Baaghi TV

Tag: آئی پی پی

  • عمران خان کے ساتھ تعلقات کیوں خراب ہوئے؟جہانگیر ترین نے خاموشی توڑ دی

    عمران خان کے ساتھ تعلقات کیوں خراب ہوئے؟جہانگیر ترین نے خاموشی توڑ دی

    اسلام آباد: استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے عمران خان کے ساتھ تعلقات کی خرابی پر خاموشی توڑ دی-

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے کے ساتھ گفتگو میں عمران خان سے اختلافات کے آغاز پر پہلی مرتبہ خاموشی توڑتے ہوئے بتایا کہ میں لوگوں کی بات سنتاہوں ، مجھے خاور مانیکا کے چھوٹے بھائی رضا کا فون آیا ، وہ کہنے لگا کہ میں نے ملنا ہے ، میں نے کہا کہ آجاؤ ، انہوں نے کہا کہ ایسے نہیں ملنا ، پرائیویٹ میں ملنا ہے ، میں نے کہا ٹھیک ہے ، آجائیں، وہ ملنے آئے اورمجھ سے بشریٰ بی بی اور عمران خان کے حوالے سے بات کی ،اور کہا کہ آپ اپنے لیڈرعمران خان کو بچا لیں ،میں نے کہا کہ یہ میرا کام نہیں ہے ، آپ غلط آدمی کے پاس آئے ہیں، آپ کو ایسی بات کرنے میں شرم آنی چاہیے ، یہ ہمارا معاملہ نہیں ہے ، آپ کا فیصلہ ہے جو کرنا ہے وہ کریں۔

    میں جب بھی مقابلے میں آتا ہوں تو آگے جانے کا سوچتا ہوں ،پرویز …

    جہانگیر ترین نے بتایا کہ وہ پیغام میں نے سوچ سمجھ کر عمران خان کو بتایا، عمران خان نے اس پر ناگواری ظاہر کی، ان کے تاثرات اچھے نہیں تھے ، پھر عمران خا ن نے مجھے کہا کہ آپ نے ان سے ملاقات کیوں کی، میں نے کہا کہ میرے دروازے کھلے ہیں، میں نے سن لیا ، میرا کام ہے آپ کو بتانا باقی آپ کی مرضی ، پھر اس کے بعد ولیمے کی تقریب میں بشریٰ بی بی نے مجھ سے ناراضگی کا اظہار کیا ، اس کے بعد تعلقات میں دراڑ آ گئی، میں عمران خان کا دوست تھا اور میں نے دوستی کے تحت ہی سب کچھ ان کے سامنے رکھا تھا لیکن اس کے بعد عمران خان نے جو میرے بچوں کے ساتھ کیا میں اس کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا، میں ایف آئی آرز دیکھ کر حیران رہ گیا تھا ۔

    پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے ایڈوائزری جاری

    الیکشن کمیشن اور انتظامیہ نواز شریف کی مدد کر رہے ہیں،عمرا ن خان

  • معروف اداکار استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

    معروف اداکار استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

    لاہور: شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ساجد حسین استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے صوبائی صدر محمود مولوی نے ساجد حسین کو پارٹی پرچم کا مفلر پہنا کر پارٹی میں خوش آمدید کیا،اس موقع پر تقریب میں استحکام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکرٹری علی جونیجو، سید علی حسین نقوی، رضوان خان، مسرت شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔
    IPP
    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ساجد حسین کا کہنا تھا اس وقت ہمیں انتشار اور تقسیم کی بجائے جوڑنے کی سیاست کرنی ہے ، اب ہم سوچتے ہیں نوجوانوں اور ملک کے لیے ہمیں کچھ کرنا ہےمحمود مولوی کا کہنا تھا کہ ساجد حسین شوبز اور صنعتی انڈسٹری اپنا ایک الگ مقام رکھتے ہیں، اور ان کو ہم پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

  • تھانےکچہری کی سیاست ختم کروں گا، جہانگیر ترین

    تھانےکچہری کی سیاست ختم کروں گا، جہانگیر ترین

    لودھراں : استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین کا کہنا ہےکہ کامیاب ہوکر پہلے سے زیادہ کام کروں گا، تھانے کچہری کی سیاست ختم کروں گا،مجھے صرف عوام کی خدمت کا شوق ہے-

