Baaghi TV

Tag: آرمی چیف

  • آرمی چیف کا بنوں کینٹ کا دورہ،سی ایم ایچ  میں زخمیوں کی عیادت

    آرمی چیف کا بنوں کینٹ کا دورہ،سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے بنوں کینٹ کا دورہ کیا، آرمی چیف کومجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

    باغی ٹی وی :پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتَ عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بنوں چھاؤنی پر خوارج کے ناکام دہشت گرد حملے کے بعد آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بنوں کینٹ کا دورہ کیا ہے، آرمی چیف کومجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سی ایم ایچ بنوں کا دورہ کیا اوروہاں زخمیوں کی عیادت کی، آرمی چیف نے فوجیوں کے بلند حوصلے، ثابت قدمی کوسراہا دورے کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف کردار ادا کرتی رہے گی،مجرموں کو بہادر فوجیوں نے فوری طور پر ختم کردیا، منصوبہ سازوں کوجلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    108 سالہ خاتون کا منفردعالمی ریکارڈ

    ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ریاست کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لئے دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کرتی رہے گی۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردی کے اس گھناؤنے اور بزدلانہ واقعے میں شہید ہونیوالے بے گناہ شہریوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور انہیں یقین دلایا کہ حملے کے گھناؤنے کرداروں کو بہادر جوانوں نے فوری کارروائی کرکے انجام تک پہنچایا تاہم اس گھناؤنے حملے کے منصوبہ ساز اور سہولت کار جہاں بھی ہوں گے، انہیں بھی جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    افغانستان میں چھوڑا امریکی اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہا،عرفان صدیقی

    انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں، خواتین اور بوڑھوں سمیت شہریوں کو وحشیانہ نشانہ بنانے سے خوارج کے اسلام کے دشمنی کے حقیقی عزائم بے نقاب ہو ئے ہیں، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قومی اتحاد ناگزیر ہے، مسلح افواج پاکستان کے عوام کے تحفظ اور سلامتی کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گی۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے حملہ آوروں کو ناکام بنانے اور ان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے جرات مندانہ، فوری اور فیصلہ کن ردعمل کو سراہا۔

    پاکستان اور افغانستان کے شہریوں کا امریکا میں داخلہ بند ہونیکا امکان

    آرمی چیف نے مزید کہا کہ دشمن عناصر کی ایماء پر کام کرنے والے خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف جنگ اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے واضح کیا کہ فتنہ الخوارج سمیت دہشت گرد گروہ پاکستان کے خلاف افغان سرزمین سے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حالیہ دہشت گرد حملوں میں غیر ملکی ہتھیاروں اور آلات کا استعمال اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ افغانستان ایسے عناصر کی محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے، انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کسی بھی گروہ کو پاکستان کے امن و استحکام میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    قبل ازیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔

    ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقر ر

  • دہشتگردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی سپیکٹرم ہے،آرمی چیف

    دہشتگردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی سپیکٹرم ہے،آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ جوانوں کو جدید جنگ کے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے اپنی تیاریاں جاری رکھنا چاہئیں۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عا صم منیر نے بہاولپور کنٹونمنٹ بورڈ کا دورہ کیا، آرمی چیف کو بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی-

    آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے افسران و جوانوں سے خطاب کے دوران انہوں نے ان کی غیر متزلزل لگن، بلند حوصلے اور جنگی تیاریوں کو سراہا اور کہا کہ سخت تربیت ایک سپاہی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، جوانوں کو جدید جنگ کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کیلئے اپنی تیاریاں جاری رکھنا چاہئیں۔

    ٹرمینیٹر، ٹائٹینک اور اوتار فلموں کے خالق نے امریکا چھوڑ دیا

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، انوویسٹا چولستان اور انٹیگریٹڈ کامبیٹ سیمئولیٹر ایرینا کا بھی افتتاح کیا، ان اقدامات کا مقصد طبی تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جنگی تیاری کے عمل کو آگے بڑھانا ہے ، سی آئی ایم ایس کے دورے کے موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بہاولپور کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیاجس کے دو ران انہوں نے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں بہتری کیلئے پاک فوج کے اقدامات کو اجاگر کیا۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے طلبا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے زور دیا کہ وہ لگن کے ساتھ تعلیمی عمل مکمل کریں اور قومی ترقی میں بامعنی کردار ادا کے لئے تعلیمی مہارتیں حاصل کریں، انہوں نے پاکستان کے مستقبل کی تشکیل میں نوجوانوں کے اہم کردار کی تعر یف کی اور نوجوانوں کی صلاحیتوں میں بہتری کے لئے فوج کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

    رمضان المبارک میں بینکوں کے نئے اوقات کار کا اعلان

    آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اللہ پاک کا عطا کردہ ایک انمول تحفہ ہے، جس کو اللہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازا ہےہمیں کبھی بھی اپنے عقیدے، اسلاف اور معاشرتی اقدار کو نہیں بھولنا چاہئیے، ملکی ترقی کے لئے ہم میں سے ہر کسی نے اپنے حصے کی شمع جلانی ہے اور بلاوجہ تنقید کی بجائے اپنی توجہ خود کی کارکردگی اور فرائض پر مبذول رکھنی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب تک عظیم مائیں اپنے بچے پاکستان پر نچھاور کرتی رہیں گی، اور یہ قوم بالخصوص نوجوان اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے تو کوئی بھی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا، دہشت گردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی سپیکٹرم ہے، جس کی پشت پناہی کچھ مخصوص عناصر کرتے ہیں، جب بھی ریاست ان پر ہاتھ ڈالتی ہے تو آپ کو ان کے جھوٹے بیانیوں کی آواز سنائی دیتی ہے۔

    بھارتی نژاد امریکی سیاستدان کو ننگے پاؤں انٹرویو دینا مہنگا پڑ گیا

    قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر بہاولپور نے استقبال کیا۔

  • آرمی آج بھی فتنہ الخوارج سے روزانہ کی بنیادوں پر لڑ رہی ہے، آرمی چیف

    آرمی آج بھی فتنہ الخوارج سے روزانہ کی بنیادوں پر لڑ رہی ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے پاکستان بھر کی مختلف جامعات سے آئے طلبا نے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی: اس موقع پر خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی عوام بالخصوص نوجوانوں کا پاک فوج سے ایک انتہائی مضبوط رشتہ ہے، ملک دشمن عناصر کی فوج اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی کوشش ہمیشہ ناکام رہی ہے اور رہے گی، جب تک قوم خصوصاً نوجوان ساتھ کھڑے ہیں پاک فوج کبھی نہیں ہارے گی، ہم کامریڈز کی طرح لڑتے ہیں، ہمارے لیے پاکستانیت سب سے اہم ہے۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ہمیں اپنے مذہب، تہذیب اور روایات پر فخر ہے، پاکستان کے آئین کا آغاز بھی ”اِنَّ الحکم اِلَّاللّٰہ“ (حاکمیت صرف اللّٰہ کی ہے) سے ہوتا ہے یہ فتنہ الخوارج کس شریعت اور دین کی بات کرتے ہیں؟ ہم کبھی بھی فتنہ الخوارج کو اپنی فرسودہ سوچ ملک پر مسلط نہیں کرنے دیں گے، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے غیور لوگ دہشتگردوں کے خلاف آہنی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

    ٹرمپ اور ایلون مسک نے 9500 سرکاری ملازمین کو برطرف کر دیا

    انہوں نے کہا کہ آرمی آج بھی فتنہ الخوارج سے روزانہ کی بنیادوں پر لڑ رہی ہے، ہم مذہب کی ان کی تشریح سے متفق نہیں ہیں، اسلام دنیا میں سب سے پہلا مذہب ہے جس نے عورت کو عزت دے کر آسمان تک پہنچایا، چاہے ایک عورت ماں ہو، بیوی یا بہن کسی بھی کردار میں اسلام نے عورت کو عزت دی ہے فتنہ الخوارج کون ہوتے ہیں اس مقام کو چھیننے والے؟ تمہیں یہ اختیار کس نے دیا؟ اسے کوئی نہیں چھین سکتا، ہم اس قسم کے گمراہ گروہ کو کبھی بھی اپنے ملک پر اپنی اقدارمسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    4 خواتین کو سعودیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، پنجاب پولیس کی سابق ملازم ملوث نکلی

    آرمی چیف نے کہا کہ ہم فتنہ الخوارج کے فسادیوں سے لڑ رہے ہیں، یہ عناصر اسلام کی غلط تشریح کررہے ہیں، خارجی عناصر اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کررہے ہیں، فسادیوں کے بارے میں اسلام کے احکامات بہت واضح ہیں، ریاست کے سامنے سرینڈر کرنے والے رحم کی توقع کرسکتے ہیں،جنرل عاصم منیر نے طلباء پر ’پاکستانیت‘ کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا اور نوجوانوں کی فکری نشوونما میں پاکستان کی تاریخ، ثقافت اور اقدار کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

    امریکا سے مزید 120 بھارتیوں کی ملک بدری،زنجیروں اور ہتھکڑیوں میں جکڑ کر بھارت بھیجا گیا

  • ہمارے نوجوان پاکستان کے مستقبل کے رہنما ہیں،آرمی چیف

    ہمارے نوجوان پاکستان کے مستقبل کے رہنما ہیں،آرمی چیف

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نوجوانوں کو ‘پاکستانیت’ کے جذبے کو اپنانے کی تلقین کی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم کی قربانیوں کو سراہا۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیرنے پاکستان بھر سے آئے ہوئے نوجوان یونیورسٹی اور کالج کے طلبہ سے خطاب کیاآرمی چیف نے طلبہ کو علمی میدان میں بہترین کارکردگی دکھانے اورایسی مہارتیں حاصل کرنے کی تلقین کی جو انہیں ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان پر بیرونی ماحول کے اثرات خصوصاً سرحد پار دہشت گردی کے خطرے پر بھی روشنی ڈالی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نوجوانوں کی توانائی، تخلیقی صلاحیتوں اور جدت پسندی کی صلاحیت کو سراہا اور کہا کہ ہمارے نوجوان پاکستان کے مستقبل کے رہنما ہیں۔

    دنیا کے کسی بھی آزاد ملک کی حریت کے لیے ہم لڑیں گے،فضل الرحمان

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ میں پاک فوج کے کردار کو اجاگر کیاآرمی چیف نے ملک کو دہشت گردی کے ناسور سے نجات دلانے میں قوم کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ عوام کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔

    اس موقع پر جنرل عاصم منیر نے نوجوانوں کو ‘پاکستانیت’ کے جذبے کو اپنانے کی تلقین کی اور کہا کہ یہ عناصر نوجوانوں کی فکری نشوونما میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔

    گزشتہ ایک ماہ میں خیبر پختونخوا میں 60 دہشت گرد حملے ہوئے،رپورٹ

  • فوج روزانہ قربانیاں دے رہی ، قوم فوج کے ساتھ کھڑی رہے،عمران خان کا خط

    فوج روزانہ قربانیاں دے رہی ، قوم فوج کے ساتھ کھڑی رہے،عمران خان کا خط

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیرِاعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ایک اہم خط بھیجا ہے، خط کے بارے میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے تفصیل بتائی ہے

    فیصل چوہدری نے بتایا کہ خط میں عمران خان نے کئی اہم مسائل پر روشنی ڈالی ہے۔ خط کے پہلے نکتے میں فراڈ الیکشن اور منی لانڈرز کو جتوانے کا ذکر کیا گیا ہے، جسے عمران خان نے ملک کے جمہوری نظام پر ایک بڑا سوالیہ نشان قرار دیا ہے۔دوسرا نکتہ 26 ویں آئینی ترمیم، قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کے اثرات سے متعلق ہے، جہاں بانی پی ٹی آئی نے یہ کہا کہ عدلیہ پر دباؤ اور قانونی اصولوں کی پامالی سے ملک کا آئینی ڈھانچہ متاثر ہو رہا ہے۔ عمران خان نے اس حوالے سے القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے کا بھی تذکرہ کیا۔تیسرا نکتہ پی ٹی آئی کے خلاف دہشتگردی کے الزامات، چھاپوں اور گولیوں کے استعمال سے متعلق ہے، جس پر عمران خان نے تشویش کا اظہار کیا اور ان اقدامات کو سیاسی انتقام قرار دیا۔

    فیصل چوہدری نے عمران خان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فوج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے خط میں کہا کہ فوج روزانہ قربانیاں دے رہی ہے، پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی رہے، سوشل میڈیا پرکریک ڈاؤن کرنے کے لیے پیکا قانون لایا گیا، پیکا قانون کو کرمنلائز کیا گیا، تنقید کا گلا گھونٹا گیا، صحافیوں کو دھمکیاں دینے سے سارا نزلہ فوج پر گررہا ہے، ملکی معیشت گھٹنوں پر ہے، حکومت نے روپے کی قدر روک کر معیشت کو متاثر کیا ہے، عمران خان نے خط میں سرمایہ کاری سب سے کم ہونے، انٹرنیٹ بند، جوڈیشل کمیشن بنانے اور پالیسیاں تبدیل کرنے کی درخواست بھی کی۔

    توشہ خانہ ٹو کیس،استغاثہ کے مزید دو گواہوں پر جرح مکمل

    ججزتبادلےاچھا قدم،وقت لگے گا سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔چیف جسٹس

    مریم کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ،نواز شریف

  • صدرمملکت سے  ایرانی آرمی چیف کی ملاقات

    صدرمملکت سے ایرانی آرمی چیف کی ملاقات

    اسلام آباد: صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایرانی آرمی چیف نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ملاقات کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا گیا،باہمی مفاد میں تجارتی اور اقتصادی تعلقات فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

    مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ دہشت گردی ایک مشترکہ چیلنج ہے،نمٹنے کیلئے مؤثر اور مربوط اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے غزہ اور لبنان پر پاکستان کے مؤقف کو سراہا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب اور یو اے ای صدر کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس، مزید 4 افراد گرفتار

    چین میں گھناؤنے جرائم کے الزام میں 2 افراد کو پھانسی

    علی امین پختونوں کی غیرت پر سیاہ دھبہ ہے،عظمی بخاری

  • بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق

    بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق

    تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بالآخر تصدیق کر دی ہے کہ انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔

    نجی ٹی وی کے مطابق اڈیالہ جیل کے کمر ہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے اس بات کی وضاحت کی کہ ان کی اور علی امین گنڈا پور کی آرمی چیف سے ملاقات علیحدگی میں ہوئی تھی، اور اس ملاقات کے دوران انہوں نے پی ٹی آئی کے تمام اہم معاملات اور مطالبات آرمی چیف کے سامنے رکھے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس ملاقات میں ملکی استحکام سے متعلق تمام اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی، اور انہیں دوسری طرف سے بھی مثبت جواب موصول ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے براہ راست مذاکرات ایک خوش آئند قدم ہے اور اس سے صورتحال میں بہتری کی اُمید ہے۔

    یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے گزشتہ روز آرمی چیف سے ملاقات کی تردید کی تھی، تاہم اب بیرسٹر گوہر نے اس ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مسائل کو آرمی چیف کے سامنے پیش کرنے کا مقصد ملکی مسائل کو حل کرنے کی کوشش تھا۔

    سیف علی خان زخمی،سارہ،ابراہیم پہنچے ہسپتال ،حملہ بالی وڈ کے لیے ایک سنگین انتباہ قرار

    نومئی مقدمے،عمران خان کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری

    ہم چاہتے تھےمذاکرات ہوں، جس میں پاکستان کے استحکام پر بات ہو،عمران خان
    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے پارٹی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ اڈیالہ جیل کے کمرۂ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے اس ملاقات کے حوالے سے تفصیلات فراہم کیں۔ ابتدائی طور پر جب صحافیوں نے بیرسٹر گوہر اور آرمی چیف کی ملاقات کے بارے میں سوال کیا، تو انہوں نے اس کی تردید کی اور کہا کہ انہیں اس ملاقات کی تفصیلات کا علم نہیں تھا۔ تاہم بعد میں عمران خان نے اس ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بات چیت شروع ہوئی ہے تو یہ ایک خوش آئند بات ہے اور پاکستان کے لیے اچھا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے تھے کہ مذاکرات ہوں، جس میں پاکستان کے استحکام پر بات ہو۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو پی ٹی آئی سے بات کرنی چاہیے، اور ان کا ہمیشہ یہی موقف رہا ہے کہ مذاکرات کا دروازہ کبھی بند نہیں ہونا چاہیے تھا، تاہم دوسری طرف سے ہمیشہ دروازے بند رہے ہیں۔ اب اگر بات چیت کا آغاز ہو رہا ہے تو یہ پاکستان کے استحکام کے لیے بہتر ثابت ہو گا۔

  • ملک میں امن کو خراب کرنے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا،آرمی چیف

    ملک میں امن کو خراب کرنے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا،آرمی چیف

    پشاور: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملک میں امن کو خراب کرنے کی ہر کوشش کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آج پشاور کا دورہ کیا جہاں اُن کا کور کمانڈر پشاور نے استقبال کیا،آرمی چیف کو ملک میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور فتنہ الخوارج کے خلاف جاری انسداد دہشت گردی آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بھی موجود تھےآرمی چیف نے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے سیکیورٹی اداروں کی مثالی کامیابیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے ہمیں بلیک میل کیا جارہا ہے،خواجہ آصف

    انہوں نے کہا کہ ہماری فورسز نے بے مثال جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کے ذریعے دہشت گردوں کو مؤثر طریقے سے کمزور کررہی ہیں، اہم دہشت گرد رہنماؤں کا خاتمہ، ان کے نیٹ ورک اور انفراسٹرکچر کو تباہ کر کے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ دہشت گردی کی ہمارے ملک میں کوئی جگہ نہیں یہ جنگ جاری رہے گی اور ہم اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے، ان شاء اللہ۔”

    سونا سستا،ڈالر مہنگا ،اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن

    آرمی چیف نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے شہریوں کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں اور انہوں نے کئی حملوں کو ناکام بنا کر ملک میں امن قائم رکھاانہوں نے ہر آپریشن کو سیکیورٹی فورسز کے عزم، پیشہ ورانہ صلاحیت اور تیاری کا ثبوت قرار دیا۔

    جنرل عاصم منیر نے واضح پیغام دیا کہ ملک کے امن کو خراب کرنے کی ہر کوشش کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دیا جائے گادشمن خوف اور انتشار پھیلانے کی کوشش کر سکتا ہے، لیکن ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے دشمن عناصر کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور وہ مزید بھاری نقصان اٹھائیں گے۔”

    حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی تاریخ اور وقت تبدیل

    آرمی چیف نے پاک فوج کے جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ مادر وطن کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں اور پاک فوج و قانون نافذ کرنے والے ادارے ایک ناقابل شکست قوت کے طور پر متحد ہیں۔

    بعد ازاں، آرمی چیف نے خیبر پختونخوا کے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں سے الگ ملاقات کی شرکاء نے دہشت گردی کے خلاف ایک متفقہ سیاسی آواز اور عوامی حمایت کی ضرورت پر زور دیاسیاسی نمائندوں نے دہشت گردی کے خلاف قوم کی جنگ میں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غیر متزلزل حمایت کا عزم ظاہر کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ انتہا پسند فلسفے کے خاتمے کے لیے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر اتحاد ضروری ہے۔

    سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی، 27 دہشتگرد ہلاک

  • رحم کی  اپیلوں کی منظوری، آرمی چیف کی ہمدردی، انصاف کیلیے فوج کے عزم کا ثبوت

    رحم کی اپیلوں کی منظوری، آرمی چیف کی ہمدردی، انصاف کیلیے فوج کے عزم کا ثبوت

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی جانب سے 9 مئی کے حملوں میں ملوث 19 ملزمان کی رحم کی اپیلوں کی منظوری ایک طرف جہاں ان کی انسان دوست سوچ کو ظاہر کرتی ہے، وہیں یہ فوجی عدالتوں کی شفافیت اور انصاف کے نظام کی پختگی کو بھی اجاگر کرتی ہے۔یہ افراد اپنی دو سالہ سزا مکمل کرنے کے قریب تھے، اور ان کی اپیلیں محض انسانیت کی بنیاد پر منظور کی گئیں۔ اس فیصلے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ فوجی عدالتیں انصاف کے اصولوں کے مطابق اور آئین کے تحت کام کر رہی ہیں۔

    یہ اقدام نہ صرف فوجی عدالتوں پر تنقید کرنے والوں کی زبانوں کو بند کرتا ہے، بلکہ یہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی انصاف اور رحم کے معاملے میں متوازن نقطہ نظر کو بھی اجاگر کرتا ہے۔پی ٹی آئی کے بیانیے کے برعکس، فوج نے فسادیوں کے ساتھ بدلہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں دکھایا۔ سزا سنانے اور رحم دینے کے حوالے سے کیے گئے فوری فیصلے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ فوج انصاف کے اصولوں کی پابندی کرتے ہوئے، انسانی ہمدردی کو بھی مدنظر رکھتی ہے۔

    آرمی چیف نے واضح طور پر کہا ہے کہ ریاست ان لوگوں کو ریلیف فراہم کرے گی جو حقیقی پچھتاوے کا مظاہرہ کریں گے، لیکن بدامنی اور تشدد کے واقعات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    اس فیصلے سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ فوجی ادارہ اپنے قیدیوں کو قانونی راستوں کی پیشکش کر رہا ہے، جن میں رحم کی درخواستیں شامل ہیں، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پورا عمل انصاف کے تقاضوں کے مطابق ہے۔ان رحم کی اپیلوں کی منظوری آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی انسانیت پسندی اور فوج کی انصاف کے ساتھ وابستگی کا غماز ہے، اور اس سے یہ تمام بے بنیاد قیاس آرائیاں رد ہو جاتی ہیں جو اس عمل کو سیاسی مقاصد سے جوڑنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

    سزا معافی کا فیصلہ،فوجی عدالتوں پر تنقید کرنیوالوں کے منہ پر زبردست طمانچہ

    سزاؤں میں معافی، ملٹری لاء اور ٹرائل کی شفافیت کی واضح مثال

    فوجی عدالتوں سے 9 مئی واقعات میں سزا پانے والے 19 افراد کی سزا معاف

  • سزا معافی کا فیصلہ،فوجی عدالتوں پر تنقید کرنیوالوں کے منہ پر زبردست طمانچہ

    سزا معافی کا فیصلہ،فوجی عدالتوں پر تنقید کرنیوالوں کے منہ پر زبردست طمانچہ

    سانحہ نومئی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے 19 مجرمان کی سزا معافی کی اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے

    9 مئی کو ہونے والے ہنگاموں اور احتجاج کے بعد فوج نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ کسی بھی فرد کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کر رہی۔ 9 مئی میں ملوث 19 افراد کو فوجی عدالت سے ملنے والی سزائیں معاف کرنے کے فیصلے کو ایک طاقتور پیغام کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےیہ فیصلہ انسانیت اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور اس کا مقصد آئین اور قانون کی بالادستی کو فروغ دینا ہے۔سزاؤں کی معافی کا یہ فیصلہ غیر جانبدارانہ طور پر آئین اور قانون کے مطابق کیا گیا ہے، اور کسی بھی سیاسی یا دیگر نوعیت کے دباؤ سے آزاد ہے۔

    "9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے ساتھ انتقامی کارروائی کے بجائے انسانیت کی بنیاد پر سزاؤں کی معافی کا فیصلہ کیا گیا جو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے رحم دل اور نرم دل قائدانہ کردار کی عکاسی کرتا ہے۔” فوج کا مقصد ہمیشہ آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے فیصلے کرنا ہے، جو عناصر انسانی حقوق کے نام پر ملٹری قانون اور ٹرائل کے عمل پر بے جا تنقید کر رہے تھے، آج کا فیصلہ ان کے لیے ایک سخت جواب ہے۔ یہ فیصلہ فوج کی جانب سے اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ آئین کی بالادستی اور قانون کے احترام میں مکمل طور پر پختہ ہے۔

    "نومئی کے مجرمان کی سزا معافی کا یہ فیصلہ انسانی ہمدردی کے تحت لیا گیا ہے اور اس میں کسی بھی سیاسی مفاد یا پروپیگنڈے کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ ان سزاؤں کا معاف کیا جانا صرف اور صرف انسانیت کی بنیاد پر ہے۔ اس فیصلے کو کسی بھی سیاسی عمل سے جوڑنا یا اس پر بے بنیاد قیاس آرائیاں کرنا حقیقت سے دور ہوگا۔”فیصلے سے واضح ہو گیا کہ فوج کی کارروائیاں ہمیشہ قانون اور آئین کے تحت ہوں گی، اور کسی بھی شخص یا گروہ کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔

    واضح رہے کہ 9 مئی کو پاکستان میں ہونے والے ہنگاموں میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے فوج کے اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا، اور اس کے بعد کئی افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ جن کی سزاؤں میں کمی یا معافی دینے کا فیصلہ ایک نیا پیش رفت ہے، جسے حکومت اور فوج دونوں کے درمیان ایک اچھے تعلقات کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

    سزاؤں میں معافی، ملٹری لاء اور ٹرائل کی شفافیت کی واضح مثال

    فوجی عدالتوں سے 9 مئی واقعات میں سزا پانے والے 19 افراد کی سزا معاف

    نو مئی کے تمام ملزمان کیفر کردار کو پہنچیں گے، عطا تارڑ

    نومئی مجرمان کو سزائیں،عمران خان کا خوف،پی ٹی آئی نے کارکنان کو چھوڑا لاوارث