Baaghi TV

Tag: بالی ووڈ

  • سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکارکیوں کیا؟ دپیکا پڈوکون نے وجہ بتادی

    سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکارکیوں کیا؟ دپیکا پڈوکون نے وجہ بتادی

    ممبئی: دپیکا پڈوکون نے سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکارکیوں کیا تھا وجہ سامنے آگئی۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ سلمان خان وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے مجھے بالی ووڈ کی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن میں نے انکارکردیا میرے شوبز کیرئیر کی شروعات میں سلمان خان نے میری ماڈلنگ دیکھ کرفلم میں کام کرنے کی پیشکش کی لیکن میں فلم میں کام کرنے کے لئے تیارنہیں تھی۔

    اداکارہ کے مطابق سلمان خان نے میری اداکاری کی صلاحیتوں کو اس وقت بھانپ لیا تھا جب مجھے بھی نہیں پتا تھا کہ میں اداکاری کرسکتی ہوں بالی ووڈ میں سب سے فلم آفرکرنے پرمیں ہمیشہ سلمان خان کی شکرگزاررہوں گی۔

    دپیکا پڈوکون کا مزید کہنا تھا کہ اتفاق ایسا ہوا کہ سلمان خان کوانکارکرنے کے 2 سال بعد میں نے شاہ رخ خان کی فلم ’اوم شانتی اوم‘سے بالی وڈ میں قدم رکھا۔

    اس قبل ایک انٹرویو میں سلمان خان نے دپیکا پڈکون کوبڑی اسٹارقراردیتے ہوئے کہا تھا کہ اب تک کسی نے ایسی فلم آفرنہیں کی جس میں دپیکا اورمیں ایک ساتھ کام کرسکیں۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں دپیکا کی فلم” گہرائیاں” اسٹریمنگ ویب سائٹ پر ریلیز کیا گیا تھا، جس نے کورونا کی وبا کے بعد کامیابیوں کے نئے ریکارڈز بنائے۔’گہرائیاں‘ میں دپیکا پڈوکون، اننیا پانڈے، سدھانت چترویدی اور دھیریا کاروا نے مرکزی کردارادا کیے ہیں مذکورہ فلم کی کہانی دپیکا پڈوکون اور ان کی کزن اننیا پانڈے کے منگیتروں کے گرد گھومتی ہے۔

    ریشم سے بنا پورٹریٹ،کشمیری مداح کا سلمان خان کیساتھ محبت کےاظہارکا منفرد طریقہ

    فلم میں دپیکا پڈوکون اپنے بوائے فرینڈ کو چھوڑ کر کزن اننیا پانڈے کے بوائے فرینڈ سدھانت چترویدی سے عشق کرنے لگتی ہیں اور فلم میں کئی بولڈ رومانوی مناظر شامل ہیں بولڈ مناظر کی وجہ سے جہاں دپیکا پڈوکون پر تنقید کی جا رہی ہے، وہیں فلم کے ہدایت کار سمیت دیگر ٹیم کے لیے بھی نامناسب زبان استعمال کی جا رہی ہے۔

    تاہم لوگوں کے بر عکس دپیکا پڈوکون کے والدین نے بیٹی کے بولڈ اور رومانوی مناظر دیکھ کر ان کی تعریفیں کی ہیں دپیکا پڈوکون نے انڈیا ٹوڈے کو دیئے گئے انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ ان کے والدین نے ان کی اداکاری اور بولڈ مناظر دیکھنے کے بعد ان پر اعتراض کرنے کے بجائے ان کی تعریفیں کیں اور ان پر فخر کیا۔

    اس سے قبل انہوں نے بتایا تھا کہ ان کے شوہر رنویر سنگھ نے بھی فلم میں ان کے بولڈ مناظر دیکھ کر ان کی تعریفیں کیں اور انہیں خوشی بھی ہوئی دپیکا پڈوکون نے کہا تھا کہ انہیں بولڈ فلموں میں کام کرنے کے لیے شوہر سے اجازت کی ضرورت نہیں۔

    آریان خان ویب سیریز کے ذریعے بالی ووڈ میں انٹری کیلئے تیار

  • آریان خان ویب سیریز کے ذریعے بالی ووڈ میں انٹری کیلئے تیار

    آریان خان ویب سیریز کے ذریعے بالی ووڈ میں انٹری کیلئے تیار

    بالی وُڈ کے کنگ خان شاہ رُخ خان نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ان کے بیٹے آریان کو اداکاری میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی شوبز ویب سائٹ ” پنک ولا” کے مطابق شاہ رُخ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ان کے بیٹے آریان خان کو اداکاری سے بلکل دلچسپی نہیں البتہ وہ فلم سازی کے تخلیقی پہلو کی طرف مائل ہیں آریان بطورِ مصنف بالی وُڈ میں ڈیبیو کریں گے اور انہوں نے اس پر کام بھی شروع کر دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آریان نے ایک ویب سیریز اور ایک فیچر فلم لکھنے سے اپنے کیرئیر کا آغاز کر دیا ہے جبکہ اس ویب سیریز کے لئے ایمیزون پرائم اور فیچر فلم کو ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ نے بینک رول کیا ہے۔

    ایمیزون پرائم سیریز کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ایک ڈائی ہارڈ مداح کی زندگی کے بارے میں ہے جس میں کچھ سنسنی خیز مناظر دیکھنے کو ملیں گے تاہم فیچر فلم کے حوالے سے اب تک کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

    اس وقت آریان خان ریڈ چلی فلم کے لکھاری بلال صدیقی کے ہمراہ فلم اور ویب سیریز کے لیے اسکرپٹ لکھنے میں مصروف ہیں اور ابھی فوری طور پر کہنا قبل از وقت ہے کہ کب تک آریان خان کی ہدایت کاری میں بنی فلم یا ویب سیریز ریلیز ہوگی۔

    خیال کیا جا رہا ہے کہ رواں برس کے اختتام تک آریان خان کی جانب سے ویب سیریز یا فلم بنائے جانے کی تصدیق کردی جائے گی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

    شاہ رُخ خان کی بیٹی سوہانا بھی زویا اختر کی ہدایتکاری میں جلد نیٹ فلکس کی ایک ویب سیریز میں اپنا ڈیبیو کرنے والی ہیں چہ مگوئیاں ہیں کہ ممکنہ طور پر آریان خان کی فلم یا ویب سیریز میں ان کی بہن سہانا خان بھی ایکشن میں دکھائی دیں گی، تاہم اس حوالے سے بھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں بالی وُڈ کنگ خان شاہ رُخ بھی کئی مرتبہ اپنی لکھنے میں دلچسپی اور لکھنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں تاہم شاہ رُخ کے بیٹے آریان ان کی یہ خواہش پوری کرنے کے لئے جلد بالی وُڈ میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔

  • بالی ووڈ میوزک ڈائریکٹر بپی لہری انتقال کر گئے

    بالی ووڈ میوزک ڈائریکٹر بپی لہری انتقال کر گئے

    معروف بالی وڈ میوزک ڈائریکٹر بپی لہری ممبئی کےاسپتال میں چل بسے-

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق بپی لہری گزشتہ ایک ماہ سے صحت کے مختلف مسائل کی وجہ سے اسپتال میں زیرعلاج تھے، تاہم انہیں پیر کے روز اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا لیکن منگل والے دن بپی لہری کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہوگئی اور انہیں دوبارہ اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور گزشتہ رات انہوں نے ممبئی کے اسپتال میں اپنی زندگی کی آخری سانس لی۔

    ممئی کے کریٹی کیئر اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر دیپک نام جوشی کے مطابق بپی لہری کو صحت کے متعدد مسائل تھے ان کی موت او ایس اے (اوبسٹرکٹیو سلیپ ایپنیا) کی وجہ سے آدھی رات سے کچھ پہلے ہوئی بنگال میں پیدا ہونے والے بپی لہری کی عمر 69 برس تھی۔

    بپی لہری بھارتی میوزک انڈسٹری کا ایک بڑا نام تھے اور بھارتی فلمی موسیقی کی دنیا کی سب سے با اثر شخصیات میں سے ایک تھے انہیں 80 اور 90 کی دہائی کے بالی ووڈ ڈسکو کا علمبردار بھی کہا جاتا ہے بپی لہری نے اپنے کیریئر میں کئی سپر ہٹ گانے دئیے-

    یہودی اداکارہ کی فلم پرلبنان اور کویت سمیت دیگرعرب ممالک میں پابندی، سعودی عرب میں ریلیز

    بپی لہری نے اپنی کئی کمپوزیشنز خود بھی گائیں جن میں فلم ’’ڈسکو ڈانسر‘‘ کا سپر ہٹ گانا ’’کوئی یہاں ناچے ناچے‘‘ اور فلم ’’صاحب ‘‘ کا گانا ’’پیار بنا چین کہاں‘‘ وغیرہ شامل ہیں۔ بپی دا اپنے میوزک کے علاوہ سونے کی بھاری چین اور دھوپ کا چشمہ پہننے کی وجہ سے بھی مشہور تھے، یایوں کہہ لیں کہ یہ دونوں چیزیں ان کی شخصیت کی پہچان تھیں بپی لہری کا اصل نام آلوکیش تھا-

    ان کی مشہورفلموں میں ڈسکو ڈانسر، شرابی،نمک حلال،ہمت والا، بپی لہری شامل ہیں، بپی لہری نے کئی مشہور گیتوں کو اپنی آواز میں بھی ریکارڈ کرایا،انہوں نے دوہزاربیس میں بالی وڈ میں آخری گانا ریکارڈ کرایا ان کا ایک سیاست دان کے طور پر بھی ایک مختصر کیریئر رہا، انہوں نے 2014 میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

    صوفیہ مرزا کی بچیوں کی حوالگی کا کیس،سپریم کورٹ وزارت خارجہ پر برہم

  • بھارتی اداکار پروین کماردل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

    بھارتی اداکار پروین کماردل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

    نئی دہلی: بھارتی اداکار پروین کمار سبوتی دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے 75 برس کی عمر میں چل بسے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار پروین کمار سبوتی ’’مہابھارت‘‘ میں بھیم کا کردار ادا کرنے کی وجہ سے مشہور تھے۔ اداکار کی بیٹی نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد کو دل کا دورہ پڑا تھا جو ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوا اور انہوں نے دہلی میں اپنے گھر میں زندگی کی آخری سانسیں لیں ان کی آخری رسومات پنجابی باغ میں واقع شمشان گھاٹ میں ادا کی جائیں گی۔

    لتا منگیشکر کی موت پر بھارتی پرچم سرنگوں، 2 روزہ سوگ کا اعلان

    بھیم ھیم کے کردار کے علاوہ اداکار پروین کمار نے کئی فلموں میں بھی کام کیا تھا جن میں امیتابھ بچن کی فلم ’’شہنشاہ‘‘ اور دھرمیندر کی ’’لوہا‘‘ و دیگر شامل ہیں ، تاہم مہابھارت سیریل میں بھیم کا کردار ادا کر کے وہ شہرت کی بلندیوں تک پہنچ گئے پروین اپنے لمبے قد کے لیے بھی جانے جاتے تھے۔ بنیادی طور پر پنجاب سے تعلق رکھنے والے پروین کا قد 6 فٹ تھا۔

    اداکاری میں آنے سے پہلے پروین کھیلوں میں بھی کافی سرگرم تھے۔ وہ ہیمر اور ڈسکس تھرو کے کھلاڑی تھے۔ پروین نے ایشیائی اور کامن ویلتھ گیمز میں کئی تمغے حاصل کئے تھے چار بار ایشین گیمز میں میڈل بھی جیت چکے تھے۔

    سروں کی ملکہ لتا منگیشکر 92 برس کی عمر میں چل بسیں

    مہابھارت کے بعد انہوں نے تقریباً 50 فلمیں اور ٹی وی شوز کئے۔ ان کی آخری فلم 2013 میں آئی تھی جس کا نام ’باربریک‘ تھا تاہم بعد میں انہوں نے اداکاری بھی چھوڑ دی اور وزیر پور میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) میں شامل ہو کر سیاست میں آگئے۔ بعد میں پروین کمار عام آدمی پارٹی کو چھوڑ کر بی جے پی کا حصہ بن گئے۔ مہابھارت کے بھیم کے آخری دن مشکل میں گزرے اور وہ کافی دنوں سے مالی بحران کا شکار تھے انہوں نے حکومت سے بھی مدد کی گہار لگائی تھی۔

    لتا منگیشکرکی موت پرپاکستانی معروف اورسیاسی شخصیات کی جانب سےشدید دُکھ کا اظہار

  • سلمان خان کی نئی فلم آئندہ برس عید پر ریلیزہو گی

    سلمان خان کی نئی فلم آئندہ برس عید پر ریلیزہو گی

    ممبئی: بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی نئی فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ اگلے سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کبھی عید کبھی دیوالی فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیادوالا نے اعلان کیا ہے کہ یہ فلم سال 2023 میں عید کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی-

    ارطغرل غازی کا اختتام،پی ٹی وی پر اب کونسا تاریخی ڈرامہ نشر کیا جائے گا؟

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ دبنگ خان کی یہ فلم سال 2021 میں عید پر ریلیز ہونی تھی تاہم کورونا کی وجہ سے ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ کو بڑے پردے کی زینت بننے سے روک دیا گیا تھا، بالآخر اب فلم اگلے سال 2023 میں عید ہر ریلیز کی جائے گی۔ سلمان خان اور پوجا ہیج نے فلم میں مرکزی کردار نبھایا ہے۔

    سلمان خان کے لیے سعودی عرب کا "پرسنالٹی آف دی ایئر” ایوارڈ

    اس فلم میں فرہاد سمجی نے ہدایت کاری کے فرائض انجام دیئے ہیں۔ سلمان خان نے سال 2020 میں اپنی فلم کبھی عید کبھی دیوالی کا اعلان کیا تھا اور بتایا تھا کہ یہ 2021 میں ریلیز کی جائے گی۔ بعد ازاں کووڈ19 کی وجہ سے فلم کی ریلیز ملتوی کردی گئی تھی۔

    شاہ رخ خان پر تنقید،اداکارہ ریشم حمایت میں سامنے آگئیں

    فلمی تجزیہ نگار ترن آدھرش نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ سلمان خان اور ساجد ناڈیادوالا کی فلم "کبھی عید کبھی دیوالی” اگلے سال عید پر ریلیز ہو گی-

    سلمان خان نے اس سے قبل بھی ساجد نادیادوالا کی کئی فلموں میں کام کیا ہے جبکہ ایک اور نئی فلم کِک 2 منظر عام پر آنا باقی ہے۔ مداحوں کو ان کی اس فلم کا بھی بے صبری سے انتظار ہے۔

    شعیب اختر نے بھی ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا لیا

  • بھارتیوں کا شاہ رخ پر لتا منگیشکر کی میت پر تھوکنے کا الزام :شاہ رُخ کے خلاف مہم عروج پر

    بھارتیوں کا شاہ رخ پر لتا منگیشکر کی میت پر تھوکنے کا الزام :شاہ رُخ کے خلاف مہم عروج پر

    ممبئی: بھارتیوں کا شاہ رخ پر لتا منگیشکر کی میت پر تھوکنے کا الزام :شاہ رُخ کے خلاف مہم عروج پر ,اطلاعات ہیں کہ بالی ووڈ کی لیجنڈری آنجہانی گلوکارہ لتا منگیشکر کی آخری رسومات ممبئی کے شیوا جی پارک میں ادا کی گئیں، جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں اور نامور شخصیات نے شرکت کی۔

     

     

    بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شریک تھیں، جن میں شاہ رخ خان بھی قابل ذکر ہیں۔

    اے این آئی کی جانب سے سچن ٹنڈولکر اور شاہ رخ خان کی لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں شرکت کی ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں کنگ خان اپنی اہلیہ کے ساتھ آئے اور انہوں نے میت کے سامنے کھڑے ہوکر دعا کے لیے ہاتھ بلند کیے۔

    شاہ رخ خان نے دعا ختم ہونے کے بعد ماسک نیچے کیا اور میت کی طرف منہ کر کے پھونک ماری۔ اس ویڈیو کو بنیاد بنا کر ایک بھارتی صارف نے الزام عائد کیا کہ شاہ رخ خان نے لتا منگیشکر پر تھوک پھینکا۔ اس کے نیچے اور بھی صارفین آئے اور شاہ رخ خان پر یہی الزام عائد کیا۔

    جہاں الزام عائد کرنے والے صارفین تھے وہیں سوشل میڈیا پر کچھ ایسے باشعور لوگ موجود تھے جنہوں نے الزام لگانے والے صارفین کو سمجھانے کی کوشش کی کہ شاہ رخ خان نے تھوکا نہیں بلکہ دعا پڑھ کر پھونکی ہے۔

    https://twitter.com/sunilssihag/status/1490316160994144256?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1490319161381494788%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es2_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2281619%2F24

    آج صبح لتا منگیشکر 92 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئیں، انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران فلم انڈسٹری اور بھارتی میوزک انڈسٹری کو مختلف زبانوں میں 30  ہزار سے زائد گانے دیے، وہ 1974ء سے 1991ء تک گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ریکارڈ ہولڈر کے طور پر شامل رہیں۔ گنیز بک کے مطابق وہ دنیا میں سب سے زیادہ گانے ریکارڈ کرانے والی گلوکارہ ہیں۔

  • لتا منگیشکرکی موت پرپاکستانی معروف اورسیاسی شخصیات کی جانب سےشدید دُکھ کا اظہار

    لتا منگیشکرکی موت پرپاکستانی معروف اورسیاسی شخصیات کی جانب سےشدید دُکھ کا اظہار

    بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی موت پر پاکستانی معروف ،شوبز اور سیاسی شخصیات کی جانب سے شدید دُکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھی سُروں کی ملکہ لتا منگیشکر کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا لتا منگیشکر کے انتقال سے موسیقی کی دنیا ایک ایسے گلوکار سے محروم ہوگئی جس نے اپنی سُریلی آواز سے نسلوں کو مسحور کیا۔ میری نسل کے لوگ ان کے خوبصورت گانے سنتے ہوئے بڑے ہوئے جو ہماری یادوں کا حصہ رہیں گے-


    چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ نصف صدی سے زائد عرصہ اپنی آواز کا جادو جگا کر لتا منگیشکر نے کروڑوں انسانوں کو اپنے سنگیت کا گرویدہ بنایا آنجہانی لتا منگیشکر برصغیر میں موسیقی کی ایک پہچان تھیں، فلمی صنعت کے لیے ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ لتا منگیشکر کے گیت، ان کے نغمے اور سُر کبھی فراموش نہیں کیے جا سکیں گے لتا منگیشکر کی وفات دنیا بھر میں ان کے پرستاروں کے لے ایک گہرا صدمہ ہے۔

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے گلوکارہ لتا منگیشکر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا لتا منگیشکر کے انتقال سے فن موسیقی کے ایک عہد کا خاتمہ ہوا ہے۔ لتا منگیشکر کا گلوکاری میں کوئی ثانی نہیں تھا۔ سُر، تان کی ملکہ لتا منگیشکر نے فلم نگری پر طویل عرصہ راج کیا۔ لتا منگیشکر نے کئی دہائیوں تک آواز کا جادو جگایا۔

    پاکستان کر کٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے بھی بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی موت پر شدید دُکھ کا اظہار کیا ہے-


    ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں رمیز راجہ نے کہا کہ ’لتا منگیشکر رحمدلی، عاجزی اور سادگی کی مظہر تھیں اُن کی خوبصورت اور عظمت سے بھرپور شخصیت ہم سب کے لیے ایک سبق تھی اُنہوں نے شدید دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’کشور کمار اور اب لتا جی کی موت نے مجھے موسیقی سے محروم کر دیا ہے۔‘


    وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کو خوب صورت الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ لتا منگیشکر کا انتقال موسیقی کے ایک عہد کا خاتمہ ہے لتا جی نے عشروں تک سُروں کی دنیا پر حکومت کی، ان کی آواز کا جادو رہتی دنیا تک برقرار رہے گا جہاں جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے وہاں وہاں لتا منگیشکر کو الوداع کہنے والوں کا ہجوم ہے۔

    دوسری جانب گلوکارہ لتا منگیشکر کی موت پر پاکستانی فنکاروں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی موت کو موسیقی کی دنیاکا سیاہ ترین دن قرار دیا ہے۔

    اداکار عمران عباس نے لتا منگیشکر کی موت پر نہایت دکھ اور افسوس کاا ظہار کرتے ہوئے ان کی موت کو موسیقی کی دنیا کا سیاہ ترین دن قرار دیا ہے۔ انہوں نے لتاجی کی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا انڈیا کی بلبل نہیں رہیں۔ ان کی آواز پوری کائنات کے لیے خدا کی دی ہوئی نعمت تھی۔ آج ایک دور کے خاتمے کا دن ہے لتا جی آپ نے کئی دہائیوں تک ہمارے دلوں کو فتح کیا اور آنے والے سالوں میں آپ بطور میلوڈی کوئین ہمیشہ راج کرتی رہیں گی۔ الوداع لتا منگیشکر۔ خدا نگہبان ہو تمہارا۔


    اداکار عدنان صدیقی نے لتا منگیشکر کی موت کو موسیقی کی دنیا کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ان کی ناقابل فراموش دھنوں کو سنتے ہوئے بڑے ہوئے۔ سُروں کی ملکہ جو خلا آپ نے چھوڑا ہے وہ کبھی نہیں پُر ہوسکتا۔

    گلوکارہ میشا شفیع، نادیہ حسین، سلمان احمد، اداکارہ ریشم نے لتا منگیشکر کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’ایک باب ختم ہوا‘‘۔ اداکارہ بشریٰ انصاری نے لتا منگیشر کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’یہ دل تم بن کہیں لگتا نہیں ہم کیا کریں گے‘‘۔ بشریٰ انصاری نے کہا کہ لتا جی آپ سے ملنے کی خواہش رہ گئی۔

    بالی ووڈ کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر 92 برس کی عمر میں چل بسیں لتا منگیشکر28 ستمبر 1929 کو اندور میں پیدا ہوئیں لتا منگیشکر کی آخری رسومات پاکستانی وقت کے مطابق آج شام 6 بجے ممبئی کے شیواجی پارک میں ادا کی جائیں گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق لتامنگیشکر اتوار کی صبح ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں چل بسیں۔ لتا منگیشکر کو 8 جنوری کو ہلکی علامات کے ساتھ کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    بعد ازاں انہیں نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت (آئی سی یو) کے وارڈ میں داخل کیا گیا تھا اور وہ تقریباً 20 روز تک وینٹی لیٹر پر رہی تھیں۔

    گزشتہ روز لتا منگیشکر کی حالت ایک بارپھر بگڑنے پر انہیں دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔ بریچ کینڈی اسپتال کے ڈاکٹر پرتت صمدانی نے لتا منگیشکر کی حالت کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ گلوکارہ اب بھی آئی سی یو میں ہیں اور ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رہیں گی۔

    لتا منگیشکر کی بگڑتی حالت کا سن کر اداکارہ شردھا کپور سمیت متعدد بالی ووڈ فنکار ان سے ملنے اسپتال پہنچے تھے۔ جب کہ مادھوری ڈکشٹ، روینہ ٹنڈن سمیت متعدد فنکاروں نے گلوکارہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی تھی۔

    لتا منگیشکر کی بہن گلوکارہ آشاہ بھوسلے بھی اپنی بہن سے ملنے گزشتہ روز اسپتال پہنچیں تھیں اور ان کی صحت کے بارے میں میڈیا کو بتایا تھا کہ اب لتا دیدی کی حالت مستحکم ہے تاہم لتامنگیشکر جانبر نہ ہوسکیں۔

    پنڈت دینا ناتھ منگیشکر اور شیونتی منگیشکر کی بیٹی لتا کا تعلق موسیقی کے گھرانے سے تھا اس کے والد ایک مشہور مراٹھی موسیقار اور تھیٹر آرٹسٹ تھےکئی ڈراموں میں بطور چائلڈ آرٹسٹ نظر آئیں 13 سال کی عمر میں شوبز کیرئیر شروع کیا-

    تین بہنیں، ایک بھائی اور ماں کے ساتھ گھر میں غربت نے ڈیرے ڈال رکھے تھے۔ 1942 میں ماسٹر دینا ناتھ دنیا سے گزر گئے اور پورے گھرانے کی ذمہ داری 13 سالہ بچی کے کندھے پر آ پڑی کھیلنے کے دن تھے لیکن زندگی نے فلم سیٹ پہ لا کھڑا کیا۔ میک اپ کی ملمع سازی اور سیٹ کی ہنگامہ خیزی سے ان کا دل کٹتا رہتا۔ بمبئ کے ریلوے سٹیشن ملاد سے سٹوڈیوز کا فاصلہ اچھا خاصا تھا لیکن وہ پیدل آیا جایا کرتیں تاکہ پیسے بچا سکیں رات گئے جب گھر پہنچتی تو ہاتھ میں تھوڑی سی سبزی، ساڑھی کے پلو میں چند سکے اور آنکھ میں ڈھیر سارے آنسو ہوتے۔ یہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگتی لیکن اگلے دن پیٹ کی بھوک دوبارہ فکمی دنیا کے دوزخ میں لا جھونک دیتی۔

    ان کا نام ہیما تھا جسے دنیا لتا مینگیشکر کے نام سے جانتی ہے ان کے والد تھیٹر کے مشہور اداکار اور کلاسیکل گائیک تھے مراٹھی زبان کی تین فلمیں ناکام ہوئیں جس کے بعد مایوسی، گھٹیا شراب اور موت تک کا فاصلہ پلک جھپکتے میں طے کر لیا۔ اس کڑے وقت میں ماسٹر جی کے دیرینہ دوست ماسٹر وینائیک نے کولہا پور اپنے پاس بلایا اور پھر اپنی کمپنی کے ساتھ بمبئی لے آئے نئی مصیبت یوں پڑی کہ وونائیک بھی چل بسے اور یوں 1948 میں ماسٹر غلام حیدر نے لتا کے سر پہ ہاتھ رکھا۔

    ماسٹر غلام حیدر اس وقت چوٹی کے موسیقار تھے۔ وہ پاکستان سے ایس مکھر جی کی فلم شہید کے لیے موسیقی ترتیب دینے دوبارہ بمبئی گئے اور آرکسٹرا میں کسی کے کہنے پرلتا کو ایک بار سن لینے پر راضی ہو گئے۔ ماسٹر جی شہید فلم کے لیے یہ نئی آواز استعمال کرنا چاہتے تھے لیکن ایس مکھر جی نے کہا نہیں، اس بچی کی آواز بہت پتلی ہے یہ نہیں چلے گی۔

    ماسٹر غلام حیدر لتا جی کے ساتھ ریلوے سٹیشن کی طرف چل پڑے اور راستے میں اس نئی آواز کی مناسبت سے سگریٹ ٹن پر ایک گیت کی دھن تیار کی جو ان کی دوسری فلم مجبور (1948)میں دل میرا توڑا کے بول کے ساتھ شامل ہوا۔ یہ گیت انل بسواس نے سنا اور اس طرح کھیم چند پرکاش تک نئی آواز کی خبر پہنچی۔

    کمال امرہوی کی فلم محل(1949) ان دنوں بننے کے مرحلے میں تھی کہ ایک دن اس کے موسیقار کھیم چند پرکاش نے کُم کُم کے نام سے مشہور اُمّہ دیوی، اداکارہ جو اچھا گا لیتی تھیں، کو ایک گیت گانے کی پیشکش کی۔ کُم کُم نے کاردار پروڈکشن ہاؤس سے معاہدے کی وجہ سے انکار کر دیا گیت نوآموز لتا کو مل گیا اور اس گیت نے ہندوستانی سینما کی تاریخ بدل کے رکھ دی۔ یہ لتا کا پہلا ہٹ گیت آئے گا آنے والا تھا۔

    لتا منگیشکر نے 1943 میں ریلیز ہونے والی مراٹھی فیچر گجابھاؤ کے لیے اپنا پہلا ہندی گانا "ماتا ایک سپوت کی دنیا بدل دے تو” ریکارڈ کیا۔ جن میں انیل بسواس، شنکر جئے کشن، نوشاد علی اور ایس ڈی برمن کے علاوہ دیگر شامل ہیں لتا منگیشکر پچاس ہزار سے زائد گانے گا چکی ہیں وہ 1974ء سے 1991ء تک گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ریکارڈ ہولڈر کے طور پر شامل رہیں۔ بک کے مطابق وہ دنیا میں سب سے زیادہ گانے ریکارڈ کرانے والی گلوکارہ ہیں۔

    ماسٹر غلام حیدر نے ایس مکھر جی سے کہا تھا ‘آپ ابھی اس آواز کو چاہے پسند نہ کریں لیکن ایک وقت آئے کا موسیقار اور سرمایہ کار اس آواز کے تلاش میں سر کے بل قطار اندر قطار آئیں گے۔ ‘ یہ بات حرف بہ حرف درست ثابت ہوئی اور تب لتا نے ادھار چکانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جب لتا جی نے گانا شروع کیا اس وقت فلم سنگیت کو کلاسیکل گلوکار نہایت حقارت سے دیکھتے تھے۔ لتا جی نے ابتدا میں کلاسیکی موسیقی سیکھنا شروع کر دی لیکن جیسے ہی ماسٹر غلام حیدر کو معلوم ہوا انہوں نے پاکستان سے خط لکھا کہ’ آپ یہ کیا کر رہی ہیں؟ آپ کی آواز بہتے ہوئے مدھر دریا کی سی ہے۔ کلاسیکی انداز چناب کی روانی کو مجروح کر دے گا۔

    فلم کی دنیا میں کیسی کیسی ہنگامہ خیر ہوائیں چلیں، کیسے کیسے چہرے بجھ گئے اور کتنے ہی تخلیق کاروں کے سوتے خشک ہو گئے لیکن لتا کی لے اس شور میں کبھی گم نہ ہو سکی۔ کتنی نسلوں نے لتا کی آواز میں محبت کرنا سیکھا، اپنی تنہائی کو مٹایا اور زندگی کا بوجھ اٹھانے میں مدد لی 1989 میں لتا کی عمر 60 برس تھی لیکن ان کا گیت دل دیوانہ بن سجنا کے مانے نا سن کر ایسا لگتا ہے جیسے 20 سالہ لڑکی گا رہی ہے۔ اس گیت کو پچھلے تیس برس کا مقبول ترین گیت سمجھا گیا۔

    50 کی دہائی میں لتا جی نمبر ون تھیں تو نوے کی دہائی میں بھی بہترین گیت انہی کی آواز میں امر ہوئے اگر 1949 میں انہوں نے برسات کے لیے نو گیت گائے تو 51 برس بعد ویر زارا کے لیے بھی اتنے ہی گیت گا کر صدا بہار گلوکارہ ہونے کا عملی ثبوت دیا۔

    1961 کا جب بھارتی فلموں میں مدھر اور رسیلی آواز کی حامل لتا منگیشکر کی آواز کا جادو اپنے پورے عروج پر تھا۔ 32 برس کی لتا منگیشکر کامیابی اور کامرانی کی نئی مثالیں قائم کرنے میں مگن تھیں کہ کسی نے ان کی ایک دن اچانجک طبیعت خراب ہوئی جب ڈاکٹر نے چیک اپ کیا تو انکشاف ہوا انہیں کھانے میں سلو پوائزن دیا جا رہا ہے جس کے بعد ان کا علاج شروع ہوا اور ان کا باورچی اچانک سے غائب ہو گیا-

    گلوکارہ نے دوبارہ تین ماہ بعد کام کا آغاز کیا اور گانا ’بیس سال بعد‘ کا ’کہیں دیپ جلے کہیں دل‘ گایا ۔ لتا منگیشکرنے اس گانے کو ایسا ڈوب کر گایا کہ اس گیت نے انہیں اگلے سال بہترین گلوکار کا فلم فیئر ایوارڈ کا حقدار بنا دیا لتا منگیشکر کو زہر دینے کی سازش میں کون ملوث تھا؟ کس نے، کیوں اور کس کے اشارے پر یہ کارستانی دکھائی؟ اس راز پر سے کبھی پردہ نہیں اٹھا۔ خود منگیشکر خاندان اس موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے احتیاط کرتا رہا دلچسپ بات یہ ہے کہ کبھی بھی اس باورچی کو ڈھونڈنے کی کوشش نہیں کی گئی جو اس واقعے کے بعد بغیر تنخواہ لیے پراسرار طور پر اڑن چھو ہو گیا تھا۔

    لتا جی کی ایسی بے مثل کامیابی دیکھتے ہوئے کروڑوں لوگ سوچتے ہوں گے کاش وہ لتا مینگیشکر ہوتے۔ جاوید اختر نے جب ان سے پوچھا کہ آپ اگلے جنم میں کیا بننا چاہیں گی تو انہوں نے کہا ‘کچھ بھی، لیکن لتا مینگیشکر نہیں۔’ جی ہاں! سنگھرش کے ابتدائی دنوں کا سایا آسیب کی مانند ساری زندگی لتا جی کا پیچھا کرتا رہا ایک تلخی جو ان کے مزاج کا حصہ بن گئی اور وہ کبھی اپنا نجی جیون سریلا نہ بنا سکیں۔ کروڑوں سماعتوں میں امرت گھولنے والی لتا جی ایسے ذائقہ سے آشنا نہ ہو سکیں جو ان کی تلخی مٹا سکتا-

    انہوں نے ہندی، بنگالی، مراٹھی اور دیگر علاقائی زبانوں میں گانوں کو اپنی آواز دی ہے لتا کو بے شمار ایوارڈز ملے۔ خود ان کا کہنا ہے کہ ان کا سب سے بڑا ایوارڈ لوگوں کا پیار ہے انہیں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ، بھارت رتن، پدم بھوشن کے ساتھ ساتھ کئی قومی اور فلم فیئر ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ہے۔

  • جیا بچن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں

    جیا بچن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اور سیاستدان جیا بچن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں کورونا کی تیسری لہر جاری ہے اور مشہور شخصیات سمیت دیگر افراد کورونا وائرس کا شکار ہورہے ہیں حال ہی میں اداکارہ کاجول کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

    اداکارہ کاجول کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں

    جیا بچن ان دنوں کرن جوہر کی فلم ’’روکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ انہیں کورونا ہونے کی خبر سامنے آئی اس سے قبل اداکارہ شبانہ اعظمی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکی ہیں لہذا فلم کی دو اہم اداکاراؤں کو کورونا ہونے کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ ملتوی کردی گئی۔

    ذرائع کے مطابق فلم کی شوٹنگ 2 فروری کو شروع ہوئی تھی اور 14 فروری کو ختم ہونی تھی لیکن جیا بچن اور شبانہ اعظمی کو کورونا ہونے کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے، کیونکہ کرن جوہر فلم کی دیگر کاسٹ اور عملے کے لیے کوئی خطرہ مول لینا نہیں چاہتے جیسا کہ وہ کہتے ہیں’’جان ہے تو جہان ہے‘‘۔

    واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی تیسری لہر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے حال ہی میں اداکارہ کاجول اور لتا منگیشکر سمیت کئی بالی ووڈ ستارے اس جان لیوا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

    بھارتی امیگریشن نے گپی گریوال کو پاکستان آنے سےروک دیا

  • لتا منگیشکرحالت بگڑنے پر دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل

    لتا منگیشکرحالت بگڑنے پر دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل

    مبئی: بالی ووڈ کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی حالت بگڑنے پر انہیں دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق لتا منگیشکر کو گزشتہ ماہ 11 جنوری کو کووڈ 19 کے باعث ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا بعد ازاں انہیں نمونیا کی تشخیص کے بعد انتہائی نگہداشت (آئی سی یو) کے وارڈ میں داخل کیا گیا تھا اور وہ تقریباً 20 روز تک وینٹی لیٹر پر رہی تھیں ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رہنے کے بعد گلوکارہ کی حالت میں تھوڑی سی بہتری آئی تھی لیکن اب ان کی حالت ایک بار پھر بگڑنے کی وجہ سے انہیں دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    گلوکارسونو نگم فیملی سمیت کورونا وائرس کا شکار


    بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹرز نے لتا منگیشکر کی حالت کو سیریس قرار دے دیا بریچ کینڈی اسپتال کے ڈاکٹر پرتت صمدانی نے لتا منگیشکر کی حالت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلوکارہ اب بھی آئی سی یو میں ہیں اور ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رہیں گی۔

    بالی ووڈ معروف کوریو گرافرنے خود کشی کر لی

    واضح رہے کہ اس سے قبل لتا منگیشکر کے ڈاکٹر نے ان کی حالت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا گلوکارہ کی طبیعت میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے ہم دیکھو اورانتظار کرو کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کررہے ہیں انہوں نے لوگوں سے بھی لتا جی کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی تھی۔

    عامر خان سے خفیہ شادی کی افواہوں پر پریتی زنٹا کا ردعمل

  • روینہ ٹنڈن سابق وزیراعظم نواز شریف کی پسندیدہ اداکارہ تھیں؟

    روینہ ٹنڈن سابق وزیراعظم نواز شریف کی پسندیدہ اداکارہ تھیں؟

    اداکارہ روینہ ٹنڈن کے نام سے منسوب ایک بم کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق سبز رنگ کا یہ بم دراصل 1999 میں کارگل جنگ کے دوران منظرعام پر آیا تھا جس پر سفید رنگ سے تیر والا دل بنا ہوا تھا اور ساتھ ہی لکھا تھا ’روینہ ٹنڈن کی طرف سے نواز شریف کو۔‘

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ روینہ ٹنڈن غالباً سابق وزیراعظم نواز شریف کی پسندیدہ اداکارہ ہوا کرتی تھیں شاید یہی وجہ ہے کہ چند سپاہیوں نے کارگل جنگ کے دوران روینہ ٹنڈن کی جانب سے اتنے بڑے سائز کا یہ بم تحفے کے طور پر بھیجنا چاہا اس تصویر کو منظرعام پر آئے کئی سال گزرنے کے بعد روینہ ٹنڈن نے اس واقعے پر بات کی ہے۔

    نوے کی دہائی کی مقبول اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بتایا کہ انہیں خود بھی بہت عرصے بعد ایسے کسی بم کے بارے میں علم ہوا تھا جو ان کی جانب سے نواز شریف کو بھیجا جانا تھا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں تمام دنیا کو یہ نصیحت کروں گی اگر پیار اور بات چیت سے معاملہ حل ہو سکتا ہے تو ضرور کیجیے خون کا رنگ لال ادھر بھی ہے اور ادھر بھی۔ کسی کو بھی ایک ماں کا بیٹا یا بیٹی کھو جانے پر فخر نہیں محسوس کرنا چاہیے-

    بھارتی امیگریشن نے گپی گریوال کو پاکستان آنے سےروک دیا

    روینہ ٹنڈن آخری مرتبہ نیٹ فلکس کی سیریز آران یاک میں نظر آئی تھیں اس میں انہوں نے پولیس افسر کستوری ڈوگرہ کا کردار ادا کیا تھا جس میں وہ ایک سیریل کلر کا پیچھا کرتی ہیں۔ آنے والے دنوں میں روینہ ٹنڈن فلم کے جی ایف چیپٹر ٹو میں یاش اور سنجے دت کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس فلم میں سنجے دت نے ویلن جبکہ روینہ ٹنڈن نے وزیراعظم کا کردار ادا کیا ہے۔

    نیٹ فلیکس کو بھارت میں بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑرہا ہے:عالمی ذرائع ابلاغ