Baaghi TV

Tag: آئی پی پی

  • پی ٹی آئی کے مزید 4 رہنماؤں نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

    پی ٹی آئی کے مزید 4 رہنماؤں نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مزید 4 رہنماؤں نے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا-

    باغی ٹی وی: 2 سابق ارکان قومی اسمبلی اور ایک سابق صوبائی وزیر نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی،جس میں ملکی سیاسی حالات پر گفتگو کی اور استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا فیصٌہ کیا جبکہ آئندہ چند روز میں باضابطہ پریس کانفرنس میں آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

    جہانگیر ترین سے ملاقات کرنے والوں میں سابق ایم این اے سردار ذوالفقار ، سابق ایم این اے غلام محمد لالی اور سابق صوبائی وزیر کرنل ریٹائرڈ محمد انور شامل ہیں، ملاقات میں آئی پی پی رہنما غلام سرور خان، اسحا ق خاکوانی، عون چودھری، سعید اکبر نوانی بھی شریک تھے-

    عمران خان توشہ خانہ کیس: ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا پر فیصلہ …

    سابق ایم این ایز اور سابق صوبائی وزیر نےجہانگیر ترین کاساتھ دینے کا فیصلہ کیا، تینوں ارکان چند روز میں باضابطہ پریس کانفرنس میں آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے، جہانگیرترین نے تینوں رہنماں کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

    دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے ارباب غلام رحیم نے جے ڈی اے کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، ارباب غلام رحیم کا کہنا تھا کہ پیر پگاڑا کے ساتھ ہوں،مل کر الیکشن لڑیں گے، پیپلز پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں،انہوں نے مزید کہا کہ بشیر میمن مسلم لیگ (ن) کے لیے کام کر رہے ہیں۔

    190 ملین پاؤنڈ کیس:چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری دائر

  • جہانگیر ترین  کا لودھراں سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ

    جہانگیر ترین کا لودھراں سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ

    لاہور: استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین نے لودھراں سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین ایک دو روز میں لودھراں جائیں گے، جہاں وہ ووٹرز کو عشائیہ دیں گے،استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین عشائیے کے دوران باقاعدہ انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کریں گے۔

    جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
    علاوہ ازیں پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات ہوئی،ملاقات میں باہمی دلچسبی کے امور اور دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران آسٹریلوی وفد کے دیگر ممبران میری رابرٹس اور متین امین بھی موجود تھے، ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عون چوہدری، مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، اسحاق خاکوانی بھی موجود تھے،ملاقات میں صدر آئی. پی. پی لاہور ڈویژن مراد راس، نعمان لنگڑیال، منزہ حسن اور شیخ یعقوب بھی موجود تھے، ملاقات میں علاقائی سیاست اور استحکام پاکستان پارٹی کے عوام دوست منشور کے اہم نکات پر بھی گفتگو ہوئی

    دوسری جانب جہانگیر ترین کی پارٹی استحکام پاکستان پارٹی نے سندھ میں پی ٹی آئی کی 32 وکٹیں گرا دیں،آئی پی پی کے صوبائی جنرل سیکریٹری علی جونیجو نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو اپنی جماعت میں شمولیت پر خوش آمدید کہا آئی پی پی کے صوبائی صدرمحمود مولوی کے گھر اہم بیٹھک ہوئی، جس میں تحریک انصاف کے سندھ کے ارکان نے شرکت کی اور استحکام پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا گیا۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما ضیااللہ آفریدی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

    آئی پی پی میں شامل ہونے والوں میں کے ایم سی میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے اسد امان اور ان کے ساتھ 31 دیگر یوسی چیئرمینز شامل ہیں مذکورہ یوسی چیئرمنز نے جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کی حمایت سے انکار کیا تھا اور میئر کے انتخابات کے بائیکاٹ کے باعث مرتضی وہاب میئرکراچی بن گئے تھے۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اسٹرائیک کور منگلا کا دورہ کیا

  • سندھ میں پی ٹی آئی کے 32 رہنما   استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

    سندھ میں پی ٹی آئی کے 32 رہنما استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

    کراچی: جہانگیر ترین کی پارٹی استحکام پاکستان پارٹی نے سندھ میں پی ٹی آئی کی 32 وکٹیں گرا دیں،آئی پی پی کے صوبائی جنرل سیکریٹری علی جونیجو نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو اپنی جماعت میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

    باغی ٹی وی: آئی پی پی کے صوبائی صدرمحمود مولوی کے گھر اہم بیٹھک ہوئی، جس میں تحریک انصاف کے سندھ کے ارکان نے شرکت کی اور استحکام پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا گیا۔

    آئی پی پی میں شامل ہونے والوں میں کے ایم سی میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے اسد امان اور ان کے ساتھ 31 دیگر یوسی چیئرمینز شامل ہیں مذکورہ یوسی چیئرمنز نے جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کی حمایت سے انکار کیا تھا اور میئر کے انتخابات کے بائیکاٹ کے باعث مرتضی وہاب میئرکراچی بن گئے تھے۔

    ایم کیو ایم رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

    دوسری جانب ایم کیو ایم کے خواجہ سہیل منصور اور مزمل قریشی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی،خواجہ سہیل منصور کا کہنا تھا کہ ہم کراچی کی بہبود کیلئے کام کریں گے، کراچی کی ترقی کیلئےایم کیوایم کو بھی ویلکم کرتےہیں، جبکہ مزمل قریشی کا کہنا تھاکہ ہمیں حق حاصل ہےکہ کسی بھی جماعت میں جائیں، کراچی کےعوام کومعلوم ہےکہ ہمیں کہاں جانا ہے-

    ایم کیو ایم رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

  • کاروباری شخصیت کا  استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

    کاروباری شخصیت کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

    لاہور: چوہدری شفقت ریاض گوندل نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے برطانیہ سے تعلق رکھنے والی معروف کاروباری شخصیت چوہدری شفقت ریاض گوندل نے ملاقات کی ہے،آئی پی پی کے چیئرمین جہانگیر ترین نے چوہدری شفقت ریاض گوندل کو پارٹی مفلر پہنا کر خیر مقدم کیا ،اس موقع پر سینئررہنما آئی پی پی اسحاق خان خاکوانی بھی موجود تھے۔

    چوہدری شفقت ریاض گوندل کو استحکام پاکستان پارٹی برطانیہ کا صدر اور چیف آرگنائزز آئی پی پی یورپ مقرر کردیا گیا،جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا ہے۔

    پی ٹی آئی کےسابق صوبائی وزیر احاطہ عدالت سے گرفتار

    داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا کی کراچی آمد

    بابر اعظم نے سرخ گیند کی پریکٹس شروع کر دی

  • پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما  جہانگیر ترین کی پارٹی میں شامل

    پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما جہانگیر ترین کی پارٹی میں شامل

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور سابق ٹکٹ ہولڈر نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کےسابق ٹکٹ ہولڈرفیاض بھٹی نے پیٹرن انچیف آئی پی پی جہانگیرترین اورپارٹی صدرعلیم خان سےملاقات کی،اس موقع پر انہوں نے پارٹی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا، جبکہ آئی پی پی چئیرمین جہانگیر ترین اور صدر علیم خان نےانہیں پارٹی مفلر پہنایا اور خیر مقدم کیا۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں سابق رکن پنجاب اسمبلی کرم داد واہلہ نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی جنوبی پنجاب صوبہ محاذ سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی کرم داد واہلہ بھی آئی پی پی میں شامل ہو گئے ہیں پارٹی پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین اور صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے انہیں پارٹی پرچم پہنا یا اور انہیں خوش آمدید کہا تھا، کرم داد واہلہ نے 2018 میں مسلم لیگ ن سے علیحدگی اختیارکر کے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ میں شمولیت اختیار کر لی تھی، وہ پی پی 219 خانیوال سے پنجاب اسمبلی کے رکن بنے تھے۔

    مشرق وسطیٰ میں تنازعات کا حل دو ریاستوں کا قیام ہے،جی سیون اجلاس

    پاک افغان سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز کا آپریشن،2 دہشتگرد ہلاک

    لاہور کے باشندوں کی اوسط سالانہ عمر میں چھ سے سات سال کی کمی ہو …

  • استحکام پاکستان پارٹی کا سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرنے کا اعلان

    استحکام پاکستان پارٹی کا سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرنے کا اعلان

    استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آئی پی پی نے ملکی سیاست میں ایک مشکل سفر کا آغاز کیا ہے،آئی پی پی 13 اکتوبر کو جھنگ سے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرے گی،

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ 13 اکتوبر سے عوامی رابطہ مہم، ورکرز کنونشن کا آغاز ہو گا،علامہ اقبال نے جس پاکستان کا خواب دیکھا اس کے حصول کی کاوش کریں گے،ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو عوامی مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح دے، آئی پی پی اس ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی،اس وقت قوم اضطراب، ہیجان اور افراتفری کا شکار ہے، آئی پی پی کا منشور پاکستان کی ترقی و خوشحالی ہے، سپیشل انوسٹمنٹ فیسیلٹیشن کونسل کی تمام پالیسیوں اور فیصلوں کی حمایت کرتے ہیں ایس آئی ایف سی کے فیصلے اور پالیسیاں خوشحال پاکستان کی ضامن ہیں،ایس آئی ایف سی پاکستان کی شکل میں مضبوط کی بنیاد رکھ دی گئی،،آنے والے وقت کا پاکستان ترقیوں کی منازل طے کرے گا،

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آئی پی پی ایس آئی ایف سی کے تمام فیصلوں کے ساتھ کھڑی ہو گی، نیشنل اپیکس کمیٹی کے اس متعلق فیصلے وقت کی ضرورت ہیں،ڈالر مافیا، ڈرگ مافیا اور دہشت گرد نیٹ ورکس کے پیچھے مخصوص تارکین وطن ہیں.

    توشہ خانہ کیس میں رہائی کے حکم کے بعد سائفر مقدمے میں دوبارہ گرفتاری

     لاڈلے کی سزا معطل ہوئی ہے ختم نہیں ہوئی

    آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟

    آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،

    عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

  • عمران خان نے شاید سائفر کو سیاسی رائفل سمجھ کر اپنے پاس رکھا تھا، فردوس عاشق اعوان

    عمران خان نے شاید سائفر کو سیاسی رائفل سمجھ کر اپنے پاس رکھا تھا، فردوس عاشق اعوان

    استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر اسٹیٹ سیکریٹ کے غلط استعمال کا الزام لگادیا۔

    باغی ٹی وی: سائفر کیس کا چالان جمع کرائے جانے پر رد عمل دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر اپنے پاس رکھا اور اسٹیٹ سیکریٹ کا غلط استعمال کیا،جہاں کی اینٹ وہیں پر ٹھیک‘ ایف آئی اے کی جانب سے سائفر کیس کا چالان جمع کرانے کا خلاصہ ہے، عمران خان نے شاید سائفر کو سیاسی رائفل سمجھ کر اپنے پاس رکھا تھا۔

    فردوس عاشق اعوان کاعمران خان کو اناڑی قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ سائفر نما رائفل اناڑی نے اپنے آپ پر ہی چلالی ہے، اب اس رائفل کے دیے گئے زخموں سے خون رسنا شروع ہو چکا ہے،قومی راز قومی وقار اور تشخص کے حامل ہوتے ہیں، ان کو افشا کرنا سنگین جرم ہے، چئیرمین پی ٹی آئی اینڈ کمپنی سے یہ سنگین گناہ سرزد ہوا ہے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کورٹ معاملے کو اس کے منطقی انجام تک پہنچائے گی۔

    کراچی جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر چوہوں نے ایف

    واضح رہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو قصوروار قرار دیا گیا ہے، چالان میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی قصوروار قرار دیئے گئے،ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو ٹرائل کرکے سزا دینے کی استدعا کر دی،اسد عمر ملزمان کی لسٹ میں شامل نہیں ،سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ایف آئی اے کے مضبوط گواہ بن گئے ،اعظم خان کا 161 اور 164 کا بیان چالان کے ساتھ منسلک ہے-

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر اپنے پاس رکھا اور اسٹیٹ سیکرٹ کا غلط استعمال کیا ، شاہ محمود قریشی نے 27 مارچ کی تقریر کی پھر چیئرمین پی ٹی آئی کی معاونت کی ، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی 27 مارچ کی تقریر کا ٹرانسکرپٹ سی ڈی منسلک ہے-

    ن لیگ کا انتقامی سیاست اور اسٹیبلشمنٹ سے

    ایف آئی اے نے 28 گواہوں کی لسٹ چالان کےساتھ عدالت میں جمع کرا دی ،سیکرٹری خارجہ اسد مجید اور سابقہ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی گواہوں میں شامل ہیں،ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ فیصل نیاز ترمزی بھی ایف آئی اے کےگواہوں میں شامل ہیں،سائفر وزا ر ت خارجہ سے لیکر وزیراعظم تک پہنچنے تک تمام چین گواہوں میں شامل ہیں-

  • ملکی سالمیت کے لیے انتخابات ضروری ہیں،جہانگیرترین

    ملکی سالمیت کے لیے انتخابات ضروری ہیں،جہانگیرترین

    سابق رکن قومی اسمبلی و صدر پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ منزہ حسن نے پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ہے

    منزہ حسن نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن فردوس عاشق اعوان، اسحاق خان خاکوانی اور عون چوہدری بھی موجود تھے.جہانگیر خان ترین نے منزہ حسن کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت پر انکا خیر مقدم کیا اور ایک مستحکم پاکستان کے لیے مل کر جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار کیا.

    جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ اہم شمولیت ہونے جا رہی ہے،منزہ حسن کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو استحکام پاکستان میں شمولیت کررہی ہیں ،امید کرتا ہوں جس مشن میں تھی اسی مشن کو لے کر آگے چلے گی ،انشاء اللہ ہم سب مل کر پاکستان کے لئے محنت کریں گے، الیکشن میں منظم اور بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے، پاکستان کیلئے الیکشن ہر حال میں ضروری ہیں،ملکی سالمیت کے لیے انتخابات ضروری ہیں،سیاست میں میرا ٹریک ریکارڈ ہے،میں فیلڈ کا آدمی ہوں،ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ کی کوئی شکایت نہیں ،ہمیں اسٹیبلشمنٹ کی نہیں عوام کی مدد چاہیے

    منزہ حسن کا کہنا تھا کہ آپ سب کو پتہ دو ہفتے پہلے میں نے ایک بیان دیا تھا کہ میں پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں ہوں , پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ میرا بہت لمبا عرصہ رہا ,جب میں نے پی ٹی آئی جوائن کی تھی تب ایک خاتون تھی ,پی ٹی آئی اسی لئے جوائن کی تھی کہ لوگوں کے لئے کام کر سکیں, کافی سالوں بعد ہم حکومت میں آئے میں اس وقت بھی قومی اسمبلی میں بہت کام کیا ,یہ سب کا حق ہے کہ وہ زندگی میں کوئی بھی فیصلہ کر سکتا ہے, اگر یہ پارٹی بھی کام نہیں کرے گی تو میں رائٹ رکھتی ہوں کہ الگ ہو جاوں ,ان سب نے پاکستان کے لئے بہت کام کیا اس لئے ان کا ساتھ دے رہی ہوں،

    "استحکام پاکستان پارٹی” نام سے متعلق عون چودھری کی وضاحت

    چھینہ گروپ بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کو تیار

    جہانگیرترین کی پارٹی کا نام الیکشن میں رجسڑیشن سے پہلے ہی الیکشن کمیشن اور اعلی عدلیہ میں چیلنج

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

     ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

    استحکام پاکستان پارٹی کی پریس کانفرنس، فواد چودھری "منہ” چھپاتے رہے، تصاویر وائرل

  • سیاسی جماعت کا عوام کو پیٹرول 165 فی لیٹر فراہم کرنے کا اعلان

    سیاسی جماعت کا عوام کو پیٹرول 165 فی لیٹر فراہم کرنے کا اعلان

    لاہور: نگراں حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ کردیا ہے،جس کے بعد سیاسی جماعت نے عوام کو خوشخبری سنائی ہے-

    باغی ٹی وی : نگراں حکومت کے حالیہ اعلان کے بعد پیٹرول فی لیٹر 26 روپے 2 پیسے اور ڈیزل 17 روپے 34 پیسے مزید مہنگا کردیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 38 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 329 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جس کے بعد جہانگیر ترین کی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی جانب سے کہا گیا کہ موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول آدھی قیمت پر فراہم کیا جائے گا، جو دیکھتے ہی دیکھتے ”ایکس“ پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
    https://x.com/istehkamPK/status/1702980796741751225?s=20
    ”آدھی قیمت میں پیٹرول“ کی یہ آفر آئی پی پی کے انتخابی منشور کا حصہ ہے اور پ ٹرول آدھی قیمت میں انتخابات کے بعد ہی ملے گا، وہ بھی اس شرط پر کہ آئی پی پی الیکشن جیت جائے، اس کے بعد بھی ضروری نہیں کہ ایسا کیا بھی جائے گا۔

    پشاور : پٹرول مہنگا ہوتے ہی شہریوں نے "زوبائسائیکل” چلاشروع کردی

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اقدام کو چیلنج کر دیا گیا ہےتفصیلات کے مطابق جوڈیشل ایکٹوزیم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں نگران وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں کہا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 26 روپے کا اضافہ کر دیا ہے، مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنے کیلئے کوئی میکنزم نہیں ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، استدعا ہے کہ عدالت قیمتوں میں حالیہ اضافے کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔

    یہ تاثر درست نہیں کہ امریکہ کسی سازش کے تحت افغانستان میں اسلحہ چھوڑ …

  • انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے،عبد العلیم خان،اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے آج یہ دن دیکھنا پڑا،پرویز خٹک

    انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے،عبد العلیم خان،اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے آج یہ دن دیکھنا پڑا،پرویز خٹک

    صدر آئی پی پی عبد العلیم ،استحکام پاکستان کے رہنما عون چوہدری اور چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین پرویز خٹک کاچیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری پر ردعمل سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی : استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ یہ مکافات عمل ہے، انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے جبکہ استحکام پاکستان کے رہنما عون چوہدری نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ یہ مکافات عمل ہے ، جو کریں گے آپ کے ساتھ بھی ہو گا۔

    دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری پر چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین پرویز خٹک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج عدالت کے فیصلے نے ثابت کیا کہ ہماری عدالتیں آزاد ہیں، فیصلے آئین و قانون کو سامنے رکھ کر ہوتے ہیں ،کرپشن، چوری یا اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف قانون موجود ہے۔

    عمران خان کی گرفتاری، احتجاج پررہنماؤں سمیت 32 پی ٹی آئی کارکن گرفتار

    پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ فیصلےکرنےکا اختیار عدالتوں کو حاصل ہے، ہمارا شروع دن سے موقف تھا کہ ہر مسئلےکا حل بات چیت سے ممکن ہے، ضد، انا اور اقتدار کی بھوک آج ان کو اس مقام پر لے آئی، اچھی بھلی پارٹی کو بنانے اور مضبوط کرنے میں برسوں لگے، حوس اقتدار میں محض ایک سال میں پارٹی کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے،جس نے ان پر احسان کیا یا وزیراعظم بننے میں مدد کی اسی کو سب کے سامنے رسوا کیا، سب نےکہا کہ پارلیمنٹ کے اندر رہو، اسمبلیاں مت توڑو پر انہوں نےکسی کی نہ سنی، اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے آج ان کو یہ دن دیکھنا پڑ رہا ہے۔

    عمران خان کی گرفتاری،علیمہ خان پارٹی کی قیادت کریں گی،نجی ٹی وی کے ذرائع کا …

    ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ان کو اب مزیدکسی ایڈونچر کی اجازت نہیں دی جائےگی، معصوم نوجوانوں کو ورغلا کر اور ٹکٹوں کا لالچ دے کر بیوقوف بنایا گیا، نوجوان صوبےکے بہتر مستقبل کے لیے اپنی توجہ مرکوز کریں۔