Baaghi TV

Tag: آئی ایس پی آر

  • بلوچستان انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،میجر بابر خان شہید ، 3 دہشت گرد جہنم واصل

    بلوچستان انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،میجر بابر خان شہید ، 3 دہشت گرد جہنم واصل

    سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، سیکیورٹی اہلکاروں کی دہشت گردوں کے ٹھکانے پر موثر کارروائی، تین دہشت گرد مارے گئے۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 33 سالہ میجر بابر خان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئےآئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر موثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں تین دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے میں آپریشن کرنے والی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے میانوالی کے 33 سالہ میجر بابر خان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔علاقے میں موجود کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لئے آپریشن بھی کیا گیا۔ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    میجر بابر نیازی شہید کا تعلق ضلع میانوالی سے ہے میجر بابر نیازی شہید نے 2012 میں پاکستان آرمی کی پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا ،میجر بابر نیازی شہید اس وقت فرنٹیر کوربلوچستان میں اپنے فرائض سر انجام دےرہے تھے میجر بابر نیازی شہید نے سوگواران میں بیوہ ،ایک 3 سالہ بیٹا اور والدین چھوڑے

    میجر بابر کی نماز جنازہ ژوب کینٹ میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں اعلیٰ فوجی اور سول افسران، عوام اور سول انتظامیہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی شہر میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

    پاکستان کی مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی دہشت گردی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے،ہمارے بہادر بیٹوں کی یہ قربانیاں دہشت گردی کی لعنت کے خلاف لڑنے کے ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں،مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی،

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے ژوب کے علاقے سمبازہ میں کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا،صدر مملکت نے فرائض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کرنے پر میجر بابر خان شہید کو خراج عقیدت پیش کیا،

    وفاقی وزیر داخلہ کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے میجر بابر خان کو خراج عقیدت
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ژوب، بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے میجر بابر خان کی بہادری کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید میجر بابر خان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میجر بابر خان نے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی قیمتی جان وطن پر نچھاور کی۔ انہوں نے کہا کہ شہید میجر بابر خان نے جرات اور بہادری کے ساتھ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے پر شہید میجر بابر خان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میجر بابر خان نے شہادت کا بلند ترین رتبہ پایا اور ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ شہداء وطن نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے اورپوری قوم کو شہداء کی عظیم قربانیوں پر ناز ہے۔

  • ہمارے شہدا درحقیقت قوم کے لیے امید اور استقامت کی کرن ہیں،آرمی چیف

    ہمارے شہدا درحقیقت قوم کے لیے امید اور استقامت کی کرن ہیں،آرمی چیف

    جی ایچ کیو میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب ہوئی،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جوانوں اور افسران کو فوجی اعزازات سے نوازا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آپریشنز کے دوران بہادری کے کاموں اور قوم کے لیے شاندار خدمات پر فوجی جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا۔ تقریب میں پاک فوج کے اعلیٰ افسران اور ایوارڈ یافتہ افراد کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ افسران اور جوانوں کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت سمیت تمغوں سے نوازا گیا، شہداء کے تمغے ان کے اہل خانہ نے وصول کئے۔

    شہدا اور غازیوں کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے جان دینے سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں، ہمارے شہداء کی قربانیاں انتہائی لگن اور قربانی کے جذبے کے ساتھ لڑنے کے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہدا کے بہادر خاندانوں کو ان کے بلند حوصلوں اور ان کی قربانیوں کی بھی تعریف کی اور کہا کہ شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں اور قوم اپنی آزادی اور سلامتی اپنے بہادر جنگجوؤں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، ہمارے شہدا درحقیقت قوم کے لیے امید اور استقامت کی کرن ہیں.

    پاک وطن پاک افواج زندہ باد
    وطن سلامت رہے تاقیامت رہے

    پاکستان کی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہونگی،آرمی چیف

    سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی

    آرمی چیف کی ہدایت پر سینئر کمانڈرز کی شہید کسٹم اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقات

    آرمی چیف سے سعودی نائب وزیر دفاع کی ملاقات

    آرمی چیف کا آواران کا دورہ،شہداء کے اہلخانہ، مقامی عمائدین سے ملاقات

    دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

    پاکستان آرمی کسی بھی خطرے کا موثر جواب دینے کیلئے ہمیشہ تیار ہے، آرمی چیف

    پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں، آرمی چیف

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سنگین جرم ہے، آرمی چیف

    نوجوان فکری وسائل بروئے کار لاکر درپیش چیلنج کا حل تلاش کریں۔ آرمی چیف

    عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات

    آرمی چیف کا دورہ بحرین، ملا ملٹری میڈل آرڈر آف بحرین فرسٹ کلاس ایوارڈ

    افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں،آرمی چیف

  • 9 مئی  کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں، افواج پاکستان

    9 مئی کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں، افواج پاکستان

    پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے سانحۂ 9 مئی پر ہونے والی مجرمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

