Baaghi TV

Tag: آتشزدگی

  • گلبرگ میں پیس شاپنگ مال میں آتشزدگی،تاثیر خاندان کیخلاف کاروائی کا مطالبہ

    گلبرگ میں پیس شاپنگ مال میں آتشزدگی،تاثیر خاندان کیخلاف کاروائی کا مطالبہ

    گلبرگ میں پیس شاپنگ مال میں آتشزدگی،تاثیر خاندان کیخلاف کاروائی کا مطالبہ
    لاہور کے علاقے گلبرگ میں پیس شاپنگ مال میں آتشزدگی پر تاثیر فیملی کے خلاف لاہور کے تھانہ گلبرگ میں درخواست دی گئی ہے

    درخواست مرزا عامر بیگ،عرفان لطیف و دیگر کی جانب سے دی گئی ہے، اندراج مقدمہ کے لئے دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات ساڑھے گیارہ بجے پیس شاپنگ مال کی تمام لائٹس بند کر دی گئی تھیں روزانہ روٹین کے مطابق پلازہ میں ایل ٹی ای روم ہے جس میں مین الیکٹرک سپلائی بند ہو جاتی ہے اور مین بریکر بھی بند کر دیا جاتا ہے جس سے شارٹ سرکٹ کا سوال پیدا ہی نہیں ہوتا،سلمان تاثیر کی اہلیہ آمنہ تاثیر،انکا بیٹا شہر یار تاثیر،شہباز تاثیر اور جی ایم ذوالفقار بھٹی و دیگر کی ملی بھگت سے آگ لگائی گئی ،دو ماہ قبل آمنہ تاثیر انکے بیٹے، اور جی ایم کو یونین آفس میں بلایا اور ہمیں آفر ہوئی کہ جتنا پیسہ چاہئے لے لو ہمیں پیس کا قبضہ واپس دلوا دو ہم یونین ممبران نے یہ آفر ٹھکرا دی،اور گزشتہ رات یہ واقعہ ہو گیا، ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے،

    لاہور کے علاقے گلبرگ میں پیس شاپنگ مال کی بالائی منزل پر دوبارہ آگ بھڑک اٹھی ،ریسکیوذرائع کے مطابق آگ بالائی منزل کے عقبی حصے میں دوبارہ بھڑکی تاہم جلد سے جلد قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے رات گئے گلبرگ شاپنگ مال میں آگ لگ گئی تھی جس پر قابو پا لیا گیا تھا اورکولنگ کا عمل جاری تھا، ترجمان ریسکیو نے بتایا کہ متاثرہ شاپنگ مال سے ملحقہ تمام پلازے محفوظ ہیں، آپپریشن میں فائر بریگیڈ کی 20 گاڑیوں اور 60 فائر فائٹرز نے حصہ لیا فائر اینڈ ریسکیو آپریشن میں کوئی زخمی یا مسنگ رپورٹ نہیں ہوا

    ترجمان کے مطابق پلازہ میں فائر اور سیفٹی کے انتظامات نہیں تھے آگ پر جلدی اور بروقت پابو پانے کے لیے قریبی اضلاع کی ریسکیو ٹیموں نے بھی آپریشن میں حصہ لیا آگ کیسے لگی وجہ معلوم نہیں ہو سکی

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پلازے میں لگی آگ ایک کے بعد دوسرے فلور کو لپیٹ میں لیتی ہوئی چار فلور تک پھیل گئی تھی اپنگ پلازہ میں 400 کے قریب دکانیں تھیں جن میں زیادہ تر کانیں موبائل فونز ، الیکٹرانکس اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی تھیں

    نجی ٹی وی کے مطابق دکانداروں کا الزام ہے کہ مالکان پلازہ خالی کروانا چاہتے تھے آگ لگائی گئی ہے، شارٹ سرکٹ نہیں ہوا آگ کے باعث شاپنگ پلازہ میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چیمہ کا کہنا ہے کہ پلازے میں آگ پر جزوی قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے، خطرناک آگ کو بجھانے کے لیے میں نے خود آپریشن کی نگرانی کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گلبرگ کے پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے

  • براعظم ایشیاء کی سب سے بڑی مل بلہے شاہ پیکجز قصور میں لگی آگ تاحال برقرار

    براعظم ایشیاء کی سب سے بڑی مل بلہے شاہ پیکجز قصور میں لگی آگ تاحال برقرار

    قصور
    براعظم ایشیاء کی سب سے بڑی مل بلہے شاہ پیکجز بمقام حویلی پھاڑیانولی حدود تھانہ تھ شیخم میں گزشتہ شام لگنے والی آگ تاحال برقرار،2 افراد کے جھلس کر فوت ہونے کی اطلاع،دیگر درجنوں ملازم مذید جھلسنے کی بھی اطلاع،ریسکیو آپریشن جاری،تحریک اللہ اکبر پاکستان سٹی قصور کے کارکنان بھی ریسکیو آپریشن میں پیش پیش

    تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقےحویلی پھاڑیانولی حدود تھانہ تھ شیخم میں واقع براعظم ایشیاء کی سب سے بڑی مل بلہے شاہ پیکجز مل میں کل شام ساڑھے چھ بجے کے قریب وئیر ہاؤس نمبر 1_2_3 میں شدید آگ بھڑک اٹھی
    آگ لگنے کی وجہ وئیر ہاؤس کا خراب لفٹر بنا جسے مرمت کرکے اسٹارٹ کیا گیا تو لفٹر کو آگ لگنے سے وئیر ہاؤس کے شیڈ کو آگ لگ گئی جس سے وئیر ہاؤس میں پڑے سلنڈر پھٹ گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے شدت اختیار کر لی جسے کئی میلوں دور سے بھی دیکھا گیا
    اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کی گاڑیاں اور ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی نیز دیگر این جی اوز بھی آگ بجھانے کا کام کر رہی ہیں جن میں تحریک اللہ اکبر پاکستان سٹی قصور کے کارکنان پیش پیش ہیں
    آگ لگنے کے وقت مل میں ہزاروں ملازمین موجود تھے
    باوثوق ذرائع سے جھلس کر دو افراد کے جانبحق ہونے کی اطلاع ہے جن میں سے ایک کا تعلق کوٹ رادھا کشن اور دوسرے کا تعلق لاہور سے ہے
    نیز درجنوں مذید افراد بھی جھلس گئے ہیں
    آگ کی شدت کچھ کم ہوئی ہے تاہم آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا اور معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ آگ اگلے دو روز تک بمشکل کنٹرول کی جا سکے گی

  • کیمرون کے نائٹ کلب میں آتشزدگی 16 افراد ہلاک

    کیمرون کے نائٹ کلب میں آتشزدگی 16 افراد ہلاک

    وسطی افریقی ملک کیمرون کے نائٹ کلب میں آتش بازی کے سامان میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی خبررساں ادارے "اے ایف پی” کے مطابق واقعہ دارالحکومت یاؤنڈے کے ایک مہنگے ترین نائٹ کلب میں اتوار کی صبح پیش آیا۔

    اس حوالے سے حکام نے کہا کہ نائٹ کلب میں آتش بازی کا سامان بھی استعمال ہوتا تھا اور مذکورہ واقعہ اسی کے پھٹنے سے پیش آیا آتش بازی کا سامان پھٹنے سے چھت پر آگ بھڑک اٹھی، جس سے مزید دھماکے ہوئے اور پنڈال میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    حکومتی بیان کے مطابق آگ تقریباً تین بجے لگی تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جارہی ہیں۔

    افغانستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے طالبان کمانڈرسمیت 6 افراد ہلاک

    قبل ازیں موٹر سائیکل اور ٹرک کے مابین تصادم کے بعد خوفناک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہو گئے تھے واقعہ گھانا میں پیش آیا تھا گھانا کے شہر بوگوسو میں ٹرک جس پر دھماکہ خیز مواد سے بھری پیٹیاں لدی ہوئی تھیں موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا حادثہ ہوتے ہی دھماکہ ہوا اور دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی گئی، دھماکے کے مقام پر زمین پر کئی فٹ گہرا گڑھا بن گیا، گردو نواح کی متعدد عمارتیں بھی گر گئیں ، دھماکے کی بعد ہر طرف دھواں اور راکھ کے بادلوں نے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا-

    بارود سے بھرے ٹرک میں دھماکہ،17 اموات، 50 سے زائد زخمی،ہر طرف کہرام مچ گیا

    علاوہ ازیں خبیرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں مارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے یہ واقعہ کوہاٹ کے علاقےگلوتنگی میں پیش آیا جہاں مارٹرگولہ پھٹنے سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 جان کی بازی ہارگئے۔ واقعے میں ایک بچہ بھی شدید زخمی ہوا، زخمی اور لاشوں کو قریبی سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا دھماکا خانہ بدوشوں کی جھونپڑی میں ہوا، بم ڈسپوزل سکواڈ بھی طلب کیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں-

    کوہاٹ میں مارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحق

  • گھر میں آتشزدگی،تین بچے جاں‌ بحق، میاں‌ بیوی،تین بچے زخمی

    گھر میں آتشزدگی،تین بچے جاں‌ بحق، میاں‌ بیوی،تین بچے زخمی

    لاہور کے علاقے چونگی امرسدھو میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

    گھر میں آتشزدگی کے باعث تین بچے جاں بحق جبکہ میاں بیوی اور تین بچے زخمی ہو گئے ہیں،آگ لگنے کا واقعہ گزشتہ شب پیش آیا، اطلاع پر ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی آگ کی زد میں آکر دو سالہ علی عباس، 4 سالہ زہرا ، 6 سالہ لاریب جاں بحق ہوئے گئے ہیں جبکہ 40 سالہ مرابت ، 35 سالہ فرزانہ علی اور تین بچے علی رضا، علی حسن اور علی حمزہ جھلس کر زخمی ہو گئے ہیں،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

    گلستان کالونی امرسدھو میں گھر میں آگ لگنے کا واقعہ.ڈی سی لاہور عمر شیر نے نوٹس لے لیا. ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان ندیم گلستان کالونی امرسدھو پہنچ گئے.ڈی سی لاہور عمر شیر نے 03 زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی.زخمی ہونے والے افراد کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا. ایم ایس ہسپتال کو زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی، ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے 03 بچوں کے لواحقین کے ساتھ بھرپور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں.

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چونگی امر سدھو میں آتشزدگی کے باعث 3 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا عثمان بزدار نے کمشنر لاہور ڈویژن سے رپورٹ طلب کرلی اور کہا کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

    نورمقدم قتل ، نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، ملزمان کے نفسیاتی ٹیسٹ کی آئی رپورٹ

    نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں توسیع

    نور مقدم قتل کیس، ایک اور ملزم نے ضمانت کے لئے رجوع کر لیا

    نور مقدم کیس، سسٹم کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب،کیس الجھ گیا، مال کی چمک دمک شروع

    ذاکرجعفر کو کال کرکے کہا کہ وہاں تو ڈیڈ باڈی پڑی ہوئی ہے،تھراپی ورکس کے مالک کی نور مقدم کیس میں صفائیاں

    نور مقدم کو انصاف دلوائو.. | مبشر لقمان نے سپر سٹارز کا ضمیر جھنجوڑ دیا

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کا عدالت میں ایک اور ڈرامہ

    نورمقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پاگل ہے، عدالت میں درخواست دائر

    نور مقدم قتل کیس، سماعت بغیر کارروائی ملتوی

    نورمقدم قتل کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

    نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم کو اندر بلا کر عدالت نے میڈیا کو باہر نکال دیا

    بیٹی کو ناحق قتل کیا گیا، ملزم کوسزائے موت سنائی جائے،نورمقدم کے والد کا عدالت میں بیان

  • کراچی روئی کے گودام میں آتشزدگی ، ایمرجنسی نافذ

    کراچی روئی کے گودام میں آتشزدگی ، ایمرجنسی نافذ

    کراچی: رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب روئی کے گودام میں آتشزدگی کی خبر موصول ہوئی ہے .بقول ایم ڈی واٹربورڈ ، شیرپاؤ اور لانڈھی ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے. پانی سے بھرے متعدد ٹینکر حادثہ کے مقام کی جانب روانہ کردیئے گئے ہیں، دیگر ہائیڈرنٹس کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے. سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائیڈرنٹس سیل کو بھی عملےسمیت جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کردی ہے. ایم ڈی واٹربورڈکے مطابق آگ پر قابو پائے جانے تک فائربریگیڈ کو بلامعاوضہ پانی کی فراہمی جاری رہے گی.

  • واپڈا لوڈ پینل میں آتشزدگی پورا شہر اندھیرے میں

    واپڈا لوڈ پینل میں آتشزدگی پورا شہر اندھیرے میں

    قصور
    گزشتہ رات کوٹ رادھاکشن گرڈ سٹیشن کے کنٹرول روم میں آگ لگ گئی جس سے شہر بھر کی بجلی بند ہو گئی تاہم خوش قسمتی سے عملہ محفوظ
    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کوٹ رادھاکشن شہر کے گرڈ اسٹیشن میں اچانک آگ لگ گئی جو کہ اچانک شدت اختیار کر گئی اور بڑھتی ہوئی پورے گرڈ اسٹیشن کی تاروں میں پھیل گئی جس سے مین سپلائی بند ہو گئی آگ اس قدر شدید تھی کہ آسمان پر کالے بادل چھا گئے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا
    واپڈا اہلکاران کے مطابق لوڈ پینلز کے آپس میں ملنے سے یہ واقع پیش آیا تاہم اللہ کے فضل سے عملہ محفوظ رہا اور کوئی جانی نقصان نا ہوا اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں میں مصروف ہو گئیں اور آگ پر قابو پا لیا گیا
    تاہم آج شام تک بجلی کی بحالی ممکن نہیں کیونکہ لوڈ پینل میں کافی نقصان ہوا ہے جسے درست کیا جا رہا ہے

  • اوکاڑہ دیپالپور روڈ پر فیکٹری میں آتشزدگی

    اوکاڑہ دیپالپور روڈ پر فیکٹری میں آتشزدگی

    ضلع اوکاڑہ (علی حسین مرزا) اوکاڑہ دیپالپور روڈ پر ایک نجی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق کافی نقصان ہونیکا خدشہ ہے۔ مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