Baaghi TV

Category: موسم

  • چین، 24 گھنٹوں کے دوران سال بھر کی اوسط بارش ریکارڈ، سڑکیں اور گھر زیر آب،19 ہزار افراد کا انخلا

    چین، 24 گھنٹوں کے دوران سال بھر کی اوسط بارش ریکارڈ، سڑکیں اور گھر زیر آب،19 ہزار افراد کا انخلا

    چین کے دارلحکومت بیجنگ میں واقع شہر باوڈنگ میں 24 گھنٹوں کے دوران سال بھر جتنی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

    چینی محکمہ موسمیات کے مطابق باوڈنگ کے ضلع یی کاؤنٹی میں 447.4 ملی میٹر بارش ہوئی، جو سالانہ اوسط بارش 500 ملی میٹر کے برابر ہے، ژوژو شہر سمیت کئی علاقوں میں سڑکیں، پل اور دیگر انفرااسٹرکچر زیر آب آ گئے، جبکہ ہزاروں افراد کو ہنگامی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

    چائنا میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن کے مطابق اب تک متاثرہ شہر کے 6171 گھروں سے 19,453 افراد کو نکالا جا چکا ہے،ماہرین موسمیات کے مطابق 2020 کے بعد سے بارشوں کی مقدار مسلسل بلند ہو رہی ہے، جو شمالی چین کے موسمیاتی پیٹرن میں واضح تبدیلی کی علامت ہے۔

    سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، 7 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق

    چینی محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کی شام سے جمعہ کی صبح تک باوڈنگ کے ضلع یی کاؤنٹی میں 447.4 ملی میٹر (17.6 انچ) بارش ہوئی، جو اس شہر کی سالانہ اوسط بارش (500 ملی میٹر) کے برابر ہے ژوژو شہر میں رات بھر 190 ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی، جس نے سڑکوں کو دریا میں تبدیل کر دیا اور کئی پل بہہ گئے یا ناقابلِ عبور ہو گئے۔

    محکمہ موسمیات نے اس بارش کو 2023 کے تباہ کن طوفان سے تشبیہ دی ہے، جس نے بیجنگ اور اطراف کے علاقوں میں غیر معمولی سیلابی صورتحال پیدا کی تھی۔ ژوژو، جو اُس وقت بھی شدید متاثر ہوا تھا، ایک بار پھر بیرونی دنیا سے کٹ گیا ہے کیونکہ اہم پل اور سڑکیں پانی میں ڈوب چکی ہیں۔

    فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان:اسرائیلی وزیر نے میکرون کی اہلیہ سے تھپڑ کھانے کی ویڈیو شئیر کردی

    ہیبی صوبہ مسلسل کئی سالوں سے معمول سے زیادہ بارشوں کی زد میں ہے۔ گزشتہ برس 640.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو تاریخی اوسط سے 26.6 فیصد زیادہ ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق 2020 کے بعد سے بارشوں کی مقدار مسلسل بلند ہو رہی ہے، جو شمالی چین کے موسمیاتی پیٹرن میں واضح تبدیلی کی علامت ہے،کچھ سائنسدان اس غیر معمولی بارش کو ماحولیاتی تبدیلی اور عالمی حدت کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔

  • محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے سے مزید بارشوں کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے سے مزید بارشوں کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کردی-

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں کم شدت کی مون سون ہوائیں داخل ہو چکی ہیں، تاہم28 جولائی سے یہ ہوائیں شدت اختیار کر سکتی ہیں 28 جولائی سے خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہےمغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں 27 سے 31 جولائی کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے بارشیں متوقع ہیں۔

    28 سے 31 جولائی کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور وزیرستان سمیت دیگر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے،پنجاب کے علاقوں راولپنڈی، مری، گلیات، لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات اور شیخوپورہ سمیت متعدد شہروں میں بارشوں کا امکان ہے۔

    پی ٹی آئی کے نوابزادہ محسن علی خان ن لیگ کو پیارے ہو گئے

    محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے شمال مشرقی اور جنوبی حصوں میں بھی 29 سے 31 جولائی کے دوران بارش کی پیشگوئی کی ہے، سندھ میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، جیکب آباد اور لاڑکانہ سمیت کئی علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے تاکہ ممکنہ اربن فلڈنگ یا لینڈ سلائیڈنگ سے بچا جا سکے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سے امریکی وفد کی ملاقات

  • پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی

    پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی

    اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں اگلے 12 سے 24گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے،جبکہ ملک بھر میں جاری مون سون کی بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان کی تفصیلات سامنے آ گئیں ہیں-

    محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں بشمول چترال، دیر، سوات، کالام، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو اور گردونواح کے علاقوں میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

    اسی طرح اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں بشمول، راولپنڈی، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، منڈی بہاالدین، گجرات، گوجرانوالہ، نارووال، حافظ آباد، چنیوٹ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن اور گردونواح میں اگلے 12 تا 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا امکان ہے، ممکنہ موسمی صورت حال کے دوران درختوں کے گرنے، بجلی کی بندش، کمزور تعمیرات کو نقصان، حد نگاہ کم ہونےکے باعث ٹریفک حادثات کا خدشہ ہے جبکہ گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے لیے گلیشیئر پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کیا گیا ہے-

    بھارت کا چینی شہریوں کو 5سال بعد سیاحتی ویزے جاری کرنے کا اعلان

    دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق ملک بھر میں بارش کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 245 افراد جاں بحق اور 602 زخمی ہوئے،پنجاب میں 26 جون سے اب تک 135 افراد جاں بحق اور 470 زخمی ہوئے، خیبر پختونخوا میں 59 جاں بحق ، 73 زخمی ، سندھ میں 24 افراد لقمہ اجل ، 40 زخمی، بلوچستان میں 16 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے اس کے علاوہ اسلام آباد میں 6 افراد ، گلگت بلتستان 3 اور آزاد کشمیر میں 2 افراد جاں بحق ہوئے بارشوں کے باعث 854 مکانات بھی منہدم ہوئے۔

    پاکستان اور سعودی عرب کا اقتصادی روابط کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ

  • ملک بھر میں بارشوں سے 221 اموات، 800 سے زائد مکانات تباہ، 200 مویشی جاں بحق

    ملک بھر میں بارشوں سے 221 اموات، 800 سے زائد مکانات تباہ، 200 مویشی جاں بحق

    این ڈی ایم اےنے ملک بھر میں حالیہ موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات کی تازہ ترین رپورٹ جاری کی ہے-

    رپورٹ کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 221 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں 804 سے زائد مکانا ت مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں طوفانی بارشوں سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے جہاں بارشوں کے نتیجے میں سب سے زیادہ 135 افراد جان بحق ہوئے، جبکہ 470 افراد زخمی ہو گئے، بارشوں سے 168 مکانات جزوی طور پر جبکہ 24 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے۔

    خیبرپختونخوا میں بارشوں کی وجہ سے 40 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 69 افراد زخمی ہوئے، صوبے میں 142 مکانات جزوی طور پر اور 78 مکانات مکمل طور پر منہدم ہوئے جبکہ سندھ میں بارشوں کے نتیجے میں 22 افراد جان بحق ہوئے اور 40 افراد زخمی ہوئے، صوبے میں 54 مکانات جزوی طور پر اور 33 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

    اسی طرح بلوچستان میں بھی بارشوں کی شدت نے 16 افراد کی جان لے لی، جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے، یہاں 56 مکانات جزوی طور پر اور 8 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے،گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں سے 3 افراد زخمی ہوئے، جب کہ یہاں 71 مکانات جزوی طور پر اور 66 مکانات مکمل طور پر منہدم ہو گئے، آزاد کشمیر میں بارشوں کے سبب 1 شخص کی جان گئی اور 6 افراد زخمی ہوئے۔ یہاں 75 مکانات جزوی طور پر اور 17 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے اسلام آباد میں بھی بارشوں کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق ہوا، جب کہ 35 مکانات جزوی طور پر اور ایک مکان مکمل طور پر منہدم ہوا۔

    این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد کی جان گئی جس میں 3 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 25 مکانات منہدم ہوئے اور 5 مویشی ہلاک ہوئے اب تک 804 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں اور 200 مویشیوں کی اموات ہوئی ہیں۔

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان

    محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان اور جنوبی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےاس دوران بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے۔

    اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، اٹک، سرگودھا، خوشاب، جہلم، گوجرنوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور منڈی بہاؤالدین میں بارش کا امکان ہے حافظ آباد، لاہور، شیخو پورہ، قصور اور گرد و نواح میں بارش ہونے کی توقع ہے جبکہ بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