    ڈی جی ائی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے ذریعے افواجِ پاکستان نے سانحۂ 9 مئی کے یومِ سیاہ کے حوالے سے واضح مؤقف پیش کیا ہے،افواجِ پاکستان کا کہنا ہے کہ ہماری قومی تاریخ کے اس سیاہ دن، سیاسی طور پر محرک اور برین واشڈ شرپسندوں نے ایک بغاوت کی اور جان بوجھ کر ریاستی اداروں کے خلاف تشدد کا سہارا لیا، ان شر پسند عناصر نے جان بوجھ کر ریاست کی مقدس علامتوں اور قومی ورثے سے تعلق رکھنے والے مقامات کی توڑ پھوڑ کی، جس کا مقصد ملک میں خود ساختہ اور تنگ نظر انقلاب لانے کی ناکام کوشش تھی، پاکستان کی مسلح افواج نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تخریب کاروں اور ان کے سرغناؤں کے ساتھ ساتھ ان کے منصوبہ سازوں کی گھناؤنی سازش کو ناکام بنایا، ان شر پسند عناصر کا بنیادی مقصد افراتفری پھیلا کر عوام اور مسلح افواج کے درمیان تصادم کو ہوا دے کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا تھا، قومی ہم آہنگی اور استحکام کو نقصان پہنچانے میں ناکام ہونے کے بعد، اس سازش کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور کرنے والوں نے مسلح افواج اور ریاست کے خلاف نفرت کی ایک مذموم مہم شروع کی، ان شر پسند عناصر نے بیانیے کو توڑ مروڑ کر شرمناک طریقے سے خود کو بری الذمہ قرار دینے اور الزام ریاستی اداروں پر ڈالنے کی بھی کوشش کی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ان ہی وجوہات کی بنا پر 9 مئی کے سانحے کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور کرنے والوں کے ساتھ نہ تو کوئی سمجھوتہ ہو سکتا ہے اور نہ ہی انہیں قانون کی دھجیاں اڑانے کی اجازت دی جائے گی، 9 مئی کے اصل مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ مستقبل میں کوئی بھی ہمارے ہیروز کی یادوں اور ہمارے اتحاد کی علامتوں کی اسی طرح کے غلط طرزِ عمل کے ذریعے بے حرمتی کرنے کی جرأت نہ کرے، آج کے دن پاکستان کی مسلح افواج پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے اور پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے اپنے عزم کی تجدید کرتی ہیں، ہمارے شہداء اور ان کے خاندان پاکستان کا فخر ہیں ، پاکستان کی مسلح افواج اپنے وقار اور عزت کو ہر قیمت پر برقرار رکھنے کا عہد کرتی ہیں ، پاکستان کی مسلح افواج کا پاکستانی عوام کے ساتھ بہت خاص رشتہ ہے، آئیے! آج پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشوں کی پُرزور مذمت کرنے اور اپنے پیارے ملک کی خوش حالی اور استحکام کے لیے مل کر کام کریں ، پاکستان کی مسلح افواج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد

    9 مئی کو ایک سال، زخم ابھی تازہ،عمران کا جوابی وار،معافی نہیں ملے گی؟

    نومئی،ایک برس بیت گیا،ملزمان کی سزائیں نہ مل سکیں،یہ ہے نظام انصاف

    نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

    9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

    9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

    عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

    اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

    نومئی، پی ٹی آئی نے احتجاج پروگرام تشکیل دے دیا

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    سانحہ نو مئی نائن زیرو، بلاول ہاؤس یا رائے ونڈ سے پلان ہوتا تو پھر ردعمل کیا ہوتا؟ بلاول بھٹوزرداری

    یہ لوگ منصوبہ کرچکے ہیں نو مئی کا واقعہ دوبارہ کروایا جائے

    نو مئی جلاؤ گھیراؤ، پہلا فیصلہ آ گیا، 51 ملزمان کو ملی سزا

    عمران خان سے ملنے اب اڈیالہ نہیں آؤنگا،شیر افضل مروت پھٹ پڑے

  • پاکستان کو خوشحال اور پرامن ملک بنانے کیلئے ہمیں کردار ادا کرنا ہوگا،ترجمان پاک فوج

    پاکستان کو خوشحال اور پرامن ملک بنانے کیلئے ہمیں کردار ادا کرنا ہوگا،ترجمان پاک فوج

    ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو خوشحال اور پرامن ملک بنانے کیلئے ہمیں کردار ادا کرنا ہوگا، اتحاد ہماری قوت ہے،

    راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطین کے حوالے سے عالمی سطح پر موثر آواز بن کر ابھرا، افواج پاکستان کی مکمل توجہ سیکیورٹی معاملات پر ہے،بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، افواج پاکستان کو پاکستان کی عوام کا مکمل اعتماد حاصل ہے ،فوج کی اولین ترجیح ملک میں امن و امان قائم کرنا ہے،پاکستان میں بھارتی ایجنسیوں نے پاکستانی شہریوں کو قتل کیا،بھارت کی جانب سے سرحد پر خطرات ہیں ،آج ملک تیزی کے ساتھ امن کی طرف گامزن ہے

    ٹھوس شواہد موجود ہیں ٹی ٹی پی کے دہشت گرد افغان سرزمین استعمال کررہے ہیں۔ترجمان پاک فوج
    ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ خطے میں دہشتگردی کے خلاف سب سے اہم کردار پاکستان کا رہا ہے، پاکستان دہشتگردی کے نیٹ ورک کو ختم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑےگا، دہشتگردوں کے خلاف ہر ممکن حد تک جائیں گے، دہشتگردی جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھیکنے کو تیار ہیں، افغان سرزمین استعمال کرکے ٹی ٹی پی کارروائی کررہی ہے، حالیہ دہشتگردی کے تانے بانے افغانستان میں ملتے ہیں، پاکستان نے افغانستان کی عبوری حکومت کی ہر سطح پر مدد کی لیکن افغانستان کی عبوری حکومت نے وعدوں پر عملدرآمد تاحال نہیں کیا، ٹھوس شواہد موجود ہیں ٹی ٹی پی کے دہشت گرد افغان سرزمین استعمال کررہے ہیں۔

    افواج پاکستان دہشتگردوں کے سامنے دیوار بنی ہوئی ہے،ترجمان پاک فوج
    میجر جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی اولین ترجیح ملک میں امن و امان کا قیام ہے، ہم دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کی سرکوبی کے لیے ہر حد تک جائیں گے، پاکستان دہشتگردی کے خلاف نبرد آزما ہے، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ لڑی ہے۔ 5 لاکھ 63 ہزار سے زائد افغان شہری واپس جاچکے ہیں لیکن لاکھوں افغان شہری اب بھی پاکستان میں موجود ہیں، افغان شہریوں سے ملکی معیشت پر بوجھ پڑ رہا تھا اور امن و امان کی صورتحال خراب ہورہی تھی جب کہ بلوچستان میں دہشتگرد امن و امان کی صورتحال خراب کر رہے ہیں، افواج پاکستان دہشتگردوں کے سامنے دیوار بنی ہوئی ہے،شمالی وزیرستان کی چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے میں جوان شہید ہوئے، ناکام دہشتگردکارروائیاں ثبوت ہے کہ سکیورٹی فورسزدشمن کے عزائم ناکام بنا رہی ہیں، 26 مارچ کو ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا اس کا سرا افغان شہری تک گیا، داسو ڈیم حملے کی منصوبہ بندی افغانستان سے کی گئی، داسو ڈیم حملے کا خود کش حملہ آور افغان تھا، حالیہ حملوں میں ملوث دہشتگرد افغان شہری ہیں، دہشتگردوں کو کٹہرے میں لانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، آرمی چیف کہہ چکے ہیں پاکستان میں دہشتگردوں کیلیے کوئی جگہ نہیں

    لاپتہ افراد کا مسئلہ صرف پاکستان ہی نہیں دنیا بھر میں موجود ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر
    ایک سوال کے جواب میں ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں لاپتہ افراد کے معاملے پر پراپگینڈہ کیا جاتا ہے،لاپتہ افراد کا مسئلہ اہم اور پیچیدہ ہے، لاپتہ افراد کا مسئلہ صرف پاکستان ہی نہیں دنیا بھر میں موجود ہے،مارے گئے کئی دہشت گرد بھی لاپتہ افراد کی فہرست میں موجود تھے، لاپتہ کمیشن نے7ہزار940کے قریب کیسز حل کردیئے،ترقی یافتہ ممالک میں لاپتہ افراد کی تعداد لاکھوں تک ہے،بلوچستان حملے میں ایک مسنگ پرسن ملوث تھا تو اسکی بہن نے آ‌کر بیان دیا تھا اور لاش وصول کی تھی، بہت سےلوگ ذریعہ معاش کے لیے غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جاتے ہیں انہیں مسنگ پرسنز میں ڈال دیا جاتا ہے،یہ کون سے آئین و قانون کے مطابق ہے

    نو مئی کرنیوالے اور کروانیوالوں کو قانون و آئین کے مطابق سزا دینی پڑے گی،ترجمان پاک فوج کا اعلان
    ترجمان پاک فوج نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نو مئی صرف افواج کا نہیں عوام کا مقدمہ ہے، کسی ملک میں فوج پر حملہ کیا جائے، کیمرے کی آنکھ نے دیکھا کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کیا گیا، عوام اس انتشاری ٹولے سے پیچھے ہٹی، جو لوگ کر رہے ہیں کیا کسی اور ملک میں ایسا ہو سکتا ہے؟ اگر پاکستان کے نظام انصاف کو قائم رکھنا ہے، جزاو سزا کا نظام قائم رکھنا ہے، نو مئی کرنیوالے اور کروانیوالوں کو قانون و آئین کے مطابق سزا ملے گی،9 مئی کے ذریعے پاک فوج اور عوام کے درمیان نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ، کوئی چیز ڈھکی چھپی نہیں، شواہد ہیں، سب نے اس واقعہ کو ہوتے ہوئے دیکھا، کس طرح لوگوں کی ذہن سازی کی گئی، اداروں کے خلاف ذہن سازی کی گئی، کچھ سیاسی لیڈر نے چن چن کر اہداف دیئے کہ ادھر حملہ کرو، چند گھنٹوں میں پورے ملک کے اندر صرف فوج کی تنصیبات پر حملے کروائے گئے،جب یہ کھل کر سامنے آگیا تو پروپیگنڈہ شروع کر دیا گیا کہ 9 مئی فالس فلیگ آپریشن ہے، جھوٹ اور فریب نہیں چل سکتا،سب سامنے ہے، ویڈیو دستاویزات ہیں،

    پریس کانفرنس کے دوران نو مئی کے حوالہ سے ہونیوالے حملوں کی فوٹیج بھی چلا دی گئی،فوٹیج میں یاسمین راشد کو بھی دکھایا گیا جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ کورکمانڈر ہاؤس کی طرف جا رہے ہیں، اعجاز چودھری کی کال بھی چلائی گئی،جس میں وہ کہہ رہے ہیں سب کچھ تباہ کر دیا، شہر یار آفریدی کا بیان بھی چلایا گیا جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ان شاء اللہ جی ایچ کیو جائیں گے،

    دنیا کے دیگر ممالک 9 مئی جیسے واقعات کرنے والوں کو سزا دیتے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
    2014 کا دھرنا، پارلیمنٹ ،پی ٹی وی حملہ،آئی ایم ایف کو فنڈ روکنے کے خطوط پر بھی جوڈیشل کمیشن کو احاطہ کرنا ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
    نو مئی کے واقعہ کی ویڈیو چلانے کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مناظر دیکھ کر انسان کیا سوچتا ہے، مذموم سیاسی مقاصد کے لئے اپنے ہی ملک کی فوج، شہیدوں کی یادگاروں کو آگ لگائی گئی، کیا یہ دنیا میں پہلی بار ہوا، شاید، لیکن اس سے کم درجے کے واقعات دنیا کے دیگر ممالک میں ہوئے وہ کیا کرتے ہیں،

    اگست 2011 لندن میں بلوائیوں نے سیاسی، پرائیویٹ املاک کو نقصان پہنچایا وہاں قانون حرکت میں آیا، دن رات عدالتیں لگیں اور سخت سزائیں دیں، اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کو بھی سزائیں دیں، 2021 کیپٹل ہل بلوائیوں نے حملہ کیا تو تبصرے نہیں ہوئے، لوگوں کی شناخت ہوئی اور سخت سزائیں دی گئیں جو موجود تھے یا محرکات میں شامل تھے، نو مئی کے بعد 27 جون کو پیرس میں ہنگامے ہوئے،قانون نافذ کرنیوالے ادارے حرکت میں آئےاور سرعت کے ساتھ سزائیں ہوئیں، میں نے ان ممالک کی مثالیں دیں جن کی مثالیں دیتے ہوئے اشرافیہ تھکتی نہیں ہے،کیوں ایسا کیا انہوں نے، اسلئے تا کہ دوبارہ ایسا واقعہ نہ ہو،

    ملک میں انتشاری اور مخصوصی سیاسی مقاصد رکھنے والے باقی نہ رہیں، وہاں پر کسی نے فوج پر تو حملہ نہیں کیا تھا، وہاں پر تو کسی نے اپنے محسن، بانی کے گھر کو تو آگ نہیں لگائی تھی، سوال یہ ہے کہ ہم کسی وجہ سے ایک حربہ،دوسرا حربہ، اور نو مئی کروانیوالوں کے مکافات عمل سے پیچھے کیوں ؟ کیا ہم کسی دوسرے نومئی کا انتظا ر کر رہے ہیں، جوڈیشل کمیشن تو اسکا بنتا ہے جس پر کوئی ابہام ہو،یہ تو سب سامنے ہے،کلیئر ہے کیسے ورغلایا گیا، کیسے ذہن سازی کی گئی،بنائیں جوڈیشل کمیشن،بنانا ہے تو پھر واقعہ کی تہہ تک جائیں،جوڈیشل کمیشن اس بات کا احاطہ بھی کرے کہ 2014دھرنےکے مقاصد کیا تھے، پارلیمنٹ، پی ٹی وی حملہ کو بھی دیکھے، کیسے لوگوں کو ہمت دی گئی کہ پاسپورٹ جلائیں، بجلی کے بل جائیں، کے پی کے ریسورسز کے ساتھ اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا،جوڈیشل کمیشن اس بات کا احاطہ بھی کرے، یہ بھی دیکھیں کہ آئی ایم ایف کو خطو ط لکھے گئے، کہاں سے فنڈنگ آ رہی تھی کہاں جا رہی تھی اس بات کا احاطہ بھی کیا جائے، سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کا احاطہ بھی کیا جائے،اگر مخصوص سیاسی ٹولہ یہ کام کرتا رہے گا تو ایک دن وہ فوج پر چڑھ دوڑے گا، یہ سامنے ہوا، جب جھوٹ بولے اور آپ اسکے سامنے سچ نہ بولیں تو یہی ہوتا ہے،

    9 مئی کرنے والے اور کروانے والوں کو سزا نہ دی گئی تو اس ملک میں کسی کی جان ، مال ، آبرو محفوظ نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
    ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ نومئی کی اصل حقیقت، ٹولہ شہہ پکڑتے ہوئے کہاں تک پہنچا کہ اپنی ہی فوج پر حملہ آور ہو گیا، نومئی کو پاکستان کی غیور عوام کھڑی ہوئی اور انتشاری ٹولے کے اس عمل کا حصہ نہیں بنی،عوام اس عمل سے دور رہے،جب عوامی رد عمل دیکھا تو فالس فلیگ آپریشن کہہ دیا اس بات کی اجازت نہیں دی جا سکتی کہ عوام کو بیوقوف سمجھا جائے، جھوٹ پر جھوٹ، نو مئی کا مقدمہ عوام پاکستان کا مقدمہ ہے، نو مئی کے کرنیوالوں اور کرنیوالوں کو سزا نہ ملی تو اس ملک میں کسی کی جان مال محفوظ نہیں ، ضروری ہے کہ نومئی کے ملزمان کو قانون کے مطابق جلد سے جلد سزا دیں.

    آزادی اظہار رائے کے پیچھے چھپ کر ملک کی سالمیت کو داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، ڈی جی آئی ایس پی آر
    ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے کے پیچھے چھپ کر ملک کی سالمیت پر حملہ اور پراپیگنڈہ کی اجازت نہیں دی جا سکتی،سوشل میڈیا پر تواتر کے ساتھ پاکستا ن کی افواج اور دیگر اداروں پر الزامات لگائے گئے ، جب کہا جاتا ہے ثبوت دو تو اور الزام تراشی شروع کر دی جاتی ہے، فیکٹ اور حقائق پر یقین رکھتے ہیں، سچائی جھوٹ پر غالب ہوتی ہے، آزادی اظہار رائے کے پیچھے چھپ کر دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا، اپنی قوم کو تباہ نہیں کیا جا سکتا، آئین اور قانون پاکستان واضح ہے، ریاست اور افواج کے خلاف پراپیگنڈے کی اجازت نہیں دیتا، آئین سے بڑھ کر دین ہے، کیا دین ہمیں اس بات کی اجازت دیتا ہے؟ہم امید کرتے ہیں کہ مقننہ ضروری قانون سازی کرے، ہم امید کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ قانون پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے، اگر آج اس معاشرے سے نفرت، ہیجان، جھوٹ، پروپیگنڈہ کے خلاف ایکشن نہیں لیا گیا تو پھر کیا ہو گا، کچھ عرصے سے معاشرے میں کچھ استحکام آیا ہے، عدم استحکام آہستہ آہستہ بتدریج کم ہو رہا ہے، عوام کو سمجھ آ رہی کون جھوٹ بول رہا اور کون سچ بول رہا، ہمارا ہتھیار، ہماری طاقت سچائی ہے، ہمارا ایمان ہے، ہمارا یقین ہے،

    8 فروری کو 47 فیصد ٹرن آوٹ، مخصوص سیاسی جماعت کو کل آبادی کا 7 فیصد ووٹ پڑا، ڈی جی آئی ایس پی آر
    ترجمان پاک فوج کا مزید کہناتھا کہ آٹھ فروری کو ٹرن آؤٹ 47 فیصد تھا، اس میں سے مخصوص سیاسی جماعت کو کل آبادی کا ساڑھے 7 فیصد ووٹ پڑا،باقی دوسری پارٹیوں کو ملا، 92 ،93 فیصد آبادی نے اس بیانیے کا ساتھ دیا، اور یہ کہیں کہ جس نے ووٹ دیا اس نے کہا کہ نو مئی بالکل ٹھیک ہوا، ہمارا یقین ہے کہ ایسا نہیں ہے، اس ملک کی عوام فوج کے ساتھ کھڑی ہے، جس نے اسکو ووٹ دیا وہ فوج کے خلاف ،ایسا نہیں ہے، جس نے ووٹ ڈالاکیا وہ ووٹ نو مئی کے جلاؤ گھیراؤ‌کے حق میں تھا؟ نہیں، جھوٹے بیانیے بنتے رہیں گے اور وہ گھڑتے رہیں گے،

    انتشاری ٹولے سے کوئی بات چیت نہیں، ایک ہی راستہ قوم سے معافی مانگیں،تعمیری سیاست کریں،ترجمان پاک فوج
    ایک سوال کے جواب میں ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی فوج قومی فوج ہے،اس کے اندر تمام مکتبہ فکر، قومیت، رنگ ، نسل ، مذاہب کے لوگ ہوتے ہیں، کسی قسم کی کوئی سیاسی سوچ نہیں ہوتی، حکومت وقت سیاسی ہوتی ہے، ہر حکومت کے ساتھ فوج کا غیر سیاسی تعلق ہوتا ہے،ہم کسی خاص سیاسی سوچ کو نہیں دیکھتے، ہمارے لئے تمام سیاسی جماعتیں جو عوام کے نمائندے ہیں قابل احترام ہیں، اگر کوئی سیاسی سوچ یا لیڈر، یا ٹولہ اپنی فوج پر حملہ آور ہو، عوام اور فوج کے مابین نفرت اور خلیج پیدا کرے، شہیدوں کی تضحیک کرے، اسی قوم کی فوج بارے دھمکیاں دے، پراپیگنڈہ کرے اس سے کوئی بات چیت نہیں کرنی، ایسے سیاسی انتشاری ٹولے کے لئے ایک ہی راستہ ہے کہ وہ قوم کے سامنے صدق دل سے معافی مانگے،انتشار اور نفرت کی سیاست سے اور پاکستان میں تعمیری سیاست کرے، بات چیت سیاسی جماعتوں کو زیب دیتی ہے اداروں کو نہیں، میں نے بڑا کلیئر بتایا کہ ایساسیاسی ٹولہ جو سامنے کر رہا ہے ان سے کوئی بات نہیں ہو گی.یہ چاہتے ہیں کسی وجہ سے ملک معاشی طور پر ہر لحاظ سے نیچے جائے، کچھ بھی کرنے اور کہنے کو تیار ہیں، افسوسناک ، انتہائی افسوسناک،

    انتخابات میں فوج کی مداخلت کا کوئی ثبوت ہے تو آئینی اداروں کے آگے رکھیں،ترجمان پاک فوج
    ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران ہمارا مینڈیٹ محفوظ ماحول فراہم کرنا تھا، اس کے علاوہ اس سیاسی عمل میں ہمارا کوئی دخل نہیں تھا، افسوس کی بات ہے سوشل میڈیا پر زہریلا بیانیہ بنایا گیا، جھوٹ بولا گیا، فوج کی مداخلت کا کوئی ثبوت ہے تو آئینی اداروں کے آگے رکھیں،جو لوگ ڈی ایچ ات اور ان اداروں پر تنقید کرتے ہیں وہ لوگ ڈی ایچ ایز میں ہی رہنا پسند کرتے ہیں اور انہیں سی ایم ایچ سے علاج کروانا پسند کریں گے،فوج کے تمام ذیلی ادارے بشمول ساڑھے تین کھرب ٹیکس دیتی ہے ۔ شہدا اور غازیوں کی کفالت بھی کرتی ہے۔ مالی سال 23-2022 میں فوج نے 100 ارب روپے ٹیکس دیا،فوج کے اندر خوداحتسابی کا بڑا مضبوط اور شفاف نظام موجود ہے،9 مئی کے حوالے سے فوج نے اپنے اندر احتساب کیا.جو جتنے بڑے عہدے پر ہوتا ہے اسکی اتنی ہی زیادہ زمہ داری ہوتی ہے ،کرپشن پر Zero Tolerance ہے.پاکستان نے نہ کسی کو اڈے دیے ہیں نہ ہی دیے جائیں گے،

    افواج پاکستان کو سیاسی معاملات میں الجھانے سے کسی کو فائدہ نہیں ہوتا،ترجمان پاک فوج
    ایک سوال کے جواب میں ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ ججز کے خط کا معاملہ اعلیٰ عدلیہ کے پاس زیر بحث ہے، اس پر کمنٹ نہیں کروں گا، افواج پاکستان کو سیاسی معاملات میں الجھانے سے کسی کو فائدہ نہیں ہوتا،پاکستان میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ،جمہوریت کو اگر خطرہ ہے تو صرف غیر جمہوری رویوں سے،
    پروپیگنٖڈے اورمنفی سوچ سے بالاترہوکرملک کی ترقی کیلئے کام کرناہوگا،

  • سیکیورٹی فورسز  کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ، 6 دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ، 6 دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ، 6 دہشتگرد ہلاک کر دئیے-

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد مارے گئے ہیں ، آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا، مارے گئے دہشت گرد متعدد کارروائیوں سمیت شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلئیرنس آپریشن کیا جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • سیکیورٹی فوررسز کی کارروائی،سیشن جج وزیرستان کے اغوا میں ملوث تین دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فوررسز کی کارروائی،سیشن جج وزیرستان کے اغوا میں ملوث تین دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں کارروائی کرتے ہوئے سیشن جج وزیرستان کے اغوا میں ملوث تین دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے،ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عظمت عرف عظمتی، کرامت عرف ہنزلہ اور ریحان نام کے ناموں سے ہوئی،ہلاک دہشت گرد جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ اینڈ ایشن جج کے اغوا اور علاقے میں متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے،سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

    واضح رہے کہ سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت کو ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے سنگم سے نامعلوم افراد نے اسلحے کے زور پر 27 اپریل کو اغوا کیا اور اپنے ہمراہ لے گئے تھے جب کہ اغوا کاروں نے سیکیورٹی گارڈ کو رہا کر کے جج کی گاڑی کو نذر آتش کردیا تھا،بعد ازاں وہ 29 اپریل کو بازیاب ہوکر خود ہی گھر پہنچ گئے تھے جس کی تصدیق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے بھی کی تھی۔

  • اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے، دوسروں سے بھی آئین کی پاسداری  کی توقع رکھتے ہیں،آرمی چیف

    اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے، دوسروں سے بھی آئین کی پاسداری کی توقع رکھتے ہیں،آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) نے پاکستان ائیر فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کیا ہے

    پی اے ایف اکیڈمی رسالپورمیں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب ہوئی، بری فوج کے سربراہ سید عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ،”آپ ہماری امیدوں کا مرکز، آسمانوں کے محافظ اور علاقائی یکجہتی کے ضامن ہیں” آپ سے توقع کی جاتی ہے کہ؛ "آپ کردار، ہمت اور قابلیت کی خوبیوں سے مُزیّن زندگی گزاریں گے” آپ کا طرز عمل نہ صرف آپ کی ذاتی اخلاقیات بلکہ قابل احترام ادارے کے لیے بھی غیر معمولی ہوگا،آپ مادر وطن کے دفاع ،عزت و وقار کے لئے قربانی دینے سے کبھی دریغ نہیں کریں گے،عسکری قیادت آپ سے توقع کرتی ہے کہ؛” آپ ہمارے ملک کے بہترین جذبے، ادارے کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کی لازوال روایت کو ہمیشہ قائم رکھیں گے”

    پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے،آرمی چیف
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 19 میں واضح طور پر آزادی اظہار اور اظہار رائے کی حدود متعین کی گئی ہیں، جو لوگ آئین میں دی گئی آزادی رائے پر عائد کی گئی واضح قیود کی برملا پامالی کرتے ہیں وہ دوسروں پر انگلیاں نہیں اٹھا سکتے، ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی آئین کی پاسداری کو مقدم رکھنے کی توقع رکھتے ہیں،اسلحے کی دوڑ سے ہمارے خطے میں طاقت کا توازن بھی بگڑنے کا امکان ہے، مصنوعی ذہانت، روبوٹکس اور کوانٹم کمپیوٹنگ سمیت مخصوص ٹیکنالوجیز فضائی طاقت کے استعمال کو تبدیل کر نے کے ساتھ ساتھ اس کے دائرہ کار کو وسعت دے رہے ہیں،ایک مضبوط فضائیہ کے بغیر ملک کسی بھی جارح کے رحم و کرم پر ہوتا ہے، پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے،پاک فضائیہ نے بے مثال بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ہر طرح کی مشکلات میں فضائی حدود کی نگرانی کی جس کی بڑی مثال فروری 2019 ء ہم سب کے سامنے ہے،

    کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر پوری دنیا کی خاموشی وہاں گونجنے والی آزادی کی آواز کو دبا نہیں سکتی،آرمی چیف
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ اس بات کی تازہ ترین مثال ہے کہ جنگیں کیا کیا مصائب سامنے لاسکتی ہیں، غزہ میں بوڑھوں، خواتین اور بچوں کا اندھا دھند قتل اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا میں تشدد بڑھ رہا ہے، مقبوضہ کشمیر پر بھارت نے اپنا ناجائز قبضہ کررکھا ہے،کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر پوری دنیا کی خاموشی وہاں گونجنے والی آزادی کی آواز کو دبا نہیں سکتی، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، ہمیشہ یاد رکھیں کہ حق طاقت ہے جبکہ باطل کبھی طاقتور نہیں ہوسکتا،راشد منہاس، سرفراز رفیقی اور ایم ایم عالم جیسے بنیں جنہوں نے وطن عزیز کے وقار کے تحفظ کے لیے اپنی خدمات اور زندگیاں پیش کیں، آپ کو جو ذمہ داری سونپی جا رہی ہے اس کے لیے پرعزم رہیں اور ریاست پاکستان کے ساتھ وفادار رہیں،

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو دہشتگردی، معیشت اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا جیسے چیلنجز کا سامنا ہے،،معاشرے کے گمراہ کن عناصر جھوٹے بیانیے پھیلاتے ہیں،،گمراہ، غلط اور سیاسی طور پر محرک پروپیگنڈے کا شکار نہ بنیں،،دوسروں کیخلاف زہر اگلنے کی آزادی نہیں ہونی چاہیے

    پاکستان کی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہونگی،آرمی چیف

    سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی

    آرمی چیف کی ہدایت پر سینئر کمانڈرز کی شہید کسٹم اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقات

    آرمی چیف سے سعودی نائب وزیر دفاع کی ملاقات

    آرمی چیف کا آواران کا دورہ،شہداء کے اہلخانہ، مقامی عمائدین سے ملاقات

    دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

    پاکستان آرمی کسی بھی خطرے کا موثر جواب دینے کیلئے ہمیشہ تیار ہے، آرمی چیف

    پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں، آرمی چیف

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سنگین جرم ہے، آرمی چیف

    نوجوان فکری وسائل بروئے کار لاکر درپیش چیلنج کا حل تلاش کریں۔ آرمی چیف

    عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات

    آرمی چیف کا دورہ بحرین، ملا ملٹری میڈل آرڈر آف بحرین فرسٹ کلاس ایوارڈ

    افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں،آرمی چیف

  • پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس،آرمی چیف کی شرکت،برطانوی آرمی چیف بھی شریک

    پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس،آرمی چیف کی شرکت،برطانوی آرمی چیف بھی شریک

    نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد ہوا جہاں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، جس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کلیدی خطاب کیا،برطانوی چیف آف جنرل سٹاف جنرل سر پیٹرک سینڈرز مقررین بھی میں شامل تھے، نامزد برطانوی چیف آف جنرل سٹاف رولنڈ والکر بھی کانفرنس میں موجود تھے، کانفرنس میں ماہرین، دفاعی حکام، دانشوروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے برطانیہ کے موجودہ اور نامزد چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقاتیں کیں اور دو طرفہ فوجی تعلقات کو بڑھانے میں جنرل پیٹرک سینڈرز کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نامزد چیف آف جنرل سٹاف جنرل رولینڈ واکر کویو کی نامزدگی پر مبارکباد بھی دی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک برطانیہ سٹیبلائزیشن کانفرنس دونوں ممالک کے درمیان اہم دفاعی ڈائیلاگ ہے، کانفرنس کیلئے برطانیہ کا30رکنی وفد29اپریل سے3مئی تک پاکستان کا دورہ کررہا ہے، برطانوی وفد کی قیادت سٹینڈنگ جوائنٹ فورس کمانڈر میجر جنرل ٹام بیٹ مین کررہے ہیں، کانفرنس میں عالمی ،علاقائی امور سمیت قومی سلامتی ،علاقائی امن واستحکام پر بات ہوگی۔

  • خیبر میں سیکیورٹی فورسز  کا  انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن،4 دہشتگرد ہلاک

    خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن،4 دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی: خیبر میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    باغی ٹی وی :آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 دہشتگرد مارے گئے، جن میں دہشت گرد سرغنہ قاری واجد عرف قاری بریال اور دہشت گرد سرغنہ رازق شامل ہیں،آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اہل علاقہ نے آپریشن کو سراہا جبکہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

  • آرمی چیف سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل سیلجوک بیرکتار اوغلو نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل سیلجوک بیرکتار اوغلو نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آرمی چیف اور ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی تعلق پر مبنی دیرینہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دونوں مسلح افواج کے درمیان موجودہ فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا،ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری سے ترک فوج کے کمانڈر کی ملاقات

    قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر نے یاد گار شہداء پر حاضری دی اور پھول رکھے جبکہ پاک فوج کے چاق اور چوبند دستے نے ترک مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

    دیوار کے پیچھے جو قوتیں ہمیں کنٹرول کرتی ہیں فیصلے وہ کریں اور منہ ہمارا …