Baaghi TV

Category: موسم

  • 19 سے 22 اگست تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

    19 سے 22 اگست تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

    ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ جاری ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آئندہ 4 روز کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کردی ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق 19 سے 22 اگست تک بالائی پنجاب کے شہروں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں شدید بارشوں کا امکان ہےاسلام آباد اور راولپنڈی کے نشیبی علاقے زیرِ آب آنے جبکہ اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے جبکہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے-

    اس کے علاوہ بلوچستان کے اضلاع قلات، خضدار، لسبیلہ اور تربت میں ندی نالوں میں طغیانی کی پیش گوئی کی گئی ہےمحکمہ موسمیات نے عوام اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور برساتی نالوں کے قریب احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کردیا ہےپی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 5 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر گیا، جس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، کمشنر ڈیرہ غازی خان ، بہاولپور ڈویژن اور تونسہ کی انتظامیہ کو ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

    پی ڈی ایم اے نے دریائے سندھ کے پاٹ میں موجود شہریوں کے فوری انخلاء کا حکم جاری کر دیا ہےعرفان علی کاٹھیا نے ہدایت کی کہ مساجد میں اعلانات کے ذریعے شہریوں کو آگاہ کیا جائے، شہریوں کو ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو کیا جائے، فلڈ ریلیف کیمپس میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

    ادھرکراچی کے مختلف علاقوں میں تین گھنٹے سے مسلسل تیز بارش جاری ہے جس کے باعث گلیاں، محلے پانی میں ڈوب گئےکراچی میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جب کہ ٹریفک پولیس نے ناظم آباد، لیاقت آباد، غریب آباد ، خیابان اقبال، کلفٹن سمیت دو تلوار انڈر پاس بھی ٹریفک کیلئے بند کر دیا ہےشہر کے مختلف علاقوں میں 600 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی بھی بند ہوگئی۔ بارش کے بعد کے الیکٹرک کا ڈسٹری بیوشن نظام تاحال غیر مستحکم ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مون سون بارشوں کے دوران متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے شدید بارشوں کے پیش نظر ریسکیو اور انتظامیہ کو متحرک رہنے کی ہدایت کی ہےوزیراعلیٰ نے میئر کراچی کو ہدایت کی کہ بارش کے پانی کے فوری اخراج کے لیے مشینری اور عملہ متحرک رکھا جائے، شدید بارشوں کے دوران عوام کو غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرے۔

  • صوابی میں کلاؤڈ برسٹ سے تباہی

    صوابی میں کلاؤڈ برسٹ سے تباہی

    صوابی میں کلاؤڈ برسٹ اور لینڈسلائیڈنگ نے ہر طرف تباہی مچا دی، سیلابی ریلوں کے باعث کئی گھر ڈوب گئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 4 افراد مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔

    ڈپٹی کمشنر صوابی نصراللہ خان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دالوڑی گاؤں میں کلاؤڈ برسٹ سے کئی گھر ڈوب گئے ہیں، کلاؤڈ برسٹ سے سیلابی ریلے کا بہاؤ بہت تیز ہے، پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے مختلف مقامات پر لینڈسلائیڈنگ بھی ہوئی ہے، انتظامیہ، ریسکیو اور دیگر امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو چکے ہیں، ہری پور اور مردان سے بھی ریسکیو ٹیموں کو بلا لیا گیا ہے، عوام رضاکارانہ طور پر متاثرہ علاقوں میں مدد کےلیے نکلیں،گدون میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، سیلابی ریلے کے باعث محصور افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے، پانی کم ہونے پر ریسکیو ٹیم نے لوگوں کو چھتوں سے ریسکیو کرلیا۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق صوابی کے علاقے سرکوئی پایاں میں مکان کی چھت گرنے سے دو خواتین اور دو بچے جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوئے،جہانگیرہ روڈ تالاب کا منظر پیش کرنے لگا، تور ڈھیر میں بارش سے نجی اسکول کی دیوار گرگئی۔

    صوابی کے علاقہ گدون سر کوئی بانڈہ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مکان کی چھت بارش کے باعث گری، حادثے کے وقت متاثرہ مکان میں کل 11 افراد موجود تھے، جاں بحق افراد میں 37 سالہ نیلم، 40 سالہ نعیمہ، 18 سالہ انیس اور ڈیڑھ سالہ ہادی شامل ہیں۔

    کرک میں صبح سے موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، بارش کے باعث متعدد مقامات پر سڑکیں پانی میں بہہ گئی ہیں،بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پہاڑی علاقوں کا دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے،ڈپٹی کمشنر نے تحصیل بانڈہ کا ہنگامی دورہ کیا اور بارش سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو فوری امدادی سرگرمیوں کی ہدایت جاری کی ہے۔

    دوسری جانب شدید بارش کے باعث سوات کے علاقے ظاہر آباد، شہید آباد، مکان باغ، ملا بابا، محلہ بنگلادیش، رحیم آباد، کوکورائی، منگلور، بشنبڑ اور شگئی شدید متاثر ہوئے ہیں،مکان باغ، سیدو شریف روڈ اور ملا بابا سمیت کئی علاقوں میں 4 روز سے بجلی بند ہے، 4 روز بعد بھی ملا بابا روڈ ٹریفک کے لیے بحال نہ ہو سکی، پینے کا صاف پانی نایاب ہو چکا ہے جبکہ نکاسی نہ ہونے سے معمولات زندگی شدید متاثر ہیں۔

    ضلعی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ سوات میں بارش سے 400 مکانات متاثر ہوئے، کئی گھر مکمل طور یر تباہ ہو گئے، 124 تعلیمی ادارے متاثر ہوئے جبکہ 3 مکمل تباہ ہوئے،15 اگست کو کلاوڈ برسٹ کے بعد طوفانی بارش سے 22 افراد جاں بحق ہوئے، متاثرہ علاقوں تک رسائی اورمدد کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔

  • ضلع بونیر میں بڑے پیمانے پر تباہی، پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری

    ضلع بونیر میں بڑے پیمانے پر تباہی، پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری

    خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر کی ضلعی انتظامیہ نے اتوار کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی رپورٹ جاری کر دی، جس میں بتایا گیا ہے کہ کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب سے اموات کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی۔

    ڈپٹی کمشنر بونیر کاشف قیوم کے مطابق تباہ کن سیلاب نے ضلع بونیر میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، جس کے نتیجے میں 401 افراد جاں بحق اور 671 زخمی ہوئے ہیں،تباہی کی شدت بے مثال ہے، اب تک 401 ہلاکتیں، 671 زخمی اور 4 ہزار 54 مویشیوں کے نقصان کی تصدیق ہو چکی ہے، 2 ہزار 300 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے، جب کہ 413 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے، تعلیمی ڈھانچہ بھی شدید متاثر ہوا ہے، اور 6 سرکاری اسکول بہہ گئے ہیں۔

    قانون نافذ کرنے والے ادارے اور عوامی خدمات بھی محفوظ نہیں رہ سکیں، 2 تھانے سیلاب میں بہہ گئے، 639 گاڑیاں تباہ ہوئیں، 127 دکانیں مکمل طور پر صفحہ ہستی سے مٹ گئیں اور 824 کو جزوی نقصان پہنچاڈپٹی کمشنر نے تصدیق کی کہ 2 بڑے پل مکمل طور پر بہہ گئے، جب کہ 4 پلوں کو جزوی نقصان ہوا ہے، صحت کی سہولیات بھی متاثر ہوئیں، اور تین سرکاری ہسپتالوں کو جزوی نقصان پہنچا،ریسکیو اور امدادی کارروائیاں مشکلات کے باوجود جاری ہیں، ہماری ٹیمیں دن رات کام کر رہی ہیں تاکہ فوری امداد فراہم کی جا سکے، لیکن نقصان بہت زیادہ ہے اور بحالی میں وقت لگے گا۔

    انڈونیشیا میں 6.0 شدت کا زلزلہ

    خیبرپختونخوا کے بارش اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں عوام کی مدد کے لیے پاک فوج بھی اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہےپاک فوج کی جانب سے بونیر کے مختلف علاقوں میں ریسکیو آپریشنز جاری ہیں،گاؤں چوراک میں بھی فوجی دستے ریسکیو کارروائیوں میں شریک ہیں،آدم خیل میں تباہ ہونے والے گھروں کے ملبے تلے دبے افراد کو بھی ریسکیو کیا جارہا ہے۔

    متاثرہ خاندانوں کو راشن اور بستروں کی فراہمی کاسلسلہ بھی جاری ہے، خراب موسم کے باوجود پاک فوج کے ہیلی کاپٹر ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں، شہریوں نے امدادی کاموں پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

    حافظ آباد :3 افراد کو قتل کرکے لاشیں گاڑی سمیت جلادی گئیں

    خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر ریسکیو کے 176 یونٹس قائم کر دیئے گئے ہیں،ڈی جی ریسکیو طیب عبداللہ کے مطابق دریاؤں کے کنارے 60 ریسکیو ایمرجنسی پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں ، سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 1800 ریسکیو اہلکار تعینات ہیں جبکہ غوطہ خوروں کی تعداد 264 ہے، ریسکیو آپریشن کے دوران سیلاب میں پھنسے 510 افراد کو بچایا گیا۔ امدادی سرگرمیوں کیلئے مزید 60 ریسکیو اہلکاروں کو بونیر بھیج دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم اے پختونخوا نے کہا ہے کہ 54 امدادی ٹرکوں پر مشتمل سامان بونیر بھجوایا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ بونیر کو اب تک 50 کروڑ روپے دیے جا چکے ہیں۔

    اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر خارجہ کا رابطہ ، سیلاب سے جانی نقصان پر افسوس

  • تین مزید مون سون سسٹمز پاکستان کی طرف بڑھ رہے ہیں، این ڈی ایم اے کی میڈیا کو بریفنگ

    تین مزید مون سون سسٹمز پاکستان کی طرف بڑھ رہے ہیں، این ڈی ایم اے کی میڈیا کو بریفنگ

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے حکام نے کہا ہے کہ بارشوں کا موجودہ سلسلہ 22 اگست تک جاری رہے گا جس میں مزید شدت متوقع ہے، بارشوں کے 3 مزید سلسلے پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

    اسلام آباد میں این ڈی ایم اے حکام نے میڈیا کو بریفنگ دی، اس موقع پر ٹیکنیکل ایکسپرٹ ڈاکٹر طیب شاہ نے کہا کہ بارشوں کا موجودہ سلسلہ 22 اگست تک جاری رہے گا جس میں مزید شدت متوقع ہے، 22 اگست کے بعد مون سون کا ایک اور سلسلہ شروع ہو گا، بارشوں کے 3 مزید سلسلے پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں،خلیج بنگال کی جانب سے ایک نیا بارشوں کا سلسلہ پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہے، افغانستان کے ننگرہار اور قندھار ریجن سے ایک سلسلہ پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہے، پاکستان کے شمالی علاقہ جات اور پنجاب کے علاقے شدید خطرات کا شکار ہیں۔

    جنرل منیجر این ڈی ایم اے زارا حسن نے بتایا کہ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں شدید بارشوں متوقع ہیں، تربیلا ڈیم میں اس وقت 98 فیصد پانی بھر چکا ہے، اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران پانی کے ذخائر میں خطرناک حد تک اضافہ ہو سکتا ہے،کٹاریاں اور گوالمنڈی میں 15 فٹ تک پانی کی سطح بلند ہو چکی ہے، کوہ سلیمان کے ساتھ علاقہ جات میں آج سے نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، آزاد جموں و کشمیر کے نیلم، پونچھ اور باغ میں سیلاب کے خطرات بڑھ گئے ہیں، خیبرپختونخوا میں پشاور چترال دیر چار سدہ میں سیلاب کے خطرات زیادہ ہیں۔

    خاور ڈپریشن کا شکار لگ رہے تھے،ہم ابھی کسی نتیجے پر نہیں پہنچے،ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد

    ممبر آپریشنز این ڈی ایم اے بریگیڈیئر کامران نے بتایا کہ فروری 2025 سے موجودہ مون سون کے لئے تیاری شروع کر دی گئی تھی، صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر موجودہ مون سون کے لئے نقصانات سے بچاؤ کے اقدامات کیے گئے، بونیر اور باجوڑ میں تباہی کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے ہوئی، دو روز میں 337 لوگ اس وقت تک جاں بحق، 178 لوگ اب تک زخمی ہیں، آرمی اور ایف سی کے ذریعے صوبائی حکومت کو ریسکیو کے لیے وسائل مہیا کیے گئے، کل بونیر میں وفاق کی طرف سے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ کی جائے گی۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ موسم گرما میں گرمی کی شدت ذیادہ ہونے کی وجہ سے مون سون کا پھیلاؤ ذیادہ ہے، گلگت بلتستان میں فلیش فلڈز اور سیاحتی حادثات پیش آئے،ستمبر کے پہلے 10 دنوں تک مون سون کے اسپیل باقی رہیں گے، وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق نقصانات کے ازالے کے لئے سروے کیا جائے گا۔

    سہ فریقی سیریز اورایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر اور رضوان ٹیم سے باہر

