Baaghi TV

Category: موسم

  • بارش برسانے والا سسٹم آج ملک میں داخل ہو گا

    بارش برسانے والا سسٹم آج ملک میں داخل ہو گا

    اسلام آباد: بارشوں کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں آج رات سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں 31 جنوری تک بالائی علاقوں پر موجود رہیں گی،اس دوران اسلام آباد ،پنجاب، خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اور پیر کو کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، بارکھان اور مکران کے ساحلی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہےمذکورہ سسٹم کے تحت 29جنوری تک بارش اورپہاڑوں پربرفباری متوقع ہے

  • پنجاب کے مختلف علاقوں میں  آج سے بارش کا امکان

    پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج سے بارش کا امکان

    لاہور: پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں 25 سے 28 جنوری تک بارش کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈی جی خان، بہاولپور، ملتان، راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن کے بیشتر علاقوں میں بارش ہوگی جبکہ پنجاب کے میدانی علاقے جنوری کے آخری ہفتے بھی دھند کی لپیٹ میں رہیں گے،جبکہ بالائی سندھ میں بھی تیز بارشیں ہو سکتی ہیں، بلوچستان میں بادل برسنے کی پیشگوئی ہے۔بارش برسانے والا سسٹم کراچی پر زیادہ اثر انداز نہیں ہو گا، کراچی میں 29 جنوری سے چند مقامات پر ہلکہ بوندا باندی ہو سکتی ہے مری اور گرد و نواح میں بارش اور برف باری متوقع ہے، مری میں سیاحوں کی سہولیات کے لیے 13 فسیلیٹیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے کی ہدایت ہے کہ موسم کی تلخی کم ہونے تک نقل و حمل میں احتیاط ضروری ہے جبکہ ہیٹر کے استعمال میں لاپروائی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے سیاحوں سے گزارش ہے کہ سفر سے پہلے موسم کی صورتحال کا جائزہ لیں،خشک سردی سے مختلف بیماریوں کا پھیلاؤ تیز ہو رہا ہے، بارشوں کا سلسلہ وبائی امراض میں کمی کا باعث ہوگا۔

    جمعیت اہلِحدیث کا اسلام آباد میں جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان

    انتخابات سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

  • ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

    ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر بارش اوربرفباری کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اوربلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکا امکان ہے جبکہ رات میں بالائی خیبر پختو نخوا اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں اور بالائی سندھ میں شدیددھند/سموگ چھائے رہے گی شدید دھند کے باعث متاثرہ علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا، شہریوں کو انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شما لی بلوچستان میں شدید سرد رہا۔ اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار ،پنجاب،خیبر پختونخوا کے میدانی علاقے اور بالا ئی سندھ کے اضلاع میں شدید دھند /سمو گ کی لپیٹ میں رہے۔

    وزارت مذہبی امور کی ملک بھر میں نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل

    نگران حکومت ، اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن ملے ہوئے ہیں،عمران خان

    سعودی عرب میں پہلا شراب خانہ کھلنے کی تیاری

  • موسمیاتی صور تحال کے حوالے سے ایڈوائزری جاری

    موسمیاتی صور تحال کے حوالے سے ایڈوائزری جاری

    اسلام آباد: پی ڈی ایم اے نے مری، گلیات اور قرب وجوار میں رواں ہفتے موسمیاتی صور تحال کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی: ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مری، گلیات اور قرب وجوار میں رواں ہفتے موسم سخت سرد اور خشک رہے گامری کے گردو نواح میں جمعرات سے اتوار کے روز تک موسم خشک اور سرد ہونے کے سا تھ بارش اور برف باری متوقع ہے،رواں ہفتے درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ سے -01 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گاریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے مری، گلیات اور قرب و جوار میں موسمیاتی صورتحال کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مری میں سیاحوں کی سہولیات کیلئے 13 فسیلیٹیشن سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

    سیاحوں سے گزارش ہے کہ سفر سے پہلے موسم کی صور تحال کا جائزہ لیں کسی بھی ناگہانی آفت سے بچنے کے لئے انتظامیہ چوبیس گھنٹے الرٹ ہے، ضلعی انتظامیہ سیاحوں کی راہنمائی اور تحفظ کے لئے موجود رہے گی موسم کے حوالے سے احساس ذمہ داری قیمتی جانوں کے تحفظ کے لئے ضروری ہے، ایمر جنسی کی صور تحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

    دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے موسم سرما کی بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کا خطرہ ظاہر کیا ہے، پنجاب صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) نے کہا ہےکہ موسم سرما کی بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کا خطرہ بڑھ رہا ہے اور ملک بھر میں شدید خشک سردی ہے، پی ڈی ایم اے کے مطابق دسمبر کے بعد جنوری بھی بغیر بارش اور برفباری کے گزرنے کے قریب ہے جس سے خشک سردی سے کئی خطرات لاحق ہیں۔

    چترال، پیپلز پارٹی، ن لیگی ،جماعت اسلامی کے کارکنان کی سینیٹر طلحہ محمود کی حمایت

    3 بار وزیر اعظم بننے والا کہتا ہے چوتھا موقع دیں تو ،تعلیم، روزگار، …

  • جنوری کے  آخری ہفتے میں  بارش کی پیشگوئی

    جنوری کے آخری ہفتے میں بارش کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے جنوری کے آخری ہفتے میں مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت،خیبرپختونخوا اور اسکردو کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے،اسلام آباد اور دیگر شہروں سے دھند کا سلسلہ جلد ختم ہوجائےگا،فروری اور مارچ میں زیادہ بارشوں کا امکان ہے آئندہ چندروز کے دوران اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقےشدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے –

    محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا، اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علا قوں میں شدیددھند چھائے رہے گی شدید دھند سے متاثرہ علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے-

    ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس لاکھوں روپے لے کر بنائے گئے ،سینیٹر بہرمند تنگی کا …

    گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم کراچی میں بعض مقا مات پر بارش ہوئی اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار ،پنجاب ، بالائی سندھ اورخیبر پختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 12 ، اسکردومنفی11، کالام منفی 7،گلگت، استور منفی 6 ،گوپس ، سری نگرمنفی 5، قلات منفی 4،چترال، ہنزہ، راوالاکوٹ، کوئٹہ اورمیرکھانی میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ایف بی آر کی غیر قانونی،نان ڈیوٹی پیڈ،جعلی سگریٹس کیخلاف کاروائیاں،13.77 ملین سگریٹس …

    الیکشن کمیشن اور انتظامیہ نواز شریف کی مدد کر رہے ہیں،عمرا ن خان

  • پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں سردی کی شدید لہر اور دھند ،انتباہ جاری

    پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں سردی کی شدید لہر اور دھند ،انتباہ جاری

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں سردی کی شدید لہر اور دھند کا امکان ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کے لیے انتباہ جاری کی ہے ۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چندروز کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کےمیدانی علاقے اور اسلام آباد شدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے،شدید دھند کے باعث پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا، تاہم اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند اور سموگ چھائے رہے گی پیر کے روز اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک جبکہ بعداز دوپہر مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، تا ہم صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہے گی، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے-

    ملک وقوم کی خدمت کی ایک نئی تاریخ رقم کرنی ہے،مریم نواز

    عدالت میں نیب کے گواہ کے بیان کے بعد ریفرنس بے بنیاد ثابت ہو گیا،پی …

    ’کے الیکٹرک‘ کو مزید لائسنس دینے پرعدالت جائیں گے،حافظ نعیم

  • رواں ہفتے موسم  بارشیں ہوں گی یا نہیں، محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    رواں ہفتے موسم بارشیں ہوں گی یا نہیں، محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے موسم مزید خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی :محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک صبح اور رات کے اوقات بالائی وسطی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہےپنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات شدید دھند چھائی رہے گی ملک کے جنوبی میدانی علاقوں بشمول ساحلی پٹی پر موسم خشک دن کے وقت دھوپ کی شدت تیز رہنے کا امکان ہے ملک کے میدانی وسطی علاقوں میں شدید دھند کی طویل لہر برقرار تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

