Baaghi TV

Tag: آئی ایس پی آر

  • ترک چیف آف جنرل سٹاف کی جنرل ندیم رضا سےملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

    ترک چیف آف جنرل سٹاف کی جنرل ندیم رضا سےملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

    راولپنڈی:ترک چیف آف جنرل سٹاف کی جنرل ندیم رضا سےملاقات،اطلاعات کے مطابق ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور علاقائی سلامتی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل یاسر گلر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی ملاقات میں دوطرفہ و علاقائی سلامتی، افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو، دوطرفہ فوجی و دفاعی تعاون میں وسعت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دونوں کی ملاقات میں باہمی اتفاق کیا گیا کہ پاکستان، ترکی ہر مشکل کے ساتھی، تذویراتی تعلقات کو مزید وسعت دیں گے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد پر تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے ترک جنرل کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

    دوسری طرف ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل یاسر گلر کی نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد آمد ہوئی جہاں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ترکش جنرل کا استقبال کیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا، جنرل یاسر گلر نے خطے میں بحری استحکام کو یقینی بنانے کے لئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف کے دورے سے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

  • آرمی چیف سے سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات

    آرمی چیف سے سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے وزیرخارجہ کی ملاقات ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی بات کی گئی, پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقا ت بھی زیر بحث آئے.

    بھارت نے کانفرنس کو سبوتاژ کرنے کے لیے پوری کوشش کی،شاہ محمود قریشی

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتاہے، پاکستان سعودی عرب کے مسلم دنیا میں منفرد مقام کو تسلیم کرتاہے۔

    آرمی چیف نے کہا کہ او آئی سی اجلاس مشترکہ وژن اور حکمت عملی کیلئے ایک تاریخی پیشرفت ہے جس میں امن اور استحکام کیلئے نئے چیلنجزکا حل تلاش کیا جاسکے گا۔

    نواز شریف کےحوالے سے’’ایک روپیہ‘‘ کی کرپشن کا ثبوت نہیں ملا،سربراہ براڈ شیٹ نے معافی مانگ لی

    سعودی وزیرخارجہ نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی، سعودی وزیرخارجہ نے بارڈر مینجمنٹ کےلیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اورعلاقائی استحکام کےلیے بھی پاکستان کی تعریف کی کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاو ن میں بہتری کےلیے کردار ادا کرتا رہوں گا۔

  • باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ،جوابی کاروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک

    باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ،جوابی کاروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک

    ضلع باجوڑ کے بلورو میں دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے دستوں نے فوری جوابی کارروائی شروع کی اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے تلاش کیا۔ جس کے نتیجے میں چار دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران نائب صوبیدار لشتیاق (عمر 44 سال سکنہ نوشہرہ) اور سپاہی کامران (عمر 21 سال سکنہ اورکزئی) نے بہادری سے لڑنے کے بعد جام شہادت نوش کیا دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 بے گناہ شہری (عصمت، الہام اور بہادر) نے بھی شہادت قبول کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر سپاہیوں اور معصوم شہریوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

  • جنرل ندیم رضا کی جرمن ڈیفنس فورسز کے سربراہ سے ملاقات

    جنرل ندیم رضا کی جرمن ڈیفنس فورسز کے سربراہ سے ملاقات

    جنرل ندیم رضا کی جرمن ڈیفنس فورسز کے سربراہ سے ملاقات
    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی جرمن ڈیفنس فورسز کے سربراہ سے ملاقات ہوئی ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، جو جرمنی اور سوئٹزرلینڈ کے سرکاری دورے پر ہیں، کی جرمنی کی ڈیفنس فورسز کے سربراہ جنرل ایبر ہارڈ زورن سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے سمیت دوطرفہ پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں اطراف نے خطے بالخصوص افغانستان میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے دورے کے دوران ہیملبرگ میں جرمن انفنٹری سکول اور کولبینز میں سینٹر فار انٹرنل لیڈرشپ کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں اداروں کے مینڈیٹ اور نصاب کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
    قبل ازیں جرمن وزارت دفاع پہنچنے پر چاق و چوبند دستے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔بعد ازاں جنرل ندیم رضا نے سوئٹزرلینڈ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سوئس مسلح افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل تھامس سوسلی سے ملاقات کی۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے دوطرفہ دفاعی تعلقات کے مکمل پہلوؤں کا جائزہ لیا اور عالمی اور علاقائی سلامتی اور دونوں مسلح افواج کے درمیان فوجی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے جنیوا سینٹر فار سیکیورٹی پالیسی (جی سی ایس پی) کا بھی دورہ کیا۔ GCSP ایک بین الاقوامی فاؤنڈیشن ہے جو جامع بین الاقوامی امن اور سلامتی کی پالیسی میں انتظامی تعلیم اور تربیت فراہم کرتی ہے۔ مرکز کے دورے کے دوران جنرل ندیم رضا نے خطے کی جیو سٹریٹجک صورتحال پر پاکستان کے سیکورٹی تناظر کو اجاگر کیا۔

    ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

    سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

    الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

    فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

    طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

    انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

  • آئی ایس پی آر نے 23 مارچ پر ملی نغمہ  "شاد رہے گا پاکستان ” جاری کر دیا

    آئی ایس پی آر نے 23 مارچ پر ملی نغمہ "شاد رہے گا پاکستان ” جاری کر دیا

    پاک فوج نے 23 مارچ کے موقع پر منفرد انداز میں تیار کیا گیا ملی نغمہ جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب ست سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر”شاد رہے پاکستان” کے عنوان سے نغمہ جاری کیا گیا –

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری ملی نغمہ "شاد رہے پاکستان” 4 منٹ پر محیط ہے جس میں ملکی افواج کے علاوہ کراچی سے لیکر خیبر تک پاکستان کے خوبصورت شہروں، نیلگوں سمندر، کھیت کھلیانوں، پہاڑی سلسلوں اور برف پوش پہاڑوں کو دکھایا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کئے گئے نغمے کے بول ہیں تیری میری ہے اک پہچان شاد رہے یہ پاکستان، گونج رہی یہ آواز شاد رہے یہ پاکستان، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ کیا ہے کہ شاد رہے پاکستان۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق نغمہ "شاد رہے پاکستان” قوم کے متحد اور خوشحالی کی راہ پر ثابت قدم رہنے کے عزم کا جشن ہے۔ اس ترانے میں پاکستان کے پرچم کو ہمیشہ بلند ہوتے دیکھنے کی قومی امنگ شامل ہے۔ یہ نغمہ اس ارضِ پاک کے نام ایک ایسی دعا ہے جو ہر پاکستانی کے دل کی آواز بن کر اعلان کر رہا ہے ملک آنے والے تمام وقتوں کے لئے ترقی کرے-

    یہ نغمہ پاکستان کو پرامن اور ترقی کی روشن راہ پر گامزن رکھنے کے عزم سے ہم آہنگ ہے۔

    پاکستان کے معروف کمپوزر شجا ع حیدر نے اس نغمے کو نہ صرف لکھا ہے بلکہ اس کی خوبصورت دُھن بھی ترتیب دی ہے جبکہ یشل شاہد اور شجاع حیدر نے اس نغمے کو گایا ہے اس ورکے ڈائریکٹر یاسر جسوال ہیں۔

    یوم پاکستان پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے اس دن۔یعنی 23 مارچ 1940 کو قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی۔ قرارداد پاکستان جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا گانہ وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی اور سات برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی وہ مطالبہ جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا اس دن "23 مارچ” پورے پاکستان میں عام تعطیل ہوتی ہے۔

    اور 23 مارچ 1956ء کو پاکستان کا پہلا آئین کو اپنایا گیا مملکت پاکستان پہلا اسلامی جمہوریہ اسلامی جمہوریہ پاکستان بنا۔

  • بھارت کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی،ترجمان پاک فوج کا بڑا اعلان

    بھارت کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی،ترجمان پاک فوج کا بڑا اعلان

    بھارت کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی،ترجمان پاک فوج کا بڑا اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پاکستانی حدود کی خلاف ورزی ہوئی۔بظاہر یہ سپر سانک میزائل تھا،ہم خطے میں کسی قسم کا اشتعال نہیں چاہتے 9مارچ کو شام 6 بجکر 43منٹ پر بھارتی حدود سےتیزرفتار چیز کو ریڈار پر دیکھا گیا،

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخارنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9مارچ کو 6 بج کر 33 منٹ پر ایک شے نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، پاکستان ایئرفورس نے اس چیز کی مکمل مانیٹرنگ کی،اس چیز نے اچانک رخ بدلا اور پاکستانی حدود کی طرف بڑھنے لگی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں یہ چیز شام 6بج کر 50منٹ پر پاکستانی حدود میں گری،بھارت کو اس کی وضاحت کرنی پڑے گی اس شےکے گرنے سے سویلین آبادی کو بھی نقصان پہنچا،پاکستان ذمہ دارملک ہے،اس واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی ہم نے اس شے کو پک کرلیا،اب تک کی جو بھی تفصیلات تھیں وہ آپ کے ساتھ شیئرکیں،بھارت سے آنے والی چیز3 منٹ تک پاکستانی فضائی حدود میں رہی بھارتی چیزکسی بھی حساس جگہ پرنہیں گری،فلائنگ اوبجیکٹ غیرمسلح تھا،کوئی انسانی جان ضائع نہیں ہوئی صرف ایک دیوار گری،فلائنگ اوبجیکٹ کا پاکستان کی طرف آنا بھارتی ٹیکنالوجی پر سوالیہ نشان ہے، بیلسٹک میزائل کا ٹیسٹ ہونے سے پہلے اطلاع دی جاتی ہے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں.پہلے بھی کہا تھا اب بھی کہہ رہا ہوں یہ ایسے ہی ہے، ایسے ہی رہے گا. اس سے متعلق اور کوئی غیر ضروری سوال نہ کیا جائے.اگر کسی کو یہ شک ہے کہ ہماری طرف سے کچھ ہو رہا ہےتواسکاکوئی ثبوت ہوگا آج تک تو کوئی ثبوت سامنےنہیں لایا۔ یہ سوال آپ ان سے پوچھیں جوفوج پر الزام لگاتے ہیں بھارت میں ایسی دہشتگرد تنظیمیں موجود ہیں جن کوکنٹرول کرنےمیں وقت لگے گا،پچھلے چند ہفتوں میں 80 دہشت گرد ہلاک کرچکے ہیں، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کا کوئی دورہ امریکا شیڈول نہیں، یہ قیاس آرائیاں ہیں،

    ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

    سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

    الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

    فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

    طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

    انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

    افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

    وطن کی مٹی گواہ رہنا، کے نام سے یوم دفاع وشہداء منانے کا اعلان

    شُہداء، غازیوں اوراُن سے جُڑے تمام رِشتوں کو سَلام،آئی ایس پی آر کی نئی ویڈیو جاری

  • شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع ہمزونی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت دہشت گرد محمد علی، دہشت گرد مطیع اللہ، دہشت گرد محمد عمر، دہشت گرد اختر حسین، دہشت گرد شیر اور دہشت گرد وسیم کے نام سے ہوئی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور آلات بھی برآمد ہوئے جن میں سب مشین گنز، ہینڈ گرنیڈ، بارودی سرنگیں، ہتھکڑیاں اور کثیر تعداد میں کیلیبر راؤنڈز شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

  • بلوچستان: خفیہ اطلاع پر سیکورٹی فورسز کا آپریشن،ایک دہشت گر دہلاک،اسلحہ برآمد

    بلوچستان: خفیہ اطلاع پر سیکورٹی فورسز کا آپریشن،ایک دہشت گر دہلاک،اسلحہ برآمد

    بلوچستان کے عام علاقے سمبازہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سیکورٹی فورسز کا آپریشن،ایک دہشت گر دہلاک ہو گیا-

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلوچستان کے علاقے سمبازا میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کے دہشتگردوں کو پکڑنے کے لیے آپریشن کیا، دہشتگرد ملحقہ قبائلی اضلاع میں دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔

    بیان کے مطابق اس دوران سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ غار میں چھپے دہشتگردوں نے بھاگنے کی کوشش کی اور اندھا دھند فائرنگ کی اسی دوران فورسز کیساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں 1 دہشت گرد مارا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کیا گیا، بھاری تعداد میں یہ اسلحہ دہشت گردوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز کے خلاف استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

    بیان کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے مرتکب افراد کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی، پاکستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔

  • آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسزکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سےملاقات

    آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسزکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سےملاقات

    راولپنڈی: پاکستان کے سرکاری دورے پرچیف آف ڈیفنس فورسز آسٹریلیا جنرل اینگس جے کیمبل نے آج جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور بالخصوص عالمی اور علاقائی سلامتی کے ماحول اور دونوں مسلح افواج کے درمیان تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی بی اے سکھرمیں پنوعاقل گیریژن کے زیراہتمام ایجوکیشن ایکسپوکا انعقاد

    بعد ازاں 11 واں دور پاکستان – آسٹریلیا، دفاعی اور سیکورٹی مذاکرات اور1.5 ٹریک سیکورٹی ڈائیلاگ کا آٹھواں دور جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں منعقد ہوا پاکستان کی جانب سے سربراہی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کی جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے چیف آف ڈیفنس فورسز آسٹریلیا نے قیادت کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں اطراف نے پاکستان اور آسٹریلیا کی دفاعی افواج کے درمیان باہمی تبادلوں، تربیتی پروگراموں، مشترکہ مشقوں اور دیگر دفاعی سرگرمیوں کے شعبوں میں جاری تعاون کا جائزہ لیا دونوں اطراف نے دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط اور بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    برطانوی خفیہ ایجنسیاں پاک فوج کے خلاف سازش میں مصروف:پراپیگنڈہ بھی اورنفرت…

    آئی ایس پی آر کے مطابق دفاعی اور سلامتی مذاکرات 2006 میں شروع کیے گئے تھے اور اس کے بعد سے پاکستان اور آسٹریلیا میں متبادل بنیادوں پر باقاعدگی سے منعقد ہوتے رہے ہیں اس فورم کے فریم ورک کے تحت دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات بتدریج وسیع تر ہو رہے ہیں۔

    آسٹریلوی معززین نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام بالخصوص افغانستان میں امن کے لیے جاری کوششوں کو سراہا۔

    قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر، جنرل اینگس جے کیمبل کو سہ فریقی خدمات کے دستے نے "گارڈ آف آنر” پیش کیا۔

    وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلباء و اساتذہ کا ملیر کینٹ کا دورہ، آئی ایس پی آر

  • سکیورٹی فورسز کا آپریشن، کیچ دہشتگردی میں ملوث 6 ملک دشمن ہلاک

    سکیورٹی فورسز کا آپریشن، کیچ دہشتگردی میں ملوث 6 ملک دشمن ہلاک

    لاہور: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں امن دشمنوں کیخلاف بروقت کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ میں سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشتگردی کرنے والے 6 ملک دشمنوں کو ہلاک کر ڈالا۔ اس دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

     

     

    یاد رہے کہ آئی ایس پی آر نے 5 فروری کو تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے نوشکی اور پنجگور میں کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا، کارروائی میں 20 دہشتگرد مارے گئے جبکہ پاک فوج کے 9 جوان شہید ہوئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں نے 2 فروری کو سکیورٹی فورسز کے پنجگور، نوشکی کیمپوں پر حملہ کیا تھا، سیکیورٹی فورسز نے فوری جواب دیتے ہوئے دونوں مقامات پر دہشت گرد حملے ناکام بنائے۔

    بیان کے مطابق نوشکی میں نو دہشت گرد مارے گئے، ایک افسر سمیت چار جوان شہید ہوئے۔ پنجگور میں سکیورٹی فورسز نے 4 حملہ آور دہشت گردوں کو ہلاک کیا جبکہ چار کو گھیرے میں لیا گیا تھا، کلیئرنس آپریشن کے دوران گھیرے میں لیے گئے 4 دہشت گردوں کو بھی آج جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ پنجگور آپریشن میں 5 جوان شہید ہوئے ، 6 زخمی ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 72 گھنٹوں کے دوران ان آپریشنز میں افسر سمیت 9 جوان شہید ہوئے جبکہ چھ زخمی ہوئے، ان حملوں میں ملوث 3 دہشت گرد گذشتہ روز ہلاک کئے گئے جن میں دو ہائی ویلیو ٹارگٹ بھی شامل تھے