Baaghi TV

Tag: آرمی چیف

  • غلط اطلاعات اورپروپیگنڈے سے قومی ہم آہنگی متاثرہوتی ہے،آرمی چیف

    غلط اطلاعات اورپروپیگنڈے سے قومی ہم آہنگی متاثرہوتی ہے،آرمی چیف

    غلط اطلاعات اورپروپیگنڈے سے قومی ہم آہنگی متاثرہوتی ہے،آرمی چیف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہورکے دورے کے دوارن ایس ایچ 15آ رٹیلری گنزکی شمولیت کی تقریب میں شرکت کی ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپنزسسٹم کی شمولیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئے ہتھیاروں کی شمولیت سے مستقبل کے جنگی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی اور جدید ترین گنز کی شمولیت سے رینج، نقل وحرکت ،آپریشنل صلاحیت میں اضافہ ہوگا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بعدازاں آرمی چیف نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کا بھی دورہ کیا ، آرمی چیف کی لمزآمد پر وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد ملک نے استقبال کیا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لمز کے اساتذہ اور طلبا سے تبادلہ خیال کیا اور مستقبل کی قومی قیادت تیار کرنے میں لمز کے کردار کو سراہا۔

    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1503627570599927809

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان باصلاحیت نوجوانوں کی دولت سے مالامال ہے، انسانی وسائل کی ترقی جدت،ٹیکنالوجی، ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے غلط اطلاعات اورپروپیگنڈے سے قومی ہم آہنگی متاثرہوتی ہے، ایسی سازشوں کی نشاندہی کرکے مشترکہ ردعمل دیا جانا چاہیے

    وزیراعظم کا ایف سی اہلکاروں کی تنخوا ہ میں 15 فیصد اضافے کا اعلان

    ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

    سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

    الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

    فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

    طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

    انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

    افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

  • گورنر سندھ کی ایم کیو ایم سے ملاقات: تحریک عدم اعتماد پر حمایت کی درخواست

    گورنر سندھ کی ایم کیو ایم سے ملاقات: تحریک عدم اعتماد پر حمایت کی درخواست

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام ادارے اور حکومت ایک پیج پر کھڑے ہیں، یہ سیاسی مسئلہ ہے اس کو سیاسی انداز سے ہینڈل کریں گے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی اور تحریک عدم اعتماد میں ایم کیو ایم کی حمایت کی درخواست کی تو کہا گیا کہ پی ٹی آئی اپنی عددی پوزیشن واضح کرے۔

    ملاقات میں متحدہ قومی موومنٹ نے جواب دینے کے لیے وقت مانگتے ہوئے کہا کہ حمایت یا مخالفت کا ابھی فیصلہ نہیں کرسکتے کیونکہ اس معاملے پر ہماری مشاورت جاری ہے ساتھ ہی ایم کیو ایم پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی عددی پوزیشن واضح کرے ہم تو ساتھ کھڑے ہوجائیں گے، انتشار آپ کی صفوں میں نظر آرہا ہے۔

    وزیراعظم سورۃ الحجرات پڑھ لیتےتوسیاستدانوں کوبُرےناموں اورالقاب سےنہ پکارتے،چوہدری…

    ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ پی ٹی آئی ایم کیو ایم کو یقین دہانی کرائے گی کہ ہمارا کوئی بھی رکن نہیں ٹوٹ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا اعلیٰ سطحی وفد اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی قیادت سے ملاقات بھی کرے گا۔

    ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ آر می چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عمران خان کے جو تعلقات تھے وہ آج بھی ہیں، کچھ لوگ آرمی چیف اور عمران کی دوری کی بات کرکے پتہ نہیں کیا پھیلانا چاہتے ہیں جبکہ جنرل قمر باجوہ سے عمران خان کی پہلے دن سے جو انڈر اسٹینڈنگ تھی وہ آج بھی ہے-

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن 160ممبران بھی نہیں لاسکتی ہمارے نمبرز پورے ہیں، واضح الفاظ میں بتانا چاہتا ہوں کہ علیم خان اور جہانگیر ترین ہمارے ساتھ ہیں، ہمارے نمبر سو فیصد پورے ہیں جبکہ اپوزیشن کو 172کی تعداد پوری کرنی ہے۔