    غزہ : اسرائیلی طیاروں کی خوراک کے منتظر فلسطینیوں پر بمباری ، 115 شہید،200 سے زائد زخمی

    چترال، دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، شانگلہ، سوات، مالاکنڈ، پشاور، نوشہرہ، صوابی، باجوڑ، مردان، کرم، اورکزئی، ہنگو، کوہاٹ، بنوں اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے بارکھان، سبی، کوہلو، موسیٰ خیل، لورا لائی، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، ژوب، کوئٹہ، مستونگ، زیارت، قلات، خضدار، آواران، لسبیلہ اور گرد و نواح میں بارش ہونے کا امکان ہے کراچی، ٹھٹھہ، حیدر آباد، میر پور خاص، مٹھی، تھر پارکر، بدین، عمر کوٹ، میرپور خاص، سکھر، کشمور، شکار پور، جیکب آباد، لاڑکانہ، نوشہرو فیروز، دادو اور شہید بینظیر آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

    دوسری جانب 25 جولائی تک بارشوں کے باعث ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہےراولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی میں بارشیں متوقع ہیں،بالائی علاقوں میں بارش کے باعث پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے، خیبرپختونخوا کے بالائی اور میدانی علاقو ں میں وقفے وقفے سے بارشیں ہونے کا امکان ہے، بارش کے باعث دریائے کابل، سوات، کالپنی نالہ اور بارہ نالہ میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

    2006ممبئی ٹرین دھماکے:ممبئی ہائی کورٹ نےتمام بے گناہ 12 مسلمانوں کو بری کر دیا

    این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کی توقع ہے لاہور، راولپنڈی، ملتان اور دیگر علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر اور ملتان میں بھی بارشوں کا امکان ہے پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے، پنجاب بھر کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

  • ملک میں مزید بارشوں کا امکان ،  الرٹ جاری،راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیئے گئے

    ملک میں مزید بارشوں کا امکان ، الرٹ جاری،راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیئے گئے

    محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے-

    محکمہ موسمیات نے 25 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہےجس پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے خدشے پر الرٹ جاری کر دیا ہے،راولپنڈی اور اسلام آباد ، خیبر پختونخوا ، سندھ اور بلوچستان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں نشیبی علاقوں کے زیرِ آب آنے کا خطرہ ہے،خیبر پختونخوا میں دریائے کابل، سوات، پنجکوڑہ، کالپنی نالہ اور بارہ نالہ میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس کے باعث قریبی آبادیوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ پیشگی حفاظتی اقدامات مکمل کیے جائیں، عوام سے غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

    بھارت کا ایک اور سیاسی رنگ، شاہد آفریدی کی موجودگی پر میچ کھیلنے سے انکار کی دھمکی

    دوسری جانب راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد اسپل ویز کھول دیے گئےانتظامیہ کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب پہنچنے پر سائرن بجائےگئے،راول ڈیم میں پانی کی سطح 1749 فٹ تک پہنچ گئی تھی جبکہ ڈیم میں پانی کی سطح کی حد 1752 فٹ ہے راول ڈیم میں پانی کی سطح کو 1746 فٹ تک برقرار رکھا جائےگا،اس کے علاوہ راول ڈیم کے قریبی علاقوں کے مکینوں کو احتیاط کی ہدایت کر دی گئی ہے اور عوام کو ڈیم سے دور رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

    سینیٹ انتخابات: ناراض امیدواروں کی ضد سے ہارس ٹریڈنگ کا خدشہ بڑھ گیا

  • مریم نواز کا دورہ چکوال :جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کو امداد دینے کا اعلان

    مریم نواز کا دورہ چکوال :جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کو امداد دینے کا اعلان

    چکوال: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حالیہ بارشوں کے دوران جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کو امداد دینے کا اعلان کر دیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چکوال میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا انہوں نے بارش کے دوران جاں بحق افراد کے ورثا کو 10، 10 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 5، 5 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا،مریم نواز نے تمام رابطہ پلوں کی بحالی اور جہلم روڈ پر اسٹیل پل بنانے کی ہدایت کر دی۔

