Baaghi TV

خطبہ جمعہ کے دوران امام کعبہ پر حملے کی کوشش

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں جمعہ کے خطبہ کے دوران امام کعبہ پر حملہ کی کوشش کی گئی

امام کعبہ پر حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا، عرب خبر رساں ادارے کے مطابق جمعہ کے خطبے کے دوران احرام باندھے ایک شخص نے منبر کی طرف دوڑ لگا دی،حملے کے وقت امام شیخ بندر بلیلہ منبر پر موجود تھے۔ منبر کے قریب پہنچنے سے قبل ہی سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ کرنے والے شخص کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ مسلح تھا،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے اور اسے تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے

More posts