Baaghi TV

Tag: آرمی چیف

  • پاکستان میں مزید بڑے ڈیمزبنانے پڑیں گے،آرمی چیف

    پاکستان میں مزید بڑے ڈیمزبنانے پڑیں گے،آرمی چیف

    پاکستان میں مزید بڑے ڈیمزبنانے پڑیں گے، آرمی چیف
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سند ھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دادو اور دیگر سیلا ب متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا،آرمی چیف نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ وقت گزارا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کر چکا ہوں،سب سے زیادہ تباہی دادو کے علاقے میں ہوئی ہے،حمل جیل اور منچھر جھیل مل چکے ہیں،دیگر علاقوں میں ریسکیو کا کام تقریبا مکمل ہوچکا ہے،بین الاقوامی برادری ہماری مددکر رہی ہے، اس وقت ہمارے بھائی مشکل میں ہیں، ان کے لئے امداد لیکر آئیں،دادو میں ریسکیو اورریلیف آپریشن جا ری ہے،عالمی برادری مدد کر رہی ہے،صرف ان پر انحصار نہیں کرنا چاہئے،سیلاب متاثرین کی بحالی میں کافی وقت لگ سکتا ہے،پاکستان بھرسے لوگ سیلاب متاثرین کیلئے امداد پہنچا رہے ہیں،پلاننگ کر رہے ہیں کہ آئندہ اس قسم کی صورتحال کا سامنا کرنا نہ پڑے پاکستان میں مزید بڑے ڈیمز بنانے پڑیں گے،سیلاب سے تباہ ہونے والے گھروں کی تعمیر نو کا منصوبہ زیر غور ہے،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب خیبر پختونخواہ سے کافی امداد آ رہی ہے،سندھ کے لوگ بھی آگے بڑھیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دادو اور اطراف کے علاقوں میں 5ہزار خیمے تقسیم کرنے کی ہدایت کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ریلیف کی سرگرمیوں میں مصروف جوانوں کیساتھ بھی گفتگو کی

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • آرمی چیف اور امریکی وزیر دفاع کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، آئی ایس پی آر

    آرمی چیف اور امریکی وزیر دفاع کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور امریکی وزیردفاع لیوڈ آسٹن کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے۔ آرمی چیف اور امریکی وزیر دفاع کا باہمی دلچسپی، علاقائی استحکام اور دفاعی تعاون پر گفتگو ہوئی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور امریکی وزیر دفاع کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی استحکام اور دفاعی تعاون پر گفتگو ہوئی ہے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر دفاع نے سیلاب سے پیدا ہونی والی صورت حال پر دلی صدمے کا اظہار کیا ہے جب کہ امریکی وزیر دفاع نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے جب کہ انہوں نے پاک فوج کی کوششوں کو بھی سراہا ہے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ امریکی وزیر دفاع نے ہر سطح پر پاکستان سے تعاون کے فروغ پر کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  کا دورہ برٹش ہائی کمیشن : ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال پرتعزیت کی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ برٹش ہائی کمیشن : ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال پرتعزیت کی۔

    اسلام آباد:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ برٹش ہائی کمیشن : ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال پرتعزیت کی۔اطلاعات کے مطابق آج پاک فوج کے سربراہ ارمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ برٹش ہائی کمیشن گئے جہاں انہوں نے ملکہ برطانیہ الزبیتھ دوم کی وفات پر تعزیت کا اطہارکیا اوراپنے تاثرات درج کئے

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کا اس موقع پر برٹش ہائی کمشنر نے استقبال کیا ، اس موقع پر آرمی چیف نے ملکہ الزبیتھ کی برطانیہ کے لیے خدمات پر ان کی کوششوں کی تعریف کی اور ان کیے لیے دعائیہ کلمات کہے

    آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ ملکہ برطانیہ نے پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان تعلقات کو مضبوط کیا اور ہمیشہ پاکستان اور پاکستانیوں کے ساتھ ہمدردی کی

    اس سے پہلے ملکہ برطانیہ کے انتقال پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اظہار تعزیت کیا گیا۔

    صدر عارف علوی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ملکہ کو تاریخ میں سنہری حروف سے یاد رکھا جائے گا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ملکہ کی وفات کے سوگ میں برطانیہ اور دیگر دولت مشترکہ ممالک کے ساتھ ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملکہ الزبتھ دوم ایک عہد کی نمائندہ ہیں، ملکہ الزبتھ ہمدردی اور امید کا روپ تھیں۔

    سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیو گوٹریس کا آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ پر طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ دنیا بھر میں فضل، وقار اور لگن کے لیے پہچانی جاتی تھیں۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ملکہ کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

    امریکی صدر جو بائیڈن نے احتراماً تمام سرکاری دفاتر پر پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا جبکہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو، روس کے صدر ولادمیر پیوٹن، آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور یورپی یونین چیف نے بھی ملکہ الزبتھ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ پوپ فرانسس نے ملکہ برطانیہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

  • امریکی ادارے یوایس ایڈ کےایڈمنسٹریٹر کی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سےملاقات

    امریکی ادارے یوایس ایڈ کےایڈمنسٹریٹر کی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سےملاقات

    راولپنڈی:امریکی ادارے یوایس ایڈ کے سربراہ کاآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سےملاقات ،اطلاعات کے مطابق امریکی ادارے یوایس ایڈ کی سربراہ مس سمانتھا پاور، جو کہ یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر بھی ہیں آج جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے یوایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر مس سمانتھا پاور کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور انسانی ہمدردی کے اس نازک موقع پر امریکی امداد کی فراہمی اور بحالی پر اتفاق کیا۔

    یوایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر نے پاکستان میں جاری سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔ انہوں نے پاکستانی عوام کو مکمل تعاون کی پیشکش کی۔ انہوں نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچاؤ اور امدادی سرگرمیوں میں سول انتظامیہ اور سیلاب سے متاثرہ آبادی کی مدد کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو بھی سراہا۔

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے امریکہ کی حمایت کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ہمارے عالمی شراکت داروں کی مدد متاثرین کی بازیابی/ بحالی میں اہم ہوگی۔
    امریکا نے پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب کے دوران مزید دو کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان کر دیا۔

     

     

     

    یاد رہے کہ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور نے اعلان کیا ہے کہ امریکا یو ایس ایڈ کے ذریعے پاکستان میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں آنے والے شدید سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے دو کروڑ ڈالر (تقریباً پانچ ارب روپے) کی اضافی امداد فراہم کر رہا ہے۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیلابوں کے اثرات پورے پاکستان میں بڑے پیمانے پر محسوس کیے گئے ہیں۔ سیلاب سے ساڑھے تین کروڑ پاکستانی متاثر ہوئے ہیں اور تقریباً ایک ہزار 400 سے زائد اموات ہو چکی ہیں جبکہ 12,700 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

    سمانتھا پاور نے کہا کہ انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا ہے، جس میں 17 لاکھ سے زیادہ مکانات، ایک کروڑ 38 لاکھ ایکڑ زرعی اراضی، ہزاروں میل سڑکیں اور سینکڑوں پل تباہ ہو گئے ہیں۔ یہ امداد اس سے قبل اعلان کردہ تین کروڑ ڈالر کی گذشتہ ہفتے کی گئی امداد کے علاوہ ہے۔

    یو ایس ایڈ کے بیان کے مطابق 12 اگست کے بعد سے امریکہا نے پاکستان کے لوگوں کی مدد کے لیے پانچ کروڑ ڈالر سے زیادہ کی آفات سے متعلق امداد فراہم کی ہے۔ ان اضافی فنڈز کے ساتھ، یو ایس ایڈ کے شراکت دار ہنگامی امدادی سامان، نقد امداد ،پناہ گاہوں، ذریعہ معاش، لاجسٹکس اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رسپانس کوآرڈینیشن سسٹم کی فراہمی جاری رکھیں گے۔ یو ایس ایڈ پانی، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کی امداد کو پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے متوقع پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے احتیاطی اقدام کے طور پر بھی ترجیح دے گا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • آرمی چیف سے امریکی وزیر خارجہ کے سینئر پالیسی مشیر ڈیرک چولیٹ کی وفد کے ہمراہ  ملاقات