    لودھراں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ معیشت ٹھیک ہوگی تو ملک ٹھیک ہوجائےگا،کامیاب ہوکر پہلے سے زیادہ کام کروں گا، تھانےکچہری کی سیاست ختم کروں گا،مجھے صرف عوام کی خدمت کا شوق ہے، جنوبی پنجاب کو مثالی بنائیں گے، ملک مضبوطی سے چلے گا تو سب کچھ ٹھیک ہوگا، ایماندار لوگ اوپر آئیں گے تو معیشت ٹھیک ہوگی،معیشت مضبوط ہوگی تو پاکستان ترقی کرے گا، ہمارا منشور عوام دوست ہے۔

    مخالفین خلائی مخلوق سے امید لگائے ہوئے ہیں،بلاول بھٹو

    جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ کوئی زیادتی کرےگا تو میں آپ کے ساتھ ہوں گا، ملتان سے الیکشن لڑ رہا ہوں لیکن لودھراں میری اولین ترجیح ہے، میرا فرض ہے جو لوگ میرا ساتھ دیتے ہیں ہمیشہ ان کا خیال رکھوں، یقین دلاتا ہوں کہ لودھراں کی خدمت کروں گا، آئی پی پی اقتدار میں آکر ایسا کام کرے گی کہ لوگ سابق حکمرانوں کےکام بھول جائیں گے، ملک میں خوشیاں ہوں گی نوجوانوں کو نوکریاں ملیں گی۔

    عام انتخابات:تعلیمی اداروں میں کتنی چھٹیاں ہوں گی؟

    الیکشن سےقبل مجھے ایک جلسہ کرنے دیں،سیاسی مخالفین کو لگ پتہ جائے گا،عمران خان

  • ہماری پارٹی مشکل کاموں میں ہاتھ ڈالے گی، ہم تجربوں سے سیکھ گئے ہیں،جہانگیر ترین

    ہماری پارٹی مشکل کاموں میں ہاتھ ڈالے گی، ہم تجربوں سے سیکھ گئے ہیں،جہانگیر ترین

    ملتان: سربراہ استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی ) جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ 2018میں ہم ایک جذبے کیساتھ آئے تھے، پی ٹی آئی سے ہمیں بہت زیادہ امیدیں وابستہ تھیں لیکن پی ٹی آئی اپنے مؤقف سے ہٹ گئی تاہم ہمارا مؤقف وہی ہے۔

    باغی ٹی وی:ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ آئی پی پی نے کہا کہ 2018میں ہم ایک جذبے کیساتھ آئے تھے، پی ٹی آئی سے ہمیں بہت زیادہ امیدیں وابستہ تھیں لیکن پی ٹی آئی اپنے مؤقف سے ہٹ گئی تاہم ہمارا موقف وہی ہے، الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ ہوتی ہے، کسی کا بھی میڈیا ٹرائل نہیں ہونا چاہیے، الیکشن انشاء اللہ اپنے وقت پر ہوں گے۔

    پی ٹی آئی کو الیکشن 2024 کیلئے انتخابی نشان ”بلا“ نہ ملنے پر بات چیت کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ انتخابی نشان کا فیصلہ ہمارا نہیں، الیکشن کمیشن کا ہے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ ایک اچھی چیز ہے، ن لیگ سے کچھ نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ اور کچھ پر مقابلہ ہے، الیکشن میں کامیابی کیلئے بھرپور محنت کر رہے ہیں،ہماری پارٹی مشکل کاموں میں ہاتھ ڈالے گی، ہم تجربوں سے سیکھ گئے ہیں، لودھراں اور ملتان دونوں میری پہلی ترجیح ہیں، ہم نے مانگ تانگ کر یہ سیٹ نہیں لی۔

    غربت کی ماری عوام ، الیکشن کا ماحول؟ تجزیہ ، شہزاد قریشی

    سربراہ استحکام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ سب سے بڑا مسئلہ پاکستان کا مہنگائی ہے، معیشت باتیں کرنے سے ٹھیک نہیں ہوتی، اس کے لئے عملی اقدامات کرنے ہوتے ہیں ملک کی بہتری کیلئے کام کریں گے، عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے، ملتان کے رکے ہوئے کام پورے کرکے شہر میں ترقی کا نیا سفرشروع کریں گے۔

    اگلے پانچ سال میں تحریک انصاف مکمل طور پر ختم ہوجائے گی،پرویز خٹک

    این ایچ آئی نے کالی کھانسی کے پھیلاؤ کے خدشات ظاہر کر دیئے

  • پی ٹی آئی رہنما آئی پی پی میں شامل

    پی ٹی آئی رہنما آئی پی پی میں شامل

    لودھراں : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما مہر اشرف سیال نے استحکام پاکستان (آئی پی پی )میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : لودھراں کے سابق رکن اسمبلی مہر اشرف سیال کو پی پی 227 سے آئی پی پی کا ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے ، جبکہ پارٹی پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے پی پی 227 لودھراں سے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لئے ہیں۔

    قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کے گڑھ لاہور پی پی 149 یوسی 167 سے صدر مسلم لیگ ن ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شامل ہو ئےمختلف وفود کی آئی پی پی پارٹی سیکریٹریٹ لاہور ڈویژن میں مرکزی رہنما محمد شعیب صدیقی سے ملاقات کی-

    دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ ریاض نے کہا ہے کہ میری طبیعت خراب ہو گئی جس کے سبب این اے 104 کے الیکشن سے دست بردار ہو رہا ہوں،راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ میری جگہ اب میرا بیٹا راجہ دانیال شیر کے نشان پر الیکشن لڑے گا، اس فیصلے سے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے، اپنے حلقے کے مسائل حل کرنے میں مشغول ہوں، مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا شکر گزار ہوں کہ مجھے موقع فراہم کیا، حلقے کی عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا۔

  • انتخابات 2024: ن لیگ اور آئی پی پی کیلئے6 قومی اور 11 صوبائی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ

    انتخابات 2024: ن لیگ اور آئی پی پی کیلئے6 قومی اور 11 صوبائی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی) میں عام انتخابات کے لیے 6 قومی اور 11 صوبائی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی: رپورٹس کے مطابق ن لیگ اور آئی پی پی کے درمیان 6 قومی اور 11 صوبائی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے، قومی اسمبلی کے جن حلقوں میں دونوں پارٹیوں کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے ان میں این اے 54، 88، 117، 128، 149، 143 شامل ہیں،اس کے علاوہ صوبائی حلقوں میں پی پی 12، 24، 81، 98، 106، 149، 180، 204، 250، 277، 292 پر ن لیگ اور آئی پی پی کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی( آئی پی پی) نے عام انتخابات کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ،آئی پی پی نے قومی اور پنجاب اسمبلی کے 51 ٹکٹ جاری کیے اور قومی و پنجاب اسمبلی کی 6 نشستوں پر امیدوار کھڑے نہیں کیے،استحکام پاکستان پارٹی کے مطابق پارٹی کے سربراہ جہانگیرترین این اے 149، این اے 155 اور پی پی227 سے انتخاب لڑیں گے۔

    ن لیگ کا طلال چوہدری کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ

    ن لیگ کی اعلی قیادت نے جلسوں کی تیاری مکمل کرلی

    انتخابی نشان عقاب، سپریم کورٹ نے آل پاکستان مسلم لیگ کی درخواست خارج کردی

  • آئی پی پی  نے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

    آئی پی پی نے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

    لاہور: استحکام پاکستان پارٹی( آئی پی پی) نے عام انتخابات کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ۔

    باغی ٹی وی : آئی پی پی نے قومی اور پنجاب اسمبلی کے 51 ٹکٹ جاری کیے اور قومی و پنجاب اسمبلی کی 6 نشستوں پر امیدوار کھڑے نہیں کیے،استحکام پاکستان پارٹی کے مطابق پارٹی کے سربراہ جہانگیرترین این اے 149، این اے 155 اور پی پی227 سے انتخاب لڑیں گے، این اے 54 راولپنڈی سےغلام سرورخان اور این اے 56 سے شرجیل میر امیدوار ہوں گے۔

    این اے 70 سیالکوٹ سے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور این اے 79 گوجرانوالہ سے رانا نذیر خان امیدوار ہوں گے جبکہ این اے 88 خوشاب سے گل اصغر خان الیکشن لڑیں گے، اس کے علاوہ این اے 97 سے ہمایوں اخترخان آئی پی پی کے امیدوار ہوں گے لاہور کے این اے 117 سے مرکزی صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان الیکشن لڑیں گے جبکہ این اے 133 قصور سے ہاشم ڈوگر آئی پی پی کے امیدوار ہوں گے۔

    انتخابی نشان عقاب، سپریم کورٹ نے آل پاکستان مسلم لیگ کی درخواست خارج کردی

    این اے 143 ساہیوال سے ملک نعمان لنگڑیال الیکشن لڑیں گے اور این اے 147 خانیوال سے محمد ایاز خان نیازی میدان میں ہوں گے جبکہ این اے 149 اور این اے 155 لودھران سے جہانگیرخان ترین کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا، استحکام پاکستان پارٹی کا این اے 48 اسلام آباد اور این اے 128 لاہور کی سیٹوں پر فیصلہ زیرالتواء کا شکار ہے۔

    پنجاب اسمبلی امیدواروں کی فہرست میں پی پی 149 لاہور اور پی پی 209 خانیوال سے صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان امیدوار ہوں گے، پی پی 227 لودھراں سے جہانگیرخان ترین، پی پی 228 لودھراں سے نذیر احمد خان امیدوار ہیں راولپنڈی کے حلقہ پی پی 12 سے عمار صدیق خان اور پی پی 13 سے ملک عظمت محمود امیدوار ہوں گے جبکہ پی پی 16 راولپنڈی سے عاطف علی، پی پی 17 سے فیاض الحسن چوہان اور پی پی 19 سے عدنان حسن کے نام کو فائنل کیا گیا۔

    ن لیگ کی اعلی قیادت نے جلسوں کی تیاری مکمل کرلی

    پی پی 24 جہلم سے راجہ یاور کمال، پی پی 37 حافظ آباد سے مامون تارڑ کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا، پی پی 45 سیالکوٹ سے طاہر محمود ہندلی، گوجرانوالہ پی پی 59 سے محمد مصدق ریاض امیدوار ہیں پی پی 66 گوجرانوالہ سے رانا نذیر خان اور پی پی 68 سے رانا عمر نذیر کو ٹکٹ جاری کردیا گیا، خوشاب پی پی 81 عامر حیدر سنگھہ، پی پی 83 احسان اللہ ٹوانہ کو ٹکٹ مل گیا۔

    خوشاب پی پی 84 سے محمد زیبر، پی پی 102 فیصل آباد سے سکندر حیات جتوئی الیکشن لڑیں گے جبکہ پی پی 106 فیصل آباد سے چوہدری علی اختر اور پی پی 133ننکانہ صاحب سے نوشیرسبحان امیدوار ہوں گے اسی طرح پی پی 169 لاہور سے میاں سلمان سلیم ، پی پی 175 قصور سے میاں عبدالخالد امیدوار ہیں جبکہ پی پی 179 اور 180 قصور سے ہاشم ڈوگر، 182سے سلیم اختر کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا گیا۔

    ن لیگ کا طلال چوہدری کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ

    پی پی 204 ساہیوال سے فلک شیر لنگڑیال اور پی پی 213 ملتان سے بریگیڈئیر ر قیصر علی حیدر امیدوارہیں، پی پی 236 وہاڑی سے اویس خاکوانی، بہاولپور پی پی 245 سے تحسین نواز گردیزی امیدوار ہوں گے،پی پی 250 سے افتخار حسن آئی پی پی کے امیدوار ہوں گے جبکہ پی پی 277 کوٹ ادو سے نیاز حسین گشگوری اور پی پی 282 لیہ سے سید رفاقت گیلانی کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔

  • ن لیگ اور آئی پی پی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

    ن لیگ اور آئی پی پی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات طے پاگئے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے ٹکٹوں کی تقسیم کے دوران قومی اسمبلی کے 7 اور صوبائی اسمبلی کے 11 حلقے خالی چھوڑ دئیے ہیں، جہانگیرترین کو لودھراں کے بجائے این اے 149 ملتان سے ایڈجسٹ کیا جائے گا، علیم خان کو این اے 117 لاہوراور عون چوہدری کو این اے 128 لاہور میں ایڈجسٹ کیا جائے گا، نعمان لنگڑیال کو ساہیوال اور انجینئر گل اصغر کو خوشاب سے ایڈجسٹ کیا جائے گا، این اے 47 اسلا م آباد سے عامر کیانی اور این اے 54 ٹیکسلا سے غلام سرور خان کو راولپنڈی سے ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

    اسی طرح صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں پی پی 12 راولپنڈی عمار صدیق خان، پی پی 24 جہلم راجہ یاور کمال اور پی پی 106 فیصل آباد علی اختر کی سیٹوں پر دونوں جماعتوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا امکان ہے۔

  • مجلس وحدت المسلمین کے رہنما   آئی پی پی  میں شامل

    مجلس وحدت المسلمین کے رہنما آئی پی پی میں شامل

    لاہور: مجلس وحدت المسلمین کے رہنما سید علی حسن نقوی نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی: سید علی حسن نقوی نے آئی پی پی صوبائی صدرمحمود مولوی، جنرل سیکرٹری علی جونیجو اور رضوان خان سےملاقات کی ، انہوں نے استحکام پاکستان پارٹی کی اعلی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی،اس موقع پر صوبائی صدر آئی پی پی محمود مولوی نے کہا کہ علی حسن نقوی کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں، لوگ استحکام پاکستان پارٹی میں تیزی سے شامل ہورہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ الیکشن سے پہلے کئی نام ہمارے ساتھ جڑیں گے،جب کہ آئی پی پی جنرل سیکرٹری علی جونیچو کا کہنا تھا کہ کراچی سے الیکشن میں نئے چہرے سامنے لارہے ہیں،نوجوان آگے آکر سیاست سے انتشار کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔

    جے یو آئی رہنما مسلم لیگ ن میں شامل

    اسرائیلی حملے میں الجزیرہ کے بیورو چیف کا بڑا بیٹا بھی شہید

    مسلم لیگ ن کا لاہور میں سیٹ ایڈجسمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ برقرار

  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات:استحکام پاکستان پارٹی کا الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات:استحکام پاکستان پارٹی کا الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ

    لاہور: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی انتخابات مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات پر رد عمل دیتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو نتائج مسترد کرتے ہوئے پارٹی کے خلاف مؤثر کارروائی کرنی چاہیئے،مرشد کے شوہر کی جگہ بیرسٹر گوہر کی بطور چئیرمین پی ٹی آئی تقرری پارٹی کے منشور اور جمہوری روایات کے بر عکس ہےپی ٹی آئی کے برائے نام انٹرا پارٹی الیکشن ڈکٹیٹر شپ کی بد ترین مثال اور جمہوری پراسس کو یکسر نظر انداز کیے جانے کی وجہ سے نا قابل تسلیم ہیں۔
    https://x.com/Dr_FirdousAwan/status/1730924738816643401?s=20

    ن لیگ پہلا پارلیمانی بورڈ اجلاس اختتام پذیر: آئندہ الیکشن کیلئے سرگودھا سے امیدواروں کے …

    انہوں نے کہا کہ ووٹرز اور متبادل امیدواروں کے بغیر یہ الیکشن جمہوریت کی نفی اور جمہوری اقدار سے انکار ہے جمہوریت کا درس دینے والوں نے آج خود ہی پارٹی کے اندر سے جمہوریت کے تاثر کو ختم کر دیا ہےخواہشات کے تابع الیکشن کے نتائج کسی صورت بھی تسلیم نہیں کئے جا سکتے-

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ امید ہے الیکشن کمیشن ان انتخابات پر فوری نوٹس لتے ہوئے انہیں کالعدم قرار دے گا جو جماعت اپنے اندر جمہوری روایات قائم نہیں رکھ سکتی وہ ملک میں کیسے جمہوریت لا سکتی ہے جب کہ ایک جمہوریت پسند پارٹی کے طور پر استحکام پاکستان پارٹی ان نتائج کو مسترد کرتی ہے۔

    عمران خان آؤٹ،بیرسٹر گوہر علی بلا مقابلہ پی ٹی آئی چیئرمین منتخب، اکبر ایس بابر …