Baaghi TV

Tag: اسلامآباد

  • 9 مئی  ملزماں کے جیل ٹرائل کی منظوری

    9 مئی ملزماں کے جیل ٹرائل کی منظوری

    نگران وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی نے 9 مئی کے ملزماں کے جیل ٹرائل کی منظوری دے دی ہے جبکہ نگراں پنجاب حکومت نے 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد واقعات میں ملوث تمام ملزمان کا ٹرائل جیل میں کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور آئی جی پنجاب نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب جو جیل ٹرائل سے متعلق سمری بھجوائی تھی، جس کی منظوری دیدی گئی۔ جیل ٹرائل منظوری سیکشن 21 کی ذیلی شق ٹو بی انسداد دہشتگردی ایکٹ 1999 کے تحت دی گئی۔

    تاہم یاد رہے کہ 9 مئی کو مختلف اضلاع میں 35 کیسز درج کئے گئے تھے اور مقدمات لاہور، راولپنڈی، اٹک، سرگودھا اور فیصل آباد میں درج کئےگئے ہیں اور لاہور، راولپنڈی، سرگودھا اور فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالتیں جیل ٹرائل کریں گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    معیشت کی بحالی؛ چین کا بڑی اصلاحات کے بجائے مالیاتی طاقت کا انتخاب
    بنگلادیش کو 382 رنز کا ہدف
    ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
    جبکہ واضح رہے کہ مہینے ہفتے نگران پنجاب حکومت نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث رہنماؤں اور کارکنان کے جیل میں ٹرائل کا حکم دیا اور ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور تقریباً روزانہ کی بنیاد پر ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں پیش کرنے میں پریشانی سے بچنے کے لیے کیا گیا.

  • ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

    ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

    ڈالر مزید مہنگا ہوگیا ہے اور اس بار ڈالر میں 31 پیسے مہنگا ہوگیا ہے جبکہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے کا اضافہ ہوگیا جب کہ 100 انڈیکس300 پواٸنٹس کمی سے 50 ہزار 800 پر آگیا جبکہ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 484 پوائنٹس کا اضافہ نوٹ کیا گیا، اور تقریبا ً 6 سال کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس51 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔


    تاہم آج پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان رہا، اور 100 انڈیکس300 پواٸنٹس کمی سے 50 ہزار 800 پر آگیا جبکہ دوسری جانب روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر نے ایک پھر سے سر اٹھانا شروع کردیا ہے، اور انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ڈالر 279.25 روپے کا ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا تھا۔

    اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوگیا، اور ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281.50 روپے کا ہوگیا ہے۔ تاہم دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کی کمی ہوگئی ہے اور بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کی کمی پوگئی، اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1995 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

    تاہم سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 400 روپے اور 343 روپے کی کمی ہوگئی ہے اور قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، پشاور، اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا کم ہوکر 2 لاکھ 9 ہزار 200 روپے کا ہوگیا، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد ایک لاکھ 79 ہزار 355 روپے ہوگئی۔

  • فری لانسرز  بینک اکاؤنٹس بارے نیا فریم ورک تشکیل

    فری لانسرز بینک اکاؤنٹس بارے نیا فریم ورک تشکیل

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئی ٹی برآمدات اور متعلقہ خدمات کو پروان چڑھانے کی غرض سے آئی ٹی برآمد کنندگان کے خصوصی فارن کرنسی (ای ایس ایف سی) اکاونٹس میں برآمدی آمدن رکھنے کی حد 35 سے بڑھا کر 50 فیصد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ جبکہ اعلامیہ کے مطابق اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک یا بینکوں کی پیشگی اجازت کے بغیر برآمدکنندگان کے خصوصی فارن کرنسی اکائونٹس میں موجود رقوم کو ادائیگیوں کے لیے استعمال کی اجازت دے کر آسانی پیدا کردی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ مرکزی بینک سے پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق برآمد کنندگان کو ای ایس ایف سی اکائونٹس سے آن لائن ادائیگیوں میں مدد دینے کی خاطر بینکوں کو انہیں ڈیبٹ کارڈز کے اجرا میں سہولت دینے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔

    علاوہ ازیں فری لانسرز کو بینک اکاؤنٹس کھولنے اور انہیں اپنے فارن کرنسی اکاؤنٹس میں زیادہ رقوم رکھنے کی اجازت کے حوالے سے مزید آسانی پیدا کرنے کے لئے ایک نیا فریم ورک تشکیل دے دیا گیا ہے۔ جس کی مدد سے فری لانسرز اب کم از کم دستاویزی شرائط کے ساتھ اپنی مرضی سے ڈیجیٹل یا نارمل اکاؤنٹس کھول سکیں گے۔ پاکستانی روپے میں بنیادی اکاؤنٹ کے ساتھ ہی ان کے ای ایس ایف سی اکائونٹس کھول دیے جائیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا مختصر تحریری فیصلہ جاری
    الیکشن کی تاریخ کا اعلان بہت جلد ہوجائے گا. نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
    جعلی پاسپورٹس تحقیقات؛ حکام کی ملی بھگت کا انکشاف
    راولپنڈی پشاور کےدرمیان ریلوے کے کرائے روڈ ٹرانسپورٹ سے بھی زیادہ
    تاہم فری لانسرز اپنے ای ایس ایف سی اکاؤنٹس میں ہر ماہ 50 فیصد تک برآمدی آمدنی یا پانچ ہزار ڈالر رکھنے کے مجاز ہیں اور اسٹیٹ بینک یا بینکوں کی پیشگی اجازت کے بغیر ان اکاؤنٹس سے تمام ادائیگیاں کرسکتے ہیں۔

  • فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا مختصر تحریری فیصلہ جاری

    فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا مختصر تحریری فیصلہ جاری

    عدالت عظمیٰ نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا 6 صفحات پر مشتمل مختصر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہےجبکہ سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف درخواستیں منظور کرتے ہوئے ملٹری کورٹس میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار دے دیا ہے اور فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں5 رکنی لارجربینچ نے کی تھی اور بینچ میں جسٹس منیب اختر ، جسٹس یحیٰی آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی سمیت جسٹس عائشہ ملک شامل تھے۔

    جبکہ سویلین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل 5 رکنی بینچ نے متفقہ طور پرکالعدم قرار دیا تھا تاہم آرمی ایکٹ کے سیکشن 2 ڈی ون کو آئین سے متصادم 4 ججز نے قرار دیا ہے جب کہ جسٹس یحیٰی نے اس پر اپنی رائے محفوظ رکھی تھی جبکہ سپریم کورٹ کی جانب سے تحریری فیصلے میں کہا گیا تھا کہ چار ججز آفیشل سیکریٹ ایکٹ کا سیکشن 59(4) غیر آئینی قرار دیتے ہیں۔

    خیال رہے کہ تحریری فیصلے کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن،جسٹس منیب اختر ،جسٹس مظاہر نقوی،جسٹس عائشہ ملک نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ کاسیکشن 59(4) غیر آئینی قرار دیا جبکہ جسٹس یحیٰی آفریدی نے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی شقوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا ہے تاہم اس تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 9 اور 10مئی کے واقعات میں گرفتار افراد کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں نہیں ہوگا بلکہ ان کا ٹرائل کرمنل کورٹ یاقانون کے مطابق قائم خصوصی عدالتوں میں ہوگا۔

    واضح رہے کہ فیصلے کے مطابق 9 اور 10 مئی کے واقعات میں گرفتار افراد کے ملٹری ٹرائل کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، 9 مئی کے واقعات میں ملوث تمام افراد کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائیاں غیر قانونی قرار دی جاتی ہیں اور سپریم کورٹ کی جانب سے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ چار ججز آرمی ایکٹ کا سیکشن 59 غیر آئینی قرار دیتے ہیں، علاوہ ازیں اس تحریری فیصلے کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن،جسٹس منیب اختر ، جسٹس مظاہر نقوی،جسٹس عائشہ ملک آرمی ایکٹ کا سیکشن 59 غیر آئینی قرار دیں تھیں۔

    تاہم اس تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ 9 اور 10 مئی واقعات پر آرمی کورٹس میں چلائے گئے مقد مات غیر مؤثر قرار دیے جاتے ہیں اور کورٹ مارشل سمیت کسی قسم کی بھی کارروائی غیر مؤثر ہے جبکہ مختصر فیصلے کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر ،جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک نے شقیں غیر آئینی قرار دیں اور عام شہریوں کے ملٹری کورٹس میں ٹرائل کالعدم قرار دینے کی حد تک جسٹس یحییٰ آفریدی نے بھی فیصلے سے اتفاق کیا۔ واضح رہے کہ اٹارنی جنرل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

  • نواز  شریف نےجہانگیر ترین کا ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیا.  فیاض الحسن چوہان

    نواز شریف نےجہانگیر ترین کا ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیا. فیاض الحسن چوہان

    قائد مسلم لیگ نواز کےجہانگیر ترین کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے سوال پر استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ نواز شریف نے سربراہ آئی پی پی کا ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیااگر جہانگیرکاہیلی کاپٹر استعمال ہوا ہوتا تو اب تک سوشل میڈیا بھرا ہوا ہوتا جبکہ انہوں نے عون چودھری بارے کہا ہے کہ عون چودھری ذاتی حیثیت میں نواز شریف کیلئے گئے۔

    خیال رہے کہ نجی ٹی وی گفتگوکرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے عون چودھری کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا، ہم کسی بھی پارٹی کے دشمن نہیں ہیں، ہم نے چیئرمین پی ٹی آئی اور تحریک انصاف والی سیاست نہیں کرنی ان کا مزید کہناتھاکہ فواد چودھری اور علی زیدی آئی پی پی کا حصہ نہیں ہیں، علی زیدی چیئرمین پی ٹی آئی کی پالیسی کے حوالے سے بہت جذباتی تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پارلیمنٹ 2سے 3ماہ میں وجود میں آ جائے گی. خواجہ محمد آصف
    عون چودھری کی نواز شریف کے استقبال کرنے پر وضاحت
    ایوارڈ شوز میں‌ریما ریشم نرگس سے گانوں پر پرفارم کروانا چاہیے یاسر حسین
    علاوہ ازیں انہوں نے کہا سیاست کے اندر کوئی نو گو ایریا نہیں ہوتا، اگلے ایک ماہ میں آئی پی پی میں ایم این ایز اور ایم پی ایز کے تعداد نظر آئے گی، استحکام پاکستان پارٹی پھلتی پھولتی نظر آئے گی جبکہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پیپلز پارٹی ،ایم کیو ایم کے ساتھ ہوسکتی ہے، پی ٹی آئی 9مئی سے مبرا ہوتی ہے تو سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔

  • عون چودھری کی نواز شریف کے استقبال کرنے پر وضاحت

    عون چودھری کی نواز شریف کے استقبال کرنے پر وضاحت

    عون چوہدری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ذاتی حیثیت میں ملنے گیا تھا کیونکہ ان کے ساتھ ایک زاتی تعلق ہے جبکہ انہوں نے کہا کہ میں شہباز شریف کابینہ کا ڈیڑھ سال حصہ رہا ہوں، سیاست سے ہٹ کر انسانی رشتے بھی ہوتے ہیں لہذا اس بارے میں پارٹی لیڈر شپ کو اپنی وضاحت پیش کردی ہے۔

    جبکہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر کہا جا رہا تھا کہ نواز شریف نے جہانگیر ترین کا ہیلی کاپٹر استعمال کیا، اسلئے عون چودھری ایئر پورٹ پر تھے، عون چودھری نہ صرف نواز شریف سے ملے بلکہ انتہائی ادب و احترام کے ساتھ ہیلی کاپٹر پر بٹھایا، ویڈیو وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا پر شور برپا ہوا،تا ہم استحکام پاکستان نےعون چوہدری کے نواز شریف سے ائرپورٹ پر ملنے پر پارٹی موقف دیا تھا،استحکام پاکستان پارٹی نے عون چوہدری سے تحریری وضاحت طلب کی تھی.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایوارڈ شوز میں‌ریما ریشم نرگس سے گانوں پر پرفارم کروانا چاہیے یاسر حسین

    ترجمان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اگر عون چوہدری ذاتی حیثیت میں گئے ہیں تو اس کی فوری وضاحت کریں،پارٹی نے عون چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا،عون چوہدری کی نواز شریف سے ملاقات کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اگر عون چوہدری ذاتی حیثیت میں گئے ہیں تو اس کی فوری وضاحت کریں.

  • اردو کی معروف پاکستانی شاعرہ نرجس افروز زیدی کا جنم دن

    اردو کی معروف پاکستانی شاعرہ نرجس افروز زیدی کا جنم دن

    ہزار نام محبت میں رکھ دیے تو نے
    میں چاہتی ہوں مرے نام سے پکار مجھے

    نرجس افروز زیدی

    19 اکتوبر : یوم پیدائش
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تعارف: آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اردو کی معروف پاکستانی شاعرہ نرجس افروز زیدی صاحبہ 19 اکتوبر 1964 میں پشاور میں پیدا ہوئیں۔ مادری زبان اردو ہے ۔ وہ 6 بہنیں ہیں ۔ ان کے والد صاحب کا نام مزمل حسین زیدی والدہ محترمہ کا نام حاجرہ بی بی اور خاوند محترم کا نام محمد علی ارشد ہے۔ والد صاحب محکمہ ٹیلیفون میں ملازم تھے اور شوہر محکمہ سول ایوی ایشن میں ملازم ہیں وہ خود گھریلو خاتون ہیں ۔

    انہوں نے پشاور سے کامرس گریجویشن کیا ہے۔ شاعری انہوں نے اسکول کے زمانے سے شروع کی ۔ 1984 میں شادی ہوئی جس کے بعد وہ کراچی شفٹ ہو گئیں۔ ماشاء اللہ ان کے 3 بچے ہیں جبکہ ان کے 3 شعری مجموعے 1 ۔ نازش 2۔ ابریشم 3 . محبت آسماں ہے ” شائع ہو چکے ہیں۔ وہ حلقہ ارباب ذوق اسلام آباد کی متحرک اور فعال رکن ہیں اورآجکل کراچی میں سکونت پذیر ہیں۔

    غزل
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ترے خیال، ترے خواب، تیرے نام کے ساتھ
    بنی ہے خاک مری کتنے اہتمام کے ساتھ

    بہت سے پھول تھے اور سارے اچھے رنگوں کے
    صبا نے بھیجے تھے جو کل ترے پیام کے ساتھ

    نظر ٹھہرتی نہ تھی اس پہ اور خود پر بھی
    میں آئینے میں تھی کل ایک لالہ فام کے ساتھ

    ترے خیال سے روشن ہے سر زمین سخن
    کہ جیسے زینت شب ہو مہ تمام کے ساتھ

    پھر آ گئی ہے مرے در پہ کیا وہی دنیا؟
    میں کر کے آئی تھی رخصت جسے سلام کے ساتھ

    سنا ہے پھول جھڑے تھے جہاں ترے لب سے
    وہاں بہار اترتی ہے روز شام کے ساتھ

    خوشی کے واسطے کب کوئی دن مقرر تھا
    مگر یہ دل میں رکی ہے ترے خرام کے ساتھ

  • میرے گھر سے 40 یا 50 گز دور راکٹ آکر گرے . اختر مینگل

    میرے گھر سے 40 یا 50 گز دور راکٹ آکر گرے . اختر مینگل

    بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ اختر مینگل کا کہنا ہے کہ میرے گھر سے 40 یا 50 گز دور راکٹ آکر گرے ہیں، جو گولیاں میرے گھر پر آکر لگی ہیں وہ ہیوی مشین گن کی گولیاں ہیں، وڈھ شہر میں کافی لوگ اپنی کو خطرہ محسوس کر رہے ہیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ ہمیں حیرانگی ہے بلوچستان میں ایپکس کمیٹی کی پہلی بار میٹنگ بلائی گئی اور اس میں جو مسئلہ زیر بحث آیا وہ وڈھ کا تھا اور بلوچستان میں کئی ایسے قبائلی جھگڑے ہوچکے ہیں جن میں کئی لوگ مارے جاچکے جبکہ ابھی بھی وہ قبائلی جھگڑے جاری ہیں، لیکن وہ مسائل ایپکس کمیٹی میں زیر بحث نہیں آتے۔

    تاہم خیال رہے کہ وڈھ میں مینگل قبیلے کے دو مسلح گروپ کئی ماہ سے مورچہ بند ہیں اور اس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے تاہم بھاری ہتھیاروں سے دونوں گروپ ایک دوسرے کو نشانہ بنا رہے ہیں اور وڈھ بلوچستان کے ضلع خضدار کی ایک تحصیل ہے جو کوئٹہ شہر سے تقریباً 368 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ وڈھ میں مینگل قبیلے کے سربراہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے قائد سردار اختر جان مینگل کی آبائی رہائش گاہ ہ بھی ہے اور وڈھ میں دراصل زمین کا تنازع ہے اور کاغذات میں یہ زمین اختر مینگل کے والد عطاء اللہ مینگل اور ان کے خاندان کے نام پر ہے۔ تاہم میر شفیق مینگل اور ان کے قبائل نے وہاں مبینہ طور پر قبضہ کر رکھا ہے۔

    اختر مینگل نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی ایپکس کمیٹی نے وہی فیصلہ کیا جو دوسرے فریق کی ڈیمانڈز تھیں، میاں شہباز شریف کی بھی جب حکومت تھی، تب ہم ان سے ملے تھے تو وہ یہی کہتے تھے کہ فلانی جگہیں مورچے آپ لوگ خالی کریں، اُس (فریق) کے جو لوگ ہوں گے وہاں پر بیٹھے رہیں گے.
    جناح ہائوس حملہ کیس، خدیجہ شاہ سمیت 6 ملزمان کی ضمانت منظور
    کسان، مزدور اور قوم پیپلزپارٹی سے امیدیں لگائے بیٹھی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری
    نواز شریف کو تقریر کا موقع تو مل جائے گا مگر جیل جانا ہو گا۔ راجہ عامر عباس
    دوسری جانب شفیق مینگل نے کچھ عرصہ قبل صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ اختر مینگل نے ان کی آبائی جائیدادوں، دکانوں اور ہوٹلوں پر قبضہ کر رکھا ہے جبکہ مینگل قبیلے کے ان دو خاندانوں کے درمیان کئی دہائیوں سے رسہ کشی چلی آ رہی ہے تاہم اس میں شدت 20 سال قبل پرویز مشرف کے دور میں دیکھی گئی تھی جب پہلی بار سردار اختر مینگل اور میر شفیق مینگل کے حامی زمین کے تنازع پر ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہوگئے تھے۔ اس وقت قبائلی عمائدین کی مداخلت کی وجہ سے معاملہ تصادم تک نہیں پہنچا تھا۔

  • جے یو آئی (س) نے عالمی  تنظیموں کی فلسطین پر خاموشی کو دوغلا پن قرار دے دیا

    جے یو آئی (س) نے عالمی تنظیموں کی فلسطین پر خاموشی کو دوغلا پن قرار دے دیا

    جمعیت علما اسلام (س)کے امیر مولانا حامد الحق حقانی نے کہا کہ آج فلسطینی عوام پر ہونے والی ظلم و بربریت پر انسانی حقوق کے ٹھیکیداروں کی مجرمانہ خاموشی ان کے دوغلے معیار اور منافقانہ رویے کا بین ثبوت ہے۔ خدارا مسلم ممالک کے حکمران اپنے مفادات اور مجبوریوں سے نکل کر علی الا علان فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ان کو غاصب صہیونی اسرائیلی ریاست سے نجات دلائیں۔


    جبکہ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں خدمات مولانا سمیع الحق شہید کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا حامد الحق نے کہا کہ مولانا سمیع الحق شہید ساری زندگی دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی توانا آواز رہے۔ انہوں نے ہمیشہ مظلوم فلسطینیوں سمیت مظلوم کشمیری، افغانی اور برمی مسلمانوں کا مقدمہ لڑا اور اسی جرم کی پاداش میں انہیں ملک اور اسلام دشمن عناصر نے شہید کردیا۔ مولانا سمیع الحق شہید کی خدمات کسی سے مخفی نہیں۔ ان کے لازوال کردار کے بدولت پاکستان کے آئین میں اسلامی شقوں کا اضافہ ہوا۔ انکی ساری زندگی پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کی جدو جہد میں گزری۔ مولانا سمیع الحق شہید کی خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھیں جائیں گی۔

    مولانا حامد الحق حقانی نے کہاکہ قبلہ اول بیت المقدس مسلمانوں کی عقیدتو ں کا مرکز ہے اس سے کسی بھی حال سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر جاری وحشیانہ ظلم و جبر پر اقوام عالم بالخصوص امت مسلمہ کے نام نہاد حکمرانوں کی خاموشی شرمناک اور بزدلانہ فعل ہے۔ گزشتہ پون صدی سے مظلوم فلسطینیوں کی جان و مال اور انسانی حقوق کی بدترین پامالی اقوام عالم کے ماتھے پر بدنما داغ ہے۔ مسئلہ فلسطین پر بین الاقوامی ادارے منصفانہ طرز عمل کو پروان چڑھائیں، اب وقت ہے کہ ناجائز قابضین و جابرین کی پشت پناہی کو چھوڑ کر حقیقی حریت پسندوں کی آواز کو سنیں اگر اب بھی مظلومین کی آواز کو سن کر داد رسی نہ کی گئی تو اس کے بھیانک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔مولانا حامد الحق حقانی نے کہاکہ اب بھی وقت ہے کہ اقوام عالم مسئلہ فلسطین کے پرامن اور قابل قبول حل کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں:
    آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کردی
    جناح ہائوس حملہ کیس، خدیجہ شاہ سمیت 6 ملزمان کی ضمانت منظور
    کسان، مزدور اور قوم پیپلزپارٹی سے امیدیں لگائے بیٹھی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری
    انٹر بینک؛ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں پھر اضافہ
    مولانا حامد الحق نے مسلم دنیا بالخصوص پاکستان ،سعودی عرب،قطر،ایران ،ترکی اوردیگر مسلم ممالک سے اپیل کی کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے ان کے ساتھ ہر قسم کا سیاسی ،اخلاقی،مالی اور جانی تعاون پیش کریں۔کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام (س) کے مرکزی نائب امیر پیر حبیب الرحمن درخواستی، مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا سید محمد یوسف شاہ، شمالی پنجاب کے امیر پیر عبد القدوس نقشبندی، جنوبی پنجاب کے امیر مولانا اسعد درخواستی، ترجمان مولانا عبد الصمد درخواستی، مجلسِ احرار کے سربراہ مولانا سید کفیل شاہ بخاری، قاری سعید احمد ، مفتی ممتاز ، مولانا رحمت الرحمن درخواستی، پیر اکبر ساقی، قاضی خلیل احمد ، مولانا شبیر احمد عثمانی ، مولانا عبد الرحمن جامی کے علاؤہ جمعیت کے دیگر رہنماؤں اور مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی اور خطاب کیا۔دریں اثنا جمعیت علماء اسلام (س) جنوبی پنجاب کا اجلاس ملتان میں منعقد ہوا جس میں صوبہ بھر سے اراکین شوری نے شرکت کی۔ مولانا حامد الحق حقانی نے بطور مہمان خصوصی اجلاس میں شرکت کی اور خطاب فرمایا۔

  • آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کردی

    آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کردی

    ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے اور جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی بادشاہت برقرار ہے جبکہ آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ کے مطابق پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی اور بھارت کے شبمن گِل کی رینکنگ میں دوسری پوزیشن بتائی گئی ہے.

    آئی سی سی کے مطابق بابر اعظم کے 836 جبکہ شبمن گل کے رینکنگ پوائنٹس 818 ہیں جبکہ ورلڈ کپ میں دو سنچریاں بنانے والے جنوبی افریقا کے اوپنر کوئنٹن ڈی کوک کی رینکنگ میں ایک درجہ بہتری ہوئی ہے اور انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑی رسی وین ڈر ڈوسن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے لیکن کوئنٹن ڈی کاک 742 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور راسی وین ڈیر ڈوسن 732 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

    آئی سی سی نے بتایا کہ آئرش کھلاڑی ہیری ٹیکٹر پانچویں، بھارتی کپتان روہت شرما چھٹے، آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر ساتویں، انگلش بیٹر ڈیوڈ میلان آٹھویں اور بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی نویں نمبر پر موجود ہیں تاہم علاوہ ازیں پاکستان کی اوپننگ جوڑی امام الحق اور فخر زمان جو پہلے ٹاپ 10 بلے بازوں میں شامل تھی اب بالترتیب 10 ویں اور 13 ویں نمبر پر موجود ہیں اور فخر زمان مسلسل خراب فارم کی وجہ سے ٹاپ 10 کی فہرست سے باہر ہوگئے، انہوں نے اپنے گزشتہ 8 میچز میں کسی بھی اننگز میں 30 رنز سے زیادہ اسکور نہیں کیا۔

    جبکہ بابر اعظم واحد بلے باز ہیں جو ون ڈے، ٹی 20 اور ٹیسٹ کرکٹ کے ٹاپ فائیو میں شامل ہیں، وہ ٹی 20 بیٹرز میں چوتھے جبکہ ٹیسٹ فارمیٹ میں بھی چوتھے نمبر پر ہیں اور ٹی 20 اور ون ڈے میں پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ 10 میں جگہ نہ بنا سکا البتہ شاہین آفریدی ٹیسٹ رینکنگ کے ٹاپ 10 میں شامل ہیں جبکہ ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا دوسرا نمبر ہے جبکہ بھارت کے محمد سراج تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں لیکن ون ڈے آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن سرفہرست موجود ہیں۔