Baaghi TV

Tag: بالی ووڈ

  • اداکارہ کاجول کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں

    اداکارہ کاجول کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں

    معروف بالی ووڈ اداکارہ کاجول کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا کی تیسری لہر جاری ہے اور مشہور شخصیات سمیت دیگر افراد کورونا وائرس کا شکار ہورہے ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ کاجول کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

    اداکارہ نے اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر سوشل میڈیا پر پرستاروں اور اپنے فالوورز کو بتائی۔ تاہم انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی جگہ اپنی بیٹی نائسا دیوگن کی مسکراتی ہوئی تصویر شیئر کی اور کہا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ کوئی روڈولف کی طرح ان کی سرخ ناک دیکھے۔ انہوں نے پوسٹ میں بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کو یاد کررہی ہیں۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر، کرینہ کپور، ایکتا کپور، نورا فتیحی، ارجن کپور، پریم چوپڑا، مہیش بابو، ایریکا فرنینڈس، درشتی دھامی سمیت متعدد فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

    کوویڈ ویکسین کی معیاد ختم ہونے سے متعلق تمام خبریں جھوٹی ہیں،جھوٹوں کے خلاف…

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستان اس وقت کورونا کی تیسری لہر کا سامنا کر رہا ہے اگرچہ حالات میں بتدریج بہتری آرہی ہے تاہم ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے24 گھنٹوں کے دوران وبا سے 893 مریضوں کی موت ہوئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 2 لاکھ 34 ہزار 281 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی کیسز کی مجموعی تعداد چار کروڑ 10 لاکھ 92 ہزار 522 ہو گئی ہے۔

    اس دوران 62 لاکھ 22 ہزار 682 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہے جس سے اتوار کی صبح 7 بجے تک ایک ارب 65 کروڑ 70 لاکھ 60 ہزار 692 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 18 لاکھ 84 ہزار 937 ہے-

    کورونا وبا:حکومتی اقدامات نہ ہونےکی وجہ سے متھن چکرورتی مودی سرکار پر برس پڑے

  • سنجےدت اورسنیل شیٹھی اسکرین پر 12 سال بعدایک ساتھ نظرآئیں گے

    سنجےدت اورسنیل شیٹھی اسکرین پر 12 سال بعدایک ساتھ نظرآئیں گے

    بالی ووڈ اداکار سنجے دت اور سنیل شیٹھی کو مداح 12 سال بعد ایک ساتھ اسکرین پر دیکھیں گے،اداکاروں کو آخری بار 2010ء میں ریلیز ہونے والے فلم ’نو پرابلم‘ دیکھا گیا تھا –

    باغی ٹی وی : بھارتی شوبز ویب سائٹ پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق سنجے دت اور سنیل شیٹھی نے بالی ووڈ کی کئی سپر ہٹ ہونے والی فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں ’کانٹے‘، ’رخت‘ اور ’نو پرابلم‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔

    سنجے دت اور سنیل شیٹھی بہت جلد مشہور فلم ’یملا پگلا دیوانہ‘ کے ہدایت کار سمیر کارنک کی کامیڈی فلم میں نظر آئیں گے ایشا گپتا، زید خان، سوربھ شکلا اور جاوید جعفری بھی فلم کا حصہ ہوں گے۔

    رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ سنجے دت اور سنیل شیٹھی فلم میں پنجابی کردار ادا کریں گے جبکہ دیگر فنکاروں کے کردار کو فی الحال خفیہ رکھا گیا ہے۔

    فلم کےگانےشئیرہونے پرگوگل اور یوٹیوب سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ سنجے دت اداکاری کے ساتھ ساتھ پروڈیوسر کے فرائض بھی انجام دیں گے فلم کے لیے پری پروڈکشن کا کام شروع ہو چکا ہے، فلمساز 2022ء میں اس کی ریلیز کے خواہاں ہیں فلم کی شوٹنگ پنجاب میں ہوگی۔

    ہالی ووڈ کی جاسوس فلم فرنچائز میں کون ہو گا نیا ‘جیمز بانڈ’؟نام سامنےآگیا

    رپورٹ کے مطابق سنجے دت نے اس سال کے لیے ایک سے زیادہ فلمیں لائن اپ کر رکھی ہیں اداکار فلم ’پرتھوی راج‘، ’شمشیرہ‘، ’کے جی ایف 2‘ میں نظر آئیں گے ’پریتھوی راج‘ کو رواں ماہ ریلیز کیا جانا تھا تاہم کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث ریلیز ملتوی کی گئی۔

    کورونا وبا:حکومتی اقدامات نہ ہونےکی وجہ سے متھن چکرورتی مودی سرکار پر برس پڑے

  • سروگیسی:نطفہ کسی کااور کھوکھ کسی کی: کیا ہے:جنوبی ایشیا میں کون سی شخصیات نےیہ طریقہ آزمایا

    سروگیسی:نطفہ کسی کااور کھوکھ کسی کی: کیا ہے:جنوبی ایشیا میں کون سی شخصیات نےیہ طریقہ آزمایا

    نئی دہلی : سروگیسی:نطفہ کسی کا اور کھوکھ کسی کی: کیا ہے :جنوبی ایشیا میں کون سی معروف شخصیات نےیہ طریقہ آزمایا،تفصیلات آگئیں‌ ،اطلاعات کے مطابق بالی وڈ میں سروگیسی کے عمل کے ذریعے بچوں کی پیدائش کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے، گز شتہ شب عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ہاں بچے کی پیدائش بھی اسی عمل کے ذریعے ہوئی۔

    دنیا میں یہ طریقہ پیدائش بہت زیادہ آزمایا جانے لگا ہے ، جنوبی ایشیا میں تو یہ بہت ہی مقبول ہورہا ہے ، اسی حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ماضی میں بھی بالی وڈ کے کئی اداکار ایسے ہیں جن کے ہاں سروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش ہوئی، اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ عمل ہے کیا۔

    سروگیسی کیا ہے؟

    اس عمل میں والدین کا اسپرم اور ایگ حاصل کرکے لیبارٹری میں ایمبریو بنایا جاتا ہے، پھر اسے کسی دوسری خاتون (جو اس جوڑے کے بچے کو جنم دینے کے لیے تیار ہو) کے یوٹرس (بچہ دانی) میں انجیکٹ کر دیا جاتا ہے۔

    پھر9 ماہ وہ ماں اس جوڑے کے بچے کو اپنی کوکھ میں پالتی ہے، یعنی جینیاتی طور پر بچہ جوڑے کا ہی ہوتا ہے بس بچہ دانی کسی اور کی استعمال کی جاتی ہے، وہ خواتین جن کی عمر زیادہ ہو یا انہیں ہارمونل مسائل ہوں، انہیں ڈاکٹرز سروگیسی کا مشورہ دیتے ہیں۔

    شاہ رخ خان
    اداکار شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کا چھوٹا بیٹا ابرام 2013 میں سروگیسی کے ذریعے پیدا ہوا، شاہ رخ کے پہلے بھی دو بچے آریان اور سہانا تھے جب کہ تیسرے کی پیدائش کے لیے انہوں نے سروگیسی کا انتخاب کیا۔

     

    عامر خان
    اداکار عامر خان اور ان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے ہاں 2011 میں سروگیسی کے ذریعے بیٹے آزاد راؤ کی پیدائش ہوئی۔

    تشار کپور
    معروف اداکار تشار کپور نے بھی سروگیٹ ماں کے ذریعے اپنے بچے کو 2016 میں جنم دیا جس کا نام ان کی بہن پروڈیوسر ایکتا کپور نے لکشیا رکھا۔

    ایکتا کپور نے خود بھی 2019 میں بیٹے کو سروگیسی کے ذریعے پیدا کیا اور یوں وہ 27 سال کی عمر میں ماں بنیں۔ ایکتا اور تشار نے تاحال شادی نہیں کی اور دونوں بہن بھائی بغیر شادی کے بچوں کے ماں اور باپ ہیں۔

    سنی لیونی
    اداکارہ سنی لیونی کے گھر 2018 میں سروگیسی کے ذریعے جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی جس پر اداکارہ کافی خوش تھیں۔

    کرن جوہر
    فلم ساز اور پروڈیوسر کرن جوہر بھی اسی عمل سے 2017 میں جڑواں بچوں ایک بیٹا اور بیٹی کے والد بنے۔

    شلپا شیٹی
    اداکارہ شلپا شیٹی کے ہاں 2020 میں بیٹی سمیشا کی پیدائش ہوئی جس کے بارے میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ سروگیٹ مدر کی مدد سے پیدا ہوئی ہے۔اس سے قبل اداکارہ کا ایک بیٹا ویان بھی ہے۔

    پریتی زنٹا
    اداکارہ پریتی زنٹا کے ہاں گزشتہ برس نومبر میں جڑواں بچوں ایک بیٹا اور ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ ان کے بچوں کی پیدائش بھی سروگیسی کے عمل کے ذریعے ہوئی۔

  • بالی ووڈ معروف کوریو گرافرنے خود کشی کر لی

    بالی ووڈ معروف کوریو گرافرنے خود کشی کر لی

    بالی ووڈ کے معروف کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا کی اہلیہ کے بھائی اور کوریوگرافرجیسن واٹکنز نے خودکشی کرلی۔

    باغی ٹی وی :بھارتی خبررساں ادارےانڈین ایکسپریس کے مطابق کوریوگرافر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر جیسن واٹکنز جمعرات کو اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے لیکن خودکشی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

    معروف براڈ کاسٹریاور مہدی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

    رپورٹ کے مطابق اوشی واڑہ پولیس نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جیسن نے ممبئی کے علاقے اندھیری جمنا نگر میں اپنی رہائش گاہ میں پنکھے سے جھول کر خودکشی کی –

    عامر خان سے خفیہ شادی کی افواہوں پر پریتی زنٹا کا ردعمل

    پولیس کے مطابق انہیں جمعرات کی سہ پہر ہیلپ لائن پر اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو دیکھا ایک شخص پنکھے سے جھول رہا ہے تاہم کمرے سے کسی قسم کی کوئی تحریر نہیں ملی جب کہ اہلخانہ بھی خودکشی سے لاعلم ہیں۔

    عدالت کا غیرملکی ماڈل ٹریزا کا پاسپورٹ سمیت دیگر سامان واپس کرنے کا حکم

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جیسن کی خودکشی کی وجہ ڈپریشن تھا جس سے وہ گزشتہ کئی عرصے سے مقابلہ کر رہے تھے۔

    دوسری جانب ریمو ڈی سوزا نے بھی اہلیہ کے بھائی کی موت کی تصدیق کی اور انسٹاگرام پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بھائی تم نے ہمارے دل توڑ دیے، امید ہے اب تم نے سکون پالیا ہوگا۔

    شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار رشید نازکی وفات،وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس

    واضح رہے کہ جیسن خود بھی کوریو گرافر تھے جنہوں نے ریمو کے ساتھ کئی پروجیکٹس میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام بھی کیا ہے۔

    لاپتہ بنگلا دیشی اداکارہ رائمہ کی بوری بند لاش برآمد

  • سلمان خان اپنے پڑوسی کے خلاف عدالت پہنچ گئے

    سلمان خان اپنے پڑوسی کے خلاف عدالت پہنچ گئے

    بالی وڈ سُپراسٹار سلمان خان نے اپنے پڑوسی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ سُلطان سلمان خان نے وکیل کے ذریعے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پنویل کے فارم ہاؤس پنویل میں اپنے پڑوسی کیتن ککڑ پر غیر ضروری طور پر ان کی مذہبی شناخت کوعوام میں گھسیٹنے اور ان کی بدنامی کا الزام لگایا ہےسلمان خان کی قانونی ٹیم نے ممبئی کی عدالت سے استدعا کی ہے کہ ان کے خلاف سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر موجود تمام گستاخانہ مواد کو ہٹایا جائے یا بلاک کیا جائے۔

    کمال آر خان نے سلمان خان کو بڑا بھائی کہہ کر جھگڑا ختم کر دیا

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکیل نے جمعرات کے روز عدالت میں کہا کہ ان کے پڑوسی کیتن نے ایک یوٹیوبر سے بات کرتے ہوئے اداکار کے خلاف نازیبا تبصرے کیے اور ان کی بدنامی کی کیتن نے اداکار پر ان کی مذہبی شناخت پر تبصرہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ مرکزی اور ریاستی سطح پر حکمراں جماعت سے جڑے ہوئے ہیں کیتن نے سلمان پربچوں کی اسمگلنگ کے الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ کئی لاشیں اداکار کے فارم ہاؤس میں دفن ہیں-

    سلمان خان باضابطہ اعلانات کے لیے پروٹوکولز کی پیروی نہیں کرتے،فلمساز کبیرخان کا…

    رپورٹس کے مطابق سلمان نے اپنے وکیل کے توسط سے ان الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بغیر مناسب ثبوت کےیہ تمام الزامات من گھڑت کہانیوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں، جائیداد کےتنازع میں آپ میری ذاتی ساکھ کو کیوں داغدار کر رہے ہیں؟-

    سلمان خان کی نئی گرل فرینڈ کہلانے پر ہالی ووڈ اداکارہ کا ردعمل

    سلمان کا کہنا تھا کہ آپ مذہب کو کیوں بیچ میں لا رہے ہیں؟ میری والدہ ایک ہندو ہیں جبکہ میرے والد مسلمان ہیں اور میرے بھائیوں نے ہندوؤں سے شادی کی ہے ہم تمام تہوار مناتے ہیں آج کل سب سے آسان کام یہی ہے کہ سوشل میڈیا پر آکر کسی کے بارے میں بھی بغیر کسی ثبوت کے کچھ بھی الزام لگادو۔

    بگ باس 15: سلمان خان کی کھلاڑی کو گھر میں گھس کر مارنے کی دھمکی دی

  • کمال آر خان نے سلمان خان کو بڑا بھائی کہہ کر جھگڑا ختم کر دیا

    کمال آر خان نے سلمان خان کو بڑا بھائی کہہ کر جھگڑا ختم کر دیا

    کمال آر خان نے سلمان خان کو بڑا بھائی کہہ کر رنجشیں ختم کردیں-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق کمال آر خان المعروف کے آر کے جو اپنے چبھتے الفاظ کے لیے جانا جاتا ہے حال ہی میں، وہ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے خلاف کافی جارحانہ انداز میں بولتے نظر آ رہے تھے سلمان خان کے ساتھ ان کا سب سے بڑا جھگڑا باقی ہے، جو اس وقت سے شروع ہوا جب کمال نے رادھے کا جائزہ لیا۔ آخر کار، ایسا لگتا ہے کہ جنگ ختم ہو گئی ہے-

    غیرمعمولی طور پر، کمال سلمان پر باقاعدگی سے پوٹ شاٹس لے رہے ہیں۔ یہ سب اس وقت شروع ہوا جب سلمان نے کمال کے رادھے ریویو کے خلاف قانونی مدد لینے کا فیصلہ کیا، جس میں انہوں نے سپر اسٹار پر ذاتی تنقید کی۔ تب سے، دونوں کے درمیان بہت کچھ چل رہا ہے لیکن اب کے آر کے یہ جھگڑا ختم کرتے نظر آرہے ہیں۔


    کے آر کے نے 16 جنوری کو ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے میڈیا والوں پر ناراضگی کا اظہار کیا انہوں نے کہا میں دوسرے اداکاروں کے خلاف بھی بولتا ہوں لیکن میڈیا والے میرے ہر ٹویٹ کو سلمان خان کے خلاف جوڑ دیتے ہیں۔

    عدالت کا غیرملکی ماڈل ٹریزا کا پاسپورٹ سمیت دیگر سامان واپس کرنے کا حکم

    انہوں نے کہا کہ ہاں کچھ غلط فہمیاں ہیں لیکن سلمان خان میرے بڑے بھائی ہیں نہ ہی وہ میرے دشمن ہیں اور نہ ہی میں اپنے دل میں ان کیلئے کوئی نفرت محسوس کرتا ہوں۔

    تاہم اس سے قبل انہوں نے دیگر معروف اداکاروں کو بھی فلاپ فلموں پر آڑے ہاتھوں لیا تھا جس میں اجے دیوگن، شاہ رُخ خان، ایوشمن کھرانا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ بالی وُڈ والے اپنے آپ کو عقلمند سمجھتے ہیں۔ انہوں نے اداکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیا آپ لوگ یہ فلمیں خود کیلئے بناتے ہیں؟ یا اپنے گھر میں اپنی فیملی کو دکھانے کیلئے بناتے ہیں؟۔

    بالی ووڈ خانز کا دور اپنے اختتام کو پہنچ چکا،کے آر کے کا دعویٰ

  • اداکارہ سشمیتا سین نے تیسرا بچہ گود لے لیا؟

    اداکارہ سشمیتا سین نے تیسرا بچہ گود لے لیا؟

    بھارتی اداکارہ اور سابق مس یونیورس سشمیتا سین کے حوالے سے بھارتی میڈیا پرخبریں گردش کر رہی ہیں کہ اداکارہ نے دو بیٹیوں کے بعد ایک بیٹے کو بھی گود لیا ہے –

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں سشمیتا سین کو اپنی دونوں بیٹیوں رینے اور الیساہ سین کے ہمرا ممبئی کے علاقے بیندرا میں ایک ریسٹورنٹ کے باہر دیکھا گیا سشمیتا فوٹوگرافرز کو پوز دے رہی تھیں جب ہی ان کے ساتھ ایک تین چار سال کے بچے کو دیکھا گیا جو سشمیتا کے پیچھے کسی خاتون نے پکڑا ہوا ہے-

    سشمیتا سین نے بچے کے ساتھ بھی تصاویر اور ویڈیوز بنوائیں جس کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور بھارتی میڈیا میں کہا جانے لگا کہ اس بچے کو سشمیتا سین نے گود لیا ہے اور یہ ان کا تیسرا بچہ ہے تاہم اداکارہ نے اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا ہے۔

    ملائکہ سےعلیحدگی کی خبریں،ارجن کپور نے خاموشی توڑ دی

    دوسری جانب بھارت میں یہ رپورٹس بھی ہیں کہ سشمیتا کے بیٹے کو گود لینے کے حوالے سے خبریں درست نہیں ہیں ویڈیو میں نظر آنے والا بچہ اُن کا اپنا نہیں بلکہ کسی دوست کا بچہ ہے۔

    پاکستانی فلم ’پرے ہٹ لو’ نے بھارتی ایوارڈ جیت لیا

    یاد رہے کہ سشمیتا سین نے حال ہی میں اپنے بوائے فرینڈ روہمن شال کے ساتھ علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ سشمیتا سین نے دو بچیوں کو گود لیا ہے اور وہ دونوں کی بطور سنگل ماں پرورش کررہی ہیں۔

    بھارتی موسیقار اے آر رحمن نے بیٹی کی منگنی کر دی

  • ادکارہ مونی رائے شادی کے بندھن میں بندھنے کے لئے تیار

    ادکارہ مونی رائے شادی کے بندھن میں بندھنے کے لئے تیار

    بھارتی معروف اداکارہ مونی رائے رواں ماہ 27 جنوری کو اپنے قریبی دوست سورج نمبیار کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوں گی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مونی رائے اور اُن کے بوائے فرینڈ سورج نمبیار کی شادی سے متعلق پہلے یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ مونی رائے اور سوراج نمبیار کی شادی کی تقریبات دبئی یا یورپی ملک اٹلی میں منعقد کی جائیں گی، جس کے بعد بھارت میں بھی ان کی شادی کی تقریب رکھی جائے گی –

    تاہم اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق یہ جوڑا بھارت میں گوا کے ساحل پر اپنی شادی کی تقریب منعقد کرے گا مونی رائے کی شادی میں دونوں خاندان کے افراد سمیت قریبی رشتے دار بھی شرکت کریں گے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مونی رائے کی شادی کے لیے ایک فائیو اسٹار ریزورٹ کو بُک کیا گیا ہے، اگرچہ دعوت نامے تقسیم ہونا شروع ہو گئے ہیں لیکن مہمانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس کے بارے میں خاموش رہیں تمام مہمانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ساتھ رکھیں۔

    "ڈھولکی” کی رسم سے صبور علی اور علی انصاری کی شادی کی تقریبات کا آغاز

    شادی میں مدعو کرنے والوں کی فہرست میں کرن جوہر، ایکتا کپور اور منیش ملہوترا جیسے نام شامل ہیں دوسری جانب اپنی شادی کی تمام تیاریوں کی ذاتی طور پر نگرانی مونی رائے خود کر رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ مونی رائے اور اُن کے بوائے فرینڈ سورج نمبیار نے ابھی تک اپنی شادی کی خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

    آئمہ بیگ پرفارمنس کے دوران خوفناک حادثے میں بال بال بچ گئیں

    سوراج نمبیار سے قبل مونی رائے کے تعلقات ٹی وی اداکار گوراو چوپڑا سے تھے جب کہ ان کا نام دیگر اداکاروں کے ساتھ بھی جوڑا جاتا رہا ہے مونی رائے نے ٹی وی سے اداکاری کا آغاز کیا اور انہوں نے ’کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی، کسوٹی، ناگن، ایک تھا راجا، ایک تھی رانی اور کرشنا چلی لندن‘ جیسے ڈراموں سمیت کئی ڈراموں اور ریئلٹی شوز میں شرکت کی۔

    مونی رائے نے 2004 کی فلم ’رن‘ سے بولی وڈ کیریئر کا آغاز کیا اور انہوں نے تم بن ٹو، گولڈ، رومیو، اکبر، والٹر سمیت دیگر فلموں میں کام کیااداکارہ کی حال ہی میں ریلیز کی جانے والی فلم ’لندن کانفیڈنشل‘ کو زی فائیو پر ریلیز کیا گیا تھا، جس کی کہانی کورونا وائرس سے متعلق پھیلنے والی افواہوں اور بھارت و چین کی سرحد پر ممکنہ پھیلنی والی نئی وبا کے گرد گھومتی ہے۔

    علی انصاری سے شادی کے بعد صبورعلی کا سوشل میڈیا پرنام تبدیل

    ’لندن کانفیڈنشل‘ میں جہاں مونی رائے کی اداکاری کو سراہا گیا، وہیں اسے کہانی کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا، وہ جلد ہی رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور امیتابھ بچن سمیت دیگر اداکاروں کی کاسٹ پر مبنی فلم ’براہمسترا‘ میں دکھائی دیں گی۔

  • ملائکہ سےعلیحدگی کی خبریں،ارجن کپور نے خاموشی توڑ دی

    ملائکہ سےعلیحدگی کی خبریں،ارجن کپور نے خاموشی توڑ دی

    ممبئی: بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے اپنی گرل فرینڈ ملائکہ اروڑا سے راہیں جدا کرنے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا نے 4 سال بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی ہیں رپورٹس میں کہا گیا کہ گزشتہ 6 روز سے ملائکہ اپنے گھر سے باہر نہیں نکلیں اور ارجن سے تعلق ختم کرنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر کے اندر محدود کرلیا ہے اور وہ مکمل طور پر تنہائی میں چلی گئی ہیں اداکارہ بہت غمزدہ ہیں اور انہوں نے دنیا سے فی الحال دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے

    ارجن کپوراورملائکہ اروڑا نے راہیں جدا کرلیں ،بھارتی میڈٰیا

    خبروں میں یہ بھی کہا گیا کہ ارجن کپور گزشتہ کئی روز سے ملائکہ سے ملنے ان کے گھر نہیں گئے تین روز قبل ارجن اپنی بہن ریحا کپور کے گھر جانے کے باوجود ملائکہ اروڑا سے ملنے نہیں گئے ملائکہ عموماً ارجن کپور کے ساتھ ان کے فیملی ڈنر میں ضرور ہوتی ہیں لیکن اس بار وہ ان کے ساتھ نظر نہیں آئیں حالانکہ ریحا کپور اور ملائکہ اروڑا کے گھر کے درمیان چند ہی قدموں کا فاصلہ ہے۔

    ارجیت سنگھ اور ان کی اہلیہ کورونا کا شکار

    تاہم ارجن کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ملائکہ اروڑا کے ہمراہ تصویرشئیر کر کے ان خبروں کی تردید کی اداکار نے تصویر کے کیپشن میں غیر واضح طور پر لکھا کہ ’مشکوک افواہوں کے لیے کوئی جگہ نہیں، محفوظ رہیں اور خوش رہیں ، ساتھ ہی انہوں نے لوگوں کے لیے نیک خواہشات اور اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔

    پاکستانی فلم ’پرے ہٹ لو’ نے بھارتی ایوارڈ جیت لیا

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے سال 1998 میں اداکار و فلم ساز ارباز خان سے شادی کی تھی، جوڑے کے ہاں 2002 میں بیٹے ارہان خان کی پیدائش ہوئی تھی، 19 سال شادی رہنے کے بعد ان کی طلاق 2017 میں ہوئی-

    اکشے کمار کی فلم ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکار

  • سلمان خان باضابطہ اعلانات کے لیے پروٹوکولز کی پیروی نہیں کرتے،فلمساز کبیرخان کا شکوہ

    سلمان خان باضابطہ اعلانات کے لیے پروٹوکولز کی پیروی نہیں کرتے،فلمساز کبیرخان کا شکوہ

    ممبئی: معروف فلم ہدایت کار کبیر خان کا کہنا ہے کہ سلمان خان باضابطہ اعلانات کے لیے پروٹوکولز کی پیروی نہیں کرتے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے ہندوستان ٹائمز کے مطابق سلمان خان کی جانب سے ’بجرنگی بھائی جان‘ کے سیکوئل کے اعلان کی ہدایت کار کبیر خان نے تردید کر دی ہے کبیر خان کا کہنا ہے کہ اداکار نے جذبات میں آکر سیکوئل کا اعلان کیا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس کے لیے اسکرپٹ لکھنا باقی ہے۔

    سلمان خان کی نئی گرل فرینڈ کہلانے پر ہالی ووڈ اداکارہ کا ردعمل

    کبیر خان نے کہا کہ ’پون پترا بھائی جان‘ کو یقیناً لکھا جا رہا ہوگا لیکن سلمان خان نے جذبات میں آکر اعلان کر دیا، میں نے تو اب تک اس کا اسکرپٹ بھی نہیں پڑھا مجھے یقین ہے کہ سر وجیندر کچھ دلچسپ لکھیں گے، سیکوئل بننے کے خیال نے مجھے کبھی پُر جوش نہیں کیا، میں اپنی سپر ہٹ فلموں کا کبھی سیکوئل بنانے کے بارے میں نہیں سوچوں گا، اگر مجھے کوئی بھی بہترین کہانی ملی تو میں اس بارے میں ضرور سوچوں گا ساتھ ہی شکوہ کیا کہ سلمان خان باضابطہ اعلانات کے پروٹوکولز کی پیروی نہیں کرتے۔

    سلمان خان کی گھوڑے کے ساتھ شئیرکی گئی تصویر پر دلچسپ تبصرے

    خیال رہے کہ دسمبر 2021 میں سلمان خان نے ممبئی میں ایک تقریب کے دوران فلم ہدایتکار کرن جوہر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بجرنگی بھائی جان میرے کیرئیر کی بہترین فلموں میں سے ایک ہے، بجرنگی بھائی جان 2 پر کام کا آغاز جلد کیا جائے گا۔

    دوسری جانب فلم بجرنگی بھائی جان میں منی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ہرشالی ملہوترہ نےاپنا ایوارڈ سلمان خان کےنام کردیا بجرنگی بھائی جان میں غلطی سے سرحد پارکرنے والی پاکستانی بچی کے کردار عمدگی سے ادا کرنے پراداکارہ ہرشالی ملہوترہ کو بھارت رتن ڈاکٹرامبیدکرایوارڈ 2022 سے نوازا گیا۔

    بگ باس 15: سلمان خان کی کھلاڑی کو گھر میں گھس کر مارنے کی دھمکی دی

    ہرشالی ملہوترہ نے سوشل میڈیا پرایوارڈ کے ساتھ تصویرشئیرکرتے ہوئےاپنا ایوارڈ بجرنگی بھائی جان یعنی سلمان خان کےنام کردیاانہوں نےفلم کےڈائریکٹرکبیر خان سمیت فلم کی ٹیم کے تمام افراد کا شکریہ بھی ادا کیا ہرشالی ملہوترہ کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ ملنا ان کے لئے اعزاز ہے۔

    واضح رہے کہ سلمان خان نے ہرشالی ملہوترہ کو بجرنگی بھائی جان میں منی کے کردار کے لئے چانس دیا تھا 2015 میں ریلیزہوئی فلم بجرنگی بھائی جان میں ہرشالی ملہوترہ نے قوت گویائی سے محروم پاکستانی بچی کا کردار عمدگی سے ادا کرکے شہرت حاصل کی تھی بجرنگی بھائی جان کوپاکستان میں بہت پسند کیا گیا تھا۔ فلم میں سلمان خان نے بجرنگی بھائی جان کا مرکزی کردارادا کیا تھا اس فلم میں ان کے ساتھ کرینہ کپور، نواز الدین صدیقی بھی تھے۔

    بالی ووڈ خانز کا دور اپنے اختتام کو پہنچ چکا،کے آر کے کا دعویٰ