فیصل آباد (اے پی پی)محکمہ صحت نے موسم برسات کے دوران گیسٹرو (اسہال)، ہیضہ، یرقان جیسی مہلک امراض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے عوام الناس سے فوری طور پر احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر فیصل آباد ڈویژن کے ترجمان نے کہا کہ بارشوں کے دوران پانی کو اچھی طر ح ابال کر پینے کیلئے استعمال کیا جائے، کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ صابن سے اچھی طرح دھو لئے جائیں، کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر رکھا جائے، باسی و گلے سڑے اور کچے پھل و سبزیاں، کھلے مشروبات، رنگ دار گولے و قلفی اور دیگر غیر معیاری بازاری اشیاء کھانے سے گریز کیا جائے اور گھر کے اندرونی و بیرونی ماحول کو صاف ستھرا رکھاجائے۔ انہوں نے کہا کہ اسہال کی صورت میں نمکو ل کا کثرت سے استعمال کیا جائے، دستوں کی صورت میں نرم غذا کھانے، پینے والی اشیاء کے زیادہ استعمال سمیت فوری طور پرقریبی ماہر طب و کوالیفائیڈ میڈیکل افسر سے رابطہ کیا جائے تاکہ کسی ناگہانی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Category: موسم
-

پاکستان میںسیلاب کا خطرہ ، وہ کیوں ؟ جانیئے اس رپورٹ میں
اسلام آباد : پاکستان میں مون سون کی بارشوں کا بہت بڑے پیمانے پر برسنے کی وجہ سے پاکستان میں سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، یہ سسٹم 24 جولائی کی شام بالائی علاقوں سے ٹکرانے کا امکان ہے۔
پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے متعلق باخبر رکھنے والے ادارے فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے نیا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون کے نئے سسٹم کے نتیجے میں 25 سے 27 جولائی کے درمیان بڑے دریاؤں میں کہیں اونچے اور کہیں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آنے کا خدشہ ہے، برساتی نالوں میں طغیانی آ سکتی ہے جبکہ نشیبی علاقے زیرِ آب آ سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں یہ سسٹم 24 جولائی کی شام بڑے دریاؤں پر بھی اثر انداز ہو گا، جس کے بعد ان دریاؤں میں 25 سے 27 جولائی کے درمیان اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق منگلا کے بالائی حصے پر اونچے سے انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آنے کا امکان ہے، ان علاقوں میں انتہائی غیر معمولی صورت حال کا سامنا ہو سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کا کہنا ہے کہ دریائے چناب میں مرالہ اور زیریں علاقوں میں اونچے سے انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آ سکتا ہے۔
دریائے سندھ میں بھی تربیلا کے مقام پر درمیانے اور اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ منڈلانے لگا ہے، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر درمیانے اور اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کا مزید کہنا ہے کہ برساتی نالوں میں بھی پانی کی سطح اونچے درجے سے تجاوز کر سکتی ہے، برساتی نالے بین، بسنتر، کیتھر، ڈیک، پلکھو، ایک اور بھمبھر میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں موسم کی بدلتی ہوئی صورت حال اور بارشوں اور دریاوں کے پانی سے سیلاب کے خطرے کی وجہ سے فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے تمام متعلقہ اداروں سے کہا ہے کہ وہ سیلابی صورت حال سے باخبر رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
۔
-

موسم کی بدلتی صورت حال جانیئے باغی ٹی وی سے
اسلام آباد: مون سون زوروں پر، ملک بھر میںبارشوں کا نیا سلسلہ شروع ، محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعہ کے روز گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اور کشمیر میں اکثر مقامات جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال بہاولپور، ڈی جی خان، ژوب، سبی، قلات، نصیرآباد ڈویژن، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بھی کہیں کہیں تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.
باغی ٹی وی کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق آج اس دوران گوجرانوالہ، لاہور ، راولپنڈی، ڈی جی خان، ساہیوال ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر شدید بارش کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کل بروز ہفتہ کے دن کے موسم کی کیفیت سے بھی آگاہ کردیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ ہفتہ کے روزکشمیر، بالائی خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان ڈویژن)، شمال مشرقی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن) اور اسلام آباد میں اکثر مقامات جبکہ کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، ژوب، سبی، قلات، نصیرآباد ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر شدید بارش کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیا ت کی رپورٹ کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث مقامی دریاوٰں برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔ تیز بارشوں کے باعث ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔ اس دوران لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور ڈویژن کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خدشہ ہے۔تمام متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے ملک بھر سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کی تفصیلات کچھ اس طرح بیان کی ہیں.راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، ژوب، بہاولپور، ڈی جی خان، ساہیوال، کراچی ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواوٗں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران چند مقامت پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: بہاولنگر97، لاہور (ائیرپورٹ51، سٹی40)، اسلام آباد (گولڑہ44، بوکرہ25، سیدپور17، ائیرپورت10، زیروپوائینٹ03)، قصور، گجرات28، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راولپنڈی19، ڈی جی خان14، ناروال، لیہ11، حافظ آباد09، سیالکوٹ (کینٹ09، ائیرپورٹ07)، چکوال08، ساہیوال06، منگلا05، جہلم04، اٹک، مندی بہاوٗالدین، گوجرانوالہ03، کوٹ ادو02، مری، سرگودھا، جھنگ، اوکاڑہ01، خیبرپختونخوا: پاراچنار70، مالم جبہ16، بالاکوٹ07، دیر06، کالام04، سیدوشریف02، بلوچستان: ژوب21، کشمیر: مظفرآباد(ائیرپورٹ18، سٹی12)، گڑھی دوپٹہ10، کوٹلی08 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ -

مون سون نے تباہی مچا دی مختلف علاقوں سیلاب ، حادثات سے 55 جاں بحق
ملک بھر میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے تباہی جاری ہے، اب تک مختلف حادثات کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد پچپن سے تجاوز کر گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے وفاقی ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 55 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 51 زخمی ہو گئے ہیں۔
گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے پی ڈبلیو ڈی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، گھر کی بیسمنٹ میں بارش کا پانی بھرنے سے 7 افراد ڈوب گئے جبکہ 30 سالہ سحرش اور اس کا ایک سالہ بیٹا شایان جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے 5 افرادکو بچا لیا، جبکہ لاشوں کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ایک اور واقع میں آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے وکیل عمران کیانی سواں کے قریب برساتی نالے میں پھنسی اپنی گاڑی نکالتے ہوئے بہہ گئے۔
ناران میں سیلابی نالے میں دو افراد بہہ گئے جن کی تلاش تاحال جاری ہے۔
اتوار سے مون سون کے بادل کراچی کا رخ کریں گے، شہر قائد سمیت سندھ اور بلوچستان میں بارشیں ہوں گی۔
اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی آزاد کشمیر نے شدید بارشوں کا ہائی الرٹ جاری کیا ہے ۔
قلات، سبی اور ژوب ڈویژن میں مقامی دریاوٰں اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب بھارت آبی جارحیت سے باز نہ آیا ، دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا جس سے اونچے درجے کا سیلاب آ گیا، دریائے جہلم میں بھی منگلا کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
-

بالاکوٹ میں لینڈ سلائیڈنگ، نالوں میں طغیانی، ہزاروں سیاح محصور
بالاکوٹ کے علاقے جلکھڈ میں لینڈ سلائیڈ نگ اور نالوں میں طغیانی سے ہزاروں سیاح پھنس گئے، جنہں غذائی قلت کا سامنا ہے، گاڑیوں میں پٹرول بھی کم رہ گیا۔
تفصیلات کے مطابق بالا کوٹ کے علاقے ناران اور جل کھڈ میں لینڈسلائیڈ نگ ہوئی اور نالوں میں طغیانی بھی آگئی جس سے سڑک پر پانی آگیا اور سیاحوں کی بڑی تعداد پھنس گئی۔ رات سے صبح ہوگئی لیکن معاملہ جوں کا توں ہے۔
ناران روڈ پر سیاحوں کو پھنسے کئی گھنٹے ہوگئے انہیں غذائی قلت کا سامنا ہے، گاڑیوں میں پٹرول بھی کم رہ گیا۔ سیاحوں نے اپیل کی ہے کہ ان کی مدد کی جائے۔ پانی کی رفتار تیز ہونے کے باعث امدادی کاموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ڈی سی مانسہرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہراہ کو بھاری مشینری کی مدد سے آج شام 4 بجے کے بعد کھول دیا جائے گا، سیاح بابو سر ٹاپ سے چلاس کوہستان روڈ آمد و رفت کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔مانسہرہ کے تفریحی مقام جل کھڈ اور بڑوئی کے درمیان گزشتہ دوپہر کو شدید بارش اور کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے برساتی نالوں میں طغیانی آ گئی اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے شاہراہ 8 مقامات پر بند ہو گئی جس کی وجہ سے گلگت آنے جانے والے سیکڑوں مسافر اور سیاح مختلف مقامات پر پھنس گئے۔
شاہراہ کھولنے کے لیے این ایچ اے کی بھاری مشینری موقع پر موجود ہے، رات کو اندھیرے کے باعث امدادی کام کو روک دیا گیا تھا جبکہ مسلسل لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مسافروں نے رات مقامی ہوٹلوں، گاڑیوں اور کھلے آسمان تلے گزاری۔
اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ نے بتایا کہ جل کھڈ اور بوڑاوئی کے درمیان شاہراہ کاغان پر ہر 2 کلومیٹر کے فاصلے سے 8 مقامات پر بھاری لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔ انہوں نے ریسکیو کیلئے خیبر پختونخوا حکومت سے ہیلی کاپٹر دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
-

پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور بارش
پنجاب کے مختلف علاقوں گوجرہ، میاں چنوں، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بورے والا، راجن پور اور جہانیاں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بارش کے باعث موسم خوش گوار ہوگیا،تاہم بارش کے ساتھ ہی کئی فیڈرز ٹرپ کرگئے جس وجہ سےمتعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں موسلادھار بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں، نشیبی علاقے زیرآب آگئے، جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرناپڑا۔ادھر لاہور کے علاقے مغلپورہ میں گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ سات شدید زخمی ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا.
ریسکیو حکام کے مطابق گھر بوسیدہ تھا، شہر میں طوفانی بارشوں کے باعث گھر کی چھت اچانک گرنے سے گھر کے دس افراد ملبے کے نیچے دب گئے، ریسکیو ٹیم نے پہنچ کر لاشوں و زخمیوں کو نکالا، اور ہسپتال منتقل کیا.
ادھر اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بارش ہوئی۔اسلام آباد کے ایک گھر کی بیسمنٹ میں پانی بھر جانے سے خاتون اور بچہ جاں بحق جبکہ 6 افراد بے ہوش ہو گئے۔
-

سرگودھا، ٹھنڈی ہواؤں سے حبس اور گرمی کی شدت میں نمایاں کمی
سرگودھا۔25جولائی(اے پی پی)سرگودھا اور گردونواح میں جمعرات کی صبح چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں سے حبس اور گرمی کی شدت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ بدھ اور جمعرات کی رات شدید حبس اور گرمی کی وجہ سے لوگوں کا برا حال تھا۔تاہم جمعرات کی صبح گردونواح میں ہونے والی بارش سے سرگودھا میں صبح کے اوقات میں ٹھنڈی ہواء نے موسم کو انتہائی خوشگوار بنادیا۔
-

سیالکوٹ بارش کے باعث موسم خوشگوارہونے کے ساتھ سیلاب کا خطرہ بھی بھر گیا
سیالکوٹ نمائندہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں صبح سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز بھی شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر اس وقت پانی کی آمد 87 ہزار 282کیوسک ریکارڈ کی جا رہی ہے جبکہ اخراج 56 ہزار 82 کیوسک ہے اور مناور توی میں 1652 کیوسک اور جموں توی میں پانی کی آمد 4ہزار 85 کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے جبکہ نہر مرالہ راوی لنک کو 20 ہزار کیوسک اور نہر اپرچناب کو 11 ہزار دو سو کیوسک پانئ فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کہیں بھی حفاظتی اقدامات نہ کئے گئے ہیں اور نہ ہی ممکنہ سیلاب کے خطرہ کے پیش نظر ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں ،دریائے جموں توی میں بھی پانی کی آمد میں اضافہ ہو رہا ہے ممکنہ سیلاب آنے سے بجوات کے 80 سے زائد دیہات کا شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہو سکتا ہے
-

سیلابی صورتحال ،کمشنر کی پی ڈی ایم اے کو الرٹ رہنے کی ہدایت
سرگودھا ڈویژن میں آج سے بارشوں کا امکان،کمشنر کی پی ڈی ایم اے کو الرٹ رہنے کی ہدایت
سرگودھا۔24جولائی(اے پی پی)کمشنر سرگودہا ڈویژن ظفر اقبال شیخ نے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے پیش ِنظر چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اور پی ڈی ایم اے کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ 25 سے 27 جولائی تک متوقع شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اپنی تمام تر تیاریاں مکمل رکھیں اور تمام ادارے آپس میں قریبی روابط کو فروغ دیں۔ بلدیاتی ادارے اور ریسکیو 1122 اپنے پاس موجود پانی کے اخراج کے آلات‘ مشینیں‘ سیلابی علاقوں سے متاثرہ افراد کو نکالنے کے انتظامات اور کسی بھی نا گہانی حالت سے نبردآزما ہونے کیلئے انتظامات مکمل رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ بارشوں کی شدت کی صورت میں سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع میں سے گزرنے والے دریاؤں میں طغیانی کے خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا جبکہ گرمی کی شدت بڑھنے کی صورت میں پہاڑوں پر برف پگھلنے سے بھی سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو نشیبی علاقوں میں بسنے والے افراد کو سیلاب کی صورتحال سے بروقت آگاہ کرنے کیلئے تمام مواصلاتی ذرائع تیار رکھنے اور محکمہ ریونیو کے افسران واہلکاروں کی خدمات حاصل کرنے پر بھی زور دیا۔ -

گجرات والوں کو پچھلے 8 گھنٹے سے کس قیامت کا سامنا؟ اہم اور بڑی خبر سامنے آ گئی
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی ) گجرات میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن،شدید گرمی اور حبس کے موسم میں گزشتہ 10گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل تفصیلات کے مطابق ضلع گجرات کے اکثر علاقوں میں صبح 8 بجے سے بجلی بند ہے شدید حبس کے موسم میں بجلی کا 8 گھنٹے تک بند ہونا گیپکو گجرات کے SE,ایکسینز،اور دیگر عملہ کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کیا شہریوں کو شدید اذیت میں مبتلا کر کے ایک پریس ریلیز جاری کر دینا کافی ہے ؟گزشتہ کئی گھنٹوں سے فالٹ دور نہ ہونے سے گیپکو حکام کی نالائقی کی بھی عکاسی ہو رہی ہے یہ نالائقی گیپکو کے اعلی حکام کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے