Baaghi TV

Tag: آئی ایس پی آر

  • قلات میں  انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن،دو دہشتگرد ہلاک

    قلات میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن،دو دہشتگرد ہلاک

    بلوچستان : سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع قلات کے ناگاؤ پہاڑوں کے عمومی علاقے میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

    باغی ٹی وی: آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے، جبکہ اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد کا ذخیرہ بھی برآمد کرلیا گیا، مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم رہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلئیرنس آپریشن کیا جا رہا ہے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • انسداد دہشتگری کی کثیر الملکی مشق،دوست ممالک کی افواج کی شرکت

    انسداد دہشتگری کی کثیر الملکی مشق،دوست ممالک کی افواج کی شرکت

    دو ہفتے طویل کثیر الملکی مشترکہ انسداد دہشت گردی کی مشق فجر الشرق پنجم کا انعقاد نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر، پبی میں کیا گیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق انسداد دہشت گردی کی مشق فجر الشرق میں دوست ممالک کی خصوصی افواج کے دستوں نے شرکت کی۔فجر الشرق پنجم پاکستان، بحرین، عراق اور کویت کی اسپیشل فورسز کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں ایک کثیر القومی مشترکہ مشق ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشق کا مقصد مشترکہ روزگار اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے علاوہ برادر ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کو بروئے کار لانا ہے۔رکن ممالک نے ایک دوسرے کی مہارت،تجربے سے استفادہ کرنے کے لیے جوش اور ولولے کا مظاہرہ کیا ہے۔

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سنگین جرم ہے، آرمی چیف

    نوجوان فکری وسائل بروئے کار لاکر درپیش چیلنج کا حل تلاش کریں۔ آرمی چیف

    عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات

    یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں مرکزی تقریب 

    یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے نغمہ جاری

    ispr

  • آرمی چیف سے سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات

    آرمی چیف سے سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات ہوئی ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطیر نے آج جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں فریقین نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں بشمول دفاع، سیکورٹی، فوجی تربیت کے شعبوں میں تعاون کے علاوہ علاقائی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات پر تبادلہ خیال کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا،خطے میں امن قائم کرنے میں دی گئی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک اور برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سنگین جرم ہے، آرمی چیف

    نوجوان فکری وسائل بروئے کار لاکر درپیش چیلنج کا حل تلاش کریں۔ آرمی چیف

    عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات

    یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں مرکزی تقریب 

    یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے نغمہ جاری

    ہندو برادری بھی شہداء کی عزت و تکریم کے لئے میدان میں آ گئی

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے قطر آرمڈ فورسز کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے علمائے کرام و مشائخ کی ملاقات

    امام کعبہ کا پاکستان آنا پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے،آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،

    فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک ،3 زخمی 

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے بھی رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات ہوئی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا سے لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ محمد المطیر نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی،ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں، دفاع اور سیکیورٹی سمیت دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا.
    ispr

  • افغان خود کش بمبارکا حملہ،دو شہری شہید،تین فوجی جوانوں سمیت 10 زخمی

    افغان خود کش بمبارکا حملہ،دو شہری شہید،تین فوجی جوانوں سمیت 10 زخمی

    بنوں کے علاقے بکا خیل میں خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش بمبار موٹرسائیکل پر سوار ہوکر سیکیورٹی فورسز کے قافلے سے ٹکرایا، افغان شہری خودکش بمبار نے موٹرسائیکل پر سوار ہو کر خودکش دھماکہ کیا، خودکش دھماکے میں حافظ گل بہادر دہشتگرد گروپ کا افغان شہری ملوث تھا،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق خود کش حملے میں 2 شہری شہید، 7 شہری اور 3 فوجی جوان زخمی ہوئے ہیں،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر شہریوں اور فوجیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،

    فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک ،3 زخمی 

    بنوں خود کش حملہ،افواج پاکستان اور شہریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی،شہباز شریف
    سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بنوں میں خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے، شہباز شریف نے شہداء کو خراج عقیدت، متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا، شہباز شریف نے زخمیوں سے بھی ہمدردی کا اظہارکیا اور کہا کہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں،دہشت گردوں کا قلع قمع کرنا قومی نصب العین ہے، دہشت گردوں کے خلاف افواج پاکستان اور شہریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی، چار سال کے دوران دہشت گردوں کو واپس لاکر دوبارہ آباد نہ کیا جاتا تو آج ملک دوبارہ اس عفریت کی گرفت میں نہ آتا، شہباز شریف نے شہداء کے درجات کی بلندی کی، انہوں نے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی.

    مٹھی بھر دہشتگرد عناصر قوم کے پختہ عزم کو شکست نہیں دے سکتے۔محسن نقوی
    وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے بنوں کے علاقے بکاخیل میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے کی شدید مذمت کی، وزیر اعلی محسن نقوی نےدھماکے میں دو شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا،وزیر اعلی محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا،وزیر اعلی محسن نقوی نے تین فوجی جوانوں سمیت دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی اور کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے خاندانوں اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔ مٹھی بھر دہشتگرد عناصر قوم کے پختہ عزم کو شکست نہیں دے سکتے۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے قوم متحد ہے۔

    خطے کے امن کی بقا کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،چیئرمین سینیٹ
    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بنوں کے علاقے بکا خیل میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔خود کش دھماکے کے نتیجے میں متعدد معصوم شہری شہید ہوئے۔ چیئرمین سینیٹ نے شہدا کے لواحقین کیلئے صبر وجمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ دہشت گرد ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیوں دی ہیں۔خطے کے امن کی بقا کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔چیئرمین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ ایسے بزدلانہ حملے ملک میں امن وامان کی صورتحال کو سبوتاژنہیں کرسکتے۔

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر محمد اسحاق ڈاراور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی بنوں کے علاقے بکا خیل میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے اس دہشت گرد حملے کے نتیجے میں شہدا کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں۔پاکستان دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے

  • جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز   کا آپریشن، 8دہشت گرد ہلاک

    جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں آپریشن ،فائرنگ کے تبادلے میں 8دہشت گرد ہلاک ہوگئے-

    باغی ٹی وی: آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 8دہشت گرد ہلاک ہوگئے،ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے،سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔

  • عادل راجہ،حید ر رضا مہدی پر بغاوت کا جرم ثابت،کورٹ مارشل کی سزا

    عادل راجہ،حید ر رضا مہدی پر بغاوت کا جرم ثابت،کورٹ مارشل کی سزا

    پاک فوج کے ریٹائرڈ افسر میجر (ریٹائرڈ) عادل فاروق راجہ پر فوجی اہلکاروں میں بغاوت پر اکسانے کا جرم ثابت ہو گیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن (ریٹائرڈ) حیدر رضا مہدی پر بھی فوجی اہلکاروں میں بغاوت پر اکسانے کا جرم ثابت ہوا،دونوں ریٹائرڈ فوجی افسران کو پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سزا سنادی،سزا کے مطابق 21 نومبر 2023 سے دونوں افسران کے رینک ضبط کر لیے گئے ہیں، عادل راجہ کو 14 سال قید، کیپٹن ریٹائرڈ مہدی کو 12 سال قید بامشقت کی سزا سُنا دی گئی،سزا کے مطابق 21 نومبر کو دونوں افسران کے رینک ضبط کر لیے گئے ہیں، دونوں آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کی دفعات کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے، دونوں پر ریاستی تحفظ اور مفاد کے خلاف منفی سرگرمیوں کی دفعات کا اطلاق کیاگیا،سزا میں فرائض کی انجام دہی،

    عادل راجہ اورحیدر مہدی کا غیر حاضری میں ٹرائل کیا گیا،ملزم عادل راجہ کو 14سال جبکہ ملزم حیدر مہدی کو 12سال قید بامشقت کی سزا سنادی گئی،دونوں ملزمان کو پاکستان آرمی ایکٹ 1952 اورآفیشل سیکرٹ ایکٹ1923کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے ذریعے سزا ئیں سنائی گئیں ،عادل راجہ اور حیدر مہدی کو فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اُکسانے، جاسوسی اورقومی سلامتی کے لئے خطرے سے متعلق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی بعض دفعات کی خلاف ورزی پرسزا سنائی گئی

    ملزم عادل راجہ کے خلاف 7مئی 2023کو تھانہ جنوبی لاہور کینٹ میں مقدمہ درج کیا گیا،18جون 2023کو عادل راجہ کے خلاف باقاعدہ عدالتی کارروائی کی گئی،عادل راجہ کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی کے دوران عدالت کی جانب سے پہلا سمن 19جون2023کو جاری کیا گیا، عادل راجہ کو سمن کی وصولی سفارتی ذرائع کے ذریعے کرائی گئی،عادل راجہ کو دوسرا سمن22اگست2023کو جاری کیا گیاجبکہ عدالت پیش ہونے کے لئے 30دن کا وقت دیا گیا،مسلسل عدالت سے غیر حاضری پرعادل راجہ کو7اکتوبر2023کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی

    اس کے علاوہ دوسرے ملزم حیدر مہدی کے خلاف بھی 7مئی2023کو تھانہ جنوبی لاہور کینٹ میں مقدمہ درج کیا گیا،ملزم حیدر مہدی کو 26جون2023کو پہلا سمن جاری کیا گیا،سمن بذریعہ کینیڈا ڈاک رجسٹرڈ میل کے ذریعے بھیجا گیا جس میں عدالت نے ملزم حیدر مہدی کو 27جولائی2023 کو طلب کیا مگرسمن وصول کئے بغیر واپس بھیج دیا گیا،دوسرا سمن 28اگست2023کو بھیجا گیا جس میں عدالت نے ملزم کو29ستمبر2023کو طلب کیا،دوسرا سمن بھی بغیر وصولی کے ہی واپس کر دیا گیا،مقدمے میں مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے حیدر مہدی کو پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 131 کے تحت 12 سال قید بامشقت کی سزا سنا ئی،دونوں ملزمان کو قانون کے مطابق کونسل بھی مہیا کی گئی تھی،عادل فاروق راجہ اور حیدر رضا مہدی پر پہلے ہی پاکستان پینل کوڈ (PPC 1860)، پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ ( PECA 2016) اور انسداد دہشت گردی ایکٹ (ATA 1997) کے تحت بغاوت، ہتک عزت، ریاست کے خلاف جرم، اکسانے کے جرم میں فرد جرم عائد کی گئی تھی،دونوں ملزمان کو بغاوت، دہشت گردی اور تشدد پر اکسانے اور عدالت کی طرف سے مفرور، اشتہاری قرار دیا گیا تھا ،عدالت کی ہدایات کے تحت مفرور افراد کے خلاف پہلے ہی درج ذیل کارروائیاں کی جا چکی ہیں ،اس کے علاوہ دونوں ملزمان کی ذاتی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں بھی ضبط کر لی گئیں تھیں ،اس کے ساتھ ساتھ دونوں ملزمان کے بینک اکاؤنٹس منجمد،پاسپورٹ اورشناختی کارڈ منسوخ اور دونوں کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ای سی ایل میں بھی ڈال دیا گیا

    عادل راجہ پکڑا گیا، غداروں کے گرد گھیرا تنگ

    عادل راجہ ستمبر تک ضمانت پر

    عادل راجہ کو بڑی رقم پہنچ گئی، پٹھان فلم سے تعلق

    پاکستان مخالف بیانیہ؛ میجر (ر) عادل راجہ کی پنشن مکمل طور پر روک دی گئی

     پاک فوج کے بھگوڑے عادل راجہ کے بارے میں اصلیت قوم کو بتائی

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

  • امام کعبہ کا پاکستان آنا پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے،آرمی چیف

    امام کعبہ کا پاکستان آنا پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے،آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امام کعبہ کی ملاقات ہوئی ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دورہ پاکستان پر امام کعبہ کو خوش آمدید کہا،

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ امام کعبہ کا پاکستان آنا پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے،دنیا بھر کے مسلمان حرمین شریفین کے لیے بے پناہ عقیدت اور احترام کرتے ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان امام کعبہ صالح بن عبداللہ کا کہنا تھا کہ اسلام امن اور بھائی چارے کا مذہب ہے،اسلام کی غلط تشریحات کی کوئی گنجائش نہیں۔معززین نے غزہ تنازعہ میں جاری مظالم اور مقبوضہ جموں کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم و ستم کی مذمت کی اور فلسطین اور کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ آخر میں امام کعبہ نے امت کے امن، استحکام اور اتحاد کے لیے دعا کی۔

    قبل ازیں امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حمید کی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کے رہائش گاہ آمد ہوئی،وزیر داخلہ نےامام کعبہ کا پر تپاک خیر مقدم کیا اور کہا کہ آپ کی میرے گھر آمد میری خوش قسمتی اور میرے پورے خاندان کیلئے باعث سعادت ہے، پاکستانی عوام سرزمین حجاز سے بے حد پیار کرتے ہیں اور خادمین حرمین شریفین سے بے پناہ عقیدت رکھتے ہیں، پاک سعودی تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ اور عوامی روابط پر محیط ہیں،پاکستان سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے

    عارف علوی سے امام کعبہ کی ملاقات،غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    واضح رہے کہ امام کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید 6 روزہ دورے پر گزشتہ روز پاکستان پہنچے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی، وزیر تعلیم مدد علی سندھی،وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی اور سعودی سفیر نواف بن سید المالکی نےامام کعبہ کا استقبال کیا،امام کعبہ اپنے دورے کے دوران پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے،

    سابق امام کعبہ کو سزا سنا دی گئی، 2018 میں آئے تھے پاکستان

    جمعہ کے خطبہ کے دوران امام کعبہ پر حملہ کی کوشش

    امام کعبہ کی طرف سےخطبہ جمعہ میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی استواری کے اشارے:یروشلم پوسٹ کادعویٰ‌ 

    غزہ میں نہتے لوگوں کا قتل عام انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے،امام کعبہ

  • پاکستان فلسطینی عوام کی مکمل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی  حمایت کرتا ہے، 82ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس

    پاکستان فلسطینی عوام کی مکمل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتا ہے، 82ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 82ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی-

    باغی ٹی وی :مسلح افواج کے افسران اور جوانوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی شہریوں سمیت شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا-فورم نے کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دشمن قوتوں کے اشارے پر کام کرنے والے تمام دہشت گردوں،ان کےسہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے عناصر کے خلاف ریاست مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی-فورم میں اعادہ کیا گیا کہ بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں پر جاری جبر و استبداد پر تشویش کا اظہار اور بھارتی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی مذمت کی –

    https://x.com/PakistanFauj/status/1727699096478347553?s=20

    شرکاء کانفرنس نےکہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھےگا ،فورم میں اعادہ کیا گیا کہ "مسئلہ کشمیر کا دائمی حل صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دینے میں ہے ،پاکستان فلسطینی عوام کی مکمل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتا ہے-فور م نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا کہ پاکستان فلسطین کے مسئلے پر دو ریاستی حل، جس کی بنیاد 1967 سے قبل کی سرحدوں پر ہے اورجس کا دارالحکومت القدس شریف ہے کی مکمل حمایت کرتا ہے، درپیش چیلنجز کے باوجود گزشتہ کچھ مہینوں میں پاکستان میں اضطراب اور غیر یقینی صورتحال میں کمی ، جبکہ امید، اعتماد اور استحکام میں اضافہ نظر آیا ہے –

    https://x.com/PakistanFauj/status/1727696676788543849?s=20

    فورم نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ ذاتی مقاصد کے حصول کی خاطر مایوسی پیدا کرنے والے مخصوص عناصر کی کوششوں کو ثابت قدمی اور جاری شدہ مثبت اقدامات کے تسلسل کے ذریعے پاکستانی عوام کی مکمل حمایت کے ساتھ شکست دی جائے گی۔ انشاء اللہ“ شرکاء کانفرنس نے کہا کہ پاک فوج پائیدار استحکام اور سلامتی کے سفر میں قوم کا دفاع اور خدمت جاری رکھے گی غیور پاکستانی عوام پرعزم اور متحد رہیں –

    فورم نے اعادہ کیا کہ معیشت کی پائیدار بحالی، اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، بجلی چوری، وَن ڈاکومنٹ رجیم کا نفاذ، غیر قانونی غیر ملکیوں کی باوقار وطن واپسی اور قومی ڈیٹا بیس کی حفاظت سمیت غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے مختلف شعبوں میں حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں ،آرمی چیف کا ابھرتے خطرات سے نمٹنے کے لیے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں اور تربیت کے اعلیٰ معیار پر اِظہار اطمینان کیا-

  • شمالی وزیرستان  میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں 2 اہلکار شہید

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں 2 اہلکار شہید

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے جنرل علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دیسی ساختہ بم (آئی ڈی ای) دھماکے کے نتیجے میں دو سپاہی لانس نائیک احسان بادشاہ اور لانس نائیک ساجد حسین شہید ہو گئے،علاقے میں موجود کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے جبکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    انسٹا گرام اور واٹس ایپ میں نئے فیچر ز کا اضافہ

    پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے،نگران وزیراعظم

    باجوڑ میں دھماکا، انصار الاسلام کے سابق امیر جاں بحق

  • آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اسٹرائیک کور منگلا کا دورہ کیا

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اسٹرائیک کور منگلا کا دورہ کیا

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ امن کے وقت میں صرف حقیقت پسندانہ، مشن پر مبنی تربیت ہی میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت دے سکتی ہے۔

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اسٹرائیک کور منگلا کا دورہ کیا، اور اسٹرائیک کور کی مشترکہ تربیتی مشق کا مشاہدہ کیا، جب کہ جدید ترین VT-4 ٹینکوں سے لیس آرمرڈ فارمیشن کی قیادت میں کی گئی مشقوں کا مظاہرہ بھی دیکھا، آرمی چیف نے مشق میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات کی اوران کے جذبے، آپریشنل کارکر د گی اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

    آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کو تبدیل کرنے کی ہدایت

    آرمی چیف نے درپیش چیلنجز کا جواب دینے کے لیے جنگی تیاری اور ذہنی صلاحیت کی اہمیت کو بھی اُجاگر کیا، اور تیزی سے بدلتے ہوئے خطرات کے پیش نظر مختلف ہتھیاروں کے درمیان ہم آہنگی کے حصول کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

    سربراہ پاک فوج نے رات کی تاریکی کے دوران آپریشنز میں حاصل ہونے والی مہارت کو بھی سراہا، اور اس بات کا اعادہ کیا کہ امن کے وقت میں صرف حقیقت پسندانہ، مشن پر مبنی تربیت ہی میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت دے سکتی ہے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما ضیااللہ آفریدی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا