Baaghi TV

Tag: آرمی چیف

  • آرمی چیف کی کوئٹہ میں لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی شہید کی نماز جنازہ میں شرکت

    آرمی چیف کی کوئٹہ میں لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی شہید کی نماز جنازہ میں شرکت

    آرمی چیف کی کوئٹہ میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور بریگیڈیئر محمد خالد شہید کی نماز جنازہ میں شرکت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے ہیں ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور بریگیڈیئر محمد خالد شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی، نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان ،گورنر اور اعلی ٰفوجی اور سرکاری افسران نے شرکت کی

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور بریگیڈیئر محمد خالد کے اہل خانہ سے ملاقات کی ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی

    آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر سسی پنوں کے قریب تباہ ہو گیا.

    وزیراعظم نے آرمی ایوی ایشن کے لاپتہ ہیلی کاپٹر سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کیں

    ہیلی کاپٹر حادثہ،کور کمانڈر سمیت چھ افسران شہید، ڈی جی آئی ایس پی آر کی تصدیق

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق میجر طلحہ منان ،میجر محمد سعید او رنائیک مدثر فیاض کی نماز جنازہ ادا کردی گئی تینوں شہدا کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کی گئی نائیک مدثر فیاض کی نما زجنازہ شکر گڑھ نارووال میں اداکی گئی میجرمحمد سعید کی نماز جنازہ لاڑکانہ میں ان کے آبائی علاقے میں ادا کی گئی میجر طلحہ منان کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کی گئی میجر طلحہ منان کی نماز جنا زہ میں چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹینٹ جنرل اظہرعباس نے شرکت کی میجر طلحہ منان کی نماز جنازہ میں کورکمانڈر راولپنڈی ساحرشمشاد نے شرکت کی تینوں شہدا کی تدفین کے وقت انہیں گارڈ آف آنر پیش کی گئی تینوں شہدا کی تدفین کے وقت انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

  • وزیراعظم کا آرمی چیف سے رابطہ،لاپتہ ہیلی کاپٹر سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کیں

    وزیراعظم کا آرمی چیف سے رابطہ،لاپتہ ہیلی کاپٹر سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کیں

    وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کیا ہے

    وزیراعظم نے آرمی ایوی ایشن کے لاپتہ ہیلی کاپٹر سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کیں وزیراعظم شہباز شریف نے 12 کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران کی سلامتی سے متعلق اظہار تشویش کیا ،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی بہترین پروفیشنل اور اچھے انسان ہیں دعاگو ہوں کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام لوگ بحفاظت ہوں،وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے اپیل کی کہ وطن کے بہادر بیٹوں کی بحفاظت واپسی کے لیے خصوصی دعا کریں،سیلاب زدگان کی مدد کرنے والے فرض شناس بیٹے خدمت کی اعلی ٰمثال بن کر سامنے آئے ہیں،یہ ہے اپنے بھائیوں بہنوں، بچوں کی خدمت کا وہ عظیم جذبہ جو پاکستان کی حقیقی طاقت ہے

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ شب سے جاری تلاش کی کارروائیوں سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کو آگاہ کیا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ہیلی کاپٹر بارے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ پاک فوج کا ایوی ایشن ہیلی کاپٹربلوچستان کے علاقہ لسبیلہ میں فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران لاپتہ ہو گیا ہے.ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسر سوار تھے،آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر ریلیف آپریشن کی نگرانی کر رہا تھا ،ہیلی کاپٹر کو تلاش کرنے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے ،پاک فوج کے 12 کور کے کور کمانڈر لیفٹنٹ جنرل سرفراز علی اپنے چار ہائی کمان رینک آفیسرز کے ساتھ تھے اوتھل لسبیلہ سے ہیلی نے پرواز بھری اسے فیصل بیس کراچی اترنا تھا

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان سے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی گمشدگی تشویشناک ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم نے کہا ہے کہ پوری قوم اللہ تعالیٰ کے حضور سیلاب متاثرین کی مدد پر نکلنے والے وطن کے ان بیٹوں کی سلامتی، حفاظت اور بخیریت واپسی کے لئے دعا گو ہے۔ ان شاءاللہ

    دوسری جانب خضدار پولیس نے کورکمانڈر کوئٹہ کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے کی تصدیق کردی ہے، نجی ٹی وی کے مطابق
    ڈی آئی جی خضدار نے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے کی تصدیق کی اور کہا کہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ سسی پنوں مزار کے قریب موسیٰ گوٹھ سے ملا ہے ہیلی کاپٹر کا ملبہ کراچی سے 45 کلو میٹر دورعلاقے سے ملا ہے جو موسیٰ گوٹھ کے قریب درے گئی پہاڑی سلسلہ ہے

    آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر سسی پنوں کے قریب تباہ ہو گیا.

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے نیدرلینڈ کے سفیر ووٹر پلمپ کی الوداعی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے نیدرلینڈ کے سفیر ووٹر پلمپ کی الوداعی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے پاکستان میں نیدرلینڈ کے سفیر ووٹر پلمپ نے جی ایچ کیو میں الوداعی ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرآرمی چیف نے نیدرلینڈ کے سفیر کی خدمات کا شکریہ بھی ادا کیا، دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ان کے تعاون کو سراہا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جایود باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہالینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،ہم مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی تعلقات کو بڑھانے کے خواہش مند ہیں۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا،پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو یقینی بنایا۔

  • پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: آرمی چیف

    پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: آرمی چیف

    راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی جنرل مائیکل ایرک کوریلاکےساتھ دفاع،سیکورٹی سمیت اہم معاملات پرتبادلہ خیال ،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا کے درمیان آج ٹیلی فونک گفتگوہوئی ۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک بات چیت کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی استحکام کے ساتھ ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی فائدہ مند کثیر ڈومین تعلقات کو بڑھانے کے لیے پر امید ہیں۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

    امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلانے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا۔ انہوں نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

  • نواز شریف خاموش کیوں؟ اسمبلیاں تحلیل،اکتوبر میں انتخابات، افواہیں اور حقیقت

    نواز شریف خاموش کیوں؟ اسمبلیاں تحلیل،اکتوبر میں انتخابات، افواہیں اور حقیقت

    نواز شریف خاموش کیوں؟ اسمبلیاں تحلیل،اکتوبر میں انتخابات، افواہیں اور حقیقت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ جب تک نواز شریف واپس نہیں آتے ن لیگ کا بیانیہ بیک فٹ پر ہی رہے گا، تحریک انصاف لانگ مارچ کر سکتی ہے لیکن دھرنا نہیں دیں گے، آرمی چیف کی تقرری کے حوالہ سے قیاس آرائیاں ملک کے لئے نقصان دہ ہیں

    مبشر لقمان آفییشل یوٹیوب چینل پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جہاں تک آرمی چیف کی تقرری کا تعلق ہے میں اسوقت یقین کروں گا جب آئی ایس پی آر کوئی پریس ریلیز دے گا کیونکہ افواج پاکستان کے حوالہ سے آئی ایس پی آر ہی ہے جو ہمیں بتاتا ہے، ہمیں قیاس آرائی نہیں کرنی چاہئے، قیاس آرائی ملک کو نقصان دیتی ہے، جب آئی ایس پی آر کی جانب سے کوئی بات کہی جائے گی تو پھر ہم اس پر کمنٹ کر لیں گے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا اتنی بری خبر نہیں ہے، کافی لوگوں کو ہو رہا ہے اور ہوا ہے، فلائٹ میں کرونا زیادہ کیچ کرتا ہے، کلوز کیبن ہوتا ہے،جہاں تک نواز شریف کا تعلق ہے جب تک آئیں گے نہیں ن لیگ کی سیاست گومگو ہی رہے گی، میاں صاحب آئیں ،جیل جائیں اسکے بعد سیاست ہو گی انکی، اخلاقی طور پر وہ کافی بیک فٹ پر ہیں، جس طرح کی رپورٹس یہاں بنیں اور پھر وہ باہر گئے، اب وہ جو مرضی کہیں کرونا ختم ہو گیا، پرائیویٹ علاج ہو سکتا ہے، اور اسکے بعد وہ آ بھی سکتے ہیں، نہ علاج کی خبریں نہ آنے کی خبریں پھر چہ میگوئیاں ہوں گی، وفاق میں انکے بھائی کی حکومت ہے پھر اتنی مشکل نہیں ہونی چاہئے جب تک وہ نہیں آئیں گے انکا بیانیہ زور نہیں پکڑے گا

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کے اور پی ٹی آئی کے بیانئے میں بہت فرق ہے، کل عمران خان تقریر کر رہے تھے جب تک عمران خان کی تقریر ختم نہیں ہوئی تھی انکی ہر چیز ہر کسی کو پتہ چل رہی تھی کیونکہ اسکا سوشل میڈیا بہت ایکٹو ہے، میاں صاحب کی ٹیم پریس کانفرنسوں پر زور دے رہی ہے، پی ٹی آئی والے پریس کانفرنس بھی کرتے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی وائرل کرتے ہیں، ن لیگ نے سوشل میڈیا کو منظم نہ کیا تو انکا بیانیہ دفن ہوتا چلا جائے گا

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ مرکز میں اب ن لیگ اور اتحادی حکومت نہیں چھوڑ سکتے اگر چھوڑی تو سیاسی قیمہ بن جائے گا انکا، اگلے پانچ چھ ماہ میں استحکام لائیں گے تو پھر انکو ہی کچھ فائدہ ملے گا، ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، بہت سیریس ایشو ہیں، اگر یہ جاتے ہیں تو انکا کیا بچے گا؟ کل عمران خان نے کہہ دیا کہ ہمارے ساڑھے تین سال میں پچاس روپے ڈالر اوپر گیا اور انکے تین ماہ میں 75 روپے گیا، اگر اس طرح اتحادی حکومت چھوڑتے ہیں تو الیکشن میں کیا منہ دکھائیں گے

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ میثاق معیشت ہونا چاہئے اور ایک بزنس پلان بنے کہ حکومت جو بھی بنے اسی بزنس پلان کو فالوکرے گی، جب کوئی دوسرا آتا ہے تو پچھلی سکیموں کو بند کر کے نئی سکیمیں لے آتا ہے یہی سب سے بڑا مسئلہ ہے، میں میثاق معیشت کو سپورٹ کرتا ہوں،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس پنجاب اور کے پی میں حکومت ہے، اب لگتا ہے لانگ مارچ کریں گے، اور ٹف ٹائم دے سکتے ہیں یہ اور دیں گے بھی سہی،دھرنا مشکل ہے لیکن لانگ مارچ ضرور ہو سکتی ہے، دھرنے کے لئے لمبی پلاننگ چاہئے، پنجاب انکے پاس آ گیا تو صورتحال بدل گئی

    آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

  • مشترکہ مفادات پر تعلقات کو بڑھانے کیلئے پر امید ہیں:آرمی چیف

    مشترکہ مفادات پر تعلقات کو بڑھانے کیلئے پر امید ہیں:آرمی چیف

    راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پولینڈ کے ساتھ مشترکہ مفادات پر تعلقات کو بڑھانے کے لیے پر امید ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں جمہوریہ پولینڈ کے سفیر ہز ایکسیلینسی مسٹر میکیج پسارسکی نے آج جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اور دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی فائدہ مند کثیر ڈومین تعلقات کو بڑھانے کے لیے پر امید ہیں۔آرمی چیف اور پولش سفیر نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

    معزز مہمان نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

  • آرمی چیف کی زیر صدارت 249 ویں کور کمانڈرز کانفرنس تقریب کا انعقاد

    249ویں کور کمانڈرز کانفرنس آج جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدارت کی، فورم نے سرحدی اور داخلی سلامتی پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے سیکورٹی صورتحال کا جامع جائزہ لیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کامیاب انسداد دہشت گردی آپریشنز کی تعریف کی اور سرحدوں کی حفاظت اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے افسران اور جوانوں کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملک میں سیلاب اور شدید بارشوں سے متاثرہ لوگوں کے چیلنجوں کو کم کرنے کے لئے امدادی کارروائیوں میں تشکیلات کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے ریسکیو/بحالی کی سرگرمیوں میں سول انتظامیہ کو مکمل تعاون فراہم کرنے کے مسلح افواج کے عزم کا اعادہ کیا۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی پہلی چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کی تقریب میں شرکت

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی پہلی چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کی تقریب میں شرکت

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کیا ،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پہلی چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی.

    پہلی چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ رانا ظہیر اکیڈمی لاہور نے جیت لی، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے فائنل میں رانا ظہیر کلب لاہور اور یوتھ ہاکی کلب ملیر کراچی کی ٹیمیں مد مقابل تھیں جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا۔اس فیصلہ کن معرکے کے مہمان خصوصی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے جبکہ ہاکی اولمپئنز کی ایک بڑی تعداد نے بھی فائنل دیکھا۔

    مقابلے میں لاہور کے رانا ظہیر ہاکی کلب نے کراچی کے یوتھ ہاکی کلب ملیر کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا اور پہلے ایڈیشن کی فاتح بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کو گولڈ میڈلز اور گلدستے دیئے، انہوں نے فاتح ٹیم کے کپتان کو ٹرافی بھی تھمائی۔اس موقع پر اولمپیئنز نے دیگر ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

    صوبائی وزیر سندھ شہلا رضا، لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو رانا عاطف اور محمد حفیظ بھی تقریب میں موجود تھے۔کراچی کی ٹیم نے اختتامی تقریب میں لاہور قلندرز کی شرٹ پہنی، فاتح ٹیم کو 30، رنرز اپ کو 25 جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 20 لاکھ روپے انعام دیا گیا۔

    قومی سطح پر کھیلی جانیوالی چیمپیئن شپ میں 718 کلبوں نے ملک بھر سے شرکت کی.

  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ترک جنرل موسیٰ کی ملاقات

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ترک جنرل موسیٰ کی ملاقات

    راولپنڈی :چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ترک جنرل موسیٰ کی ملاقات،اطلاعات کے مطابق آج ترک جنرل موسیٰ نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران دوسری بڑی فوجی شخصیت سے ملاقات کی ہے ، معلوم ہوا ہے کہ ترک جنرل نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔

    ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں دونوں رہنماوں کے درمیان سلامتی اور علاقائی امور کے علاوہ افغانستان میں تازہ ترین پیش رفت کے علاوہ دوطرفہ فوجی تعلقات اور تعاون کی سطح اور دائرہ کار کو بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے عزم کا اعادہ کیا۔ کہ ‘ہر موسم’ دوست ہونے کے ناطے، پاکستان اور ترکی گہرے اسٹریٹجک تعلقات قائم کرتے رہیں گے۔

    ترک اورپاکستانی فوجی قیادت نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک دوستانہ تعلقات اور بھائی چارے کے گہرے جذبے کی عظیم تاریخ رکھتے ہیں جو پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہو رہی ہے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نےکہا کہ قریبی فوجی اور سٹریٹجک تعاون کے حصول میں دونوں ممالک تمام قومی اور بین الاقوامی مسائل پر مشترکہ نظریات رکھتے ہیں۔

    معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نےدہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ڈیفنس فورسز کی کامیابیوں، قربانیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے کردار کو تسلیم کرنے پر معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک بری فوج کے کمانڈر نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں دفاعی سیکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امو ر بھی زیر غور آئے۔

    اس موقع پر آرمی چیف نےکہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی حوالوں سے قریبی تعلقات ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سے انسداد دہشت گردی اور تربیتی امور پر رابطے مزید بڑھانے اتفاق کیا گیا۔

  • آرمی چیف سے ترک جنرل موسیٰ کی ملاقات، پیشہ ورانہ امور پر گفتگو

    آرمی چیف سے ترک جنرل موسیٰ کی ملاقات، پیشہ ورانہ امور پر گفتگو

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر ترک لینڈ فورسز جنرل موسیٰ اوسیور نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر خصوصی زور دینے کے ساتھ باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ترکی کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی جڑیں تاریخ میں گہری اور ہماری ثقافتی و مذہبی وابستگیوں میں جڑی ہوئی ہیں۔
    اس موقع پر خصوصاً تربیت اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں فوجی تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل موسیٰ اوسیور نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ترک مہمان نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا بھی عہد کیا۔