    رکن صوبائی اسمبلی چوہدری سلطان حیدر نے کہا کہ میرے حلقہ میں سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ اور متاثرین کے نقصان کے ازالہ کے لیے اقدامات کیے جائیں،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نےسلطان حیدر علی کی درخواست پر نقصانات کا تخمینہ لگانےکی ہدایت کر دی،مريم نواز نےڈی سی آفس چکوال میں بریفنگ کے دوران بارش میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لیے فنڈز کی منظوری دی۔

    ٹیم میں ویسے ہی کھلاڑی موجود ہیں جیسی کرکٹ ہم کھیلنا چاہتے ہیں،سلمان علی آغا

    واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں نے تباہی مچائی ہوئی ہے، چکوال میں 450 ملی میٹر بارش کے بعد32 سڑکیں مکمل تباہ ہوگئیں اور سیلابی ریلے رابطہ پل بہا لے گئےچکوال میں سڑکیں تباہ ہونے سے کئی علاقوں میں پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے تاہم بند راستے کھولنے کے لیے ہیوی مشینری پہنچا دی گئی ہے۔

    چکوال میں حالیہ بارشوں کے دوران بجلی کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے جس کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے تاہم واپڈا حکام نے علاقے میں بجلی کی بحالی کا کام شروع کردیا ہے اس کے علاوہ کلرکہار چکوال روڈ پر بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہونے والا راستہ کھول دیا گیا ہے۔

    راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

  • مون سون بارشوں کا چوتھا اسپل کل سے شروع ہو گا، پی ڈی ایم اے

    مون سون بارشوں کا چوتھا اسپل کل سے شروع ہو گا، پی ڈی ایم اے

    پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کا چوتھا اسپل کل سے شروع ہو گا۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 20 سے 25 جولائی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں اور آندھی کی پیشگوئی ہےراولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر اور ملتان میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

    پی ڈی ایم اے پنجاب کے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق صوبے بھر کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں و ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے دریائے سندھ میں تربیلا اور کالا باغ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے چشمہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

    معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر آئی ایس پی آر کی ڈاکومنٹری ریلیز

    عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ 21 جولائی سے دریائے راوی، جہلم، ستلج اور چناب کے بہاؤ میں اضافے کا پری الرٹ جاری کر دیا گیا ہے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کے باعث پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہےشہریوں سے گزارش ہے کہ موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    امریکا نے یوکرین کے صدر کو جبری ہٹانے کا فیصلہ کرلیا، امریکی صحافی کا بڑا دعویٰ

    ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ رواں سال مون سون سیزن میں مختلف حادثات میں 123 شہری جاں بحق اور 462 زخمی ہوئے اور 150 عمارتوں کو نقصان پہنچا اموات آسمانی بجلی گرنے، کرنٹ لگنے، نہاتے ہوئے ڈوبنے اور مخدوش و بوسیدہ مکانات گرنے کے باعث ہوئیں،حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق کسانوں کی فصلوں کے نقصانات کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔

    اب تک 41 انتہائی خطرناک عمارتوں کو خالی کرا کے سیل کر دیا گیا ہے،شرجیل میمن

  • ملک بھر میں مزید موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

    ملک بھر میں مزید موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے آج رات سے ملک بھر میں مزید موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کی آمد سے چاروں صوبوں میں مون سون کی مزید بارش کا امکان ہےآج رات سے 20 جولائی تک سندھ کے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، تھرپارکر، مٹھی،عمر کوٹ، میرپور خاص، ٹھٹھہ،بدین، حیدرآباد، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، کراچی، شہید بینظیر آباد، خیرپور، دادو، جیکب آباد، کشمور، سانگھڑ، سکھر، گھوٹکی اور لاڑکانہ میں بارش کا امکان ہے۔

    خیبرپختونخوا میں 20 سے 25 جولائی کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، دیر، سوات، چترال، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ بٹگرام، بونیر، کوہا ٹ، کرک، بنوں، ٹانک، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند، خیبر، وزیرستان، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، ہنگو اور کرم میں بارشوں کی توقع ہے۔

    مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری

    کشمیر میں 20 جولائی سے 25 جولائی تک بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے، نیلم ویلی، مظفر آباد، راولا کوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور خاص میں بارشیں ہونے کا امکان ہےگلگت بلتستان کے علاقوں دیامر، استور، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے اور شگھر میں 21 جولائی سے 26 جولائی تک وقفے وقفے سے بارش ہونے کا امکان ہے۔

    اسلام آباد سمیت پنجاب میں بعض مقامات پر 18 جولائی کی رات کو بارش کا امکان ہے، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار خان، کوٹ ادو اور لیہ میں 23 جولائی تک بارشیں ہونے کی توقع ہے۔

    عوام کے جان و مال کا تحفظ مریم نواز کی پہلی ترجیح ہے،عظمیٰ بخاری

    اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں 20 جولائی سے 25 جولائی کے دوران بارشیں ہونے کی توقع ہے، اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہے،18 جولائی سے 25 جولائی تک بلوچستان کے علاقوں لسبیلہ، آواران، خضدار، کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، لورالائی اور بارکھان میں بارش کا امکان ہے۔

  • ملک میں شدید بارشوں کا امکان،این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری جاری

    ملک میں شدید بارشوں کا امکان،این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری جاری

    اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث شہروں میں سیلابی صورتحال جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

    این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ پنجاب کے اضلاع بشمول لاہور، چکوال، اٹک، جہلم، خوشاب، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ، فیصل آباد،سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، قصور، شیخوپورہ اور حافظ آباد میں اگلے 12گھنٹوں میں آندھی اور طوفان سمیت شدید بارش کا امکان ہےراولپنڈی اوراسلام آباداگلے 24 سے 48 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش جاری رہنے کا امکان ہے، موسلادھار بارش کے باعث نالہ لئی میں ممکنہ طغیانی اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔

    نالہ لئی کے قریبی اور نشیبی علاقوں کے مکین خطرے کا سائرن بجنے کی صورت میں فوراً انخلاء کی تیاری رکھیں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کریں، این ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کی جانب سے بروقت اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہےتیز بہاؤ کی صورت میں ندی نالوں، پلوں اور پانی میں ڈوبی سڑکوں سے گزرنے سے گریزکریں۔

    پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

    ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر نشیبی علاقوں کے مکین قیمتی اشیاء اور مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا قبل از وقت بندوبست رکھیں حساس علاقوں کے مکین ہنگامی صورتحال کے لیے 3 سے 5 دن کی خوراک، پانی اور ادویات پر مشتمل ایمرجنسی کٹ تیار رکھیں،مقامی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے فوری نکاسی آب کے لیے ضروری مشینری اور پمپس تیار رکھیں، سیلابی علاقوں کے مکین ٹی وی اور موبائل الرٹس کے ذریعے سرکاری اعلانات اور الرٹس سے آگاہ رہیں۔

    این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائےعوام سے گزارش کی ہے کہ موسم اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے آگاہی کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے راہنمائی لیں۔

    دوسری جانب طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ڈیموں، دریاؤں، نہروں، تالابوں اور جھیلوں میں ہر قسم کی تیراکی پر پابندی عائد کر دی گئی۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج :100 انڈیکس ریکارڈ بلندی پر بند

    ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ صوبے بھر میں دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق ڈیموں، دریاؤں، نہروں، تالابوں اور جھیلوں میں ہر قسم کی تیراکی پر پابندی عائد کردی گئی نوٹیفکیشن کے تحت گلیوں، سڑکوں، کھلی جگہوں یا عوامی مقامات پر بارش کے جمع شدہ پانی میں نہانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے ڈیموں، دریاؤں، نہروں، تالابوں، جھیلوں اور ڈسٹری بیوٹریز میں بلااجازت کشتی رانی کی بھی ممانعت ہوگی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت تمام پابندیوں کا اطلاق 30 اگست تک ہوگا،پابندی موجودہ موسمی حالات کے تناظر میں قیمتی انسانی جانوں کی حفاظت کیلئے لگائی گئی ہے، مون سون میں شدید بارشوں کے دوران نشیبی علاقوں، گلیوں اور کھلی جگہوں پر بارش کے پانی کے جمع ہونے میں خاطر خواہ اضافہ ہو اہے۔

    مسلسل تیسرے روز ملک میں سونے کی قیمت میں کمی

    واضح رہے کہ پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ہے، راولپنڈی میں 15 گھنٹے میں 230 ملی میٹر بارش برسنے پر ندی نالے بپھر گئے، نالہ لئی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے پر سائرن بجادیے گئے جبکہ پاک فوج گوالمنڈی پل پہنچ گئی،چکوال میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد 423 ملی میٹر بارش برسنے پر ڈیم کا بند ٹوٹ گیا، 24 گھنٹے میں حادثات و واقعات میں درجنوں افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