Baaghi TV

Tag: اسلامآباد

  • آئندہ انتخابات 90 دن کے اندر ہونے چاہئیں. سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی

    آئندہ انتخابات 90 دن کے اندر ہونے چاہئیں. سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی

    بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات 90 دن کے اندر ہونے چاہئیں، ایک دن کی بھی تاخیر ہو تو الیکشن کمیشن پر آرٹیکل 6 نافذ ہوگا جبکہ کوئٹہ میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ اب تک یہ معلوم نہیں کہ انتخابات ہوں گے یا نہیں، اگر الیکشن ہوئے تو کب ہوں گے لیکن ایک دن کی بھی تاخیر ہوئی تو الیکشن کمیشن پر آرٹیکل 6 کا نفاذ ہوگا۔

    خیال رہے کہ سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے کہا کہ مہنگائی، معاشی بحران اور دیگر معاملات میں لاپتہ افراد کا معاملہ بڑا ایشو ہے جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر آج تک سنجیدگی سے غور نہیں کیا گیا اگر لاپتہ افراد بازیاب ہو جائیں تو یہی بی این پی کی سب سے بڑی کامیابی ہوگی۔

    علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ گورنر بلوچستان کا تعلق بی این پی سے ہے لیکن ہم نے کبھی استعفیٰ دینے کا نہیں کہا ، صوبے کی سیاست میں تعلیم یافتہ سوچ کو آگے آنا ہوگا، اختر مینگل کا کہنا تھا جنرل مشرف کے وقت سے بی این پی مینگل واضح مؤقف رکھتی ہے ، جس کی وجہ سے ہم ہمیشہ نقصان بھی اٹھاتے رہے ہیں لیکن پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سی ٹی ڈی کی کاروائی،سات مبینہ دہشتگرد گرفتار
    ہیلی کاپٹر حادثے پر بہت دکھ ہوا،اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند کرے، نواز شریف
    اگلے 10 دن اہم،بازی پلٹ گئی،نواز شریف،مریم پر ریڈ لائن ختم، بڑی تیاریاں شروع
    اوپن مارکیٹ؛ ڈالر 331 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی پریس کانفرنس میں سینیر ایڈووکیٹ ابراہیم لہڑی نے پارٹی میں غیر مشروط شمولیت کا اعلان کیا۔

  • پرویزالہیٰ کی گرفتاری پر سپریم کورٹ نوٹس لے. پی ٹی آئی

    پرویزالہیٰ کی گرفتاری پر سپریم کورٹ نوٹس لے. پی ٹی آئی

    پی ٹی آئی نے پرویزالہیٰ کی گرفتاری کو عدالتی توہین قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے جب کہ ترجمان تحریک انصاف نے پرویزالہیٰ کی گرفتاری پر بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کےباوجودپرویزالہیٰ کو گرفتار کیا گیا، یہ گرفتاری عدالتی نظام کی کھلی توہین ہے۔

    علاوہ ازیں تحریک انصاف کے ترجمان نے پرویزالہیٰ کی گرفتاری پر سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی صدر کی فوری رہائی کے احکامات صادر کئے جائیں، اور پرویزالہیٰ کے صاحبزادے مؤنس الہیٰ کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کا مذاق اڑاتے ہوئے میرے والد کو اغوا کرلیا گیا ہے

    جبکہ تحریک انصاف کے صدر پرویزالہیٰ کو آج لاہور ہائی کورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا، اور واضح کیا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ کو اب کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے، تاہم اسلام آباد پولیس نے انہیں تھری ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتار کرلیا، اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد منتقل کردیا تاہم پرویز الہی کے صاحبزادے مؤنس الہی نے ایکس پر ٹویٹ میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جیسے ہی گاڑی ہماری گلی میں داخل ہوئی اسے روک کر ان کے والد کو اغوا کرلیا گیا۔

    مونس الہیٰ کا کہنا تھا کہ پولیس اور کورٹ سیکیورٹی میرے والد کو گھر لارہی تھی، اگر عدالتی احکامات کا اس طرح مزاق اڑانا ہے تو اس کا سرکاری سطح پر اعلان کردیں۔ دوسری جانب چوہدری پرویز الہی کے وکلا ہائی کورٹ پہنچ گئے ہیں اور جسٹس امجد رفیق کی عدالت میں جمع ہیں۔ وکلا توہین عدالت اور حبس بےجا کی درخواست داٸرکریں گے۔

  • اینٹی نارکوٹکس فورس کی بڑی کاروائی

    اینٹی نارکوٹکس فورس کی بڑی کاروائی

    اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف ) کی جانب سے اسلام آبادانٹرنیشنل اورجناح انٹرنیشنل ائیر پورٹس پرکریک ڈاؤن کیا گیا ، اسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار بین الاقوامی سمگلر گروہ کے افراد میں 3 خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے9 افرادشامل ہیں ۔
    ترجمان اےاین ایف کے مطابق ملزمان نے پیٹ میں منشیات بھرےکیپسولز کی موجودگی کااعتراف کیا ، ملزمان سے مجموعی طورپر575 ہیروئن اور159 آئس بھرےکیپسولز برآمد کیے گئے ہیں ۔
    ترجمان کاکہنا ہے کہ کیپسولز سے3کلو453 گرام ہیروئن اور 788 گرام آئس برآمد کی گئی ہے ، گرفتار افراد کاتعلق پشاور، مردان اورچارسدہ سے ہے۔
    اینٹی نارکوٹکس فورس کی جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر کارروائی میں 2ملزمان گرفتار کرلیے گئے ، مسافر کےپیٹ سے91 ہیروئن بھرےکیپسولز برآمدکرلیے گئے ، برآمد ہیروئن کا مجموعی وزن1کلو 170 گرام ہے ترجمان کا بتانا ہے کہ ملزمان کیخلاف انسددِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

  • اسلام آباد سے شادی کی تقریب کیلئے مردان آنے والے مہمان حادثے کا شکار

    اسلام آباد سے شادی کی تقریب کیلئے مردان آنے والے مہمان حادثے کا شکار

    اسلام آباد سے شادی کی تقریب کیلئے مردان آنے والے مہمان حادثے کا شکار، 12 افراد زخمی.ریسکیو1122. فلائنگ کوچ بےقابو ہوکر روڈ سے نیچے کھائی میں جاگری. حادثہ ولی انٹرچینج روڈ علاقہ طورو میں پیش آیا. فلائنگ کوچ میں سوار 12 افراد ڈرائیور سمیت زخمی. حادثے کی اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 کی ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیمز موقع پر پہنچ گئی. ریسکیو1122 میڈیکل ٹیمز نے حادثے میں زخمی ہونے والے 12 افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کردی. تمام زخمی افراد کو ریسکیو1122 ایمبولینسز کے ذریعے ایم ایم سی منتقل کردیا گیا