فیصل آباد: ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر صالحہ گل نے تحصیل اٹھارہ ہزاری ضلع جھنگ میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور محکمہ کی ٹیموں کی موجودگی کو چیک کیا ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالماجد ‘ ایڈیشنل ڈائریکٹر جھنگ ڈاکٹر غلام عباس و دیگر موجود تھے۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے اٹھارہ ہزاری میں سیلاب سے متاثر ہونے والے دیہاتوں میں جانوروں کی ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ ایمرجنسی ادویات اور ونڈے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مویشی پال پریشان نہ ہوں ۔ انہوں نے بتایا کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ڈویژن بھر میں 53 فلڈ سیکٹر قائم ہیں جن میں ضلع فیصل آباد میں 20 ‘ جھنگ میں 18 ‘ چنیوٹ میں 9 اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 6 سیکٹر شامل ہیں جہاں ویٹرنری ڈاکٹرز اور دیگر عملہ و ادویات / ونڈا موجود ہے۔
Category: موسم

گرمی کے ستائے نوجوانوں نے دریاؤں اور نہروں کا رخ کرلیا
گجرات ( نمائندہ باغی ٹی وی ) گجرات شہر کے متعدد علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع، گرمی کے ستائے نوجوانوں نے دریاؤں اور نہروں کا رخ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق شدید گرمی کے موسم میں گجرات شہر کے متعدد علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے گرمی سے تنگ آکر گجرات شہر اور گردونواح کے نوجوانوں نے دریاؤں اور نہروں کا رخ کرلیا ہے گزشتہ روز بھی ضلع گجرات میں بہنے والی چھوٹی بڑی نہروں پر سینکڑوں نوجوان نہانے کے لئے پہنچ گئے۔اور اپنی جانوں کو لاحق خطرات سے بالاتر ہوکر چھوٹی بڑی نہروں میں نہا کر گرمی کو بھگانے کی کوشش کرتے رہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ کہ کسی بھی ناخوشگوار حادثہ سے پہلے مجھے ذلیل یہ حکومت نہروں پر نہانے پر پابندی لگائے جس پر سختی سے عمل کیا جائے۔
آندھی چلنے سے موسم ہوا خوشگوار
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) شیخوپورہ شہر میں آج سارا دن حبس، گرمی اور گھٹن کے بعد اس وقت ماحول سہانا ہوگیا جب شام کے بعد تیز آندھی چلی.
سرِ شام چھائے بادل موسم میں بہتری کی نوید دے رہے تھے کہ شہر کو آندھی نے آلیا
شہریوں کے چہروں پر رونق آگئی اور دکاندار موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے دکانوں سے باہر نکل آئے اور ایک دوسرے سے خوش گپیوں میں مصروف نظر آئے
حسب روایت تیز آندھی کے سبب شہر میں مختلف جگہوں پر ٹرانسفارمر کام کرنا چھوڑ گئے
شہری اس کیفیت کو "پٹاکا پڑنا” کہتے ہیں اس کیفیت میں تیز ہوا کے باعث بجلی کی تاریں ایک دوسرے سے اور بسا اوقات ٹرانسفارمر کے حساس مقامات سے چھو جانے کے باعث ایک زور دار دھماکہ ہوتا ہے صرف یہی نہیں روایت ہے کہ اس موقع پر اہل علاقہ *او گئی جے* کے نعرے بھی لگاتے ہیں
یہ وہ کیفیت ہے جس سے شہری بہت مرتبہ گزر چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ ایسے مواقع پر بجلی کا تعطل اب ان کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا بلکہ وہ اس موقع پر ہنسی کھیل کرتے ہیں شاید اس کا سبب یہ ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ مسائل میں الجھ کر خوشگوار موسم کا مزہ کیوں کِرکرا کیا جائے؟
تیز آندھی شہریوں کے لیے ایک حد تک باعثِ زحمت تو ہوتی ہی ہے لیکن اس کے بعد شہری اسے رحمت سمجھ کر غموں اور روز مرہ مسائل کو بھولنے کی وسیلہ بنا لیتے ہیں اس سے جہاں وہ جسمانی طور پر تروتازہ ہوجاتے ہیں وہیں ذہنی اور نفسیاتی طور پر بھی خوشگواریت کا احساس انہیں آلیتا ہے
گھروں کی اگر بات کی جائے تو بچے اور خواتین گھروں کی چھتوں پر نمودار ہوتی ہیں اور تیز ہوا کے جھونکوں سے لطف اندوز ہوتی ہیں تاکہ دن بھر کی تھکاوٹ اتاری جا سکے اور گھروں میں مُقید رہنے سے جو گھٹن سی طاری ہوتی ہے اسے بھی دور کیا جا سکے
بچے تیز ہوا کے جھونکوں کو پکڑنے کی ناکام. کوشش کرتے ہیں اور ہوا کے تھپیڑے جب ان کے ننھے رخساروں کو چھو کر گزرتے ہیں تو وہ خوشی سے جھومتے چیختے اور ایک دوسرے کو پکڑنے کی خاطر ان کے پیچھے بھاگ کر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہیں یہ وہ مواقع ہوتے ہیں جنہیں بچے تادیر یاد رکھتے ہیں اور بڑے ہونے پر بھی ایک دوسرے کے ساتھ بچپن کی ان یادوں کا ذکر کر کے لطف اندوز ہوتے ہیں
ضلع سرگودھا کے 100 سے زائد دیہات نچلے درجے کے سیلاب سے متاثر حکام بے خبر متاثرین کی دھائی
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )ضلع سرگودھا کے 100 سے زائد دیہات نچلے درجے کے سیلاب سے متاثر حکام بے خبر متاثرین کی دھائی
تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں سے دریائے جہلم میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے جس سے سرگودہا کی تحصیل بھیرہ تحصیل شاہ پور تحصیل سلانوالی کے 100 سے زائد دیہات زیر آب آ گئے ہیں یہ پانی جھاوریاں کے علاقے سے تین دن سے داخل ہو چکا ہے جس سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں مکانات گر رہے ہیں علاقہ مکین نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں مگر حکام بالا اس سے بے خبر ہیں علاقہ مکینوں کی اپیل ہے کہ یہاں جلد سے جلد امدادی کاروائیاں کی جائیں اور وزیر اعظم پاکستا ن فوری نوٹس لیتے ہوئے ہونے والے نقصان کا ازالہ کریں
گجرات میں تیز ہواؤں کے بعد بارش، شہری خوش
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) گجرات اور گردو نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ، گرمی کا زور ٹوٹ گیا لوگوں نے سکھ کا سانس لیا، تفصیلات کے مطابق آج بروز اتوار دوپہر ایک بج کر پندرہ منٹ کے قریب تیز ہواؤں کے ساتھ بارش شروع ہو گئی اس کے ساتھ ہی گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور گرمی سے مرجھائے ہوئے چہرے کھل اٹھے اور نوجوان موٹرسائیکل پر سڑکوں پر آ گئے اور بارش کا مزہ لیا

گلیشئر ختم ہو رہے ہیں
یونیورسٹی آف الاسکا‘ میں قائم ’فیئربینکس جیو فزیکل انسٹی ٹیوٹ‘ میں تحقیق سے وابستہ معاون پروفیسر، اور مطالعاتی رپورٹ کی سربراہ، اینڈی ایشوینڈن نے کہا ہے کہ اگر کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس اسی طرح خارج ہوتی رہی تو آئندہ ہزاروں سالوں میں گرین لینڈ کی سات گز چوڑی تہہ مکمل طور پر پگھل جائے گی ۔ جس کے برے اثرات سمندروں کے ساتھ ساتھ انسانوں پربھی پڑے گے ۔
یہ انکشاف دنیا بھر میں سطح سمندر کے بارے میں ہونے والی مطالعاتی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔اس مطالعاتی رپورٹ میں ناسا سے حاصل کردہ ’آئس برج‘ کی فضائی رپورٹ استعمال کی گئی ہے۔ یہ رپورٹ ’سائنس ایڈوانسز‘ میگزین میں شائع ہوئی ہے۔
ناسا کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال رہی تو آٸیندہ 200 سال میں برف کی چالیس فیصد طے پگھل چکی ہوگی ۔
رپوٹ کے مطابق گذشتہ دو عشروں میں سمندری پانی کافی گرم ہو چکا ہے جس کی وجہ سے یہ برف پگھلتی دکھائی دے رہی ہے ۔ برف پگھلنے کے نتیجے میں گلیشیر کو روکنے والی راہیں ختم ہوتی جارہی ہیں اور گلیشٸیرز کے لیے راستے کھلتے جارہے ہیں ۔
ان حقائق سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر موجودہ رفتار جاری رہی تو اگلے 200 برسوں کے دوران، عالمی سطح سمندر میں 48 سے 160 سینٹی میٹر (19سے 63 انچ) پانی کی سطح کا اضافہ ہوگا۔
موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کی بین الحکومتی فیصلہ ساز کمیٹی نے بتایا ہے کہ عالمی ماحولیاتی بگاڑ سے بچنے کے لیے جلدی اصلاح کی ضرورت ہوگی۔ کمیٹی نے اس صورتحال کو سوچ سے زیادہ خطر ناک قرار دیا ہے ۔
کیا آج واقع ہی سال کا سب سے بڑا دن ہے؟
آج سال کا سب سے لمبا دن ہے جبکہ آج چھوٹی رات ہوگی۔ کل یعنی 22 جون سے دن کا وقفہ کم ہونے لگے گا اور راتیں لمبی ہونا شروع ہوجائیں گی۔
دن اور رات کے اس نظام کو سائنس کی زبان میں (summer solstice) کہتے ہیں.اس نظام کے بعد دن چھوٹے ہونے لگتے ہیں اور راتیں لمبی ہونے لگتی ہیں 22اور 23ستمبر کے دن اور رات برابر ہوتے ہیں .
عجیب بات یہ ہے کہ اج کہ دنیا کے شمالی نصف کڑے(northern hemisphere) میں آج سال کا سب سے لمبا ترین دن ہے جبکہ اس کے دوسری جانب جنوبی نصف کڑے(southern hemisphere) سال کا چھوٹا دن ہے.
شمالی حصے میں واقع ملک یعنی پاکستان، بھارت، چین، روس، امریکا، کینیڈا اور برطانیہ جیسے ممالک ہیں جن میں آج سال کا طویل ترین دن ہے اس کی دوسری طرف آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں سال کا چھوٹا دن ہے جس کی وجہ وہ جنوبی حصے میں واقع ہیں.شدیدبارشوں یا دریاؤں کی طغیانی کے باعث کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت
فیصل آباد، قائمقام ڈویژنل کمشنر/ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر نے ہدایت کی ہے کہ موسم برسات کے حوالے سے ڈویژن کے چاروں اضلاع میں فلڈ کنٹرول پلان کے تحت ضروری انتظامات کو جامع انداز میں فعال رکھاجائے تاکہ شدیدبارشوں یادریاؤں کی طغیانی کے باعث کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو آپریشن میں کوئی دقت نہ ہو۔انہوں نے یہ ہدایت کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی جس میں فلڈ کنٹرول پلان کاجائزہ لیاگیا۔ایڈیشنل کمشنرز محبوب احمد،خادم حسین جیلانی،ایم ڈی واسا فقیر محمد چوہدری،اسسٹنٹ کمشنر(جنرل)مصور خاں نیازی،سی ای او فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سردار نصیر احمد کے علاوہ محکمہ انہاراوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔قائمقام ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ ارلی وارننگ سسٹم کو فعال رکھا جائے اور بارشوں کی پیش گوئی پر تمام تر وسائل کوفوری متحرک کریں۔انہوں نے ضلع جھنگ اور چنیوٹ میں سیلاب کے حوالے سے سابقہ تجربات کو مدنظررکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دریاؤں،نہروں وندی نالوں کے کناروں کو مضبوط بنانے کے ساتھ تجاوزات کو ختم اور سیلاب کی صورت میں متاثرہ علاقوں سے لوگوں کے انخلا اور ان کے جان ومال کے تحفظ کے لئے انسدادی واحتیاطی اقدامات میں کمزوری نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے ریلیف کیمپس کے قیام کے انتظامات مکمل رکھنے،ہسپتالوں میں ایمرجنسی میڈیکل سروسز فعال،وبائی امراض کے حفاظتی ٹیکے لگانے،مویشیوں کے تحفظ کے لئے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شدید بارشوں اور دریاؤں کی طغیانی کے باعث ہنگامی حالات سے احسن انداز میں نپٹنے کے لئے تمام محکموں میں باہمی رابطہ مضبوط ہونا چاہیے تاکہ امدادی سرگرمیوں میں کسی لمحہ دشواری نہ ہو۔انہوں نے واسا،میونسپل کارپوریشن،میونسپل کمیٹیزاوراریگیشن کی تمام مشینری کو ہمہ وقت فنکشنل رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی کی صورت میں ڈی واٹرنگ سیٹس سمیت دیگر مشینری آسانی سے دستیاب رہنی چاہیے۔قائمقام کمشنر نے شہرمیں برساتی نالوں کی صفائی فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ واسا کے زیراہتمام کرائسس مینجمنٹ کیمپس غیر معمولی طور پر فعال رکھنے کے علاوہ نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کے فوری اخراج،سڑکوں پر گرنے والے درختوں کو تیزرفتاری سے ہٹانے اوربلاتاخیر صفائی ستھرائی کرکے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے سلسلے میں متعلقہ محکمے کی کارکردگی مثالی ہونی چاہیے۔انہوں نے دوران بارش اور بعدازاں حفاظتی وانسدادی آپریشن کو جاری رکھنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی،پانی کے اخراج اور خوشگوار ماحول برقرار رکھنے کے لئے متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریوں کو کماحقہ پورا کریں۔

سرگودہا میں بادلوں کا راج ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار کہیں کہیں بارش
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہا میں شدید گرمی کے بعد آج موسم تبدیل ہو گیا ہے شہر میں کالے بادل چھائے ہوئے ہیں کہیں کہیں شدید آندھی کے ساتھ ساتھ بارش بھی ہوئی ہے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے پچھلے کئی روز سے سرگودہا ڈویژن میں شدید گرمی پڑتی رہی ہے بارش فصلوں کیلیے مفید ثابت ہو گی اور درجہ حرارت میں کمی واقع ہو گی

سمندری طوفان وایو شمال کے پاکستانی محفوظ رہے گا، محکمہ موسمیات
سمندری طوفان وایو شمال کے پاکستانی ساحلی پٹی سے ٹکرانے کا خطرہ نہیں، محکمہ موسمیات
تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان وایو شمال بھارتی گجرات کی جانب بڑھ رہا ہے، بھارتی ساحلی علاقے گجرات سے ٹکرانے کے بعد شدت میں کمی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کی ساحلی پٹی کو طوفان سے کوئی خطرہ نہیں۔
وایو نامی سمندری طوفان بننے کے بعد پہلے مرحلے میں ہے۔ طوفان 1150 کلو میٹر دور پاکستان کے جنوب میں موجود ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کے مطابق پاکستان کی ساحلی پٹی کو طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان شمال بھارتی گجرات کی جانب بڑھ رہا ہے۔ بھارتی گجرات سے ٹکرانے کے بعد اسکی شدت میں کمی کا امکان ہے، اگر وایو کا رخ شمال کی جانب ہی رہا تو سندھ کے جنوب اور جنوب مشرقی علاقے متاثر ہوسکتے ہیں۔ بدین، ٹھٹھہ اور دیگر ساحلی پٹی میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش بھی ہو سکتی ہے۔






