Baaghi TV

Tag: آئی ایس پی آر

  • آرمی پبلک سکول پشاور کےبچوں کی پاک فوج کےجوانوں کوعید کی مبارکباد

    آرمی پبلک سکول پشاور کےبچوں کی پاک فوج کےجوانوں کوعید کی مبارکباد

    پاکستان بھر میں آج عیدالفطر کا تیسرا دن ہے، آرمی پبلک سکول پشاور کےبچوں نے پاک فوج کےجوانوں کوعید کی مبارکباد دی ہے سکول کے بچوں نے اپنے محافظوں کے ساتھ محبت کا انوکھا انداز اپنایا

    پاک فوج کو عید کی مبارکباد ننھے پھولوں نے دی ،آرمی پبلک اسکول پشاور کے بچوں نے پاک فوج کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے عید کی مبارکباد پیش کی،سکول کے بچوں نے اپنے انداز میں عید کارڈز پر پاک فوج کی بے پناہ قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، بچوں نے پاک فوج کے بلند حوصلوں، غیر متزلزل جذبوں اور ساتھ کھڑے رہنے سمیت مختلف پیغامات بھیجے ہیں،بچوں نے دشمن عناصر کو واضح پیغام دیا کہ وطن عزیز کے دفاع کیلئے پوری قوم ایک ہے

    سگریٹ جلانے کے لئے ماچس نہ دینے پر 21 سالہ نوجوان قتل

    ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے کنڈوم،تمباکو،پتھرنکل آئے،مقدمہ درج

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

    دوسری جانب سرحدوں پر حفاظت کے لیے مامور فوجی جوان داد کے مستحق ہیں جو عید کے موقع پر اپنے پیاروں کو چھوڑ کر ملکی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں،پاک فوج کے جرّی جوانوں کے بلند حوصلوں کو سراہتے ہوئے ونگ کمانڈر کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے فوجی جوان ہیں جو پیٹرولنگ کے لئے تعینات ہیں،ہمارے ٹریننگ گیٹ میں جوانوں کو پیٹرولنگ سے متعلق معلومات فراہم کی جاتی ہیں،پیٹرولنگ کے بعد ہمارے جوانوں کو دشمن سے متعلق قبل از وقت معلومات فراہم ہو جاتی ہیں جس سے وہ مستقبل کا لائحہ عمل طے کرتے ہیں، میرے جوان موسموں کی پرواہ کئے بغیر ملک کی خاطر اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں، مجھے ان پہ فخر ہے۔

    سرحد پر دوران ڈیوٹی مامور فوجی جوانوں کا عید کے پر مسرت موقع پر کہنا تھا کہ آج عید کا خوبصورت دن ہے جو کہ تمام مسلمانوں کے لیے بہت بڑا تہوار ہے،ہم ادھر عید بہت اچھے طریقے سے گزار رہے ہیں کیونکہ ہم اپنے جوانوں اور دوستوں کے ساتھ دشمن کے سامنے سینہ سپر ہیں،بے شک فیملی کے ساتھ خون کا رشتہ ہوتا ہے اور وہ بہت یاد آتے ہیں لیکن اس سے زیادہ میں یہ خوشی محسوس کرنا چاہتا ہوں کہ میں اپنے ملک کے دفاع کی خاطر کھڑا ہوں، آج عید کے موقع پر میں اپنے جوانوں کے ساتھ بےحد جوش و فروش سے عید منا رہا ہوں،ہمیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ پاکستانی عوام ہمارے لیے دعا گو ہے اور پاکستانی عوام کو میرا یہ پیغام ہے کہ وہ ہمیشہ پاک فوج کے لیے دعا گو رہے، ہم اپنی قوم کے لیے ہمیشہ ہر قدم سرحد پر دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے اور ان کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں،دشمن کے لیے میرا پیغام ہے کہ وہ ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھے کیونکہ ہم ہر وقت ہر قدم دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں،اگر دشمن نے کوئی بھی غلط حرکت کی تو ہم اس کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں

  • آرمی چیف کاشمالی وزیرستان کا دورہ، اگلے مورچوں پر جوانوں کے ساتھ عید منائی

    آرمی چیف کاشمالی وزیرستان کا دورہ، اگلے مورچوں پر جوانوں کے ساتھ عید منائی

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شمالی وزیرستان میں اگلے مورچوں پر جوانوں کے ساتھ عید الفطر منائی اور عید کی مبارکباد دی۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شمالی وزیرستان کے علاقوں میرانشاہ اور سپن وام کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر جوانوں کے ساتھ عید کی نماز پڑھی اور عید منائی، آرمی چیف نے جوانوں کے ہمراہ پاکستان کے پائیدار استحکام اور خوشحالی کے لیے دعائیں کیں اور جوانوں کو عید الفطر کی مبارکباد دی، قوم کے لیے ان کے غیر متزلزل جذبے اور خدمات کو سراہا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں اور موجودہ سکیورٹی کی صورتحال اور پاک افغان سرحد کے ساتھ سرحدی حفاظتی اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے قربانیوں سے حاصل امن کی حفاظت کےلیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور کہاکہ بھاری قربانیوں سے حاصل امن کو برقرار رکھنا سب کی ذمہ داری ہے،شہدا کی قربانیوں کے بدولت ضم شدہ اضلاع اور خیبر پختونخوا میں سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے محفوظ ماحول فراہم ہوا، قوم کی خدمت میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض پر غیر متزلزل توجہ مرکوز رکھیں،ساتھ ہی آرمی چیف نے امن و استحکام کےلیے فارمیشن کے کردار کو سراہا-

    عید پر اپنے قومی ہیروز کے غیر متزلزل حوصلے کو یاد رکھیں،افواج پاکستان

    غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی ،ٹرمپ کے حمایتی بھی بول اٹھے

    ملک بھر میں نماز عید کے اجتماعات،ملکی سلامتی و خوشحالی کیلیے دعائیں

  • عید پر اپنے قومی ہیروز کے غیر متزلزل حوصلے کو یاد رکھیں،افواج پاکستان

    عید پر اپنے قومی ہیروز کے غیر متزلزل حوصلے کو یاد رکھیں،افواج پاکستان

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور سروسز چیفس کی جانب سے قوم کو عید کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج نے عید کے پرمسرت موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپاہی کیلئے عید کا اصل جوہر فرنٹ لائن پر قوم کی حفاظت میں مضمر ہے، اللہ تعالیٰ وطن پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے، امن اور خوشحالی لائے، اپنے پیغام میں افواج پاکستان کے سربراہان نے کہا کہ اس پر مسرت موقع پر آئیے اپنے قومی ہیروز کے غیر متزلزل حوصلے کو یاد رکھیں، یہ ہیرو پاکستان کی مسلح افواج اور قوم کیلئے مشعل راہ ہیں، ہم ان بہادروں اور ان کے اہل خانہ کی قربانیوں کیلئے ہمیشہ شکر گزار ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق عید پیغام میں کہا گیا کہ شہداء نے مادر وطن کی حفاظت اور خودمختاری کو یقینی بنانے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، پاکستان کے ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں

    واضح رہے کہ آج پاکستان بھر میں عید الفطر منائی جا رہی ہے،پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عید کی نماز کے اجتماعات ہوئے جس میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی، نماز عید کے اجتماعات میں ملکی سلامتی و خوشحالی کے لئے دعائیں کی گئیں،

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    پسند کی شادی، عدالت نے لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی

    شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

  • جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز  کا آپریشن،2 دہشتگرد ہلاک

    جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،2 دہشتگرد ہلاک

    ر اولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا ،جس میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مارے گئے دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد ہوا،ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہیں،سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پُر عزم ہیں۔

  • شاہراہ قراقرم پر ٹریفک کی بحالی کیلئے کلئیرنس آپریشن میں شہید  نائب صوبیدار  کی نماز جنازہ ادا

    شاہراہ قراقرم پر ٹریفک کی بحالی کیلئے کلئیرنس آپریشن میں شہید نائب صوبیدار کی نماز جنازہ ادا

    چلاس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکرشہید نائب صوبیدار خالد نصیرکی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: آئی ایس پی آر کے مطابق چھیالیس سالہ نائب صوبیدار خالد نصیرشہید کی نمازجنازہ گلگت میں اداکی گئی ہے نمازجنازہ میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے شرکت کی، شہید کا جسد خاکی آبائی علاقے روانہ کردیا گیا ہےجہاں شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا،پاکستان کی مسلح افواج ہر قیمت پر قوم کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں۔

    واضح رہے گزشتہ روز شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب شاہراہ قراقرم پر ٹریفک کی بحالی کے لئے کلئیرنس آپریشن کیا جا رہا تھا، شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ سے بند روڈ کی بحالی کے کام کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے پاک فوج کے نائب صوبیدار خالد شہید جبکہ 2 اہلکار زخمی ہو گئے شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں شاہراہ پر ہر قسم کی ٹریفک کی آمد و رفت بند ہو گئی تھی-

    شاہراہ قراقرم پر امدادی کاموں میں مصرو ف پاک فو ج کی ٹیم حادثے کا شکار

    پنجاب حکومت کا پلاسٹک بیگز پر پابندی کا فیصلہ

    لندن میں مقیم پاکستانی صحافی "را ” کی ہٹ لسٹ پر ہے،خالصتان …

  • ڈی آئی خان  اور  پنجگور  میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز  میں 12 دہشتگرد ہلاک

    ڈی آئی خان اور پنجگور میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 12 دہشتگرد ہلاک

    ر اولپنڈی: شمالی وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) اور پنجگور میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، مارے گئے دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے ، ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں بھی انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے، دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے،اس کے علاوہ سکیورٹی فورسز نے پنجگور میں بھی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد کا ذخیرہ برآمد ہوا۔

  • صدر مملکت  سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی  کی ملاقات

    صدر مملکت سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ملاقات

    صدر مملکت آصف علی زرداری سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات ہوئی ہے

    جنرل ساحر شمشاد مرزا نے صدرِ مملکت کو صدر ِپاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے صدر مملکت کو ملکی سیکیورٹی صورتحال،مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں بارے بتایا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ مسلح افواج اندرونی و بیرونی سیکیورٹی چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں،صدر مملکت نے قومی سرحدوں کے دفاع ، ملکی سماجی و اقتصادی ترقی میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا

    صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پورا اعتماد ہے کہ سیکیورٹی فورسز اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی چیلنجز پر کامیابی سے قابو پالیں گی، ملاقات میں دہشت گردی کی لعنت کو قوم کے تعاون سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا

    صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں روس کے سفیر کی ملاقات

    روزے کی‌حالت میں حیض آ جائے تو کیا حکم ہے؟

    بشریٰ بی بی کو زہر،ذاتی معالج کی ملاقات،حقیقت سامنے آ گئی

    بشریٰ بی بی کامیڈیکل چیک اپ کروایا جائے، تحریک انصاف کا مطالبہ

    بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے،زرتاج گل

    کھانے میں زہر،کوئی ثبوت ہے؟ صحافی کے سوال پر بشریٰ بی بی "لال” ہو گئیں

  • سیکورٹی فورسز نے تربت میں پاک بحریہ کے ائیر بیس  پر حملہ ناکام بنا دیا،4 دہشتگرد ہلاک،ایک سپاہی شہید

    سیکورٹی فورسز نے تربت میں پاک بحریہ کے ائیر بیس پر حملہ ناکام بنا دیا،4 دہشتگرد ہلاک،ایک سپاہی شہید

    راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے تربت میں پاک بحریہ کے ائیر بیس پی این ایس صدیق پر دہشتگرد حملے کی کوشش ناکام بنادی۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے تربت میں پاک بحریہ کے ائیر بیس پی این ایس صدیق پر دہشتگرد حملے کی کوشش بنائی جس میں فورسز نے اثاثوں کی حفاظت یقینی بناتے ہوئے بروقت اور مؤثر جواب دیا، ائیر بیس پی این ایس صدیق تربت پرحملہ 25 اور 26 مارچ کی درمیانی شب کیا گیا، بحری دستوں کی مدد کے لیے ارد گرد موجود سکیورٹی فورسز کو فوری متحرک کیا گیا، مسلح افواج کے ہم آہنگ مؤثر جواب نے مشترکہ کلیئرنس آپریشن کیا، مشترکہ کلیئرنس آپریشن میں چاروں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

    سیکورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن،4 دہشت گرد ہلاک

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی بلوچستان کے سپاہی نعمان فرید شہید ہوئے، 24 سالہ سپاہی نعمان فرید شہید کا تعلق مظفرگڑھ سے ہے، علاقے میں مزید کسی دہشتگرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، مسلح افواج ملک سے دہشتگردی کی لعنت ہرقیمت پرختم کرنے کے لیےپرعزم ہیں۔

    غزہ میں جنگ بندی کیلئے سکیورٹی کونسل کی قرارداد خوش آئند ہے،وزیراعظم شہباز شریف

    وزیراعظم شہبازشریف نے تربت نیول ائیر بیس پر دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہےانہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشتگرد جہنم واصل ہوئے اور ہم ایک بڑے نقصان سے بچ گئےہم دہشت گردی کی عفریت کو کچلنے کیلئے پرعزم ہیں، پوری قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں سلام پیش کرتی ہے۔

    مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم ملک میں داخل

  • سیکورٹی فورسز  کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن،4 دہشت گرد  ہلاک

    سیکورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن،4 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی: سیکورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن ، 4 دہشت گرد ہلاک،اسلحہ ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد –

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا ،آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد مصطفیٰ، قدرت اللہ اور اسلام الدین سمیت 4 دہشت گرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    گیس کی قیمت بڑھانے کے لیے آئی ایم ایف کا دباؤ نہیں،چئیرمین اوگرا

    پشاور حکومت کا پبلک پارکس میں اہم سہولت فراہم کرنے کا فیصٌلہ

    برطانوی حکومت کا چین پر سائبر حملوں کا الزام،2 چینی شخصیات اور ٹی پی گروپ …

  • صدر مملکت  کا مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کے لیے اعزازات کا اعلان

    صدر مملکت کا مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کے لیے اعزازات کا اعلان

    اسلام آباد:ایوان صدر میں یومِ پاکستان پر اعلیٰ ترین سول اعزازات دینےکی تقریب جاری ہے-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم آزاد کشمیر اور مختلف ممالک کے سفر یشریک ہیں،تقریب میں صدرِ مملکت نے سینیئرسیاست دان راجہ ظفر الحق اور سید قائم علی شاہ کو نشان امتیاز سے نوازا جبکہ سیدطارق فاطمی کو خارجہ امور میں خدمات پر ہلال امتیاز سےنوازا گیا۔

    تقریب میں ڈاکٹرمحمدامجد ثاقب کوعوامی خدمات پرہلال امتیاز سےنوازاگیا جبکہ اصلاح الدین صدیقی کو ہاکی کے شعبے میں خدمات پر نشان امتیاز عطا کیا گیا،افتخارعارف کوشاعری اورادب کے شعبے میں خدمات پر نشان امتیاز سے نوازا گیا جبکہ معروف شاعر انور مسعود کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔

    سینیئر صحافی اور اینکر پرسن سہیل وڑائچ کو صحافت کے شعبے میں خدمات پرصدارتی اعزاز برائے حسنِ کارکردگی سے، ائیرمارشل ریٹائرڈ نجیب اخترکو نشان امتیاز جبکہ مشتاق سکھیرا کوپولیس کے شعبے میں خدمات پر ہلال شجاعت سے جبکہ بریگیڈیئر سیدسرفراز مرحوم کو ہلال امتیاز بعد از وفات سے نوازا گیا۔

    عوامی خدمات کے شعبے میں مفتی عبدالشکور کو بعد از وفات ہلال امتیاز سے نوازا گیا جب کہ اسی شعبے میں ناصر محمود کھوسہ، فواد حسن فواد، راجہ نعیم اکبر، کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید، سبطین فضل علی، اور زاہد اختر زمان کو بھی ہلال امتیاز سے نوازا گیا، طارق باجوہ کو معاشی خدمات پر ہلال امتیاز جبکہ طارق محمود پاشاکو عوامی خدمات پر ہلال امتیاز سےنوازا گیا، جاوید اسلم کوعوامی خدمات پر ہلال امتیاز سے نوازا گیا جب کہ فن کے شعبے میں احمد شاہ کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا، راحت فتح علی خان کو موسیقی کے شعبے میں خدمات پر ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔

    علاوہ ازیں صدر مملکت نے مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کے لیے اعزازات کا اعلان کیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے افسران اور جوانوں میں ایک ستارہ بسالت اور 135 تمغہ بسالت دینے کا اعلان کیا گیا ہے، افسران اور جوانوں میں 45 امتیازی اسناد، 148 چیف آف آرمی اسٹاف تعریفی اسناد، 23 ہلال امتیاز ملٹری، 109 ستارہ امتیاز ملٹری اور 137 تمغہ امتیاز ملٹری کا اعلان کیا گیا ہے، اس کے علاوہ اسپیشل سروسز گروپ کے سپاہی اسرار محمد کو ستارہ بسالت اور بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال شہید کو تمغہ بسالت سے نوازا جائےگا لیفٹیننٹ کرنل صفدر علی خان، میجر محمد جواد شہید اور میجر میاں عبداللہ شاہ شہید کو تمغہ بسالت سے نوازا جائے گا جب کہ میجر جنرل سعید الرحمان سرور، میجر جنرل محمد عاصم خان اور میجر جنرل ندیم یوسف کو ہلال امتیاز ملٹری سے نواز جائے گا۔

    دوسری جانب گورنر ہاؤس پنجاب میں یوم پاکستان کے موقع پر سول اعزازات دینے کی تقریب ہوئی جس میں تعلیم، صحت،کھیل اور فن سمیت مختلف شعبوں سے منسلک افراد کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیاگورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اداکارہ سجل علی کو تمغہ امتیاز سے نوازا ، جگن کاظم، قوال عمران عزیز میاں کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

    واسع چودھری کو بھی تمغہ امتیاز، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔ تعلیم کیلئے شاندارکارکردگی پرپروفیسر ڈاکٹرکنول امین کوتمغہ امتیاز، میڈیسن شعبوں میں گرانقدر خدمات پرڈاکٹرغلام عباس کوتمغہ امتیاز جبکہ قاری وسیم اللہ امین کوتمغہ امتیاز ، شعبہ انجینئرنگ میں خدمات پرڈاکٹرحمادعمر، شعبہ تعلیم پرخدمات پرڈاکٹرمحمدیار، پروفیسرڈاکٹر عامرسعید بھٹی کوبھی تمغہ امتیازعطا کیا گیا، پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر اور پروفیسر ڈاکٹر محمدضیاءالحق کوتمغہ امتیاز عطا کیا گیا۔

    گورنر ہاؤس سندھ میں بھی سول اعزازات دینے کی تقریب ہوئی جہاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازا،یوم پاکستان پر اداکار عدنان صدیقی اورقادربخش مٹوکو تمغہ برائےحسن کارکردگی سے نوازاگیا جب کہ تھر سے تعلق رکھنے والی مائی دہائی کوپرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا،شیما کرمانی کو تمغہ حسن کارکردگی اور مفتی منیب الرحمان کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیاسابق آئی جی کلیم امام۔ عارف حبیب اور مرزا اختیار بیگ کو بھی اعزاز دئیے گئے۔

    سابق آئی جی کلیم امام، عارف حبیب ، اختیار بیگ کو ایوارڈ دئیے گئے، سابق چیف سیکرٹری سندھ سہیل راجپوت کوستارہ امتیاز سے دیا گیا، عزیز میمن کوخدمات عامہ کے شعبہ میں ستارہ امتیازسے نوازا گیا۔ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے73افراد کو سول اعزازات سے نوازاجائے گا۔کوئٹہ کے گورنر ہاو¿س میں بھی یوم پاکستان پر تقریب سجائی گئی، قائم مقام گورنر بلوچستان عبدالخالق اچکزئی نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو ایوارڈز دیئے۔ جسٹس ریٹائرڈ محمد نور مسکانزئی شہید کو ستازہ امتیاز سے نوازا گیا۔اعزاز ان کے بیٹے نے وصول کیا۔ خدمت عامہ پرلال جان جعفرکو ستارہ امتیاز سے نوازاگیا۔ڈاکٹر مریم کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی عطا کیا گیا۔

    گلگت بلتستان میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے دس افراد کو سول ایوارڈز دیے گئے۔
    گورنر ہاوس میں منعقدہ تقریب میں گورنر سید مہدی شاہ نے 10 افراد کو سول ایوارڈز دیے۔ جن میں تمغہ شجاعت، ستارہ امتیاز، تمغہ بسالت اور پرائیڈ آف پرمارمنس شامل تھے۔

    گورنر ہاوس پشاور میں بھی قومی اعزازات دینے کی تقریب منعقد ، گورنر حاجی غلام علی مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازیں گے۔ اداکار عشرت عباس اور عجب گل کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا جائے گا۔ گلوکار ہمایوں خان کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی دیا جائے گا۔ صحافتی خدمات پر امجد عزیز ملک کو تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔ پشاور کے میئر زبیر علی کو تمغہ امتیاز دیا جائے گا۔