    عمران صاحب واقعی آلو ٹماٹرکی قیمت ٹھیک کرنےنہیں بلکہ ملک اورعوام کا کباڑہ کرنے آئے تھے،شہباز شریف

    عمران اسماعیل نے بتایا کہ میں نے ایم کیو ایم قیادت سے تحریک عدم اعتماد میں حکومت کا ساتھ دینے کی درخواست کی، ہمیشہ ہمیں اپنے اتحادیوں پر بھروسہ رہا ہے، ایم کیو ایم نے ہر مشکل مرحلے میں ہمارا ساتھ دیا اور امید ہے کہ اس معاملے میں بھی وہ حق اور سچ کا ساتھ دیتے ہوئے عمران خان کی حمایت کرے گی ایم کیو ایم والے آج ہمارے پکے اتحادی لگے پہلی بار چائے بسکٹ پر ہی فارغ کر دیا –

    مسلم لیگ (ن) کے گرفتار رہنما چوہدری تنویر دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

    گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ اپوزیشن وزیراعظم کو آفس سے باہر کرنا چاہتی ہے لیکن عمران خان مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر جمہوری لوگ چاہتے ہیں کہ حکومت کو گھر بھیجا جائے۔

    اس موقع پر ایم کیو ایم کے کنونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ق لیگ کو اپنا اور ہمیں اپنا فیصلہ کرنا ہے، باقی جماعتوں کے حالات ہم سے کافی مختلف ہیں، ہماری سیاسی آزادی اپوزیشن سے بھی زیادہ مختلف ہے، ایک دوسرے کو تسلیم کئے بغیر تو خاندان بھی ایک نہیں رہتے، ہم حکومت کا حصہ ہیں تو حکومت موجود ہے ہم حکومت کا جتنا حصہ تھے اتنا حق جتاتے رہے موجودہ سیاسی صورتحال میں اپوزیشن نے ہمیں انگیج کیا۔

    چند دنوں میں مسائل جلد حل ہوجائیں گے،ٹی وی کم دیکھیں ٹینشن کم ہوگی، اسد قیصر

    ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات میں ان کا اعتماد جھلک رہا تھا، بات نمبرز کی نہیں ہے مقدمہ کتنا مضبوط ہے یہ دیکھنا ہے، ہمیں بیٹھ کر فیصلہ کرنا ہے کارکنان کا اجلاس بلائیں گے اور اُن کے سامنے ساری صورت حال رکھ کر اس بات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے کہ کہیں جمہوریت ڈی ریل نہ ہوجائے –

    انہوں نے کہا کہ دعا ہے پی ٹی آئی کو دوبارہ موقع ملے تو یہ حالات بہتر کرنے کی کوشش کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کو تسلیم کیے بغیر تو انتظامی یونٹ ایک نہیں رہ پاتے ہیں۔

    عدم اعتماد کے دن شاہراہ دستور پر 20 لاکھ لوگ لائیں گے، ن لیگی رہنما احسن اقبال

  • اے راہِ حق کے شہیدو ، وفا کی تصویرو تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں:آرمی چیف

    اے راہِ حق کے شہیدو ، وفا کی تصویرو تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں:آرمی چیف

    راولپنڈی :اے راہِ حق کے شہیدو ، وفا کی تصویرو تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں:اطلاعات کے مطابق آج چیف آف آرمی سٹاف (COAS) جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنجاب رجمنٹ کے کرنل کمانڈ نٹ کے اعزاز کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی پنجاب رجمنٹل سنٹر مردان کا دورہ کیا۔

    آئی ایس پی ار کے مطابق مردان آمد پرآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور یادگار شہدا پر فاتحہ خوانی کی۔

    مردان میں کمانڈٹ تقریب کے انقعاد کے موقع پر آرمی چیف نے پنجاب رجمنٹ کے 21ویں کرنل کمانڈنٹ کے طور پر لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان کے کندھوں پر رینک کے بیجز لگائے۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امن اور جنگ کے دوران پنجاب رجمنٹ کے تمام رینک کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو ان کی عظیم قربانیوں پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجودہ نے پنجاب رجمنٹ کی تربیت اور آپریشنل تیاریوں کے حوصلے اور اعلیٰ ترین معیار کو سراہا اور جدید ترین رجحانات کے مطابق پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں سبقت حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    ادھر آج کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے کوٹری فیلڈ فائرنگ رینج حیدرآباد کا دورہ کیا۔ کور کمانڈر نے فوجیوں کی تربیتی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر کورکمانڈر کراچی کا کہنا تھا کہ ان مشقوں کا مقصد چیلنجنگ خطوں اور حقیقی بٹل فیلڈ ماحول کے تحت آپریشنل تیاریوں کو بڑھانا ہے۔ فوجیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، کور کمانڈر نے ان کی آپریشنل تیاری اور تربیتی معیار کو سراہا۔

  • تمام علاقائی ممالک کو پائیدار امن و استحکام کیلئے ملکر کام کرنیکی ضرورت ہے،آرمی چیف

    تمام علاقائی ممالک کو پائیدار امن و استحکام کیلئے ملکر کام کرنیکی ضرورت ہے،آرمی چیف

    پاکستان میں چینی ناظم الامور پینگ چنکسو نے آج جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون، سی پیک پر پیشرفت اور علاقائی سلامتی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم اپنے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تمام علاقائی ممالک کو پائیدار امن اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    مہمان معزز نے پاکستان میں سی پیک منصوبوں کو محفوظ اور محفوظ ماحول کی فراہمی اور علاقائی استحکام کی کوششوں کے لیے کیے گئے خصوصی اقدامات پر سی او اے ایس کا شکریہ ادا کیا۔

    انہوں نے سی پیک پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو یقینی بنایا۔

  • پاکستان اپنے پڑوسیوں کے ساتھ پرامن اور قریبی تعلقات چاہتا ہے:آرمی چیف

    پاکستان اپنے پڑوسیوں کے ساتھ پرامن اور قریبی تعلقات چاہتا ہے:آرمی چیف

    راولپنڈی: پاکستان اپنے پڑوسیوں کے ساتھ پرامن اور قریبی تعلقات چاہتا ہے،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اپنے پڑوسیوں کے ساتھ پرامن اور قریبی تعلقات چاہتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل پائلٹ حامد واحدی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ ملاقات میں دونوں جانب سے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق بھی کیا گیا۔ بیان کے مطابق ملاقات میں ایرانی فضائیہ کے کمانڈر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

    ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل پائلٹ حامد واحدی نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار اور بارڈر مینجمنٹ کے مؤثر اقدامات کو بھی سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علاقائی استحکام کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ ایرانی فضائیہ کے کمانڈر سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اپنے پڑوسیوں کے ساتھ پرامن اور قریبی تعلقات چاہتا ہے۔

  • چرچ آف انگلینڈ کے سربراہ کی آرمی چیف سے ملاقات، ملک میں اقلیتوں کے تحفظ کیلئے پاک فوج کی کوششوں کا اعتراف

    چرچ آف انگلینڈ کے سربراہ کی آرمی چیف سے ملاقات، ملک میں اقلیتوں کے تحفظ کیلئے پاک فوج کی کوششوں کا اعتراف

    راولپنڈی: کینٹربری (ABC) کے آرچ بشپ جسٹن ویلبی، چرچ آف انگلینڈ کے سربراہ اور ڈاکٹر کرسچن ٹرنر، برطانوی ہائی کمشنر نے آج جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، مذہبی اور بین المذاہب ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے نہ صرف پاکستان کی تخلیق میں بلکہ اس کی ترقی میں ان کے کردار کو بھی تسلیم کیا۔

    انہوں نے پاکستان بھر میں مسیحی برادری کے زیر انتظام تعلیم، صحت اور عوامی بہبود کے شعبوں میں مختلف اداروں کے کردار کو سراہا انہوں نے خاص طور پر پاکستان کی مسلح افواج کے حصے کے طور پر مادر وطن کے دفاع میں ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔

    آرچ بشپ نے دہشت گردی سے نمٹنے اور ملک میں اقلیتوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے میں پاک فوج کی کوششوں کا اعتراف کیا انہوں نے یہ عہد بھی کیا کہ مسیحی برادری عوامی فلاح و بہبود کے لیے دل و جان سے کردار ادا کرے گی۔

  • پاکستان میں تعینات ازبکستانی سفیرکی آرمی چیف سے ملاقات

    پاکستان میں تعینات ازبکستانی سفیرکی آرمی چیف سے ملاقات

    راولپنڈی: پاکستان میں ازبکستان کے سفیر ایبک عارف عثمانوف نے آج جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ اپنے تعلقات بالخصوص دفاعی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ دونوں نے خطے میں امن و سلامتی کے لیے کوششوں سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

    ازبکستان کے سفیر نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے کام جاری رکھنے کا عہد کیا۔

  • پاکستان آسٹریلیا سے اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے:آرمی چیف

    پاکستان آسٹریلیا سے اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے:آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان آسٹریلیا سے اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل انگس جے کیمبل کی ملاقات ہوئی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں فوجی تعاون،افغانستان سمیت علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی جبکہ ملاقات میں خطے کے امن و سلامتی کے لیے کوششوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دونوں جانب سے باہمی تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

    اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آسٹریلین جنرل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا سے اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات میں آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل انگس جے کیمبل نے پاکستان کی مسلح افواج کے پروفیشنلزم کو تسلیم کیا۔

  • سری لنکن نیوی کمانڈر وائس ایڈمرل نشانتھا اولوگیٹن کی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے اہم ملاقات

    سری لنکن نیوی کمانڈر وائس ایڈمرل نشانتھا اولوگیٹن کی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے اہم ملاقات

    راولپنڈی :سری لنکن نیوی کمانڈر وائس ایڈمرل نشانتھا اولوگیٹن کی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے اہم ملاقات،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سری لنکن نیوی کے کمانڈر وائس ایڈمرل نشانتھا اولوگیٹن نے آج جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سری لنکن نیوی کمانڈر سے بات کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان مشترکہ مفادات کی بنیاد پر سری لنکا کے ساتھ طویل مدتی کثیر ڈومین تعلقات کو بڑھانا چاہتا ہے۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل باجوہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تمام علاقائی ممالک کو پائیدار امن اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی اور دونوں افواج کے درمیان دفاع، تربیت اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں فوجی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کوششوں اور علاقائی استحکام میں کردار کو بھی سراہا۔

  • آپریشن ردالفساد کے پانچ  سال مکمل , آرمی چیف کا شہدا کو خراج تحسین

    آپریشن ردالفساد کے پانچ سال مکمل , آرمی چیف کا شہدا کو خراج تحسین

    آپریشن ردالفساد کے پانچ سال مکمل ہونے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کیا ہے ۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) نے آپریشن رد الفساد کے پانچ سال مکمل ہونے پر ٹوئٹر پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام شیئر کیا ہے۔


    ڈی آئی جی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ آج آپریشن ردالفساد کے 5 سال مکمل ہو گئے۔ آپریشن ردالفساد کا مقصد دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ کے ثمرات کو مستحکم کرنا ہے ہم شہدا کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

    ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ آپریشن کا مقصد ملک بھر میں دہشت گردوں کی باقیات کو ختم کرنا ہے۔آپریشن ردالفساد سے پاکستانی عوام کو تحفظ ملا پاکستانی عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہمارا مقصد ہے۔


    آرمی چیف نے کہا ہے کہ ملک میں غیریقینی کی صورتحال امن کی طرف منتقل ہورہی ہے امن کو برقرار رکھنے کےلیے دہشتگردوں کےخلاف آپریشنز جاری ہیں۔ آپریشن ردالفساد کی کامیابیاں شہدا کے خون اور عوام کے جذبے سے ممکن ہوئیں ہم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں اور اپنی عظیم قوم کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں-