Baaghi TV

Tag: آئی ایس پی آر

  • گوادر اور لسبیلہ میں آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کا اختتام

    گوادر اور لسبیلہ میں آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کا اختتام

    گوادر کے پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ اور لسبیلہ میں آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کی اختتامی تقریبات منعقد ہوئیں، جن میں اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    گوادر میں منعقدہ تقریب میں جی او سی گوادر نے پروگرام مکمل کرنے والے طلبا و طالبات کو مبارکباد دی اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے،لسبیلہ میں پاک فوج کے اعلیٰ افسران اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے انٹرن شپ مکمل کرنے والے طلباء و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے-

    آئی ایس پی آر انٹرن شپ کے دوران طلبہ کو حقائق کو جانچنے کے ساتھ جدید ابلاغی مہارتیں سیکھنے اور ان کا عملی تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملا،تقریبات کے مہمانوں نے نوجوانوں کو جدید تعلیم اور ہنر سے آراستہ ہوکر پاکستان، بالخصوص بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں مؤثر کردار ادا کرنے کی تلقین کی-

    اس موقع پر ایک طالبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس پی آر انٹرن شپ مکمل کرنا ایک اعزاز ہے جس نے قومی خدمت کا حوصلہ بڑھایا۔ ایک طالبہ نے کہا کہ سمر انٹرن شپ مکمل کرنے سے ہم ملکی مسائل کو بہتر طور پر سمجھنے اور انہیں حل کرنے کے قابل ہوئے۔

    ایک طالبہ نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام جاری رکھے جائیں جہاں لوگوں کو اپنے سوالات کے جواب ملیں۔ اسی طرح ایک اور طالبعلم نے کہا کہ آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ سے ہمیں حقائق کو بہتر طور پر جانچنے کی صلاحیت حاصل ہوئی۔

  • یومِ دفاع و شہدا: آئی ایس پی آر کا نغمہ ’’منزل پاکستان‘‘ جاری

    یومِ دفاع و شہدا: آئی ایس پی آر کا نغمہ ’’منزل پاکستان‘‘ جاری

    یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر آئی ایس پی آر نے جذبۂ حب الوطنی سے سرشار ولولہ انگیز قومی نغمہ ’’منزل پاکستان‘‘ جاری کر دیا۔

    آئی ایس پی آر کا نغمہ قوم کے فولادی عزم، ثابت قدمی اور قومی حوصلے کی عکاسی کرتا ہے، ترانے میں وطن کے عظیم شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے،یومِ دفاع و شہدا کی مناسبت سے جاری آئی ایس پی آر کے نغمہ میں مسلح افواج کے عوام کے ساتھ اٹوٹ رشتے کو بھرپور سراہا گیا ہے۔

    نغمہ ’’منزل پاکستان‘‘ ہر شہری کو اپنے عہد پر ڈٹ جانے اور وطن عزیز کی ترقی و استحکام کو اپنا اوّلین و حتمی نصب العین بنانے کا درس دیتا ہے،یوم دفاع و شہدا پر جاری ’’منزل پاکستان‘‘ نغمہ مادرِ وطن کے لیے بے لوث محبت، جانثاری اور جذبۂ ایثار و وفاداری کا پیغام دیتا ہے۔

  • یومِ دفاع و شہدا :عسکری قیادت کا شہدا کو خراج عقیدت

    یومِ دفاع و شہدا :عسکری قیادت کا شہدا کو خراج عقیدت

    یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر عسکری قیادت نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی مفادات کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 6 ستمبر قومی اتحاد، عزم اور شجاعت کی لازوال علامت ہے، جب 1965 کی جنگ کے دوران پاکستانی قوم نے وطن کے دفاع کے لیے متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کیا، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشر ف، چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا اور مسلح افواج نے پاکستان کے شہدا کو خراج عقید ت پیش کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق عسکری قیادت نے غازیوں اور شہدا کے اہل خانہ کے لیے بھی گہری عقیدت اور تشکر کا اظہار کیا شہدا نے میدان جنگ، فضا اور سمندر میں وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ان کی قربانیاں قومی تاریخ کا ناقابل فراموش حصہ ہیں، شہدا کی قربانیوں کی میراث آنے والی نسلوں کے لیے حوصلے کا باعث ہے، جبکہ شہدا کے اہل خانہ عزم، حوصلے اور ثابت قدمی کی علامت ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج نے غازیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے بہادری، ثابت قدمی اور فرض شناسی کے ساتھ ملکی سرحدوں کی حفاظت کی، پاکستان خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کا خواہاں ہے اور ذمہ دارانہ رویے اور پرامن بقائے باہمی کے لیے پرعزم ہے، تاہم اس عزم کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

    مسلح افواج نے پاکستان اور عوام سے غیر متزلزل وابستگی کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی عظیم قربانیاں، غازیوں کا جذبہ اور اہلخانہ کی استقامت قومی طاقت ہیں،مسلح افواج قومی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ مہارت اور غیرمتزلزل عزم سے ادا کرتی رہیں گی، پاکستان کی مسلح افواج زندہ باد، پاکستان ہمیشہ پائندہ باد۔

  • بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح و بہبود ریاستی کوششوں کا مرکزی محور ہے،فیلڈ مارشل

    بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح و بہبود ریاستی کوششوں کا مرکزی محور ہے،فیلڈ مارشل

    چیف آف آرمی سٹاف اینڈ چیف آف ڈیفنس فورسز، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرأت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فیلڈ فارمیشنز کے کمانڈرز اور کمانڈنگ افسران سے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورے کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور امن کے قیام کے لیے جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح کیا کہ بلوچستان کے عوام کا امن اور خوشحالی ریاست کی ترجیحات کا محور ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کوئٹہ پہنچے تو کمانڈر کوئٹہ کور نے ان کا استقبال کیا دورے کے دوران انہوں نے فیلڈ فارمیشنز کے کمانڈرز اور کمانڈنگ افسران سے بات چیت کی اور صوبے میں جاری آپریشنل معاملات کا جائزہ لیا فیلڈ مارشل کو صوبے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے جاری اقدامات پر جامع بر یفنگ دی گئی جبکہ ادارہ جاتی رابطہ کاری اور بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے معاونت سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے فوجی جوانوں کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیت، آپریشنل تیاری اور بے لوث عزم کو سراہا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر ریاستی اداروں کے درمیان مسلسل رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح و بہبود ریاستی کوششوں کا مرکزی محور ہےمستحکم اور محفوظ ماحول صوبے میں ترقیاتی منصوبوں اور معاشی مواقع کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوتا رہے گا فیلڈ مارشل نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور افسران و جوانوں کی اپنے فرائض کی ادائیگی میں ثابت قدمی اور لگن کو سراہا۔

    پاک فوج بلوچستان میں امن و امان کی بحالی کے لیے مسلسل آپریشنز میں مصروف ہے صوبے کے قدرتی وسائل اور اسٹریٹیجک اہمیت کے پیش نظر، سی پیک سمیت متعدد ترقیاتی منصوبے یہاں زیرِ تکمیل ہیں، جن کی کامیابی کا انحصار پائیدار امن پر ہے۔

  • شمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، فتنۃ الخوارج کے 15 دہشتگرد ہلاک

    شمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، فتنۃ الخوارج کے 15 دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے مقابل پاک افغان سرحد سے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں کے ایک گروہ کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 15 خوارج ہلاک کردیے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ یعنی آئی ایس پی آر کے مطابق 31 اگست اور یکم ستمبر کی درمیانی شب فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کے ایک گروہ کی پاک افغان سرحد کے ذریعے شمالی وزیرستان کے بالمقابل دراندازی کی کوشش کا سراغ لگایا گیا،سیکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت اور تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف کارروائی 36 گھنٹے تک جاری رہی، جس کے دوران درست اور مہارت سے کی گئی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے بعد علاقے میں کیے گئے کلیئرنس آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، برآمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود سے خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے ان مذموم عزائم کو مزید تقویت ملتی ہے جن کے ذریعے ملک میں امن و استحکام کو متاثر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر پیش آنے والا یہ واقعہ ایک بار پھر پاکستان کے اس مؤقف کی تائید کرتا ہے کہ افغان طالبان حکومت اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف سرحد پار دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے میں ناکام رہی ہے،افغان طالبان حکومت مؤثر سرحدی انتظام یقینی بنانے اور اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنے میں مسلسل ناکام رہی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ملک کی سرحدوں کے دفاع کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے،وفاقی ایپکس کمیٹی برائے قومی ایکشن پلان کی منظوری سے ’عزمِ استحکام‘ کے وژن کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی۔

  • پاک بحریہ کی بڑی بحری مشق ’سی اسپارک 2026‘ کراچی میں شروع

    پاک بحریہ کی بڑی بحری مشق ’سی اسپارک 2026‘ کراچی میں شروع

    پاکستان نیوی کی بڑی بحری مشق ’سی اسپارک 2026‘ کراچی میں شروع ہوگئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف نے مشق کی افتتاحی بریفنگ کی صدارت کی، جبکہ پاک فوج اور پاک فضائیہ کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے مشق کا مقصد روایتی اور جدید بحری خطرات کے خلاف پاک بحریہ کی جنگی تیاریوں کو جانچنا ہے مشق میں جنگی بحری جہاز، آبدوزیں، طیارے، بغیر پائلٹ نظام، میرینز، اسپیشل فورسز سمیت پاک فوج اور پاک فضائیہ کے مشترکہ دستے حصہ لے رہے ہیں۔

    اس سے قبل چیف آف دی نیول اسٹاف نے پاک بحریہ کے فلیٹ یونٹس کا دورہ کرکے جاری آپریشنز کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے سیکیورٹی ماحول میں غیر متزلزل تیاری، تینوں مسلح افواج کے درمیان مزید مؤثر تعاون، حالات کے مطابق ڈھلنے کی صلاحیت اور جسمانی و معلوماتی محاذوں پر مؤثر کارروائی ناگزیر ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ’سی اسپارک 2026‘ میں کثیرالجہتی آپریشنز کی مشق کی جارہی ہے، جس میں سمندری، فضائی، زمینی، سائبر اور خلائی معاون صلاحیتو ں کو یکجا کیا گیا ہے،مشق میں معلوماتی ماحول میں آپریشنز کے ذریعے معلوماتی جنگ کے میدان میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کی تربیت بھی شامل ہے، جسے سمندر میں جاری روایتی عسکری کارروائیوں کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔

  • ترکیہ کے یومِ فتح پر آئی ایس پی آر کا پاک ترک دوستی سے بھرپور نغمہ ’دو دل، ایک جان‘ جاری

    ترکیہ کے یومِ فتح پر آئی ایس پی آر کا پاک ترک دوستی سے بھرپور نغمہ ’دو دل، ایک جان‘ جاری

    ترکیہ کے 104ویں یومِ فتح کے موقع پر انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان لازوال برادرانہ تعلقات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے خصوصی نغمہ ’دو دل، ایک جان‘ جاری کردیا۔

    پاک ترک دوستی کے جذبے سے سرشار اس خصوصی نغمے میں پاکستانی فنکاروں نے اردو اور ترک زبان میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جبکہ نغمے کے ذریعے دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات، مشترکہ ثقافت، اقدار، بھائی چارے اور باہمی محبت کو خوبصورت انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔

    دو دل، ایک جان‘ کی موسیقی علی مصطفیٰ نے ترتیب دی ہے جبکہ اس کی کمپوزیشن کامران اللہ خان اور سامعہ گوہر نے کی ہے، نغمے کو عثمان رئیس اور ڈاکٹر مبشرہ حفیظ نے اپنی آواز سے سجایا ہےاس منفرد نغمے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں اردو اور ترک زبان کا حسین امتزاج پیش کیا گیا ہے اور نغمے میں شامل تمام گائیک اور فنکار پاکستانی ہیں، فنکاروں نے اپنی آواز اور فن کے ذریعے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان موجود گہری دوستی اور قر بت کے جذبات کو مؤثر انداز میں پیش کیا ہے۔

    نغمے کی موسیقی میں پاکستان کے روایتی ساز رباب کے ساتھ ترکیہ کے معروف روایتی ساز باقلاما اور دربوکا کو بھی شامل کیا گیا ہے، جس سے دونوں ممالک کی موسیقی اور ثقافتی ورثے کا خوبصورت امتزاج سامنے آتا ہے ’دو دل، ایک جان‘ نہ صرف ایک موسیقی کا شاہکار ہے بلکہ یہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان قائم تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی بھی کرتا ہےنغمے کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان محبت، بھائی چارے، مشترکہ اقدار اور ثقافتی رشتے کو اجاگر کیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیا گیا یہ خصوصی نغمہ ترکیہ کے یومِ فتح کے موقع پر پاک ترک دوستی کے عزم کی تجدید اور دونوں برادر ممالک کے درمیا ن دیرینہ تعلقات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی خوبصورت کاوش قرار دیا جا رہا ہے۔

  • بلوچستان میں  10 دہشتگرد ہلاک، 2 خاتون خودکش حملہ آور گرفتار، آئی ایس پی آر

    بلوچستان میں 10 دہشتگرد ہلاک، 2 خاتون خودکش حملہ آور گرفتار، آئی ایس پی آر

    بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگرد گروہوں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، جن کے دوران گزشتہ 48 گھنٹوں میں 10 دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 خاتون خودکش حملہ آوروں اور ایک سہولتکار کو گرفتار کر لیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع سوراب اور ضلع مستونگ میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر مشترکہ سرچ اور ٹارگٹڈ آپریشنز کیے گئے۔ سوراب میں کارروائی کے دوران 7 جبکہ مستونگ میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مستونگ میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم تنظیم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والی 2 خاتون خودکش حملہ آوروں اور ایک مبینہ سہولت کار کو بھی گرفتار کیا گیا کارروائیوں کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی مبینہ دہشتگرد یا اس کے سہولتکار کو گرفتار کیا جا سکے۔ بیان میں کہا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت منظور شدہ عزمِ استحکام وژن کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت نے بلوچستان کے اضلاع سوراب اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 10 دہشتگردوں کی ہلاکت پر فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

    ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر زرداری نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم مبینہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگرد نیٹ ورکس کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں قومی امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہیں بیرونی مداخلت کی وجہ سے ہونے والی دہشتگردی کے خلا ف جنگ جاری رہے گی اور پاکستان اس خطرے کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک میں امن کے قیام کے لیے ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

    وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے آپریشن کے دوران 10 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے اور 2 خودکش بمبار خواتین سمیت ایک سہولتکار کو گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا کہا کہ کسی کو بھی بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، انہو ں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھی جائے گی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگرد بلوچستان اور اس کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں، جبکہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، وہ خود اور پوری قوم وطنِ عزیز کے دفاع اور امن و استحکام کے قیام کے لیے افواجِ پاکستان کے غیر متزلزل عزم میں ان کے شانہ بشانہ ہیں۔

  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر کیمپ 2026 میں شریک طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر کیمپ 2026 میں شریک طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے سمر کیمپ 2026 میں شریک طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کی-

    آئی ایس پی آر کے سمر کیمپ 2026 میں پاکستان بھر کے 18 سے زائد شہروں سے نویں سے بارہویں جماعت کے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شریک ہیں،سمر کیمپ میں شریک طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان کو درپیش داخلی و بیرونی سیکیورٹی چیلنجز سے متعلق مؤثر آگہی حاصل ہوئی، بلوچستان میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کی دہشت گردی کے ناپاک کردار سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    طلبہ و طالبات نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ دور میں غلط معلومات اور پروپیگنڈا تیزی سے پھیل رہا ہے، جس کے حوالے سے آگاہی بے حد ضروری ہے، انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سمر کیمپ کا انعقاد نوجوانوں میں قومی شعور بیدار کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

  • حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 27 واں یوم شہادت، پاک فوج کا خراجِ عقیدت

    حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 27 واں یوم شہادت، پاک فوج کا خراجِ عقیدت

    حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کی آج 27 ویں برسی منائی جارہی ہے۔

    حوالدار لالک جان شہید کی 27 ویں برسی کے موقع پر شہید کے مزار پر پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے کی جانب سے سلامی پیش کی گئی مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق برسی کے موقع پر افواج پاکستان، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور پاکستان کی مسلح افواج نے حوالدار لالک جان شہید کے یومِ شہادت پر انہیں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

    7 جولائی 1999 کو کارگل کے معرکے کے دوران حوالدار لالک جان شہید نے دشمن کے مسلسل حملوں کے باوجود اپنی چوکی کا جرات و استقامت سے دفاع کیا اور شدید زخمی ہونے کے باوجود حوالدار لالک جان نے انخلا سے انکار کیاآخری سانس تک اپنے ساتھیوں کی قیادت کرتے ہوئے لالک جان نے دشمن کا مقابلہ کیا اور جام شہادت نوش کیاحوالدار لالک جان شہید کی لازوال قربانی بہادری، ثابت قدمی اور بے لوث خدمت کی روشن علامت ہے۔

    صدر آصف علی زرداری نے نشانِ حیدر پانے والے حوالدار لالک جان شہید کے یومِ شہادت پر ان کی عظیم قربانی اور بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے کہا کہ شہداء کا خون پاکستان کے محفوظ، مضبوط اور باوقار مستقبل کی ضمانت ہےشہداء کی عظیم روایات ہماری قومی شناخت کا ایک قابلِ فخر اثاثہ ہیں۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ عزت، احترام اور فخر کے ساتھ یاد رکھے گی۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی حوالدار لالک جان شہید کو ان کے یومِ شہادت پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ کارگل کے معرکے میں حوالدار لالک جان شہید کی شجاعت، بہادری اور وطن کے دفاع کے لیے دی جانے والی عظیم قربانی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدید زخمی ہونے کے باوجود دشمن کے سامنے ڈٹے رہنا ان کے بے مثال جذبۂ حب الوطنی کا ثبوت ہےقوم اپنے اس عظیم سپوت اور تمام شہدائے پاکستان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