    حامدخان،رؤف حسن جانیں،میں مہم ختم کر رہا، شیر افضل مروت ناراض

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ اس وقت پنجاب کے بیشتر علاقے خیبرپختونخوا کے میدانی جنوبی علاقے اور بالائی سندھ دھند کے زیر اثر شدید دھند کی لہر زیادہ بلندی پر موجود ہےجس کے باعث سورج غائب اور درجہ حرارت میں زبردست کمی آئی ہے بیشتر علاقوں میں موسم خشک صبح اور رات کے اوقات شدید سرد کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر موسم خشک صبح اور رات کے اوقات سرد ہے۔

    گھس بیٹھیوں کو آٹھ فروری کو اٹھا کر لاہور سے باہر پھینکنا ہے،مریم نواز

    غیر شرعی نکاح کیس ,عمران خان اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد

  • آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کا موسم کیسا رہے گا؟

    آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کا موسم کیسا رہے گا؟

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرداور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور برفباری کی پیش گوئی کردی۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا،تاہم صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے، خطہ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کی توقع ہےخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد/ابر آلود رہے گاتاہم چترال، دیر ، سوات، کو ہستان اورمالاکنڈ میں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے،اس کے علاوہ چارسدہ ، مردان،نوشہرہ ، صوابی ، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کی پنجاب کے میدانی علاقوں میں برفباری کی خبروں کی تردید

    دوسری جانب پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گر دو نواح میں شدید سرد جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا بہا ولپور ، ساہیوال ، اوکاڑہ ،قصور،لاہور ،سیالکوٹ، نارووال،گوجرانوالہ، جہلم، منگلا،فیصل آباد، جھنگ،سرگودھا،منڈی بہاؤا لدین ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال ،ملتان ، خان پور،رحیم یار خان ، حافظ آباد ،بھکر ،لیہ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید دھند / سموگ چھائے رہے گی۔

    پیپلز پارٹی نے لاہور سے قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے ٹکٹوں کا اعلان کر …

    ادھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی، خیر پور ، کشمور اور پڈعیدن میں شدید دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان جبکہ کشمیر میں موسم شدید سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

    غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 151 فلسطینی شہید،مکمل کمیونیکیشن بلیک آؤٹ

  • محکمہ موسمیات کی  پنجاب کے میدانی علاقوں میں برفباری کی خبروں کی تردید

    محکمہ موسمیات کی پنجاب کے میدانی علاقوں میں برفباری کی خبروں کی تردید

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پنجاب کے میدانی علاقوں میں برفباری کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ چند دن سے سوشل میڈیا پر پنجاب میں برفباری اور شدید ترین سردی کی خبریں گردش کررہی ہیں جن کے مطابق گجرات، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، خانیوال،بہاولپور، قصور، وہاڑی، اوکاڑہ، ساہیوال،حافظ آباد، چکوال،جہلم، میانوالی،بھکر، لیہ، چنیوٹ، سرگودھا، خوشاب، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور رحیم یار خان میں برفباری کا امکان ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ”ایکس“ پر اپنی پوسٹ میں میٹ آفس نے کہا کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں برفباری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ ان جعلی خبروں کو نظر انداز کریں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل میٹ آفس نے 12 جنوری سے 15 جنوری تک کی راتوں میں ریکارڈ سردی کی خبروں کو بے بےبنیاد قرار دیا تھا اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کسی ذرائع کا حوالہ دیے بغیر وائرل پیغام میں کہا گیا تھا کہ 12 جنوری سے 15 جنوری تک کے دن اور رات ’پاکستان کی 100 سالہ تاریخ‘ میں سرد ترین ہوسکتے ہیں۔

  • آئندہ  24 گھنٹوں کے دوران ملک کا موسم کیسا رہے گا؟

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کا موسم کیسا رہے گا؟

    اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ، جبکہ رواں ہفتہ کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے،گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بعض مقامات پر بارش اور پہا ڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے،اس دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند/سموگ چھائے رہے گی جبکہ کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے-

    3 بار والا وزیراعظم اپنا اور خاندان کا احتساب کروا سکتا ہے تو یہ جج …

    رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا، پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھند /سمو گ کی لپیٹ میں رہے۔

    ڈریپ کی جانب سے کھانسی کے شربت میں زہریلے مادے کا ا لرٹ جاری

    ڈونلڈ ٹرمپ کے سول فراڈ کیس کی سماعت کرنے والے جج کو بم حملے کی …