    ان کا کہنا تھا کہ مواصلات کے نقصانات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا، کل سے ذیادہ جانی نقصان والے اضلاع میں ریلیف پیکجز پہنچائے جائیں گے اگلے دو ہفتوں میں ہمارا فوکس شمالی پنجاب، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان ہو گا، ارلی وارننگ نقصانات سے بچنے کے لئے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

  • دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند، قصور کے درجنوں دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع

    دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند، قصور کے درجنوں دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع

    دریائے ستلج میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے کے باعث ضلع قصور کے متعدد دیہات زیر آب آگئے ہیں، جب کہ درجنوں علاقوں کا زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہو چکا ہے، بھارت کی جانب سے مزید پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے

    پی ڈی ایم اے قصور کے مطابق گنڈا سنگھ والا ہیڈ سے پانی کا اخراج 75 ہزار کیوسک تک پہنچ چکا ہے۔آج صبح 6 بجے دریائے ستلج کی کیکر پوسٹ پر پانی کی سطح 19.60 فٹ ریکارڈ کی گئی، پی ڈی ایم اے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے ہریکے ہیڈورکس سے مزید پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے جس سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

    کوہاٹ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق

    متاثرہ علاقوں میں بھکی ونڈ، واڑہ حاکو والا، ایمن نگر، بستی بنگلہ دیش، اور چندہ سنگھ شامل ہیں، جہاں کی سڑکیں اور راستے پانی میں ڈوب چکے ہیں،کھڑی فصلیں اور سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے، جس سے کسانوں کو شدید نقصان کا سامنا ہے۔ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں متاثرہ علاقوں میں کشتیوں کے ذریعے آمد و رفت ممکن بنائی گئی ہے جبکہ فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں، جہاں طبی سہولیات، راشن، اور مویشیوں کے لیے چارے کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

    ڈپٹی کمشنر قصور کے مطابق ضلعی انتظامیہ پی ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر ہر قسم کے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہے انہوں نے متاثرہ خاندانوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت ان کی مکمل مدد کرے گی۔

    راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ، اسپیل ویز کھول دیئے

    ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 کی جانب سے بوٹ ٹرانسپورٹیشن سروس شروع کر دی گئی ہے، تاکہ پھنسے ہوئے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا سکے،ضلعی حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں 1122 پر فوری رابطہ کریں اور اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے کی کوشش کریں۔

  • راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ، اسپیل ویز کھول دیئے

    راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ، اسپیل ویز کھول دیئے

    اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے بعدراول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی جس کے پیش نظر انتظامیہ نے اسپیل ویز کھول دیئے۔

    راول ڈیم میں پانی کی سطح 1751.50 فٹ پر پہنچنے پر اسپل ویز کھولے گئے ، ضلع انتظامیہ نے ڈیم کے قریب غیر ضروری سرگرمیوں سے اجتناب کی اپیل کی ہے،انتظامیہ نے قریبی علاقوں کے مکینوں کو الرٹ رہنے اور ندی نالوں کے قریب نہ جانے کی بھی ہدایت جاری کر دی ہے۔

    واضح رہے اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آنے سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں ، جڑواں شہروں میں چٹھہ بختاور ، کری روڈ ، صادق آباد اور دیگر علاقوں میں پانی جمع ہےاسلام آباد کے مختلف سیکٹرز بشمول ایف-6، جی-6، جی-8، آئی-8، ایف-10، جی-10، بہارہ کہو، ترامڑی اور بنی گالہ میں شدید بارش کے باعث سڑکوں پرپانی جمع ہو گیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

    آئندہ ہفتوں میں مزید کلاؤڈ برسٹ ممکن ہیں، این ڈی ایم اے کا خدشہ

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے سیدپور میں سب سے زیادہ 47 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ گولڑہ میں 45 اور ایچ-8 میں 14 ملی میٹربارش ہوئی،راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بھی تیزبارش ہوئی، جن میں ڈبل روڈ، سکس روڈ، کھنہ پل اور سیٹلائٹ ٹاؤن شامل ہیں، شمس آباد میں 16 ملی میٹراور بوکرا میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،بارش کے بعد واسا اورضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے میں مصروف رہیں تاہم سڑکوں پرپانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    یورپ میں ٹرمپ، پیوٹن اور زیلنسکی کے سہ فریقی اجلاس کا امکان

  • ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

    ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے مون سون کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 17 اگست تک اسلام آباد، کشمیر، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ 18 سے 21 اگست کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی ہے،18 سے 21 اگست کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

    پنجاب کے کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی ہے،شدید بارشوں سے برساتی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ٹریفک متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا امکان ہے جبکہ کمزور انفرا اسٹرکچر اور کچے گھروں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

