Baaghi TV

Tag: وفاقی کابینہ

  • نگران وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

    نگران وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

    اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیاہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس 10 جنوری بدھ کے روز منعقد ہوگا،وفاقی کابینہ اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈا پیش ہوگا، اجلاس میں ملکی معاشی و امن و امان کی صورتحال پر غور ہوگا۔

    اجلاس میں الیکشن کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کی ضروریات کا جائزہ لیاجائے گا، کراچی میں سپریم کورٹ کی برانچ رجسٹری کیلئے مختص اراضی کووفاقی عدالتوں ‘ ٹر بیو نلز کی بلڈنگز کی تعمیر کیلئے استعمال کرنے کی منظوری دی جا ئے گی، یہ سمری وزارت قانون و انصاف نے کابینہ کو بھیجی ہے۔

    نگران حکومت کا عوام کو جدید ترین ماڈلز کے فونز قسطوں پر دینے کا اعلان

    پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر فائرنگ ،1 شخص ہلاک، 3 افراد …

    بانی پی ٹی آئی بے گناہ ہیں تو ان کو جیل میں نہیں ہونا چاہیے،بلاول …

  • وفاقی کابینہ میں اضافہ، دو روز میں دو نئے معاون خصوصی مقرر

    وفاقی کابینہ میں اضافہ، دو روز میں دو نئے معاون خصوصی مقرر

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اپنی کابینہ میں اضافہ کر لیا

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے فہد ہارون کو اپنا معاون خصوصی بنا لیا،فہد ہارون کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہو گا،فہد ہارون کو معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیامقرر کیا گیا ہے،فہد ہارون اس سے قبل بھی وزیراعظم کے معاون خصوصی رہ چکے ہیں، فہد ہارون نے 27 اکتوبر 2021 کو اپنے عہدے سے استعفی دیا تھا، اسوقت فہد ہارون وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے میڈیا خدمات سر انجام دے رہے تھے،

    قبل ازیں گزشتہ روز بھی نگران وفاقی کابینہ میں ایک اور رکن کا اضافہ کیا گیا تھا،ڈاکٹر عامر بلال کو معاون خصوصی برائے میڈیکل ایجوکیشن مقرر کیا گیا تھا،نئے معاون خصوصی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا، اطلاق فوری ہوگا،نئے معاون خصوصی کے بعد نگران وفاقی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 27 ہوگئی تھی جو اب فہد ہارون کے اضافے کے بعد 28 ہو گئی.

    چند روز قبل پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی کو بھی وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا تھا،

  • بجلی کمپنیوں کے افسران کیلئے مفت بجلی ختم،وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی

    بجلی کمپنیوں کے افسران کیلئے مفت بجلی ختم،وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی

    اسلام آباد: بدھ کو نگران وزیراعظم انوار الحق کا کڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ نے بجلی کمپنیوں کے افسران کیلئے مفت بجلی ختم کرکے رقم دینے کی اسکیم کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی: مونا ٹائزیشن پالیسی کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور پیداواری کمپنیوں کے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کو مفت یونٹس کی بجائےرقم دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے،تقسیم کار کمپنیوں کےگریڈ 17کےافسر کو 450ماہانہ مفت یونٹس کی بجائے 15 ہزار 858 روپے ،گریڈ 18کے افسر کو ماہانہ600 مفت یونٹس کی بجائے 21 ہزار 996روپے، گریڈ 19کے افسر کو ماہانہ880 مفت یونٹس کی بجائے37 ہزار 594 روپے،گریڈ20کے افسرکو 1100یونٹس کی بجائے 46 ہزار992 روپے اور ڈسکوز کے گریڈ21 کے افسر کو 1300مفت یونٹس کی بجائے ماہانہ 55 ہزار536 روپے ملیں گے بجلی کی پیداواری کمپنیوں کے گریڈ 17کے افسر کو ماہانہ 650 یونٹس کی بجائے 24ہزار 570 روپے اور گریڈ 18کے افسر کو ماہانہ 700 یونٹس کی بجائے 26 ہزار 460روپے ملیں گے۔

    پٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں کمی ،نوٹیفیکشن جاری

    جینکوز کے گریڈ 19 کے افسر کو ماہانہ ایک ہزار مفت یونٹس کی بجائے 42 ہزار720 روپے، گریڈ 20کے افسر کو ماہانہ 1100یونٹس کی بجائے 46 ہزار 992 روپے اور گریڈ 21کے افسر کو 1300یونٹس ماہانہ کی بجائے 55 ہزار 536 روپے دئیے جائیں گے-

    ذ رائع کے مطابق کابینہ نے انڈسٹریل سیکٹر کو مو سم سر ما کے چار ماہ کیلئے بجلی کا رعایتی ٹیرف دینے کی تجویز مسترد کردی پاور ڈویژن نے یہ تجویز ای سی سی کے اجلاس میں پیش کی تھی، ای سی سی نے اسے موخر کردیا تھا، یہ معاملہ کابینہ کے اجلاس میں زیر بحث آیا تو کابینہ نےاس تجویز کو مسترد کردیاکابینہ کو بتایا گیا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم نےکسی بھی قسم کی سبسڈی دینے سے منع کردیا ہےلہٰذا یہ تجویز قابل عمل نہیں ہے، کابینہ نے یہ تجویز واپس لینے کی ہدایت کردی۔

    گوجرہ:گیس کی بدترین بندش پر پیرمحل کی عوام سراپا احتجاج

  • رجسڑڈ افغان مہاجرین سے متعلق نگران حکومت کا بڑا فیصلہ

    رجسڑڈ افغان مہاجرین سے متعلق نگران حکومت کا بڑا فیصلہ

    نگران حکومت نے رجسڑڈ افغان مہاجرین سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا

    رجسٹرڈ افغان مہاجرین کیلئے رجسٹریشن کارڈ کی مدت میں 6 ماہ توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا،نگران وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری پر منظوری دیدی،پی او آر میں توسیع کا اطلاق رجسٹرڈ افغان مہاجرین اور ان کے فیملی ممبرز پر ہوگا،وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ نے پی او آر کی مدت بڑھانے کی سفارش کی تھی،ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ نے پی او آر کی مدت میں 31 دسمبر 2023 تک توسیع کی تجویز دی،پی او آر میں توسیع کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے 31 دسمبر 2023 کیلئے ہوگا،رجسٹرڈ افغان مہاجرین کیلئے رجسٹریشن کارڈ کی مدت 30 جون 2023 کو ختم ہوگئی تھی،پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد 13 لاکھ سے زیادہ بنتی ہے

    غیر قانونی طور پر رہائش پزیر افغان مہاجرین کو ہر صورت واپس اپنے وطن جانا ہوگا، نگراں وزیر اطلاعات

    پاکستان میں غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکی شہریوں کو 31 اکتوبر 2023 تک پاکستان چھوڑنے کا حکم

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    حکومت کا پیغام پاکستان میں مقیم تمام غیرقانونی مقیم افراد کے لیے ہے 

    افغان باشندوں کا انخلا،ڈیڈ لائن تک پاکستان چھوڑنا ہی ہو گا

  • اوورسیز پاکستانی طاہر جاوید نگراں وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

    اوورسیز پاکستانی طاہر جاوید نگراں وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

    معروف اورسیز پاکستانی طاہر جاوید کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا،

    اوورسیز پاکستانی طاہر جاوید کو وزیر مملکت برائے سرمایہ کاری کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے، صدر مملکت نے منظوری دے دی ہے،اوورسیز پاکستانی طاہر جاوید نگراں وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے،طاہر جاوید عمران خان کے قریبی ساتھی تھے، ڈیمو کریٹ پارٹی امریکا میں رہنما بھی رہے ہیں ،طاہر جاوید کو صدارتی تمغہ امتیازبھی مل چکا ہے،طاہر جاوید ایک کامیاب بزنس مین ھیں اور بین لاقوامی شہرت یافتہ سیاست دان کے طور پر جانے جاتے ہیں.

    پاکستان امریکہ تعلقات کے لیے طاہر جاوید کی دو دھائیوں کی کامیاب کاوشیں ھیں.طاہر جاوید کا شمار سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے دوستوں میں ہوتا ہے،طاہر جاوید امریکہ کی ڈیموکریٹ پارٹی کے مرکزی رھنما رہ چکے ھیں.طاہر جاوید امریکہ کے صدر جوبائیڈن کے قریبی دوستوں میں شمار ہوتا ہے ،طاہر جاوید کی وفاقی کابینہ میں شمولیت اورسیز پاکستانیوں کو پاکستان کے قریب لائے گی.طاہر جاوید پاکستان میں سرمایہ کاری لانے میں موثر کردار ادا کرسکتے ھیں.طاہر جاوید امریکہ کینیڈا یورپ ترکی اور دوبئی سے سرمایہ کاری لانے میں موثر پیشرفت کرسکتے ھیں.

  • سابق بیورو کریٹ فواد حسن فواد وفاقی کابینہ میں شامل

    سابق بیورو کریٹ فواد حسن فواد وفاقی کابینہ میں شامل

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری رہنے والے سابق بیورو کریٹ فواد حسن فواد کو وفاقی کابینہ میں شامل کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو نگران کابینہ میں وفاقی وزیر مقرر کیا گیا ہے صدر مملکت عارف علوی نےنگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی ایڈوائس پرفواد حسن فواد کی تقرری کی منظوری دے دی ہےفواد حسن فواد کو جلد ہی وزارت کا قلمدان سونپا جائے گا۔

    اس حوالے فواد حسن فواد نے کہا ہےکہ مجھے ابھی تک کسی محکمے کا چارج نہیں دیا گیا،میں کل وزیراعظم سے ملاقات کروں گا، مجھے جوبھی ذمہ داری ملےگی، ایمانداری اور محنت سے پورا کرنےکی کوشش کروں گا میرا ماضی گواہ ہےہمیشہ ایمانداری اور محنت سے قومی مفاد میں کام کیا ہے، آئندہ بھی ایسا ہی کرنے کی کوشش کروں گا اور اپنی بھرپور صلاحیتوں کے مطابق کام کروں گا۔

    القادر ٹرسٹ کیس،بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور

    واضح رہےکہ نیب نے فواد حسن فواد کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کیا تھا جس میں نیب ان کے خلاف کرپشن ثابت کرنے پر بری طرح ناکام ہوا تھا اور عدالت نے انہیں نیب ریفرنسن میں بری کیا تھا۔

    کوئٹہ :پولیس اہلکاروں پردستی بم حملہ، دو افراد زخمی

  • کسی سے ناانصافی نہیں ہوگی،وفاقی کابینہ سے نگران وزیراعظم کا خطاب

    کسی سے ناانصافی نہیں ہوگی،وفاقی کابینہ سے نگران وزیراعظم کا خطاب

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ تمام وزرا ءسے امید کرتا ہوں کہ وہ اپنی اپنی وزارتوں میں بھرپور کام کریں گے۔ مقررہ مدت میں پاکستان کی ترقی کی بنیاد رکھنے کی کوشش کریں گے۔انصاف اورقانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی،کسی سے ناانصافی نہیں ہوگی۔ معاشرے میں مذہبی انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں،فخر ہے میری کابینہ تجربہ کار اور بہترین ٹیم ہے،پاکستان ایک زرعی ملک ہے، قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے، ملکی اور غیر ملکی سطح پر کیے گئے وعدوں کو پورا کریں گے،معاشی مسائل کے حل کیلئے بہترین اقدامات کریں گے، ریاست اقلیتوں کو نقصان پہنچانے والے عناصر کےساتھ نہیں ہے۔

    نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت نگران کابینہ اجلاس میں نگران وزراء، معاونین اور مشیروں نے شرکت کی، وزارتوں کے سیکریٹریز اور حکام کو کابینہ اجلاس میں نہیں بلایا گیا، سیکریٹری کابینہ اعزاز ڈار وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شریک ہوئے، سیکرٹری کابینہ نے وزراء کو کابینہ اجلاس کے رولز اینڈ پروسیجرز پر بریفنگ دی، نگران وزیر اعظم اور کابینہ ارکان کا اجلاس تعارفی اجلاس ہے، نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے نگران کابینہ ارکان کو استقبال کیا ،وزراء نے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی،

    پولیس افسر و اہلکاروں کو حبس بے جا میں رکھنے کے واقعے کا مقدمہ درج

    جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے

     مسیحی قائدین کے پاس معافی مانگنے آئے ہیں،

    نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیا ہے

    توہین رسالت کی مجرمہ خاتون کو سزائے موت سنا دی گئی

  • نگران وزیرِ اعظم سے گورنر گلگت و دیگرکی ملاقاتیں

    نگران وزیرِ اعظم سے گورنر گلگت و دیگرکی ملاقاتیں

    نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں گورنر گلگت بلتستان نے نگران وزیرِ اعظم کو وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔گورنر گلگت بلتستان نے وزیرِ اعظم کو گلگت بلتستان کے دورے اور قانون ساز اسمبلی میں خطاب کی دعوت دی۔گورنر گلگت بلتستان نے وزیرِ اعظم کو گلگت میں جاری ترقیاتی منصوبوں بشمول انفراسٹرکچر کے منصوبے اور قراقرم یونیورسٹی پر پیش رفت سے آگاہ کیا اور افتتاح کی دعوت بھی دی۔

    نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے سابق وزیرِ اعلی بلوچستان جام کمال اور علی مردان ڈومکی کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں جام کمال نے وزیرِ اعظم کو وزارت عظمی کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا.

    قبل ازیں نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے سابق صوبائی وزیر میر عاصم کرد گِیلو کی ملاقات ہوئی، میر عاصم گیلو نے وزیرِ اعظم کو وزرات عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے بلوچستان کے ایک وفد کی بھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سینیٹر سرفراز بگٹی اور میر خالد لانگو شامل تھے۔ وفد نے وزیرِ اعظم کو وزرات عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کی حمایت کرنیوالا مفتی اسماعیل بھی گرفتار

    مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

    انوار الحق کاکڑ پاکستان کے آٹھویں نگران وزیراعظم بن گئے 

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی کابینہ مختصر رکھیں گے

  • قومی اسمبلی کا آخری اجلاس آج ہوگا

    قومی اسمبلی کا آخری اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کا آخری اجلاس آج دن 2 بجے ہوگا-

    باغی ٹی وی : قومی اسمبلی کے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے قومی اسمبلی کے اجلاس میں قومی امور پر آگہی اور اتفاق رائےکیلئے 8 اہم نکات پربحث ہوگی، نکات میں قیام امن، اقتصادی پالیسی، مسئلہ کشمیر اور سی پیک کے علاوہ خارجہ پالیسی، قومی اداروں کا احترام اور موسمیاتی اثرات بھی شامل ہے۔ اہم نکات میں آبادی میں ہوشربا اضافہ کو بھی شامل کیا گیا ہےصدر کے اجلاس سے خطاب پر شکریہ کی تحریک ایجنڈے پر موجود ہے، تاہم آج کے ایجنڈے میں کوئی قانون سازی موجود نہیں۔

    اے این ایف کی کاروائیاں،بیرون ملک جانے والے مسافروں سے منشیات برآمد

    دوسری جانب پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا، اجلاس 2 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ اقتصادی پالیسی اور کشمیرفارن پالیسی ایجنڈے میں شامل ہے، جب کہ تلاوت کلام پاک، نعت شریف اور قومی ترانہ بھی ایجنڈے پر موجود ہے، وزیراعظم شہبازشریف کا الوداعی خطاب بھی متوقع ہے۔

    ادھر ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا الوداعی اجلاس آج طلب کرلیا ہے، جس میں کابینہ اسمبلیوں کی تحلیل اور دیگر اہم امور کا جائزہ لیا جائے گا، کابینہ آئندہ کی سیاسی ومعاشی صورتحال کا بھی جائزہ لے گی۔

    بجلی کی قیمت میں 1 روپیہ 81 پیسے فی یونٹ اضافہ

    بلوچستان اسمبلی نے بلوچستان اسمبلی نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں صوبے کی آبادی کم کرنے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی ہے اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ 70 لاکھ آبادی کم کرنا صوبے کے خلاف سازش ہے، اس سے نہ صوبے کی نشستوں میں اضافہ ہوسکے گا اور نہ وسائل کی تقسیم میں صوبے کے حصے میں بہتری آئے گی ملک بھر میں ساتویں خانہ و مردم شماری کے مطابق پاکستان کی مجموعی آبادی 24 کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

    پاکستان کی آبادی میں اضافے کی شرح 2.55 فیصد ہے اور ملکی کی آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار 431 تک پہنچ گئی ہےپنجاب کی آبادی 2.63 فیصد اضافے سے 12 کروڑ 76 لاکھ سے تجاوزکرگئی ہے جبکہ خیبرپختونخوا کی آبادی 2.38 فیصد اضافے سے 4 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے سندھ کی آبادی 2.57 فیصد اضافے سے 5 کروڑ 56 لاکھ سے بھی بڑھ گئی ہے جب کہ بلوچستان کی آبادی 3.20 فیصد اضافے سے 1 کروڑ 48 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

    سندھ میں نگران سیٹ اپ کے لیے مشاورت جاری ہےنگران وزیراعلیٰ کے لیے ایم کیو ایم اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اپنے نام سامنے لاچکے ہیں اور اب پیپلزپارٹی کی جانب سے نام کا انتظار ہے۔

    شہریار آفریدی کہاں ہیں؟ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے رپورٹ طلب

    جی ڈی اے نے نگران وزیراعلیٰ کے لیے صفدر عباسی، رئیس غلام مرتضیٰ جتوئی، فضل اللہ قریشی، عبداللہ حسین ہارون کے نام دیے ہیں جب کہ ایم کیو ایم نے سابق بیورو کریٹس یونس ڈھاگہ اور شعیب احمد صدیقی کے نام دیے ہیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کی باقاعدہ مشاورت کا انتظار ہے۔

    سندھ اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری کرکے 11 اگست کی رات تحلیل ہوجائے گی، سندھ اسمبلی ارکان کی حلف برداری 13 اگست 2018 کو ہوئی تھی، آئینی طور پر وزیراعلی سندھ اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے نگران وزیراعلیٰ کا حتمی نام دیا جائے گا۔

    میں بابر سے شادی کرنا چاہتا ہوں،رمیز راجہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    11 اگست کو سندھ اسمبلی کا آخری اجلاس اور فوٹو سیشن ہوگا، اسمبلی ٹوٹنے کے بعد وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر 3 روز میں نگران سربراہ کیلئےاتفاق کریں گے اور اتفاق نہ ہونے کی صورت میں پارلیمانی کمیٹی 2 روز میں نام فائنل کرے گی، پارلیمانی کمیٹی میں فیصلہ نہ ہونے پر الیکشن کمیشن 2 دن میں فیصلہ کرے گا۔

  • وفاقی کابینہ اجلاس،صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ  کے لیے ای سیفٹی بل کی منظوری

    وفاقی کابینہ اجلاس،صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کے لیے ای سیفٹی بل کی منظوری

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے Whole of the Government پالیسی پر عمل درآمد کررہی ہے اس پالیسی کا مقصد ملک میں بیرونی سرمایہ کاری سے منصوبوں کو برق رفتاری سے عملی جامع پہنانا ہے۔ وزیراعظم نے وزیرِ مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی آذربائیجان کے ساتھ ایل این جی معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کامیاب کوششوں پر اُن کی تعریف کی اور کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ کی سمت میں ایک اہم قدم بلکہ پاکستان کی توانائی سلامتی کے لیے بھی ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا

    صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ ، ناجائز وغیر قانونی استعمال کی روک تھام کے لیے ای سیفٹی بل کی منظوری
    وفاقی کابینہ نے وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سفارش پر صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ اور انفارمیشن سسٹم کے ناجائز وغیر قانونی استعمال کی روک تھام کے لیے ای سیفٹی بل 2023(E-Safety Bill 2023) کی اصولی منظوری دے دی۔ پاکستان میں تمام قسم کی آن لائن سروسز، آن لائن خریداری، مختلف کمپنیوں کو دیئے جانے والے کوائف اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ کرنے اور اِس کے بغیر اجازت استعمال کو یقینی بنانے کے لیے اس قانون کے تحت ایک جامع فریم ورک بنایا جا ئے گا۔ بل کی منظوری کے بعد آن لائن ہراسمنٹ (Harrassment)، سائبر بُلنگ(Cyber Bulling)، بلیک میلنگ جیسے گھناؤنے جرائم کو موثر طریقے سے روکا جاسکے گا۔

    وفاقی کابینہ نے وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کی سفارش پر Personal Data Protection Bill 2023 کی بھی اصولی منظوری دے دی۔ اس بل کے تحت حکومت مختلف ادارے اور کمپنیاں، صارف کے ذاتی کوائف / ڈیٹا کی حفاظت یقینی بنائیں گی اور اُن کی اجازت کے بغیر کسی بھی کمپنی، فرد یا حکومتی ادارے کو صارف کی اجازت کے بغیر اُس کے کوائف/ ڈیٹا دینے پر پابندی لگائے گی۔ قانون کے تحت صارفین کے نجی کوائف/ ڈیٹا کو محفو ظ کرنے اور شکایات کے ازالے کے لیے نیشنل کمیشن فار پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن (NCPDP) کا قیام عمل میں لایا جائے گا جو ایک دیوانی عدالت کی حیثیت رکھے گا۔

    وفاقی کابینہ نے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سرمایہ کاری بورڈ آرڈیننس2001 کے ترمیمی بل کے مسودے منظوری دے دی۔ اس ترمیم کے تحت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(SIFC) کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ اُس کے بنیادی ڈھانچے، کام کے طریقہ کار اور مختلف وزارتوں و صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون کے طریقہ کار کو بھی وضع کرئے گا۔ قانون کی منظوری کے بعد خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کو یقینی بنا سکے گی۔

    قومی بھنگ پالیسی ، وفاقی وزیر دفاع کی سربراہی میں ایک وزارتی کمیٹی قائم
    وفاقی کابینہ نے وزارتِ انسداد منشیات کی سفارش پر قومی بھنگ پالیسی کے مندرجات کو حتمی شکل دینے کے لیے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی سربراہی میں ایک وزارتی کمیٹی قائم کردی یہ کمیٹی اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے کرکابینہ کے آئندہ اجلاس میں اپنی سفارشات پیش کرئے گی۔

    احتساب عدالتوں کی تنظیمِ نوکی منظوری
    وفاقی کابینہ نے وزارت ِ قانون و انصاف کی سفارش پر احتساب عدالتوں کی تنظیمِ نوکی منظوری دے دی جس کے تحت 11 احتساب عدالتوں کو 7 بینکنگ کورٹس 2 کو Intellectual Tribunals ایک اسپیشل کورٹ سینٹرل اور ایک اسپیشل کورٹ بلوچستان میں تبدیل کیا جائے گا۔ اس تنظیم نو پر کوئی اضافی اخراجات نہیں آئیں گے۔

    وفاقی کابینہ نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ نے اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے سلیکشن کمیٹی کے ممبران کی تقرری کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کی سفارش پر National Adaptation Plan 2023 کی منظوری دے دی۔ پلان کے تحت حکومت دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کرموسمی خطرات سے دوچارکمیونٹیز کو موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے ایسے اقدامات کرے گی جس سے نہ صرف خطرات سے پیشگی اطلاع بلکہ کسی ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے لیے موثر اقدامات شامل ہوں گے۔ وفاقی کابینہ نے وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کی سفارش پراسلام آباد میں جنگلی حیات و قدرتی اثاثوں کے تحفظ کے لیے Islamabad Nature Conservation and Wild Life Management Act,2023 کو کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز (CCLC)میں بھجوانے کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے وزارتِ داخلہ کی سفارش پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے اور نکالنے کی منظوری دے دی۔ مزید برآں کابینہ نے اس اَمر کی بھی منظوری دی کہ اگرپاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ناموں کی شمولیت کی وجہ ایک ہی ہو توایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کے ساتھ ساتھ پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں سے بھی نام نکالا جائے گا۔

    وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 24 جولائی 2023 کو منعقد ہونے والے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز(Cabinet Committee on Legislative Cases)کے6، 7،21 اور25 جولائی 2023 کو منعقد ہونے والے اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی.وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری(Cabinet Committee on Privatization)کے 10جولائی 2023 کو منعقد ہونے والے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی تعاون (Cabinet Committee on Inter Govermental Transaction کے 10جولائی 2023 کو منعقد ہونے والے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