    آرمی چیف سے امریکی وزیر خارجہ کے سینئر پالیسی مشیر ڈیرک چولیٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات

    راولپنڈی:امریکہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ ہر مشکل وقت میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر خارجہ کے سینئر پالیسی مشیر ڈیرک چولیٹ کی آج اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے۔

    ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والی قیمتی جانوں کے ضیاع پر پاکستانی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امریکہ کیساتھ دوطرفہ تعلقات کی روایت کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے،

    اس سے پہلے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے وزیر دفاع کے ٹرانسفارمیشن منیجمنٹ آفس کے سی ای او ڈاکٹر شبیر بن عبدالعزیز الطالب نے ملاقات کی۔

    ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور سلامتی کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف اور سعودی عہدیدار کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی، دفاعی اور سلامتی کے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی امن و سلامتی کے امور پر بھی غور کیا گیا۔ ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان اسلامی دنیا میں سعودی عرب کی منفرد حیثیت کا معترف ہے۔

    ڈاکٹر شبیر بن عبدالعزیز نے پاکستان کے ساتھ دفاع و سلامتی کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا، جب کہ برادر ممالک میں تعلقات کے فروغ کیلئے خدمات پر آرمی چیف نے ڈاکٹر شبیر بن عبدالعزیز کی کوششوں کو بھی سراہا۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ امدادی کاموں کاجائزہ لینےبلوچستان کےسیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے

    آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ امدادی کاموں کاجائزہ لینےبلوچستان کےسیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے

    راولپنڈی :پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے امدادی کاموں کا جائزہ لیا ہے۔

    آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں کہا ہے کہ آرمی چیف نے ضلع جعفر آباد کے علاقے اوستہ محمد بھی پہنچے اور متاثرین سیلاب اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ٹروپس سے ملاقات بھی کیں‌

    پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج مکمل یوم دفاع اور شہداء بلوچستان کے دور دراز سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

    پاک فوج کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے ضلع جعفرآباد کے اوستہ محمد میں آرمی فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا جہاں انہیں جاری بچاؤ اور امدادی کارروائیوں کترجامے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے فوجیوں سے ملاقات کی اور سیلاب متاثرین کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب ریلیف اور میڈیکل کیمپوں کا دورہ کیا اور مقامی لوگوں کے ساتھ ان کے مسائل کو کم کرنے کے منصوبوں کے بارے میں زمینی معلومات حاصل کرنے کے لیے وقت گزارا۔
     

    آرمی چیف نے سوئی کا دورہ بھی کیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مقامی عمائدین سے ملاقات کی اور ان کی خیریت اور مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ مقامی بزرگوں نے اپنی زندگی کے مشکل ترین وقت اور لمحات میں ان تک پہنچنے پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔

    بعد ازاں آرمی چیف نے ملٹری کالج سوئی کا دورہ کیا جہاں انہیں مختلف تربیتی اور تعلیمی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے فیکلٹی اور طلباء سے بات چیت کی اور ادارے کے تعلیمی و تربیتی معیار کو سراہا۔ فیکلٹی اور طلبانے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں قومی سطح پر مقابلے کا موقع فراہم کیا۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملٹری کالج سوئی کا قیام 2011 میں عمل میں آیا تھا اور اس کے کیڈٹس نے غیر معمولی نتائج دکھائے ہیں۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • آرمی چیف سے امریکی کانگریس رکن شیلا جیکسن کی ملاقات

    آرمی چیف سے امریکی کانگریس رکن شیلا جیکسن کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی کانگریس رکن شیلا جیکسن کی ملاقات ہوئی ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی بات چیت ہوئی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں امریکی وفد بھی شریک تھا امریکی وفد نے آرمی چیف سے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر افسوس کا اظہار کیا امریکی وفد نےسیلاب سے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کی امریکی وفد نے مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی پیشکش کی

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ عالمی شراکت داروں کی مدد متاثرین کی بحالی میں اہم ہوگی،امریکی وفد نے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا بھی دورہ کیا،

    دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد پہنچ گئے آرمی چیف اوستہ محمد میں متاثرین سیلاب اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ٹروپس سے ملاقات کریں گے

    قبل ازیں گزشتہ روز وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی کانگریس کے وفد نے خاتون رکن شیلا جیکسن لی کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد میں کانگریس مین تھامس سوزی اور کانگریس مین آل گرین شامل تھے۔ امریکی کانگریس کا وفد ان دنوں پاکستان کے تین روزہ دورہ پر ہے وزیر خارجہ نے ایک ایسے وقت پر وفد کے دورہ پاکستان کو سراہا جب ملک میں تباہ کن سیلاب نے تباہی مچائی ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو شدید سیلاب کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں 1300 سے زائد جانیں ضائع، 33 ملین سے زیادہ افراد متاثر ، 40 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر فصلیں بہہ گئی ہیں اور لاکھ مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔ پاکستان کی حکومت اس وقت بچائو اور امدادی سرگرمیوں میں پوری طرح مصروف ہے متاثر ہونے والے لاکھوں افراد کی بحالی اور اہم انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کے لیے بے پناہ وسائل درکار ہیں جو ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ عالمی برادری پاکستان کو سیلاب سے درپیش چیلنج کی وسعت کو تسلیم کرتے ہوئے بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں پاکستان کی مدد کرے گی۔ پاکستان موسمیاتی تباہی کا سامنا کرنے والا نہ تو پہلا اور نہ ہی آخری ملک ہے۔

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    سینئر قیادت پرہتک آمیز،انتہائی غیرضروری بیان پرپاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

  • عمرا ن خان ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں،وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف

    عمرا ن خان ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں،وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان مسلسل اداروں پر حملہ آور ہو رہے ہیں،

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے حوالے سے خط سے بھی سب آگاہ ہے ملک میں افراتفری کا ماحول بنایا جا رہا ہے .فوج میں اعلیٰ عہدوں کی تقرری کو سیاسی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،عمران خان نے بہاولپور جلسے میں آرمی چیف کے حوالے سے غلط بیانی کی .جلسوں میں اس طرح کے بیانات سے دفاع پرکیا اثر پڑیگا آپ کے سامنے ہے، بھارت پاکستان کو معاشی اور دفاعی طور پر کمزور دیکھنا چاہتا ہے ،گزشتہ روز عمران خان نے جلسے میں کہا کہ وہ اپنی مرضی کا آرمی چیف مقررکرنا چاہتے ہیں،عمران خان نے کہا ان کے مرضی کے آرمی چیف آئیں گے تو ان کی غلطیوں پر پردہ ڈالیں گے افواج پاکستان سرحدوں کی حفاظت کے لیے جانوں کی قربانیاں دیتے ہیں،تھری اور ٹو اسٹار افسران شہید ہوئے ،شہادتوں کی بڑی فہرست ہے ،فوجی جوان سیلا ب سے متاثرہ علاقوں میں وہاں موجود ہوتے ہیں جہاں رسائی ممکن نہیں ہوتی،

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ عمرا ن خان ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں،فوج سیاستدانوں کو تحفظ نہیں دے سکتی ،عمران خان اپنی سیاست کے تحفظ کے لیے فوج کی مدد مانگ رہے ہیں،سیاستدان سیاسی جنگیں سیاسی میدان میں ہی لڑیں ،جب سے ہم ایٹمی صلاحیت بنے ہمارے پڑوسی ممالک ہمارے مخالف بنے،اپنے مفاد کے لیے ملک سے نہ کھیلیں ،کچھ اداروں کا تقدس پاکستان کے سلامتی کے لیے ہے ،پاکستان میں کئی آرمی چیف مقرر ہوئے ،کوئی متنازعہ نہیں بنایا گیا ،عمران خان نے یہ کام کرلیا،عمران خان نے جلسے میں آرمی چیف کے حوالے سے غلط بیانی کی عمران خان کے خلاف لمبی کارروائی شروع ہونے والی ہے، کچھ ہوگئی کچھ ہونے والی ہے،بہت جلد پی ٹی آئی سے لوگ تتربتر ہوجائیں گے، پی ٹی آئی میں کئی چہرے اس وقت بھی نظرنہیں آرہے، عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ کی طرح سیلاب فنڈنگ کیس بھی بن سکتا ہے،عمران خان واحد شخص ہے جس کو اقتدار کی ہوس بیٹھنے نہیں دے رہی پچھلے چار مہینے سے عمران خان کی تقاریر کا پیٹرن دیکھیں گے تو یہ پاکستان کی معیشت اور دفاع کے اداروں پر حملہ آور ہیں۔ عمران خان کی تقریریں ریکارڈ کا حصہ ہیں جب وہ کہتے ہیں فوج نیوٹرل نہیں ہوسکتی کیوں کہتے تھے کیوں فوج سے تحفظ اور ساتھ دینے کا مطالبہ کرتے تھے

    عدالت جاتے ہوئے بھی عمران خان پولیس والے ساتھ لے کر جاتے ہیں، آئی جی اسلام آباد

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    وزیراعلیٰ پنجاب کا عمران خان کو "خوش” کرنے کا ایک اور "پروگرام”

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

  • آرمی چیف جنرل باجوہ نے کیا گیا وعدہ پورا کر دکھایا

    آرمی چیف جنرل باجوہ نے کیا گیا وعدہ پورا کر دکھایا

    راولپنڈی:پاکستان آرمی کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ  نے متاثرین سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کر دکھایا۔ پاکستان آرمی کی انجینیر کور نے بحرین پل کو آمدو رفت کیلئے بحال کردیا ہے۔

    پاک فوج  کے میڈیا ونگ کے مطابق سوات، بحرین ، مدین اور خوازہ خیلہ کے لوگوں بحرین پل بحال کرتے ہوئے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے، جس پر مقامی افراد کی خوشی دیدنی ہے۔

    پشاور کور آرمی انجینیرز نے دن رات کام کر کے پل مکمل کیا۔ پل پر ٹریفک کی بحالی پر لوگوں نے پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

    واضح رہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے بعد پل بند ہونے سے مقامی آبادی کا رابطہ دیگر علاقوں سے کٹ گیا تھا۔ آرمی چیف نے 30 اگست کو دورے میں روڈ بحالی کا اعلان کیا تھا۔

     

    دوسری طرف سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ  کا امدادی آپریشن جاری ہے، اس دوران دادو میں لوگوں کے انخلاء کیلئے 2 ہوور کرافٹس بھی سرگرم عمل ہیں۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق خیرپور ناتھن شاہ کے گوٹھ احمد خان چانڈیو سے 23 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ راجن پور، ڈیرہ اسماعیل خان، میرپور خاص، سکھر، سانگھڑ اور سجاول میں بھی آپریشن جاری ہے۔

    پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر اور کشتیاں بھی لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچا رہی ہے۔ امدادی ٹیمیں متاثرین کو راشن، طبی امداد اور ادویات بھی دے رہی ہیں۔

    پاکستان نیوی کی ڈائیونگ اور ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیوں کا کے پی اور سندھ کے مختلف علاقوں سمیت ملک بھر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔

     

     

    پاک بحریہ کی امدادی ٹیمیں ہوائی اثاثے، موٹرائزڈ کشتیاں اور جان بچانے والے سازوسامان کے ساتھ ہر طرح کی مدد فراہم کر رہی ہیں اور دور دراز علاقوں میں لوگوں تک پہنچ رہی ہیں۔

    امدادی کارروائیوں کے تسلسل کے دوران دادو کے علاقے گوزو سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے 75 افراد کو بچا لیا گیا۔ زہرو گوٹھ میں سیلابی پانی میں پھنسے دیگر 60 افراد کو بھی بحفاظت نکال لیا گیا۔ لدھن گاؤں اور دادو کے دیگر چار علاقوں سے 50 سے زائد افراد کو بچا کر اونچے اور محفوظ علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

     

     

     

    پاک فوج   اور ایف سی   کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔پاک فوج کے زیر اہتمام نصر آباد کے علاقے اوستہ محمد میں خیمہ بستی قائم کر دی گئی، جہاں سیلاب متاثرین کو راشن سمیت دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جب کہ فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ چمن اسکاوٹس کی طرف سے سیلاب سے زیادہ متاثر ہونے والے

    علاقے توبہ اچکزئی دوبندی میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے کیمپ لگایا گیا ہے۔ جہاں 534 مریضوں کے مفت معائنہ سمیت انہیں طبی امداد جب کہ 125 مستحق خاندانوں کو راشن پیک ، 75 کمبل اور 90 پانی کے کین تقسیم کئے گئے۔

    قبل ازیں کمانڈنٹ چمن اسکاوٹس کرنل غفار حیدر نے کیمپ کا دورہ کیا اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور سیلاب متاثرین میں راشن اور ضرورت کی اشیاء تقسیم کی۔ کمانڈنٹ اسکاوٹس نے مقامی لوگوں سے بات چیت کی اور ضرورت کی اس گھڑی میں سیلاب سے متاثرہ بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

    انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ہر مشکل گھڑی میں ایف سی اور آرمی آپ لوگوں کے ساتھ ہے۔ مقامی لوگوں نے امدادی سرگرمیوں کے انعقاد پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا ایف سی کا شکریہ ادا کیا۔

     

     

     

    پاک فضائیہ  کا خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں مزید تیز کردی گئی ہیں۔ پاک فضائیہ امدادی کارروائیوں کے لیئے ہر ممکنہ حد تک وسائل وقف کر رہی ہے۔

    ترجمان پاک فضائیہ نے یہ بھی بتایا کہ پاک فضائیہ کے اہلکار سیلاب متاثرین کی بحالی کے عمل میں سول انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کررہے ہیں۔

    اس دوران مختلف علاقوں میں راشن، ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ مہیا کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی آپریشن جاری ہے، جب کہ پاک فضائیہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1853 خشک راشن کے پیکٹ، 1960 پانی کی بوتلیں اور 11860 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ تقسیم کیئے۔

    دوسری جانب فیلڈ میڈیکل کیمپوں میں پاک فضائیہ کی میڈیکل ٹیموں نے 3644 مریضوں کا طبی معائنہ کیا۔

  • عالمی شراکت داروں کی امداد سیلاب متاثریں کی مدد، بحالی میں اہم ہوگی، آرمی چیف

    عالمی شراکت داروں کی امداد سیلاب متاثریں کی مدد، بحالی میں اہم ہوگی، آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں اہم دوطرفہ امور، سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون سے متعلق بھی بات چیت کی گئی، برطانوی ہائی کمشنر نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں سے بھی افسوس کا اظہار کیا، برطانوی ہائی کمشنر نے مشکل گھڑی میں برطانیہ کی جانب سے مکمل حمایت کا یقین دلایا،برطانوی ہائی کمشنر نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، اور کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون بڑھانے کے لیے کردار ادا کروں گا،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے برطانیہ کی حمایت کا شکریہ ادا کیا،اور کہا کہ عالمی شراکت داروں کی امداد سیلاب سے متاثریں کی مدد، بحالی میں اہم ہوگی،

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان