Baaghi TV

Category: موسم

  • موسمی تغیرات سے بچنے کیلئے شجر کاری ناگزیر ہے، ڈاکٹر زاہد اقبال غوری

    موسمی تغیرات سے بچنے کیلئے شجر کاری ناگزیر ہے، ڈاکٹر زاہد اقبال غوری

    سرگودھا۔ 31 جولائی (اے پی پی) غیر موافق موسمی تغیرات سے بچنے کیلئے شجر کاری ناگزیر ہے،جبکہ یہ مختلف بیماریوں کے روکنے کا بھی موجب ہے۔ پاکستان میں ٹمبر مافیا نے جنگلات اجاڑ دیئے ہیں جس کی وجہ سے موسمی تبدیلیوں کے باعث پاکستان پر مختلف موسمی اثرات مسائل کا موجب بن سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ سرکاری ملازمین کی پروموشن درخت لگانے سے مشروط کرے اور جو بھی افسر یا ملازم جتنے زیادہ درخت لگائے گا اور ان کی دیکھ بھال کریگا اسے اتنی جلدی ترقی دی جائے۔اس طرح پاکستان میں مختلف محکموں میں کام کرنیوالے لاکھوں ملازمین کروڑوں درخت لگا سکتے ہیں اور اس طرح حکومت کا بلین ٹری لگانے کا منصوبہ بھی پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا کہ درخت کٹنے کی وجہ سے موسم میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آرہی ہے جو آنیوالے دنوں میں مزید مختلف مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔

  • بارش اور پانی کی وجہ  لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے

    بارش اور پانی کی وجہ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے

    کراچی میں بارش اور پانی کی وجہ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، شہر کی صورتحال سنگین ہوگئی۔ سرجانی ٹاؤن پانی میں گھر گیا، لوگ گھروں میں محصور ہوگئے۔
    لائنز ایریا اور لیاقت آباد میں بارش ایک گھمبیر مسئلہ بن گئی، گٹر ابل گئے، ہر گلی نالے کا منظر پیش کرنے لگی، اس تبدیلی نے مایوسی کے سوا کچھ نہ دیا، تمام ادارے سو رہے ہیں۔ دوسری جانب سر جانی ٹاون، ناظم آباد، نارتھ کراچی، اورنگی ٹاون سمیت کئی علاقے بجلی سے محروم ہیں۔
    بارش اوار پانی کی وجہ سے بجلی کانظام معطل ہو کر رہ گیا ہے.اس کے علاوہ بچے آج سکول بھی نہیں جا سکے جس وجہ سے سندھ گورنمنٹ کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کرنا پڑی.

  • کراچی: بارش تورک گئی مگر فٹ پاتھوں پر بھی  پانی چڑھ گیا

    کراچی: بارش تورک گئی مگر فٹ پاتھوں پر بھی پانی چڑھ گیا

    بارش رکنے کے بعد کراچی میں جل تھل ، پانی فت پاتھوں پر چڑھ گیا

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں صبح ہونےوالی بارش کا سلسلہ تھم گیا.بارش سے فٹ پاتھوں پر پانی کھڑا ہوگیا.بارش کے بعد بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا.فیڈرل بی ایریا، ملیر سمیت کئی علاقوں میں بجلی بحال نہ ہو سکی.
    واضح رہےکہ گزشتہ روز سے کراچی میں‌بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے نظام زندگی درہم برہم ہے. سندھ میں اکثر مقامات پر جبکہ راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ،ساہیوال، فیصل آباد، ڈی جی خان، بہاولپور،کوہاٹ،مالاکنڈ، قلات، مکران ڈویژن، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

  • سندھ میں شدید بارشیں، 30 جولائی کو صوبے بھر کے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

    سندھ میں شدید بارشیں، 30 جولائی کو صوبے بھر کے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت نے مسلسل بارشوں کے باعث 30 جولائی کو صوبے بھر میں نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے یہ اعلان حالیہ بارشوں کے پیش نظر کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے والدین، اساتذہ اور طلبہ کو سکول پہنچنے میں مشکلات ہونگی، اس لیے ان کی سہولیات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔ سیکریٹری تعلیم قاضی شاہد پرویز نے تعلیمی اداروں میں 30 جولائی کی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
    واضح رہے کہ کراچی بھی بارشوں کی وجہ سے ڈوبا ہوا ہے. گورنرہاؤس کے قریب پانی میں پھنسی گاڑیوں کو نکالا جا رہا ہے، گورنرہاؤس اوراطراف کی سڑکوں پرپانی جمع ہونےسےشہریوں کومشکلات کاسامنا ہے، میئروسیم اختر نے گورنرسندھ کےساتھ شہرکےمختلف علاقوں کادورہ کیا ہے،

    میئرکےاپنےعلاقےجمشیدٹاؤن میں گٹراُبل پڑے ہیں، پی ای سی ایچ ایس بلاک6میں سیوریج اوربارش کاپانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے، سیوریج کابوسیدہ نظام،وسیم اخترکےعلاقےکی گلیاں تالاب کےمناظرپیش کرنےلگیں،

  • خیبر پختونخوا حکومت نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایپ متعارف کرا دی

    خیبر پختونخوا حکومت نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایپ متعارف کرا دی

    خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے بالائی علاقوں میں تباہی مچا دی، صوبائی حکومت نے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے موبائل ایپ متعارف کروا دی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں حالیہ موسلا دھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایات پر ایمرجنسی الرٹ پی ڈی ایم اے کے نام سے موبائل ایپ تیار کی گئی ہے، موبائل ایپ پر موسمی صورت حال، خبرداری، حادثات اور قدرتی آفات سے متعلق نقشے اور امدادی کاروائیوں کی تازہ ترین معلومات دستیاب ہوں گی۔

    صوبائی محکمہ ریلیف کے مطابق ایمرجنسی الرٹ سے متعلق ایپ پی ڈی ایم اے کی تیار کردہ ایپ کو پلے سٹور سے با آسانی ڈائون لوڈ کیا جا سکتا ہے، معلومات اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دی گئی ہیں۔ شہریوں نے الرٹ سروس متعارف کروانے کے اقدام کو سراہا۔

  • لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش، نشیبی علاقوں میں پانی ہی پانی

    لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش، نشیبی علاقوں میں پانی ہی پانی

    ساون کی جھڑی پھر لگ گئی اور بارشون کا سلسلہ جاری ، لاہور، قصور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے حبس میں کمی آگئی۔ نشیبی علاقوں میں پانی ہی پانی جبکہ بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ لیسکو کا سسٹم بھی بیٹھ گیا جس سے کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔ قصور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی ابرم کرم برسا جس سے موسم تبدیل ہوگیا، شہریوں کے چہرے کھل اٹھے، بعض علاقوں میں سڑکیں تالاب بن گئیں۔

    موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور ڈویژن سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر مزید بارش کا امکان ہے۔ پشاور، مردان، ہزارہ، ڈی آئی خان، کوہاٹ، بنوں سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔

  • سرگودہا میں گرج چمک کے ساتھ بارش،ابر کرم کھل کے برس پڑا

    سرگودہا میں گرج چمک کے ساتھ بارش،ابر کرم کھل کے برس پڑا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودہا میں آج صبح سویرے گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی صبح سے گہرے اور کالے بادلوں کا راج ہے ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے ابر کرم کے برستے ہی بچے بوڑھے سب سڑکوں پر نکل آئے اور بارش میں نہاتے رہے بارش سے سرسبز درخت دھل کر نکھر گئے گزشتہ روز خبس اور شدید گرمی سے سب کا برا حال تھا اور انسانوں کے ساتھ ہی جانور بھی نڈھال تھے کسانوں کا کہنا ہے کہ بارش کے برسنے سے فصلوں پر اچھا اثر پڑے گا چاول ک فصل کو پانی کی شدید ضرورت ہوتی ہے یاد رہے کہ شدید سیلابی صورتحال اور بارشوں کے باوجود سرگودہا میں فصلوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے

  • موسم برسات میں گیسٹرو سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد کی ہدایت

    فیصل آباد (اے پی پی)محکمہ صحت نے موسم برسات کے دوران گیسٹرو (اسہال)، ہیضہ، یرقان جیسی مہلک امراض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے عوام الناس سے فوری طور پر احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر فیصل آباد ڈویژن کے ترجمان نے کہا کہ بارشوں کے دوران پانی کو اچھی طر ح ابال کر پینے کیلئے استعمال کیا جائے، کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ صابن سے اچھی طرح دھو لئے جائیں، کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر رکھا جائے، باسی و گلے سڑے اور کچے پھل و سبزیاں، کھلے مشروبات، رنگ دار گولے و قلفی اور دیگر غیر معیاری بازاری اشیاء کھانے سے گریز کیا جائے اور گھر کے اندرونی و بیرونی ماحول کو صاف ستھرا رکھاجائے۔ انہوں نے کہا کہ اسہال کی صورت میں نمکو ل کا کثرت سے استعمال کیا جائے، دستوں کی صورت میں نرم غذا کھانے، پینے والی اشیاء کے زیادہ استعمال سمیت فوری طور پرقریبی ماہر طب و کوالیفائیڈ میڈیکل افسر سے رابطہ کیا جائے تاکہ کسی ناگہانی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

  • پاکستان میں‌سیلاب کا خطرہ ، وہ کیوں ؟ جانیئے اس رپورٹ میں‌

    پاکستان میں‌سیلاب کا خطرہ ، وہ کیوں ؟ جانیئے اس رپورٹ میں‌

    اسلام آباد : پاکستان میں مون سون کی بارشوں کا بہت بڑے پیمانے پر برسنے کی وجہ سے پاکستان میں سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، یہ سسٹم 24 جولائی کی شام بالائی علاقوں سے ٹکرانے کا امکان ہے۔

    پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے متعلق باخبر رکھنے والے ادارے فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے نیا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون کے نئے سسٹم کے نتیجے میں 25 سے 27 جولائی کے درمیان بڑے دریاؤں میں کہیں اونچے اور کہیں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آنے کا خدشہ ہے، برساتی نالوں میں طغیانی آ سکتی ہے جبکہ نشیبی علاقے زیرِ آب آ سکتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان میں یہ سسٹم 24 جولائی کی شام بڑے دریاؤں پر بھی اثر انداز ہو گا، جس کے بعد ان دریاؤں میں 25 سے 27 جولائی کے درمیان اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق منگلا کے بالائی حصے پر اونچے سے انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آنے کا امکان ہے، ان علاقوں میں انتہائی غیر معمولی صورت حال کا سامنا ہو سکتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کا کہنا ہے کہ دریائے چناب میں مرالہ اور زیریں علاقوں میں اونچے سے انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آ سکتا ہے۔

    دریائے سندھ میں بھی تربیلا کے مقام پر درمیانے اور اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ منڈلانے لگا ہے، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر درمیانے اور اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔

    فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کا مزید کہنا ہے کہ برساتی نالوں میں بھی پانی کی سطح اونچے درجے سے تجاوز کر سکتی ہے، برساتی نالے بین، بسنتر، کیتھر، ڈیک، پلکھو، ایک اور بھمبھر میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان میں موسم کی بدلتی ہوئی صورت حال اور بارشوں اور دریاوں کے پانی سے سیلاب کے خطرے کی وجہ سے فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے تمام متعلقہ اداروں سے کہا ہے کہ وہ سیلابی صورت حال سے باخبر رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    ۔

  • موسم کی بدلتی صورت حال جانیئے باغی ٹی وی سے

    موسم کی بدلتی صورت حال جانیئے باغی ٹی وی سے

    اسلام آباد: مون سون زوروں پر، ملک بھر میں‌بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ، محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعہ کے روز گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اور کشمیر میں اکثر مقامات جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال بہاولپور، ڈی جی خان، ژوب، سبی، قلات، نصیرآباد ڈویژن، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بھی کہیں کہیں تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.

    باغی ٹی وی کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق آج اس دوران گوجرانوالہ، لاہور ، راولپنڈی، ڈی جی خان، ساہیوال ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر شدید بارش کا بھی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے کل بروز ہفتہ کے دن کے موسم کی کیفیت سے بھی آگاہ کردیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ ہفتہ کے روزکشمیر، بالائی خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان ڈویژن)، شمال مشرقی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن) اور اسلام آباد میں اکثر مقامات جبکہ کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، ژوب، سبی، قلات، نصیرآباد ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر شدید بارش کا بھی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیا ت کی رپورٹ کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث مقامی دریاوٰں برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔ تیز بارشوں کے باعث ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔ اس دوران لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور ڈویژن کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خدشہ ہے۔تمام متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے ملک بھر سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کی تفصیلات کچھ اس طرح بیان کی ہیں.راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، ژوب، بہاولپور، ڈی جی خان، ساہیوال، کراچی ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواوٗں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران چند مقامت پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔

    ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: بہاولنگر97، لاہور (ائیرپورٹ51، سٹی40)، اسلام آباد (گولڑہ44، بوکرہ25، سیدپور17، ائیرپورت10، زیروپوائینٹ03)، قصور، گجرات28، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راولپنڈی19، ڈی جی خان14، ناروال، لیہ11، حافظ آباد09، سیالکوٹ (کینٹ09، ائیرپورٹ07)، چکوال08، ساہیوال06، منگلا05، جہلم04، اٹک، مندی بہاوٗالدین، گوجرانوالہ03، کوٹ ادو02، مری، سرگودھا، جھنگ، اوکاڑہ01، خیبرپختونخوا: پاراچنار70، مالم جبہ16، بالاکوٹ07، دیر06، کالام04، سیدوشریف02، بلوچستان: ژوب21، کشمیر: مظفرآباد(ائیرپورٹ18، سٹی12)، گڑھی دوپٹہ10، کوٹلی08 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