Baaghi TV

Tag: بالی ووڈ

  • بھارتی اداکارہ جان لیوا بیماری میں مبتلا ہو گئیں

    بھارتی اداکارہ جان لیوا بیماری میں مبتلا ہو گئیں

    ممبئی: بھارتی اداکارہ سمانتھا پرابھو مائیوسائٹس (عضلات کی بیماری) میں مبتلا ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اس کے ساتھ ایک نوٹ تحریر کیا کہ وہ اس بیماری سے صحت یاب ہو رہی ہیں۔

    خلیل الرحمان قمر نے بتا دیا کہ ماہرہ خان کے ساتھ ان کا اصل میں جھگڑا کیا ہے؟

    انہوں نے فلم یشودا کے ٹریلر پر مداحوں کے ردعمل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے مداحوں کی یہی محبت نہ ختم ہونے والی مشکلات سے لڑنے کی طاقت عطا کرتی ہے۔

    سمانتھا پرابھو نے کہا کہ مجھے مائیوسائٹس ہوگیا تھا، میں چاہتی تھی کہ صحتیاب ہو کر اس متعلق بتاؤں لیکن ابھی صحت مند ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔

    دارو نتنی حمائمہ ملک پہنچ گئیں کراچی کے سینما گھروں میں

    راشی کھنہ، شریا سرن، سشمیتا کونیڈیلا سمیت دیگر فنکاروں نے سمانتھا کو صحتیابی کی دعائیں دیں اور ان کا حوصلہ بڑھانے کے لیے پیغام بھیجے۔

  • بھارتی کامیڈین راجو شریواستو انتقال کر گئے

    بھارتی کامیڈین راجو شریواستو انتقال کر گئے

    نئی دہلی : بھارت کے 58 سالہ معروف کامیڈین راجو شریواستو آج دہلی میں انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی : بھارتی خبررساں ایجنسی این ڈی ٹی وی کے مطابق ایک ماہ قبل انہیں جم میں ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا راجو شریواستو کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 10 اگست کے روز راجو شریواستو کو دل کا دورا پڑنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا-

    دل کا دورہ پڑنے کےبعدماڈل ایان علی نے ذہنی تناؤ کا علاج اور وزن کم کیسے کیا؟خود ہی سب کچھ بتادیا

    جہاں انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا تھا اور بعد میں طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا تھا جہاں آج انتقال کر گئے اسپتال ذرائع کے مطابق راجو سریواستو کو ڈاکٹروں نے صبح 10:20 بجے مردہ قرار دیا گیا-

    کامیڈین کے بھائی دیپو سریواستو نے ذرائع و ابلاغ کو بتایا کہ مجھے تقریباً آدھا گھنٹہ پہلے فون آیا کہ وہ نہیں رہے، یہ واقعی افسوسناک خبر ہے۔ وہ 40 دنوں سے ہسپتال میں بیماری سے لڑ رہے تھے-

    سریواستو کو 10 اگست کو جم میں گرنے کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور انہیں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) لے جایا گیا تھا۔ اسی دن ان کی انجیو پلاسٹی ہوئی اور انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔

    افتخار ٹھاکر کس کے ہیں شکر گزار اور کیوں؟

    سریواستو 1980 کی دہائی سے شوبز سے وابستہ ہیں لیکن انہیں 2005 میں اسٹینڈ اپ کامیڈی شو "دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج” میں شرکت کے بعد انہیں بین الاقوامی شناخت ملی-

    انہوں نے کئی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں "میں نے پیار کیا”، "بازی گر”، "بمبے ٹو گوا” اور "آمدنی اٹھنی خرچا روپیہ” شامل ہیں۔ وہ "بگ باس” سیزن تھری میں بھی کنسٹینٹ رہے سریواستو نے بھارتی اتر پردیش کی فلم ڈیولپمنٹ کونسل کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

    افتخار ٹھاکر کس کے ہیں شکر گزار اور کیوں؟

  • کارتک آریان عاشقی 3 میں مرکزی کردار نبھائیں گے

    کارتک آریان عاشقی 3 میں مرکزی کردار نبھائیں گے

    ممبئی: بالی ووڈ فلم ’عاشقی‘ کے ایک اور سیکوئل کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کی شوٹنگ کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹ کےمطابق کارتک جو پہلےسے ہی کئی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں”عاشقی 3 ” کیلئے پروڈیوسر نے کارتک آریان کا انتخاب کیا ہےکارتک آریان رومانوی فلم ’عاشقی‘3 میں مرکزی کردار نبھاتےنظر آئیں گےتاہم ان کے ساتھ بطورِ ہیروئن کونسی اداکارہ ہوں گی یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا۔

    کارتک آریان کی ایسی خواہش کے جسے سن کر آپ رہ جائیں حیران

    پیر کے روز اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اعلان کیا ہے کہ وہ عاشقی 3 میں کام کرنے والے ہیں جس کے ہدایتکار انوراگ باسو ہوں گے-

    کارتک نے عاشقی 3 کی کاسٹ میں شامل ہونے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ’عاشقی ایک کلاسک فلم ہے اور جسے دیکھتے ہوئے میں بڑا ہوا ہوں اور عاشقی 3 پر کام کرنا ایک خواب کے سچ ہونے جیسا ہے۔

    اداکار نے کہا کہ میں بھوشن کمار اور مکیش بھٹ کے تعاون سے بننے والی یہ فلم ملنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں لیکن میں شکر گزار بھی ہوں ۔

    شاہ رخ اور سلمان خان کی ٹائیگر 3 ، رواں ماہ کے آخر میں شوٹنگ کا آغاز

    واضح رہےکہ پہلی فلم عاشقی سال 1990 میں ٹی سیریز اور وشیش فلمز کےبینرتلے ریلیز کی گئی تھی جس کی ہدایتکاری مہیش بھٹ نےکی تھی راہل رائے اور انو اگروال اس فلم میں اپنی اداکاری کی وجہ سے راتوں رات سپر اسٹار بن گئے تھے۔

    اس کے بعد سال 2013 میں عاشقی 2 ریلیز کی گئی، جس کی ہدایتکاری موہت سوری نے کی تھی اس میں شردھا کپور اور آدتیہ رائے کپور مرکزی کردار میں نظر آئے تھے، یہ فلم بھی باکس آفس پر بے حد کامیاب رہی تھی۔

  • میگا اسٹارسلمان خان کی گلاس جیب میں رکھنے کی ویڈیو وائرل

    میگا اسٹارسلمان خان کی گلاس جیب میں رکھنے کی ویڈیو وائرل

    ممبئی: بالی وڈ سُپراسٹارسلمان خان کی گلاس جیب میں رکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی گلاس جیب میں رکھنے کی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے جا رہی ہیں-

    شاہ رخ اور سلمان خان کی ٹائیگر 3 ، رواں ماہ کے آخر میں شوٹنگ کا آغاز

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان اپنی گاڑی سے اترے اور ہاتھ میں پکڑا گلاس اپنی جینز کی پینٹ کی جیب میں رکھ لیا گلاس میں محلول بھی نظر آرہا ہے۔

    سلمان خان کی جیب میں گلاس رکھنے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کئےایک صارف کا کہنا تھا کہ جیب میں پارٹی کا انتظام ہے ایک صارف نے کہا کہ پینٹ کی جیب میں گلاس بھائی کا نیا اسٹائل ہےایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا جیب میں گلاس یہ صرف سلمان خان ہی کرسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ سلمان خان فلم پروڈیوسر مراد کھیتانی کی سالگرہ میں شرکت کے لئے گئے تھے۔

    دبنگ سلمان خان کے بالی وڈ میں 34 سال مکمل

    دوسری جانب سلمان خان کی ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کا رواں ماہ کے آخر میں آغاز ہو گا ہ شاہ رخ خان اس مہینے کے لئے آخر میں فلم ٹائیگر 3 میں اپنے حصے کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے. شاہ رخ خان کو دس دن تک مسلسل شوٹنگ کرنی ہوگی-

    خبریں ہیں کہ اس فلم میں شاہ رخ خان ایک را افسر کا کردار ادا کریں گے ٹائیگر 3 میں سلمان خان کے علاوہ کترینہ کیف اور عمران ہاشمی بھی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے جبکہ سلمان خان آج کل کسی کابھائی کسی کی جان کی شوٹنگ میں‌ مصروف ہیں ، جیسے ہی ان کی یہ شوٹنگ ختم ہو گی وہ ٹائیگر 3 کے لئے شوٹنگ کریں گے-

    سلمان خان کی نئی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کی پہلی جھلک جاری

  • سلمان خان کی نئی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کی پہلی جھلک جاری

    سلمان خان کی نئی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کی پہلی جھلک جاری

    ممبئی: بالی وڈ سپراسٹار سلمان خان نے اپنی نئی فلم ’’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘‘ کی پہلی تصویر ٹویٹر پر جاری کردی۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں سلمان خان نے فلمی دنیا میں 34 سال مکمل کیے ہیں۔ سپر اسٹار نے اس اہم تقریب کے اعزاز میں اپنی آنے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا سوشل میڈیا پر باضابطہ اعلان کیا ہے-

    انوشکا شرما کی فلموں میں واپسی، چکدا ایکسپریس کے لئے انگلینڈ میں تربیت


    تصویر میں سلمان خان کے سر کے بال کندھوں تک لمبے ہیں اور انہوں نے دھوپ کے چشمے لگائے ہوئے ہیں تصویر کے ساتھ ہی بالی وڈ اسٹار نے اپنے ان تمام مداحین کا شکریہ بھی ادا کیا ہے جو ہر وقت ان کو سپورٹ کرتے ہیں اور ان سے محبت کرتے ہیں لکھا کہ 34 سال پہلے تھا اور اب 34 سال بعد اب بھی ہے-

    کسی کا بھائی کسی کی جان کا عنوان پہلے کبھی عید کبھی دیوالی اور بھائی جان تھا سلمان کے علاوہ اس فلم میں پوجا ہیگڑے اور شہناز گل بھی ہیں-

    واضح رہے کہ سلمان خان کو شوبز میں 34 سال مکمل ہو چکے ہیں سلمان خان نے اپنے بالی وڈ کیریئر کا آغاز 1988 میں فلم ’بیوی ہوتو ایسی‘ سے کیا تھا جس میں ریکھا، فاروق شیخ اور بندو کے مرکزی کردار تھے۔

    نئی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کے ساتھ ساتھ سلمان خان، بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ میں کامیو شوٹ بھی دیں گے جبکہ وہ ’ٹائیگر3‘ میں کترینہ کیف کے ساتھ بھی نظر آئیں گے۔

    سوشل میڈیا سٹارز کو فلموں میں لانچ کیا جا رہا ہے فلمسٹار میرا برس پڑیں فلموں پر

  • سلمان خان کی جان کو خطرہ، اسلحہ لائسنس جاری

    سلمان خان کی جان کو خطرہ، اسلحہ لائسنس جاری

    بھارتی اداکار سلمان خان کی جان کو خطرے کے پیش نظر اسلحہ لائسنس جاری کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ممبئی پولیس کے مطابق سلمان خان نے دھمکی آمیز خطوط کے بعد تحفظ کے لیے لائسنس کی درخواست دی تھی، جان لیوا دھمکیوں کے بعد سے ہی سلمان خان کی سیکورٹی بڑھانے کے ساتھ ہی لینڈ کروزر کو اپ گریڈ کرنے کی خبریں بھی سامنے آئیں۔ اداکار کی حفاظت کیلئے گاڑی میں آرم اور بلٹ پروف شیشے لگائے گئے ہیں۔

    سلمان خان نے سیکیورٹی کے پیش نذر اسلحہ لائسنس کےلئے درخواست دیدی

    یاد رہے بھارتی گلوکار اور سیاستدان سدھو موسے والا کے قتل کے بعد بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان کو ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھاسلمان خان کے والد سلیم خان کے گارڈز کو یہ خط ممبئی کی ساحلی پٹی کے قریب پارک کے بینچ پر ملا ، اس بینچ کی خاص بات یہ تھی کہ سلمان خان اور سلیم خان اکثر صبح کی سیر کے بعد کچھ دیر کے لیے اس بینچ پر بیٹھتے تھے۔

    خط میں لکھا گیا تھا کہ تمہارابھی موسے والا جیسا حال کر دیں گے۔ تاہم یہ دھمکی آمیز خط کس کی جانب سے لکھا گیا ہے اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ملیں، ممبئی پولیس نے گمنام خط کی موصول ہونے کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا یہ بھی کہا گیا تھا کہ بالی وڈ اداکار کو مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل کی دھمکی ملی تھی۔

    سلمان خان نے بگ باس سیزن 16 کی میزبانی کے لئے ایک ہزار کروڑ مانگ لیا

    واضح رہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے الزام میں سامنے آنے والے لارنس بشنوئی گینگ نے چند سال قبل سلمان خان کو قتل کی دھمکی دی تھی۔ اس کے بعد حال ہی میں لارنس بشنوئی نے دوبارہ اداکار کو راجھستان میں مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

    یادرہے کہ سلمان خان کا شمار بالی وڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے ان کے نہ صرف ہندوستان بلکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں پرستار پائے جاتے ہیں. ان کے پرستار ان کی سیکیورٹی کو لیکر کافی پریشان ہیں ان کا کہنا ہے کہ اداکاری کی سیکیورٹی کو ہر ممکن حد تک یقینی بنایا جائے-

    فلم کی کامیابی کا کوئی خاص فارمولا نہیں ہے سلمان خان

  • رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کپور کے ہاں پہلے بچے کی آمد متوقع

    رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کپور کے ہاں پہلے بچے کی آمد متوقع

    بالی ووڈ کی مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں جلد پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔

    باغی ٹی وی : عالیہ بھٹ نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر کے ذریعے یہ خوشخبری مداحوں کو سنائی اداکارہ نے اسپتال کے کمرے سے الٹرا ساؤنڈ کی تصویر شیئر کی-

    جمشید ظفر ایک بڑے اور متحرک پرڈیوسر تھے شان شاہد

    تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عالیہ کے ساتھ ان کے شوہر اداکار رنبیر کپور بھی موجود ہیں اور وہ اسپتال کے بیڈ پر لیٹی ہوئی الٹراساؤنڈ کروا رہی ہی ، الٹرا ساؤنڈ مشین کی اسکرین پر ان کے ہونے والے بچے کی موجودگی دکھائی دے رہی ہے تاہم اداکارہ نے اسکرین پر دل والا ایموجی لگا رکھا ہے۔

    عالیہ بھٹ کپور نے اس تصویر کے کیپشن میں اپنے ماں بننے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ ہمارا بچہ جلد آرہا ہے‘‘۔

    عالیہ بھٹ کے امید سے ہونے کی خبر پر رنبیر کی والدہ اداکارہ نیتو کپور نے بھی ردعمل دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

    تاہم بھارتی میڈیا پر کہا جارہا ہے کہ عالیہ بھٹ امید سے ہیں تاہم کچھ صارفین اس بات کا اظہار بھی کررہے ہیں کہ کہیں یہ پوسٹ عالیہ نے رنبیر کے ہمراہ اپنی آنے والی فلم ‘براہمسترا’ کی تشہیر کے لیے تو نہیں کی؟-

    اسی حوالے سے بھارتی آر جے اور اداکارہ روہینی نے اپنی ٹوئٹ میں تشویش کا اظہار کیا انہوں نے لکھا کہ اگر یہ حرکت نئی فلم کی پروموشن کے لیے ہوئی تو مجھے کافی مایوسی ہوگی، ان دنوں کسی بات پر یقین نہیں آرہا اور یہ دونوں مجھے بہت پیارے ہیں۔


    دوسری جانب بھارتی صحافی سریدھر مراتی نے اپنی ٹوئٹ میں خوشی کا اظہار کیا اور عالیہ رنبیر کو اس خوشی کی خبر پر مبارکباد دی-

    اس کے علاوہ بھارت اور پاکستان میں عالیہ بھٹ کے امید سے ہونے کی خبر ٹاپ ٹرینڈ میں بھی شامل ہے۔


    واضح رہے کہ عالیہ اور رنبیر رواں سال اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

    سینئر اور جونئیرز کا سیٹ پر آپس میں رابطہ ہونا چاہیے ریمبو

  • بھارتی معروف گلوکار لائیو پرفامنس کے دوران انتقال کر گئے

    بھارتی معروف گلوکار لائیو پرفامنس کے دوران انتقال کر گئے

    ممبئی: بھارت کے معروف گلوکار کرشنا کمار عرف ’کے کے‘ 53 برس کی عمر میں ایک لائیو پرفامنس کے دوران انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق نامور گلوکار و اداکار کرشنا کمار ریاست مغربی بنگال کے شہر کلکتہ میں منعقدہ ایک تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کررہے تھے کہ اچانک ان کی طبعیت بگڑی اور وہ اسٹیج پر گرکر ہلاک ہوگئے۔

    گلوکار کو فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ پہلے زندگی کی بازی ہار چکے تھے، اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے کرشنا کمار کی موت کی تصدیق کی۔


    کرشنا کمار کناتھ 22 اگست 1968 کو دہلی میں پیدا ہوئے اور 53 برس کی عمر میں کلکتہ میں دار فانی سے کوچ کرگئےمتوفی نے پسماندگان میں بیوی اور بچے چھوڑے ہیں گلوکار اور کمپوزر نے ہندی سمیت تامل، تیلگو، کناڈا اور بنگالی زبانوں میں بھارتی فلم انڈسٹری کو متعدد معروف گانے دئیے، انہوں نے اپنے کرئیر کے دوران بالی وڈ کے لیے پلے بیک گلوکاری پر توجہ مرکوز رکھی۔

    کرشنا کمار نے اپنے گانوں کی پہلی البم ’پال‘ 1999 میں ریلیز کی تھی، گلوکار کے مشہور گانوں میں’دل عبادت، توہی میری شب ہے، سن ذرا، تڑپ تڑپ (ہم دل دے چوکے صنم، 1999)، دس بہانے (دس، 2005) اور ٹیون ماری انتریان (گنڈے، 2014) سمیت متعدد گانے شامل ہیں جنہیں بھارت سمیت دنیا بھر میں خوب پذیرائی ملی۔


    گلوکار اور کمپوزر کی موت پر بھارتی لیجنڈ ویرینڈر سیواگ، ارمان ملک سمیت مداحوں ، فنکاروں اور سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے اظہار افسوس کیا جارہا ہے۔

    قبل ازیں بھارتی ریاست کیرالہ میں ملیالم فلم انڈسٹری کے مقبول ترین گلوکار 78 سالہ ایڈاوا بشیر بلو ڈائمنڈ آرکسٹرا کی گولڈن جوبلی جشن پر لائیوپرفارمنس کے دوران انتقال کرگئے تھے معروف گلوکار اسٹیج پر اپنا ایک مقبول گانا گا رہے تھے جب ان کے سینے میں شدید درد اُٹھا اور وہ سینہ پکڑ کر کچھ دیر کے لیے ساکت ہوگئے اور پھر اسٹیج پر گر پڑے۔

    گلوکار کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ایڈاوا بشیر کے موت کی تصدیق کردی۔ ان کے فلمی گیت کیرالہ میں زبان زد عام ہیں لیکن وہ اپنی لائیوپرفارمنس کےلیے پورے بھارت میں شہرت رکھتےتھےایڈاوا بشیر نے 1972 میں میوزیکل اکیڈمی سے موسیقی کی تعلیم مکمل کی تھی۔ وہ کسی اکیڈمی سے موسیقی کی تعلیم حاصل کرنے والے چند بھارتی گلوکاروں میں سے ایک تھے۔

  • گلوکارہ کنیکا کپور رشتہ ازدواج میں منسلک

    گلوکارہ کنیکا کپور رشتہ ازدواج میں منسلک

    ممبئی: بھارتی معروف گلوکارہ کنیکا کپور رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق گانے “بےبی ڈول” کی وجہ سےدنیا بھر میں مشہور ہونے والی پلے بیک گلوکارہ کنیکا کپور گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں 43 سالہ گلوکارہ کی شادی کی تقریبات لندن میں منعقد ہوئیں جہاں انہوں نے بھارتی بزنس مین اور این آر آئی گوتم کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی شادی کی خوبصورت تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کنیکا کپور نےگلابی رنگ کا دلکش لہنگا اور ساتھ ہی بھاری زیور بھی پہنا جس کی وجہ سے وہ زیادہ پُرکشش نظر آئیں جبکہ ان کے شوہر نے سفید شیروانی اور پگڑی پہن رکھی ہے۔

    اس سے قبل کنیکا کپور نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے مداحوں کے ساتھ اپنی مہندی کی چند دلچسپ تصاویر بھی شیئر کی تھیں جس میں گلوکارہ نے پیسٹل گرین لہنگا اور پھولوں کے بنے زیورات پہن رکھے تھے۔

    خیال رہے کہ یہ کنیکا کپور کی دوسری شادی ہے جبکہ ان کے پہلے شوہر سے ان کے 3 بچے بھی ہیں جنہیں وہ خود پال رہی ہیں-

  • بھارتی فلمساز کا قندیل بلوچ پر فلم بنانے کا اعلان

    مبئی: بھارتی فلمساز النکریتا شریواستو نے قندیل بلوچ پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق لپس اسٹک انڈر مائی بُرقع، میڈ اِن ہیون اور بمبئی بیگمز جیسی فلموں کی ہدایتکارہ النکریتا شریواستو پاکستانی اداکارہ قندیل بلوچ پر ایک نئی فلم بنانے والی ہیں۔

    بالی ووڈ میں کوئی اس لائق نہیں جسے گھر بلایا جائے،کنگنا رناوت کا نیا شوشہ

    گزشتہ روز فلمساز نے اعلان کیا کہ وہ پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹارمرحومہ قندیل بلوچ پر فلم بنائیں گی تاہم النکریتا نے یہ نہیں بتایا کہ آیا وہ فلم کو سوانح حیات بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں یا قندیل کی زندگی کے کسی تجربے کو فلمانے والی ہیں۔

    فلمساز نے کتاب The Sensational Life and Death of Qandeel Baloch کے حقوق حاصل کر لیے ہیں، جس کو پاکستانی مصنفہ صنم مہر نےلکھا ہےاور Aleph نے پروڈیوسر وکاس شرما اورسنی کھنہ کےساتھ مل کر شائع کیا ہے-

    ڈائریکٹر النکریتا نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ جب قندیل بلوچ کو 2016 میں پاکستان میں قتل کیا گیا تو میں لرز گئی، یہ غیرت کے نام پر ایک گھناؤنا قتل تھا میں اس کے ارے میں سوچنا نہیں روک سکی میں نےقندیل کی ویڈیوز باربار دیکھنا شروع کیں اور میں ان کی متوجہ ہوگئی۔

    بھارتی سنگھ نے کامیڈی کے دوران سکھوں کی دل آزاری پر معافی مانگ لی

    الانکریتا نے قندیل کی زندگی کی جدوجہد اوراس کےبارے میں بات کی کہ کس طرح ایک چھوٹے سے گاؤں کی ایک غریب لڑکی نے جدو جہد کی اور وہ محض 26 سال کی عمرمیں ماری گئی تھی اور اور ستم ظریفی یہ ہے کہ اس کی موت کے بعد ہی اسے صرف ایک فیمنسٹ کے طور پکارا گیا، ہدایت کار نے فوزیہ عرف قندیل بلوچ کو ایک دلکش، حساس اور باغی نوجوان لڑکی قرار دیا جس کی زندگی اس سے چھین لی گئی یہ فلم بلوچوں کے جرات مندانہ جذبے کی علامت ہے۔


    ہدایت کارہ نے کہا کہ ان کی فلم میں فوزیہ عرف قندیل بلوچ کے جوش اور جذبے کو دکھایا جائے گا اور فلم اس کی زندگی کی منظرکشی کرے گی یہ اس کی سنسنی خیز اور حیران کن شہرت کے عروج کو بیان کرے گی دریں اثنا، پروڈیوسرز کا خیال ہے کہ انہیں نظامی صنفی تشدد کے بارے میں کچھ مختلف بتانے کا موقع ملے گا۔

    اکشے کمارکی نئی آنیوالی فلم کیلئے پچاس ہزار سے زائد ملبوسات اور پانچ سو پگڑیاں…

    کئی شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ بھارتی فلمساز النکریتا اس فلم کے لیے سب سے بہترین انتخاب ہیں کیونکہ وہ ایک ایوارڈ یافتہ ہدایت کار اور ایک ماہر نسواں ہیں جو قندیل کی صورتحال کو سمجھتی ہیں اور اس کی بہترین عکسبندی کرسکتی ہیں۔

    واضح رہے کہ قندیل بلوچ اپنی یوٹیوب ویڈیوزسے شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں لیکن 2016 میں اسے اس کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر قتل کر دیاتھا اس واقعے نے پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کے مخمصے پر ایک شدید بحث کو جنم دیا۔ اس کی زندگی کے بارے میں ایک بایوپک سیریل بنایا گیا تھا جس میں اس کی موت تک کے زندگی کے واقعات پیش کیے گئے تھے۔ اس سیریز میں اداکارہ صبا قمر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ اداکارہ کو اس سیریل میں قندیل بلوچ کی بے عیب اداکاری کے لیے کافی پذیرائی ملی تھی۔

    کورونا ویکسین کے فروغ کیلئےعاطف اسلم اور شائے گل کا گانا ریلیز