور دھند (فوگ) کے امتزاج کے لیے اسموگ لفظ استعمال کیا جاتا ہے اور موجودہ عہد میں کچھ شہروں میں یہ بہت عام مسئلہ ہے نائٹروجن آکسائیڈ، سلفر آکسائیڈ، اوزون، دھواں، کاربن مونو آکسائیڈ اور دیگر گیسیں اسموگ بننے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

    اس کی 2 اقسام ہیں فوٹو کیمیکل اسموگ اور انڈسٹریل اسموگ، فوٹو کیمیکل اسموگ زیادہ عام ہوتی ہے جبکہ انڈسٹریل اسموگ کسی زمانے میں زیادہ عام تھی، مگر اب اس کے پھیلاؤ میں کمی آچکی ہے، پیٹرول یا ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں سے خارج ہونے والا دھواں، صنعتی پلانٹس کا دھواں اور فصلیں جلانا اسموگ بننے کی بڑی وجوہات ہیں۔

    روس کا غزہ پر ایٹمی حملے سےمتعلق اسرائیلی وزیر کے بیان پرتحقیقات کا مطالبہ

    اسموگ صحت پر متعدد منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے جیسے سانس لینا مشکل ہو سکتا ہے، کھانسی، سینے میں تکلیف، آنکھوں میں خارش، دمہ کی علامات کی شدت بڑھنا، ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اسی طرح یہ زہریلا دھواں پھیپھڑوں کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔

    طبی ماہرین کے مطابق اس صورتحال میں اگر ممکن ہو تو گھر میں ائیر purifier کا استعمال کریں تاکہ اندرونی فضا آلودگی سے بچ سکےاگر دمہ کے شکار ہیں تو ہر وقت اپنے پاس ان ہیلر رکھیں، اگر حالت اچانک خراب ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں اگر اسموگ میں نکلنا ضروری ہے تو ایسے علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں ٹریفک جام میں پھنسنے کا امکان ہو، اگر ٹریفک میں پھنس جائیں تو زہریلے دھویں سے بچنے کے لیے گاڑی کی کھڑکیاں بند رکھیں-

    پاکستان آرمی نے فلسطینیوں کیلئے امداد کی دوسری کھیپ روانہ کردی

  • بارش برسانے والا مغربی سسٹم پاکستان میں داخل ،محکمہ موسمیات

    بارش برسانے والا مغربی سسٹم پاکستان میں داخل ،محکمہ موسمیات

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا مغربی سسٹم پاکستان میں داخل ہو چکا ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں بدھ سے جمعرات تک موسلادھاربارشوں کی پیشگوئی کی ہے 8سے9نومبر بالائی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے، بارش برسانے والا مغربی سسٹم پاکستان میں داخل ہو چکا ہے جس کے تحت بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش برسانے والے مغربی سسٹم کے تحت کوئٹہ، خاران، چمن، زیارت، قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ، لورالائی، پشین، زیارت، ہرنائی اور مسلم باغ میں بارش کا امکان ہے ژوب، موسیٰ خیل، سبی، مستونگ، قلات، نوشکی اور چاغی میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

    چکوال میں جعلی نیب اہلکار گرفتار

    دوسری جانب پشاور میں مطلع جزوی ابر آلود، موسم خشک اور سرد رہنےکا امکان ہے۔پشاور میں کم سے کم درجۂ حرارت 13 ڈگری سینٹی ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہےخیبر پختونخوا میں سب سے کم درجہ حرارت کالام میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔دیگر شہروں میں بھی موسم شدید سرد ہے۔

    اسرائیلی فوج نے حماس کی سرنگوں تک پہنچنے کے لئے کتوں کا سہار ا لے …