    بلوچستان: اسسٹنٹ کمشنر کے اغوا کاروں کا سراغ لگانے پر 5 کروڑ روپے نقد انعام کا اعلان

    کوشش ہوگی اقوام متحدہ سے بھی بی ایل اے، مجید بریگیڈ پر پابندی لگوائیں، بلاول بھٹو

    وفاقی دارالحکومت میں13 اگست کو بھی عام تعطیل کا اعلان

  • مون سون بارشوں کے اگلے اسپیل کی پیشگوئی ، فلڈ ایڈوائزری جاری

    مون سون بارشوں کے اگلے اسپیل کی پیشگوئی ، فلڈ ایڈوائزری جاری

    لاہور:پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے اگلے اسپیل کی پیشگوئی کرتے ہوئے فلڈ ایڈوائزری جاری کر دی۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے نے دریائے ستلج، راوی، چناب اور جہلم اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب سے متعلق ایڈوائزری جاری کی ہے،مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل 13 اگست سے شروع ہوگا، بارشوں کے باعث پنجاب کے بڑے دریاؤں میں پانی کے اضافے کا خدشہ ہے۔

    پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کر دی جبکہ لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی، محکمہ صحت، محکمہ جنگلات، لائیو اسٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے

    سینئر وکیل خواجہ شمس کے قتل میں ملوث سہولت کار خیبرپختونخوا سے گرفتار

    ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کریں اور ایمرجنسی کنٹرول رومز میں اسٹاف کو 24 گھنٹے الرٹ رکھا جائے۔ ریسکیو 1122 کی ڈائزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا جائے عوام الناس کو موجودہ صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے، دریاؤں کے پاٹ میں موجود مکانوں اور مویشیوں کے انخلاء کو یقینی بنائیں۔ عوام جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

    غزہ پراسرائیلی مظالم،متعدد ممالک میں احتجاج، غزہ میں جنگ فوری طور پر روکنے کا مطالبہ

    عوام سے اپیل کرتے ہوئے ڈی جی نے کہا کہ دریاؤں نہروں ندی نالوں اور تالابوں میں ہرگز مت نہائیں، ہنگامی انخلاء کی صورت میں انتظامیہ سے تعاون کریں، شہری ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

  • ملک کے چند علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

    ملک کے چند علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہےمشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہےاسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، لاہور، سیالکوٹ، خوشاب، گجرات، گوجرانوالہ، نارووال اور گرد و نواح میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے،سوات، دیر، بونیر، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، پشاور، ایبٹ آباد، مردان، مالاکنڈ، خیبر، باجوڑ، اورکزئی اورکوہاٹ میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

    کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ سپلائی کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار

    بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہےگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہا تاہم اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

    اے این ایف اور کسٹمز کی کارروائی ، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار

  • آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع

    آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع

    پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا، کالاباغ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے،دریائے چناب، جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے، تربیلا ڈیم 96 فیصد اور منگلا ڈیم 62 فیصد تک بھر چکا ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان، ژوب اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ( جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش) ہوئی ۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہا۔

    امریکی صدر کا غیر ملکیوں کو مردم شماری میں شامل نہ کرنے کا اعلان

    سب سے زیادہ بارش پنجاب راولپنڈی (کچری 46، گوالمنڈی 41، چکلالہ 36، پیرودھائی 11، کٹاریاں 06، شمس آباد 04)، منگلا 34، منڈی بہاؤالدین 33، اٹک 20، کامرہ 17، جہلم 15،اسلام آباد (بوکرہ 19، ایئرپورٹ 14، گولڑہ 08، سید پور 07، سٹی 05)، گوجرانوالہ 09، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 07، سٹی 04)، چکوال 05 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی،حافظ آباد 03، نارووال 02، لاہور ایئرپورٹ، مری 01،کشمیر: مظفرآباد (شہر 36، ایئرپورٹ 35)، گڑھی دوپٹہ 11،خیبرپختونخوا: مالم جبہ 20، رسالپور 09، بالاکوٹ 03، کالام 02، پٹن، کوہاٹ 01،بلوچستان: ژوب 04،گلگت بلتستان: استور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

    گذشتہ روزریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : دالبندین 45،نوکنڈی 44، دادو،سبی اور بھکر میں 42 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    خاتون ہراسانی کیس،مونس علوی نے 25 لاکھ روپے جرمانہ عدالت میں جمع کرادیا