Baaghi TV

Tag: آرمی چیف

  • آرمی چیف کی ہدایت پر سینئر کمانڈرز کی  شہید کسٹم اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقات

    آرمی چیف کی ہدایت پر سینئر کمانڈرز کی شہید کسٹم اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقات

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی ہدایت پرپاک فوج کے سینئرکمانڈرز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ہونے والے کسٹم اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقات کی ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جنگ میں شہداء کی بے مثال قربانی کا اعتراف اور پاک فوج کی جانب سے بھرپورخراج عقیدت پیش کیا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ہماری آزادی بہادر جوانوں کی لازوال قربانیوں کی مرہون منت ہے، بحیثیت قوم شہدا کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف ایبٹ آباد میں شہید کسٹم انسپکٹر حسنین کے گھر پہنچ گئے، وزیراعظم نے شہید انسپکٹر کو قوم کا ہیرو قرار دیتے ہوئے شہداء کے لواحقین کیلئے پیکیج کا اعلان بھی کیا،وزیراعظم نے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر حسنین پر فخر ہے، انہوں نے ملک دشمن اسمگلرز کا مقابلہ کرتے ہوئے جان دی،شہباز شریف نے شہید انسپکٹر کی بیوہ اور بچوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں چیک پیش کیا، وزیراعظم نے شہداء کے لواحقین کے لیے پیکیج کا اعلان کیا، سپاہیوں کے لواحقین کو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے اور گھر کے لیے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے،شہید افسران کے لواحقین کو ڈیڑھ کروڑ روپے اور گھرکےلیے ڈھائی کروڑ روپے ادا کیے جائیں گے، شہداء کے بچوں کیلئے فری تعلیم اور انہیں مفت علاج بھی مہیا کیا جائے گا۔

    خیبرپختونخوا، سیکورٹی فورسز کی کاروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل

    کراچی ،غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،دو جاں بحق،حملہ آور ساتھی سمیت جہنم واصل

    بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید

    ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل

    ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل

    شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل

    شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

  • آرمی چیف سے ایرانی صدر کی ملاقات،دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق

    آرمی چیف سے ایرانی صدر کی ملاقات،دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نےملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق بات چیت میں بنیادی طور پر باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص علاقائی امن، استحکام اور سرحدی سلامتی پر توجہ مرکوز کی گئی،علاقائی استحکام اور اقتصادی خوشحالی کے لیے مشترکہ کوشش کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق کیاگیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک ایران سرحد کو "امن اور دوستی کی سرحد” کے طور پر بیان کیا، بہتر کوآرڈینیشن کی ضرورت پر زور دیا تاکہ دہشت گردوں کو دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو خطرے میں ڈالنے سے روکا جا سکے،ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں مسلح افواج کے درمیان تعاون کو فروغ دے کر پاکستان اور ایران دونوں اقوام اور خطے کے لیے امن و استحکام حاصل کر سکتے ہیں۔

  • آرمی چیف سے سعودی نائب وزیر دفاع کی ملاقات

    آرمی چیف سے سعودی نائب وزیر دفاع کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبد اللہ نے ملاقات کی ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور سعودی نائب وزیر دفاع کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، دو طرفہ دفاعی پیداوار اور فوجی تربیت پر بھی بات چیت کی گئی، سعودی عرب کی جانب سے پاک فوج کی کامیابیوں، قربانیوں اور علاقائی سلامتی کے لیے اس کے کردار کا بھی اعتراف کیا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سعودی زمینی افواج کی استعداد میں اضافے کے لیے پاک فوج کی معاونت کی توثیق کی،سعودی نائب وزیر دفاع نے جی ایچ کیو میں پاک سعودی دفاعی فورم کے پانچویں اجلاس میں بھی شرکت کی

    خواجہ آصف کا سعودی عرب کے حوالے سے شیر افضل مروت کے بیان پر ردعمل

    سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی

    مشرق وسطیٰ کشیدگی،چینی وزیر خارجہ کا ایرانی و سعودی ہم منصب سے رابطہ

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اگلے مہینے مئی میں پاکستان کا دورہ متوقع 

    وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا عام پرواز میں‌سفر،مسافروں کو ملی اذیت،پی آئی اے کو بھی نقصان

    وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ مکمل 

    شہزادہ محمد بن سلمان کا وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو افطار کی خصوصی دعوت

    وزیراعظم کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری ،ملک و قوم اورفلسطین کیلئے خصوصی دعائیں کی

  • آرمی چیف سے سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات

    آرمی چیف سے سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات

    اسلام آباد: سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی –

    باغی ٹی وی :آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑہانے کے لئے پالیسیوں پر بات کی گئی، معزز مہمان نے دونوں اقوام کے تعلقات کی تزویراتی نوعیت پر زور دیا،ملاقات میں سعودی وزیرخارجہ کے وفد کے اراکین بھی شامل تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیرخارجہ نے جاری دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے بہت سے شعبوں میں تعاون کو سراہا ، جبکہ آرمی چیف نے بھی پاکستان اورسعودی عرب کے مثالی تعلقات کوسراہا،آرمی چیف کی سعودی وفدکوہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی جبکہ آ رمی چیف کی دونوں ملکوں کےعوام میں بھائی چارے کی تعریف بھی کی ۔

  • مسلح افواج  دہشت گردی کے خطرے کو مستقل ختم کرنے کےلیے پُرعزم ہیں،آرمی چیف

    مسلح افواج دہشت گردی کے خطرے کو مستقل ختم کرنے کےلیے پُرعزم ہیں،آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کور کمانڈرز کو ہدایت کی ہے کہ دہشتگردوں کو کسی بھی جگہ سے فعال نہ ہونے دیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 264ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی،کانفرنس کے شرکاء نے مسلح افواج کے افسران، جوانوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں سمیت شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے ملک میں امن و استحکام کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،آرمی چیف نے انسدادِ دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشنز کے دوران متعدد دہشتگردانہ حملوں کو کامیابی سے ناکام بنانے اور اہم دہشتگرد سرغنہ کو جہنم واصل کرنے میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتھک کوششوں کو سراہا

    آرمی چیف نے کمانڈرز کو ہدایت کی کہ؛ ”دہشتگردوں کو کسی بھی جگہ سے فعال نہ ہونے دیں“”پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے“ ”مسلح افواج پاکستان سے دہشتگردی کے اس خطرے کو مستقل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، انشاء اللہ“

    افغانستان سے سرگرم دہشتگرد گروہ علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں،بریفنگ
    فورم نے بشام میں چینی شہریوں پر بزدلانہ دہشتگردانہ حملے اور بلوچستان میں معصوم شہریوں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی، فورم کو بریفنگ دی گئی کہ؛”کس طرح افغانستان سے سرگرم دہشتگرد گروہ علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں“فورم کو بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ؛”یہ دہشتگرد گروہ پاکستان اور اس کے اقتصادی مفادات بالخصوص چین پاکستان اقتصادی راہداری(CPEC) کے خلاف پراکسی کے طور پر کام کر رہے ہیں“
    فورم نے غیر قانونی طور پرمقبوضہ جموں و کشمیرمیں جاری بھارتی جارحیت پر شدید تشویش کا اظہار کیا، فورم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ؛”پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا“

    سیکیورٹی فورسز پر بے بنیاد الزامات ،مسلح افواج کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش ،کامیاب نہیں ہونے دیں گے،کور کمانڈر کانفرنس
    فورم نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، جنگی جرائم اور نسل کشی کی مذمت کی،فورم نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر بھی تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ؛”اگر فریقین نے فوری طور پر کشیدگی کو کم نہ کیا تو ایک وسیع علاقائی تنازعہ جنم لے سکتا ہے“فورم نے مسلح افواج کی حوصلہ شکنی کے لیے بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا مہم پر تشویش کا اظہار کیا،فورم نے اس بات پر زور دیا کہ؛”قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی فورسز پر بے بنیاد الزامات ایک وطیرہ بن چکا ہے ،ان بے بنیاد الزامات کا مقصد عوام اور پاکستان کی مسلح افواج کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش ہےہم ایسی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور اِس کے خلاف قانون اور آئین کے مطابق سخت کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا“

    فورم نےملک میں پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرنے کا عزم کیا،پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول میں؛”غیر قانونی اسپیکٹرم، بالخصوص سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، بجلی چوری اور تمام غیر قانونی تارکین کی محفوظ وطن واپسی کے خلاف بھرپور تعاون فراہم کرنے کا عزم کیا گیا”آرمی چیف نے فیلڈ کمانڈرز کو ہدایت کی کہ آپریشنل تیاری اور مورال کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنائیں اور تربیت کے اعلیٰ معیار کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارت حاصل کریں“

    مبشر لقمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے اور رہے گا، شیر افضل مروت

    مبشر لقمان کو شیر افضل مروت کی جانب سے دیا گیا انٹرویو سننے کے لئے یہاں کلک کریں،

    دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

    پاکستان آرمی کسی بھی خطرے کا موثر جواب دینے کیلئے ہمیشہ تیار ہے، آرمی چیف

    پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں، آرمی چیف

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سنگین جرم ہے، آرمی چیف

    نوجوان فکری وسائل بروئے کار لاکر درپیش چیلنج کا حل تلاش کریں۔ آرمی چیف

    عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات

    آرمی چیف کا دورہ بحرین، ملا ملٹری میڈل آرڈر آف بحرین فرسٹ کلاس ایوارڈ

    افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں،آرمی چیف

  • آرمی چیف کاشمالی وزیرستان کا دورہ، اگلے مورچوں پر جوانوں کے ساتھ عید منائی

    آرمی چیف کاشمالی وزیرستان کا دورہ، اگلے مورچوں پر جوانوں کے ساتھ عید منائی

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شمالی وزیرستان میں اگلے مورچوں پر جوانوں کے ساتھ عید الفطر منائی اور عید کی مبارکباد دی۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شمالی وزیرستان کے علاقوں میرانشاہ اور سپن وام کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر جوانوں کے ساتھ عید کی نماز پڑھی اور عید منائی، آرمی چیف نے جوانوں کے ہمراہ پاکستان کے پائیدار استحکام اور خوشحالی کے لیے دعائیں کیں اور جوانوں کو عید الفطر کی مبارکباد دی، قوم کے لیے ان کے غیر متزلزل جذبے اور خدمات کو سراہا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں اور موجودہ سکیورٹی کی صورتحال اور پاک افغان سرحد کے ساتھ سرحدی حفاظتی اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے قربانیوں سے حاصل امن کی حفاظت کےلیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور کہاکہ بھاری قربانیوں سے حاصل امن کو برقرار رکھنا سب کی ذمہ داری ہے،شہدا کی قربانیوں کے بدولت ضم شدہ اضلاع اور خیبر پختونخوا میں سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے محفوظ ماحول فراہم ہوا، قوم کی خدمت میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض پر غیر متزلزل توجہ مرکوز رکھیں،ساتھ ہی آرمی چیف نے امن و استحکام کےلیے فارمیشن کے کردار کو سراہا-

    عید پر اپنے قومی ہیروز کے غیر متزلزل حوصلے کو یاد رکھیں،افواج پاکستان

    غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی ،ٹرمپ کے حمایتی بھی بول اٹھے

    ملک بھر میں نماز عید کے اجتماعات،ملکی سلامتی و خوشحالی کیلیے دعائیں

  • یوم پاکستان پریڈ،سیاسی و عسکری قیادت کی شرکت

    یوم پاکستان پریڈ،سیاسی و عسکری قیادت کی شرکت

    آج ملک بھر میں یوم پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

    دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ یوم پاکستان کی مرکزی تقریب شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں ہوئی، جہاں مسلح افواج کے دستوں نے اپنی بھرپور طاقت اور نظم کا مظاہرہ کیا، افواج پاکستان کی پریڈ کے مہمان خصوصی صدر مملکت آصف علی زرداری تھے، سعودی عرب کے وزیر دفاع سمیت غیر ملکی مہمان بھی شریک ہوئے،وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بھی پریڈ کی تقریب میں شریک تھے،شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں تقریب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرسمیت سروسزچیف بھی موجود تھے فاقی وزرا ارکان اسمبلی اور پاکستان میں غیرملکی سفرا بھی تقریب میں موجود تھے،

    پاک فوج کے مختلف یونٹوں کے دستوں نےسلامی پیش کی جبکہ پاک فضائیہ کے جدید طیارے جے ایف 17، ایف سولہ اور میراج طیارے نےفضائی مظاہرہ کیا،پریڈ میں صوبوں کا خصوصی ثقافتی شو بھی ہوا ،

    یہ ملک ہے تو سب کچھ ہے ہم اسی ملک کی وجہ سے آج قائم ہیں
    یوم پاکستان کے حوالے سے پریڈ گراؤنڈ کو سجانے والے افراد نے وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، آج ہمارے پاکستان اور غیر ملکی طرز کا بہت بڑا پروگرام ہے جو ہم نے کور کیا ہے،ہمارے لیے بہت بڑا اعزاز ہے کہ ہم نے 23 مارچ کے پروگرام کو کور کیا ہے،ہم نے قائد اعظم اور علامہ اقبال کی بہت بڑی تصاویر لگائی ہیں،ہماری پوری ٹیم جوش و جذبے کے ساتھ کام کر رہی ہے،قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پورٹریٹ لگاتے وقت لوگوں کے اندر ایک جذبہ تھا کہ یہ ہمارے محسن ہیں جنہوں نے پاکستان بنایا تھا،یہ ملک ہے تو سب کچھ ہے ہم اسی ملک کی وجہ سے آج قائم ہیں

    قرارداد پاکستان نشان منزل کا پیش خیمہ، صرف سات برس میں سفر آزادی مکمل
    پاکستان وہ واحد مملکت ہے جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر بنی،23 مارچ ہمیں اس عظیم دن کی یاد دلاتا ہے جب ہمارے پیارے وطنِ عزیز کے تصور کو حتمی شکل دی گئی،اس سفر کا آغاز سر سید احمد خان کے وژن اور دور اندیشی سے ہوا،سر سید احمد خان نے قوم کا مستقبل تاریک دیکھتے ہوئے بیداری قوم کا بیڑہ اٹھایا،علامہ اقبال نے تقدیر کو تدبیر سے حل کرنے کی تجویز پیش کی ،مسلمانوں نے آل انڈیا مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے جدوجہد آزادی شروع کی،ہندوستان کے مسلمانوں کو جلد ہی اس بات کا ادراک ہوا کہ مسلمانوں کی اپنی الگ نمائندگی کے بغیر الگ وطن کا حصول ناممکن ہے،اللّٰہ تعالیٰ نے ایسا رہبر بھیجا جس نے مسلمانوں میں جدوجہد آزادی کی نئی روح پھونکی،اقوام کی زندگی میں بعض لمحات بڑے فیصلہ کن ثابت ہوتے ہیں، ایسا ہی لمحہ مسلمانان برصغیر کی تاریخ میں 23 مارچ 1940 کو آیا ،قائد اعظم نے دو قومی نظریے کو اٹل حقیقت منوا کر مسلمانوں کے سیاسی و سماجی حقوق کے لیے کلمہ حق کو نصب العین بنا لیا،آزادی کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے لیے قائد اعظم نے جوانوں کو متحرک کیا،نوجوان مسلم خواتین بھی تحریک آزادی کا ہراول دستہ بن چکی تھی دیگر اقلیتیں بھی ان انڈیا مسلم لیگ میں شامل ہونے لگی تھیں،اب دشمنان پاکستان مخالفت اور مظالم پر اتر آئے تھے،قرارداد پاکستان نشان منزل کا پیش خیمہ ثابت ہوئی اور صرف سات برس میں سفر آزادی مکمل ہوا،مسلمانوں کو مدبر لیڈران کی قیادت نصیب ہوئی جس میں قائد اعظم کی سربراہی میں مسلمانوں کو پاکستان جیسی مملکت نصیب ہوئی،

    پاکستان بننے سے پہلے جہاں ہم جس علاقے میں رہتے تھے وہاں کوئی مسجد نہ تھی،شہری
    ہندوستان سے ہجرت کرنے والے پاکستانیوں نے اس وقت کا احوال بتایا،پنجاب کے رہائشی کا کہنا ہے کہ "پاکستان بننے سے پہلے جہاں ہم جس علاقے میں رہتے تھے وہاں کوئی مسجد نہ تھی”، "قائد اعظم کو اندازہ ہو چکا تھا کہ بنیے کی قوم کھوٹی ہے، ہم ان کے ساتھ نہیں چل سکتے”، خیبر پختونخوا کے رہائشی کا کہنا تھا کہ "ایک بار میں اچار لینے گیا جہاں ہندو اچار بنا رہے تھے، میرا پاؤں اچار کے ڈبے پر لگا تو انہوں نے یہ کہہ کر سارا اچار پھینک دیا کہ یہ پلید ہو گیا ہے”، "1906 میں مسلم لیگ وجود میں آئی جس کے قیام کا مقصد مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ تھا”، گلگت بلتستان کے رہائشی کا کہنا تھا کہ "قائدا اعظم بہت اچھے انسان تھے انہوں نے مسلمانوں کی بہتری کے لیے بہت کوششیں کی، قائدا اعظم کی برکت کی وجہ سے پاکستان آزاد ہوا”، پاکستان بے شمار قربا!نیوں سے تخلیق ہوا اور اب ہمارا فرض بنتا ہے کہ اس کو ترقی کی ان بلندیوں پر لے جائیں جہاں پہ قائد اعظم کا قول سچ ثابت ہو جائے کہ؛”دنیا کی کوئی طاقت بھی پاکستان کو نہیں مٹا سکتی”

    پاکستان کو امن، ترقی اور استحکام کا گہوارہ بنانے کے اپنے پختہ عزم کی تجدید کریں،وزیراعظم
    یوم پاکستان کے موقع پر وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں اندرون اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ’یوم پاکستان‘ پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ 23 مارچ ہماری تاریخ کا ایک اہم دن ہے۔ 1940 میں اسی دن برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں نے تاریخی ’’قرارداد لاہور‘‘ کے ذریعے ایک علیحدہ وطن کا مطالبہ کیا جہاں وہ اسلام کے اصولوں کے مطابق آزادی سے اپنی زندگی گزار سکیں۔ تحریک آزادی کے رہنماؤں کی انتھک اور مسلسل سیاسی جدوجہد سے جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کا خواب شرمندہء تعبیر ہوا اور 14 اگست 1947 کو پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک آزاد ملک کے طور پر ابھرا۔ ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان کے لیے مثالی قربانیاں دیں۔ لاکھوں مسلمانوں نے ہندوستان میں اپنے گھر بار چھوڑ کر پاکستان ہجرت کرنے کا فیصلہ کیا۔ نئی ریاست کو بے پناہ چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا جن میں سماجی، اقتصادی ڈھانچے اور ریاستی اداروں کی تشکیل اور مہاجرین کی آباد کاری شامل تھیں۔ علاوہ ازیں نئی ریاست کو انتہائی کم وسائل کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز کرنا پڑا۔ تاہم، قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں نوزائیدہ ریاست کو درپیش ان گھمبیر چیلنجوں کے باوجود ایک آزاد جمہوری ریاست کی بنیاد رکھی گئی۔ پاکستانی عوام نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں اپنے نمائندوں کو منتخب کیا جس کے نتیجے میں وفاقی اور صوبائی سطح پر حکومتیں وجود میں آ چکی ہیں۔ ہم پاکستان کو درپیش سنگین چیلنجوں سے پوری طرح آگاہ ہیں جن میں مہنگائی، بے روزگاری، توانائی کے شعبے کا بڑھتا ہوا گردشی قرضہ ، مالیاتی اور تجارتی خسارہ اور سب سے بڑھ کر دہشت گردی کا عفریت شامل ہیں۔ تاہم بحیثیت قوم ہم نے غیر معمولی حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنا ہے اور وقت کی کسوٹی پر پورا اترنا ہے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم ایک مربوط پالیسی اصلاحات کے فریم ورک کے ساتھ پاکستان کو معاشی بحالی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ان اقدامات سے معاشی استحکام آئے گا اور ہم مہنگائی کی موجودہ لہر پر قابو پا لیں گے۔آئیے آج کے دن پاکستان کو امن، ترقی اور استحکام کا گہوارہ بنانے کے اپنے پختہ عزم کی تجدید کریں۔ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ہمارے آج کے فیصلے اور کارکردگی ہمارے اور ہماری آنے والی نسلوں کے مستقبل کا تعین کریں گے۔ آئیں ہم سب مل کر ایک ایسے پاکستان کے لیے جدو جہد کریں جو ہر قسم کے مذہبی ، نسلی اور سیاسی تفریق سے پاک ہو اور جہاں ہماری مشترکہ اقدار پھل پھول سکیں۔ پاکستان پائندہ باد!

    سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےیوم پاکستان کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ قوم نے غیر معمولی حالات میں ہمیشہ استقامت کا مظاہرہ کیا۔ 23 مارچ پاکستان کے حصول کا سنگ میل ہے، جمہوری روایات میں سیاسی انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں، ڈائیلاگ کے ذریعے وجود میں آنے والا ملک ڈائیلاگ سے ہی آگے بڑھے گا۔

    پاکستان کا مستقبل روشن اور امید افزا ہے.بلاول زرداری
    پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم قراردادِ پاکستان پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ آپ سب کو یوم پاکستان مبارک ہو،آج کے دن قوم اپنے بانی اجداد کی دور اندیشی، قربانیوں اور غیر متزلزل عزم کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے،قوم کے بانی اجداد نے ایک ایسے وطن کے قیام کے لیے انتھک جدوجہد کی جہاں آزادی، انصاف اور مساوات کا راج ہو،یوم پاکستان ملک کے بانیان کی جدوجہد کو اور ترقی کی جانب اجتماعی سفر کو سلام پیش کرنے کا دن ہے،پیپلز پارٹی بانی اجداد کے نظریات بالخصوص قائد اعظم کے وژن کی پاسداری کے لیے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھڑی رہے گی،آج ہم شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے غیر متزلزل عزم کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے بے خوف ہوکر عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کی،شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ایک عظیم مقصد کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،قائدِ عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی میراث ہمارے لیے ان کے مشن کو پایئہ تکمیل پر پہنچانے کے سفر میں رہنمائی کی کرن ہے،آج کے دن ہر پاکستانی کو اپنے پیارے ملک کے روشن مستقبل کی تعمیر کے مشترکہ مقصد کے لیے تجدید عہد کرنا چاہیے،آئیے ہم سب مل کر امید، حوصلہ اور عزم کے ساتھ آگے بڑھیں.آئیے ہم سب اس یقین کامل سے آگے بڑھیں کہ پاکستان کا مستقبل روشن اور امید افزا ہے.

    صدر مملکت آصف زرداری نے سعودی وزیر دفاع کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نواز دیا،ایوان صدر میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کو نشان پاکستان سے نوازنے کے لیے تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف اور دیگر نے شرکت کی،تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی وزیر دفاع شہزاد خالد بن سلمان کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا۔

    پاکستان سفارتخانہ قاہرہ میں 84ویں قومی دن کی تقریب منعقد ہوئی،پاکستان سفارتخانہ قاہرہ نے پاکستان کا 84واں قومی دن روایتی جوش و جذبے سے منایا، سفیر ساجد بلال نے قومی ترانے کی دھن پر قومی پرچم لہرایا،سفارت خانے نے قومی دن کے موقع پر مصر کے پبلک بزنس سیکٹر کے وزیر انجینئر محمود عصمت نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی

    یوم پاکستان کے موقع پر اچھرہ بازار واقع کے ہیرو کو خراج تحسین پیش کیا گیا، جنہوں نے اپنی جان و مال کی پرواہ کیے بغیر مشتعل ہجوم سے پولیس کے آنے تک خاتون کو اپنی دکان میں پناہ دی۔

  • یوم پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی   اور سروسز چیف کا پیٍغام

    یوم پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیف کا پیٍغام

    یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے مبارکباد دی ہے اور پیغام میں کہا ہے کہ یہ امید افزا دن برصغیر کے مسلمانوں کی ان عظیم کاوشوں کی یاد دلاتا ہے جب انہوں نے مسلمانوں کے لیے الگ وطن کے لیے ہمارے عظیم رہنماؤں کے وژن کے مطابق ہماری تقدیر کا تعین کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے پیغام میں کہا کہ یہ تاریخی دن ہمیں ہمارے آباؤ اجداد کی عظیم قربانیوں اور خدمات کی یاد دلاتا ہے جو انہوں نے قیام پاکستان کی جدوجہد میں دیں۔ آج، ہندوستان میں بالعموم اور مقبوضہ کشمیر میں بالخصوص مسلمانوں کی حالت زار، جنہیں فاشسٹ حکومت کے ہاتھوں بدترین مظالم کا سامنا ہے، ہمیں آزادی کی اہمیت اور قدر کی یاد دلاتا ہے جہاں ہم ہر روز اپنی آزادی کی قدر کرتے ہیں اور اس کا احترام کرتے ہیں، الحمدللہ . اس دن پاکستان کی مسلح افواج ہر وقت اور کسی بھی قیمت پر مادر وطن کے دفاع اور اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کی تجدید کرتی ہیں۔ اور قومی پرچم کو سربلند رکھیں گے انشاء اللہ۔ افواج پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ آباد

  • معاشی چیلینجز سے نمٹنے کیلیے سب کا مل بیٹھنا خوش آئند ،وقت کی ضرورت ہے،وزیراعظم

    معاشی چیلینجز سے نمٹنے کیلیے سب کا مل بیٹھنا خوش آئند ،وقت کی ضرورت ہے،وزیراعظم

    وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا،

    اجلاس میں سول و عسکری قیادت نے شرکت کی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی طور پر شریک تھے،اجلاس میں سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور نگران کابینہ بھی شریک رہی،چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ مریم نواز، سرفراز بگٹی، مراد علی شاہ اور علی امین گنڈا پور بھی اجلاس میں شریک تھےوفاقی وزراء بھی ایپکس کمیٹی اجلاس میں شریک تھے،اجلاس میں ایس آئی ایف سی سے متعلق ارکان کو تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس کے دوران ملک میں سرمایہ کاری سے متعلق امور کا جائزہ بھی لیاگیا،

    آئی ایم ایف پروگرام کے بغیر گزارا نہیں،وزیراعظم
    وزیر اعظم شہباز شریف نے سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سیاست کی بجائے ریاست کو بچانا ہے، امید کی جاتی ہے اگلے ماہ 1 بلین سے زائد کی مزید قسط جاری ہو جائے،بجلی چوری ، دیگر لیکیجز کے ساڑھے 1300 ارب روپے آجائیں تو ہم کشکول توڑنے کیطرف بڑھیں گے، ہماری محصولات 9 ٹریلین روپے ہیں، اصل میں 13 سے 14 ٹریلین ہونی چاہیئے،مجھے پورا یقین ہے ہم سب مل کر ملک چلائیں گے،پسند ناپسند سے بڑھ کر کام کریں گے تو امید ہے ایک دن کامیابی ہو گی، ہم سب نے مل کر پاکستان پچانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی آئی اے اور سٹیل ملز کو بیچنا پڑے گا۔825ارب روپے پی آئی اے کا قرضہ ہے، سالانہ 400 ارب روپے بجلی کی چوری ہورہی ہے، بجلی اور گیس سیکٹر کا سالانہ گردشی قرضہ پانچ ہزار ارب روپے ہے، آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری پر پوری قوم مبارک باد کی مستحق ہے۔ ہمیں ایک اور آئی ایم ایف پروگرام بھی چاہئے ہو گا ،آئی ایم ایف پروگرام کے بغیر گزارا نہیں، آگے ہمیں آئی ایم ایف سے ایک اور معاہدہ کرنا ہوگا جس کا دورانیہ تین سال ہوگا،16 ماہ کی حکومت میں عسکری قیادت نے مثالی معاونت کی، تعاون کی فراہمی پر آرمی چیف کا مشکور ہوں

    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ غیرملکی سرمایہ کاری کے راستے میں رکاوٹیں دور کرنے کے لئے سرمایہ کاری سہولت کونسل کا کلیدی کردار ہے،ایس آئی ایف سی ملک کی  معاشی بحالی  کی جامع حکمت عملی کا مظہر ہے،پاکستان کو درپیش موجودہ معاشی مسائل اور بحرانوں سے نجات دلانا ہے، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنا ہے،منصوبے کے تحت زراعت، لائیو سٹاک، معدنیات، کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی اور زرعی پیداوار جیسے شعبوں میں پاکستان کی اصل صلاحیت سے استفادہ کیا جائے گا،منصوبے کے تحت ان شعبوں کے ذریعے پاکستان کی مقامی پیداواری صلاحیت اور دوست ممالک سے سرمایہ کاری بڑھانےکے اقدامات لئے جارہے ہیں، کونسل کا مقصد منصوبے کے تحت  ایک حکومت  اور  اجتماعی حکومت  کے تصور کو فروغ دینا ہے،ملک میں سرمایہ کاری کے منصوبوں پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے گا،ایس آئی ایف سی کے تحت بیرون ممالک سے سرمایہ کاروں اور سرمایہ کاری میں سہولت کے لئے سنگل ونڈو کی سہولت دی گئی ہے،اس منصوبے کے تحت وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان اشتراک عمل پیدا کرنا ہے،ایس آئی ایف سی ایک اہم پلیٹ فارم ہے جیسے جاری رکھا جائے گا، ایس آئی ایف سی کی ایپیکس کمیٹی نے نگراں حکومت میں بھی موثر اور بھر پور کام کیا جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں،معاشی ترقی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے یہ پلیٹ فارم بہت اہم ہے،ملک کو درپیش معاشی چیلینجز سے نمٹنے کے لیے سب کا مل بیٹھنا خوش آئند اور وقت کی ضرورت ہے،عسکری قیادت نے اس پلیٹ فارم کی کامیابی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں غیر معمولی کام کیا

    مونال ریسٹورینٹ سیل کرنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم معطل

    مونال ریسٹورنٹ کو کھولنے کی استدعا سپریم کورٹ نے کی مسترد

    مونال ریسٹورنٹ کو سیل کھولنے کی استدعا پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    مونال کی بندش کیخلاف انٹراکورٹ اپیل،کیا پھر دارالحکومت کو پنجاب کے حوالے کر دیں؟ عدالت

    مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

    سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

    مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

    مارگلہ ہلز،درختوں کی کٹائی پرتحقیقاتی کمیٹی قائم،پاک فوج بھی کمیٹی کا حصہ

  • آرمی چیف کی  شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

    آرمی چیف کی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

    ریاض: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اورعالمی مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، سعودی وزیر دفاع جنرل فیاض بن حمید الرویلی، چیف آف جنرل اسٹاف سعودی مسلح افواج اور انجینئر طلال عبداللہ العتیبی کے معاون وزیر دفاع اور دیگر اعلیٰ عسکری قیادت موجود تھی،سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور دیگراعلیٰ عہدیدار بھی ملاقات کے موقع پر آرمی چیف کے ہمراہ موجود تھے۔

    اردن کی فٹبال ٹیم 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تاریخی برادرانہ اور مضبوط تعلقات ہیں اور دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

    محمود خان پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین بن گئے،الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری

    شہزادہ محمد بن سلمان نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب مستقبل میں بھی ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، آرمی چیف نے پاکستان کے لیے گرمجوشی کے جذبات اور حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

    محمود خان پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین بن گئے،الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری