Baaghi TV

Tag: آئی ایس پی آر

  • راشد منہاس کایوم شہادت، مسلح افواج، صدر ،وزیراعظم کی جانب سے خراج عقیدت

    راشد منہاس کایوم شہادت، مسلح افواج، صدر ،وزیراعظم کی جانب سے خراج عقیدت

    کم عمر ترین شہید پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 53 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے، مسلح افواج نے راشد منہاس شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے

    پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر)کے53ویں یومِ شہادت پر مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا،آج پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا یومِ شہادت پوری عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے

    پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشان حیدر حاصل کرنے والوں میں سب سے کم عمر ہیں، راشد منہاس 20 اگست 1971 کو گوٹھ احمد شاہ سجاول میں شہید ہوئے،اعزازِ نشان حیدر حاصل کرنے والے پائلٹ آفیسرکراچی میں پیدا ہوئے، خاندان کے متعدد افراد پاکستان کی بری بحری اور فضائی افواج میں اعلیٰ عہدوں پر فائز تھے۔ انھوں نے بھی اپنا آئیڈیل فوجی زندگی کو بنایا۔ اور اپنے ماموں ونگ کمانڈر سعید سے جذباتی وابستگی کی بنا پر فضائیہ کا انتخاب کیا۔ تربیت کے لیے پہلے کوہاٹ اور پھر پاکستان ائیر فورس اکیڈیمی رسالپور بھیجے گئے۔ فروری 1971ء میں پشاور یونیورسٹی سے انگریزی، ائیر فورس لا، ملٹری ہسٹری، الیکڑونکس، موسمیات، جہاز رانی، ہوائی حرکیات وغیرہ میں بی۔ ایس۔ سی کیا۔ بعد ازاں تربیت کے لیے کراچی بھیجے گئے۔ اور اگست 1971ء میں پائلٹ آفیسر بنے،20 اگست 1971ء کو راشد کی تیسری تنہا پرواز تھی۔ وہ ٹرینر جیٹ طیارے میں سوار ہوئے ہی تھے کہ ان کا انسٹرکٹر سیفٹی فلائٹ آفیسر مطیع الرحمان خطرے کا سگنل دے کر کاک پٹ میں داخل ہو گیا اور طیارے کا رخ بھارت کی سرحد کی طرف موڑ دیا۔ راشد نے ماڑی پور کنٹرول ٹاور سے رابطہ قائم کیا تو انھیں ہدایت کی گئی کہ طیارے کو ہر قیمت پر اغوا ہونے سے بچایا جائے۔ اگلے پانچ منٹ راشد اور غدار انسٹرکٹر کے درمیان طیارے کے کنٹرول کے حصول کی کشمکش میں گزرے مطیع الرحمان نے راشد منہاس سے طیارے کا کنٹرول حاصل کرنے کی پوری کوشش کی لیکن راشد منہاس نے اس کو ناکام بنا دیا،مطیع الرحمان کی تجربہ کاری کی بنا پر جب راشد منہاس نے محسوس کیا کہ طیارے کو کسی محفوظ جگہ پر لینڈ کرانا ممکن نہیں تو انھوں نے آخری حربے کے طور پر جہاز کا رخ زمین کی طرف موڑ دیا اور طیارہ زمین سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں راشد منہاس اور مطیع الرحمان دونوں وفات پا گئے لیکن ایک نے قابل رشک موت یعنی شہادت کا درجہ پایا اور تاریخ میں اپنا نام امر کر لیا۔ جبکہ دوسرا غدار کہلایا۔ راشد منہاس کے اس عظیم کارنامے کے صلے میں انھیں سب سے بڑا فوجی اعزاز نشانِ حیدر دیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق راشد منہاس نے دوران ڈیوٹی پاک افواج کی عظیم روایات کی پاسداری کی، راشد منہاس کی برسی کا دن مسلح افواج کی غیرمعمولی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہیروز کی قربانیوں کو یاد رکھیں، قوم کو اپنے بہادر بیٹوں پر فخر ہے۔

    پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کے 53 ویں یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پائلٹ آفیسر راشد منہاس پاکستان کی تاریخ میں جرات اور قربانی کی روشن مثال کے طور پر ہمیشہ زندہ رہیں گے، انہوں نے آج کے دن، 1971 میں، ملک کی دفاع کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ان کی بے مثال بہادری اور وطن کے تحفظ کے لیے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے، جب ہم اس قومی ہیرو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، تو ہم ان کی غیر معمولی بہادری کے اس عمل کو یاد کرتے ہیں،آج کا دن ہماری مسلح افواج کے جذبے کی علامت اور ان کی ناقابل تسخیر وابستگی کا ثبوت ہے۔پائلٹ آفیسر راشد منہاس کی قربانی ہمیشہ ہماری تاریخ کا حصہ رہے گی اور آنے والی نسلوں کو ان کی مثالی بہادری اور وفاداری کو اپنانے کی ترغیب دے گی، پاکستان کی مسلح افواج پائلٹ آفیسر راشد منہاس کی غیر معمولی بہادری، ثابت قدمی اور فرض کے تئیں لگن کو سلام پیش کرتی ہیں، اوران کے ورثے سے تحریک حاصل کرتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت اور قوم کے ساتھ لگن کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے کا عزم کرتی ہیں۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے راشد منہاس شہید کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے

    راشد منہاس شہید نے جان کی قربانی دے کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔وزیراعظم
    راشد منہاس کے 53 ویں یوم شہادت پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نشانِ حیدر یافتہ پائلٹ آفیسر راشد منہاس نے نوجوانوں کے لیے جرأت، بہادری و فرض شناسی کی مثال قائم کی ہے،راشد منہاس شہید نے جان کی قربانی دے کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ راشد منہاس شہید کی فرض شناسی، بہادری نوجوانوں کے لیے مثال ہےمجھ سمیت پوری قوم پاک فضائیہ کے اس بہادر سپوت کو سلام پیش کرتی ہے

    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کے یومِ شہادت کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پائلٹ آفیسر راشد منہاس (نشانِ حیدر) کو انکے 53ویں یوم شہادت پرخراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں،راشد منہاس شہید نے وطنِ عزیز کی حفاظت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، راشد منہاس شہید نے بے مثال بہادری اور جرات کا مظاہرہ کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، ہماری مسلح افواج نے مادرِ وطن کی خاطر لازوال قربانیاں پیش کی ہیں،وطن عزیز کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،

    پرویز الہی نے پی ٹی آئی چھوڑ کر سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی

    رہائی کے چند دن بعد پرویز الہیٰ پھر مشکل میں پھنس گئے

    میرے ساتھ” زیادتی” کرنے میں سب سے زیادہ اہم کردار محسن نقوی کا رہا ،پرویز الہیٰ

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    سوشل میڈیا پر فوج مخالف پروپیگنڈہ کےخلاف سینیٹ میں قراردادمنظور

    سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر،یورپی ممالک سے 40 پاکستانی ڈی پورٹ

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    تصاویر:سعودی عرب میں سوئمنگ سوٹ فیشن شو،خواتین ماڈلز کی نیم عریاں کیٹ واک

  • افغانستان سے دراندازی کی کوشش،فتنہ خوارج کے 5 دہشتگرد جہنم واصل،3 جوان شہید

    افغانستان سے دراندازی کی کوشش،فتنہ خوارج کے 5 دہشتگرد جہنم واصل،3 جوان شہید

    افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، پانچ دہشت گرد جہنم واصل، پاک فوج کے تین جوان شہید ہو گئے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 18/19 اگست 2024 کی رات، فتنہ خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت سامنے آئی جو افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کر رہے تھے، دہشت گردوں کو سیکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں گھیر لیا،پاک فوج نے مؤثر طریقے سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا۔ فتنہ الخوارج کے پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا،تاہم، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران، پاکستان کے تین بہادر بیٹے؛ نائیک عنایت خان (عمر: 36 سال، رہائشی ضلع خیبر)، لانس نائیک عمر حیات (عمر: 35 سال، رہائشی ضلع مانسہرہ) اور سپاہی وقار خان (عمر: 25 سال، رہائشی ڈسٹرکٹ پشاور) بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے

    ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان مسلسل افغان حکومت سے بارڈر پر موثر انتظام کو یقینی بنانے کے لیے کہہ رہا ہے۔ توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور خوارج کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کو جاری رکھنے کے لیے افغان سرزمین کے استعمال سے انکار کرے گی۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے،عمران خان

    فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض

    فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات

    فیض حمید کی گرفتاری پر نہ ڈرا ہوں نہ گھبرایا ہوں،عمران خان

    جنرل فیض حمید کا 30 سال تک قبضے کا منصوبہ،بغاوت ثابت؟

    فیض نیازی گٹھ جوڑ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کیسے توڑا تھا؟ اہم انکشافات

    فیض حمید کی گرفتاری پر خلیل قمر،عمر عادل خوش،اڈیالہ جیل سے جاسوس گرفتار

    گرفتاری کا خوف،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بیرون ملک فرار

    فیض حمید کا نواز،شہباز کو پیغام،مزید گرفتاریاں متوقع

    فیض حمید پر ڈی ایچ اے پشاور کو 72 کروڑ کا نقصان کا الزام،تحقیقات

    قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

    فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

    فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

    بریکنگ،فیض حمید گرفتار،کورٹ مارشل کی کاروائی شروع

    فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جسے ضائع کر دیا گیا ،عمران خان

    فیض حمید کے مسئلے پر بات نہیں کرنا چاہتا یہ فوج کا اندورنی معاملہ ہے ، حافظ نعیم

    دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وزیراعظم
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع باجوڑ کے سرحدی علاقے میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کاروائی میں پانچ خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے،وزیراعظم نے خوارجی دہشت گردوں سے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں نائیک عنائیت خان، لانس نائیک عمر حیات اور سپاہی وقار خان کو خراج عقیدت اور ان کے بلندی درجات اورشہداء کے اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک افواج کے بہادر اور جری جوان ہمیشہ وطن عزیز کی حفاظت کے لئے سیسہ پلائی دیوار بنی رہی ہے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

    سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔محسن نقوی
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک افغان بارڈر پر فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے،وزیر داخلہ محسن نقوی نے فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کرنے والے 3 بہادر جوانوں نائیک عنایت خان۔ لانس نائیک عمر حیات اور سپاہی وقار خان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے،وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔سکیورٹی فورسز کے 3 جوانوں نے وطن عزیز کے لئے اپنی قیمتی جانیں قربان کیں۔دراندازی ناکام بنانے کے دوران شہادت کا اعلی مرتبہ پانے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔سکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں

    قوم دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پاک افواج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،علیم خان
    وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ باجوڑ میں دفاعِ وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے3 جوانوں کو خراج عقیدتِ اور سلام۔ سکیورٹی فورسز نے بہادری اور دلیری سے پاک افغان بارڈر سے دراندازی کو ناکام بناتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 5دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ پوری قوم دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پاک افواج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، شہداء ہمارا فخر ہیں۔ اللہ تعالیٰ شہداءکے درجات بلند اور اہلخانہ کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔ آمین

  • جی ایچ کیو میں تقریب، ارشد ندیم کی کامیابی قوم کیلئے فخر ہے۔آرمی چیف

    جی ایچ کیو میں تقریب، ارشد ندیم کی کامیابی قوم کیلئے فخر ہے۔آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی جانب سے ارشد ندیم کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں تقریب منعقد کی گئی

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں ہاکی،کرکٹ،فٹبال سمیت دیگر کھیلوں کے سینئر کھلاڑیوں نے شرکت کی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کے لئے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کیا اور مبارکباد پیش کی.

    ارشد ندیم جب ہال میں آرمی چیف کے ہمراہ پہنچے تو تمام فوجی افسران نے ارشد ندیم کا استقبال کھڑے ہوکر تالیاں بجاکر کیا،والدہ ارشد ندیم نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے سر پر دستِ شفقت پھیرا اور ڈھیروں دعائیں دی

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس تقریب میں کھیلوں کی ٹیموں اور لیجنڈری اولمپئینز نے شرکت کی جن میں 1984 کی اولمپک اور قومی ہاکی ٹیمیں، قومی کرکٹ ٹیم، اسٹریٹ فٹ بال ٹیم، آرمی پولو ٹیم، بصارت سے محروم کرکٹ اور خواتین کی گول بال ٹیمیں، دولت مشترکہ، SAF اور ایشین گیمز کے تمغے جیتنے والی ٹیمیں شامل تھیں۔ پیرس اولمپکس 2024 کے شرکاء قابل ذکر لیجنڈز میں جہانگیر خان، اصلاح الدین، شہباز سینئر، سہیل عباس، محمد آصف اور اعصام الحق شامل تھے۔ تقریب میں ارشد ندیم کے قریبی رشتہ داروں، ساتھیوں اور کوچز نے بھی شرکت کی۔

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اولمپکس میں نیاریکارڈ بنانے پر ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی کو سراہا،،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ارشد ندیم کی کامیابی عزم وحوصلے اوراپنے مقصد سے لگن کی شاندار مثال ہے، پاکستا ن میں کھلاڑیوں کو بااختیار بنانے کی حمایت جاری رکھیں گے، ارشد ندیم کی کامیابی قوم کیلئے فخر ہے۔

  • شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔آرمی چیف

    شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یوم آزادی پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ریٹائرڈ فوجی افسران کے اعزاز میں استقبالیے کا اہتمام کیا،تقریب میں ریٹائرڈ فوجی افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ریٹائرڈ افسران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا،اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملک کے تحفظ کیلئے ریٹائرڈ فوجی جوانوں و افسران کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سابق فوجی افسران پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

    آرمی چیف نے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے متحد رہنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ریٹائرڈ قیادت پاکستان کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرتی رہے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جعلی خبروں اور پراپیگنڈے کے خطرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،ریٹائرڈ فوجی افسران و جوانوں اور قوم کی غیر متزلزل حمایت سے ایسی تمام سازشوں کو ناکا م بنا دیا جائے گا۔

    اس موقع پر ریٹائرڈ افسران و جوانوں نے پاک فوج کی قیادت پر اعتماد اور یقین کا اظہار کرتے ہوئے بیرونی و داخلی سکیورٹی کو درپش خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل حمایت کا یقین دلایا،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب کا مقصد پاک فوج کی حاضر اور ریٹائرڈ قیادت میں مضبوط تعلق کو ظاہر کرنا تھا، ریٹائرڈ افسران و جوان ملک کی خوشحالی اور سلامتی کے لیے متحد ہیں۔

    فیض حمید کا نواز،شہباز کو پیغام،مزید گرفتاریاں متوقع

    فیض حمید پر ڈی ایچ اے پشاور کو 72 کروڑ کا نقصان کا الزام،تحقیقات

    قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

    فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

    فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

    بریکنگ،فیض حمید گرفتار،کورٹ مارشل کی کاروائی شروع

    سابق چیف جسٹس انور کاسی کو نوٹس جاری کر دیا۔جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو بھی نوٹس جاری

     فیض آباد دھرنا کیس میں نظرثانی واپس لینے کی درخواست دائر

     فیض حمید جو اب سابق ڈی جی آئی ایس آئی ہیں نے ملک کو ناقابِلِ تَلافی نقصان پہنچایا 

    ،میں ابھی فیض حمید کے صرف پاکستانی اثاثوں کی بات کر رہا ہوں

    فیض حمید مبینہ طور پر نومئی کے حملوں میں ملوث ہیں

     نجف حمید کے گھر چوری کی واردات

    قوم نے فیض آباد دھرنا کیس میں ناانصافی کا خمیازہ 9 مئی کے واقعات کی صورت بھگتا، سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ،میں نے اپنے اوپر لگے تمام الزامات کو مسترد کیا ہے،وکیل فیض حمید

  • آزادی کو عزت و وقار کے ساتھ محفوظ رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں،سروسز چیفس

    آزادی کو عزت و وقار کے ساتھ محفوظ رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں،سروسز چیفس

    یوم آزادی پاکستان کے موقع پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے پاکستانی قوم کو مبارک باد دی ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کا یوم آزادی پاکستان کے موقع پر کہنا تھا کہ یہ اہم موقع مسلمانوں کے ایک علیحدہ وطن کے دیرینہ خواب کی تعبیر کی یاد دلاتا ہے، پاکستان کی مسلح افواج ملک کی جدوجہد میں حصہ لینے والوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہیں، مسلح افواج ملکی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور اقدار کے دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں،محنت سے حاصل آزادی کو عزت اور وقار کے ساتھ محفوظ رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، مسلح افواج قوم کی طرف سے ان پر کیے گئے اعتماد کو برقرار رکھتی ہیں، پاکستان زندہ باد۔

    یوم آزادی پاکستان،ہر طرف سبزہلالی پرچموں کی بہار

    قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

    فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

    فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

    بریکنگ،فیض حمید گرفتار،کورٹ مارشل کی کاروائی شروع

    پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں جشن و مسرت کا سماں

    صدر مملکت آصف علی زرداری کا یوم آزادی پر قوم سے عزم: پاکستان کو خوشحال بنانے کا عہد

    پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں جشن و مسرت کا سماں ہے۔ 14 اگست کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان کے ہر شہر، ہر گاؤں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ملک کے طول و عرض میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار نظر آ رہی ہے۔ عمارتوں، گھروں، دکانوں اور گاڑیوں پر قومی پرچم لہرا رہے ہیں، جو قومی یکجہتی اور وطن سے محبت کا عکاس ہیں۔یوم آزادی کے اس جشن نے ایک بار پھر پاکستانیوں کو اپنے ملک سے محبت اور اس کی آزادی کی اہمیت کا احساس دلایا ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ آزادی ایک انمول نعمت ہے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔

  • قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

    قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

    پاکستان کے78ویں یوم آزادی کے موقع پرپاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد کیا گیا

    آزادی پریڈ میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر مہمان خصوصی ہیں، پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے مخصوص انداز میں ڈرل پریڈ کی مہارت کا مظاہرہ کیا ،تقریب کے دوران مادر وطن کے شہدا کو خصوصی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو سلامی کے چبوترے پر آمد پر جنرل سیلوٹ پیش کیا گیا،یوم آزادی تجدید عہد وفا کا دن مادروطن کی سالمیت کے ضامنوں اور جغرافیائی سرحدوں کے نگہبانوں کا تجدید عہد وفا کا دن ہے، پاکستانی قوم اپنی آزادی کا جشن بھرپور اور پرجوش اندازمیں مناتی ہے۔

    نا اتفاقی اور انتشار ملک کو اندر سے کھوکھلا کرکے بیرونی جارحیت کے لیے راہ ہموار کر دیتے ہیں، آرمی چیف
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آزادی پریڈ پی ایم اے کاکول میں تاریخی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 77 یوم آزادی کے موقع پر قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ اللّٰہ ہمیں مملکت خداداد کا دفاع کرنے اور اس مسلمہ حقیقت کو آنے والی نسلوں کے لیے ایک کامیاب اور عظیم مثال بنانے کی ہمت اور طاقت عطا فرمائے،ہمارے قومی شعور کی بنیاد نظریہ پاکستان ہے جو دو قومی نظریہ پر مبنی ہے،دو قومی نظریے نے برِصغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ شناخت، ثقافت اور تہذیب کا موقع فراہم کیا،یہ ملک نہ صرف قائم رہنے، بلکہ دنیائے عالم میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے معرضِ وجود میں آیا، اِسی مناسبت سے قائد اعظم کے تاریخی الفاظ انتہائی اہم ہیں کہ“آئیے اب ہم سب ملکر اپنی قوم کو بنائیں اور اسکی تعمیر نو کریں،پاکستان کے قائدین اور کارکنان کے ساتھ ساتھ شہداء، غازیوں اور لواحقین کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتے ہیں،آج ان آزاد فضاؤں میں زندگی بسر کرنا شہداء کی عظیم قربانیوں کی مرہونِ منت ہے، تاریخی طور پر ہم من حیثُ القوم ہمیشہ ہر مشکل کے بعد اور بھی زیادہ مضبوط بن کر ابھرے، جسمیں قوم اور افواج کا باہمی اعتماد کلیدی ہے،نا اتفاقی اور انتشار ملک کو اندر سے کھوکھلا کرکے بیرونی جارحیت کے لیے راہ ہموار کر دیتے ہیں،

    ہم کسی بھی صورت اور قیمت پر اپنی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، آرمی چیف
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے کئی سالوں سے ریاست مخالف بیرونی طاقتوں کی سرپرستی میں ڈیجیٹل دہشتگردی کی مذموم کوشش کی جارہی ہے جس کا مقصد پروپیگنڈے کے ذریعے قوم میں نفاق اور مایوسی پھیلانا ہے، اس ڈیجیٹل دہشت گردی کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے کیا فرمایا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سورۃ الحجرات کی آیت پڑھی جس کا ترجمہ ہے کہ اے مومنو اگر کوئی فاسق خبر لے کر آئے تو اسکی تحقیق کر لیا کرو، قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،کوئی منفی قوت، اعتماد اور محبت کے اس رشتے کو نہ کبھی کمزور کر سکی ہے، نہ ہی آئندہ کر سکے گی،افواج پاکستان نے ملک کے اندرونی اور بیرونی دفاع کی قسم کھا رکھی ہےہم کسی بھی صورت اور قیمت پر اپنی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، انشاء اللّٰہ

    عزم استحکام قومی عزم کا استعارہ، سلامتی کی ضامن اور وقت کا اہم تقاضہ ہے ،آرمی چیف
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا مقام خطے، مسلم امہ اور بین الاقوامی سطح پر انتہائی اہمیت کا حامل ہے، بے پناہ قُدرتی وسائل، جفاکش عوام اور حوصلہ مند نوجوانوں کی بدولت، بلاشبہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے، افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کا کامیابی سے مقابلہ کیا اور لازوال قربانیاں دی ہیں، مستقبل میں بھی افواج پاکستان کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا مُصِمّم اور غیر متزلزل ارادہ رکھتی ہیں، عزم استحکام قومی عزم کا استعارہ، سلامتی کی ضامن اور وقت کا اہم تقاضہ ہے

    ہمارے پختون بھائیوں نے جرات، ایثار اور قربانیوں کی لازوال داستان رقم کی ہے،آرمی چیف
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں بالخصوص، فتنہ الخوارج کی ریاست اور شریعت مخالف کارروائیوں کی وجہ سے دہشت گردی کے فتنہ نے دوبارہ سر اٹھایا ہے، اِسی فتنے کے بارے میں کہا تھا کہ “اگر تم شریعتِ اسلام کو نہیں مانتے،آئین پاکستان کو نہیں مانتے تو ہم بھی تمھیں پاکستانی نہیں مانتے”، ہمارے پختون بھائیوں نے جرات، ایثار اور قربانیوں کی لازوال داستان رقم کی ہے، اِس پر پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے اور آپ کی مرہونِ احسان ہے۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ آزادی رائے پر ہمارے قانون نے جو حد متعین کر دی ہے اس کی یاد دہانی ایک بار پھر آرمی چیف نے کی ہے تاکہ وہ تمام افراد جو اپنے وطن عزیز کے خلاف زہر اگلتے ہیں ان کو یہ یاد آ جائے کہ وطن عزیز سے بڑھ کر نہ کچھ تھا نہ کچھ ہوگا
    آزادی رائے پر آرمی چیف نے علامہ اقبال کے اِشعار کا حوالہ دیا:
    “آزادی افکار سے ہے ان کی تباہی
    رکھتے نہیں جو فکر و تدبُّر کا سلیقہ
    ہو فکر اگر خام تو آزادی افکار
    انسان کو حیوان بنانے کا طریقہ”

    پاکستان اللّٰہ کا انعام ، انشاء اللّٰہ تا ابد قائم رہنے کے لئے بنا ،اسکے خیر خواہ ہمیشہ زندہ و جاوید رہیں گے،آرمی چیف
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے آباؤ و اجداد نے یہ ملک قائم کر کے جو امید کی شمع جلائی، ہم اُسے کبھی بجھنے نہیں دیں گے،آرمی چیف نے سورہ یوسف کی ستاسیویں (v۷) آیت کا حوالہ دیتے ہُوئے آیت اور اسکا ترجمہ پڑھا کہ “اللّٰہ کی رحمت سے مایوس نا ہونا، اللّٰہ کی رحمت سے صرف کافر مایوس ہوتے ہیں،آخر میں کیڈٹس کو سراہتے ہُوئے آرمی چیف نے کہا، ملک کے 65 فیصد نوجوانوں کی طرح ، آپ تمام کیڈٹس کے روشن چہرے اور آنکھوں کی چمک، مجھے اس عظیم قوم کے درخشاں مستقبل کی نوید دیتی ہے،پاکستان اللّٰہ کا انعام ہے، جو انشاء اللّٰہ تا ابد قائم رہنے کے لئے بنا ہے، اور اسکے خیر خواہ ہمیشہ زندہ و جاوید رہیں گے،بہترین ٹرن آؤٹ اور وطن عظیم کو شاندار خراجِ تحسین پیش کرنے پر پاکستان ملٹری اکیڈمی اور اس کے جری کیڈٹس کو سراہتا ہوں،

    ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ انکے حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں چٹان کی طرح کھڑے ہیں،آرمی چیف
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ہم چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور ترکیے کے شکر گزار ہیں جو ہمیشہ پاکستان کے ساتھ ہر مشکل وقت میں ساتھ دیتے ہیں، ہم اپنے دشمنوں کو واضح پیغام دیتے ہیں کے چاہے روائتی یا غیر روائتی جنگ ہو، Dynamic یا Proactive جنگی حکمتِ عملی ہو، ہمارا جواب تیز اور دردناک ہوگا اور ہم یقیناً گہرا اور دور رس جواب دیں گے،آزادی قیمت چکائے بغیر نہیں ملتی، اِس کے لئے بہت سے بیٹوں اور بیٹیوں کی قربانی دینی پڑتی ہے جسکے لئے ہم ہمیشہ تیار ہیں، آج آزادی کا جشن مناتے ہُوئے ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہونے والی انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں کو نہیں بھولنا چاہئے جو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط سے آزادری کے لیے کوشاں ہیں،ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ انکے حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور انھیں اپنی ہر طرح کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی تعاون کا بھرپور یقین دلاتے ہیں،

    فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

    فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

    بریکنگ،فیض حمید گرفتار،کورٹ مارشل کی کاروائی شروع

    سابق چیف جسٹس انور کاسی کو نوٹس جاری کر دیا۔جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو بھی نوٹس جاری

     فیض آباد دھرنا کیس میں نظرثانی واپس لینے کی درخواست دائر

     فیض حمید جو اب سابق ڈی جی آئی ایس آئی ہیں نے ملک کو ناقابِلِ تَلافی نقصان پہنچایا 

    ،میں ابھی فیض حمید کے صرف پاکستانی اثاثوں کی بات کر رہا ہوں

    فیض حمید مبینہ طور پر نومئی کے حملوں میں ملوث ہیں

     نجف حمید کے گھر چوری کی واردات

    قوم نے فیض آباد دھرنا کیس میں ناانصافی کا خمیازہ 9 مئی کے واقعات کی صورت بھگتا، سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ،میں نے اپنے اوپر لگے تمام الزامات کو مسترد کیا ہے،وکیل فیض حمید

  • آرمی چیف سے امام مسجد نبوی کی ملاقات

    آرمی چیف سے امام مسجد نبوی کی ملاقات

    مسجد نبوی کے امام ڈاکٹرصلاح بن محمدالبدیر نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے معزز مہمان کا خیر مقدم کرتے ان کے دورہ پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ امام مسجد نبویﷺ کا دورہ پاکستان، پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے، مسجد نبویﷺ کے امام نےکہا کہ پاکستان مسلم دنیا میں اہم مقام رکھتا ہے۔ جو علاقے میں امن و استحکام کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔امام مسجد نبوی ؐ نے مسلم امہ کے اتحاد و خوشحالی کےلیے دعا کی۔

    امام مسجد نبوی ﷺ کی پارلیمنٹ آمد باعث مسرت و برکت ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
    قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے مسجد نبویﷺ کے امام الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں سعودی عرب کے سفیر محمد نواف بن المالکی، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، علی محمد خان، بیریسٹر گوہر علی خان، ملک عامر ڈوگر، مولانا فضل الرحمان، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور دیگر اراکین قومی اسمبلی موجود تھے، ایاز صادق کا کہنا تھا کہ امام مسجد نبوی ﷺ کی پارلیمنٹ آمد باعث مسرت و برکت ہے، مسجد نبویﷺ کا مسلمانوں کے دلوں میں ایک خاص مقام ہے، امام مسجد نبوی شیخ صلاح بن محمد البدیر کا دورہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے اور پائیدار تعلقات کا مظہر ہے،امام مسجد نبوی ﷺ کا دورہ اس اتحاد کی عکاسی ہے جو امت مسلمہ کو مضبوط رشتے میں باندھتا ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات بھائی چارے، اعتماد اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، پاکستان اور سعودی عرب ہر آزمائش میں ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات ہر گزرتے کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے، ڈاکٹر شیخ صالح بن محمد البدیر کا دورہ دو طرفہ برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے ہمارے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہے، عالمی مسائل سے نمٹنے کے لیے امت مسلمہ میں اتحاد و یکجہتی کو مزید مستحکم کرنا وقت کی ضرورت ہے ،امت مسلمہ کے درمیان زیادہ سے زیادہ افہام و تفہیم، تعاون اور بھائی چارے کے لیے پُرعزم ہیں،

    مسلم ممالک میں اتحاد کے فروغ اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے،امام مسجد نبوی
    امام مسجد نبوی ﷺ شیخ صلاح بن محمد البدیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دورہ کر کے دلی خوشی و مسرت ہوئی، پاکستان میں جو خلوص اور محبت ملی وہ ہمیشہ یاد رہے گی،پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر پاکستان کی عوام اور پارلیمان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان عالم اسلام کا ایک اہم ملک ہے،مسلم ممالک میں اتحاد کے فروغ اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے،اسپیکر قومی اسمبلی کی درخواست پر امام مسجد نبوی ﷺ نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کے مابین اتحاد و یکجہتی کے فروغ کیلئے خصوصی دعا کی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز مسجد نبوی کے امام فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر 7 روزہ خیرسگالی دورہ پر پاکستان پہنچے تھے،ترجمان مذہبی امور کے مطابق وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین، سعودی سفیر نواف سعید المالکی، سیکرٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر نے معزز مہمان کا استقبال کیا تھا، گزشتہ روز امام مسجد نبوی کی صدر مملکت آصف زرداری، چیئرمین سینیٹ سے ملاقات ہوئی تھی.

    ایک میڈل انکو بھی دے دیں،جس نے قوم کی جان چھوڑ دی،خواجہ آصف

    جنرل (ر ) عارف حسن عہدے پر ہوتے تو آج ہم جشن نہ منا رہے ہوتے،مبشر لقمان

    ارشد ندیم نے اپنی محنت سے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا۔بلاول

    ارشدندیم کو قومی اسمبلی میں‌خراج تحسین ،سحر کامران نے کی قرارداد پیش

    سینیٹ اجلاس میں ارشد ندیم کو مدعو کرنے کا فیصلہ

    ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا وہ بھی میرا بیٹا ہے،بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کی والدہ

    گولڈ میڈل پاکستانی قوم کے نام کرتا ہوں، ارشد ندیم

    بیٹے کو گلے لگانے کیلئے بے چین ہوں،والدہ ارشد ندیم

    افواج پاکستان کے سربراہان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

    پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک گولڈ مڈل جتوا دیا

  • پاکستان پر لاکھوں عاصم منیر، سیاستدان اور علما قربان کیونکہ پاکستان  زیادہ اہم ہے،آرمی چیف

    پاکستان پر لاکھوں عاصم منیر، سیاستدان اور علما قربان کیونکہ پاکستان زیادہ اہم ہے،آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نےنیشنل علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کے نزدیک سب سے بڑا جرم فساد فی الارض ہے

    جو شریعت اور آئین کو نہیں مانتے، ہم انہیں پاکستانی نہیں مانتے ،آرمی چیف
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج اللہ کے حکم کے مطابق فساد فی الارض کے خاتمے کے لئے جد وجہد کر رہی ہے، جو شریعت اور آئین کو نہیں مانتے، ہم انہیں پاکستانی نہیں مانتے ،پاکستان نے 40 سال سے زیادہ عرصے تک، لاکھوں افغانیوں کی مہمان نوازی کی ہے،ہم انھیں سمجھا رہے ہیں کہ فتنۂ خوارج کی خاطر اپنے ہمسایہ، برادر اسلامی ملک اور دیرینہ دوست سے مخالفت نہ کریں،دہشت گردی کی جنگ میں ہمارے پختون بھائیوں اور خیبر پختونخوا کے عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں اور ہم اُنکی کاوشوں کو سراہتے ہُوئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں،خوارج ایک بہت بڑا فتنہ ہیں،جن کے بارے میں علامہ اقبال نے فرمایا تھا:
    "اللہ سے کرے دور تو تعلیم بھی فتنہ،
    املاک بھی اولاد بھی جاگیر بھی فتنہ
    ناحق کے لئے اٹھے تو شمشیر بھی فتنہ،
    شمشیر ہی کیا نعرۂ تکبیر بھی فتنہ”
    آرمی چیف

    احتجاج کرنا ہے تو ضرور کریں لیکن پر امن رہیں،آرمی چیف
    کسی کی ہمت نہیں جو رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کر سکے،آرمی چیف
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کو کہتےہیں کہ اگر احتجاج کرنا ہے تو ضرور کریں لیکن پر امن رہیں،شدت پسندی پر بات کرتے ہُوئے آرمی چیف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ دین میں جبر نہیں ہے،جرائم اور اسمگلرز مافیا دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہے ہیں،سوشل میڈٰیا کے ذریعے انتشار پھیلایا جاتاہے ،ناموس رسالت پر بات کرتے ہُوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا، کسی کی ہمت نہیں جو رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کر سکے،کسی نے پاکستان میں انتشار کی کوشش کی تو رب کریم کی قسم، ہم اُسکے آگے کھڑے ہوں گے،دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی کیونکہ یہ ملک قائم رہنے کے لئے بنا ہے،اس پاکستان پر لاکھوں عاصم منیر، لاکھوں سیاستدان اور لاکھوں علما قربان کیونکہ پاکستان ہم سے زیادہ اہم ہے،اگر ریاست کی اہمیّت جاننی ہے تو عراق، شام اور لیبیا سے پوچھو، علماء و مشائخ سے التماس ہے کہ وہ شدت پسندی یا تفریق کی بجائے تحمل اور اتحاد کی ترغیب دیں،علماء کو چاہیے کہ وہ اعتدال پسندی کو معاشرے میں واپس لائیں اور فساد فی الارض کی نفی کریں، مغربی تہذیب اور رہن سہن ہمارا آئیڈیل نہیں ہے, ہمیں اپنی تہذیب پر فخر ہونا چاہئے،

    اقبال کا شعر پڑھ کر آرمی چیف نے کہا:
    اپني ملت پر قياس اقوام مغرب سے نہ کر،
    خاص ہے ترکيب ميں قوم رسول ہاشمی
    ان کی جمعيت کا ہے ملک و نسب پر انحصار،
    قوت مذہب سے مستحکم ہے جمعيت تری

    جو یہ کہتے تھے کہ ہم نے دو قومی نظرئیے کو خلیج بنگال میں ڈبو دیا ہے، وہ آج کہاں ہیں؟ آرمی چیف
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ جو یہ کہتے تھے کہ ہم نے دو قومی نظرئیے کو خلیج بنگال میں ڈبو دیا ہے، وہ آج کہاں ہیں؟ کشمیر تقسیم پاک وہند کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے،فلسطین اور غزہ پر ڈھاۓ جانے والے مظالم دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے،فلسطین سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ ہم نے اپنی حفاظت خود کرنی ہے اور پاکستان کو مضبوط بنانا ہے

    نومئی کے واقعات کی فوٹیجز سامنے آ گئیں،حساس عمارتوں کی جانب پیش قدمی،توڑ پھوڑ

    عمران خان کا بیان اور سانحہ 9 مئی کے ناقابل تردید شواہد

    فریج،سائیکل آ گئی،اب کلب بھی جیل میں بنا دیں تاکہ ناچ گانے کا پروگرام چل سکے،عطا تارڑ

    کل “شیخ مجیب بیانیہ” زمیں بوس ہوا اور آج عمران خان بیانیہ ڈھے گیا

    معافی مانگوں گا لیکن آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں،عمران خان

    جن کے پاس طاقت ہے ان سے ہی بات کروں گا ،عمران خان

    نومئی واقعہ، بشریٰ بی بی 12 مقدمات میں نامزد

    نومئی مقدمے، عمران خان کا پنجاب فارنزک ٹیم کو ٹیسٹ دینے سے انکار

    نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

    9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

    9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

    عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

    اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

  • حق خودارادیت کیلیے پاک فوج کشمیریوں کی جدوجہد کے ساتھ کھڑی ہے، ترجمان پاک فوج

    حق خودارادیت کیلیے پاک فوج کشمیریوں کی جدوجہد کے ساتھ کھڑی ہے، ترجمان پاک فوج

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں رواں سال دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف 32 ہزار 622 آپریشن کیے گئے، حکومت کی جانب سے 2 دہشتگرد تنظیموں پر پابندی لگائی گئی ہے جب کہ ٹی ٹی پی کو خوارج الفتنہ کے نام سے نوٹیفائی کردیا گیا ہےآئندہ کالعدم ٹی ٹی پی کو فتنہ الخوارج کہا جائے گا، یہ ایک فتنہ ہے،مذہب سے کوئی تعلق نہیں،ڈی آئی خان میں اہم خارجی دہشتگرد کو جہنم واصل کیا گیا،ہلاک دہشتگرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ حکومت اور افواج پاکستان کشمیریوں کے مؤقف کا اعادہ کرتی ہے،کشمیر کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،بھارت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے،افواج پاکستان مقبوضہ کشمیر کے شہدا کی عظیم قربانیاں پر خراج تحسین پیش کرتی ہے، حق خودارادیت کیلیے پاک فوج کشمیریوں کی جدوجہد کے ساتھ کھڑی ہے، اقوام متحدہ کی قرادادوں کےتحت مسئلہ کشمیرحل کرنا ناگزیرہے،مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی لاک ڈاؤن ہے،خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سال 2024 کے پہلے 7 ماہ میں کاؤنٹر ٹیررزم کے ان آپریشن کے دوران 139 بہادر افسران اور جوانوں نے جام شہات نوش کیا، پوری قوم ان بہادر سپوتوں اور ان کےلواحقین کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، اس سے ظاہر ہوتاہے کہ افواج پاکستان، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انٹیلی جنس ایجنیسز پاکستان کی داخلی اور بارڈر سیکیورٹی کو یقینی اور دائمی بنانے کے لیے مکمل طور پر فوکسڈ ہیں، دہشت گردی کے خلاف ہماری کامیاب جنگ آخری دہشت گرد اور اس سے جڑی دہشتگردی کے خاتمے تک جاری رہے گی، خواتین و حضرات، کاؤنٹر ٹیررزم اور فوجی آپریشنز کے علاوہ جیسا کہ پہلے کہا کہ افواج پاکستان بالخصوص پاکستان آرمی عوام کے لیے سماجی اکنامک پروجیکٹس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے، ان میں بہت سے فلاحی کام ہیں، جیسا کہ تعلیم، صحت، فلاح و بہبود، معاشی خود انحصاری اور دیگر شعبہ جات کے پروجیکٹس، جو فوج، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے مکمل کرتی ہے۔

    افواج پاکستان حکومت کے دیئے مینڈیٹ کے مطابق کام کررہی ہے،ترجمان پاک فوج
    ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی خصوصی توجہ خیبرپختونخواہ کے ضم شدہ اضلاع اور بلوچستان کے متاثرہ علاقوں پر ہے اس کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی فلاحی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے ،فوج عوام کےلئے سوشل اکنامک پراجیکٹس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے،فوج عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کےلئے کوشاں ہے، آرمی چیف کی خصوصی ہدایت پر نوجوانوں کا مستقبل روشن بنانا ہے ،افواج پاکستان حکومت کے دیئے مینڈیٹ کے مطابق کام کررہی ہے،ملکی ترقی میں تعلیم کی بنیادی حیثیت ہے،
    مختلف تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لایا گیا، بلوچستان کے طالبعلم ہمارا مستقبل ہیں ان کیلئے جامع پروگرام شروع کیا گیا ہے،بلوچستان کے طالبعلم ہمارا مستقبل ہیں ان کیلئے جامع پروگرام شروع کیا گیا ہے، بلوچستان میں سڑکوں اور پلوں کے اہم منصوبے پاک فوج کے تعاون سے مکمل ہوئے،تین ہزار نوجوانوں کو کوئٹہ کے آئی ٹی ہب کے لیے رجسٹرڈ کیا جا چکا ہے، بلوچستان میں بانوے تعلیمی ادارے چلائے جا رہے ہیں ، خیبرپختونخوا اور خاص طور پر نئے ضم شدہ اضلاع میں 94 اسکول 12 کیڈٹ کالجز، 10 ٹیکینکل اور ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، ان تعلیمی اداروں سے تقریباً 80 ہزار بچے تعلیم کی روشنی سے مستفید ہو رہے ہیں، 2 منصوبے جن کا میں خصوصی طور پر ذکر کروں گا، پہلا منصوبہ چیف آف آرمی اسٹاف کی یوتھ ایمپلائمنٹ اسکیم ہے، جس کے تحت ان اضلاع میں 1500 مقامی بچوں بشمول ملٹری کالجز میں مفت تعلیم دی جاری ہے، دوسرا منصوبہ علم ٹولو دا پارا یعنی تعلیم سب کے لیے، اس منصوبے کے تحت خیبرپختونخوا 7 لاکھ 46 ہزار 768 طالب علموں کو انرول کیا گیا ہے، جن میں 94 ہزار سے زائد کا تعلق نئے ضم شدہ سے ہے، اس منصوبے کے تحت تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو معاشرے کا کامیاب شہری بنانے کے لیے ڈیجیٹل اور ٹیکینکل اسکلز بھی سکھائی جا رہی ہیں۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اسی طرح بلوچستان کے حوالے سے بات کی جائے تو 60 ہزار طالب علموں کو 160 اسکول اور کالجز، 12 کیڈٹ کالجز، یونیورسٹیز اور 3 ٹیکینکل انسٹی ٹیوشن کا قیام وفاقی اور صوبائی کے تعاون سے عمل میں لایا گیا ہے، بلوچستان کے ان طلبہ کے لیے ایک جامع اسکالرشپ کا شروع کیا گیا ہے، جس میں ان کو پاکستان آرمی کی جانب سے تعلیم کے ساتھ تمام سہولیات اور اخراجات بھی فراہم کیے جار رہے ہیں، اب تک اس پروگرام کے تحت 8 ہزار سے زائد بلوچستان کے طلبہ مستفید ہو چکے ہیں،اس کے علاوہ بلوچستان میں ایف سی اور پاک فوج کی جانب سے مختلف علاقوں میں بچوں کو تعلیم کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے 92 اسکول چلائے جا رہے ہیں جن میں 19 ہزار طالب علم زیر تعلیم ہیں، یہ بھی بتاتا چلوں کہ افواج پاکستان کے تعاون سے بلوچستان کے 253 طالب علموں کو متحدہ عرب امارات کی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم بھی دی گئی ہے، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی افواج پاکستان کی جانب سے 171 اسکول اور 2 کیڈٹ کالجز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جس میں علاقے کے 50 ہزار سے زائد طالب علم مستفید ہو رہے ہیں، اسی طرح سندھ کے دور افتادہ علاقوں میں بھی ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز اور 100 سے زائد سرکاری اسکولوں کی اپ گریڈیشن بھی کی گئی ہے۔

    ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ اب آتے ہیں صحت کے شعبے میں افواج پاکستان کے رول پر، صحت کے شعبے میں دیکھا جائے تو پاک فوج نے پاکستان کے طول و عرض مٰیں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بے شمار اقدامات کیے ہیں، پاکستان کے مختلف اضلاع میں پاکستان آرمی کی جانب سے میڈیکل کیمپس میں ایک لاکھ 15 ہزار مریضوں کا مفت علاج کیا گیا، میڈیکل کیمپس کا فوکس خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ہے، جہاں سیکڑوں اور ہزاروں مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے، صوبہ بلوچستان میں 2024 میں 87 میڈیکل کیمپس لگائے گئے، ملک بھر میں پولیو کے مرض کے خاتمے کے لیے افواج پاکستان کی جانب سے حکومت پاکستان کی پولیو مہم میں محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لیے 66 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار پولیو ٹیموں کے ساتھ پورے پاکستان میں تعینات کیے گئے۔

    فوج کسی خاص سیاسی سوچ، ایک گروپ، ایک پارٹی، ایک مذہب کو لے کر نہیں بلکہ پاکستان کی ترقی کو لے کر چلتی ہے،ترجمان پاک فوج
    ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی فوج قومی فوج ہے، فوج متوسط طبقات کی فوج ہے،فوج کسی خاص سیاسی سوچ، ایک گروپ، ایک پارٹی، ایک مذہب کو لے کر نہیں چلتی، پاکستان کی ترقی کو لے کر چلتی ہے،ہر فوجی کی پہلی اور آخری ترجیح پاکستان ہے، فوج کے افسر ،جوان وہ گلدستہ ہیں جن کاتعلق غریب طبقےسے ہے،مسلح افواج کے جوان اور افسران کیلئے سب سے قیمتی پاکستان کےعوام ہیں،فوج کسی سیاسی گروپ یا ایک پارٹی کو لیکر نہیں چل رہی ،گلگت ،بلستان، کوئٹہ،پشاور،پنڈی،لکی مروت ہر علاقے، گاؤں سے لوگ فوج میں آتے ہیں،فوج کے افسر ،نوجوان ملک کا اشرافیہ نہیں ہیں، میرٹ پر سسٹم ہے، فوج میں جو بھی ہے اسکی اولین ترجیح پاکستان ہے، سب سے قیمتی چیز جان ہے لیکن پاک فوج کا ہر جوان اپنے وطن کے لئے جان دینے کو تیار ہے،عوام کے تعاون سے ہم ہر چیلنج پر قابو پالیں گے،افواج پاکستان کئی سو ارب ٹیکس کی مد میں جمع کرا رہی ہے، افواج پاکستان نے سال 2022-23 میں 100 ارب روپے ٹیکس اور ڈیوٹی کی مد میں قومی خزانے میں جمع کرائے،فوج کے افسر اور جوان ملک کا اشرافیہ نہیں ہیں،پاک فوج کے ہزاروں افراد سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،پاک فوج اور اسکے زیر انتظام اداروں نے مجموعی طور پر 360 ارب روپے کا ٹیکس جمع کروایا، پنجاب میں 8 لاکھ ایکڑ بنجر زمین کو قابل کاشت بنایا جا رہا ہے جس میں سے ایک لاکھ ایکڑ زمین پر کاشت شروع کر دی گئی ہے

    ڈیجیٹل دہشتگردوں کیخلاف پہلی دفاعی لائن قانون ہے،ترجمان پاک فوج
    فوج کا 9 مئی سے متعلق بڑا واضح موقف ہے اُس میں نہ تبدیلی آئی ہے اور نہ آئے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر کا دوٹوک جواب
    کیا تنقید کی وجہ سے تعلیم و صحت کا کام کرنا چھوڑ دیں؟ ترجمان پاک فوج
    ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ ایک مافیا نہیں چاہتا کہ پاکستان ترقی کرے ،عوام کی فلاح و بہبود کا کام کرتے آئے ہیں اور کرتے ہیں گے، کیا تنقید کی وجہ سے تعلیم و صحت کا کام کرنا چھوڑ دیں؟ ہم سب سمجھتے ہیں پاکستان کو معاشی چیلنج کا سامنا ہے،ایران، افغانستان سے اسمگلنگ رُک گئی تو مقامی افراد کا روزگار چھن جائے گا۔اگر ایرانی سرحد بالکل بند کر دیں گے تو مافیا کو فوج کے خلاف بات کرنے کا موقع ملے گا، ایران سے جو تیل آتا ہے اُس کے پرمٹ فوج تو جاری نہیں کرتی، مگر فوج کوشش کر رہی ہے کہ سمگلنگ کو بند کیا جائے، پاک فوج کیا دنیا کی ایکسکلوژو فوج ہے جو معاشرتی منصوبوں میں عوام اور حکومت کا ساتھ دیتی ہے، دنیا بھر میں ایسا ہوتا ہے، فرق صرف یہ ہے کہ وہاں پر فوج کے کام کو قدر سے دیکھا جاتا ہے، ہمارا مسئلہ یہ ہے ہم سیاسی مقاصد کےلئے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، یہاں مافیا ہے،بیانیہ بنانے والے زمینی حقائق سے بلکل بے خبر ہیں ،غیر قانونی تارکین وطن واپس جائیں ، کوئی سمجھوتہ نہیں ،9 مئی کے معاملے پر فوج کا موقف واضح ہے، 7 مئی کو جو موقف دیا تھا اس میں کوئی تبدیلی آئی ہے نہ ہی کوئی تبدیلی آئی گی، کوئی فیک نیوز اور جھوٹا پراپیگنڈا کرتا ہے تو فوج ضرور قانونی کارروائی کرے گی،فوج اور عوام میں خلیج پیدا کرنے والے اور فیک نیوز پر کارروائی کی جائے گی، جو ڈیجیٹل دہشتگرد باہر بیٹھ کرباتیں کرتے ہیں وہ بدقسمت ہیں،یہ بدقسمت ریاست اور اداروں عوام کیخلاف پراپیگنڈا کرتے ہیں،ڈیجیٹل دہشتگردوں کیخلاف پہلی دفاعی لائن قانون ہے،یہ بے ضمیر لوگ چندپیسوں کیلئے ملک،عوام اور اداروں کیخلاف بات کرتے ہیں،

  • خیبر پختونخوا میں 3 مختلف آپریشنز کے دوران 5 دہشت گرد جہنم واصل

    خیبر پختونخوا میں 3 مختلف آپریشنز کے دوران 5 دہشت گرد جہنم واصل

    دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن جاری ہے، صوبہ خیبر پختونخوا میں 3 مختلف آپریشنز کے دوران 5 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے ہیں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق خٰبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز نے 28 اور 29 جولائی کو آپریشنز کئے،سکیورٹی فورسز نے مہمند میں انٹیلی جنس بیسڈ مشترکہ آپریشن کیا جس میں فتنہ الخوارج کے دہشت گرد قاری سمیت 3 دہشت گردجہنم واصل ہوئے، اس دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کیا گیا ، ٹھکانے سے اسلحہ،گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے،اس آپریشن کے دوران کے پی پولیس کے اہلکار ابرار حسین نے جام شہادت نوش کیا،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان میں کی اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا ،اس آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کا دہشت گرد صفت اللہ عرف ملا منصور جہنم واصل اور 3 دہشت گرد زخمی ہوئے، ہلاک دہشت گرد صفت اللہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، وہ 12 دسمبر 2023 کو درابن میں خودکش حملے کی سہولت کاری اور علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

    سکیورٹی فورسز نے تیسری کارروائی شمالی وزیرستان میں کی اور فتنہ الخوارج کے ایک دہشت گرد کو جہنم واصل کیا،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز امن و استحکام کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں

    دھشتگرد وطن کے دفاع کیلئے پر عزم افسران و جوانوں سے بچ نہیں سکتے.وزیراعظم
    وزیراعظم شہبازشریف نے خیبر پختونخوا میں تین مختلف مقامات پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دھشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی اور کہا کہ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے مہمند، ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرِ ستان میں بہادری سے لڑتے ہوئے 5 خارجی دھشتگردوں کو جہنم واصل کیا.وزیرِ اعظم نے مہمند میں فتنہ الخوارج کے دھشتگردوں سے لڑتے ہوئے صوابی سے تعلق رکھنے والے پولیس کانسٹیبل ابرار حسین کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا، وزیرِ اعظم نے شہید کی بلندیِ درجات اور ان کے اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن نے یہ ثابت کیا کہ دھشتگرد وطن کے دفاع کیلئے پر عزم افسران و جوانوں سے بچ نہیں سکتے.دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل طور پر خاتمے تک پاکستانی قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.مجھ سمیت پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے دفاعِ وطن کیلئے غیر متزلزل عزم پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے.

    بنوں،دہشتگردانہ حملے میں آٹھ جوان شہید،دس دہشتگرد جہنم واصل

    ژوب،ایک ماہ میں 29 دہشت گرد جہنم واصل

    بلوچستان انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،میجر بابر خان شہید ، 3 دہشت گرد جہنم واصل

    خیبرپختونخوا، سیکورٹی فورسز کی کاروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل

    کراچی ،غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،دو جاں بحق،حملہ آور ساتھی سمیت جہنم واصل

    بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید

    ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل

    ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل

    شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل

    شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید