Baaghi TV

Tag: بالی ووڈ

  • اداکار عمران خان کا اہلیہ کو طلاق دینے کا فیصلہ

    اداکار عمران خان کا اہلیہ کو طلاق دینے کا فیصلہ

    بالی ووڈ اداکار عامر خان کے بھانجے اور اداکار عمران خان نے اہلیہ، اونتیکا ملک سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار عمران خان اپنی بیوی اونتیکا سے کوئی رشتہ نہیں رکھنا چاہتے، اپنی پہلی فلم ’جانے تو یا جانے نہ‘ میں ادکاری کے جوہر دکھانے والے عمران خان نے اونتیکا ملک سے 2011ء میں شادی کی تھی دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے جو 2014ء میں پیدا ہوئی تھی۔

    سہیل خان کا شادی کے 24 سال بعد اہلیہ سیما خان سے علیحدگی کا فیصلہ

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس جوڑے کی 2019ء میں علیحدگی ہوگئی تھی جس کے بعد سے اب تک جوڑے میں صلح نہیں ہوسکی ہے اور اب 2022ء میں اُنہوں نے اپنی اہلیہ کو طلاق دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق عمران خان اور اونتیکا ملک جَلد ہی طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔

    دانیہ شاہ نے اپنا نام تبدیل کرلیا

    واضح رہے کہ دوسری جانب اداکار سلمان خان کے بھائی ، اداکار وفلم ساز سہیل خان نے اپنی اہلیہ ماڈل سیما خان سے شادی کے 24 سال بعد طلاق کا فیصلہ کیا ہے جوڑے کی علیحدگی کی خبریں کافی عرصے سے چل رہی تھیں اور انہوں نے حال ہی میں علیحدگی کے لیے عدالت سے رجوع کیاجوڑی کوممبئی کی فیملی کورٹ کے باہر دیکھا گیا جو اپنی اپنی گاڑیوں میں عدالت پہنچے تھے جس کے بعد پتا چلا کہ دونوں نے طلاق کی درخواست جمع کرائی ہے-

    جوڑے کی شادی 1998 میں ہوئی جن کے دو بچے بھی ہیں ذہنی ہم آہنگی اور مزاج کے میل نہ ہونے کے سبب دونوں گزشتہ چند سالوں سے الگ بھی رہ تھے تاہم اب اداکار اور ماڈل نے طلاق لینے کا فیصلہ کیا۔

    پاکستان میں پابندی کا شکار فلم "جاوید اقبال” نے برطانیہ میں دو ایوارڈز اپنے نام کر لئے

  • بالی ووڈ میں کوئی اس لائق نہیں جسے گھر بلایا جائے،کنگنا رناوت کا نیا شوشہ

    بالی ووڈ میں کوئی اس لائق نہیں جسے گھر بلایا جائے،کنگنا رناوت کا نیا شوشہ

    بالی ووڈ‌کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے نیا شوشہ چھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں کوئی شخص اس لائق نہیں جسے گھر بلایا جائے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کےمطابق کنگنا رناوت ماضی میں ایک مرتبہ یہ کہہ چکی ہیں کہ ان کا بالی ووڈ میں کوئی دوست نہیں ہیں، جبکہ حال ہی میں سلمان خان کی جانب سے ان کی نئی آنے والی فلم کو پذیرائی ملنے پر انہوں نے کہا تھا کہ وہ اب تنہا نہیں ہیں۔

    اکشے کمارکی نئی آنیوالی فلم کیلئے پچاس ہزار سے زائد ملبوسات اور پانچ سو پگڑیاں تیار کی گئیں؟

    تاہم ایک یوٹیوب چینل پر کنگنا رناوت نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ بالی ووڈ میں کوئی ایسا نہیں جو ان کا دوست بنے جب ان سے سوال کیا گیا کہ بالی ووڈ میں کس شخصیت کو وہ اتوار کے روز ظہرانے پردعوت دیں گی جس پرکنگنا رناوت نےکہا کہ بالی ووڈ سےتواس مہمان نوازی کے لائق کوئی بھی نہیں ہے انہیں گھر تو بلاؤ ہی نہیں بالکل بھی، باہر کہیں ملو تو ٹھیک، لیکن گھر مت بلاؤ۔

    جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا بالی ووڈ میں ان کا کوئی دوست ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ نہیں بلکل نہیں، میرے دوست بننے لائق ہیں ہی نہیں یہ لوگ، اس کے لیے قابلیت چاہیے جو لوگ میرے ساتھ کام کرتے ہیں انہیں بالی ووڈ میں بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں کنگنا رناوت نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی جانب سے اپنی نئی آنے والی فلم دھکڑ کی پذیرائی پر خوشی کا اظہارکرتےہوئےکہاتھا کہ اب میں انڈسٹری میں تنہا نہیں رہی سلمان بڑےاورمہربان انسان ہیں اوران کیجانب سےحوصلہ افزائی پر مشکور ہوں آئندہ وہ خود کو بالی ووڈ میں تنہا نہیں کہیں گی۔

    واضح رہے کہ سلمان خان نے جمعرات کو فلم دھکڑ کا ٹریلر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن تحریر کیا، ٹیم دھکڑ کو بہت اچھی فلم بنانے پر دلی مبارکباد انہوں نے اس کے ساتھ کنگنا اور شریک اداکار ارجن رامپال کو بھی ٹیگ کیا یہ فلم رازنیش گھئی نے ڈائریکٹ کی ہے۔

    پاکستان میں پابندی کا شکار فلم "جاوید اقبال” نے برطانیہ میں دو ایوارڈز اپنے نام کر لئے

  • اکشے کمارکی نئی آنیوالی فلم کیلئے پچاس ہزار سے زائد ملبوسات اور پانچ سو پگڑیاں تیار کی گئیں؟

    اکشے کمارکی نئی آنیوالی فلم کیلئے پچاس ہزار سے زائد ملبوسات اور پانچ سو پگڑیاں تیار کی گئیں؟

    ممبئی: سُپر اسٹار اکشے کمار کی نئی آنے والی فلم پرتھوی راج کو بہترین انداز میں فلمانے کے لئے پچاس ہزار سے زائد ملبوسات اور پانچ سو پگڑیاں تیار کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کےمطابق مشہوراداکاراکشےکماراپنی آنےوالی نئی فلم پرتھوی راج کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں جس میں وہ ساتھی اداکارہ مانوشی چھلر، سنجے دت اور سونوسود کے ہمراہ اداکاری کریں گے فلم کو 3 جون 2022 کو ریلیز کیا جائے گا۔

    اکشے کمار کا ایک بار پھر کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    تاہم بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ پرتھوی راج کی ٹیم نے بارہویں صدی کے پیریڈ ڈرامے کو زیادہ مستند ظاہرکرنے کے لئے 50 ہزار سے زائد ملبوسات جبکہ 500 سو سے زائد پگڑیاں تیار کیں جنہیں فلم کے کرداروں نے زیب تن کیا۔

    اکشے کمار کا فلم کے حوالے سے کہنا تھا کہ شاذو نادر ہی فلمیں اتنی محنت کرتی ہیں اورایسے اہم کاموں کا آغاز کرتی ہیں، ہماری فلم کے ہر عنصر کو جو کہ سمراٹ پرتھوی راج چوہان کی زندگی پر مبنی ہے،ہم نے فلم بناتے وقت ہر چھوٹی تفصیلات پرتوجہ دی ہےکیونکہ ہم چاہتے تھے کہ یہ بڑی اسکرین پر سمراٹ پرتھوی راج کی زندگی کا سب سے شاندار مظاہرہ ہو۔

    مسلم مخالف بھارتی فلم’دی کشمیر فائلز‘ پر سنگاپور میں پابندی عائد

    بھاتی میڈیا کے مطابق فلم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر چندر پرکاش دویدی نے کہا کہ پرتھوی راج کے لئےسب سے زیادہ توجہ ملبوسات کی ڈیزائننگ پر رکھی گئی اسلئے اتنی بڑی تعداد میں ملبوسات اور پگڑیاں تیار کی گئیں، یہ اس زمانے کےبادشاہوں ، عوام اور مختلف پیشوں سے وابستہ لوگوں کی پہنی جانے والے ملبوسات کی مستند نقل ہیں ہمارے پاس فلم کے سیٹ پرمستقل پگڑیوں کے اسٹائل کےماہر موجود تھے جو ہمارے اداکاروں کی طرف سے پہنی جانے والی پگڑیوں کے پہننے کے عمل کی نگرانی کر رہے تھے۔

    عالیہ بھٹ کی فلم ’’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘‘ کا ایک سین ہالی ووڈ کی مشہور فلم کی…

  • اکشے کمار کا ایک بار پھر کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    اکشے کمار کا ایک بار پھر کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    نئی دہلی: بھارتی اداکار اکشے کمار کا ایک بار پھر کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

    باغی ٹی وی :بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا وائرس میں مبتلا ہونے سے آگاہ کیا اداکار نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ کینز 2022 میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کے خواہشمند تھے لیکن بہت افسوس کے ساتھ بتانا پڑ رہا ہے کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

    بھارت:کورونا وائرس نے پھرسراُٹھا لیا:ہلاکتوں میں تیزی


    اکشے کمار نے کہا کہ وہ اس ایونٹ میں شریک نہیں ہو پائیں گے تاہم بھارت کی نمائندگی کرنے والوں کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ۔ اس سے قبل بھی سال 2021 میں اکشے کمار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

    نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن بھی کورونا میں مبتلا

    واضح رہے کہ ہندوستان میں کورونا نے پھر سر اٹھا لیا ہے 14 مئی کو 24 گھنٹوں کے دوران 2,858 نئے کوویڈ 19 کیسز ریکارڈ کیے گئے جبکہ 11 افراد کورونا وائرس کی وجہ ہلاک ہوئے تھے CoVID-19 کی وجہ سے نئی اموات کے اضافے کے ساتھ، ملک میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی کل تعداد 14 مئی تک 5,24,201 تھا وزارت صحت نے کہا کہ ملک گیر ویکسینیشن مہم کے تحت اب تک کل 191.15 کروڑ ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں-

    یورپ:کوویڈ سے اموات کی تعداد بیس لاکھ سے تجاوز کرگئی

  • دیشا پٹانی ٹرانسجینڈر ہیں؟

    دیشا پٹانی ٹرانسجینڈر ہیں؟

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی تصویر پر تنقید کا نشانہ بن گئیں-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا جہاں اداکاروں کو پذیرائی ملتی ہے ان کی تعریف کی جاتی ہے مداح پسندیدہ اداکاروں کی سرگرمیوں کو دیکھنے کے لئے بے چین رہتے ہیں وہیں اداکار سوشل میڈیا پر تنقید کا سب سے زیادہ نشانہ بنتے ہیں آئے دن کوئی نا کوئی اداکار سوشل میڈیا صارفین کے نشا نے پر رہتا ہے-

    بھارتی میڈیا کے مطابق ماضی میں بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی بھی سوشل میڈیا پرشدیدتنقیدکا نشانہ بن چکی ہیں دیشا پٹانی کا شمار بالی ووڈ کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کی اداکاری سے زیادہ ان کا اسٹائل اور لباس سوشل میڈیا پر زیر بحث رہتا ہے۔

    شوبز ویب سائٹ کے مطابق دیشا پٹانی سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں اور اکثر اپنی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں ماضی میں ایک بار دیشا نے سلور رنگ کے لباس کے ساتھ گہری سرخ رنگ کی لپ اسٹک میں اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی تصویر میں ان کے چہرے پر غصے کے تاثرات تھے۔

    تاہم سوشل میڈیا صارفین کو ان کا یہ انداز بالکل بھی پسند نہیں آیا تھا جس کی وجہ سے ان پر شدید تنقید کی گئی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں جاکر ایک صارف نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا دیشا بالکل آدمی لگ رہی ہے کیا یہ ایک خواجہ سرا ہے؟

    جب کہ ایک اور صارف نے لکھا یہ کیسی تصویر پوسٹ کی ہے۔ بہر حال یہ پہلی بار نہیں تھا جب دیشا پٹنی کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو، بلکہ وہ کئی بار اپنی شکل اور لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بن چکی ہیں تاہم دیشا تنقید کی پرواہ نہیں کرتیں اور اکثر سوشل میڈیا پر اپنی وہ تصاویر شیئر کرتی ہیں جو انہیں پسند ہوں-

  • مسلسل تیسرے سال بھی سلمان خان کی کوئی فلم عید پر ریلیز نہ ہوسکی

    مسلسل تیسرے سال بھی سلمان خان کی کوئی فلم عید پر ریلیز نہ ہوسکی

    بالی ووڈ خانز کی مسلسل تیسرے سال بھی سلمان خان کی کوئی فلم عید پر ریلیز نہ ہوسکی شاہ رخ خان اور عامر خان عام طور پر دیوالی اور کرسمس کے مواقع پر اپنی فلمیں ریلیز کرتے ہیں خاص طور پر سلمان خان کو عید پر فلمیں ریلیز کرنے کے حوالے سے الگ ہی اہمیت حاصل ہے اور مداحوں کو عید پر ان کی فلم کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے کیونکہ سلمان خان خصوصی طور پر عید اور خاص طور پر عیدالفطر کے موقع پر فلمیں ریلیز کرتے رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق مسلسل تین سال سے سلمان خان کی کوئی بھی فلم عید الفطر کے موقع پر ریلیز نہ ہوسکی اور نہ ہی انہوں نے عید الاضحیٰ کے موقع پر کوئی فلم ریلیز کی اس سال بھی سلمان خان نے کوئی فلم ریلیز نہیں کی، تاہم آئندہ سال 2023 میں انہوں نے عید الفطر کے موقع پر ’کبھی عید، کبھی دیوالی‘ نامی فلم ریلیز کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

    شہناز گل سلمان خان کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گی

    سلمان خان کی عید الفطر پر آخری فلم ’بھارت‘ 2019 میں ریلیز ہوئی تھی، جسے عید سے کچھ دن قبل پیش کیا گیا تھااس کے بعد سال 2020 میں کورونا آنے کی وجہ سے سلمان خان کی کوئی فلم عید پر ریلیز نہ ہو سکی جبکہ 2021 میں ان کی فلمیں ’رادھے اور انتم‘ ریلیز ہوئیں مگر وہ عید کے مواقع پر پیش نہیں ہوئی تھیں۔

    جب امیتابھ بچن نے گووندا کو تھپڑ مارنے کی دھمکی دی تھی

     

    سلمان خان کی 2019 میں عید الفطر کے موقع پر بھارت جبکہ 2018 میں ریس تھری، 2017 میں ٹیوب لائٹ، 2016 میں سلطان، 2015 میں بجرنگی بھائی جان اور 2014 میں کک ریلیز ہوئی تھی 2013 میں عید الفطر کے موقع پر سلمان خان کی کوئی فلم ریلیز نہیں ہو سکی تھی مگر 2012 میں ان کی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ ریلیز ہوئی تھی، 2011 میں باڈی گارڈ، 2010 میں دبنگ جبکہ 2009 میں وانٹڈ ریلیز ہوئی تھی-


    اس سال سلمان خان نے کچھ دن قبل اپنے مداحوں کو عید کے موقع پر اجے دیوگن کی فلم ’رنوے 34‘ دیکھنے کا مشورہ دیا تھا عید الفطر کے موقع پر اجے دیوگن کے علاوہ ٹائگر شروف کی ہیروپنتی 2 بھی ریلیز ہوئی ہیں، تاہم کسی بھی خان کی فلم ریلیز نہیں ہوئی۔

    عامر خان کے نئے ٹیلنٹ نے مداحوں کو حیران کرنا دیا

  • کرشمہ کپور کا دوسری شادی کریں گی؟ اداکارہ نے بتا دیا

    کرشمہ کپور کا دوسری شادی کریں گی؟ اداکارہ نے بتا دیا

    ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرشمہ کپورنے پہلی ازدواجی زندگی کی ناکامی کے بعد دوسری شادی کا عندیہ دیا ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق کرشمہ کپور نے 2003 میں سنجے کپور نامی تاجرسے شادی کی تھی بدقسمتی سے دونوں کے درمیان 2016 میں علیحدگی ہوگئی تھی، اس دوران جوڑے کے ہاں بیٹی سمیرا اور بیٹے کیان کی پیدائش ہوئی۔

    طلاق کے بعد سنجے کپور نے اداکارہ پریا شادیو سے دوسری شادی کی اور اب کرشمہ کپور نے بھی اشارہ دیا ہے کہ وہ بھی دوسری ازدواجی زندگی کا آغاز کرسکتی ہیں-

    عمران اشرف کی فلم ’’دم مستم‘‘ کے خلاف خواجہ سرا عدالت پہنچ گئے

    جب امیتابھ بچن نے گووندا کو تھپڑ مارنے کی دھمکی دی تھی

    اداکارہ نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری پر سوال جواب کا سیشن رکھا تھا جس میں مداحوں کی جانب سے مختلف سوالات پوچھے گئے جن کے کرشمہ نے جواب دیئے۔

    سیشن کے دوران ایک مداح نے پوچھا کہ کیا آپ دوبارہ شادی کریں گی جس کا جواب انہوں نے ’’ڈیپینڈ‘ یعنی انحصار لکھ کر دیا۔

    اداکارہ کی جانب سے اس جواب کے بعد مداحوں کی جانب سے اندازہ لگایا جا رہا یے اس کا مطلب یہ ہے کہ کرشمہ کپور کو اگر کبھی ایسا انسان ملا جن سے ان کی ذہنی ہم آہنگی ہو تو دوسری شادی کرسکتی ہیں۔

  • شہناز گل سلمان خان کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گی

    شہناز گل سلمان خان کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گی

    ممبئی: بھارتی اداکارہ وگلوکارہ شہناز گل کو سلمان خان کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گی ، اداکارہ سلمان خان کی فلم ’’کبھی عید کبھی دیوالی‘‘ میں جلوہ گر ہوں گی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شہناز گل وہ خوش قسمت اداکارہ ہیں جو بالی ووڈ کے سپر اسٹار کے ہمراہ ڈیبیو کرنے جارہی ہیں، سلمان خان نے شہناز کی اداکاری اور معصومیت کی ہمیشہ تعریف کی ہے جبکہ مداحوں کو بھی اداکارہ کی ادائیں بہت پسند ہیں۔

    جب امیتابھ بچن نے گووندا کو تھپڑ مارنے کی دھمکی دی تھی

    رپورٹس کے مطابق ریئلٹی شو بگ باس سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والی شہناز گل دبنگ خان کی فلم کبھی عید کبھی دیوالی میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی جسے ممکنہ طور پر سلمان خان ہی ڈائریکٹ کریں گے سلمان خان کی جانب سے اداکارہ سے فلم میں کام کرنے کے لیے رابطہ کیے جانے کے بعد شہناز گل نے فوراً منظوری دے دی تھی-

    بھارتی میڈیا میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ سلمان خان کی آنے والی فلم ’’کبھی عید کبھی دیوالی‘‘ کے لیے اداکارہ شہناز گل کو فائنل کرلیا گیا ہے رپورٹس کے مطابق شہناز گل فلم میں آیوش شرما کے مدمقابل نظر آئیں گی-

    ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق سلمان خان نے شہناز گل کو کہا ہے کہ وہ فلم میں کام کرنے کی جتنی رقم چاہیں وصول کرسکتی ہیں ہر کوئی جانتا ہے کہ سلمان خان شہناز گل کو بے حد پسند کرتے ہیں وہ بگ باس 13 میں اپنی معصومیت سے سلمان خان کا دل جیتنے میں کامیاب رہی تھیں۔

    بچپن میں 5 سال تک جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا،کنگنا رناوت

    رپورٹس کے مطابق جب سلمان خان نے شہناز گل سے فلم میں کام کرنے کے لیے رابطہ کیا تو انہیں اجازت دی کہ وہ اپنی فیس خود منتخب کرسکتی ہیں اور صرف فیس ہی نہیں بلکہ سلمان خان نے شہناز گل کو ان کے شیڈول کے مطابق فلم کی شوٹنگ کے لیے تاریخیں منتخب کرنے کے لیے بھی کہا کیونکہ شہناز اس وقت کئی پروجیکٹس میں مصروف ہیں۔

    اداکارہ کو سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔ مذکورہ فلم میں آیوشا شرما، پوجا ہیج اور ظہیر اقبال سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہوں گے-

  • جب امیتابھ بچن نے گووندا کو تھپڑ مارنے کی دھمکی دی تھی

    جب امیتابھ بچن نے گووندا کو تھپڑ مارنے کی دھمکی دی تھی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار گووندا نے ایک بار انکشاف کیا تھا کہ امیتابھ بچن نے انہیں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران تھپڑ مارنے کی دھمکی دی تھی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن اور کامیڈی کنگ گووندا نے اپنے کیریئر میں بالی ووڈ کو کئی سپر ہٹ فلمیں دیں یہ دونوں اسٹارز فلم ’’بڑے میاں چھوٹے میاں‘‘ کے لیے بھی اکٹھے ہوئے تھے جس نے باکس آفس پر کافی مقبولیت حاصل کی تھی۔

    اس فلم کی کامیابی کے پیچھے کی وجہ بہترین اداکار، گانے، کامیڈی اور مادھوری ڈکشٹ کا سپر ہٹ گانا ’’مکھنا‘‘ وغیرہ تھا تاہم فلم کی کامیابی کے بارے میں ایک بات اور بھی ہے جس سے زیادہ تر لوگ واقف نہیں ہیں۔

    سچن ٹنڈولکرکی بیٹی بالی ووڈ میں ڈیبیو کیلئے تیار

    بھارتی میڈیا کے مطابق گووندا نے ایک بار ایک انٹرٹینمنٹ پورٹل کو دئیے گئے انٹرویو میں فلم کی شوٹنگ کے دوران بگ بی کے ساتھ ایک واقعے کے بارے میں بات کی تھی۔ اداکار نے انکشاف کیا تھا کہ ایک خاص گانے کی شوٹنگ سے قبل امیتابھ بچن ان کے پاس آئے تھے اور انہیں دھمکی دی تھی کہ اگر یہ فلم باکس آفس پر نہیں چلی تو وہ انہیں تھپڑ ماریں گے۔

    انٹرٹینمنٹ پورٹل کی رپورٹ کے مطابق بظاہر گووندا امیتابھ بچن کی دھمکی سے ڈر گئے تھے، یہاں تک کہ انہوں نے شوٹنگ بھی کینسل کردی تھی گووندا فلم میں کسی خاص گانے کے قائل نہیں تھے انہیں لگ رہا تھا کہ یہ گانا لوگوں کو پسند نہیں آئے گا جس کی وجہ سے شوٹنگ میں بھی تاخیر ہوئی۔

    گووندا نے انٹرویو کے دوران مزید بتایا کہ فلم کے ہدایت کار ڈیوڈ دھون ان کے پاس آئے اور ان سے پوچھا کہ آپ کو اتنا یقین کیوں ہے کہ یہ گانا نہیں چلے گا اور اس وقت گووندا نے ڈیوڈ دھون کو بتایا کہ امیتابھ بچن نے انہیں تھپڑ مارنے کی دھمکی دی ہے جس کے بعد ان دونوں نے فیصلہ کیا کہ یہ گانا صحیح نہیں ہے بعد ازاں ان کی ٹیم نے فیصلہ کیا جب تک فلم کے لیے کوئی اچھا گانا نہیں مل جاتا وہ شوٹنگ نہیں کریں گے۔

    بعد ازاں نے فلم کے لیے خصوصی گانا ’’مکھنا‘‘ شوٹ کیا جس میں مادھوری ڈکشٹ نے امیتابھ بچن اور گووندا کے ساتھ پرفارم کیا تھا اور یہ گانا لوگوں کو بے حد پسند آیا تھا امیتابھ بچن اور گووندا کی اداکاری والی فلم بڑے میاں چھوٹے میاں دونوں ستاروں کی ایک ساتھ کامیاب ترین فلموں میں سے ایک ہے ہر نسل نے فلم اور کرداروں کے درمیان مزاحیہ مذاق کو پسند کیا-

    1998 کی کامیڈی فلم کو ڈیوڈ دھون نے ڈائریکٹ کیا تھا اور اس میں روینہ ٹنڈن، رامیا کرشنن، انوپم کھیر، پاریش راول، شرت سکسینا اور ستیش کوشک اور مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ معاون کرداروں میں ایک خاص کردار میں ہیں اطلاعات کے مطابق، شاہ رخ خان کی کچھ کچھ ہوتا ہے کے ساتھ ٹکراؤ کے باوجود یہ فلم باکس آفس پر کامیاب رہی۔

    کرینہ کپورایک بار پھر ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر

  • سچن ٹنڈولکرکی بیٹی  بالی ووڈ میں ڈیبیو کیلئے تیار

    سچن ٹنڈولکرکی بیٹی بالی ووڈ میں ڈیبیو کیلئے تیار

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارا ٹنڈولکر بالی ووڈ میں ڈیبیو کیلئے تیار،جلد اپنی پہلی فلم میں دکھائی دیں گی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق سارا ٹنڈولکرکو اداکاری میں خاصی دلچسپی ہےاور حال ہی میں انہوں نے اداکاری سیکھنے کے لیے ایک انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ بھی لیا ہے جس کے بعد سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سارا اپنا بالی وڈ ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق سارا کو والدین کی جانب سے کیرئیر کے انتخاب میں کسی قسم کی مخالفت کا سامنا نہیں ہے۔

    24 سالہ سارا نے لندن یونیورسٹی سے میڈیسن میں ڈگری حاصل کی ہے، سارا سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی ہیں جنہیں لوگ بطور ماڈل بھی پہچانتے ہیں-

    سارا ٹنڈولکر کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 1.9 ملین سے زائد ہے جس پر وہ اپنی تصویروں کے علاوہ مختلف جگہوں کی خوبصورت تصاویر شیئر کرتی ہیں انہوں نے 485 لوگوں کو فالو کیا ہے جبکہ اب تک 105 پوسٹس شئیر کر چکی ہیں-

    کہا جارہا ہے کہ اگر سارا بالی وڈ میں قدم رکھ دیتی ہیں تو وہ کنگ خان کی بیٹی سہانا خان اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور کے سامنے ایک چیلنج ہوں گی۔

    سہانا خان اور خوشی کپور بھی جلد ہی بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔

    کچھ سال پہلے یہ افواہیں تھیں کہ سارہ شاہد کپور کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو کر رہی ہیں۔ تاہم، سچن نے خود ان خبروں کی تردید کی تھی اور مبینہ طور پر کہا تھا میری بیٹی سارہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں مگن ہیں ان کی فلموں میں شمولیت کے بارے میں بے بنیاد قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں-