Baaghi TV

Tag: وفاقی کابینہ

  • ٹرائل کورٹ مقدمے کا فیصلہ ایک سال میں کرنے کی پابند ہوگی، ترامیم منظور

    ٹرائل کورٹ مقدمے کا فیصلہ ایک سال میں کرنے کی پابند ہوگی، ترامیم منظور

    وفاقی کابینہ نے ضابطہ فوجداری میں ترامیم کی منظوری دے دی جن کے تحت ٹرائل کورٹ مقدمے کا فیصلہ ایک سال کے اندر کرنے کا پابند ہوگا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ وفاقی کابینہ نے وزارت قانون و انصاف کی سفارش پر کوڈ آف کریمنل پروسیجر ترمیمی بل منظور کر لیا۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ ان ترامیم کے تحت خواتین، 12 سال سے کم اور 70 سال سے زائد مرد ، جسمانی اور ذہنی معذوری کا شکار افراد اپنی سہولت کی جگہ پر بیان ریکارڈ کروا سکیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ اس ترمیمی بل کو منظوری کے لیے پارلیمنٹ بھیجا جائے گا، کریمنل پروسیجر ترمیمی بل میں ان ترامیم کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کے نظام کو آسان اور سہل بنایا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق ملزم سے تفتیش کے لیے پولیس افسر جدید ٹیکنالوجی پر مبنی آلات اور فورینسک طریقہ کار کا استعمال کر سکے گا، ان ترامیم کے تحت گواہان کے آڈیو، ویڈیو بیانات ریکارڈ کروائے جا سکیں گے۔اس میں مزید کہا گیا کہ ترمیمی بل میں تفتیش کے دوران پراسیکیوٹر کے کردار کو مضبوط کرنے کے حوالے سے شقیں شامل کی گئی ہیں، پراسیکیوٹر، پولیس رپورٹ میں کسی بھی کمی و نقص کی نشاندہی کر سکے گا۔اس کے علاوہ ان ترامیم کے تحت ٹرائل کورٹ مقدمے کا فیصلہ ایک سال کے اندر کرے گا اور تاخیر کی صورت میں متعلقہ ہائی کورٹ سے جوابدہی ہو گی۔مزید برآں اپیلیٹ کورٹ کسی بھی اپیل پر 6 ماہ سے ایک سال کے اندر فیصلہ سنانے کی پابند ہو گی، علاوہ ازیں پولیس تفتیش میں بے گناہی اور ڈسچارج رپورٹ کی تیاری کی صورت میں ملزم ضمانت کا حقدار ہو گا۔ وفاقی کابینہ کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی جانب سے وفاقی وزارتوں ڈویژنز میں ای-آفس کے نفاذ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، اجلاس کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کے 18 ڈویژنز میں ای۔آفس کا 100 فیصد نفاذ کیا جا چکا ہے۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ پہلی مرتبہ وفاقی حکومت میں ای آفس پر اس بڑے پیمانے پر کام کیا گیا جو کہ پیپر لیس اکانومی کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

    دولہا نئی نویلی دلہن جنگل میں چھوڑ کر فرار

    جاپان صحت، سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر دے گا

    جاپان صحت، سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر دے گا

    سندھ کے اکنامک زونز چینی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گئے

  • وفاقی وزرا کی پارلیمنٹ میں غیر حاضری،وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

    وفاقی وزرا کی پارلیمنٹ میں غیر حاضری،وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے علاوہ پولیو کا دنیا بھر سے خاتمہ ہو چکا ہے،صدیق الفاروق مرحوم نوازشریف کےقریبی ساتھی تھے ،صدیق الفاروق مرحوم ایک وفادار شخص تھے

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے میں رکا وٹیں قابل افسوس ہیں ،بدقسمتی ہے کہ پولیو کا دنیا سے ہر جگہ سے خاتمہ ہو گیا ماسوائے پاکستان اور افغانستان کے ، سیکورٹی کا عملہ پولیس کے سپاہی، افسر،پولیوورکرز انتہائی دلیری کے ساتھ مہم میں شریک ہیں، پولیس کا جو سپاہی شہید ہوا اسکے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں، یونان میں کشتی ڈوبی، جس میں پانچ پاکستانی بھی ڈوبے اور اللہ کو پیارے ہوئے، چالیس سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا، بدقسمتی سے ایسا واقعہ جولائی 2023 میں بھی ہوا تھا جس میں 260 پاکستانی کشتی میں ڈوب گئے تھے اور سب سے زیادہ تعداد پاکستانیوں کی تھی، اس وقت بڑی گہرائی میں جا کر فیصلے کئے تھے،میں سمجھتا ہوں‌کہ یہ ایک سیریس چیلنج ہے، چند دن میں متعلقہ وزرا اور سیکرٹریز کی میٹنگ بلا رہا ہوں، 2023 میں جو واقعہ ہوا تھا اسکو ریویو کریں گے اور پالیسی بنائیں گے

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ شرح سود میں دو فیصد کمی ہوئی ہے یہ پاکستانی معیشت کے لیے خوش آئند بات ہے، ہمیں امید ہے کہ پیداواری قابلیت، سرمایہ کاری بڑھے گی، اس سے پاکستانی اکانومی کو فائدہ ہو گا، مہنگائی 2018 کے بعد کم ترین سطح پر ہے، یہ ہم سب کے لئے اللہ کا فضل و کرم ہے، موقع ہے کہ پاکستانی معیشت کے پہیے کو تیزی سے گھمائیں، معیشت مستحکم ہو رہی ہے، اندرون ملک سرمایہ کاری کو فروغ دیں،

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزراء کی پارلیمنٹ میں غیر حاضری کا نوٹس لے لیا ،وزیراعظم کی ہدایت پر سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر نےکابینہ ارکان کو خط لکھ دیا ،وزیراعظم نے تمام وزراء کو پارلیمانی کارروائی میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی، خط میں کہا گیا کہ وزراء کی ایوان میں غیر حاضری سے احتساب کے اصولوں اور شفافیت کے عمل کو نقصان پہنچتا ہے،وزرا کی ایوان میں حاضر نہ ہونے سےعوام کی جمہوری اداروں پر اعتماد کو بھی نقصان پہنچے کا خدشہ ہے،وزرا کا اپنے ماتحت افسران کو آئینی ذمہ داریاں دینا قابل قبول نہیں،یہ عمل وزرا کی جانب سے گورننس میں غیر سنجیدگی بھی ظاہر کرتی ہے،وزیراعظم کی وفاقی وزرا کو ایوان کی کارروائیوں میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت، وزیراعظم نے وزراء کو وقفہ سوالات اور ایوان میں بحث کے دوران دیگر میٹنگز میں شرکت کی ہدایت کی،

    سیالکوٹ: مریم نواز کا 300 ارب کا کسان دوست پیکج، زرعی انقلاب کی امید

    ڈیلٹا ایئر لائنز کی پرواز میں چھپ کرسفر کرنے والی روسی خاتون دوبارہ گرفتار

  • پیپلز پارٹی کا وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ

    پیپلز پارٹی کا وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ

    پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا پہلے بھی حصہ نہیں تھی، آئندہ بھی نہیں ہو گی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق شہر اقتدار اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو بعض چیزوں کے حوالے سے تحفظات تھے جس پر مذاکرات جاری ہیں، کوئی حتمی بات ہو گی تو سب کو آگاہ کیا جائے گا۔یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سے حکومت کا جو تحریری معاہدہ ہوا اس پر عمل کیا جائے، تمام سیاسی مسائل کا حل مذاکرات ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مہذب دنیا میں مذاکرات سے ہی مسائل کا حل نکالا جاتا ہے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جب بلایا جائے گا تو نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا۔

    پولیو وائرس ملک کے 8 اضلاع میں موجود

    مریم نواز دورہ چین مکمل کرکے آج لاہور پہنچیں گی

    کراچی میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

    شام میں تعلیمی ادارے کھل گئے، طلبا کا جشن

  • وفاقی کابینہ میں مزید 10 ارکان کو شامل کیے جانے کا امکان

    وفاقی کابینہ میں مزید 10 ارکان کو شامل کیے جانے کا امکان

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں مزید 10 ارکان کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی :حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں توسیع وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور رواں ماہ کے دوران وزیراعظم کی جانب سے کابینہ میں توسیع کا اعلان کئے جانے کا امکان ہے، صدر ن لیگ نواز شریف پرانے اور تجربہ کار افراد کو کابینہ میں لانے کے خواہاں کابینہ میں دس مزید ارکان شامل کئے جائیں گے

    ذرائع کے مطابق سردار یوسف، طارق فضل چوہدری، بیرسٹر عقیل ملک کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا جاسکتا ہے،حنیف عباسی، سعد وسیم، شیخ آفتاب کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے ن لیگ کی قیادت کی 2 خواتین کو بھی وفاقی کا بینہ میں شامل کرنے پر مشاورت جاری ہے۔

  • وفاقی کابینہ میں بگاس سے چلنے والے آٹھ انڈیپینڈنٹ پاور پلانٹس کیساتھ سیٹلمنٹ معاہدوں کی منظوری

    وفاقی کابینہ میں بگاس سے چلنے والے آٹھ انڈیپینڈنٹ پاور پلانٹس کیساتھ سیٹلمنٹ معاہدوں کی منظوری

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔

    باغی ٹی وی : وفاقی کابینہ کو شام کی تازہ صورتحال کے تناظر میں وہاں سے پاکستانیوں کے انخلاء کے حوالےسے بریفنگ دی گئی کا بینہ کو آگاہ کیا گیا کہ شام میں موجود 250 پاکستانی زائرین میں سے 79 بیروت پہنچ چکے ہیں جہاں سے ان کو پاکستان واپس لایا جائے گا ۔

    علاوہ ازیں شام میں 20 کے قریب اساتذہ اور طالب علموں میں سے 7 اساتذہ بھی بیروت پہنچ چکے ہیں، اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ شام اور لبنان میں پاکستانی سفارت خانے کے حکام پاکستانیوں کی شام سے باحفاظت واپسی یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

    وفاقی کابینہ نے وزارت توانائی، پاور ڈویژن کی سفارش پر بگاس (bagasse ) سے چلنے والے آٹھ انڈیپینڈنٹ پاور پلانٹس کے ساتھ سیٹلمنٹ معاہدوں کی منظوری دے دی ان معاہدوں کے کی منظوری کے بعد سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ان پاور پلا نٹس سے پیدا ہونے والی بجلی کے ٹیرف میں کمی کے حوالے سے نیپرا سے رابطہ کرے گی ان معاہدوں کے بعد عام صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں کمی ہو گی اور قومی خزانے کو 238 بلین روپے کا فائدہ ہو گا۔

    اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت عام آدمی کے لئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، ہمار ے ہر فیصلے اور اقدام میں قومی مفاد مقدم رہنا چاہئیے، ملک میں نجی شعبے اور صنعتوں کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے ، مذکورہ پاور پلانٹس میں جے ڈی ڈبلیو یونٹ I ، یونٹ II, آر وائے کے ملز، چنیوٹ پاور، حمزہ شوگر، المعیز انڈسٹر یز، تھل انڈسٹریز اور چنار انڈسٹری شامل ہیں-

    وفاقی کابینہ نے وزارت دفاعی پیداوار کی سفارش پر ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کے بورڈ میں بریگیڈیر عاصم بشیر وڑائچ کی بطور ممبر پروڈکشن کنٹرول تعیناتی کی منظوری دے دی،علاوہ ازیں وفاقی کابینہ نے وزارت انسانی حقوق کی سفارش پر نیشنل کمیشن برائے اسٹیٹس آف ویمن فنڈ کے قیام کی منظوری دے دی-

  • وفاقی کابینہ اجلاس میں ماہرین نے مونو  سوڈیم گلوٹا میٹ کو  انسانی صحت کے لیے محفوظ قرار دیا

    وفاقی کابینہ اجلاس میں ماہرین نے مونو سوڈیم گلوٹا میٹ کو انسانی صحت کے لیے محفوظ قرار دیا

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پُرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کی قومی پالیسی 2024، خصوصی عدالتوں کی حدود/دائرہ کار میں تبدیلی اور مونو سوڈیم گلوٹامیٹ (اجینو موتو) کی درآمد پر پابندی اٹھانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کرنے کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا،وفاقی کابینہ نے وزارت تجار ت کی سفارش پر مونو سوڈیم گلوٹامیٹ (اجینو موتو) کی درآمد پر پابندی اٹھانے کے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر نظر ثانی در خو است دائر کرنے کی منظوری دے دی۔

    یہ فیصلہ ماہرین کی اس خصوصی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا ہے جو وزیراعظم آفس کی ہدایت پر مونو سوڈیم گلوٹامیٹ کی انسانی صحت پر اثرات کو جانچنے کے حوالے سے بنائی گئی تھی، اس کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں مونو سوڈیم گلوٹا میٹ کو انسانی صحت کے لیے محفوظ قرار دیا ہے۔

    اس کمیٹی میں پاکستان سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ، نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالو جی ، انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ اینڈ نیوٹریشنل سائنسز، وفاقی وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق، پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی اور سرمایہ کاری بورڈ کے نمائندگان شامل تھے۔

    وفاقی کابینہ نے وزارت وفاقی تعلیم و فنی تربیت کی سفارش پر یونیورسٹی آف کیمبرج، سینٹ انٹونیز کالج یونیورسٹی آف آکسفورڈ، یونیورسٹی آف جارڈن، پیکنگ یونیورسٹی چین، یونیورسٹی آف ہائیڈل برگ جرمنی میں پاکستان چیئرز کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں کی تجدید کی منظوری دے دی۔

    وفاقی کابینہ نے وزارت وفاقی تعلیم و فنی تربیت کی سفارش پر سینٹر آف ایکسیلنس یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے بورڈ آف گورنرز میں ڈاکٹر حبیب الرحمان اور ڈاکٹر کامران انصاری کی بطور سبجیکٹ ایکسپرٹس نامزدگی کی منظوری دے دی۔

    وفاقی کابینہ نے وزارت وفاقی تعلیم و فنی تربیت کی سفارش پر سینٹر آف ایکسیلنس ان منرالوجی، یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ کے بورڈ آف گورنرز میں ڈاکٹر ممتاز محمد شاہ اور ڈاکٹر محمد احمد فاروقی کی بطور سبجیکٹ ایکسپرٹس نامزدگی کی منظوری دے دی۔

    وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر اسلام آباد سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے تجویز کی اصولی منظوری دے دی۔

    وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر پُر تشدد انتہا پسندی کی روک تھام کی قومی پالیسی 2024 کی منظوری دے دی، کابینہ نے وزارت قانون و انصاف کی سفارش پر اور سندھ ہائیکورٹ کراچی کے احکامات کی روشنی میں خصوصی عدالتوں کی حدود / دائرہ کار میں تبدیلی کی منظوری دے دی۔

    وفاقی کابینہ نے وزارت قانون و انصاف کی سفارش پر اور بلوچستان ہائیکورٹ کوئٹہ کے احکامات کی روشنی میں اسپیشل کورٹس (کسٹمز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی اسمگلنگ) کوئٹہ اور خضدار کے دائرہ کار میں تبدیلی کی بھی منظوری دے دی۔

    وفاقی کابینہ نے وزارت قانون و انصاف کی سفارش اور پشاور ہائیکورٹ، لاہور ہائیکورٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ، سندھ ہائیکورٹ کراچی، بلوچستان ہائیکورٹ کوئٹہ کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل سیشن ججز اور دوسری متعلقہ عدالتوں کو لائرز ویلفیئر اینڈ پروٹیکشن ایکٹ 2023 کے تحت مقدمات سننے کا اختیار دینے کی بھی منظوری دے دی۔

  • خیبر پختونخوا میں گورنر راج،حکومت کا اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ

    خیبر پختونخوا میں گورنر راج،حکومت کا اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ

    وفاقی کابینہ کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں مختلف سیاسی اتحادیوں اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے گورنر راج کے نفاذ کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ کی اکثریت نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کی حمایت کی ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے اس مسئلے پر گہری بحث کی اور اس نتیجے پر پہنچے کہ موجودہ سیاسی صورتحال اور انتظامی بحران کے پیش نظر گورنر راج کی ضرورت ہے۔

    حکومت نے گورنر راج کے نفاذ سے پہلے خیبر پختونخوا میں سرگرم سیاسی جماعتوں بشمول پیپلز پارٹی، قومی وطن پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، وفاقی حکومت کا ماننا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر گورنر راج کے نفاذ سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔اجلاس کے دوران وزارت قانون اور اٹارنی جنرل نے بھی وفاقی کابینہ کو گورنر راج کے نفاذ کے قانونی پہلوؤں پر اپنی رائے دی۔ دونوں نے اس بات پر زور دیا کہ گورنر راج کے نفاذ کے لیے آئینی تقاضوں کو پورا کرنا ضروری ہے تاکہ یہ عمل قانونی طور پر درست اور شفاف ہو۔

    ذرائع کے مطابق، کابینہ نے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران سرکاری ملازمین اور مشینری کے استعمال کا نوٹس لیا ہے۔ کابینہ نے کہا کہ اس بات کی تحقیقات کی جائیں گی کہ احتجاج کے دوران ریاستی وسائل کا غلط استعمال تو نہیں ہوا۔وفاقی کابینہ کا اجلاس صرف اس ایک نکاتی ایجنڈے پر مرکوز تھا۔ اجلاس میں گورنر راج کے نفاذ کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا، تاہم حتمی فیصلہ سیاسی مشاورت اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کے بعد کیا جائے گا۔ کابینہ ذرائع کے مطابق، حکومت سیاسی اتحادیوں، خصوصاً خیبر پختونخوا میں موجود دیگر جماعتوں کے ساتھ مشاورت جاری رکھے گی تاکہ گورنر راج کے نفاذ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے مؤثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔ اس حوالے سے جلد حتمی فیصلے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت گورنر راج کو ایک عارضی انتظامی حل کے طور پر دیکھ رہی ہے تاکہ صوبے میں پیدا ہونے والی سیاسی اور انتظامی کشمکش کا خاتمہ کیا جا سکے۔

    احتجاج ،ناکامی کا ذمہ دار کون،بشریٰ پر انگلیاں اٹھ گئیں

    پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کا دعویٰ فیک نکلا،24 گھنٹے گزر گئے،ایک بھی ثبوت نہیں

    مظاہرین کی اموات کی خبر پروپیگنڈہ،900 سے زائد گرفتار

    شرپسند اپنی گاڑیاں ، سامان اور کپڑے چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں ،عطا تارڑ

    مبشر لقمان کی وزیر داخلہ محسن نقوی پر تنقید،رانا ثناء اللہ کے دور سے موازنہ

    انتشار،بدامنی پی ٹی آئی کا ایجنڈہ،بشریٰ بی بی کی "ضد”پنجاب نہ نکلا

  • وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

    وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

    اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور زیر غور آئیں گے، وزیراعظم پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے احتجاج کے حوالے سے حکومتی حکمت عملی کا جائزہ لیں گے۔

    قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے سری نگر ہائی وے پر پی ٹی آئی مظاہرین کی جانب سے رینجرز اور پولیس اہلکاروں پر گاڑی سے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حملے میں گاڑی سے کچلے گئے رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار بھی کیا ۔

    شہباز شریف نے شہید اہلکاروں کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور واقعہ میں ملوث افراد کی فوری نشاندہی کر کے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت بھی کر دی،وزیر اعظم نے حملے میں زخمی ہونے والے رینجرز و پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی ہے۔

    اس حوالے سے شہباز شریف نے کہا کہ نام نہاد پر امن احتجاج کی آڑ میں پولیس و رینجرز کے اہلکاروں پر حملے قابل مذمت ہیں، انتشار ی ٹولہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دانستہ طور پر نشانہ بنا رہا ہے، پولیس و رینجرز کے اہلکار شہر میں امن و امان کے نفاذ کے لیے مامور ہیں انتشاری ٹولے کے ہاتھوں سکیورٹی اہلکاروں کے خاندانوں کی زندگیاں تباہ کر دی گئیں، انتشاری ٹولہ گزشتہ روز پولیس اہلکار اور آج شہید کئے گئے رینجرز اہلکاروں کے معصوم بچوں و اہلِ خانہ کو جوابدہ ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ انتشاری ٹولہ انقلاب نہیں، خونریزی چاہتا ہے، یہ پر امن احتجاج نہیں شدّت پسندی ہے، پاکستان کسی بھی انتشار اورخوںریزی کا متحمل نہیں ہو سکتا،مذموم سیاسی مقاصد کے لئے خون ریزی نا قابل قبول اور انتہائی قابل مذمت ہے، مجھ سمیت پوری قوم شہید ہونے والے رینجرز و پولیس کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے-

  • سفرکٹھن لیکن محنت کرنے والی قومیں ضرورکامیاب ہوتی ہیں،وزیراعظم

    سفرکٹھن لیکن محنت کرنے والی قومیں ضرورکامیاب ہوتی ہیں،وزیراعظم

    وزیراعظم محمدشہبازشریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی بینک نے گزشتہ روز پالیسی ریٹ میں اڑھائی فیصدکمی کی ہے.

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مرکزی بینک نے گزشہ چند ماہ میں پالیسی ریٹ میں بتدریج کمی کی.پالیسی ریٹ 22فیصد سے کم کرکے 15فیصد پر لایا گیا ہے.پالیسی ریٹ کا 15فیصد پر آنا خوش آئند پیشرفت ہے.پالیسی ریٹ میں کمی کاروبار،صنعت اور دیگرشعبوں کیلئے اچھی خبرہے.پالیسی ریٹ میں کمی سے پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا.پالیسی ریٹ کم ہونے سے قرضوں کے حجم میں کمی آئے گی.معاشی اشاریئے مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں.معیشت مستحکم بنیادوں پر آگے بڑھ رہی ہے. میرا سعودی عرب اور قطرکا دورہ مفید رہا.سعودی ولی عہد نے ملاقات میں پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.میرے دورے کے تناظرمیں ہماراوفدسعودی عرب گیاہے.شمسی توانائی، ہنرمند افرادی قوت اور کان کنی کے شعبوں سے متعلق معاملات زیرغورآئیں گے.بزنس ٹو بزنس معاہدوں پر پیشرفت ہورہی ہے.آذربائیجان کے ساتھ 2 ارب ڈالرکے معاہدوں کے حوالے سے بات ہوئی ہے.محنت سے کام کرنے پرکامیابی ضرور ملتی ہے.سفرکٹھن ہے لیکن محنت کرنے والی قومیں ضرورکامیاب ہوتی ہیں،

    وفاقی کابینہ نے حج پالیسی کی منظوری دے دی
    وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی سفارش پر حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی ۔وفاقی کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ سال 2025 میں پاکستان کا حج کوٹہ 210 , 179 ہو گا جسے حکومت پاکستان اور نجی شعبے میں 50:50 کے تناسب سے تقسیم کیا جائے گا۔ حج پالیسی کے تحت 12 سال سے کم عمر بچوں کو اس سال حج کے حوالے سے سفر کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ حکومتی کوٹے کے حوالے سے کمپیوٹرآئزڈ بیلیٹنگ کی جائے گی۔ 1000 نشتیں ہارڈ شپ کیسز کے لئے مختص ہوں گی۔ 300 نشستیں مزدوروں یا کم آمدنی والے ملازمین، جو کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ یا ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوٹ سے رجسٹر ہوں گے، کے لئے مقرر کی گئی ہیں ۔ روڈ ٹو مکہ کی سہولت اسلام آباد اور کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر دستیاب ہو گی۔ حج گروپ آرگنائزرز وزارت مذہبی امور کے ساتھ سروس پرووائیڈر معاہدے پر دستخط کریں گے اور خدمات کی فراہمی کے حوالے سے ان آرگنائزرز کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔ کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ حجاج کو بہتر سہولیات کی فراہمی کی نگرانی کے حوالے سے اس مرتبہ ناظم کا نیا عہدہ مقرر کیا گیا ہے۔ ہر 100 حجاج کے لیے ایک ناظم مقرر ہو گا۔ ان ناظمین کا انتخاب ویلفیئر اسٹاف میں سے ہی کیا جائے گا۔ کابینہ کو مزید بتایا گیا کہ دوارن حج انتقال اور زخمی ہونے والوں کے لئے معاوضہ بڑھایا گیا ہے۔ انتقال کرنے والے حجاج کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے سے 20 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا جبکہ زخمی ہونے والوں کو 10 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ حجاج کی سہولت کے لئے ایک خصوصی حج مینجمنٹ ایپلی کیشن بنائی گئی ہے اور حجاج کی تربیت کے حوالے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ وفاقی کابینہ نے حج بیلٹنگ میں ایسے افراد کو ترجیح دینے کی ہدایت کی جو پہلی مرتبہ حج کی ادائیگی کریں گے ۔ وفاقی کابینہ نے مزید ہدایت کی کہ حجاج کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالےسے سے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

    وفاقی کابینہ نے وزارت منصوبہ بندی کی سفارش پر سعید اقبال، معظم احمد، مدیحہ خالد، عثمان حیدر اور محمد سجاد فاروقی کی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے بورڈ میں بطور پرائیوٹ ممبران تقرری کی منظوری دے دی-فاقی کابینہ نے وزارت خزانہ و محصولات کی سفارش پر فارن کمرشل فنانسنگ فیسیلیٹی کی لندن انٹر بینک آفرڈ ریٹ LIBOR سے سیکیورڈ اوور نائیٹ فنانسنگ ریٹ SOFR پر منتقلی کے معاہدے کی بعد از وقوع /دستخط توثیق کردی-وفاقی کابینہ نے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کی سفارش پر جموں و کشمیر اسٹیٹ پراپرٹی بجٹ برائے مالی سال 2024-25 کی منظوری دے دی- وفاقی کابینہ نے وزارت بحری امور کی سفارش پر بحری جہازوں کی درجہ بندی کی سرٹیفیکیشن کے حوالے سے ڈائرکٹوریٹ جنرل آف پورٹس اینڈ شپنگز ، کراچی اور بحریہ کلاسیفیکیشن سوسائیٹی کے درمیان معاہدے کی منظوری دے دی۔

    کون بنے گا وائیٹ ہاؤس کا مکین،پہلا حیران کن نتیجہ موصول

    امریکی صدارتی انتخابات،فیصلہ کن دن،ٹرمپ اور کملا کی نظریں کن ریاستوں پر

    کملا کی آخری ریلی،میوزک سپراسٹار لیدی گاگاکی شرکت،مداحوں کو پرجوش کر دیا

    انتخابی مہم،ٹرمپ کے 900 جلسے،گالیاں،کملاہیرس کو "سیکس ورکر”کہہ دیا

  • سوشل میڈیا پروپیگنڈہ،افواہیں پھیلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ،اہم منظوری

    سوشل میڈیا پروپیگنڈہ،افواہیں پھیلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ،اہم منظوری

    وفاقی کابینہ نے نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی رولز کی منظوری دے دی ہے

    سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ، ہراسانی اور افواہیں پھیلانے کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کر لیا گیا،سائبر کرائم کے خلاف سخت کاروائی اور ڈیجیٹل رائٹس کا تحفظ کا آغاز ہوگیا،ریاستی اداروں اور سرکاری شخصیات کے خلاف پروپیگنڈہ پر بھی سخت کاروائی ہوگی،11 ماہ بعد این سی سی آئی اے پورے اختیارات کے ساتھ فعال ہو گی،وفاقی کابینہ نے نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی رولز کی منظوری دی ہے جس کے بعد سائبر کرائمز میں ملوث افراد کو 5 تا 15سال سزا اور بھاری جرمانہ ہو سکے گا.

    نگراں حکومت نے دسمبر 2023 میں این سی سی آئی اے قائم کرنےکی منظوری دی تھی، ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ ختم ہو جائیں گے اور متعلقہ افسران ایک سال تک اتھارٹی میں خدمات دیں گے۔

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اداروں اور اہم شخصیات کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے اور جھوٹی افواہیں پھیلائی جاتی ہیں جس کے لئے حکومت نے کاروائی کا عندیہ دیا تھا، ایک مخصوص سیاسی جماعت ہمیشہ پروپیگنڈے میں ملوث رہی ہے

    وزیر ماحولیات زرتاج گل اور اسکے شوہر نے دس لاکھ رشوت مانگی، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا الزام

    زرتاج گل پر حلقے میں عوام نے برسائے ٹماٹر، لگائے پی ٹی آئی مردہ باد کے نعرے

    ہارنا ہے تو وقار سے ہاریں، زرتاج گل نے کس کو دیا مشورہ؟

    مریم نواز میں یہ کام کرنے کی صلاحیت ہی نہیں، زرتاج گل کا چیلنج

    میرا بھائی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوا،یہ کس قربانی کی بات کرتے ہیں،زرتاج گل