Baaghi TV

Tag: بالی ووڈ

  • کترینہ اور وکی کے بعد عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی تفصیلات سامنے آ گئیں

    کترینہ اور وکی کے بعد عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی تفصیلات سامنے آ گئیں

    ممبئی: بالی ووڈ کی معروف جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق وکی اور کترینہ کے سرپرائز کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری کی ایک اور مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بھی بہت جلد شادی کی خوشخبری سناکر اپنے مداحوں کو حیران کرنے والے ہیں۔

    عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی ایک بار پھر ملتوی

    بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ اور رنبیر کی شادی دسمبر 2022 یا پھر جنوری 2023 تک ہونے کا امکان ہےعالیہ بھٹ کے ایک قریبی ذرائع کے مطابق دونوں ہی نہیں چاہتے کہ ان کی شادی دھوم دھام سے ہو اس لیے عالیہ اور رنبیر ممبئی میں چند قریبی رشتے داروں اور دوستوں کی موجودگی میں شادی کریں گے۔

    عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کب شادی کریں گے؟

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رنبیر کپور کے چچا اور عالیہ بھٹ کے والد مہیش بھٹ شادی کے لیے طویل سفر نہیں کرسکتے اس لیے دونوں ان کی سہولت کو دیکھتے ہوئے ممبئی میں ہی شادی کریں گے اس کے علاوہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے شادی کے لیے ممبئی کے شاندار ہوٹل تاج لینڈ اینڈز کو حتمی شکل دے دی ہے۔

    واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور اپنی دوستی کو 2020 میں ہی شادی میں بدلنا چاہتے تھے تاہم کورونا وائرس اور رنبیر کے والد رشی کپور کے انتقال کے باعث انہوں نے اپنا پروگرام ملتوی کردیا تھا-

    عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کب شادی کریں گے نئی تاریخ سامنے آ گئی

    جبکہ ایک انٹرویو میں شادی سے متعلق سوال پر عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ سب لوگ یہ کیوں پوچھتے ہیں کہ میں کب شادی کروں گی؟ آپ کو پتہ ہے میں ابھی صرف 25 سال کی ہوں اور میرے خیال میں اس وقت شادی کرنا بہت جلدی ہوگی میری شادی پر تبصرہ کرنے والوں کو تھوڑا انتظار کرنا چاہیے انہیں انتظار کے بعد اچھی خوشی دیکھنے کو ملے گی اور وہ مایوس نہیں ہوں گے۔

    کیا عالیہ اور رنبیر دسمبر میں شادی کرنے والے ہیں؟ عالیہ کی والدہ کا بیان سامنے آ…

  • کترینہ کیف نے شادی کی نئی تصاویر شئیر کر دیں

    کترینہ کیف نے شادی کی نئی تصاویر شئیر کر دیں

    بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور ان کے شوہر اور اداکار وکی کوشل نے اپنی شادی کی مزید تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے گزشتہ روز اپنی مایوں کی رسم کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں اور آج مہندی کی رسم کی تصاویر شیئر کی ہیں تصاویر میں دونوں کو اہلخانہ کے ساتھ ہلہ گلہ کرتے ہوئے نہایت خوش دیکھا جاسکتا ہے جب کہ دونوں نے ہی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں مہندی کی تقریب کا مقبول ترین گیت ’’مہندی تا سج دی‘‘ لکھا دونوں کو ڈھول پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے-

    کترینہ کیف نے شادی کی دیگر رسومات کی تصاویر شئیر کر دیں


    واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل 9 دسمبر کو راجستھان کے ضلع سوائی مادھوپور کے شاندار ہوٹل میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے شادی سے قبل دونوں نے اپنی شادی کو خفیہ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی تھی لیکن شادی کے بعد وکی اور کترینہ شادی کی تمام رسومات کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کررہے ہیں۔

    کترینہ اور وکی کی شادی کس مذہب کے تحت ہوں گی؟


    گزشتہ روز کترینہ کیف نے مایوں کی تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے صبر، شکر اور خوشی کا پیغام دیا تھا۔ اس کے علاوہ دونوں نے اپنی شادی میں شرکت نہ کرنے والے فنکاروں کو تحائف بھی بھیجے ہیں۔

    واضح رہے کہ کترینہ کیف شادی پر سرخ لہنگے میں روایتی مشرقی دلہن کے روپ میں انتہائی خوبصورت نظر آئیں کترینہ نے شادی پر بھارت کے مشہور ڈیزائنر سبیا ساچی مکھرجی کا ڈیزائنر لہنگا زیب تن کیا تھا، جس میں مٹکا ریشم پر باریک تلے کا کام کیا گیا تھا اس کے علاوہ لہنگے کے بارڈر پر زردوزی کا انتہائی خوبصورت کام بھی تھا۔ ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق کترینہ کے شادی کے لباس کی قیمت 17 لاکھ روپے ہے۔

    کترینہ کیف اوروکی کوشل آج شادی کے بندھن میں بندھیں گے

  • اداکار شان کا وزیراعظم سے پاکستان میں بھارتی فلمیں ریلیز نہ کرنے کا مطالبہ

    اداکار شان کا وزیراعظم سے پاکستان میں بھارتی فلمیں ریلیز نہ کرنے کا مطالبہ

    پاکستانی اداکار شان شاہد نے وزیراعظم عمران خان سے پاکستان میں بھارتی فلمیں ریلیز نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر شان شاہد نے اپنے ٹوئٹ میں یہ مطالبہ کیا انہوں نے ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا مہربانی کرکے پاکستان کی ثقافتی سرحدوں کی حفاظت کریں۔


    شان شاہد نے مزید لکھا پاکستان میں بھارت کی کوئی بھی فلم ریلیز نہ کی جائے، جیسا کہ بھارت نے پاکستانی گلوکاروں، آرٹسٹوں، فلم اور موسیقی سمیت تمام پاکستانی مواد پر اپنے ملک میں پابندی عائد کردی ہے احترام اور مساوات کسی بھی تجارت میں ایک اہم حصہ ہونا چاہئے۔

    سعودی عرب میں کنسرٹ، سلمان خان کے رقص پر حاضرین خوش:عربی جھومنے لگے

    واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق سیریز "ارطغرل غازی ” کو بھی اردو زبان میں ڈب کر کے نشر کرنے کی مخلافت کی تھی جس پر انہیں عوام کی جانب سے خوب تنقید کا سامنا بنایا گیا مذکورہ سیریز کو پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا گیا تھا اس سیریز اور اس کے اداکاروں کو پاکستان میں خوب پذیرائی ملی تھی جبکہ اس نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے تھے-

    عاطف اسلم کے ڈیبیو ڈرامے "سنگ ماہ” کا ٹیزر جاری

    دوسری شادی اور افئیرکی افواہوں پر محب مرزا کا بیان

  • سلمان خان کے کیرئیر پر ڈاکیومینٹری کی تیاری شروع

    سلمان خان کے کیرئیر پر ڈاکیومینٹری کی تیاری شروع

    بالی ووڈ سلطان سلمان خان کے 33 سالہ کیریئر پر ڈاکیومینٹری سیریز کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق ‘میں نے پیار کیا’ سے بالی ووڈ کا سفرشروع کرنے والے سلمان خان کے کیریئر پر بنائی جانے والی ڈاکیومنٹری سیریز کو ایس کے ایف فلمز کی جانب سے وز فلمز اور اپلاز انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے پروڈیوس کی جائے گا جبکہ اسے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جائے گا۔

    سعودی عرب میں فلم کی عکسبندی میرے کیرئیر کا اہم موڑ ثابت ہو گا، سلمان خان

    ابتدائی معلومات کے مطابق سلمان خان کے کیریئر کے تمام اہم اسٹیک ہولڈرز، ان کے اہلخانہ سے لے کر ان کے ساتھی اداکار، ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز تک اس دستاویزی سیریز کا حصہ ہوں گےسیریز کے تحت سلمان خان کے مداحوں کو ان پہلوؤں سے بھی ملوایا جائے گا جس سے وہ آج تک انجان تھےجس کے لیے سلمان خان کے ساتھیوں کے انٹرویو آنے والے چند مہینوں میں کیے جائیں گے۔

    رواں سال پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلمیں و ڈرامے

    رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ سلمان خان کے والد اور معروف لکھاری سلیم خان اور جاوید اختر کے ساتھ ان کے اشتراک پر بھی ایک دستاویزی فلم بنائی جارہی ہےسلیم جاوید اسٹوری فرحان خان اور زویا اختر کی جانب سے سلمان خان کے ساتھ مل کر اسٹریمگ پلیٹ فارم پر پیش کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ سلیم خان اور جاوید اختر کی جوڑی نے بالی ووڈ کو ‘شعلے’ جیسی بلاک بسٹر فلم دی ہے۔

    سعودی عرب میں پہلی بار عالمی فلم فیسٹیول کا انعقاد

    خیا ل رہے کہ پچپن سالہ بالی وڈ سٹار نے فلمی کیریئر کا آغاز 1988 میں کیا تھا وہ اب تک 107 فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ ان میں باڈی گارڈ، دبنگ اور ایک تھا ٹائیگر ان کی مقبول فلموں میں شامل ہیں بالی وڈ سٹار سلمان خان کا شمار مقبول اداکاروں میں ہوتا ہے۔ شائقین انہیں ’سلمان بھائی‘ کہتے ہیں اور یہ اعزاز انڈیا کے کسی اور اداکار کو حاصل نہیں ہے۔

    حدیقہ کیانی جلد ہی نئے ڈرامے میں دکھائی دیں گی

  • کترینہ اور وکی کی شادی کے نشریاتی حقوق اسٹریمنگ ویب سائٹ کو 80 کروڑ میں فروخت

    کترینہ اور وکی کی شادی کے نشریاتی حقوق اسٹریمنگ ویب سائٹ کو 80 کروڑ میں فروخت

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل نے اپنی شادی کے نشریاتی حقوق اسٹریمنگ ویب سائٹ کو 80 کروڑ میں فروخت کردئیے۔

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ میں اس وقت کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی موضوع بحث بنی ہوئی ہے لیکن وکی اور کترینہ نے اپنی شادی کے حوالے سے بالکل خاموشی اختیار کررکھی ہے یہاں تک کہ شادی کی رسمیں شروع ہونے کے باوجود دونوں کی ایک تصویر بھی میڈیا پر جاری نہیں کی گئی ہے تا ہم اب وکی اور کترینہ کی جانب سے شادی کے حوالے سے اتنی رازداری برتے جانے کی وجہ سامنے آئی ہے۔

    کترینہ کیف کی خود سے کم عمر نوجوان سے شادی ،کنگنا رناوت کا ردعمل

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل نے بظاہر اپنی شادی کی تقریب کے نشریاتی حقوق مقبول ترین اسٹریمنگ ویب سائٹ ایمیزون پرائم ویڈیو کو 80 کروڑ روپے میں فروخت کردئیے ہیں یہی وجہ ہے کہ وکی کوشل اور کترینہ نے اپنی شادی کے حوالے سے اتنی زیادہ رازداری برتی ہوئی ہے یہاں تک کہ انہوں نے شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں سے ایک این ڈی اے (نان ڈسکلوژر معاہدہ) بھی سائن کروانے کی درخواست کی ہے یہ معاہدہ شادی کے حوالے سے کوئی بھی خبر لیک نہ کرنے سے متعلق ہے۔

    کترینہ کیف اور وکی کی شادی،راستے بند کرنے پر مقامی وکیل تھانے پہنچ گیا

    واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی9 دسمبر بروز جمعرات کو راجستھان کے ضلع سوائی مدھوپور کے 700 سال قدیم قلعہ سکس سینز فورٹ میں ہوگی کترینہ اور کوشل کی شادی کو سال کی بہترین شادی قرار دیا جارہا ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جوڑے نے پہلے ہی سرکاری طور پر شادی کرلی ہے، کیونکہ انہوں نے خصوصی شادی ایکٹ،1954 کے تحت3 دسمبر کو ممبئی میں کورٹ میرج کی تھی ایس او پیز کے تحت راجستھان کے سکس سینس فورٹ باروارہ میں کترینہ کیف اور کوشل شادی کے بندھن میں بندھیں گے-

    کترینہ اور وکی کی شادی کی تقریبات کا آغاز آج سے شروع

    ضلع کلکٹر نے تمام منتظمین سے کہا ہے کہ وہ کووڈ پروٹوکول پر سختی سے عمل کریں تمام مہمانوں کے پاس ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اور منفی پی سی آررپورٹ لازمی ہونی چاہئے اس موقع کو نشان زد کرنے کیلئے جوڑا رسومات کے ایک حصے کے طور پر پودے لگائے گا۔ کوشل اپنی بارات کے ساتھ شاندار انٹری دیں گے، جس کیلئے سات سفید گھوڑوں کا انتخاب کیا جائے گا، جوڑا شادی کے بعد افورٹ سے پچیس کلومیٹر دور مہمانوں کے ساتھ رنتھمبور نیشنل پارک میں جائیں گےکیف اور کوشل ممبئی کے جوہو میں ایک عالیشان اپارٹمنٹ میں چلے جائیں گے، ایک ریئل اسٹیٹ پورٹل کے سربراہ ورون سنگھ نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ کوشل کی طرف سے ادا کردہ سیکیورٹی ڈپازٹ پونے دو کروڑ کے قریب ہے، پہلے 36 ماہ کا کرایہ 8 لاکھ ہے۔

    کترینہ اور وکی کی شادی: 700 سال پرانا قلعہ ہوٹل میں تبدیل

  • کنگنا رناوت نے خود کو بھارت کی طاقتور خاتون قرار دیا

    کنگنا رناوت نے خود کو بھارت کی طاقتور خاتون قرار دیا

    مسلمانوں اور پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والی کنگنا رناوت سے خود ان کے ملک کے عوام بھی بیزار ہیں،یہاں تک کہ بھارت میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی سوشل میڈیا پوسٹس کو سینسر کرنے کا مطالبہ کرنے کے لیے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے-

    باغی ٹی وی : اداکارہ کنگنا رناوت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ تو متنازع ٹوئٹس کرنے کی وجہ سے پہلے ہی بند ہے اب ان کے دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بھی سینسر کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

    انیل کپورنے کنگنا رناوت سے شادی کے خواہش ظاہر کر دی

    بھارتی میڈیا کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملک میں ہم آہنگی بنائے رکھنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کنگنا رناوت کی سوشل میڈیا پوسٹس کو سینسر کرنے کی ضرورت ہے۔ بھارت کی ایک نیوز ایجنسی نے کنگنا رناوت کے خلاف دائر کی جانے والی اس درخواست کی تصدیق کی ہے۔

    تاہم ایسا لگتا ہے کنگنا رناوت کو اس سب سے کوئی فرق نہیں پڑتا انہوں نے بھارتی خبرساں ایجنسی کی خبرکا سکرین شاٹ انسٹاگرام سٹوری میں شئیر کرتے ہوئے اس درخواست پر طنز کیا خود کو بھارت کی طاقتور خاتون قرار دیا ہے۔

    کنگنا رناوت کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

    واضح رہے کہ چند روز قبل کنگنا رناوت نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سکھ برادری کے لیے توہین آمیز زبان استعمال کرتے ہوئے کسانوں کے احتجاج کو ’’خالصتانی تحریک‘‘ اور سکھ برادری کو ’’خالصتانی دہشت گرد‘‘ کہا تھا۔ کنگنا کے اس بیان پر سکھ برادری شدید مشتعل ہے اور انہیں اس بیان کی وضاحت دینے کے لیے 6 دسمبر کو کمیٹی کے سامنے طلب کیا ہے۔

    لاہور لاہور اے ، یہاں آ کر ہمیشہ بہت پیار ملا، ثانیہ مرزا

  • انیل کپورنے کنگنا رناوت سے شادی کے خواہش ظاہر کر دی

    انیل کپورنے کنگنا رناوت سے شادی کے خواہش ظاہر کر دی

    بالی ووڈ سئنیر اداکارہ انیل کپورنے اداکارہ کنگنا رناوت سے شادی کے خوا ہش ظاہر کر دی-

    باغی ٹی وی : کنگنا رناوت آج کل اپنی اداکاری سے زیادہ اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے جانی جاتی ہیں اور اکثر اوقات انہیں اپنے بیانات کی وجہ سے مشکلات اور تنقید کا سامنا رہتا ہے لیکن وہ پھر بھی باز نہیں آتیں یہاں تک کہ انہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر بھی بلاک کر چکی ہے انہیں پاگل خانے اور جیل میں بجھوانے سمیت جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں اور انہیں نفرت کی فیکٹری قرار دیا گیا جہاں اداکارہ سے سب نالاں ہیں وہیں بالی وڈ اداکار انیل کپورنے ان سے شادی کی خواہش ظاہر کر دی۔

    کنگنا رناوت کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار انیل کپور اپنی جاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی بہترین حس مزاح سے بھی مشہور ہیں ماضی میں انیل کپور ساتھی اداکار سنجے دت اور کنگنا رناوت کے ساتھ کرن جوہر کے شو میں شریک ہوئے جہاں ان سے کئی سوال پوچھے گئے، تاہم کنگنا نے بھی ان سے ایک سوال کر ڈالا۔

    کنگنا نے انیل کپور سے پوچھا کہ کون سی ایسی اداکارہ ہیں جس کے لیے وہ اپنی بیوی کو چھوڑ سکتے ہیں جس پر انیل کپور نے انہی کا نام لے لیا۔

    رنویر سنگھ نے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیلئے 20 کروڑ دیئے ،کے آر کے کا انکشاف

    اداکار کا جواب سن کر کرن جوہر نے کنگنا کو مشورہ دیا کہ کنگنا آپ کو یہ جواب سن کر فکرمند ہونا چاہیے۔

    یاد رہے بالی ووڈ اداکار انیل کپور نے 1984 میں سنیتا کپور سے شادی کی تھی، جن سے ان کے تین بچے ہیں، ان کی بیٹی سونم کپور بالی ووڈ کا ایک بڑا نام ہیں۔

  • اداکارہ امیشا پٹیل کے وارنٹ گرفتاری جاری

    اداکارہ امیشا پٹیل کے وارنٹ گرفتاری جاری

    بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر بھوپال کی ایک عدالت نے 32 لاکھ 25 ہزار روپے کے چیک باؤنس ہونے کے کیس میں پیر کے روز اداکارہ امیشا پٹیل کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں اور اداکارہ کو 4 دسمبر کو ہونے والی سماعت میں ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اگر اداکارہ 4 دسمبر کو ضلعی عدالت میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے میں ناکام ہوتی ہیں تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاسکتے ہیں۔
    یہ مقدمہ یو ٹی ایف ٹیلی فلمز پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے اداکارہ کے خلاف دائر کیا گیا ہے۔

    جس میں یو ٹی ایف ٹیلی فلمز پرائیویٹ لمیٹڈ کے وکیل روی پنتھ نے کہا کہ امیشا پٹیل نے فلم بنانے کے لیے ان سے رقم ادھار لی اور جب انہوں نے اس رقم کے بدلے کمپنی کو دو چیک فراہم کیے تو وہ دونوں چیک باؤنس ہوگئے۔

    امیشا کے خلاف اندور میں 10 لاکھ روپے کے چیک باؤنس کیس میں بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا انہوں نے مبینہ طور پر فلم پروڈکشن کے نام پر اندور کی رہائشی نشا چھیپا سے 10 لاکھ روپے نقد لیے تھے۔نشا کو 24 اپریل 2019 کو امیشا نے چیک دیا تھا جب چیک اندور میں واقع بینک میں پیش کیا گیا تو چیک باؤنس تھا-

    اس سے قبل 2019 میں، رانچی کی ایک عدالت نے چیک باؤنس اور دھوکہ دہی کے معاملے میں امیشا کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا۔ شکایت کنندہ پروڈیوسر اجے سنگھ نے الزام لگایا تھا کہ امیشا اور اس کے بزنس پارٹنر نے ان سے ایک نئی فلم کے لیے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے لیے جو 2018 میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن کبھی ریلیز نہیں ہوئی۔ بعد میں امیشا نے 3 کروڑ کا چیک دیا جو باؤنس ہو گیا۔

    واضح رہے کہ اداکارہ امیشا پٹیل فلم ’’کہونا پیار ہے‘ وعدہ اور ’’غدر‘‘ سمیت کئی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

    سکھوں کو”دہشت گرد "کہنے پرنئی دہلی کی اسمبلی نےکنگنا کوطلب کرلیا

  • کنگنا رناوت کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

    کنگنا رناوت کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد پولیس میں شکایت درج کرادی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی جانب سے سکھ کمیونٹی کے لیے ’’دہشت گرد‘‘ کا لفظ استعمال کیے جانے کے بعد انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں کنگنا رناوت نے انہیں قتل کی دھمکیاں ملنے کی خبر انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ میں دی اور بتایا کہ بھارتی پنجاب کے شہر بھٹنڈہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے انہیں کھلے عام جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے تاہم میں اس قسم کی گیدڑ بھبھکیوں یا دھمکیوں سے نہیں ڈرتی میں ملک کے خلاف سازش کرنے والوں کے خلاف بولتی رہوں گی۔

    سکھوں کو”دہشت گرد "کہنے پرنئی دہلی کی اسمبلی نےکنگنا کوطلب کرلیا

    کنگنا رناوت نے اپنے گزشتہ بیان جس میں انہوں نے واضح الفاظ میں سکھوں کے خلاف انسٹاگرام پر توہین آمیز زبان استعمال کرتے ہوئے کسانوں کے احتجاج کو ’’خالصتانی تحریک‘‘ اور سکھ برادری کو ’’خالصتانی دہشت گرد‘‘ کہا تھا اب اپنے اس بیان سے مکر گئیں اور کہا میں نے کبھی کسی ذات، مذہب یا گروہ کے بارے میں کوئی تضحیک آمیز یا نفرت انگیز بات نہیں کی۔

    اپنی پوسٹ میں کنگنا رناوت نے بتایا کہ انہوں نے دھمکیوں کے خلاف پولیس میں ایف آئی آر درج کرائی ہے اور امید ہے پنجاب حکومت اس پر جلد ایکشن لے گی۔

    کنگنا نے مزید کہا کہ پنجاب میں الیکشن ہونے والے ہیں اس لیے کچھ لوگ ان کے الفاظ کو سیاق و سباق کے بغیر استعمال کررہے ہیں اور اگر مستقبل میں انہیں کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار صرف نفرت اور بیان بازی کی سیاست کرنے والے ہوں گے۔

    کنگنا نفرت کی فیکٹری ،اسےجیل یا دماغی اسپتال بھجوایا جائے بھارتی سکھ…

    واضح رہے کہ چند روز قبل کنگنا رناوت نے مودی حکومت کی جانب سے متنازع زرعی قوانین واپس لینے کے فیصلے کے بعد انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں کسانوں کے احتجاج کو سکھ برادری سے جوڑتے ہوئے انہیں خالصتان کا دہشت گرد قرار دیاتھا۔

    کنگنا کے اس بیان سے سکھ برادی کے جذبات کو ٹھیس پہنچی تھی اور انہوں نے کنگنا کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرواتے ہوئے انہیں 6 دسمبر کو وضاحت دینے کے لیے کمیٹی کے سامنے طلب کیا ہے۔

    پاکستان میں انڈین فلمیں اور ڈرامے پروموٹ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں

    منجندر سنگھ سرسا نے بیان میں کہا تھا کہ اداکارہ کنگنا رناوت کا بیان بہت ہی سستی ذہنیت کو اجاگر کرتا ہے اور اداکارہ کی جانب سے یہ کہنا تھا کہ خالصتانی دہشت گردوں کی وجہ سے فارم کے تینوں قوانین کو منسوخ کیا گیا یہ کسانوں کی بے عزتی کرنے کے مترادف ہے کنگنا رناوت نفرت کی فیکٹری ہےہم حکومت سے کنگنا کے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے نفرت انگیز بیان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں اس کے علاوہ اس کی سیکیورٹی اور پدماشری ایوارڈ کو بھی فوراً واپس لیا جائے اور اسے یا تو جیل یا پھر دماغی اسپتال میں ڈالنا چاہئے۔

  • جب ایک اداکار نے سلمان خان کو بیچ ڈالا تھا،کیسے اور کیوں ؟اکشے کمار نے بھانڈا پھوڑ دیا

    جب ایک اداکار نے سلمان خان کو بیچ ڈالا تھا،کیسے اور کیوں ؟اکشے کمار نے بھانڈا پھوڑ دیا

    بالی ووڈ کے نامور اداکار اکشے کمار نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار اداکار چنکی پانڈے نے دبنگ خان سلمان خان کو بیچ ڈالا تھا اور انہیں خبر بھی نہیں ہوئی تھی۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی وی شو ’دی کپل شرما شو‘ میں اکشے کمار نے چنکی پانڈے سے متعلق واقعہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار جنوبی افریقا میں سلمان خان چنکی پانڈے کے ہمراہ شو کرنے گئے تھےچنکی پانڈے خود اس شو کے پرڈیوسر تھے، اور شو کی کامیابی پر سلمان خان کو شاپنگ کرانے ایک مال میں لے گئے تھے۔

    سلمان خان کی شادی نہ کرنے کی وجہ کیا ہے؟ بہنوئی آیوش شرما کا حیران کن انکشاف

    اکشے کمار کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے ایک دکان سے شرٹس اور کچھ جینز خریدیں، اس دوران دکان کے مالک نے سلمان سے تصویر کھینچنے کی درخواست کی جو دبنگ خان نے قبول کر لی دکان دار نے موقع کا فائدہ اٹھایا اور اپنی فیملی کے ہمراہ سلمان کے ساتھ تصاویر بنائیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں بعد میں معلوم ہوا کہ چنکی پانڈے نے دکان دار سے سلمان خان کو لانے کے لیے ایک سودا کیا تھا جس کے عوض انہیں 20 ہزار ڈالر کی رقم ملی تھی۔

    سلمان خان "انتم” کے پوسٹر پر دودھ پھینکنے والے مداح پر برہم

    "انتم” دیکھنے کے دوران سینما میں پٹاخےبازی، سلمان خان کا مداحوں کے لئے…