Baaghi TV

Category: موسم

  • کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں برساتی ندی نالوں میں طغیانی،ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش

    کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں برساتی ندی نالوں میں طغیانی،ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش

    کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے برساتی ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے جبکہ اگلے 24 گھنٹوں میں جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ملتان، جہانیاں اور راجن پور میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی ہے،روجھان میں سیلابی پانی تیزی سے آبادیوں کی طرف بڑھ رہا ہے کوہلو میں بارش اور ژالہ باری سے فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا ہے راجن پور میں فلڈکنٹرول روم کے مطابق برساتی نالہ کاہا سلطان سے 6 ہزار کیوسک سیلابی ریلاگزر رہا ہے، سیم نالوں کے حفاظتی بندوں کی نگرانی کی جارہی ہے۔

    کینیڈا سے پاکستان کے تین شہروں کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج جنوبی میں بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، خانیوال، خان پور اور کوٹ ادو میں بارش کا امکان ہے شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے جب کہ ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم رہےگا۔

    دوسری جانب گلگت بلتستان کے علاقے استور میں کئی روز سے جاری بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری تھم گئی ہے جس کے بعد علاقے میں بڑی تعداد میں سیاح پہنچنا شروع ہوگئے ہیں-

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔ کراچ میں آج گرمی اور حبس کی شدت کل سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ دن میں درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا سکھر، گھوٹکی، خیرپور، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباد اور کشمور نے محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

    تجھے جب بھی کوئی دکھ دے،اس دکھ کا نام بیٹی رکھنا

    محکمہ موسمیات کی جانب سے خیبرپختونخوا کئی شہروں میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹ گرام، کوہستان، کرم، چترال، اپر دیر اور لوئر دیر میں بارش متوقع ہے-

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مئی کا موسمیاتی خلاصہ جاری کردیامحکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں مئی میں معمول سے127 فیصد زائد بارشیں ریکارڈ ہوئیں 63سال میں رواں سال مئی دوسرا زائد بارش کا مہینہ رہا،مئی میں ایک دن میں حافظ آباد میں 80ملی میٹر بارش 5م ئی کو ہوئی۔

    مئی میں مالم جبہ 185ملی میٹر بارش کے ساتھ زائد بارش والا علاقہ رہا،مئی میں دن کا درجہ حرارت معمول کے اوسط سے0.98ڈگری سینٹی گریڈ کم رہا ملک میں دن کا اوسط درجہ حرارت 35.28ڈگری سینٹی گریڈ رہا،21مئی کو 49ڈگری سینٹی گریڈ کیساتھ جیکب آبادگرم ترین مقام رہا-

    ترکیہ زلزے کی پیشگوئی کرنیوالےسیسمولوجسٹ کی جون میں خوفناک زلزلے کی پیشگوئی

  • پنجاب سمیت ملک کے بیشترحصوں میں بارش کی پیشگوئی

    پنجاب سمیت ملک کے بیشترحصوں میں بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے آج بھی پنجاب سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی:محکمہ موسمیات نے آج بھی پنجاب، خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے۔

    پی ٹی آئی میں آئے لوٹے اب چھوڑ کے جا رہے ،امیر حیدر خان ہوتی

    دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری سےموسم خوشگوار ہوگیا ملتان ،راجن پور،گجرات، شکرگڑھ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش ہوئی چمن، قلعہ سیف اللہ اور زیارت سمیت بلوچستان کےکئی شہروں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری ہوئی نکیال آزاد کشمیر، جبکہ خیبر پختونخوا میں سوات، ایبٹ آباد، مالاکنڈ میں بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا-

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا

    دریں اثنا حیدرآباد، لاڑکانہ اور بدین سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی کوٹری میں دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے، کوٹری میں پڑنے والے اولوں کا سائز ٹینس بال سے بڑا تھا آندھی کے باعث سائن بورڈز اور بجلی کے کھمبے گرگئے جس کے باعث شہر میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ ژالہ باری کے باعث گاڑیوں اور درختوں کو بھی نقصان پہنچا۔

    معاشی ایمرجنسی کی صورت میں انتخابات آگے بڑھائے جاسکتے ہیں. اعظم نذیر تارڑ

    بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی شدید ژالہ باری ہوئی، بیلہ میں اولے پڑنے سے درختوں اور فصلوں کو نقصان پہنچامسلم باغ میں کِلی لُنڈی میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 3 بچے زخمی ہوئے۔

  • پنجاب کے مختلف علاقوں میں آئندہ ہفتے گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کا امکان

    پنجاب کے مختلف علاقوں میں آئندہ ہفتے گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کا امکان

    پنجاب کے مختلف علاقوں میں آئندہ ہفتے گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔

    باغی ٹی وی : پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالائی اور مغربی علاقوں میں 28مئی کو مغربی ہوائیں داخل ہوں گی جو 31 مئی تک موجود رہیں گی پنجاب کے مختلف علاقوں میں آئندہ ہفتے گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے-

    خلا سےمسجد الحرام کا روح پرور منظر،ویڈیو

    لاہور، اسلام آباد، لیہ، ڈی جی خان اورراجن پور میں 28 سے 31 مئی تک بارش کا امکان ہے، بہاولنگر، ملتان، ساہیوال، خانیوال، اوکاڑہ، پاکپتن میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے-

    علاوہ ازیں خطہ پوٹھوہار، مری، گلیات، راولپنڈی، ،حافظ آباد، منڈی بہاولدین ،اٹک، چکوال اور گوجرا نوالہ میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما راجہ خرم نواز کا پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

  • ملک میں آندھی/ جھکڑ، بارشوں اور ژالہ باری کے حوالے سے الرٹ جاری

    ملک میں آندھی/ جھکڑ، بارشوں اور ژالہ باری کے حوالے سے الرٹ جاری

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا –

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق بلو چستان، خیبر پختونخوا، بالائی سندھ ، پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں بارش کا ا مکان ہے اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہےکوئٹہ، ژوب، سبی، بارکھان، نصیر آباد ،قلات، تربت لسبیلہ، خضدار، کیچ اور پنجگور میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے –

    نیب نے عمران خان کو کیس میں شامل تفتیش کرلیا

    محکمہ موسمیات کےمطابق میا نوا لی، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان،ملتان، رحیم یار خان، بہاولپور،راجن پور،خطہ پوٹھوہار،مری، گوجرانوالہ ، سیا لکو ت، نارو وال، لاہور، شیخو پورہ، ننکانہ صاحب میں بارش کا امکان ہے-

    دوسری جانب پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ (پی ڈی ایم اے ) نے آندھی/ جھکڑ، بارشوں اور ژالہ باری کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے –

    گھر سے باہر نکلتا ہوں تو میں اپنی جان کو ہتھیلی پر رکھ کر نکلتا …


    پی ڈی ایم اے کے مطابق ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں داخل ہونے والی مغربی ہوائیں رواں ہفتے وقفے وقفے سے اثر انداز ہو ں گی، 26 مئی تک اسلام آباد، مری، راولپنڈی، چکوال، سرگودھا، میانوالی، خوشاب ، بھکر، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ ،ننکانہ، گوجرانوالہ، لاہور،سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین، ناروال، قصور، پاکپتن، اوکاڑہ، ساہیوال، رحیم یار خان، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان اور بہاولنگر میں آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق 23 سے 25 مئی کے دوران پنجاب میں آندھی/ جھکڑ کے باعث کھڑی فصلوں اور کمزور عمارات کو نقصان کا خطرہ ہے کسان حضرات موسمیاتی پیشگوئی کے پیش اپنے معاملات ترتیب دیں بارش کے دوران سیاح اورمسافرغیر ضروری سفر سے اجتناب کریں-

    عمران خان نے ہی منصوبہ کی تھی کہ اگر انہیں گرفتار کیا گیا تو کیا …

  • مغربی ہوائیں ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں داخل،بارشوں کی پیشگوئی

    مغربی ہوائیں ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں داخل،بارشوں کی پیشگوئی

    آج سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں داخل ہوکر بارشیں برسائیں گی۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی ،مری پنجاب،خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آج سے 26 مئی تک بارش کی توقع ہے لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور بہاولنگر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ کوئٹہ، ژوب، پشین، نوشکی، سبی، پنجگور، قلات اور خضدار میں بھی بارش کا امکان ہے۔

    بارش کے سبب کھڑی فصلوں اور کمزور اسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے.

    محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر، دادو، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، لہذا اس دوران سیاحوں کو چاہیے کہ وہ محتاط رہیں۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 سے3 روز درجہ حرارت میں 2سے4 ڈگری تک اضافہ متوقع ہے، لاہور اور پشاور میں پارہ 41 ڈگری، فیصل آباد اور ملتان میں42، کراچی میں زیادہ سے زیادہ45 ڈگری تک جانے کا امکان ہے ۔

    ویمن بیس بال ایشیا کپ؛ پاکستانی ٹیم کا فاتحانہ آغاز

    ادھر بدلتے موسمی حالات کے باعث سعودی عرب کے علاقے خمیس مشیط اور عسیر میں طوفانی ژالہ باری کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

    العربیہ اردو کے مطابق شدید ژالہ باری کے باعث علاقے میں سڑکیں بند ہوگئیں اور گاڑیاں پھنس گئیں۔ ایسے لگ رہا ہے کہ اس علاقے میں اولے نہیں پڑے بلکہ شدید برف باری ہوئی ہے، خمیس مشیط اور عسیرکے السودہ پہاڑوں کی چوٹیوں پر گذشتہ روز ہونے والی شدید بارش اور ژالہ باری سے موسم ٹھنڈا ہوگیا ہےعسیر اور خمیس مشیط میں ہونے والی طوفانی ژالہ باری نے سڑکیں اور گلیاں بند کردیں-

    کراچی: سندھ بھرکے منتخب بلدیاتی نمائندے آج حلف اٹھائیں گے

  • ملک کے بیشتر حصوں میں آندھی جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    ملک کے بیشتر حصوں میں آندھی جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی /جھکڑ کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان ، کشمیر،اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہارمیں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کی توقع بھی ظاہر کی گئی ہےدیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم ہے گا-

     

    فردوس شمیم نقوی سکھر جیل منتقل

    دوسری جانب گزشتہ رات لاہور، راولپنڈی، ملتان،فیصل آباد سمیت پنجاب،خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں آندھی،بارش اور ژالہ باری ہوئی، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق ہوگئےبارش اور آندھی سے کئی فصلیں اور باغات متاثر ہوگئے۔

    لاہور میں بارش کے باعث لیسکو کے 100 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے، متعدد علاقوں میں کئی گھنٹے سے بجلی معطل ہے لاہور میں تیز آندھی کے باعث ٹرانسفارمر میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔

    پاکستان کی موجودہ صورتحال:اراکین کانگریس نےانٹونی بلنکن کو خط لکھ دیا

    میانوالی میں بارش کے باعث دیوار گرنے سے 4 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ جھنگ میں مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد انتقال کرگئے ملتان میں بھی چھتیں گرنے کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔

  • جون میں کراچی اور مشرقی بلوچستان میں پری مون سون کا امکان

    جون میں کراچی اور مشرقی بلوچستان میں پری مون سون کا امکان

    کراچی: محکمہ موسمیات نے جون میں پری مون سون کا امکان ظاہر کیا ہے-

    باغی ٹی وی : موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے جون میں کراچی میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوسکتا ہے، جون میں سندھ اور جنوب مشرقی بلوچستان میں پری مون سون کی اچھی بارشیں متوقع ہیں، اس کے علاوہ پنجاب کے چند علاقوں میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

    پاکستانی نوجوان سائیکل پر ہزاروں میل کا سفر طے کرکے مدینہ منورہ پہنچ گیا

    جواد میمن کے مطابق کراچی میں ابرآلود موسم کے باوجود حبس کی کیفیت ہے، بحیرہ عرب میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں بھی اضافہ ہوا ہے، سمندری ہواؤں کےباعث نمی کا تناسب زائد رہتا ہے، نمی کا تناسب زائد ہونےسےگرمی کی شدت 4 سے 5 ڈگری زیادہ ہے ایل نینو سرگرم ہونے پر سندھ اور بلوچستان میں معمول سےکم بارشوں ہوسکتی ہیں۔

    ایل نینو ایسا موسمیاتی رجحان ہے بہت وسیع پیمانے پر واقع ہونے والا ایک قدرتی مظہر ہے جس سے بحرالکاہل کے پانی معمول سے زیادہ گرم ہو جاتا ہے اور زمین کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوتا ہےا یسا اندازہً ہر پانچ سال بعد ہوتا ہے۔

    عمران ریاض کوسیالکوٹ ائیر پورٹ سے گرفتار کرنے والا ایس ایچ او معطل

    رواں سال ایک رپورٹ میں ماہرین نے کہا تھا کہ 2023 میں ایل نینو کی واپسی سے دنیا بھر میں موسم کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ 2023 میں عالمی درجہ حرارت1.5 ڈگری سینیٹی گریڈ تک بڑھنے کی پیشگوئی کی ہے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ایل نینو لہر کے اثرات پہلے سے زیادہ تباہ کن ہوں گے اور ہیٹ ویوز کی شرح ایسی ہوسکتی ہے جس کی مثال تاریخ میں موجود نہیں گرم سمجھا جانے والا موسم2023 میں معتدل سمجھا جائے گا جبکہ شدید گرم موسم اب تک کی گرمی سے کہیں زیادہ ہو سکتا ہے جس کا اندازہ لگانا ابھی ممکن نہیں۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ ایل نینو لہر سال کے وسط سے شروع ہوگی جس کے باعث اس کے اثرات سال کے آخر اور 2024 میں بھی محسوس کیے جائیں گے۔ یہاں تک کہ 2024 میں درجہ حرارت کے نئے ریکارڈ بھی بن سکتے ہیں۔

    یہ ممکن ہی نہیں کہ عمران خان اور ان کے سپوٹرز کو شرم آ جائے،عفت …

    ماہرین کا کہنا تھا کہ ابھی تک 2016 کو تاریخ کا گرم ترین سال سمجھا جاتا ہے اس سال بھی دنیا کو ایل نینو لہر کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ گزشتہ 3 سال کے دوران لا نینا لہر دیکھنے میں آئی جو کسی حد تک موسم کو سرد رکھتی ہے۔ تین سال بعد ایل نینو لہر کی واپسی پر ماہرین نے اس کے تباہ کن ہونے کی پیشگوئی کردی ہے۔

  • ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں کیساتھ ہلکی پھلکی بارش

    ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں کیساتھ ہلکی پھلکی بارش

    ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہوائیں اور ہلکی پھلکی بارش

    ملک بھر میں مختلف حصوں میں تیز ہوائیں اور کہیں ہلکی تو کہیں درمیانی شدت کی بارشیں ہورہی ہیں جبکہ ملیر، سپرہائی وے، گڈاپ، ایئرپورٹ، گلشن حدید، سعدی ٹاؤن، بحریہ ٹاؤن یونیورسٹی روڈ سمیت دیگر علاقوں میں بادل برس پڑے، شہر میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ گرمی کی شدت میں کمی آگئی، ملیر میمن گوٹھ میں ژالہ باری کی بھی اطلاعات ہیں۔

    شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں، محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش کا سسٹم 2 مئی تک فعال رہنے کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔ کل (منگل) کو بھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے، مغربی ہواوں کی لہر جنوبی بلوچستان اور سندھ پر برقرار ہے جبکہ سسٹم کا پھیلاو شمالی بحیرہ عرب تک پھیلا ہوا ہے۔

    دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی بارش کا سسٹم 2 مئی تک بارشوں کا سبب بن سکتا ہے۔ اس کے زیر اثر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشیں متوقع ہے۔ دیہی سندھ کے کچھ اضلاع میں ژالہ باری اور گرد وغبار کے طوفان جیسی صورتحال ہوسکتی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
    بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
    دوسری جانب خیبر پختونخواہ میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور ابر آلود علاقوں میں لوگوں کی نقل حرکت محدود ہوگئی ہے اور فضا گرد آلود ہوچکی ہے

  • لاہور میں بارش، لیسکو ریجن کے 40 فیڈرزسے بجلی کی سپلائی عارضی طور پرمعطل

    لاہور میں بارش، لیسکو ریجن کے 40 فیڈرزسے بجلی کی سپلائی عارضی طور پرمعطل

    لاہور میں بارش، لیسکو ریجن کے 40 فیڈرزسے بجلی کی سپلائی عارضی طور پرمعطل

    لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی پارش کا سلسلہ شروع ،بارش کے باعث موسم خوشگوارہو گیا

    شہر میں بادلوں کا راج ،گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،جیل روڈ مال روڈ ڈیوس روڈ ٹاؤنشپ سمن آباد اور دیگر علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی، بارش کے باعث درجہ حرارت کم سے کم 21 جبکہ زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات چوہدری محمد اسلم کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ چار روز تک جاری رہنے کا امکان ہے،

    لاہور سمیت لیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق بارش کے باعث لیسکو ریجن کے 40 فیڈرزسے بجلی کی سپلائی عارضی طور پرمعطل ہوئی ہے۔ لیسکو فیلڈ اسٹاف کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ جن علاقوں میں بارش کا سلسلہ رک گیا ہے وہاں بجلی بحالی کے کام جاری ہیں۔ موسم کی خرابی کے پیش نظر لیسکو انتظامیہ کی معزز صارفین سے تعاون کی اپیل ہے۔ بجلی کی ہائی ٹینشن لائنوں سے کم ازکم10فٹ دور رہیں۔ * بجلی معطل ہونے کی صورت میں لیسکو کو مطلع کرکے عملے کے آنے کا انتظار کریں۔ بارشوں کے دوران لائن پر کام کرنے والے فیلڈ ملازمین سیفٹی سے متعلق تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں ۔ لائن اسٹاف حفاظتی آلات کے بغیر ہرگز کام نہ کرئے۔ صارفین کی شکایات کے ازالے کے ساتھ ساتھ اپنی قیمتی جان کی بھی حفاظت کریں اور قطعا جلد بازی نہ کریں۔

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

  • کراچی اور بلوچستان میں مزید بارش کا امکان

    کراچی اور بلوچستان میں مزید بارش کا امکان

    کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد نمیں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع جزوی ابرآلود ہے جبکہ درجہ حرارت 32 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہوامیں نمی کا تناسب 77فیصد ہے۔

    پی ٹی آئی کی ریلی، لبرٹی چوک پرسیاسی پاورشوکی تیاریاں مکمل،الیکشن کمیشن نے بھی عمران …

    شام میں گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے شمال مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار7 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے
    شمال مشرقی سمت سے ہوا کی رفتار 14 ناٹیکل مائل ہے جب کہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ آج بھی بارش کا امکان ہے۔

    سابق گورنر پنجاب کیخلاف اغوا کا مقدمہ درج

    محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے، کوئٹہ ، قلات، خضدار، زیارت ، بارکھان، چمن، قلات، دالبندین، آواران، پنجگور ، خاران اورلسبیلہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں کےندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہےکوئٹہ کو بولان سے ملانے والا پنجرہ پل دوبارہ پانی میں بہہ جانے کے بعد چھوٹی گاڑیوں کی آمدو رفت کے لیے راستہ بحال کیا گیا ہے۔

    پولیس مقابلے میں مطلوب ریکارڈ یافتہ 2 ڈاکو ہلاک

    محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سینٹی گریڈ جب کہ زیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا قلات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 سینٹی گریڈ، پشین میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سینٹی گریڈ، گوادر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سینٹی گریڈ اور سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    پاکستان کیخلاف بھارتی میڈیا کا من گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب