Baaghi TV

Tag: افغانستان

  • افغانستان  ٹی ٹی پی کو پاکستان کے خلاف مسلح کرنے میں مدد فراہم کر رہی ہے،مائیکل میکول

    افغانستان ٹی ٹی پی کو پاکستان کے خلاف مسلح کرنے میں مدد فراہم کر رہی ہے،مائیکل میکول

    واشنگٹن: امریکی ہاؤس کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین مائیکل میکول نے کہا کہ امارت اسلامیہ ٹی ٹی پی کو پاکستان کے خلاف مسلح کرنے میں مدد فراہم کر رہی ہے۔

    باغی ٹی وی :افغان خبر ایجنسی کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کےافغانستان سےانخلاء کا جائزہ لینے والی ایک کمیٹی کی سماعت میں مائیکل میکول نےامارات اسلا میہ پر ٹی ٹی پی کو ہتھیاروں سے لیس کرنے کا الزام لگایا۔

    مائیکل میکول کے مطابق ٹی ٹی پی کو ہتھیاروں کی فراہمی نے خطے کی سلامتی کو خاطر خواہ نقصان پہنچایا ہے ٹی ٹی پی، جسے طالبان نے ہتھیار فراہم کیے ہیں جو امریکہ نے پیچھے چھوڑ دیا ہے، تیزی سے دہشت گرد حملے کر رہی ہے اور القاعدہ طالبان کی حفاظت میں افغانستان میں محفوظ طور پر موجود ہے،امریکی خصوصی انسپکٹر جنرل برائے افغانستان تعمیر نو (SIGAR)، جان سوپکو، جو اس اجلاس میں بھی موجود تھے، نے موجودہ افغان حکومت پر خواتین اور بچوں کے حقوق کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے کا الزام لگایا۔

    ورلڈ‌کپ فائنل: آج آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا

    یہ اس وقت سامنے آیا ہے جب کچھ پاکستانی حکام نے پہلے یہ دعویٰ کیا تھا کہ غیر ملکی افواج کے چھوڑے گئے ہتھیار اور ساز و سامان ٹی ٹی پی کے ہاتھ میں چلا گیا، جس کی امارت اسلامیہ نے ہمیشہ تردید کی ہے۔

    امارت اسلامیہ نے امریکی ایوان کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین مائیکل میکول کے ریمارکس کے جواب میں کہا کہ موجودہ افغان حکومت نے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو کوئی فوجی سازوسامان نہیں دیا ہے،امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ انہوں نے غیر ملکی افواج کا باقی ماندہ فوجی سازوسامان ڈپو میں رکھا ہوا ہے اور ان کا ٹی ٹی پی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
    https://x.com/SATimes_TV/status/1725473442483376428?s=20
    پینٹاگون کی رپورٹ نے بھی ٹی ٹی پی کا پاکستان کے خلاف امریکی ہتھیار استعمال کرنے کا راز فاش کیا تھاپینٹاگون نے کہا کہ 30 اگست 2021 میں امریکی انخلاء کے بعد 7.12 ارب ڈالر کا دفاعی سامان افغانستان میں رہ گیا تھا، امریکا نے افغان فوج کو کل 427,300 جنگی ہتھیار فراہم کیے، جس میں سے 300,000 انخلا کے وقت باقی رہ گئے۔

    اسرائیل اور حماس کے درمیان امریکی حمایت یافتہ عارضی معاہدہ ہوگیا

    پینٹاگون کے مطابق امریکی انخلاء کے بعد یہ ہتھیار امارت اسلامیہ کی نگرانی میں آگئے اور بعد ازاں پاکستان مخالف گروہوں کے ہاتھوں تک پہنچ گئے، امریکی ہتھیاروں نے ٹی ٹی پی اور بلوچ علیحدگی پسند گروہوں کوعسکری طور پر مضبوط کیا اس بنا پر خطے میں گزشتہ دو سالوں کے دوران دہشت گردی میں وسیع پیمانے پر اضافہ دیکھا گیا، امریکا نے 2005 سے اگست 2021 کے درمیان افغان قومی دفاعی اور سیکیورٹی فورسز کو 18.6 ارب ڈالر کا سامان فراہم کیا امارت اسلامیہ کی کھلی چھوٹ کی وجہ سے ٹی ٹی پی کو جدید اسلحہ میسر آیا، جس میں M24 اسنائپر رائفل، M4 کاربائنز اور M16 A4 جیسے جدید اسلحے شامل ہیں۔

    فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ شیئر کرنےپر ایکس اکاؤنٹ معطل کر دیا جائے گا،ایلون …

  • غیرقانونی تارکین وطن کی افغانستان منتقلی سے متعلق7 نومبر کی رپورٹ جاری

    غیرقانونی تارکین وطن کی افغانستان منتقلی سے متعلق7 نومبر کی رپورٹ جاری

    محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نےغیرقانونی تارکین وطن کی افغانستان منتقلی سے متعلق7 نومبر کی رپورٹ جاری کر دی

    رپورٹ میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر سے غیر قانونی غیر ملکیوں کی رضاکارانہ واپسی و جلاوطنی کا عمل جاری ہے ،منگل کے روزبراستہ طور خم بارڈرمزید 5085 غیر ملکیوں کی انخلا کاعمل مکمل ہوگیاہے،طور خم بارڈرکے راستے 829 خاندان جس میں 1403 مرد، 1394 خواتین اور 2122 بچے شامل تھے افغانستان بھیجے گئے، طورخم بارڈر ،کے راستے166 جلاوطنوں کو بھی سرحد پارافغانستان بھجوا دیا گیا، خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر سے اب تک طورخم بارڈر کے ذریعے ایک لاکھ 90 ہزار418 افراد افغانستان داخل ہوئے، 31اکتوبرسے 7نومبر تک 13327 خاندان، 53327 مرد، 40976 خواتین اور94956 بچے براستہ طور خم واپس بھیجے گئے، پشاورٹرانزٹ سنٹرسے گزشتہ روز دوقافلوں میں 147 افرادکو طورخم بارڈر بھجوایا گیا ،پہلے قافلے میں86 اوردوسرے قافلے میں 61 افرادتھے جن میں 46 مرد،29خواتین اور64بچے شامل تھے،

    غیر قانونی طور پر رہائش پزیر افغان مہاجرین کو ہر صورت واپس اپنے وطن جانا ہوگا، نگراں وزیر اطلاعات

    پاکستان میں غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکی شہریوں کو 31 اکتوبر 2023 تک پاکستان چھوڑنے کا حکم

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    حکومت کا پیغام پاکستان میں مقیم تمام غیرقانونی مقیم افراد کے لیے ہے 

    افغان باشندوں کا انخلا،ڈیڈ لائن تک پاکستان چھوڑنا ہی ہو گا

    ویزا مدت ختم ہونے پر کوئی پاکستانی سعودی عرب یا کسی اور ملک میں رہ سکتا ہے؟ عدالت
    دوسری جانب غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی بے دخلی سے متعلق سماجی کارکن شیما کرمانی سمیت دیگر نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی،سندھ ہائیکورٹ نے درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے اور کہا کہ غیر قانونی مقیم افراد کی بے دخلی رہاست کی پالیسی ہے، عدالت اس معاملے میں مداخلت نہیں کر سکتی، دوران سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پہلے درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل دیے جائیں درخواست گزار حکومت کے اس فیصلے سے کیسے متاثر ہے؟درخواست گزار کے وکیل نے کہا یہ مفاد عامہ کا مسئلہ ہے،جسٹس امجد علی سہتو نے استفسار کیا کہ ریاست کی پالیسی اور فیصلے میں عدالت کیسے مداخلت کر سکتی ہے؟ جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے کہا ہم کسی بھی صورت ریاست کی پالیسی میں مداخلت نہیں کر سکتے،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ افغان مہاجرین کو سننے کا حق نہیں دیا جا رہا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ ویزا مدت ختم ہونے پر کوئی پاکستانی سعودی عرب یا کسی اور ملک میں رہ سکتا ہے؟ ویزا ختم ہونے کے بعد ایک دن بھی کسی ملک میں نہیں رہ سکتے

  • پاکستان میں بدامنی پھیلانے میں زیادہ ہاتھ غیر قانونی تارکین وطن کا ہے،نگران وزیراعظم

    پاکستان میں بدامنی پھیلانے میں زیادہ ہاتھ غیر قانونی تارکین وطن کا ہے،نگران وزیراعظم

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ افغان عبوری حکومت آنے کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں 60 فیصد اضافہ ہوا،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ خودکش حملوں میں ملوث افراد میں 15 افغان شہری ملوث تھے،اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھی پاکستان مخالف سرگرمیوں کا واضح ذکر کیا گیا ہے،دہشتگردوں کی فہرست بھی افغان عبوری حکومت کو بھیجی گئی، پاکستان نے اب داخلی معاملات کو اپنی مدد آپ کے تحت درست کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان میں بدامنی پھیلانے کا زیادہ ہاتھ غیر قانونی تارکین وطن کا ہے، تمام غیر ملکی خاندانوں کو عزت کے ساتھ واپس جانے کے مواقع فراہم کیے ہیں،ہم توقع کرتے ہیں افغان حکومت بھی واپس جانے والوں کیلئے احسن اقدامات کرے گی،

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ افغان عبوری حکومت کو یہ ادراک ہونا چاہیے کہ دونوں ریاستیں خود مختار ہیں،
    الزام تراشی نے پاکستانی غیور عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے،افغان حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں اپنے ملک سے بھی غیر قانونی مقیم پاکستانیوں کو ہمارے حوالے کرے،ہم افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو جاری رکھیں گے،اب تک واپس جانے والوں کی تعداد 2 لاکھ 52 ہزار کے قریب ہے، رضاکارانہ طور پر ڈھائی لاکھ افراد کا واپس جانا معمولی بات نہیں،
    اُمید ہے ان اقدامات کے بعد ہمارے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی،پاکستانی پشتونوں کا اتنا ہی حق ہے جتنا پنجابی، بلوچی، سندھیوں کا ہے، پاکستان کے اوپر کسی قسم کا دباؤ نہیں یہ ذہن سے نکال دیں کہ امریکا یا کسی اور ملک کا پاکستان پر دباؤ ہے، پاکستان نہ کسی کا دباؤ لیتا ہے نہ لے گا، پاکستان نے لاکھوں افغان مہاجرین کی 4 دہائیوں تک میزبانی کی تاہم گزشتہ 2 سال میں افغان سرزمین سے دہشت گرد کارروائیوں میں اضافہ ہوا،گزشتہ 2 سال میں سرحد پار دہشت گردی کی وجہ سے 2 ہزار سے زائد پاکستانی شہید ہوئے،پاکستان سے وزیر دفاع کی سربراہی میں اعلیٰ سطح پر وفد افغان حکومت سے ملاقات کے لئے گیا جس میں آئی ایس آئی کے سربراہ بھی موجود تھے جب کہ اس سے قبل بھی رسمی اور غیر رسمی طریقے سے مختلف وفود بھی افغانستان جا چکے ہیں، اگر اس کے باوجود وہاں سے مثبت اشارے یا اقدامات نہ آئیں تو پاکستان بھی اپنے رویے پر نظر ثانی کرے گا،ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی دونوں ممالک کے حق میں ہے،

  • افغانستان کا ایران اور چین کے ساتھ تجارتی راہداریاں بنانے کا اعلان

    افغانستان کا ایران اور چین کے ساتھ تجارتی راہداریاں بنانے کا اعلان

    افغانستان نے ایران اور چین کے ساتھ تجارتی راہداریاں بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ایران اور افغانستان کے درمیان مہاجرین اور پانی کے حقوق جیسے مسائل پر تعطل کے درمیان طالبان کا 30 رکنی ”اقتصادی وفد“ ہفتے کے روز تہران پہنچا،افغان وفد کی قیادت افغانستان کے پہلے نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور اور ملا عمر کے ساتھ طالبان کے شریک بانی عبدالغنی برادر نے کی، وفد ایرانی حکام سے تجارت، ٹرانزٹ، ٹرانسپورٹیشن، انفراسٹرکچر اور ریلوے کے علاوہ علاقائی ترقی اور ایران میں افغان مہاجرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے معاملے پر بات چیت کرے گا۔

    افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ کے مطابق تہران میں چابہار کے ذریعے افغانستان کی برآمدات اور درآمدات میں اضافے اور برآمدات اور درآمدات کی سہولت فراہم کرنے پر بات چیت ہوئی ملاقاتوں میں دونوں فریقین نے واخان کے ذریعے چین کے ساتھ ایران کے رابطے پر زور دیا اور زمینی اور عملی کام کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ ٹیموں کا تقرر کرنے پر بات کی۔

    https://x.com/Zabehulah_M33/status/1721821854468636872?s=20
    ایران کو افغانستان کے راستے ازبکستان سے جوڑنے اور اس راستے کے ساتھ ساتھ واخان راہداری تک ریلوے منصوبے کو بڑھانے پر بھی بات ہوئی دونوں فریقین نے قندھار تک ریلوے لائن کی توسیع پر بھی زور دیا منشیات اور اسمگلنگ کے خلاف جنگ اور افغان کسانوں کے لیے متبادل ذریعہ معاش تلاش کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر گفتگو ہوئی۔

    ترجمان کے مطابق ایران کے ساتھ 24 گھنٹے کسٹم سروس کی فراہمی، دونوں طرف لینڈ ٹیکس کی چھوٹ، ایران کے ساتھ تجارتی توازن قائم کرنے کے لیے دونوں طرف سے نظریاتی اور عملی اقدامات کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیابعض افغان برآمدات پر ترجیحی ٹیرف کا نفاذ بھی زیر بحث آیا جبکہ مہاجرین کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کمیٹیوں کے قیام پر بھی غور کیا گیا۔

  • افغانستان نے سیمی فائنل میں کوالیفائی کر لیا

    افغانستان نے سیمی فائنل میں کوالیفائی کر لیا

    لکھنؤ : افغانستان نےنیدرلینڈز کو 7وکٹوں سے شکست دیدی۔

    باغی ٹی وی: لکھنؤ میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، 180رنز کا ہدف افغانستان نے 31.3اوورز میں 3وکٹوں پر حاصل کر لیا،حشمت اللہ شاہدی56 اوررحمت شاہ52رنز بنا کر نمایاں رہے،عظمت اللہ عمرزئی31، ابراہیم زدران 20 اوررحمان اللہ گرباز نے 10رنز بنائے،رولوف وان ڈر مروے اور ثاقب ذوالفقار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل نیدرلینڈز نے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کو جیت کیلئے 180رنز کاہدف دیا،سائبرانڈ اینجلبریچٹ58رنز بنا کر نمایاں رہے،میکس اوڈوڈ 42، کولن ایکرمین 29 اوررولوف وان ڈر مروے 11 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

    ورلڈ کپ،نیدر لینڈ کاافغانستان کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف

    آریان دت10،باس ڈی لیڈ اور ثاقب ذوالفقار 3،3رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،افغانستان کے محمد نبی نے3وکٹیں حاصل کیں۔نور احمد نے2اور مجیب الرحمان نے ایک وکٹ حاصل کی،یہ افغانستان کی ورلڈ کپ میں مسلسل تیسری کامیابی ہے ، پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور افغانستان کے 8، 8 پوائنٹس ہو چکے ہیں۔

    پوائنٹس ٹیبل پر بھارت 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے۔ جنوبی افریقا 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں افغانستان 7 میچز میں 4 میں کامیابی کے بعد 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کا چھٹا نمبر ہے۔

    ذکا اشرف سے شاہد آفریدی کی ملاقات

  • غیر قانونی افغان باشندوں کی افغانستان واپسی کا سلسلہ جاری

    غیر قانونی افغان باشندوں کی افغانستان واپسی کا سلسلہ جاری

    پاکستان میں موجود غیر قانونی افغان باشندوں کی افغانستان واپسی کا سلسلہ جاری ہے، اس ضمن میں نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ کراسنگ پوائنٹس پر سہولت کیلئے خواتین اور بچوں کو بائیو میٹرک سے استثنیٰ حاصل ہوگا

    نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی سے افغان ناظم الامور سردار احمد شکیب نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ امور اور افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی کے حوالے سے گفتگو کی گئی،ملاقات کے دوران نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور ہدایت کی ہے کہ وطن واپس جانے والوں کے ساتھ انتہائی عزت و احترام کے ساتھ پیش آیا جائے، پروف آف رجسٹریشن اور افغان اسٹیشن کارڈ کے حامل افراد کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی اور اس سلسلے میں کسی کوتاہی اور بدتمیزی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گی.

    دوسری جانب افغانستان حکومت کا بھی اس حوالہ سے ردعمل سامنے آیا ہے، افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالسلام حنفی نے افغان مہاجرین کی پاکستان سے بے دخلی کو عالمی قوانین کے خلاف قرار دیا ، ملا عبدالسلام حنفی نے طور خم بارڈر کا دورہ کیا اور افغان مہاجرین کی صورتحال کا جائزہ لیا،اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی بے دخلی عالمی قوانین اور اصولوں کے خلاف ہے، موجودہ افغان حکومت پاکستان سے آنے والے مہاجرین کے چیلنجز کو حل کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے،واپس آنے والے ہمارے بھائی بہن ہیں یہ ان کا گھر ہے.

    غیر قانونی طور پر رہائش پزیر افغان مہاجرین کو ہر صورت واپس اپنے وطن جانا ہوگا، نگراں وزیر اطلاعات

    پاکستان میں غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکی شہریوں کو 31 اکتوبر 2023 تک پاکستان چھوڑنے کا حکم

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    حکومت کا پیغام پاکستان میں مقیم تمام غیرقانونی مقیم افراد کے لیے ہے 

    افغان باشندوں کا انخلا،ڈیڈ لائن تک پاکستان چھوڑنا ہی ہو گا

    پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے مجموعی طور پر 85 غیر ملکیوں کو بارڈر پار منتقل کر دیا گیاگزشتہ روز 64 جبکہ آج 19 غیر ملکیوں کو افغانستان واپس بھیجا گیا،امیگریشن کے لیے ایف آئی اے اہلکاروں کو بھی ہولڈنگ سینٹر میں تعینات کر دیا گیا،سی ٹی ڈی کی جانب سے گرفتار کیے جانے والے تمام افراد کو آج سے ہولڈنگ سینٹر منتقل کیا جائے گا

    دوسری جانب افغانستان کے شہریوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے، درخواست ایڈووکیٹ عزت فاطمہ کی جانب سے دائر کی گئی،لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی وزارت داخلہ سمیت دیگر کو فریقین بنایا گیا ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ افغانستان کے شہریوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ آئین پاکستان کے خلاف ہےعرصہ دراز سے مقیم افغانیوں کو ایک نوٹفکیشن کے ذریعے ملک بدر نہیں کیا جاسکتا،عدالت افغانیوں کو ملک بدر کرنے کا نوٹفکیشن کالعدم قرار دے

  • سری لنکا نے افغانستان کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف دے دیا

    سری لنکا نے افغانستان کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف دے دیا

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 30 ویں میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دےکر کامیابی حاصل کرلی ہے اور اس فتح کے ساتھ افغانستان کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے، سری لنکا کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 241 رنز پر ڈھیر ہوگئی، 242 رنز کا ہدف افغانستان نے 46ویں اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور اس کے ساتھ ہی افغان ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہوگئی ہے۔

    اس سے قبل کرکٹ ورلڈکپ میں سری لنکا نے افغانستان کو جیت کے لیے 242 رن کا ہدف دے دیا ہے اور بھارتی شہر پونے میں کھیلے جارہے ورلڈکپ کے 30 ویں میچ میں افغانستان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر سری لنکن کپتان کوشل مینڈیس کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جبکہ سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹر پتھم نسانکا اور دیموتھ کرونارتنے نے کیا لیکن یہ اوپننگ جوڑی افغانستان کے بولروں کے سامنے اپنی ٹیم کو زیادہ اچھا آغاز فراہم نہ کرسکی۔

    تاہم پانچویں اوور میں دیموتھ کرونارتنے فضل حق فاروقی کی گیند پر 15 رن بناکر پویلین لوٹ گئے اس کے بعد پتھم نسانکا 60 گیندوں پر 46 رن بناکر آؤٹ ہوئے تھے اور اس کے بعد سری لنکا کی تیسری وکٹ مجیب الرحمان کے حصے میں آئی جب انہوں نے 39 رن پر کپتان کوشل مینڈیس کو واپسی کی راہ دکھائی اس کے بعد مجیب نے ہی سدیرا سماراوکرما کو صرف 4 رن پر ایل بی ڈبلیو کردیا۔

  • پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں کی برطانیہ روانگی 26 اکتوبر سے شروع

    پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں کی برطانیہ روانگی 26 اکتوبر سے شروع

    افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے بعد پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں کی برطانیہ روانگی 26 اکتوبر سے شروع ہوجائے گی اور اسلام آباد سے چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے افغان پناہ گزینوں کو برطانیہ بھیجا جائے گا جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایک اعلامیہ کے مطابق افغان پناہ گزینوں کا پاکستان سے برطانیہ انخلاء بارہ خصوصی چارٹر پروازوں کے ذریعے ممکن بنایا جائے گا.

    جبکہ ان پروازوں کے ذریعے دو ہزار افغان پناہ گزین برطانیہ جائیں گے اور چارٹرڈ پروازوں کا آپریشن دسمبر تک جاری رہے گا تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار ایک پرواز برطانیہ روانہ ہوا کرے گی جس میں انہیں بھیجا جائے گا
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    قاسم علی شاہ الحمرا آرٹس کونسل کی چیئرمین شپ سے مستعفی
    سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
    ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
    جبکہ جمعرات کو پہلی پرواز دو سو افغان پناہ گزینوں کو لے کر اسلام آباد سے برطانیہ روانہ ہوگی، جس کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں، پروازوں کے لیے برطانوی حکام اورسی اے اے کے درمیان باہمی مشاورت سے لینڈنگ اور ٹیک آف کے امور طے کیے جائیں گے۔

  • افغانستان میں نو دنوں میں تیسری باز زلزلے کے جھٹکے

    افغانستان میں نو دنوں میں تیسری باز زلزلے کے جھٹکے

    پاکستان کے ہمسایہ ملک افغانستان میں گزشتہ نو دنوں کے دوران تیسری بار زلزلہ آیا ہے

    افغانستان کے جنوبی علاقوں میں آج اتوار کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی ،افغان حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کی وجہ سےکتنا نقصان ہوا ؟ تخمینہ لگایا جارہا ہے،افغانستان میں امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اتوار کو افغانستان کے مقامی وقت کے مطابق 8 بجکر 6 منٹ پر زلزلہ محسوس کیا گیا افغان صوبے ہرات کے مرکز سے 32.8 کلومیٹر جنوب مشرق میں 6.3 کی شدت کا زلزلہ آیا

    واضح رہے کہ نو دنوں میں افغانستان میں تین زلزلے آچکے ہیں، پہلے زلزلے کی شدت 5.9 جبکہ دوسرے زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی تھی، آج تیسرا زلزلہ آیاہے

    واضح رہے کہ افغانستان صوبہ ہرات میں زلزلہ کی وجہ سے دو ہزار سے ذائد افراد جاں بحق اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہیں،طالبان کی حکومت کی وزارت برائے ایمرجنسی مینجمنٹ کے ترجمان "محمد جانان سائق” کا کہنا ہے کہ تقریباً 9,240 افراد زخمی ہوئے ہیں

    اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کل ہرات میں آنے والے زلزلے کی وجہ سے افغانستان کے وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام اور حکومت کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا۔اسلامی جمہوریہ ایران کے امدادی گروپ افغانستان میں داخل ہو کر زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں جا چکے ہیں۔افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ نے ایران کے وزیر خارجہ نے افغانوں کے ساتھ ایرانی عوام کی ہمدردی اور دوستی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے تعاون اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

  • افغان حکومت نے   انٹیلی جنس اڈے قائم ہونے کا روسی دعویٰ مسترد کردیا

    افغان حکومت نے انٹیلی جنس اڈے قائم ہونے کا روسی دعویٰ مسترد کردیا

    افغان حکومت نے افغانستان میں امریکی اور برطانوی انٹیلی جنس اڈے قائم ہونے کا روسی دعویٰ مسترد کردیا ہے اور امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان میں امریکی اور برطانوی انٹیلی جنس اڈوں کے قیام سے متعلق روسی دعوے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو افغان سرزمین دوسرے ممالک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت قطعا نہیں دی جائے گی۔

    علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ افغانستان علاقائی مسابقت کا میدان نہیں ہے، ہم دیگر ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ افغانستان میں اپنی دشمنی کو آگے نہ بڑھائیں۔ انہیں افغان سرحدوں سے باہر اپنا مقابلہ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے تاہم واضح رہے کہ روسی فیڈرل سکیورٹی سروس (ایف ایس بی) کے ڈائریکٹر الیگزینڈر بورٹنکوف نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی اور برطانوی انٹیلی جنس سروسز دولت مشترکہ کی جنوبی سرحدوں کے قریب افغانستان میں عدم استحکام پیدا کرنے میں ’فعال کردار‘ ادا کر رہی ہیں۔

    جبکہ رپورٹ کے مطابق الیگزینڈر بورٹنکوف نے کہا تھا کہ امریکا اور نیٹو نے فغان دہشت گردی کے خطرے پر قابو پانے کی آڑ میں، وسطی ایشیائی ممالک میں ہمارے (سی آئی ایس) شراکت داروں پر فوجی، تکنیکی اور سرحدی سلامتی کی معاونت کے لئے فعال طور پر اپنی خدمات مسلط کرنا شروع کر دی ہیں جبکہ افغانستان کے ٹولو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سیاسی تجزیہ کار تورک فرہادی کا کہنا ہے کہ روس، امریکا کے خلاف پروپیگنڈے کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم نے ریاست کو بچانے کے لیے اپنی سیاست کا نقصان کیا. شہباز شریف
    سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد
    حماس کے حملے کی تعریف کرنے پر اسرائیلی بچہ گرفتار
    شہر چھوڑ دیں،جب تک کہا نہ جائے، کوئی واپس نہ آئے، اسرائیل نے غزہ میں پمفلٹ گرا دیئے
    واضح رہے کہ تورک فرہادی نے مزید کہا کہ افغانستان ایک آزاد ملک ہے اور وہ کسی بھی ملک کے قریب آ سکتا ہے لیکن افغانستان میں امریکی اور برطانوی انٹیلی جنس سے متعلق تبصرے درست نہیں ہیں کیونکہ روس اور امریکا کی ایک دوسرے کے خلاف پروپیگنڈا جنگ جاری ہے تاہم اس حوالے سے ایک اور سیاسی تجزیہ کار سید منہاج آغا کا مؤقف ہے کہ “وہ (روس اور امریکا) مقابلہ کرتے ہیں اور وہ افغانستان سے اپنی دلچسپی کا پہلو چاہتے ہیں۔