Baaghi TV

Tag: آئی سی سی

  • بنگلہ دیشی مؤقف کی حمایت، پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو باضابطہ خط لکھ دیا

    بنگلہ دیشی مؤقف کی حمایت، پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو باضابطہ خط لکھ دیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت میں ٹی20 ورلڈ کپ کے میچز کھیلنے سے بنگلہ دیش کے انکار کی حمایت کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو باقاعدہ طور پر خط ارسال کر دیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے یہ خط آئی سی سی کے تمام بورڈ ممبرز کو بھی بھجوا دیا ہے،بھارت میں سکیورٹی خدشات کی وجہ سے بنگلہ دیش کے میچ سری لنکا میں منتقل کیے جائیں تاہم یہ واضح نہیں کہ آیا پی سی بی کا خط بورڈ میٹنگ کے انعقاد کا سبب بنا یا نہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملے کی حساسیت کے پیش نظر آئی سی سی نے آج ہنگامی بورڈ میٹنگ طلب کر لی ہے، جس میں بنگلادیش کے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر تفصیلی غور کیا جائے گا،تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئی سی سی بنگلہ دیش کے میچز کے مقامات میں تبدیلی نہیں کرے گی۔

    آئی سی سی نے اب تک اس موقف کو برقرار رکھا ہے کہ ورلڈ کپ کا شیڈول تبدیل نہیں کیا جائے گا اور بنگلہ دیش کو صرف بھارت کے ہم میزبان سری لنکا میں میچ کھیلنے کی اجازت دی جائے گی، بی سی بی، حکومت بنگلہ دیش کی حمایت کے ساتھ، بھارت میں گروپ اسٹیج کے میچز کھیلنے سے انکار کر چکی ہے

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے متبادل کے طور پر بنگلہ دیش کے میچز پاکستان میں کرانے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔

    واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت جا کر میچز کھیلنے سے معذرت کی ہے اور اس ضمن میں آئی سی سی مذاکرات کے باوجود اپنے مؤقف پر قائم ہے،اس تنازع کی شروعات اس وقت ہوئی جب بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی پی ایل 2026 کے لیے کولکتہ نائٹ رائڈرز کو ہدایت دی کہ مصطفی ظفر الرحمن کو اپنی اسکواڈ سے نکال دیا جائے۔ اس کے بعد بنگلہ دیش حکومت نے باقاعدہ اعلان کیا کہ ان کی ٹیم بھارت میں میچز نہیں کھیلے گی۔

  • انڈر 19 ورلڈکپ کی وننگ ٹرافی کا چیتوں کے ساتھ کیا گیا فوٹو شوٹ وائرل

    انڈر 19 ورلڈکپ کی وننگ ٹرافی کا چیتوں کے ساتھ کیا گیا فوٹو شوٹ وائرل

    انڈر 19 ورلڈ کپ کا میلہ آج سے سجے گا،زمبابوے اور نمیبیا میں 16 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی،ایسے میں آئی سی سی کی جانب سے انڈر 19 ورلڈکپ کی وننگ ٹرافی کا چیتوں کے ساتھ کیا گیا فوٹو شوٹ وائرل ہوگیا۔

    آئی سی سی کی جانب سے ایکس پر شئیر کئے گئے نیمیبیا کے نیشنل پارک میں کیے گئے فوٹو شوٹ میں چیتوں کو ٹرافی کے ساتھ پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے، آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ میں آج ابتدائی روز تین میچز کھیلے جائیں گے،اس مرتبہ میزبانی زمبابوے اور نمیبیا مشترکہ طور پر کر رہے ہیں ، میچز 50 اوورز کے فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔

    پہلے میچ میں بھارت اور امریکا، دوسرے میچ میں میزبان زمبابوے اور اسکاٹ لینڈ جبکہ تیسرے میچ میں تنزانیہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی تینوں میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ساڑھے 12 بجے شروع ہوں گے،پاکستان ٹیم ایونٹ میں اپنا افتتاحی میچ کل انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

    گروپ مرحلے میں 24 میچز 10 دن کے دوران کھیلے جائیں گے، زمبابوے میں میچز کوئنز اسپورٹس کلب، ہرارے اسپورٹس کلب اور تاکاشنگا اسپورٹس کلب میں ہوں گےنمیبیا میں ونڈہوک کے نمیبیا کرکٹ گراؤنڈ اور ایچ پی اوول مقابلوں کی میزبانی کریں گے۔

    گروپ مرحلے کے بعد سپر سکس مرحلہ بھی دونوں ممالک میں ہوگا تاہم سیمی فائنلز اور فائنل مکمل طور پر زمبابوے میں کھیلے جائیں گےسیمی فائنلز 3 اور 4 فروری کو ہوں گے جبکہ فائنل 6 فروری کو ہرارے میں منعقد کیا جائے گادفاعی چیمپئن آسٹریلیا ایک بار پھر ٹائٹل اپنے نام کرنے کا عزم لیے میدان میں اترے گا۔

    ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں شریک ہیں، تنزانیہ پہلی بار کسی عالمی کرکٹ ایونٹ میں حصہ لے رہا ہےافریقی کوالیفائرز میں تنزانیہ نے تمام 5 میچز جیت کر نمیبیا، کینیا اور نائیجیریا جیسی ٹیموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیاجاپان نے ایسٹ ایشیا پیسیفک کوالیفائر جیت کر دوسری بار انڈر 19 ورلڈ کپ میں جگہ بنائی ، افغانستان، اسکاٹ لینڈ اور امریکا بھی کوالیفائنگ مرحلوں سے ہوتے ہوئے ایونٹ کا حصہ بنے چار گروپس میں چار، چار ٹیمیں شامل ہوں گی، جہاں ہر ٹیم ایک دوسرے کیخلاف ایک میچ کھیلے گی،گروپ اے میں آسٹریلیا، آئرلینڈ، جاپان اور سری لنکا شامل ہیں، بی میں بنگلہ دیش، بھارت، نیوزی لینڈ اور امریکا موجود ہیں۔

  • آئی سی سی کی  ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹس کی نئی رینکنگ جاری

    آئی سی سی کی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹس کی نئی رینکنگ جاری

    آئی سی سی نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹس کی تازہ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے-

    ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جب کہ قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے 13 درجے بہتری کے ساتھ 41 ویں پوزیشن حاصل کر لی،جبکہ ٹی ٹوئنٹی بالرز کی فہرست میں سلمان مرزا نے 16 درجے ترقی کے بعد 19 ویں نمبر پر جگہ بنا لی، تاہم ابرار احمد ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر آ گئے ہیں اسی طرح ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں صائم ایوب پہلی پوزیشن سے دوسرے نمبر پر چلے گئے، جب کہ محمد نواز کی پانچویں پوزیشن برقرار رہی۔

    ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں بابر اعظم بدستور چھٹے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے پہلی پوزیشن سنبھال لی ہے ویرات کوہلی نےروہت شرما سے پہلی پوزیشن چھینی،نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل بھی ایک درجہ ترقی سے دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ روہت شرما دو درجے تنزلی سے تیسری پوزیشن پر چلے گئے،کوہلی کے ریٹنگ پوائنٹس میں 12 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور وہ 785 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست آ ئے، جبکہ روہت شرما کے 6 پوائنٹس کم ہو گئے اور وہ 781 سے گر کر 775 پر آ گئے۔

    ایک سازش کے تحت سندھ کی کردار کشی کی جاتی ہے، بلاول بھٹو زرداری

    ون ڈے بالرز کی ٹاپ 10 فہرست میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی راشد خان، جوفرا آرچر اور کلدیپ یادیو بدستور بالترتیب پہلی سے تیسری پوزیشن پر موجود ہیں، پاکستان کے ابرار احمد نویں اور حارث رؤف بائیسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

    ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

    بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات میں 13 فیصد اضافہ

  • بی سی بی کا آئی سی سی کو خط،بھارت میں سکیورٹی خدشات کی نشاندہی

    بی سی بی کا آئی سی سی کو خط،بھارت میں سکیورٹی خدشات کی نشاندہی

    بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو تفصیلی خط ارسال کیا ہے جس میں بھارت میں سکیورٹی خدشات اور دیگر اہم معاملات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق خط میں آئی سی سی کی جانب سے اٹھائے گئے تمام سوالات کا شواہد کے ساتھ جواب دیا گیا اور ٹیم کے علاوہ میڈیا پرسنز، فینز اوردیگر اسٹیک ہولڈرز کی سکیورٹی اورویزوں کے امورکو بھی اجاگر کیا گیا ہےبی سی بی نے خط میں حکومتی موقف اوربیانات کو بھی شامل کیا ہے اورسکیورٹی کے حوالے سے خدشات، حکومتی پالیسی اورٹیم کے تحفظات پرزوردیا گیا ہے۔

    یہ خط اس پس منظرمیں آیا ہے کہ چند روز قبل بھارت میں انتہا پسندوں کی دھمکیوں اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے احکامات کے تحت آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرزنے بنگلا دیشی فاسٹ بولرمستفیض الرحمان کو اپنی ٹیم سے خارج کردیا تھا اس واقعے کے بعد بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے واضح کیا تھا کہ بھارت محفوظ نہیں ہے اور ان کی ٹیم کسی صورت بھارت نہیں جائے گی۔

    رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں کتنی کمپنیاں جسٹر ہوئیں؟

    علاوہ ازیں بنگلا دیش کی حکومت نے بھی مؤقف اختیار کیا ہے کہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے ورلڈ کپ کے دوران ٹیم بھارت کا دورہ نہیں کرے گی، بی سی بی کے مطابق یہ اقدام کھلاڑیوں اور اسٹیک ہولڈرز کی حفاظت اور کھیل کے شفاف ماحول کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق بی سی بی کی یہ سخت پوزیشن بین الاقوامی کرکٹ میں ٹیم کے تحفظ اور بھارت میں موجود خطرات کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ہے۔

    پی ایس ایل کی 8ویں ٹیم ‘سیالکوٹ’ خریدنے والے حمزہ مجید کون ہیں؟

  • نسیم شاہ پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد

    نسیم شاہ پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد

    انٹرنیشنل لیگ ٹی20 (آئی ایل ٹی20) کے فائنل میچ میں پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    آئی ایل ٹی20 کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق نسیم شاہ نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کی، جو کسی بیٹر کو آؤٹ کرنے کے بعد توہین آمیز الفاظ، حرکات یا اشاروں کے استعمال سے متعلق ہے، یہ واقعہ فائنل میچ کے 11ویں اوور میں پیش آیا، جب نسیم شاہ اور ویسٹ انڈیز کے تجربہ کار آل راؤنڈر کیرن پولارڈ کے درمیان تکرار دیکھنے میں آئی۔

    اوور کے دوران نسیم شاہ نے نامناسب ردعمل کا مظاہرہ کیا، جسے میچ آفیشلز نے کھیل کے ضابطوں کے منافی قرار دیاآئی ایل ٹی20 انتظامیہ کے مطابق نسیم شاہ نے اپنی غلطی تسلیم کرلی، جس کے بعد باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی اور جرمانہ فوری طور پر نافذ کردیا گیا۔

    ،پنجاب میں فنڈز کے استعمال میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا،مریم نواز

    واضح رہے کہ نسیم شاہ اپنی تیز رفتار بولنگ اور جارحانہ انداز کے باعث جانے جاتے ہیں اور آئی ایل ٹی20 میں ان کی کارکردگی مجموعی طور پر متاثرکن رہی، تاہم فائنل جیسے اہم موقع پر اس واقعے نے ان کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط کے پہلو کو بھی نمایاں کردیا،آئی ایل ٹی20 حکام نے تمام کھلاڑیوں پر زور دیا ہے کہ وہ کھیل کے دوران پیشہ ورانہ رویہ اپنائیں اور آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کریں تاکہ لیگ کا مثبت تشخص برقرار رہے-

    
اوہائیو میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی رہائش گاہ پر حملہ، ایک شخص گرفتار

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: ابتدائی اسکواڈ فائنل، پاکستان نے نام آئی سی سی کو بھجوادئیے

    ٹی 20 ورلڈ کپ: ابتدائی اسکواڈ فائنل، پاکستان نے نام آئی سی سی کو بھجوادئیے

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ کے نام آئی سی سی کو بھجوا دیئے۔

    میڈیا ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ کے ساتھ ریزرو کھلاڑیوں کے نام بھی بھجوائے ہیں، پی سی بی 31 جنوری سے پہلے آئی سی سی کی اجازت کے بغیر ناموں میں تبدیلی کر سکتا ہے، اس کے بعد ٹیم میں تبدیلی کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے اجازت ضروری ہوگی۔

    ن لیگی رکن قومی اسمبلی راجہ قمرالسلام کی تجزیہ نگار شہزاد قریشی سے ملاقات

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ورلڈکپ اور آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اسکواڈ کا اعلان سری لنکا کے خلاف سیریز کے بعد کرنے کا ارادہ رکھتا ہےپی سی بی سری لنکا کے خلاف سیریز میں ایک سے دو کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھنا چاہتا ہےابتدائی ناموں میں دورہ سری لنکا کے کھلاڑیوں کے ساتھ بابر اعظم، شاہین آفریدی اور حارث روف کے نام بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے جبکہ پاکستان ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔

    دورہ کراچی کے دوران وزیراعلیٰ سندھ سے ملوں گا،سہیل آفریدی

  • آئی سی سی نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی

    آئی سی سی نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ے ٹیسٹ فارمیٹ کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔

    بالرزمیں بھارت کے جسپریت بمراہ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں ، آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز دوسرے نمبر پر آگئے، مچل اسٹارک کا تیسرا اور نعمان علی کا چوتھا نمبر ہے۔

    جبکہ بیٹنگ میں انگلینڈ کے جوئے روٹ پہلے نمبر پر ہیں،انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں شاندار بیٹنگ پر ٹریوس ہیڈ اور ایلکس کیری کی ترقی ہوگئی ، ٹیسٹ بیٹرز میں آسٹریلوی ٹریوس ہیڈ 4 درجہ ترقی کے بعد چوتھے نمبر پرپہنچ گئے ۔

    دوسری جانب ایلکس کیری ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے ہیں،وہ رینکنگ میں نویں نمبر پر موجود ہیں ، پاکستان کے سعود شکیل دسویں پوزیشن پر براجمان ہیں ۔

    پاکستان کو سیف انڈر 17 بوائز فٹبال چیمپئن شپ 2026 کی میزبانی مل گئی

    آسٹریلوی وکٹ کیپر بلے باز الیکس کیری ممکنہ طور پر ایڈم گلکرسٹ کا 24 سال پرانا ٹیسٹ رنز کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں ایشز ٹیسٹ کرکٹ میں الیکس کیری کو ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ رنز والے وکٹ کیپر بلے باز کا اعزاز اپنے نام کرنے کے لیے مزید 128 رنز درکار ہیں۔

    کیری نے اس سال ٹیسٹ کرکٹ میں بہت شاندار بیٹنگ کی ہے اور 15 اننگز میں 743 رنز اسکور کیے ہیں جس میں دو سنچریاں اور چار نصف سنچریاں شامل ہیں،جاری ایشز سیریز میں بھی کیری نے اپنی کارگردگی برقرار رکھی ہوئی ہے جہاں انہوں نے چار اننگز میں 267 رنز بنائے ہیں اور ان میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں شامل ہیں اس شاندار کارکردگی کی وجہ سے ان کو بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

    حکمران زنا کیلیے آسانی اور حق نکاح کیلیے مشکلات پیدا کررہے ہیں،مولانا فضل الرحمان

    گلکرسٹ نے 2001 میں یہ ریکارڈ 870 رنز بنا کر قائم کیا تھا جس میں تین سنچریاں اور چار نصف سنچریاں شامل تھیں،اب ایشز ٹیسٹ سیریز کے چوتھے مقابلے کے آغاز سے پہلے کیری صرف 128 رنز کے فرق سے پیچھے ہیں اور اگر وہ یہ کارنامہ انجام دیتے ہیں تو وہ آسٹریلیا کے ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے وکٹ کیپر بلے باز بن جائیں گے۔

    آسٹریلیا نے اس سیریز میں 3-0 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر رکھی ہے اور آخری دونوں ٹیسٹ میچز میلبورن اور سڈنی میں کھیلے جائیں گے۔

    روس کا چاند پر نیوکلیئر پاور پلانٹ تعمیر کرنے کا اعلان

  • صائم ایوب نے تمام آل راؤنڈرز کو پیچھے چھوڑ دیا

    صائم ایوب نے تمام آل راؤنڈرز کو پیچھے چھوڑ دیا

    آئی سی سی نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق صائم ایوب نے تمام آل راؤنڈرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    نئی رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ بیٹرز میں پاکستان کے سعود شکیل ایک درجہ ترقی سے 9 ویں نمبر پر آگئے ہیں، جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، کین ولیمسن کا دوسرا اور اسٹیو سمتھ کا تیسرا نمبر ہے بولرز میں مچل اسٹارک ایک درجہ ترقی سے دوسرے نمبر پر آگئے، پاکستان کے نعمان علی کا چوتھا نمبر، بھارتی جسپریت بمرا پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

    ون ڈے بیٹرز میں روہت شرما کی پہلی پوزیشن برقرار، ویرات کوہلی کا دوسرا نمبر ہے، بابر اعظم کی چھٹی پوزیشن ہےآئی سی سی ٹی 20 بیٹرز میں صاحبزادہ فرحان ایک درجہ تنزلی سے چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں، بھارت کے ابھیشک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، بھارت کے تلک ورما دو درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر براجمان ہیں، بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد 31ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں بھارت کے ورن چکرورتھی پہلے نمبر پر ہیں، پاکستان کے ابرار احمد چوتھی پوزیشن پر ہیں ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں پاکستان کے صائم ایوب کی پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ محمد نواز بدستور پانچویں نمبر پر ہیں۔

  • آئی سی سی نے بھارتی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

    آئی سی سی نے بھارتی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے بھارتی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا۔

    آئی سی سی کے مطابق بھارتی ٹیم پر 3 دسمبر کو رائے پور میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، بھارتی ٹیم نے مقررہ وقت تک 2 اوورز کم پھینکے تھے۔

    آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق اوور ریٹ کی خلاف ورزی پر ہر اوور پرکھلاڑیوں پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ کیا جاتا ہے،بھارتی کپتان کے ایل راہول نے خلاف ورزی کا اعتراف کرتے ہوئے جرمانہ قبول کرلیا۔

    واضح رہے کہ رائے پور میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کا 359 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف پورا کرکے 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع ننکانہ صاحب میں انٹرا پارٹی الیکشن کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل

    پیپلزپارٹی نے مظالم برادشت کیے مگر کبھی اداروں کیخلاف سازش نہیں کی،شرجیل میمن

    پشاور ہائیکورٹ کا ڈینگی روک تھام اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار، محکمہ صحت سے تفصیلی رپورٹ طلب

  • آئی سی سی نےامریکا کی کرکٹ رکنیت معطل کر دی

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے بالآخر امریکا کی کرکٹ باڈی یو ایس اے کرکٹ (USAC) کو معطل کر دیا ہے۔

    یہ فیصلہ آئی سی سی بورڈ نے منگل کو ایک ورچوئل اجلاس کے دوران کیا، جسے ماہرین امریکا میں کرکٹ کے مستقبل کے لیے “ری سیٹ بٹن” قرار دے رہے ہیں،اہم بات یہ ہے کہ معطلی کے باوجود امریکا کی ٹیم آئندہ سال فروری میں بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔

    آئی سی سی کی جانب سے ابھی تک معطلی کی باضابطہ وجہ بیان نہیں کی گئی، تاہم جولائی 2025 کی سالانہ میٹنگ میں یو ایس اے سی کو تین ماہ کی مہلت دی گئی تھی تاکہ “شفاف اور منصفانہ انتخابات” کرائے جائیں اور گورننس کے ڈھانچے میں جامع اصلاحات کی جائیں اس دوران آئی سی سی نے واضح کیا تھا کہ اگر پیش رفت نہ ہوئی تو سخت فیصلے لیے جا سکتے ہیں،یو ایس اے سی کے چیئرمین وینو پِسیکے کے مطابق انہیں ابھی تک آئی سی سی کی جانب سے کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا۔

    معطلی کا اثر فی الحال 2028 لاس اینجلس اولمپکس پر نہیں پڑے گا۔ یاد رہے کہ کرکٹ کو لاس اینجلس گیمز میں شامل کرنے کے بعد آئی سی سی نے یو ایس اے سی کو امریکی اولمپک کمیٹی سے قومی گورننگ باڈی (NGB) کا درجہ دلانے کیلئے ایک “روڈ میپ” تیار کیا تھا اس منصوبے میں چھ اقدامات شامل تھے جن کے تحت موجودہ بورڈ کو مستعفی ہوکر نئے آزاد ڈائریکٹرز کی تقرری کرنی تھی، اور پھر شفاف انتخابات کے بعد این جی بی کا درجہ حاصل کرنا تھا۔

    امریکی،کھلاڑی پہلے ہی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں حالیہ ہفتوں میں یو ایس اے سی نے اپنے تجارتی پارٹنر “امریکن کرکٹ انٹرپرائز” (ACE) کے ساتھ معاہدہ ختم کر دیا تھا، جس کے نتیجے میں بڑی اور چھوٹی کرکٹ لیگز متاثر ہوئیں اے سی ای نے اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے۔

    سابق نیوزی لینڈ آل راؤنڈر کوری اینڈرسن، جو اب امریکا کے کھلاڑیوں کی ایسوسی ایشن میں کلیدی عہدے پر ہیں، کا کہنا ہے کہ یو ایس اے سی اور اے سی ای کے تنازع نے کھلاڑیوں کو “بے یقینی” اور “غیر واضح مستقبل” میں دھکیل دیا ہے۔