Baaghi TV

Tag: آرمی چیف

  • امام کعبہ کا پاکستان آنا پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے،آرمی چیف

    امام کعبہ کا پاکستان آنا پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے،آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امام کعبہ کی ملاقات ہوئی ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دورہ پاکستان پر امام کعبہ کو خوش آمدید کہا،

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ امام کعبہ کا پاکستان آنا پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے،دنیا بھر کے مسلمان حرمین شریفین کے لیے بے پناہ عقیدت اور احترام کرتے ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان امام کعبہ صالح بن عبداللہ کا کہنا تھا کہ اسلام امن اور بھائی چارے کا مذہب ہے،اسلام کی غلط تشریحات کی کوئی گنجائش نہیں۔معززین نے غزہ تنازعہ میں جاری مظالم اور مقبوضہ جموں کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم و ستم کی مذمت کی اور فلسطین اور کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ آخر میں امام کعبہ نے امت کے امن، استحکام اور اتحاد کے لیے دعا کی۔

    قبل ازیں امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حمید کی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کے رہائش گاہ آمد ہوئی،وزیر داخلہ نےامام کعبہ کا پر تپاک خیر مقدم کیا اور کہا کہ آپ کی میرے گھر آمد میری خوش قسمتی اور میرے پورے خاندان کیلئے باعث سعادت ہے، پاکستانی عوام سرزمین حجاز سے بے حد پیار کرتے ہیں اور خادمین حرمین شریفین سے بے پناہ عقیدت رکھتے ہیں، پاک سعودی تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ اور عوامی روابط پر محیط ہیں،پاکستان سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے

    عارف علوی سے امام کعبہ کی ملاقات،غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    واضح رہے کہ امام کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید 6 روزہ دورے پر گزشتہ روز پاکستان پہنچے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی، وزیر تعلیم مدد علی سندھی،وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی اور سعودی سفیر نواف بن سید المالکی نےامام کعبہ کا استقبال کیا،امام کعبہ اپنے دورے کے دوران پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے،

    سابق امام کعبہ کو سزا سنا دی گئی، 2018 میں آئے تھے پاکستان

    جمعہ کے خطبہ کے دوران امام کعبہ پر حملہ کی کوشش

    امام کعبہ کی طرف سےخطبہ جمعہ میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی استواری کے اشارے:یروشلم پوسٹ کادعویٰ‌ 

    غزہ میں نہتے لوگوں کا قتل عام انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے،امام کعبہ

  • پاکستان فلسطینی عوام کی مکمل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی  حمایت کرتا ہے، 82ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس

    پاکستان فلسطینی عوام کی مکمل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتا ہے، 82ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 82ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی-

    باغی ٹی وی :مسلح افواج کے افسران اور جوانوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی شہریوں سمیت شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا-فورم نے کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دشمن قوتوں کے اشارے پر کام کرنے والے تمام دہشت گردوں،ان کےسہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے عناصر کے خلاف ریاست مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی-فورم میں اعادہ کیا گیا کہ بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں پر جاری جبر و استبداد پر تشویش کا اظہار اور بھارتی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی مذمت کی –

    https://x.com/PakistanFauj/status/1727699096478347553?s=20

    شرکاء کانفرنس نےکہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھےگا ،فورم میں اعادہ کیا گیا کہ "مسئلہ کشمیر کا دائمی حل صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دینے میں ہے ،پاکستان فلسطینی عوام کی مکمل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتا ہے-فور م نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا کہ پاکستان فلسطین کے مسئلے پر دو ریاستی حل، جس کی بنیاد 1967 سے قبل کی سرحدوں پر ہے اورجس کا دارالحکومت القدس شریف ہے کی مکمل حمایت کرتا ہے، درپیش چیلنجز کے باوجود گزشتہ کچھ مہینوں میں پاکستان میں اضطراب اور غیر یقینی صورتحال میں کمی ، جبکہ امید، اعتماد اور استحکام میں اضافہ نظر آیا ہے –

    https://x.com/PakistanFauj/status/1727696676788543849?s=20

    فورم نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ ذاتی مقاصد کے حصول کی خاطر مایوسی پیدا کرنے والے مخصوص عناصر کی کوششوں کو ثابت قدمی اور جاری شدہ مثبت اقدامات کے تسلسل کے ذریعے پاکستانی عوام کی مکمل حمایت کے ساتھ شکست دی جائے گی۔ انشاء اللہ“ شرکاء کانفرنس نے کہا کہ پاک فوج پائیدار استحکام اور سلامتی کے سفر میں قوم کا دفاع اور خدمت جاری رکھے گی غیور پاکستانی عوام پرعزم اور متحد رہیں –

    فورم نے اعادہ کیا کہ معیشت کی پائیدار بحالی، اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، بجلی چوری، وَن ڈاکومنٹ رجیم کا نفاذ، غیر قانونی غیر ملکیوں کی باوقار وطن واپسی اور قومی ڈیٹا بیس کی حفاظت سمیت غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے مختلف شعبوں میں حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں ،آرمی چیف کا ابھرتے خطرات سے نمٹنے کے لیے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں اور تربیت کے اعلیٰ معیار پر اِظہار اطمینان کیا-

  • ڈالر نیچے آیا،آرمی چیف مہنگائی کے خلاف بھی ڈنڈا اٹھائیں گے، طاہر اشرفی

    ڈالر نیچے آیا،آرمی چیف مہنگائی کے خلاف بھی ڈنڈا اٹھائیں گے، طاہر اشرفی

    وزیراعظم کے معاون خصوصی، پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے ڈنڈے سے ڈالر نیچے آیا ہے،آرمی چیف سے درخواست ہے کہ وہ بجلی گیس اور مہنگائی کم کرنے کے لئے بھی ڈنڈا ادھر موڑ دیں

    علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ آرمی چیف مہنگائی کے خلاف بھی ڈنڈا اٹھائیں گے،حج آرگنائزرز حجاج کی تربیت بھی کریں، وہ عبادت کی جگہ ہے سیاحت کا مقام نہیں،سعودی حکومت عمرہ اور حج کے موقع پر بہترین انتظامات کرتی ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دو بھائیوں کے تعلقات ہیں ہمارے ایمان اور عقیدے کے تعلقات ہیں، پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات نہیں ہیں، مسئلہ فلسطین اس وقت پوری دنیا کا مسئلہ ہے، اہل فلسطین کو تنہا نہ چھوڑیں گے نہ چھوڑا جا سکتا.پاکستان کا ہر شہری اس کے لئے اپنی جان و مال سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہے ہمارے لئے ریڈ لائن ہمارا دین، مذہب، وطن، ہماری فوج اور سلامتی کے ادارے ہیں

    سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ،طاہر اشرفی بول پڑے، کہا کوئی شرم ،کوئی حیا ہوتی ہے

    حرمین الشریفین میں سیاست کی بجائے عبادت کی جائے، حافظ طاہر اشرفی

    فرح‌گوگی کی کرپشن کی داستان سن کر طاہر اشرفی بھی خاموش نہ رہ سکے

    ایک بار پھر مولانا طاہر اشرفی وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی مقرر

    پاکستان میں اقلیتوں اور مسلمانوں کو برابری کے حقو ق حاصل ہیں

    ہمارے لئے ریڈ لائن ہمارا دین، وطن، ہماری فوج ، سلامتی کے ادارے ہیں،طاہر اشرفی

  • آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اسٹرائیک کور منگلا کا دورہ کیا

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اسٹرائیک کور منگلا کا دورہ کیا

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ امن کے وقت میں صرف حقیقت پسندانہ، مشن پر مبنی تربیت ہی میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت دے سکتی ہے۔

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اسٹرائیک کور منگلا کا دورہ کیا، اور اسٹرائیک کور کی مشترکہ تربیتی مشق کا مشاہدہ کیا، جب کہ جدید ترین VT-4 ٹینکوں سے لیس آرمرڈ فارمیشن کی قیادت میں کی گئی مشقوں کا مظاہرہ بھی دیکھا، آرمی چیف نے مشق میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات کی اوران کے جذبے، آپریشنل کارکر د گی اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

    آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کو تبدیل کرنے کی ہدایت

    آرمی چیف نے درپیش چیلنجز کا جواب دینے کے لیے جنگی تیاری اور ذہنی صلاحیت کی اہمیت کو بھی اُجاگر کیا، اور تیزی سے بدلتے ہوئے خطرات کے پیش نظر مختلف ہتھیاروں کے درمیان ہم آہنگی کے حصول کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

    سربراہ پاک فوج نے رات کی تاریکی کے دوران آپریشنز میں حاصل ہونے والی مہارت کو بھی سراہا، اور اس بات کا اعادہ کیا کہ امن کے وقت میں صرف حقیقت پسندانہ، مشن پر مبنی تربیت ہی میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت دے سکتی ہے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما ضیااللہ آفریدی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

  • سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ،طاہر اشرفی بول پڑے، کہا کوئی شرم ،کوئی حیا ہوتی ہے

    سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ،طاہر اشرفی بول پڑے، کہا کوئی شرم ،کوئی حیا ہوتی ہے

    وزیراعظم کے معاون خصوصی، پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ مولانا حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے علماء مشائخ سے ملاقات کی، نماز جمعہ کا وقفہ ہوا تو وہ علماء سے ملے، میٹنگ ختم ہوئی تو آرمی چیف تمام علماء سے فردا فردا ملے اور بات چیت بھی کی،

    علامہ طاہر اشرفی کا ویڈیوپیغام میں کہنا تھا کہ اگر کسی نے کوئی مسئلہ وغیرہ بھی بتایا تو وہ بھی سنا لیکن افسوس کی بات ہے کہ بددیانتی اور جھوٹ کی اس وقت کیفیت یہ ہے کہ ایک تصویر سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی ہے کہ ملاقات کے دوران بلٹ پروف شیشہ لگا ہوا تھا،میں اس پر اتنا کہوں گا لعنت اللہ علی الکاذبین، کچھ شرم ہونی چاہئے، کچھ حیا ہونی چاہئے جھوٹا پروپیگنڈہ کرتے ہوئے،یہ بیرونی لوگ کریں جو دشمن ہیں انکی تو سمجھ آتی ہے،لیکن اگر ملک کے اندر رہنے والے کریں تو ایف آئی اے کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایکشن لے اور کاروائی کرے،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک‌صارف حمزہ صدیقی نے طاہر اشرفی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مولانا طاہر اشرفی نے کل آرمی چیف سید عاصم منیر کی علماء اکرام سے ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے خاص طور پر یہ بھی واضح کیا کہ جو سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ چل رہا ہے وہ بے بنیاد ہے۔آرمی چیف اور علماء اکرام کے درمیان کوئی بھی بُلٹ پروف شیشہ موجود نہیں تھا یہ محض پروپیگنڈا ہے۔ایک مخصوص ٹولے کی جانب سے۔آرمی چیف نے مصافحہ بھی کیا اور سب قابل احترام لوگوں سے دو بار ملاقات بھی کی.

    https://twitter.com/HamzaSiddiquiPK/status/1725827980155605347

    نعمان خان نے ٹویٹر پر علامہ طاہر اشرفی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ طاہر اشرفی صاحب اس میٹنگ کا حصہ تھے,جو گزشتہ روز ایک پراپیگنڈا جو پی ٹی آئی پھیلا رہی ہے اس کا بتا رہے ہیں اور جھوٹوں پر لعنت بھیج رہے ہیں،یہاں طاہر اشرفی صاحب کی ایک غلط فہمی میں دور کر دیتا ہوں کہ دشمن کا ایجنڈا اور پی ٹی آئی کا ایجنڈا ایک ہی ہے اور وہ ہے کہ پاک فوج کمزور ہو تاکہ پاکستان کو بھی عراق لیبیا شام اور یمن جیسا بنایا جا سکے ،دشمن کے اس ایجنڈے کے سامنے پاک فوج ایک طاقتور دیوار ہے جو پاکستان کو تباہ ہونے نہیں دیتی بلکہ ہر بار مسائل سے نکال کر پھر سے خوشحال کر دیتی ہے,ورنہ دشمن تو بار بار ہمیں اندر سے کمزور کرنے کی کوششیں کر رہا ہے پہلے الطاف حسین (پیر صاحب) کے چیلے یہی سب کر چکے ہیں لیکن وہ بری طرح ناکام ہوئے اور بھی کئی کردار پیدا ہوئے اور مٹ گئے ،اب نیازی راسپوٹین انکا جھوٹا بھگوان جس نے پہلے پہل خود کوششیں کی اور جھوٹ بولے بار بار بولے اور اب اس کا سوشل میڈیا اور اس کے ڈرپوک بزدل چیلے یہی حرکتیں کر رہے ہیں ، پولیس کی گاڑی دیکھ کر فوری مسجد میں گھس جاتے ہیں اور نیازی راسپوٹین کی طرح جھوٹی دکھاوے کی نماز پڑھنے لگتے ہیں

    واضح رہے کہ گزشتہ روزآرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے علمائے کرام و مشائخ کی ملاقات ہوئی ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تمام مکاتب فکر کے سرکردہ علمائے کرام و مشائخ کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر،نشانِ امتیاز (ملٹری) سے جنرل ہیڈ کوارٹرز، راولپنڈی میں ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر علمائے کرام و مشائخ نے متفقہ طور پر انتہا پسندی، دہشت گردی اور فرقہ واریت کی مذمت کی، علمائے کرام و مشائخ نےملک میں رواداری، امن اور استحکام لانے کے لیے ریاستی اور سیکیورٹی فورسز کی انتھک کوششوں کے لیے اپنی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا عزم کیا،

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سنگین جرم ہے، آرمی چیف

    دہشت گردی کے ناسور کا بہت ہی بہادری سے مقابلہ کررہے. آرمی چیف

    نوجوان فکری وسائل بروئے کار لاکر درپیش چیلنج کا حل تلاش کریں۔ آرمی چیف

    عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات

    یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں مرکزی تقریب 

    یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے نغمہ جاری

    ہندو برادری بھی شہداء کی عزت و تکریم کے لئے میدان میں آ گئی

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے قطر آرمڈ فورسز کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات

  • آرمی چیف سے علماو مشائخ کی ملاقات، پاکستان تمام پاکستانیوں کا ہے۔آرمی چیف

    آرمی چیف سے علماو مشائخ کی ملاقات، پاکستان تمام پاکستانیوں کا ہے۔آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے علمائے کرام و مشائخ کی ملاقات ہوئی ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تمام مکاتب فکر کے سرکردہ علمائے کرام و مشائخ کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر،نشانِ امتیاز (ملٹری) سے جنرل ہیڈ کوارٹرز، راولپنڈی میں ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر علمائے کرام و مشائخ نے متفقہ طور پر انتہا پسندی، دہشت گردی اور فرقہ واریت کی مذمت کی، علمائے کرام و مشائخ نےملک میں رواداری، امن اور استحکام لانے کے لیے ریاستی اور سیکیورٹی فورسز کی انتھک کوششوں کے لیے اپنی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا عزم کیا،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر علماء کرام کا کہنا تھا کہ ”اسلام امن اور ہم آہنگی کا مذہب ہے اور بعض عناصر کی طرف سے مذہب کی مسخ شدہ تشریحات صرف ان کے ذاتی مفادات کے لیے ہیں جس کا اسلامی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں ہے“ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کے ذریعے پھیلائے جانے والے گمراہ کن پروپیگنڈے کے خاتمے کے لیے مذہبی علماء کے فتویٰ ”پیغام پاکستان“ کو سراہا. آرمی چیف نے علماء و مشائخ سے گمراہ کُن پروپیگنڈے کی تشہیر اور اس کے تدارک اور اندرونی اختلافات کو دور کرنے پر زور دیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے فکری اور تکنیکی علوم کے ساتھ ساتھ قرآن و سنت کی تفہیم اور کردار سازی کے لیے نوجوانوں کو راغب کرنے میں علمائے کرام کے کردار کی نشاندہی بھی کی،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے متفقہ طور پر حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی، ایک دستاویزی نظام (پاسپورٹ)کے نفاذ، انسداد اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی اور بجلی چوری کے خلاف اقدامات کی حمایت کی، فورم نے افغان سرزمین سے پیدا ہونے والی دہشت گردی پر پاکستان کے موقف اور تحفظات کی مکمل حمایت کی۔ فورم نے پاکستان کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے افغانستان پر سنجیدہ اقدامات کرنے پر زور دیا، فورم نے غزہ میں جاری جنگ اور غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر بھی غم و غصے کا اظہار کیا اور انہیں انسانیت کے خلاف جرائم قرار دیا.

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ”بغیر کسی مذہبی، صوبائی، قبائلی، لسانی، نسلی، فرقہ وارانہ یا کسی اور امتیاز کے پاکستان تمام پاکستانیوں کا ہے۔ ریاست کے علاوہ کسی بھی ادارے یا گروہ کی طرف سے طاقت کا استعمال اور مسلح کارروائی ناقابل قبول ہے.

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سنگین جرم ہے، آرمی چیف

    دہشت گردی کے ناسور کا بہت ہی بہادری سے مقابلہ کررہے. آرمی چیف

    نوجوان فکری وسائل بروئے کار لاکر درپیش چیلنج کا حل تلاش کریں۔ آرمی چیف

    عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات

    یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں مرکزی تقریب 

    یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے نغمہ جاری

    ہندو برادری بھی شہداء کی عزت و تکریم کے لئے میدان میں آ گئی

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے قطر آرمڈ فورسز کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات

  • آرمی چیف کی  آذربائیجان کے صدر اور وزیردفاع  سے ملاقاتیں

    آرمی چیف کی آذربائیجان کے صدر اور وزیردفاع سے ملاقاتیں

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر جمہوریہ آذربائیجان کے صدر اور وزیردفاع سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں-

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری) جمہوریہ آذربائیجان کے سرکاری دورے پر ہیں،دورے کے دوران آرمی چیف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، وزیر دفاع، پہلے نائب وزیر، چیف آف جنرل اسٹاف اور آذربائیجان ایئر فورس کے کمانڈر سے ملاقاتیں کیں۔
    https://x.com/PakistanFauj/status/1719760962444726675?s=20
    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، چیف آف آرمی اسٹاف نے باکو میں یادگار شہداء پر پھول بھی رکھے، دورے کا مقصد دونوں برادر ممالک کےدرمیان فوجی اور دفاعی تعاون کو بڑھانا ہے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آذر بائیجان کی مسلح افواج کی آپریشنل تیار ی اور حوصلے کو سراہا جبکہ ملاقاتوں میں آذربائیجان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے پاکستان کی طرف سے مسلسل حمایت کو سراہا اور دو نوں ریاستوں اور ان کی مسلح افواج کے درمیان باہمی تعاون کو نئی سطح تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

    آذربائیجان کے سربراہ مملکت الہام علیوف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ آذربائیجان جموں و کشمیر کے معاملے پر ہمیشہ برادر ملک پاکستان کی حمایت کرتا ہے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات مختلف شعبوں میں کامیابی سے فروغ پا رہے ہیں جن میں فوجی تعاون بھی شامل ہے دفاعی صنعت میں آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان کامیاب تعاون کو سراہتے ہوئے صدر الہام علیوف نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ فوجی تربیت کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیا چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزیدمستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

  • دہشت گردی کے ناسور کا  بہت ہی بہادری سے مقابلہ کررہے. آرمی چیف

    دہشت گردی کے ناسور کا بہت ہی بہادری سے مقابلہ کررہے. آرمی چیف

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے جاری ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ 25 ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا ہے جبکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج دہشت گردی کے ناسور کا بہت ہی بہادری سے مقابلہ کررہی ہے اور اس میں پاکستانی عوام کے مسلسل تعاون سے ہمیں اس میں کامیابی مل رہی ہے اور مزید بھی کامیابیاں ہمارا مقدر ہوگیں جبکہ ہر پاکستانی کی حفاظت اور سلامتی ہمارے لیئے بہت ہی اہم ہے اور کسی بھی قیمت پر اس معاملے پر سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جاوے گا۔

    جبکہ اس موقع پر نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی ہے اور شرکاء کو عالمی اورعلاقائی سیکیورٹی اور قومی سلامتی کی صورتحال پربریفنگ دی گئی جبکہ اس موقع پر آرمی چیف نے نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دانشوروں اور سول سوسائٹی کی زیادہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہماری عوام، خصوصی طور پر نوجوان نسل پاکستان کے ریاستی اداروں کے خلاف جاری پروپیگنڈے کے بارے میں اپنی معلومات میں اضافہ کریں اور اس کا مقابلہ کریں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء کو غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے جس میں اسمگلنگ، بجلی چوری، منشیات کا پھیلاؤ، بارڈر کنٹرول کے اقدامات اور پاکستان سے غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی شامل ہیں اور غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی اور ملک بدری کے موضوع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک پاکستانی کی حفاظت اور سلامتی انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس پر کسی بھی قیمت پر سمجھوتہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
    پی ٹی آئی وفد میں موجود رہنماؤں نے عمران خان کے مولانا بارے بیانات پر شرمندگی کا اظہار کیا

    العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلیں بحال
    پی ٹی آئی کا اعلیٰ سطحی وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گیا
    پیٹرول مہنگا جبکہ ڈیزل سستا ہونے کی توقع مگر کیسے؟
    آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ جنرل عاصم منیر نے معیشت کی بہتری کے لیے کیے گئے متعدد فعال اقدامات جس میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے نتیجے میں معیشت پر مثبت اثرات کو بھی اجاگر کیا اور مزید کہا کہ فوج پاکستان کے عوام کی بہتری کے لیے ریاست کے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں قومی اور صوبائی سطح پر پوری طرح مصروف عمل ہے، ہم ایک مضبوط قوم ہیں جس نے امن اور استحکام کے حصول کے لیے بہت سی آزمائشوں کو برداشت کیا ہے۔
    واضح رہے کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی سالانہ نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ میں تمام مکاتب فکر کے نمائندگان شریک ہوتے جبکہ 25ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ میں پارلیمنٹرینز، سول اور مسلح افواج کے سینئر افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت 98 شرکاء شرکت کر رہے ہیں۔

  • غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سنگین جرم ہے، آرمی چیف

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سنگین جرم ہے، آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے فلسطینی سفیر کی ملاقات ہوئی ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصًم منیر نے غزہ میں جاری جنگ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا،آرمی چیف نے جنگ میں اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کے اندھا دھند قتل پر گہری تشویش کا اظہار کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ شہری آبادی، اسکولوں، یونیورسٹیوں، امدادی کارکنوں، اسپتالوں پر مسلسل حملے جرم ہے ، غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی انسانیت کے خلاف صریح جرم ہے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے غزہ کے لیے انسانی ہمدردی کی راہداری کھولنے، شہریوں کے تحفظ اور بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری کے مطالبے کا اعادہ کیا، آرمی چیف نے 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر قائم ہونے والی آزاد، قابل عمل اور ملحقہ ریاست فلسطین کے لیے پاکستان کی اصولی حمایت کا اعادہ کیا، اور کہا کہ غزہ میں تشدد کی تازہ لہر بلا روک ٹوک جبر، انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں اور ریاستی سرپرستی میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا نتیجہ ہے، اس جنگ کو دہشت گردی سے جوڑنا نادانی ہوگی ،بین الاقوامی برادری اس انسانی المیے کو جلد از جلد ختم کرنے کے لیے کردار ادا کرے
    coas

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    ہسپتال پر بمباری،فلسطینی صدر کی جوبائیڈن سے ملاقات منسوخ

  • نوجوان فکری وسائل بروئے کار لاکر درپیش چیلنج کا حل تلاش کریں۔ آرمی چیف

    نوجوان فکری وسائل بروئے کار لاکر درپیش چیلنج کا حل تلاش کریں۔ آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی طلبہ سے خطاب میں کہا کہ فارغ التحصیل طلباء کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کو درپیش چیلنجز کا پتہ لگائیں اور ان کا تجزیہ کرکے اپنے فکری وسائل بروئے کار لاکر ان کا حل تلاش کریں جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کا سالانہ کانووکیشن یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں آرمی چیف نے شرکت کی ہے.

    جبکہ چیئرمین نسٹ بورڈ آف گورنرز، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے افتتاحی ماسٹر کانووکیشن تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو اعزازات سے نوازا گیا تھا تاہم کانووکیشن کے دوران بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے طلباء نے ڈگریاں حاصل کیں ہیں اور مرکزی کیمپس میں نسٹ کے 7 بنیادی مضامین کے 3500 سے زائد گریجویٹس کو ڈگریاں دی گئیں ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق گریجویٹس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے طلباء، ان کے والدین اور اساتذہ کو دلی مبارکباد دی اور تدریس کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے پر نسٹ کی تعریف کی اور کہا کہ نسٹ قوم کے لیے بہترین معمار تیار کررہا ہے، جو قوم کی خدمت کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

    علاوہ ازیں آئی ایس پی آر نے اپنے اعلامیہ میں لکھا کہ؛ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم ایک آپشن نہیں بلکہ ضرورت ہے کہ آج طلباء کی زندگی میں ایک نئے باب کا آغاز ہورہا ہے لہذا جو ایک اہم تبدیلی کی نوید کے ساتھ ذمہ داری کا عندیہ دیتا ہے اور اس نئی ذمہ داری کو بہتر انداز میں سرانجام دیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ
    الیکشن کی تاریخ کا اعلان بہت جلد ہوجائے گا. نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
    جعلی پاسپورٹس تحقیقات؛ حکام کی ملی بھگت کا انکشاف
    راولپنڈی پشاور کےدرمیان ریلوے کے کرائے روڈ ٹرانسپورٹ سے بھی زیادہ
    آئی ایس پی آر نے مزید بتایا آرمی چیف نے مزید کہا کہ اب یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کو درپیش چیلنجز کا پتہ لگائیں اور ان کا تجزیہ کرکے اپنے فکری وسائل بروئے کار لاکر ان کا حل تلاش کریں جبکہ قبل ازیں نسٹ آمد پر ریکٹر نسٹ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